Baaghi TV

Category: شوبز

  • لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع اور ان کے گواہوں  طلب کر لیا

    لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع اور ان کے گواہوں طلب کر لیا

    لاہور کی سیشن عدالت نے پاکستانی عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور اداکار علی ظفر کے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر میشا شفیع اوران کےگوہواں کوجرح کےلیے طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ایڈیشنل سیشن جج کے رخصت پرہونےکے باعث ڈیوٹی جج نے کیس پرسماعت کی وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ میشا شفیع اوران کے گواہوں کے بیانات پر جرح ہونی ہے تاہم فاضل جج رخصت پرہیں ۔

    عدالت نے میشاشفیع اور ان کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت10 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

    علی ظفر نے میشاشفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

    علی ظفر کا مؤقف ہے کہ میشا شیع نےجنسی ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام لگا کر ان کی شہرت اورساکھ کو نقصان پہنچایا ہے-

    واضح رہے کہ :پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی جن میں میشا شفیع ، عفت عمر ،لینہ غنی،حسیم الزمان ، عفت عمر، حمنہ رضا، ماہم جاوید، علی گل پیر، فریحہ ایوب اور سید فیضان رضا شامل ہیں-

    خیال رہے کہ نومبر 2018 میں علی ظفر نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں شکایت درج کروائی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ان کے خلاف ‘توہین آمیز اور دھمکی آمیز مواد’ پوسٹ کررہے ہیں۔انہوں نے اپنے دعوے کی حمایت میں ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی تھیں۔

    علی ظفر نے الزام لگایا تھا کہ اپریل 2018 میں میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزام سے ہفتوں قبل کئی جعلی اکاؤنٹس نے گلوکار کے خلاف مذموم مہم کا آغاز کیا تھا۔گلوکار و اداکار نے کہا تھا کہ ان میں سے اکثر جعلی اکاؤنٹس مبینہ طور پر میشا شفیع سے منسلک تھے۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ میشا شفیع علی ظفر کے خلاف اپنے (جنسی ہراسانی کے) الزام کی حمایت میں کوئی گواہ پیش کرنے میں ناکام ہوگئی تھیں۔

    علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت کروالی

    علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

    آج کا ڈرامہ بے ہودہ اور مخصوص کہانیوں میں پھنس کر رہ گیا ہےجن میں رشتوں کا مذاق…

  • گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے افسر کومعطل کردیا گیا

    گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے افسر کومعطل کردیا گیا

    لاہور:گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے افسر کومعطل کردیا گیا.اطلاعات کے مطابق گلوکار و اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مذموم مہم میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے عہدیدار کو سروس سے معطل کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے (سائبر کرائم ونگ) عامر فاروقی کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا کہ ’ سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر لاہور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ سینئر انویسٹی گیٹر (بی پی ایس-17) محمد آصف اقبال کی خدمات فوری طور پر تاحکم ثانی معطل کی جاتی ہیں‘۔

    ذرائع کے مطابق محمد آصف اقبال کو اس ٹوئٹ کی بنیاد پر معطل کیا گیا جو انہوں نے میشا شفیع اور دیگر افراد سے متعلق کیس میں پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کے سیکشن 20 کی وضاحت دینے کے لیے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ معطل ہونے والے افسر نے کوئی تبصرہ نہیں کیا، نہ ہی اپنی رائے دی بلکہ صرف قانون ٹوئٹ کیا تھا اور اس میں شامل سزائیں بتائیں تھیں۔

    خیال رہے کہ 28 ستمبر کو پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کے سیکشن (1) 20 اور پاکستان پینل کوڈ کے آر/ڈبلیو 109 کے تحت میشا شفیع، اداکارہ و میزبان عفت عمر، لینیٰ غنی، فریحہ ایوب، ماہم جاوید، علی گل، حزیم الزمان خان، حمنہ رضا اور سید فیضان رضا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    اس حوالے سے محمد آصف اقبال کے ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ جو بھی فرد عوامی سطح پر غلط معلومات پھیلاتا ہے جو کسی شخص کی ساکھ کو نقصان پہنچاتی ہیں تو وہ سائبر کرائم ایکٹ کے سیکشن 20 کے تحت جرم کا مرتکب ہے۔ان کے ٹوئٹ میں اردو زبان میں کہا گیا تھا قانون میں سوشل میڈیا کے ذریعے جعلی خبریں پھیلا کر کسی دوسرے فرد کی ساکھ کو نقصان پہنچانے میں ملوث فرد کو 3 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانے یا دونوں کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ ایک وزیر کی بیٹی نے محمد آصف اقبال پر سوشل میڈیا پر علی ظفر کا ترجمان ہونے کا الزام عائد کیا تھا اور ان کے خلاف مہم چلائی۔انہوں نے لکھا تھا کہ ’ خواتین، سنیں کہ ریاست ہمیں کیا بتارہی ہے کہ: ہم آپ کی سنتے ہیں لیکن پروا نہیں کرتے، ایف آئی آر زیادہ بری نہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور بنیادی طور پر علی ظفر کے ذاتی ترجمان ہیں‘۔

    ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد میں ’کچھ بااثر افراد‘ نے ایف آئی اے کے افسر کو معطل کرانے میں کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ‘تفتیش کار کو بھی انہی بنیادوں پر(میشا شفیع کے خلاف مذموم مہم چلانے) علی ظفر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا‘۔

    محمد آصف اقبال سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہے کیونکہ وہ سائبر کرائم سے جڑے جرائم اور قوانین سے متعلق آگاہی دیتے رہے ہیں۔اسلام آباد میں ایک سینئر عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایکٹو ہونا افسر کی معطلی کی بنیادی وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دیگر حکومتی ملازمین کی طرح ایف آئی اے کے عہدیداران کو سوشل میڈیا پر رائے نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ نومبر 2018 میں علی ظفر نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں شکایت درج کروائی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ان کے خلاف ‘توہین آمیز اور دھمکی آمیز مواد’ پوسٹ کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ نومبر 2018 میں علی ظفر نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں شکایت درج کروائی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ان کے خلاف ‘توہین آمیز اور دھمکی آمیز مواد’ پوسٹ کررہے ہیں۔انہوں نے اپنے دعوے کی حمایت میں ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی تھیں۔

    علی ظفر نے الزام لگایا تھا کہ اپریل 2018 میں میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزام سے ہفتوں قبل کئی جعلی اکاؤنٹس نے گلوکار کے خلاف مذموم مہم کا آغاز کیا تھا۔گلوکار و اداکار نے کہا تھا کہ ان میں سے اکثر جعلی اکاؤنٹس مبینہ طور پر میشا شفیع سے منسلک تھے۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ میشا شفیع علی ظفر کے خلاف اپنے (جنسی ہراسانی کے) الزام کی حمایت میں کوئی گواہ پیش کرنے میں ناکام ہوگئی تھیں۔

  • کورلش عثمان کے سیزن 2 کے آغاز کی تاریخ  سامنے آ گئی

    کورلش عثمان کے سیزن 2 کے آغاز کی تاریخ سامنے آ گئی

    تُرک ڈرامہ سیریل کورلش عثمان کے سیزن 2 کا ایک نیا ٹریلر جاری کرتے ہوئے ڈرامے کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تُرک ڈرامہ سیریل کورلش عثمان کے سیزن 2 کا ایک نیا ٹریلر جاری کرتے ہوئے ڈرامے کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے کورلش عثمان کے آفیشل فیس بک پیج پر بتایا گیا کہ کورلش عثمان کے سیزن 2 کی پہلی قسط بدھ 7 اکتوبر کو ترکی کے وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے) نشر ہوگی۔

    ترکی کے اے ٹی وی پر اس کی پہلی قسط نشر کی جائے گی یہ کورلش عثمان کی 28 ویں قسط ہوگی جس میں چند نئے کرداروں کا اضافہ بھی ہونے والا ہے جبکہ ارطغرل غازی کی بھی واپسی ہورہی ہےمگر اس بار انجین التان دوزیتان کی جگہ تامیر یاگت ارطغرل غازی کے روپ میں نظر آئیں گے –

    ایک اور ترک لیجنڈ اداکار جنید آرکین اس ڈرامے کا حصہ بن رہے ہیں۔اس سیزن کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں عثمان کے علاوہ جن کرداروں کو دکھایا گیا ہے وہ پہلی بار اس سیریل کا حصہ بن رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ کورلش عثمان سیزن ون میں ارطغرل غازی کے بیٹے عثمان کی جوانی کی جدوجہد کو دکھایا گیا تھا جو منگولوں اور کلوچسائیار قلعے میں موجود دشمنوں کے خلاف تھی۔

    پہلے سیزن کا اختتام جون کے آخر میں ہوا جبکہ شائقین اس کے سیزن 2 کا انتظار بے چینی سے کررہے ہیں خیال کیا جارہا تھا کہ سیزن 2 کا آغاز اکتوبر کے آخر یا نومبر کے شروع میں ہوگا –

    خیال رہے کہ ارطغرل کے کرداروں میں سے صرف بامسی اور عبدالرحمن کورلش عثمان کے سیزن 1 میں نظر آئے تھے جن کے بارے میں امید ہے کہ وہ سیزن 2 میں بھی جلوہ گر ہوں گے تاہم ٹریلرز میں ان کی جھلک نظر نہیں آئی۔

    کورلش عثمان کی شوٹنگ کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہی اور محمد بوزداغ کا کہنا تھا کہ کورلش عثمان مزید 5 سے 6 سال تک جاری رہے گا اور یقیناً اپنے عہد کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ہوگا۔

    کورلش عثمان سیزن 2 کا پہلا ٹریلر جاری

  • جنسی زیادتی کی ایک سچی کہانی پر مبنی مختصر فلم بلیو-دی کلائیڈو اسکوپ ریلیز

    جنسی زیادتی کی ایک سچی کہانی پر مبنی مختصر فلم بلیو-دی کلائیڈو اسکوپ ریلیز

    پاکستان میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے افراد کو معاشرے کی جانب سے کئے جانے والے سلوک پر ایک سچی کہانی پر مبنی مختصر فلم ‘بلیو-دی کلائیڈو اسکوپ ریلیز کردی گئی۔

    باغی ٹی وی :بلیو-دی کلائیڈو اسکوپ کے عنوان سے جاری اس فلم میں یہ بتایا اور دکھایا گیا ہے کہ ایک طرف جہاں ریپ کا شکار ہونے والے افراد صدمے سے گزرتے ہیں تو دوسری جانب معاشرے کا رویہ بھی متاثرہ فرد اور اس کے خاندان کو دکھ سے دوچار کرتا ہے۔
    https://www.instagram.com/tv/CEwR4zunMeV/
    9 منٹ 24 سیکنڈ پر مشتمل اس مختصر فلم میں ایک خاتون کی کہانی ہے جو 10 برس کی عمر میں ریپ کا شکار ہوتی ہے اور اس ہولناک واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل کی جاتی ہے اور وہ بڑے ہونے کے بعد بھی صدمے میں رہتی ہے۔

    فلم میں دکھایا گیا ہے کہ 10 سالہ بچی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی وجہ سے متاثرہ بچی اور اس کے اہلخانہ کو کس کرب سے گزرنا پڑا۔
    https://www.instagram.com/p/CFrWSTTnZ6Q/
    یہ مختصر فلم سال 2015 میں پاکستان کے ایک دیہات میں 10 سالہ بچی کے ساتھ ریپ پر مبنی ہے جسے 4 افراد کی جانب سے ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد ویڈیو آن لائن وائرل کی گئی تھی۔
    https://www.instagram.com/p/CFvAN_uHwsz/
    جب یہ ویڈیو بی بی سی اردو کو موصول ہوئی تھی تو ان کی جانب تحقیق بھی کی گئی تھی بعدازاں پولیس نے ملزمان کو گرفتار بھی کیا تھا اور انہیں ریپ، اغوا کے جرم اور ویڈیو شیئر کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

    فلم میں ریپ کا شکار ہونے والی زہرہ نامی لڑکی کا کردار اداکارہ سندس شاہین نے ادا کیا ہے اور وہ کہتی ہیں کہ ایسے واقعات کو سننے اور اسے محسوس کرنے میں فرق ہے۔

    انڈیپنڈنٹ اردو کو دئیے گئے انٹرویو میں سندس شاہین نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کا کردار ادا کرتے ہوئے ایک سین میں مجھے بہت زیادہ چیخنا تھا، ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس کیفیت سے نکل نہیں سکی اور سین مکمل ہونے کے باوجود میں اس سے باہر نہیں آسکی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ میرے ہاتھ، پاؤں جیسے بے جان ہوگئے تھے۔

    سندس شاہین کا کہنا تھا کہ جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے افراد اگر خاموش رہیں تو وہ اندر ہی اندر مرجاتے ہیں لیکن اگر وہ آواز اٹھائیں تو ان کے ارد گرد موجود لوگ انہیں مار دیتے۔

    ‘بلیو-دی کلائیڈو اسکوپ’ کے لکھاری اور ڈائریکٹر دانیال افضل خان نے بتایا کہ سال 2018 کے آغاز میں قصور میں زینب نامی بچی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد انہیں یہ فلم بنانے کا خیال آیا تھا۔

    دانیال افضل خان نے کہا کہ انہوں نے سوچ لیا تھا کہ اب مزید چپ نہیں رہنا بلکہ ریپ کے واقعات کا ذکر جو ہمارے معاشرے میں ایک ٹیبو بنا ہوا ہے اسے ختم کرنا ہے۔

    دانیال افضل خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے فلم کی ریلیز میں تاخیر ہوئی لیکن حال ہی میں موٹر وے پر ریپ کا واقعہ سامنے آیا تھا تو میں نے سوچا اس فلم کو اب ریلیز کرنے کا یہی وقت ہے۔

  • سائرہ یوسف  کی نئی لُک  نے مداحوں کے دل جیت لئے

    سائرہ یوسف کی نئی لُک نے مداحوں کے دل جیت لئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل سائرہ یوسف کی نئی لُک نے مداحوں کے دل جیت لئے-

    باغی ٹی وی:اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف کی بہن پلوشہ یوسف نے اُن کا ہیئر اسٹائل تبدیل کردیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔
    https://www.instagram.com/p/CFwiXMHpW7G/
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سائرہ یوسف نے اپنی ایک نئی تصویر پوسٹ کی جس میں اداکارہ نے اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کروایا ہے جبکہ تصویر میں اداکارہ کا چہرہ واضح نظر نہیں آرہا۔

    سائرہ یوسف نے تصویر کے کیپشن میں اپنی چھوٹی بہن پلوشہ یوسف کو ٹیگ کیا جس کا مطلب ہے کہ اداکارہ کا یہ نیا ہیئر اسٹائل اُن کی بہن نے بنایا ہے۔

    اداکارہ کی اس تصویر پر اُن کے مداح تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکے اور اُنہیں ’کوئین‘ اور ’اینجل‘ قرار دے رہے ہیں۔ جبکہ جچھ صارفین نے اداکارہ سے پوچھا کہ وہ کون سا شیپمو استعمال کرتی ہیں مداحوں کی بے پناہ تعریفوں سے لگتا ہے کہ مداحوں کو اداکارہ کا نیا روپ بھا گیا ہے-

    اداکارہ کے نئے لُک کو سمانتھا سٹیفن نے بھی خوبصورت قرار دیا-


    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں۔

    شنیرا اکرم کی نئی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

    آمنہ الیاس کا گہری رنگت کے حوالے سے ایک اہم پیغام

    ہانیہ عامر کی منگنی ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گئی

    صبا قمر کے خوبصورت برائیڈل شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ترک اداکارہ کو پاکستانی برانڈ بھا گیا

  • سوشانت کی موت کا کیس حل ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے، بہن شویتا سنگھ کیرتی کا انکشاف

    سوشانت کی موت کا کیس حل ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے، بہن شویتا سنگھ کیرتی کا انکشاف

    بالی وڈ آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن نے انکشاف کیا ہے کہ سوشانت کی موت کا کیس حل ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر سوشانت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے سوشانت کے کیس کے حوالے سے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے جلد ہی انصاف ملنے کی امید کا اظہار کیا۔
    https://www.instagram.com/p/CFy0Z-dlMEW/
    شویتا سنگھ کیرتی کا کہنا تھا کہ ہم سچائی جاننے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں ہمیں سی بی آئی پر اعتماد ہے

    سوشانت کے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے شویتا نے کہا کہ آئندہ کچھ روز بہت اہم ہیں ہم بہت جلد اچھی خبریں سنیں گے۔

    انہوں نے ایک مرتبہ پھر امید کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے یقین ہے کہ خدا ہمار ے ساتھ ہے۔

    انہوں نے سوشانت کے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم اسے # انقلاب4 ایس ایس آر(سوشانت سنگھ راجپوت) کہہ رہے ہیں کیا آپ ہمارے ساتھ ہیں؟

    اس سے قبل سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے اپنے بھائی کے مداحوں کو ایک اہم پیغام دیا تھا اپنے پیغام میں شویتا نے سشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں کو بھی متحد و پُرعزم رہنے پر زور دیا۔
    https://www.instagram.com/p/CFuhMczlJEk/

    ان کا کہنا تھا کہ میں آپ تمام لوگوں پر بھروسہ کرتی ہوں اور اسی یقین سے کامیابی حاصل ہوگی۔

    انھوں نے سوشانت کے مداحوں کو ’جنگجو‘ پکارتے ہوئے کہا کہ میں تمام جنگجوؤں سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ مضبوط اور متحد رہیں! جو کچھ ہم کر رہے ہیں اسے سمجھیں اور اس کا احساس کریں ، ہم ایک بڑے مقصد کے لئے کر رہے ہیں۔ انصاف کے لئے ہماری لڑائی ہمیں متحد کرتی ہے اور باقی سب کچھ ثانوی ہے۔ میں آپ میں سے ہر ایک پر یقین رکھتی ہوں کہ آپ ہمیں جیت دلائیں گے!

    خیال رہے کہ بالی وڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت 14 جون کو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

    ابتدا میں پولیس نے اس کیس کو خودکشی قراردیا، تاہم تحقیقاتی اداروں نے اس کی مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کی تو معاملہ سوشانت کو ڈرگز دینے اور بالی وڈ میں ڈرگز مافیا تک پہنچ گیا اس سلسلے میں سشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ دوست ریاچکرورتی کو گرفتار کیا گیا تھا جنھوں نے مشنیات استعمال کرنے والوں کے نام بتائے جن میں سارہ علی خان کا نام بھی شامل تھا۔

    این سی بی نے اپنی تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جس کے بعد دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور کو منشیات استعمال کرنے سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا جس میں دیپیکا پڈوکون نے تو اتراف جُرم کر لیا ہے جبکہ سارہ علی خان اور شردھا کپور ڈرگز کے استعمال سے متعلق الزامات کی تردید کرچکی ہیں بالی وڈ میں منشیات کے معاملے کے سلسلے میں این سی بی کے ذریعہ اب تک 18 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    میں منشیات کا استعمال نہیں کرتا اور نہ ہی میں نے کبھی منشیات کے استعمال کو فروغ…

    بالی وڈ مشیات کیس: سارہ علی خان اور شردھا کپور نے کے تمام الزامات کی تردید کر دی

    بالی وڈ منشیات کیس:دیپیکا پڈوکون نے دوران تفتیش اعتراف جُرم کر لیا

    بالی وڈ منشیات کیس: سارہ علی خان، دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور کے موبائل فونز ضبط

    بالی وڈ منشیات کیس: دوران تفتیش دپیکا پڈوکون این سی بی کی جانب سے پوچھے گئے سخت…

    سوشانت سنگھ راجپوت کی نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زہر کے شواہد نہیں ملے

  • آمنہ الیاس کا  گہری رنگت کے حوالے سے ایک اہم پیغام

    آمنہ الیاس کا گہری رنگت کے حوالے سے ایک اہم پیغام

    پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے سوشل میڈیا پر گہری رنگت کے حوالے سے ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر آمنہ الیاس نے اپنی ایک تصویرشئیر کی جس میں اداکارہ و ماڈل اپنی گہری رنگت کے باوجود بھی دلکش اور پُرکشش نظر آرہی ہیں۔

    تصویر شئیر کرتے ہوئے آمنہ الیاس نے کیپشن میں اپنی گہری رنگت سے متعلق ایک پیغام لکھا کہ میری گہری رنگت مجھے ناکام نہیں کرسکتی اور نہ ہی مجھے میرے کسی بھی مقصد میں گرا سکے گی۔
    https://www.instagram.com/p/CFw5T7YBr_P/?utm_source=ig_embed
    آمنہ الیاس نے لکھا کہ میری جلد چاہے جیسی بھی ہو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا میں اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گی اور اُنہیں حاصل کرکے رہوں گی۔

    ماڈل کی پوسٹ دیکھنے کے بعد ناصرف اُن کے مداح اُن کی ہمت بڑھا رہے ہیں بلکہ ساتھی اداکارائیں بھی کمنٹس میں ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے آمنہ الیاس کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی سُپراسٹار شاہ رُخ خان کی صاحبزادی سہانا خان نے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اپنی سکن کے رنگ سے متعلق ہونے والی تنقید کے خلاف آواز اُٹھائی تھی –
    https://www.instagram.com/p/CFugYlIHC-7/?utm_source=ig_embed
    سہا نا نے لکھا تھا کہ ابھی بہت کچھ چل رہا ہے اور یہ ان مسائل میں سے ایک ہے جس کی ہمیں اصلاح کرنے کی ضرورت ہے !! یہ صرف میرے بارے میں نہیں ہے یہ ہر نوجوان لڑکی / لڑکے کے بارے میں ہے جو قطعی طورپر کسی وجہ سے کمتر محسوس نہیں ہوا ہے۔

    سہانا نے مزید لکھا تھا کہ یہ ہر ایک انسان کا مسئلہ ہے جس پر ہمیں بات کرنی چاہیے اور اس سوچ کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ہم سب ہی کا الگ الگ رنگ ہے جس کے مطابق کوئی گہری رنگت کا ہے کوئی سانولی تو کوئی گوری رنگت رکھتا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ ہاں ہم مختلف رنگوں میں آتے ہیں لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ میلانین سے کتنا دور ہوجائیں ، آپ صرف یہ نہیں کرسکتے . اپنے ہی لوگوں سے نفرت کرنے کا صرف یہ مطلب ہے کہ آپ تکلیف دہ طور پر غیر محفوظ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ایک بھارتی سوچ ہے کہ اگر آپ 5 فُٹ 7 انچ لمبے اور گورے ہیں تو ہی آپ خوبصورت ہیں، وہ 5 فُٹ 3 انچ قد اور گہری رنگت کی مالک ہیں مگر خود سے بہت پیار کرتی ہیں اورخوش ہیں اور اُنہیں خوش ہونا بھی چاہیے۔

    سہانا خان کو رنگ پر تنقید کا سامنا ، سوشل میڈیا صارفین نے کالی چڑیل کہہ دیا

    اداکارہ آمنہ الیاس اور اداکار داور محمود نے شادی کی خبروں کی تردید کردی

  • سید کمال کو مداحوں سے بچھڑے 11 سال بیت گئے

    سید کمال کو مداحوں سے بچھڑے 11 سال بیت گئے

    بالی وڈ سپر اسٹار راج کپور کے ہم شکل اداکار سید کمال کو مداحوں سے بچھڑے 11 سال ہو گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستانی اداکار سید کمال 27 اپریل 1937 کو میرٹھ ، اتر پردیش ، برطانوی ہند میں پیدا ہوئے تھے۔ سید کمال 1960 اور 1970 کی دہائی میں ایک مشہور فلمی اسٹار تھے اوراپنی بے مثال کردار نگاری سے شہرت حاصل کی۔ کمال کی فلم توبہ (1963) میں باکس آفس پر کامیاب ہوئی تھی –

    بھارتی فلمسٹار راج کپور کے ساتھ حیرت انگیز مشابہت حاصل تھی فلم بینوں نے ان کی اداکاری کو دیکھتے ہوئے اور اُنہیں پاکستان کا راج کپور کہنا شروع کر دیا۔

    کمال کو ہر قسم کے کردار ادا کرنے میں کمال حاصل تھا خاص طور پر ان کی مزاحیہ اداکاری کو لوگوں نے بے حد سراہا۔

    انہوں نے اس وقت کی مقبول ہیروئنز شمیم آراء ، دیبا، زیبا، نسیمہ خان، نشو، ممتاز، اور روزینہ وغیرہ کے ساتھ کئی یادگار فلموں میں کام کیا کمال نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران لگ بھگ 200 فلموں میں کردار نگاری کی۔

    ان کے فلمی کیرئیر میں فلم ٹھنڈی سڑک بہن بھائی، روڈ ٹو سوات، گلفروش، آشیانہ، دل نے تجھے مان لیا، گھر داماد اور دیگر فلمیں شامل ہیں انہوں نے سیاست میں بھی حصہ لیا تھا اُن کے بیٹے غالب کمال شوبزنس سے وابستہ ہیں۔

    انہیں ٹیلی وژن پر کمال شو کے نام سے بھی کافی شہرت ملی اپنے کیریئر کے دوران اداکار کمال نے بہترین کارکردگی پر بے شمار فلمی ایوارڈز حاصل کیے جب کہ ایک پنجابی زبان کی فلم پر بیک وقت بہترین فلم ساز، ہدایت کار اور اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔

    انہیں فلم بہن بھائی کے لئے نگار ایوارڈ اور سن 2000 میں نگار ایوارڈ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا-

    صحت کی خرابی کے باعث وہ کافی عرصے تک شوبز کی دنیا سے دور رہے اور طویل علالت کے بعد 75برس کی عمر میں یکم اکتوبر 2009ء کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے –

  • عثمان مختار نے مداحوں کو بدتمیز دوستوں کی نشانی بتا دی

    عثمان مختار نے مداحوں کو بدتمیز دوستوں کی نشانی بتا دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار نے مداحوں کو بد تمیز دوست کی نشانی بتا دی۔

    باغی ٹی وی :عثمان مختار سوشل میڈیا پر اکثر اوقات اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں اور اپنے دلچسپ کیپشن سے مداحوں کو محفوظ کرتے ہیں مداحوں کی جانب سے اُن کی شیئر کی گئی تصاویر اور کیپشن کو خوب پسند کیا جاتا ہے اور مداح لطف اندوز ہوتے ہیں اور جواب میں دلچسپ کمنٹس شئیر کرتے ہیں-

    عثمان مختار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بیک وقت غصے اور حیرانی کی کیفیت اور نہایت سنجیدہ نظر آ رہے ہیں لیکن اداکار کی جانب سے اپنی تصویر پر دیا گیا کیپشن بہت دلچسپ ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CFuSh39J6mJ/?igshid=ymvsx7ujw95b
    عثمان مختار کا اپنے چہرے کے تاثرات سے متعلق پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ آپ کا چہرہ کچھ ایسا بن جاتا ہے جب آپ کا دوست اپنے فرینچ فرائز خریدنے کے بجائے آپ کے فرینچ فرائز کھانا شروع کر دے۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس دلچسپ کیپشن کے ساتھ ’بد تمیزی‘ ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے ۔

    عثمان کی اس پوسٹ پر صارفین بھی اپنے دوستوں کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کمنٹس کر رہے ہیں-


    صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے فرینچ فرائز کھانے والے ایسے ہی بد تمیز دوست ہیں جبکہ کچھ انسٹا صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ وہ بھی ایسے دوستوں سے تنگ ہیں صارفین نے کہا کہ فرائز والا مذاق نہیں ہونا چاہیئے یہ ناقابل قبول ہے-

  • عدنان صدیقی نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ کے سلسلے میں ترکی روانہ

    عدنان صدیقی نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ کے سلسلے میں ترکی روانہ

    پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی اپنے نئے پروجیکٹ کے شوٹ کے لئے تُرکی روانہ ہوگئے اداکار نے اپنی روانگی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر معروف اور باصلاحیت اداکار عدنان صدیقی نے اپنی ایک سیلفی پوسٹ کی جس میں اداکار عالمی وبا کورونا وائرس سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے چہرے پر ماسک لگائے پرواز میں موجود ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFvZSM3HsXN/
    انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں عدنان صدیقی نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ تُرکی جارہے ہیں-

    عدنان صدیقی نے تُرکی کی پہچان رومی کا مزار، بلیو مسجد اور بکلاوا کا نام لیتے ہوئے لکھا کہ میں درویشوں کی سرزمین پر جا رہا ہوں۔

    اداکار نے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے نئے پراجیکٹ کے شوٹ کے سلسلے میں تُرکی جارہے ہیں انہوں نے لکھا کہ نیا شوٹ ، نیا حوصلہ ، نئی امید۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل عدنان صدیقی نے اپنی بیٹیوں کے لئے بیٹیوں کے عالمی دن پر ان کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا تھا۔
    https://www.instagram.com/p/CFopx_jnhZX/
    اداکار نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ گزارے لمحات کو یاد کرتے ہوئے نصیحت کی کہ آپ جو بھی کام کریں اس کے لیے ذمہ دار بنیں۔

    انھوں نے اپنی بیٹیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ کہیں گرتی ہیں تو میں آپ کو سنبھالنے کے لیے موجود ہوں زندگی آسان اور ہموار نہیں ہے۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ یہ آپ کا اپنا سفر ہوگا میں آپ کے پروں کے نیچے ہوا کی مانند رہوں گا لیکن پرواز آپ کی ہوگی، میں آپ کو اندھیروں سے دیکھوں گا آپ زندگی کی خوشی منائیں گیں۔

    عدنان صدیقی کا بیٹیوں کے لئے محبت بھرا پیغام

    اُشنا شاہ نے شوبز انڈسٹری میں ادکاراؤں کے ساتھ ہونے والےغیر منصفانہ رویے سے پردہ اٹھا دیا