Baaghi TV

Category: شوبز

  • شنیرا اکرم کی نئی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

    شنیرا اکرم کی نئی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

    قومی کرکٹ کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم کی نئی دلکش تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے-

    باغی ٹی وی :اکثر و بیشتر معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی اور والدین کے لئے معنی خیز پیغامات شئیر کرنے والی شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصویر پوسٹ کی ہے شنیرا کی بڑی اور خوبصورت آنکھیں اُن کی تصویر کو مزید دلکش اور حسین بنا رہی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFt5stOsbBt/?igshid=1wdlxaa80ovlf
    شنیرا اکرم نے اپنی تصویر کو ایک مختصر کیپشن دیتے ہوئے لکھا توازن۔

    شنیرا کی نئی تصویر پر مداحوں کی جانب سے بھر پور سراہا جا رہا ہے اور کمنٹ سیکشن میں شنیرا کے لیے بے شمار تعریفی پیغامات جاری کر رہے ہیں ۔

    ایک صارف نے لکھا کہ وہ شنیرا کی آنکھوں کے سمندر میں ڈوب رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین نے شنیرا جیسی اہلیہ کا ساتھ ملنے پر وسیم اکرم کو خوش قسمت بھی قرار دیا۔

    صارفین نے شنیرا کی نئی تصویر کو پسند کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خوبصورت بھابھی کا مقابلہ کسی سے نہیں ایک صارف نے کہا کہ خوبصورت بندے کی خوبصارت بیوی- جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ہماری پیاری بھابھی-


    واضح رہے کہ اس سے قبل شنیرا نے انسٹاگرام پر والدین کے لیے ایک اہم پیغام جاری کیا تھا۔

    اُنہوں نے انسٹاگرام پر بچوں سے متعلق قول شیئر کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ جب والدین اپنے بچوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں تو بچے والدین سے محبت کرنا نہیں چھوڑتے بلکہ وہ خود سے محبت کرنا چھوڑ دیتے ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CFqxfyAMmfr/?igshid=1bok6w03l2diw
    انسٹاگرام پر قول شیئر کرتے ہوئے شنیرا نے کیپشن میں لکھا تھا کہ جب ہم والدین بنتے ہیں تو ہم آج کے لیے جینا چھوڑ دیتے ہیں اور آنے والے کل میں کسی اور کے لیے جیتے ہیں۔

    شنیرا اکرم کا والدین کے لئے معنی خیز پیغام

    شنیرا اکرم بھی کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ گئیں

    عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے اعجاز اسلم

    شنیرا اکرم اور شہزاد رائے نے سرعام پھانسی کی مخالفت کر دی

    شنیر ا اکرم کا پاکستان کی نوجوان نسل کے نام معنی خیز پیغام

  • اقراء عزیز کی  سوشل میڈیا پروائرل ایک  ویڈیو نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا

    اقراء عزیز کی سوشل میڈیا پروائرل ایک ویڈیو نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی با صلاحیت اداکارہ اقراء عزیز کی سوشل میڈیا پروائرل ایک ویڈیو نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اپنی بہترین اداکاری کی بدولت انڈسٹری میں کم وقت میں اپنی الگ پہچان بنانے والی اداکارہ اقراء عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شئیر کی- بغیر کسی آواز کے اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ متعدد صفحات پر انہماکھ سے کچھ لکھنے میں مصروف ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFpDrslHSpF/?igshid=6m3bz45gdnsf
    اقراء عزیز نے اپنی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں انہوں نے کسی نئے کام کے آغاز کا حوالہ دیا ہے اور ساتھ میں ’بسم اللہ‘ اور ’پریپیئرنگ‘ یعنی تیاری جاری ہے جیسے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے ہیں۔

    اقراء عزیز نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے کچھ نیا کیا ہے جو کہ بہت دلچسپ اور سنسنی خیز ہے، اور اب وہ انتظار کر رہی ہیں کہ اُن کے مداح اُن کا نیا کام دیکھیں اقراء عزیز کی جانب سے اپنی پوسٹ پر کسی قسم کا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا ہے کہ وہ کس پروجیکٹ یاکیا نیا کرنے جا رہی ہیں۔

    اقراء عزیز کی جانب سے اپنی پوسٹ پر کسی قسم کا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا ہے کہ وہ کس پروجیکٹ یاکیا نیا کرنے جا رہی ہیں۔
    اقراء کی اس پوسٹ پر اُن کے مداح شش و پنج میں پڑ گئے ہیں اور کمنٹس میں اپنی اپنی جانب سے تُکے لگا رہے ہیں، اقراء کے مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اقراء عزیز اسکرپٹ رائٹنگ کی جانب آ گئی ہیں-

  • دلیپ کمارنے کی پی حکومت سے پشاور میں واقع آبائی گھر کی تصاویر شیئر کرنے کی درخواست کردی

    دلیپ کمارنے کی پی حکومت سے پشاور میں واقع آبائی گھر کی تصاویر شیئر کرنے کی درخواست کردی

    نئی دہلی/ ‎پشاور: حکومت خیبر پختونخوا (کے پی) کی جانب سے صوبائی دارالحکومت پشاور میں واقع دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کے فیصلے کے بعد دلیپ کمار نے اپنے آبائی گھر کی تصاویر شیئر کی درخواست کردی۔

    گزشتہ دنوں صوبہ خیبرپختونخوا کے محکمہ آثار قدیمہ و میوزیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد نے بتایا تھا کہ صوبائی حکومت نے بولی وڈ کے لیجنڈری اداکاروں کے گھروں کو خریدنے کے لیے سرکاری سطح پر کارروائی شروع کردی ہے۔

    ان کے مطابق دلیپ اور راج کمار کے گھروں کو حکومت خرید کر وہاں تزئین و آرائش کے بعد دونوں جگہوں کو میوزیم میں تبدیل کرکے سیاحت کو فروغ دے گی۔

    ڈاکٹر عبدالصمد کے مطابق دونوں اداکاروں کے گھروں کے حالیہ مالکان وہاں کمرشل پلازہ بنانے کے خواہاں ہیں اور انہوں نے اسی سلسلے میں دونوں تاریخی عمارتوں کی توڑ پھوڑ بھی شروع کردی تھی۔

     

     

    https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1311217944764973056

    بعدازاں دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے شوہر کے آبائی گھر کو خریدنے اور اسے میوزیم میں تبدیل کرنے کے فیصلے کو سراہا تھا۔سائرہ بانو نے کہا تھا کہ میں صوبائی حکومت کی کوششوں میں کامیابی کی خواہش مند ہوں اور پوری امید کرتی ہوں کہ اس بار یہ خواب پورا ہو۔

    انہوں نے کہا تھا کہ جب بھی مجھے پشاور میں واقع یوسف صاحب کے آبائی گھر سے متعلق یہ خبر ملتی ہے تو میرا دل خوشی سے بھر جاتا ہے جسے صوبائی حکومت بارہا ایک یادگار میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ گھر میرے شوہر کے لیے انتہائی جذباتی اہمیت کا حامل ہے اور کچھ برس قبل جائیداد کے سلسلے میں ایک دورے کے دوران میں ان کے اس فخر اور خوشی میں شریک ہوئی۔

    اب حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صحافی نے پشاور میں واقع دلیپ کمار کے آبائی گھر کی تصاویر شیئر کی تھیں۔جس پر اداکار دلیپ کمار نے ان تصاویر کو ری ٹوئٹ کیا اور اپنے گھر کی تصاویر شیئر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

    لیجنڈری اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ تمام پشاور والوں سے درخواست ہے کہ میرے آ بائی گھر کی تصاویر شیئر کریں(اگر آپ نے کلک کی ہیں۔خیال رہے کہ دلیپ کمار اور راج کپور تقسیم ہند سے قبل متحدہ ہندوستان میں پشاور میں پیدا ہوئے تھے۔

    دلیپ کمار کی پیدائش پشاور کے حالیہ علاقے قصہ خوانی بازار میں 1922 میں مسلمان گھرانے میں ہوئی تھی اور ان کا اصل نام محمد یوسف ہے۔دلیپ کمار کو ان کی فلمی خدمات پر حکومت پاکستان نشان امتیاز سے بھی نواز چکی ہے۔اسی طرح راج کپور کی پیدائش پشاور کے حالیہ علاقے حویلی دلگران میں ہندو خاندان میں 1924 میں ہوئی تھی۔

    دونوں بولی وڈ لیجنڈز کے علاوہ بھی دیگر چند بولی وڈ شخصیات پشاور اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں پیدا ہوئی تھیں جب کہ متعدد شخصیات حالیہ پاکستان کے دیگر صوبوں پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی پیدا ہوئی تھیں۔

  • پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو سیریز کے لیے پاکستانی نژاد لڑکی ایمان ولانی کا انتخاب کرلیا گیا

    پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو سیریز کے لیے پاکستانی نژاد لڑکی ایمان ولانی کا انتخاب کرلیا گیا

    نیوجرسی : پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو سیریز کے لیے پاکستانی نژاد لڑکی ایمان ولانی کا انتخاب کرلیا گیا ،اطلاعات کے مطابق ہولی وڈ کے معروف فلم اسٹوڈیو ’مارول اسٹوڈیو‘ نے پہلی مسلم سپر ہیرو خاتون ٹی وی سیریز کے لیے پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کا انتخاب کرلیا۔

    مارول اسٹوڈیو نے ریاست نیو جرسی کی جواں سالہ ایمان ولانی کو پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو سیریز کے لیے منتخب کیا ہے۔مارول اسٹوڈیو نے اپنی پوسٹ میں ایمان ولانی کے حوالے سے بتایا کہ وہ جرسی شہر میں پاکستانی والدین کے ہاں پیدا ہوئیں اور وہ ہائی اسکول میں گریجوئیشن کی طالبہ ہیں۔

    ایمان ولانی کے آباو اجداد اور والدین کا تعلق پاکستان سے ہے، تاہم وہ خود امریکا میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلی بڑھیں۔ایمان ولانی سپر ہیرو فلم میں کام کرنے سے قبل گزشتہ برس ہدایت کار منہاج بیگ کی فلم ہالا سے کیریئر کا آغاز کر چکی ہیں۔مذکورہ فلم میں ایمان ولانی نے ہالا نامی پاکستانی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا اور فلم کی کہانی ان ہی کے گرد گھومتی ہے۔

    فلم میں دکھایا گیا تھا کہ کس طرح امریکا جیسے ملک میں رہنے کے باوجود ہالا قدرے قدامت پسند پاکستانی خاندان میں پابندیوں کی زندگی گزارتی ہیں اور چاہنے کے باوجود وہ مخالف جنس سے رومانوی نہیں ہوسکتیں۔

    ہالا میں ایمان ولانی کی اداکاری کو بہت سراہا گیا تھا اور ان کی مذکورہ فلم کو متعدد عالمی فلم فیسٹیولز میں بھی پیش کیا گیا تھا۔اور اب ایمان ولانی سپر ہیرو سیریز میں پاکستانی نژاد کردار کمالہ خان کا روپ دھاریں گی۔

     

    https://youtu.be/4aS-qGHH6E0

     

    مارول اسٹوڈیو نے گزشتہ برس 20 ستمبر کو ہی تصدیق کی تھی کہ کمالہ خان نامی پہلی مسلم سپر ہیرو خاتون کے کردار پر ٹی وی سیریز بنائی جائے گی، اس سے قبل چہ مگوئیاں تھٰیں کہ ممکنہ طور پر مذکورہ کردار پر فلم بنائی جائے گی۔

    مارول اسٹوڈیو نے گزشتہ ماہ 20 ستمبر کو ہی سیریز کی ہدایت کاری دینے کے لیے آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم شرمین عبید چنائے سمیت 4 مسلم ہدایت کاروں کی خدمات حاصل کی تھیں۔

    کمالہ خان کے کردار کی ٹی وی سیریز کی ہدایات پاکستانی فلم شرمین عبید چنائے، بھارتی نژاد امریکی مسلم فلم ساز میرا مینن اور بیلجیم نژاد امریکی مسلم فلم ساز عادل ال عربی اور بلال فلاح دیں گے۔

    چاروں ہدایت کار ٹی وی سیریز کی الگ الگ قسطوں کی ہدایات دیں گے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ کون سا ہدایت کار کتنی قسطوں اور سیزنز کی ہدایت کاری دے گا۔

    ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ ٹی وی سیریز کی شوٹنگ کب شروع ہوگی اور سیریز کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ سال کے وسط تک ممکنہ طور پر سیریز کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی۔

    خیال رہے کہ مسلم خاتون سپر ہیرو کردار کمالہ خان کومارول کومکس نے پہلی بار 2014 میں ’مس مارول‘ کی کتاب میں متعارف کرایا تھا، اسی کتاب میں دوسرے خواتین سپر ہیرو کردار بھی متعارف کرائے گئے تھے۔

  • ارطغرل غازی کے عالمی ریکارڈ پر انوشے اشرف کی مبارکباد

    ارطغرل غازی کے عالمی ریکارڈ پر انوشے اشرف کی مبارکباد

    پاکستانی کی معروف ٹی وی آرٹسٹ، میزبان اور وی جے انوشے اشرف نے شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام بنانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے-

    باغی ٹی وی :و مقبولیت دنیا بھر میں ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ جسے ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے کو ملی اس کی مثال نہیں ملتی۔ اسے دنیا کے کم و بیش ساٹھ ( 60 ) ممالک میں ڈب کر کے دکھایا گیا ہے-

    ارطغرل کی دنیا بھر میں کامیابی کا ندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسے دنیا کے ایک سو چھالیس ( 146 ) ممالک سے نہ صرف ناظرین کی توجہ حاصل کی بلکہ وہاں ڈراموں کی دنیا کا بے تاج بادشاہ بھی قرار پایا۔

    یہ وہ ڈرامہ ہے جس نے مسلمانوں کو ان کے حقیقی ہیروز سے متعارف کرایا ہے۔ یہ وہ ڈرامہ ہے جس کے بارے میں رجب طیب اردگان نے کہا ”جب تک شیر اپنی تاریخ خود نہیں لکھیں گے ان کے شکاری ہی ہیرو ٹھہریں گے“ اور ”ہم اسلامی تاریخ اس طرح لکھیں گے جس طرح وہ تھی“ اور جب یہ اسلامی تاریخ ارطغرل نامی ڈرامے کے ذریعے دنیا کی دکھائی تو لوگ اسلام قبول کرنے لگے۔ یہ وہی ڈرامہ ہے جس نے اغیار کی ان کوششوں پر پانی پھیر دیا جو اسلام کے سنہری ماضی کو داغدار کرنے میں صرف کی گئی تھیں-

    خلافت عثمانیہ کے قیام سے قبل کے ترک خطے اور اسلامی دنیا کے حالات پر بنائی گئی یہ ٹی وی سیریز مسلم دنیا اور بالخصوص پاکستان میں مقبولیت کے اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ چکی ہے۔

    تاہم مسلمانوں کی اسلامی فتوحات سے متعلق شہر آفاق ترک ڈراما سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو عالمی اعزاز حاصل ہوا ہے ترک ڈراما سیریز کو 39 زبانوں میں ترجمہ کیا جاچکا ہے اور اسے دیکھنے والوں کی تعداد 30 لاکھ تک جاپہنچی ہے جس کے بعد اسے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    اسی ریکارڈ پر پاکستانی میزبان اور وی جے انوشے اشرف نے بھی ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو مبارکباد پیش کی اور اس کی کامیابی کو سراہا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ بہترین ہے اس میں زبردست عکاسی کی گئی ہے کہانی بھی اچھی ہے کیمرہ کا کام اور اداکاری بھی عمدہ ہے یہی اس جانب بھی عالمی سطح پر کام کو فروغ دیتا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CFwRsiMpVhA/?utm_source=ig_embed
    انوشے نے مزید لکھا کہ سنیما اور آرٹ ہمیں قریب لاتا ہے امید ہے کہ ہم مستقبل میں مزید ترک، ایرانی، لبنانی اور مصری کام دیکھیں گے اور اپنے کام کو ان ممالک میں بھیجا کریں گے۔

    واضح رہے کہ یورپ، مڈل ایسٹ، افریقہ اور یورپ سے 700 ملین ناظرین کو اپنے سحر میں گرفتار کرنے والا ڈراما غازی ارطغرل آذربائیجان، ترکمانستان، قازقستان، ازبکستان، البانیہ، پولینڈ، سربیا، بوسنیا، ہزروگوینا، ہنگری اور یونان اور پاکستان میں ریکارڈ توڑنے کے بعد اب آذر بائیجان کے سرکاری ٹیلی وژن اے زیڈ ٹی وی پر بھی نشر کیا جائے گا-

    ترک خبر رساں ادارے کے مطابق آذر بائیجان کے سرکاری ٹیلی وژن اے زیڈ ٹی وی نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ ڈراما نشر کرنے کے حقوق حاصل کرلیے گئے ہیں۔ یہ ڈرامہ 2014 میں شروع ہونے کے بعد ہی آذر بائیجان میں مقبول ہونا شروع ہوگیا تھا۔

    آذری سرکاری چینل کے مطابق ڈرامے کی 150 اقساط کی ڈبنگ اور ایڈیٹنگ کے کام کا آغاز ہوچکا ہے۔ سرکاری چینل پر یہ ڈرامہ ہفتے کے پانچ روز نشر کیا جائے گا۔

    ’’ارطغرل غازی‘‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے-

    ارطغرل ڈرامے کی کی مقبولیت میں مزید اضافہ، ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا

    ارطغرل اردو کی بڑی کامیابی، دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینلز میں تینتیسویں نمبر پر آگیا

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ’’ارطغرل‘‘ کون ہیں ؟

    ترک سیریز دیریلیس ارطغرل آذر بائیجان کے سرکاری چینل پربھی نشر کیا جائے گا

    ترک سیریز ارطغرل غازی کے مزید دو کردار پاکستانی برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے

    ارطغرل غازی نے ایک اورسنگ میل عبورکرلیا” گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ “میں شامل

  • ممبئی میں غنڈہ راج جاری ہے، کنگنا رناوت مبئی پولیس پر بھی برس پڑیں

    ممبئی میں غنڈہ راج جاری ہے، کنگنا رناوت مبئی پولیس پر بھی برس پڑیں

    بالی وڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت مبئی پولیس پر بھی برس پڑیں کہا کہ ممبئی میں غنڈہ راج جاری ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کنگنا نے ہریانہ کے ایک یوٹیوبر ساحل چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹرا میں ایک نااہل شخص وزیراعلیٰ ہے جبکہ ممبئی میں غنڈہ راج جاری ہے ۔

    ساحل چوہدری کی گرفتاری پر انھوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ ممبئی میں کس طرح کا غنڈا راج جاری ہے؟

    ساتھ ہی اداکارہ نے مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ان سے یا ان کی حکومت سے سوال نہیں کر سکتا۔

    کنگنا نے سوال اٹھایا کہ یہ لوگ ہمارے ساتھ کیا کریں گے؟ کیا یہ ہمارے گھر توڑیں گے اور ہمیں قتل کریں گے؟


    انہوں نے سوال کیا کہ ان سب چیزوں کے لیے کون جواب دہ ہے؟‘ جبکہ ساتھ میں انھوں نے اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگرس کو ٹیگ کیا۔

    اداکارہ نے اپنے پیغام میں ’میں ساحل کے ساتھ ہوں‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    کنگنا نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں سوال اٹھایا کہ مہاراشٹرا حکومت کے کاموں پر سوال پوچھنے پر ایک متفرق ایف آئی آر درج ہوئی جو ان کا جمہوری حق بھی تھا اور ساحل کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا جبکہ پائل نے انوراگ کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کروائی لیکن انوراگ آزاد گھوم رہے ہیں یہ سب کیا ہے؟

    واضح رہے کہ اداکارہ پائل گھوش نے ہدایت کار انوراگ کیشپ پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا اور ہدایت کار کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی تھی تاہم اپنی درخواست پر عمل ہوتا نہ دیکھ پائل نے بھوک ہڑتال پر جانے کا اعلان کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے شیو سینا اور کنگنا رناوت کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے اور اسی دوران ہی ممبئی کی میونسپل کارپوریشن نے کنگنا کے گھر کو مسمار کردیا تھا۔

    اس حوالے سے کنگنا رناوت نے بیان دیتے ہوئے مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اور شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس طرح میرا گھر ٹوٹا اسی طرح تمھاری انا بھی ٹوٹے گی یہ وقت کا پہیہ ہے اور وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔

    کنگنا رناوت نے ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرا گھر توڑ کر تم نے مجھ پر بڑا احسان کیا ہے، مجھے پتا تھا کشمیری پنڈتوں پر کیا بیتی ہوگی، آج میں نے وہ محسوس کیا ہےان کا کہنا تھا کہ آج میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں صرف ایودھیا پر ہی نہیں کشمیر پر بھی ایک فلم بناؤں گی، ملک کے لوگوں کو آگاہی فراہم کروں گی مجھے معلوم تھا میرے ساتھ ایسا تو ہوگا۔ ساتھ میں انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ ادھو ٹھاکرے اور اس فلم ساز کرن جوہر کو بے نقاب کریں گی۔

    کنگنا رناوت کو ادھو ٹھاکرے کے خلاف آواز بلند کرنا مہنگی پڑ گئی

    فیروز خان کی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو پاکستان میں چائے کی دعوت

    عامر خان کی ترک خاتون اول کے ساتھ ملاقات پر کنگنا رناوت کی اداکار کے سیکولرازم پر…

    پاکستانی فنکاروں نے پاکستان مخالف بیان پرکنگنا رناوت کو آئینہ دکھا دیا

    کنگنا رناوت اگر پاکستان مخالف بیان دینا چھوڑ دیں تو بالی وڈ میں کہیں نظر ہی نہ آئیں

    کنگنا رناوت نے ایودھیا اور کشمیر پر فلم بنانے کا اعلان کردیا

    میرا مکان توڑنے والے پاکستانی ہیں، کنگنا رناوت نے بھونڈا الزام لگا دیا

  • یاسر حسین اور اقراء عزیز کی شمالی علاقہ جات میں سیر سپاٹوں کی نئی تصاویر وائرل

    یاسر حسین اور اقراء عزیز کی شمالی علاقہ جات میں سیر سپاٹوں کی نئی تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین اپنی اہلیہ اور اداکارہ اقراء عزیز کے ہمراہ پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقہ جات کے سیر کر رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقراء عزیزآج کل پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیر کو نکلے ہوئے ہیں -عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری 6 مہینوں پر مشتمل لاک ڈاؤن کُھلنے کے بعد سے متعدد فنکاروں نے پاکستان کے خوبصورت اور ٹھنڈے علاقوں کا رُخ کر لیا ہے جن میں حمیمہ ملک، اداکار بہنیں ایمن اور منال اور عروی حسین کے بعد اب شوبز جوڑی اقراءعزیز اور یاسر حسین بھی شامل ہیں-

    اداکار یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اہلیہ اقراء عزیز کے ہمراہ چند تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں اداکار نے ہنزہ کا روایتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور نا صرف یہ بلکہ وہیں کی روایتی ٹوپی بھی پہن رکھی ہے اور اس کے ساتھ ہی اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ ’جیسا دیس ویسا بھیس۔ ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہنزہ اور 2020۔
    https://www.instagram.com/p/CFuIWIJj2zy/
    اس سے قبل بھی اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی اور اقراء عزیر کی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ ناران میں موجود چائے پیتے نظر آرہے تھے اور خوبصورت نظاروں کو انجوائے کر رہے تھے-
    https://www.instagram.com/p/CFpHWXbDPwy/
    یاسر نے اقراء عزیز کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا تھا کہ ناران کی چائے، اور ساتھ میں چائے کے کپ اور دل کا ایموجی بھی بنایا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے اقراء کو اپنی پوسٹ میں ٹیگ بھی کیا تھا۔

  • سہانا خان کو رنگ پر تنقید کا سامنا ، سوشل میڈیا صارفین نے کالی چڑیل کہہ دیا

    سہانا خان کو رنگ پر تنقید کا سامنا ، سوشل میڈیا صارفین نے کالی چڑیل کہہ دیا

    بھارتی سُپراسٹار شاہ رُخ خان کی صاحبزادی سہانا خان نے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اپنی سکن کے رنگ سے متعلق ہونے والی تنقید کے خلاف آواز اُٹھائی ہے ۔

    باغی ٹی وی : سہانا خان نے سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُنہیں انسٹا فالوورز کی جانب سے اُن کے گہرے رنگ پر کمنٹس کا سامنا کرنا پڑا۔

    سہانا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں انہوں نے انسٹا صارفین کی جانب سے کی گئی تنقید سے متعلق ایک طویل نوٹ لکھا ہے اور اپنا تجربہ بیان کیا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CFugYlIHC-7/?igshid=vapp4je0lndw
    سُہانا کی جانب سے لکھے گئے طویل کیپشن میں کہنا ہے کہ چند انسٹا صارفین کی جانب سے اُن کی پوسٹ پر تنقیدی کمنٹ کئے گئے ہیں اُن کے گہری رنگت اور شخصیت پر بات کرتے ہوئے فالوورز نے اُنہیں بد صورت، کالی، کالی چڑیل قرار دیا ہے۔


    سہا نا نے لکھا کہ ابھی بہت کچھ چل رہا ہے اور یہ ان مسائل میں سے ایک ہے جس کی ہمیں اصلاح کرنے کی ضرورت ہے !! یہ صرف میرے بارے میں نہیں ہے یہ ہر نوجوان لڑکی / لڑکے کے بارے میں ہے جو قطعی طورپر کسی وجہ سے کمتر محسوس نہیں ہوا ہے۔

    سہانا نے مزید لکھا کہ یہ ہر ایک انسان کا مسئلہ ہے جس پر ہمیں بات کرنی چاہیے اور اس سوچ کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ہم سب ہی کا الگ الگ رنگ ہے جس کے مطابق کوئی گہری رنگت کا ہے کوئی سانولی تو کوئی گوری رنگت رکھتا ہے۔

    سہا نا نے کہا کہ یہاں میری ظاہری شکل کے بارے میں دیئے گئے کچھ تبصرے ہیں۔ جن میں مجھے بتایا گیا ہے کہ میں اپنی عمر بھر کی عمر کے مردوں اور عورتوں کے بجائے جلد کی وجہ سے بدصورت ہوں-

    سہانا نے کہا کہ چونکہ میں 12 سال کی تھی اس حقیقت کے علاوہ کہ یہ اصل بالغ ہیں افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم سب ہندوستانی ہیں جو خود بخود ہمیں بھورے بنادیتے ہیں – ہاں ہم مختلف رنگوں میں آتے ہیں لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ میلانین سے کتنا دور ہوجائیں ، آپ صرف یہ نہیں کرسکتے . اپنے ہی لوگوں سے نفرت کرنے کا صرف یہ مطلب ہے کہ آپ تکلیف دہ طور پر غیر محفوظ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ایک بھارتی سوچ ہے کہ اگر آپ 5 فُٹ 7 انچ لمبے اور گورے ہیں تو ہی آپ خوبصورت ہیں، وہ 5 فُٹ 3 انچ قد اور گہری رنگت کی مالک ہیں مگر خود سے بہت پیار کرتی ہیں اورخوش ہیں اور اُنہیں خوش ہونا بھی چاہیے۔

    بعد ازاں سُہانا کی اس پوسٹ پر اُنہیں متعدد بھارتی معروف شخصیات اور مداحوں کی جانب سے سراہا گیا جس پر سہانا نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انسٹا پر ایک اسٹوری شیئر کی اور لکھا کہ ’اُنہوں نے اپنی رنگت تبدیل نہیں کروائی ہے اور نہ وہ ایسا ارادہ رکھتی ہیں۔

  • علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت کروالی

    علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت کروالی

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار واداکار علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت کروالی۔

    باغی ٹی وی : اداکار علی ظفر کی درخواست پر اداکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کیخلاف مقدمہ کے اندراج کے معاملے میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا سائبر کرائم سیل ایک بھی ملزم کو گرفتار نہ کرسکا مقدمہ میں نامزد ملزمہ عفت عمر نے عبوری ضمانت کروالی۔

    ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں نامزد میشا شفیع سمیت 9 ملزمان کو ایف آئی اے نے بیان ریکارڈ کرانے کے لئے کئی بار بلایا لیکن ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوتے، لہذا ان کی گرفتاری کے لئے گھروں پر چھاپے مارے جائینگے۔

    ایف آئی اے نے علی ظفر کی درخواست پر دو سال تحقیقات کے بعد اداکارہ میشا شفیع اور ان کے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

    واضح رہے کہ :پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی جن میں میشا شفیع ، عفت عمر ،لینہ غنی،حسیم الزمان ، عفت عمر، حمنہ رضا، ماہم جاوید، علی گل پیر، فریحہ ایوب اور سید فیضان رضا شامل ہیں-

    علی ظفر کے جمع کرائے گئے شواہد کے مطابق یہ الزامات انہیں ایک ملٹی نیشنل کے بہت بڑے کنٹریکٹ سے نکلوانے کے لئے لگائے گئے-

    علی ظفر نے اپنی گواہی میں بتایا تھا کہ میشا شفیع کی جانب سے ان کو یہ دھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ اس کانٹریکٹ سے پیچھے نہ ہٹے تو وہ ان پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کر دیں گی-

    اس دھمکی میں نہ آنے پر میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف 19 اپریل 2018 کو ٹوئٹر پر اپنے ساتھیوں سمیت الزامات کی بوچھاڑ کر دی اور ان کو اس پروگرام سے خارج کروادیا-

    علی ظفر نے کہا تھا کہ ان کے خلاف یہ مہم می ٹو کے بینر تلے لانج کی گئی جس میں میشا شفیع اور ان کی وکیل نے اپنے ساتھیوں کی مدد لی اور میڈیا پر ان کی کردار کشی کرنے کے لئے بہت سے جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے-

    خیال رہے کہ علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے سے رابطہ کیا تھاعلی ظفر کی طرف سے ایف آئی اے سائبرکرائمز ونگ کو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر مہم میں نازیبا زبان استعمال کی گئی۔ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ نے علی ظفر کی درخواست پر کارروائی شروع کردی تھی-

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے اڑھائی سال کی اندرونی تحقیقات کے بعد ایف آئی آر درج کی۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی جانب سے ان ملزمان کو دفاع کے3 سے زائد مواقع دئیے گئے تھے –

    علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

    آج کا ڈرامہ بے ہودہ اور مخصوص کہانیوں میں پھنس کر رہ گیا ہےجن میں رشتوں کا مذاق…

  • والٹ ڈزنی کا  2019 کی لائیو ایکشن ریمیک فلم ‘دی لائن کنگ’ کا سیکوئل بنانے کا اعلان

    والٹ ڈزنی کا 2019 کی لائیو ایکشن ریمیک فلم ‘دی لائن کنگ’ کا سیکوئل بنانے کا اعلان

    امریکی معروف اسٹوڈیو والٹ ڈزنی نے 2019 کی لائیو ایکشن ریمیک فلم ‘دی لائن کنگ’ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا۔

    بای ٹی وی : جنگل کے بادشاہ شیر، اس کی بیوی شیرنی اور ان کے ہاں پیدا ہونے والے نئے بچے ‘سمبا’ کے گرد گھومنے والی کہانی پر مبنی فلم کو ابتدائی طور پر 1994 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

    ‘دی لائن کنگ’ 1994 میں اتنا مقبول ہوئی تھی کہ فلم نے اس زمانے میں بھی ایک ارب ڈالر کی کمائی کی تھی۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ڈزنی کی 2019 کی لائیو ایکشن فلم ‘دی لائن کنگ’ کے سیکوئل کی ہدایات آسکر ایوارڈ یافتہ بیری جینکنس دیں گے۔

    نئی فلم میں بھی 2019 کی فلم میں استعمال کی گئی فوٹو ریئلسٹک ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا جس سے سیکوئل فلم بھی لائیو ایکشن کی طرح دکھائی دے گی۔

    نئی فلم میں 2019 کی فلم جیسی ٹیکنالوجی شامل کی جائے گی ، جس نے عالمی باکس آفس پر 1.7 بلین کمایا اور اس میں میوزک بھی پیش کیا جائے گا۔

    ہدایت کار بیری جینکنس نے فلم کی ہدایات کے لیے اپنے انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ وہ مذکورہ فلم کو دیکھ کر بہن اور بھائیوں کے ساتھ بڑے ہوئے۔

    بیری جینکنس کے مطابق وہ جس فلم کو دیکھ کر جوان ہوئے اب وہ اسی فلم کی ہدایات دیں گے اور یہ بات ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔

    جینکنز نے کہا کہ "ڈزنی کے ساتھ دوستی ، محبت اور میراث کی اس شاندار کہانی کو وسعت دینے کے موقع پر کام کرنے کا موقع ملنا جبکہ افریقی ممالک میں رہائش پذیر لوگوں کی زندگیوں اور جانوں کے کام کو آگے بڑھانا ایک خواب ہے۔”

    ابھی یہ واضح نہیں کہ والٹ ڈزنی کب تک ‘دی لائن کنگ’ کے سیکوئل پر کام کا آغاز کرے گا تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک فلم کے کام کا آغاز کردیا جائے گا اور ممکنہ طور پر اسے آئندہ سال تک ریلیز کیا جائے گا۔

    پہلی فلم کی کہانی ایک شیر، اس کی بیوی شیرنی اور ان کے پیدا ہونے والے سمبا نامی بچے کے گرد گھومتی ہے اور 2019 میں جاری کی گئی فلم میں بھی سمبا کی پیدائش کو دکھایا گیا تھا۔

    اب خیال کیا جا رہا ہے کہ سمبا کو جوان ہوتے یا بادشاہ بنتے دکھایا جائے گا تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔