Baaghi TV

Category: شوبز

  • فوٹوشوٹ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد منال خان پرسوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

    فوٹوشوٹ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد منال خان پرسوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ منال خان کی برانڈ کے لئے کئے گئے فوٹوشوٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : منال خان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی نہ صرف مقبول اداکاراؤں اور ماڈلز میں ہوتا ہے بلکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں۔ ان دنوں منال خان کے دو ڈرامے ’جلن‘ اور ’نند‘ لوگوں میں کافی پسند کیے جارہے ہیں اور لوگ ان کی اداکاری کی تعریف بھی کررہے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFoyPbpAlyZ/?igshid=zaa9vw6rfdyk
    تاہم حال ہی میں بورجان شوز برانڈ کے لئے کئے گئے ایک فوٹوشوٹ کے سیٹ سے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں ان کا لیٹنے کا انداز لوگوں کو ایک آنکھ نہیں بھایا اور لوگوں نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا-

    ویڈیو میں منال خال اور ماڈل حسین لہری کسی برانڈ کے فوٹوشوٹ کے لیے موجود ہیں اور منال خان سیٹ پر لیٹی ہوئی ہیں۔ لوگ ان کے لیٹنے کے انداز پر کافی تنقید کررہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ ہماری پاکستانی انڈسٹری بالی وڈ کی جانب جا رہی ہے کچھ صارفین نے کہا کہ منال خان ان کی پسندیدہ ایکٹریس ہیں لیکن ان کی اس ویڈیو نے انہیں مایوس کیا ہے-


    کچھ صارفین نے منال خان کی اس ویڈیو پر ایمن خان کی تعریف کی اور کہا کہ ایمن نے کبھی ایسے شوٹس نہیں کروائے جبکہ ایک صارف نے ماہرہ خان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ہیں لیکن آج تک انہوں نے بھی اس طرح کا شوٹ نہیں کروایا منال آپ کس کو فالو کر رہی ہیں اور پھر آپ اور یاسر حسین کہتے ہیں کہ ارطغرل غازی کوکیوں پروموٹ کیا جا رہا ہے-

    ایک صارف نے کہا کہ صرف یہ دونوں بہنیں ہی اچھی تھیں لیکن اب منال نے تو ساری حدیں ہی پار کر دی ہیں- جبکہ صارفین نے تو بورجان شوز برانڈ کا ہی بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا-

    https://www.instagram.com/p/CFozDL2AYKt/?igshid=1xc0k37mblbr

  • جگر کے کینسر میں مبتلا بالی وڈ اداکار سنجے دت کی ہسپتال سے پہلی تصویر سامنے آ گئی

    جگر کے کینسر میں مبتلا بالی وڈ اداکار سنجے دت کی ہسپتال سے پہلی تصویر سامنے آ گئی

    جگر کے کینسر میں مبتلا بالی وڈ اداکار سنجے دت کی ہسپتال سے پہلی تصویر سامنے آگئی۔

    باغی ٹی وی : رواں سال اگست میں خبریں سامنے آئیں تھیں کہ سنجے دت طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل ہیں جہاں معلوم ہوا کہ وہ چوتھے درجے کے جگر کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ سنجے دت نے اپنا علاج ممبئی کے ایک ہسپتال میں شروع کیا بعد ازاں ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق علاج کی غرض سے امریکہ روانہ ہوگئے۔
    https://www.instagram.com/p/CF60eXSBTiX/
    اب دو ماہ بعد سنجے دت کی اسپتال سے پہلی تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ نہایت ہی کمزور نظر آرہے ہیں تصویر دیکھ کر اداکار کے مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں اور نئک تمناؤں کے بھی پیغامات بھیجے ہیں-

    سنجے دت امریکہ کے ’ میموریل سلون کیتھرنگ کینسر سینٹر‘ میں زیر علاج ہیں۔

    بالی وڈ اداکار کے کینسر کی تشخیص سے متعلق اداکار کی فیملی کی جانب سے کوئی تصدیق تو نہیں کی گئی تھی تاہم بھارتی فلمی نقاد کومل نہتا نے ٹویٹر پر تصدیق کی تھی۔

    واضح رہے کہ ’ میموریال سلون کیتھرنگ کینسر سینٹر‘ امریکہ کا تاریخی کینسر کا ہسپتال ہے جہاں سے اب تک بھارتی اداکارائیں نرگس دت، منیشا کوائرلہ اور سونالی باندرے بھی کینسر کا علاج کروا چکی ہیں-

  • سی ویو پر گندگی کے ڈھیر دیکھ کر شنیرا اکرم کا برہمی کا اظہار

    سی ویو پر گندگی کے ڈھیر دیکھ کر شنیرا اکرم کا برہمی کا اظہار

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم کراچی کے ساحل سمندر پر موجود گندگی کو دیکھ کر شدید برہم ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : شنیرا اکرم نے کراچی کے ساحل پر موجود کچرے اور گندگی کو دیکھنے کے بعد گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم کراچی کے ساحل کو بار بار صاف کرکے تھک چکے ہیں۔


    شنیرا اکرم نے لکھا کہ ہر بار صاف کرنے کے باوجود بھی شہر بھر کا کچرا اور سیوریج کا گندا پانی کراچی کے ساحل میں شامل کردیا جاتا ہے۔

    شنیرا نے کہا کیا ہم ساحل کو بار بار صرف اس لئے صاف کرتے ہیں کہ شہر کا کوڑا کرکٹ ہمارے سمندر اور سیوریج کی لائنوں میں پھینک دیا جائے-

    اُنہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بس اب بہت ہوگیا ہے میں اب کراچی کے ساحل پر نہیں جا رہی ہوں۔

    شنیرا اکرم نے لکھا کہ یہ ہمارے ملک پاکستان کے لیے شرمندگی کی بات ہے ہمیں شرم آنی چاہیے –

    واضح رہے کہ گزشتہ سال شنیرا نے کراچی کے ساحل پر گندگی اور سرنجوں کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد کراچی کے ساحل پر پھینکی گئیں سرنجیں اُٹھالی گئی تھیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان کا نوجوانوں کو ایلف شفق کی کتاب ’محبت کے چالیس اصول‘ پڑھنے کا مشورہ

    وزیر اعظم عمران خان کا نوجوانوں کو ایلف شفق کی کتاب ’محبت کے چالیس اصول‘ پڑھنے کا مشورہ

    وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو کتاب ’محبت کے چالیس اصول‘ پڑھنے کا مشورہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرکتاب محبت کے چالیس اصولوں کی تصویر پر مبنی ایک پوسٹ شئیر کی-
    https://www.instagram.com/p/CF4c8MlHcof/
    شیئر کی گئی پوسٹ میں وزیر اعظم نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ اس اکتوبر میں اپنے نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ ایلف شفق کی ’محبت کے چالیس اصول‘ پڑھیں جو عشق حقیقی پر ایک بہت ہی پراثر کتاب ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ اس میں صوفی ازم، مولانا محمد جلال الدین رومی اور ان کے مرشد شمس تبریزی پر گفتگو کی گئی ہے میں نے کتاب چند سال قبل پڑھی تھی اور اس سے بہت زیادہ متاثر ہوا تھا۔

    واضح رپے کہ ایلف شفق ترکی اور انگریزی کی مشہور ناول نگار ہیں۔ انہوں نے اپنے اس ناول میں رومی و شمس کی محبت کو نہایت دلچسپ انداز میں اکیسویں صدی کے ایک کردار کے ذریعے تحریر کیا ہے۔ اس کتاب کا 2017 میں اردو ترجمہ بھی ہوچکا ہے۔

    علاوہ ازیں عمران خان نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں دنیا بھر کے نوجوانوں کو زندگی گزارنے کے حوالے سے ایک معنی خیز پیغام دیا-
    انسٹاگرام پر وزیراعظم عمران خان نے اپنی ایک تصویر شئیر کی تصویر دیکھ کر لگ رہا ہے جیسے وہ واک کر رہے ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CF6rf_tHwog/
    تصویر شئیر کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ دنیا بھر کے نوجوانوں کے لئے میرا پیغام: زندگی کبھی بھی ایک سیدھی لکیر میں نہیں ، زندگی سائیکل میں گذرتی ہے۔ جہاں ایک ختم ہوجاتا ہے اس پر انحصار ہوتا ہے کہ کس طرح ایک اعلی اور نچلے پوائنٹس کے ساتھ نقل و حرکت کرتا ہے۔

    عمران خان نے لکھا کہ وہ جو کامیاب ہوتے ہیں وہ کبھی بھی برے وقت سے مایوسی کا شکار نہیں ہوتے اس کے بجائے تجزیہ کرتے ہیں اور اپنی غلطیوں سے سبق لیتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ مضبوط تر ہوتے ہیں۔ اور جب اونچائی پر ہوتے ہیں تو وہ کبھی بھی کامیابی سے دور نہیں ہوتے ہیں اس کے بجائے ناگزیر شروع ہونے سے پہلے اس رفتار کو طول دینے کے لئے سخت محنت کرتے ہیں۔

  • کراچی سی ویو کی حالت دیکھ کر وسیم اکرم کا مایوسی کا اظہار،کہا اہلیہ کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کی

    کراچی سی ویو کی حالت دیکھ کر وسیم اکرم کا مایوسی کا اظہار،کہا اہلیہ کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کی

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کراچی سی ویو کی حالت دیکھ کر مایوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہفتے کے پہلے روز اہلیہ شنیرا کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کی۔

    باغی ٹی وی :سوئمنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر جاری 45 سیکنڈ پر مبنی پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ میں نے سوچا تھا ہفتے کے پہلے روز ساحل سمندر پر مزہ آئے گا لیکن شنیرا اکرم کو سی ویو لا کر بہت بڑی غلطی کی ہے میں نے-
    https://www.instagram.com/p/CF8n0vdAUq-/?igshid=jxagvymsf2nd


    وسیم اکرم نے کہا کہ ہمیں کسی پر الزام نہیں لگانا کیونکہ اس سب گندگی کے ذمہ دار ہم خود ہیں کیونکہ ہم سمندر میں گند پھینکتے ہیں تو ساحل پر آتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ شنیرا پوری دنیا کو کہتی ہے کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے پاکستانی خوبصورت ہیں لیکن یہ بات بھی مانیں کہ لوگ گندے بھی ہیں۔

    ‏وسیم اکرم نے کہا کہ جنہیں سوشل میڈیا پر نصیحتیں کرنے کا شوق ہے اب نصیحتیں کریں اور بتائیں کہ ان لوگوں کا مائنڈ سیٹ کیسے تبدیل کریں-

    وسیم اکر م نے کہا کہ یہ وہ گند ہے جو ہم سمندر میں پھینکتے ہیں اور پھر لہروں کے ساتھ باہر آتا ہے-

    وسیم اکرم نے مزید کہا کہ ہمیں یہ ٹھیک کرنے کا دعوی کرنا چھوڑنا چاہئے کیونکہ ایسا نہیں ہے!

    وسیم اکرم نے انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی ویڈیو شئیر کیں اور کہا کہ ساحل سمندر کی حالت دیکھ کر مجھے بہے مایوسی ہوئی ہے اور شنیرا کو بھی انہوں نے کہا یہاں تک کہ یہ سب دیکھ کر شنیرا آبدیدہ ہو گئیں ہیں-

  • نو ٹائم ٹو ڈائی: جیمز بانڈ فلم کی ریلیز ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی

    نو ٹائم ٹو ڈائی: جیمز بانڈ فلم کی ریلیز ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی

    لندن :نو ٹائم ٹو ڈائی: جیمز بانڈ فلم کی ریلیز ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی،اطلاعات کےمطابق جیمز بانڈ فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی ریلیز ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی ہے۔

    یاد رہے کورونا وائرس کے باعث ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کا پریمیئر پہلے ہی اپریل سے نومبر تک ملتوی کیا گیا تھا۔فلم کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’دنیا بھر کے تھیٹر سامعین کے لیے‘ فلم کی ریلیز کو اب 2 اپریل 2021 تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

     

    ادارے کی طرف سے کہا گیا ہے ’ہم جانتے ہیں کہ ہمارے مداح اس تاخیر سے مایوس ہوں گے لیکن اب ہم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کو اگلے سال ریلیز کرنے کے لیے پُرامید ہیں۔‘کورونا وائرس کی وجہ سے انٹرٹینمنٹ کی دنیا، کھیلوں، میوزک فیسٹیولز، اور مذہبی اجتماع سبھی درہم برہم ہو گئے ہیں۔

     

    یاد رہے ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘، اداکار ڈینیل کریگ کی برطانوی خفیہ ایجنسی (ایم آئی سکس) کے ایجنٹ کی حیثیت سے آخری فلم ہے۔اس فلم میں ڈینیل کریگ کے بعد جیمز بانڈ کے کردار میں ایک نیا 007 متعارف کروایا جانا تھا اور پہلی مرتبہ یہ کردار ایک سیاہ فام خاتون کو دیا جانا تھا۔

    اس سے قبل 2015 میں بانڈ کی ریلیز ہونے والی آخری فلم، سپیکٹر نے دنیا بھر کے باکس آفس پر تقریباً 900 ملین ڈالر کمائے تھے۔

  • 11 سالہ پاکستانی بچے نے اسکیچ بنا کر شنیرا اکرم کا دل جیت لیا

    11 سالہ پاکستانی بچے نے اسکیچ بنا کر شنیرا اکرم کا دل جیت لیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے-

    باغی ٹی وی : اکثر و بیشتر معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی اور والدین کے لئے معنی خیز پیغامات شئیر کرنے والی اور نوجوانو کے لئے پیغامات شئیر کرن والی شنیرا اکرم نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے-
    https://twitter.com/iamShaniera/status/1311649923549532160?s=20
    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ شنیرا اکرم اور وسیم اکرم کا اسکیچ بنا رہا ہے جو کہ نہایت خوبصورت اور پرفیکٹ نظر آ رہا ہے۔

    شنیرا اکرم نے بچے کی ویڈیو اپنے اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔

    شنیرا کرم نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا اسکیچ ایک 11 سالہ بچے نے بنایا ہے –

    انہوں نے لکھا کہ پا کستان میں بہت اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل نوجوان موجود ہیں نظر آنے والا اسکیچ ایک 11 سالہ بچے نے بنایا ہےاور یہاں تک کہ کبھی آرٹ اسکول نہیں گیا تھا-

    شنیرا نے مزید لکھا کہ سوشل میڈیا ایسے با صلاحیت نظر انداز کئے جانے والے افراد کے لیے ایک پلیٹ فارم ثابت ہو سکتا ہے یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اسے کیسے استعمال کرتے ہیں۔

    شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں مختلف #SupportPakistan #SupportLocalTalent #HomeGrown بھی استعمال کئے-

    اس سے قبل شنیرا اکرم نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں لکھا تھا کہ ہمارے ملک کا 75 فیصد حصہ نوجوانوں پر انحصار کرتا ہے اور پاکستان میں تبدیلی بھی نوجوانوں سے ہی ہے آپ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔

    شنیرا اکرم کا والدین کے لئے معنی خیز پیغام

    شنیرا اکرم بھی کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ گئیں

    عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے اعجاز اسلم

    شنیرا اکرم اور شہزاد رائے نے سرعام پھانسی کی مخالفت کر دی

    شنیر ا اکرم کا پاکستان کی نوجوان نسل کے نام معنی خیز پیغام

  • اداکارہ علیزے شاہ کی نئی ٹک ٹاک ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل

    اداکارہ علیزے شاہ کی نئی ٹک ٹاک ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ کی نئی ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جنہیں صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی خوبرو اور نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک بھارتی فلم کے ڈائیلاگ پر اداکاری کرتی نظر آرہی ہیں۔


    انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیو میں علیزے شاہ ایک ایسا کردار نبھا رہی ہیں جو ’قوت گویائی‘ سے محروم ہے۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ کی ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جو علیزے شاہ نے اپنی پالتو بلّی کے ہمراہ بنائی ہے-
    https://www.instagram.com/p/CF4cRwLl1JO/?igshid=6ekxseg7ekoj
    واضح رہےکہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ مبینہ طور پر علیزے شاہ اور اداکار نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لی ہیں کیونکہ دونوں نے ہی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کوان فالو کر دیا تھا-

    نعمان سمیع اور علیزے شاہ حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے میرا دل میرا دشمن میں اکھٹے کام کرتے دکھائی دئیے تھے علیزے شاہ نہ صرف اداکاری بلکہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں ’عہد وفا‘ میں علیزے کی اداکاری کو خوب پذیرائی ملی ڈرامہ سیریل ’ عشق تماشا‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا تھا-

  • ارطغرل غازی کو پاکستان میں سب سے زیادہ کیوں دیکھا جاتا ہے  وزیر اعظم عمران خان نے بتا دیا

    ارطغرل غازی کو پاکستان میں سب سے زیادہ کیوں دیکھا جاتا ہے وزیر اعظم عمران خان نے بتا دیا

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو دُنیا بھر میں سب سے زیادہ اس لیے دیکھا جاتا ہے کہ اس میں کوئی فحاش مواد شامل نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ میں نے ہماری انڈسٹری کو مغرب اور بالی وڈ کے مواد کو نقل کرکے ٹی وی چینلز پر نشر کرنے سے منع کیا تھا لیکن اُنہوں نے کہا کہ عوام یہی دیکھنا چاہتی ہے۔


    وزیراعظم عمران خان نے دُنیا بھر میں مقبول ترین ترکش سیریز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ارطغرل غازی بھی دُنیا بھر کی طرح پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز میں سے ایک ہے اور اس میں کوئی فحاش مواد بھی نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر اُردو زبان میں نشر کی جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان میں خوب مقبولیت مل رہی ہے اورنہ صرف اس سیریز بلکہ اس کے کرداروں نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

    جو مقبولیت دنیا بھر میں ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ جسے ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے کو ملی اس کی مثال نہیں ملتی۔ اسے دنیا کے کم و بیش ساٹھ ( 60 ) ممالک میں ڈب کر کے دکھایا گیا ہے-

    ارطغرل کی دنیا بھر میں کامیابی کا ندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسے دنیا کے ایک سو چھالیس ( 146 ) ممالک سے نہ صرف ناظرین کی توجہ حاصل کی بلکہ وہاں ڈراموں کی دنیا کا بے تاج بادشاہ بھی قرار پایا۔

    یہ وہ ڈرامہ ہے جس نے مسلمانوں کو ان کے حقیقی ہیروز سے متعارف کرایا ہے۔ یہ وہ ڈرامہ ہے جس کے بارے میں رجب طیب اردگان نے کہا ”جب تک شیر اپنی تاریخ خود نہیں لکھیں گے ان کے شکاری ہی ہیرو ٹھہریں گے“ اور ”ہم اسلامی تاریخ اس طرح لکھیں گے جس طرح وہ تھی“ اور جب یہ اسلامی تاریخ ارطغرل نامی ڈرامے کے ذریعے دنیا کی دکھائی تو لوگ اسلام قبول کرنے لگے۔ یہ وہی ڈرامہ ہے جس نے اغیار کی ان کوششوں پر پانی پھیر دیا جو اسلام کے سنہری ماضی کو داغدار کرنے میں صرف کی گئی تھیں۔

    یورپ، مڈل ایسٹ، افریقہ اور یورپ سے 700 ملین ناظرین کو اپنے سحر میں گرفتار کرنے والا ڈراما غازی ارطغرل آذربائیجان، ترکمانستان، قازقستان، ازبکستان، البانیہ، پولینڈ، سربیا، بوسنیا، ہزروگوینا، ہنگری اور یونان اور پاکستان میں ریکارڈ توڑنے کے بعد اب آذر بائیجان کے سرکاری ٹیلی وژن اے زیڈ ٹی وی پر بھی نشر کیا جائے گا-

    خلافت عثمانیہ کے قیام سے قبل کے ترک خطے اور اسلامی دنیا کے حالات پر بنائی گئی یہ ٹی وی سیریز مسلم دنیا اور بالخصوص پاکستان میں مقبولیت کے اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ چکی ہے۔

    ’’ارطغرل غازی‘‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے-

  • جیمز بانڈ سیریز نو ٹائم ٹو ڈائی ایک بار پھر تاخیر کا شکار

    جیمز بانڈ سیریز نو ٹائم ٹو ڈائی ایک بار پھر تاخیر کا شکار

    ہالی وڈ کی معروف و مقبول جیمز بانڈ سیریز کی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی ریلیز ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار ہو گئی-

    باغی ٹی وی : چین کے شہر ووہان سے دنیا بھر میں پھیلی عالمگیر وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن نے دنیا بھر میں ہر شعبے کو ہی شدید متاثر کیا۔

    لاک ڈاؤن کے دوران زندگی کے مختلف شعبہ ہائے جات کے ساتھ ساتھ شوبز دنیا بھی اس کے ختم ہونے کا بے صبری سے انتظار کرتی رہی۔

    کیونکہ کورونا کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے سنیما بند ہونے کے باعث متعدد بڑی فلموں کی ریلیز روک دی گئی جبکہ ایوارڈ فنکشنز بھی موخر کر دیے گئے تھے۔

    ان ہی میں شامل جیمز بانڈ سیریز کی نئی اور اداکار ڈینیئل کریگ کی سیریز کی آخری فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی ریلیز کی تاریخ بھی مسلسل تاخیر کا شکار ہوتی رہی-

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیمز بانڈ کی نئی فلم نو ٹائم ٹو ڈائی آئندہ برس 2 اپریل 2021 کو ریلیز کی جائے گی-

    ابتدا میں اس فلم کے پریمیئر کی تاریخ 31 مارچ 2020 رکھی گئی تھی تاہم کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے کیسز اور لوگوں کے گھروں تک محصور ہونے کے بعد اسے بڑھا کر اپریل تک کردیا گیا تھا۔

    بعد ازاں ایم جی ایم، یونیورسل اور فلم کے پروڈیوسرز کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ برطانیہ میں فلم کو 12 نومبر جبکہ امریکہ میں 25 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

    تاہم اب اس فلم کی ریلیز سے متعلق نیا بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اب یہ فلم آئندہ برس اپریل میں سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


    جیمز بانڈ کے ٹوئٹر ہینڈلر میں اس بات کا اعلان کیا گیا کہ ایم جی ایم ، یونیورسل اور بانڈ کے پروڈیوسر ، مائیکل جی ولسن اور باربرا بروکولی نے آج جیمز بانڈ سیریز میں 25 ویں فلم NO TIME TO DIE کی ریلیز میں 2 اپریل 2021 تک تاضیر ہو چکی ہے-


    ایک اور ٹوئٹر بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ فلم کی ریلیز میں تاخیر سے ہمارے مداحوں کو مایوسی ہوگی تاہم اب ہم فلم نو ٹائم ٹو ڈائی آپ لوگوں کے ساتھ آئندہ برس شیئر کریں گے۔

    یاد رہے کہ نہ صرف جیمز بانڈ کی نئی فلم ساتھ ہی بہت سی بڑی ٹینٹ پول فلمیں اگلے سال تک موخر کردی گئیں ، جن میں بلیک بیوہ اور دی فالکن اور دی ونٹرسولجر شامل ہیں-