Baaghi TV

Category: شوبز

  • ایوارڈ یافتہ جاپانی اداکارہ نے خودکشی کر لی

    ایوارڈ یافتہ جاپانی اداکارہ نے خودکشی کر لی

    مس شرلاک سے عالمی شہرت حاصل کرنے والی ایوارڈ یافتہ جاپانی اداکارہ یوکو ٹیکوچی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی :بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔ اداکارہ کے شوہر رات گئے گھر پہنچے تو یوکو ٹیکوچی کو مردہ حالت میں پایا اداکارہ کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

    40 سالہ اداکارہ یوکو ٹیکوچی کے شوہر کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے ہے اور وہ دو بچوں کی ماں ہیں۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اداکارہ نے خودکشی کی ہے تاہم حتمی طور پر فرانزک لیب اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کہا جاسکتا ہے۔

    یوکو ٹیکوچی جاپان کی مقبول ترین اور ایوارڈ یافتہ اداکارہ تھیں جنہوں نے ایک ہارر فلم میں اپنی عمدہ اداکاری سے شہرت کی بلندی کو چھوا تھا اور ہالی وڈ نے بھی اس فلم کا ری میک بنایا تھا۔ یوکو ٹیکوچی نے 2004 سے 2007 مسلسل تین بار بہترین اداکارہ کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

    یوکو ٹیکوچی جاپان کی ایک نامور اداکارہ تھیں ان کی اچانک موت نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہےجاپانی مداحوں کی جانب سے ان کی موت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

    یہ بات ابھی تصدیق طلب ہے کہ اداکارہ یوکو ٹیکوچی کی موت خودکشی سے ہوئی تاہم رواں برس جاپان میں دو بظاہر کامیاب اداکاروں اور ایک ریسلر نے اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیاجاپان حکومت نے خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپریشن میں مبتلا افراد کی مدد کا اعلان کیا ہے-

  • ترک اداکارہ کی عاطف اسلم کا گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    ترک اداکارہ کی عاطف اسلم کا گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حفصہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ برسین عبداللہ کی عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا گانا گنگناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر تُرک اداکارہ برسین عبداللہ کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ موسیقی کی دُنیا کے نامور گلوکار عاطف اسلم کا مشہور بھارتی گانا ’مسافر‘ کے چند سطر گُنگناتی نظر آرہی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFolNDahsQo/?utm_source=ig_embed
    برسین عبداللہ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہیں ٹھیک سے گانا گنگنانا نہیں آرہا ہے لیکن وہ اس کے باوجود بھی اپنی خوبصورت آواز میں گانا گانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

    تُرک اداکارہ کی سول میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی ایک دم دنگ رہ گئے ہیں اور وہ حیران ہیں کہ اداکارہ نے اُردو زبان میں گانا کیسے گُنگنایا –

    واضح رہے کہ برسین عبداللہ نے تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں بہادر جنگجو بامسی کی اہلیہ حفصہ خاتون کا کردار ادا کیا تھا ’ارطغرل غازی‘ میں برسین عبداللہ پہلے عیسائی خاتون ہیلینہ تھیں اور پھر بامسی سے شادی کے وقت اُنہوں نے اسلام قبول کرلیا تھا جس کے بعد اُن کا نام حفصہ خاتون رکھ دیا گیا تھا-

    ترک اداکارہ کو پاکستانی برانڈ بھا گیا

    ترک سیریز ارطغرل غازی کے مزید دو کردار پاکستانی برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے

  • شنیرا اکرم کا والدین کے لئے معنی خیز پیغام

    شنیرا اکرم کا والدین کے لئے معنی خیز پیغام

    سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا نے سوشل میڈیا پر والدین کے لیے معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : شنیرا اکرم اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر مداحوں اور والدین کے لئے معنی خیز پیغام شئیر کرتی رہتی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہےتاہم اب پھر شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر والدین کے لیے ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔

    شنیرا نے انسٹاگرام پر بچوں سے متعلق قول شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ جب والدین اپنے بچوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں تو وہ والدین سے محبت کرنا نہیں چھوڑتے بلکہ وہ خود سے محبت کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFqxfyAMmfr/?utm_source=ig_embed
    انسٹاگرام پر قول شیئر کرتے ہوئے شنیرا نے کیپشن میں لکھا کہ جب ہم والدین بنتے ہیں تو ہم آج کے لیے جینا چھوڑ دیتے ہیں اور آنے والے کل میں کسی اور کے لیے جیتے ہیں۔

    شنیرا کی معنی خیز پوسٹ پر صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-


    اُنہوں نے لکھا تھا کہ اگر اسکولوں میں بچوں کو ابتداء میں ہی فوڈ سائنس، ہیومن ڈیولپمنٹ، غذائیت اور کھیلوں سے متعلق آگاہی تعلیم دی جائے تو ہم پُرجوش انداز میں ذیابطیس جیسی متعدد بیماریوں کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

    شنیرا اکرم بھی کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ گئیں

    عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے اعجاز اسلم

    شنیرا اکرم اور شہزاد رائے نے سرعام پھانسی کی مخالفت کر دی

    شنیر ا اکرم کا پاکستان کی نوجوان نسل کے نام معنی خیز پیغام

     

  • ترک اداکارہ کو پاکستانی برانڈ بھا گیا

    ترک اداکارہ کو پاکستانی برانڈ بھا گیا

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘میں گوکچہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ برکو کیراٹیلی پاکستانی میک اپ برانڈ ’دی کارا میک اپ‘ کی دیوانی ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : تُرک اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستانی میک اپ برانڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی میک اپ اور جیولری بہت بھاری ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ کسی پاکستانی برانڈ کے ساتھ کام کیا ہے اور انہیں اس اشتراک سے خوشی محسوس ہوئی۔

    ترک اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ پاکستانی دلہن کا روپ اختیار کیا جو ایک مختلف تجربہ تھا۔
    https://www.instagram.com/p/CFhLlZ8BKll/?utm_source=ig_embed
    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں تُرک اداکارہ نے ایک پاکستانی ڈیزائنر کے لیے برائیڈل شوٹ کروایا جسے پاکستان میں موجود مداحوں نے خوب پسند کیا تُرک اداکارہ برکو کیراٹیلی کے نئے پاکستانی برائیڈل شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں-
    https://www.instagram.com/p/CFhnv9nhHsG/?utm_source=ig_embed
    واضح رہے کہ رواں سال 23 جولائی کو31 برس کی ہونے والی برکو کیراٹیلی نے ترک سریز ’ارطغرل غازی‘ میں گوکچہ خاتون کا کردار نبھایا تھا جس میں اُنہیں معصوم چہرے، سلجھی ہوئی طبیعت اور صاف دل رکھنے والی شخصیت دکھایا گیا تھا لیکن ارطغرل اور حلیمہ سلطان کی شادی کے بعد گوکچہ خاتون کو ڈرامے میں حسد کرنے والی خاتون کے روپ میں بھی دکھایا گیا تھا۔

    گوکچہ خاتون کے حسد کی وجہ یہ تھی کہ وہ ترک سیریز کے مرکزی کرادار ارطغرل سے بےحد محبت کرتی تھیں۔

  • شہزاد رائے وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید سردار علی شاہ کے مشکور

    شہزاد رائے وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید سردار علی شاہ کے مشکور

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید سردار علی شاہ کے مشکور ہیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں گلوکار صوبہ سندھ کی تاریخی کینجھرجھیل کے کنارے بیٹھے ہیں-

    شہزاد رائے کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر ’بلیک اینڈ وائٹ‘ ہے جبکہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تصویر رات کے وقت لی گئی۔


    ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شہزاد رائے نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ تصویر میں وہ کینجھر جھیل پر موجود ہیں جبکہ تصویر میں نظر آنے والا درخت 600 سال پُرانا ہے۔

    شہزادرائے نے اپنے ٹوئٹ میں وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید سردار علی شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کا شُکر گُزار ہوں کہ آپ ایسی تاریخی جگہوں کی بحالی کے لیے عظیم کام کر رہے ہیں۔

    گلوکار کے اس ٹوئٹ کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ تفریحی مقامات کے بہتر ماحول اور بحالی کے لیے سندھ حکومت کا شکریہ ادا بھی کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ کینجھر جھیل جو کلری جھیل بھی کہلاتی ہے کراچی سے 122 کلو میٹر کی مسافت پر واقع پاکستان میں میٹھے پانی کی دوسری بڑی جھیل ہے یہ کراچی اور ٹھٹھہ کے اضلاع کو فراہمی آب کا اہم ذریعہ ہے۔

    13,468 ایکڑ پر محیط یہ جھیل ناصرف مقامی و مہاجر پرندوں کا مسکن ہے بلکہ اس کے عین وسط میں صوبہ سندھ کی مشہور رومانوی لوک داستان نوری جام تماچی کے کرداروں کا مزار بھی ہے جو لوگوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہے-

    علی ظفر نے صارفین سے آن لائن سوشل میڈیا عدالتوں کے بارے میں رائے مانگ لی

    ترک سیریز ارطغرل غازی کے مزید دو کردار پاکستانی برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے

  • بشریٰ انصاری کی نظر میں پاکستان کا حقیقی لیجنڈ کون ہے؟

    بشریٰ انصاری کی نظر میں پاکستان کا حقیقی لیجنڈ کون ہے؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ بشری انصاری نےٹی وی اینکر اور فنکار ضیاء محی الدین کو پاکستان کا حقیقی لیجنڈ قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :پاکستان کی ورستائل ار لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے سینئیر فنکار ضیا ءمحی الدین کو پاکستان کا حقیقیب لیجنڈ قرار دیا سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ضیاء محی الدین کے ہمراہ لی گئی تصویر شیئر کی –
    https://www.instagram.com/p/CFlDcc_BwiG/
    تصویر شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ایک سچے لیجنڈ اور پاکستان کے نامور فنکار جنہوں نے اصل میں ہمیں بولنا اور اچھا سلوک کرنا سکھایا-

    بشریٰ انصاری نے لکھا کہ -یہ ہماری انڈسٹری کے بہترین استاد ہیں ضیا محی الدین ہماری انڈسٹری کا قیمیتی اثاثہ ہیں جو اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ انہیں کب اور کیسے برتاؤ کرنا ہے۔شاید کچھ سمجھدار لوگ انہیں جانتے ہوں-

    خیال رہے کہ ضیا ء محی الدینپاکستان کے بڑے مشہور اداکار و صدا کار ہیں اور پاکستان کا جانا پہچانا نام ہیں-

    نمرہ‌ خان اور اُن کے شوہر کے درمیان علیحدگی ہوگئی؟

    علی ظفر نے صارفین سے آن لائن سوشل میڈیا عدالتوں کے بارے میں رائے مانگ لی

  • کورونا لاک ڈاؤن ختم راحت فتح علی خان نے کنسرٹ کا آغاز کر دیا

    کورونا لاک ڈاؤن ختم راحت فتح علی خان نے کنسرٹ کا آغاز کر دیا

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکاراستاد راحت فتح علی خان نے لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد اسلام آباد سے اپنے کنسرٹ کا آغاز کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : استاد راحت فتح علی خان نے کورونا وبا کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاؤں کے خاتمے کے بعد کنسرٹ کا آغاز کر دیا-اس حوالے سے عالمی شہرت یافتہ گلوکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے 7 ماہ بعد اسلام آباد سے کنسرٹس کا آغاز کیا ہے۔
    https://www.instagram.com/tv/CFrSzWHhlrm/?igshid=1hej9k9zpcl3e
    گلوکار نے کہا کہ اس دوران اپنے مداحوں کو سب سے زیادہ یاد کیا لیکن ان سے سوشل میڈیا کے ذریعے مسلسل رابطے میں رہا اور کچھ نئے رومانس سے بھرپور گیت بھی ریلیز کیے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ میرا نیا گانا غم عاشقی کا غیر معمولی رسپانس آیا سوشل میڈیا پر اس گانے نے ایک ارب ویوز کا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔

    استاد راحت فتح علی خان نے غم عاشقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ انٹرنیشل میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے غم عاشقی کو شاندار انداز میں پروڈیوس کیا وہ اس سے قبل ’محبت بھی ضروری تھی‘ ریلیز کر کر چکے ہیں۔

    راحت فتح علای کا کہنا تھا کہ کورونا کے ساتھ گزارا وقت مشکل ترین وقت تھا اللہ تعالیٰ ساری دنیا کے انسانوں پر اپنا کرم کرے اور سب خوشیوں بھری زندگی بسر کریں۔

    انہوں نے کہا کہ زندگی کو دوبارہ معمول پر آنا اچھا لگا ہے میری عوام سے عاجزانہ درخواست ، براہ کرم محتاط رہیں اور حفاظتی اقدامات اٹھائیں۔ کورونا وائرس ابھی بھی موجود ہے اور ہمیں تمام احتیاطی تدابیر اپنانی چاہیئں-

    سجاد علی نے اپنے گانے نہ بولوں کی یاد تازہ کر دی

    فلک شبیر اہلیہ سارہ خان کی محبت میں فوٹوگرافر بن گئے

  • ہالی وڈ اداکار جیکوئن فیونکس اور ان کی منگیتر رونی مارا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    ہالی وڈ اداکار جیکوئن فیونکس اور ان کی منگیتر رونی مارا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    بلاک بسٹر فلم جوکر کے مرکزی اداکار 45 سالہ جیکوئن فیونکس اور ان کی منگیتر 35 سالہ رونی مارا کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکار جیکوئن فینکس اور رونی مارا کے ہاں شادی سے قبل بچے کی پیدائش ہوئی ہےامریکی یو ایس میگزین کے مطابق جیکوئن فیونکس اور رونی مارا کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی تصدیق روسی فلم ساز وکٹر کوساکووسکی نے فلم فیسٹیول کے دوران کی۔

    روسی فلم ساز نے زیورچ فلم فیسٹیول میں اپنی دستاویزی فلم کی نمائش کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جیکوئن فیونکس اس لیے ان کی فلم کی تشہیر میں شرکت نہیں کرسکےکیوںکہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    روسی فلم ساز کے مطابق جیکوئن فیونکس اور رونی مارا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام ریور رکھا گیا ہے۔

    دوسری جانب رونی مارا کے نام سے بنے ایک فین انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں 28 ستمبر کو تصدیق کی گئی کہ جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CFp6SbEBhNb/?utm_source=ig_embed
    رونی مارا کے نام سے بنے فین انسٹاگرام اکاؤنٹ کی پوسٹ میں جیکوئن فیونکس اور اداکارہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس بات کی بھی تصدیق کی گئی کہ بچے کا نام ریور رکھا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ رونی مارا اور جیکوئن فیونکس نے ایک سال قبل مئی 2019 میں منگنی کرلی تھی اور دونوں کے درمیان گزشتہ 4 سال سے تعلقات ہیں۔

    جیکوئن فیونکس اور رونی مارا کو اگرچہ متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا تاہم انہوں نے کبھی بھی میڈیا میں واضح طور پر اپنے تعلقات کا اعتراف نہیں کیا۔

    خیال رہے کہ امریکی و برطانوی شوبز شخصیات کے ہاں منگنی کرنے کے بعد ہی شادی سے قبل پہلے بھی بچوں کی پیدائش ہوچکی ہے اور مغربی ممالک کی اہم شخصیات کے ہاں اس عمل کو غلط نہیں سمجھا جاتا۔

    واجح رہے کہ رواں ماہ چند روز قبل فلسطینی نژاد امریکی ماڈل جی جی حدید اور پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جبکہ انہوں نے منگنی بھی نہیں کی ہے-

    اس سے قبل گلوکارہ کیٹی پیری اور اداکار اورلینڈو بلوم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی دونوں 2016 سے تعلقات میں ہیں۔دونوں نے فروری 2019 میں منگنی کی تھی تاہم تاحال دونوں نے شادی نہیں کی کیٹی پیری کی جانب سے امید سے ہونے کی تصدیق کے بعد بھی ان کی جلد شادی کی چہ مگوئیاں ہوئیں تاہم بعد ازاں خبریں سامنے آئیں کہ کورونا کی وبا کے باعث دونوں نے شادی کا ارادہ فی الحال ملتوی کردیا۔

    امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی جانب سے کیٹی پیری کی بیٹی کو دئیے گئے تحفے کے سوشل میڈیا پر چرچے

    سپر ماڈل جیجی حدید اور گلوکار زین ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    سوشل میڈیا صارفین کی جیجی حدید اور زین ملک کو بیٹی کا نام رکھنے کی تجاویز

  • خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں موجود دلیپ کمار اور راج کمار کے گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

    خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں موجود دلیپ کمار اور راج کمار کے گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

    خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت نے پشاور میں موجود بالی وڈ لیجنڈ اداکاروں دلیپ کمار اور راج کمار کے آباؤ اجداد کے گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی :کے پی حکومت نے دارلحکومت پشاور میں موجود بالی وڈ لیجنڈ اداکاروں دلیپ کمار اور راج کمار کے آباؤ اجداد کے گھروں کو سرکاری تحویل میں لے کر میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ آثار قدیمہ و میوزیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد کا کہنا ہے کہ دونوں بقلی وڈ لیجنڈز کے آبائی گھروں کو خریدنے کے لیے سرکاری سطح پر کارروائی شروع کردی گئی ہے

    ڈاکٹر عبدالصمد کے مطابق دونوں اداکاروں کے گھروں کے حالیہ مالکان وہاں کمرشل پلازہ بنانے کے خواہاں ہیں اور انہوں نے اسی سلسلے میں دونوں تاریخی عمارتوں کی توڑ پھوڑ بھی شروع کردی تھی۔

    اس سلسلے میں محکمہ آثار قدیمہ و میوزیم کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کو ایک مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں مذکورہ دونوں گھروں کی خرید و فروخت کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار اور راج کمار کے آبائی گھروں کے حالیہ مالکان کی جانب سے توڑ پھوڑ شروع کیے جانے کے بعد کارروائی کرکے 10 افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے اور دونوں گھروں کو خریدنے کے لیے ضروری کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ دلیپ اور راج کمار کے گھروں کو حکومت خرید کر وہاں تزئین و آرائش کے بعد دونوں جگہوں کو میوزیم میں تبدیل کرکے سیاحت کو فروغ دے گی۔

    ڈاکٹر عبد الصمد نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پشاور کو دونوں گھروں کی قیمت بھی بتانے کی ہدایات کی گئی ہیں تاکہ اس ضمن میں کوششیں کرکے گھروں کو خریدا جا سکے۔

    انہوں نے دونوں گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کے حکومتی فیصلے کی تصدیق کی تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کب تک دونوں گھروں کو میوزیم میں تبدیل کیا جا سکے گا۔

    خیال رہے کہ دلیپ اور راج کمار تقسیم ہند سے قبل متحدہ ہندوستان میں پشاور میں پیدا ہوئے تھے دلیپ کمار کی پیدائش پشاور کے حالیہ علاقے قصہ خوانی بازار میں 1922 میں مسلمان گھرانے میں ہوئی تھی اور ان کا اصل نام محمد یوسف ہےدلیپ کمار کو ان کی فلمی خدمات پر حکومت پاکستان نشان امتیاز سے بھی نواز چکی ہے۔

    جبکہ راج کمار کی پیدائش پشاور کے حالیہ علاقے حویلی دلگران میں ہندو خاندان میں 1924 میں ہوئی تھی-

  • ترک سیریز ارطغرل غازی کے مزید دو کردار پاکستانی برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے

    ترک سیریز ارطغرل غازی کے مزید دو کردار پاکستانی برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے

    مسلمانوں کے اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ارطغرل غازی کے مزید دو کردار ترگت الپ اور بامسی پاکستانی برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : ارطغرل غازی میں کام کرنے تمام اداکار پاکستان بھر میں مقبول ہوچکے ہیں اور دن بدن ان کی اس مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔

    گزشتہ دنوں ارطغرل غازی میں دوآن الپ (روشان) کا کردار ادا کرنے والے جاوید چتین گنیر پاکستان آئے تھے اور انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔
    https://www.instagram.com/p/CFrgkoRnpuu/?igshid=hlgtflimei6l
    اور اب اسی شہرہ آفاق ڈرامے میں ‘ترگت الپ’ کا کردار ادا کرنے والے اداکار جنگیز جوشقون اور بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکار نورالدین سونمیر پاکستان کے معروف برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے۔
    https://www.instagram.com/p/CFrgZWjHkDL/?igshid=16wyunfhp3202
    دونوں ترک اداکار پاکستانی برانڈ جے ڈاٹ فریگرینس کے برانڈ ایمبیسڈر بنے ہیں۔اس حوالے سے جے ڈاٹ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام بک پر جاری ہوسٹ میں دونوں ترک اداکاروں کے ساتھ بطور برانڈ ایمبیسڈر معاہدے کا اعلان کیا گیا۔
    https://www.instagram.com/p/CFrgo1InmXg/?igshid=110lusq2oqil1
    خیال رہے کہ ان سے قبل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بیلگیچ نے رواں برس جولائی میں اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کی برانڈ ایمبیسڈر بننے کا اعلان کیا تھا-جس کے بعد وہ جولائی ہی کے مہینے میں پاکستانی موبائل کمپنی جاز کی بھی برانڈ ایمبیسڈر بنی تھیں۔

    بعدازاں رواں ماہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار نے دارالحکومت اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے برانڈ ایمبیسڈر کا معاہدہ کیا تھا تاہم اس ہاؤسنگ سوسائٹی کو راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کی جانب سے غیر قانونی قرار دیے جانے کے باعث انجین التان دوزیتان نے معاہدہ منسوخ کردیا تھا۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں مقبول اور خاص کر مسلم دنیا کی ٹی وی انڈسٹری پر راج کرنے والے ڈرامے سیریل ارطغرل غازی نےایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوگیا ترک ڈرامہ سیریل ‘ارطغرل غازی’ اب تک دنیا بھر میں 3ملین باردیکھا جا چکا ہے اور 39 زبانوں میں اس کا ترجمہ کیا گیا۔

    واضح رہے کہ ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کو پی ٹی وی پر رواں سال 24 اپریل یکم رمضان المبارک سے نشر کیا جا رہا ہے اور اب اس کا دوسرا سیزن بھی شروع ہوچکا ہے اس ڈرامے کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی ہے جو ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے، جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔

    سوشل میڈیا پر ترک آرٹسٹ جاوید جیتن گنیراور پاکستانی ماڈل سعدیہ خان کی دوستی کے چرچے

    ارمینہ خان نے ترک اداکارہ اسرا بلجیک سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

    “ارطغرل غازی” کا سپاہی روشان پاکستان پہنچ گیا،مداحوں کا بھرپوراستقبال ،اب ارطغرل…

    میں سے جاوید جیتن گُنیر سے ملاقات کیوں کروں؟ وہ میرے رشتہ دار تو نہیں ہیں ارمینہ خان

    11 سالہ پاکستانی آرٹسٹ شاہ‌ خان کی ترک فنکار جاوید جیتن گنیر سے ملاقات

    ارطغرل غازی نے ایک اورسنگ میل عبورکرلیا” گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ “میں شامل