Baaghi TV

Category: شوبز

  • ماہرہ خان کامن ویلتھ کی ٹیم کے ساتھ خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسانی اور تشدد کے خلاف نومور مہم کا حصہ بن گئیں

    ماہرہ خان کامن ویلتھ کی ٹیم کے ساتھ خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسانی اور تشدد کے خلاف نومور مہم کا حصہ بن گئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسانی اور تشدد کے خلاف کامن ویلتھ کی ٹیم کے ساتھ نومور مہم میں شامل ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انستاگرام پر اپنے اکاؤنت پر گزشتہ روز ایک ویڈیوشیئر کی ہے جس میں انہوں نے خواتین اور بچیوں پر تشدد کے حوالے سے کامن ویلتھ کی ٹیم کا حصہ بننے کی خبرشیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کامن ویلتھ کے ساتھ ’ نومور(اور نہیں)‘ مہم میں شامل ہونے پر فخرمحسوس ہورہا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CE9eKsRh3AR/?utm_source=ig_embed
    انہوں نے کہا کہ جنسی ہراسانی، گھریلو تشدد اورنہیں۔ دنیا بھرمیں ہرتین میں سے ایک خاتون ان مسائل کا نشانہ بنتی ہے۔ ہم سب کو آگے آنا ہوگا اور ان مسائل کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔

    ماہرہ خان نے کہا کووڈ 19 وبا کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن میں یہ مسائل مزید بدترہوگئے ہیں اور ہم نے لاک ڈاؤن کے دوران تشدد کے ان واقعات میں مزید اضافہ دیکھا۔ ہم سب صحیح کرسکتے ہیں اور ہمیں کرنا چاہیئے۔ ایک طویل عرصے تک ہمارے معاشرے نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے کافی اقدامات نہیں کئے برائے مہربانی ہمارا ساتھ دیجئے اور اس مسئلے پر کھل کر بات کیجئے۔

    ماہرہ خان نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن بھی تحریر کیا جس میں خواتین، بچوں، بچیوں اور لڑکوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی ، تشدد اور ہراسانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا کہ اب ہمیں ایکشن لینا پڑے گا کیونکہ مسائل کی جڑیں بہت مضبوط ہوچکی ہیں۔ یہ وہ ذہنیت ہے جس سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

    اداکارہ نے ایسے جرائم میں ملوث لوگوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان تمام لوگوں کو شرم آنی چاہیئے جوجرائم کے مرتکب ہوتے ہیں ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو بھی شرم آنی چاہیئے جو مسلسل خاموشی اختیارکئے ہوئے ہیں۔ ہمارا نصاب تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے ڈراموں، فلموں میں ہمارے بیانات پر دوبارہ نظر ڈالنے کی ضرورت ہے آئیں ہمارے ساتھ اس میں شامل ہوں۔

    ماہرہ نے لکھا کہ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد (بہت سارے کیسز میں بچوں اور مردوں کے خلاف بھی ) یہ ایک چھپی ہوئی وبائی بیماری ہے جو زندگیوں، معاشرے اور دنیا کی معیشت کو تباہ کردیتی ہے۔ موٹر وے پر ہونے والا خوفناک حادثہ اسی بات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

    ماہرہ خان نے اس مہم کے بارے میں لکھا کہ اس عالمی بحران کے ردعمل میں کامن ویلتھ اورنومورآرگنائزیشن نے ’کامن ویلتھ سیز نومور‘ ہیش ٹیگ کے ساتھ 9 ستمبرکوایک ڈیجیٹل پورٹل کا آغازکیا ہے جو کامن ویلتھ میں شامل 54 ممالک کوخواتین اورلڑکیوں کے خلاف ہونے والے گھریلواورجنسی تشدد کے خاتمے کے لیے وسائل اور مدد فراہم کرے گا۔

    واضح رہے کہ کامن ویلتھ (دولت مشترکہ) اور نو مور فاؤنڈیشن کی جانب سے دنیا کے 54 ممالک میں گھریلو، جسمانی تشدد کے خلاف نئی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔اس کا مقصد کووڈ 19 کی وجہ سے جنسی اور گھریلو تشدد میں غیرمعمولی اضافےکو موثر طریقے سے روکنا ہے۔ کامن ویلتھ یا دولت مشترکہ کے اراکین میں ایشیا، افریقا، امریکہ اور بحرالکاہل کے 54 ممالک شامل ہیں۔

    موٹروے زیادتی کیس: تحقیقاتی ٹیم کوایک ٹرک کی بھی تلاش:ٹرک جانےکے5 منٹ بعد 2 ملزمان…

    موٹروے زیادتی کیس، متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے پولیس کا رابطہ،خاتون نے…

    موٹروے زیادتی کیس، ملزم کی گرفتاری کی خبر پر آئی جی پنجاب میدان میں آ گئے

    موٹروے زیادتی کیس،تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، عدالت میں درخواست دائر

    2020:ابتدائی 6 ماہ کے دوران روزانہ 8 سے زائد بچوں سے جنسی زیادتی ہوئی: رپورٹ

    وزیراعلیٰ کی نگری میں ایک اور شادی شدہ خاتون حوس کی بھینٹ چڑھ گئی

    زیادتی کے مجرموں کیلئے سرعام پھانسی کی سزا کیلئے آواز اٹھائی ہے،فیصل واوڈا

    میرا فائرنگ کیس:باغی ٹی وی کی خبر پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے

    پاکستان اسلامی ریاست:اخلاقی،سماجی اورمذہبی اقدارکے منافی ڈرامے اب نہیں چلیں گے : پیمرا نے بول ٹی وی…

    غیر اخلاقی مواد دکھانے والے ڈراموں پر پابندی لگانے پر عتیقہ اوڈھو کی پیمرا پر شدید…

    نادیہ جمیل کا حالیہ دور کے پاکستانی ڈراموں پر برہمی کا اظہار

    معروف خواجہ سرا گل پانڑا کو پشاور میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    مروہ قتل کیس:شوبز فنکاروں کا ملک میں مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے قانون کا…

  • سوشانت سنگھ اور سارہ علی خان مل کر منشیات استعمال کرتے ہیں ریا چکرورتی کا انکشاف

    سوشانت سنگھ اور سارہ علی خان مل کر منشیات استعمال کرتے ہیں ریا چکرورتی کا انکشاف

    بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی کی سابقہ گرل فرینڈ اور اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان بھی ہمارے ساتھ مل کر منشیات کا استعمال کرتی تھیں ریا چکرورتی کا انکشاف-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی حراست میں موجود اداکارہ ریا چکرورتی نے حکام کے روبرو اعتراف کیا کہ وہ سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ منشیات استعمال کرتی تھیں۔

    انڈیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ، ریا چکرورتی نے منشیات کے معاملے میں بالی وڈ کی 25 مشہور شخصیات کا نام لیا ہے جن میں سارہ علی خان ، راکول پریت سنگھ اور دیگر شامل ہیں۔

    اداکارہ کو منگل کے روز اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے مرحوم اداکار کے لئے منشیات کا استعمال اور منشیات کا اعتراف کیا تھا۔ وہ اب ممبئی کی بدنام زمانہ بائکولا جیل میں 22 ستمبر تک رہیں گی۔ این سی بی سے پوچھ گچھ کے دوران ، ریا نے سارہ اور راجول کا نام لیا اور انکشاف کیا کہ یہ دونوں اداکارائیں اس کے اور سوشانت کے ہمراہ اپنے لوناوالا فارم ہاؤس میں منشیات استعمال کرتی تھیں۔

    انہوں نے فیشن ڈیزائنر سیمون کھمبٹہ کا نام بھی لیا ریا نے ایجنسیوں کو بتایا ہے کہ بالی وڈ کے 80 فیصد اسٹار منشیات کے عادی ہیں۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ این سی بی منشیات کی تحقیقات میں بالی وڈ کے 25 نامور ستاروں کو طلب کرے گی۔

    ریا چکرورتی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 2016 میں فلم کیدار ناتھ کی شوٹنگ کے دوران سشانت سنگھ راجپوت کو منشیات کی لت لگی تھی۔

    خیال رہے کہ اس فلم میں سارہ علی خان سو شانت کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئی تھیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی شہر ممبئی کی مقامی عدالت نے انسداد منشیات فورس نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)کی جانب سے 8 ستمبر کو گرفتار کی گئی اداکارہ ریا چکرورتی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

    ناروکوٹکس بیورو نے ریا چکرورتی کو 8 ستمبر کو رواں برس جون میں خودکشی کرنے والے اداکار سوشانت سنگھ کیلئے منشیات کا بندوبست کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ریا چکرورتی کو مسلسل تین دن تک تفتیش کے بعد اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے نارکوٹکس حکام کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ وہ دوست سشانت سنگھ کے لیے منشیات کا بندوبست کرتی رہی تھیں۔

    ریا چکرورتی سے قبل ہی نارکوٹکس بیورو نے ان کے بھائی شووک چکرورتی اور سوشانت سنگھ راجپوت کے منیجر سیموئل مرنڈا اور باورچی دیپیش ساونت کو بھی گرفتار کیا تھا اداکارہ سمیت اب تک مجموعی طور پر 10 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    نارکوٹکس بیورو نے گزشتہ روز ہی عدالت سے ریا چکرورتی کا 14 دن کا عدالتی ریمانڈ حاصل کرلیا تھا تاہم اب انہیں جیل بھیج دیا گیا،عدالت نے اداکارہ کا 22 ستمبر تک ریمانڈ دیا تھا۔

    ریا چکرورتی کوگرفتار کیے جانے کے بعد ایک رات ناروکوٹکس کے دفتر میں ہی رکھا گیا تھا تاہم بعد ازاں 9 ستمبر کی صبح کو ہی انہیں ممبئی کی بدنام زمانہ بائکولا جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریا چکرورتی کو جیل میں کافی مشکلات کا سامنا ہے انہیں جیل میں پنکھے اور بستر کی سہولت نہیں دی گئی ہے اداکارہ کو جیل میں سونے کے لئے چٹائی دی گئی ہے-

    ریا چکرورتی کو جیل میں سیکورٹی خدشات کے باعث ایک الگ کمرے میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی سیکورٹی پر ہر وقت دن کی تین شفٹوں میں 2 کانسٹیبل تعینات رہتے ہیں۔

    سوشانت سنگھ راجپوت کے قریبی دوست کا سوشانت اور سارہ علی خان کے درمیان تعلقات کا…

    سوشانت سنگھ کو منشیات فراہمی کے معاملے میں اداکارہ ریا چکرورتی جیل منتقل

    بالی وڈ اداکارہ ریا چکر وتی منشیات کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار

    تحقیقات میں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جسکی بنیاد پر کہا جاسکے کہ سوشانت سنگھ کو قتل کیا گیا ہے سی بی آئی

    ریا چکرورتی کے والد اور سابق بھارتی فوجی اندرجیت نے فوج سے مدد مانگ لی

    سی بی آئی کی تفتیش میں سوشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے کیس کو مزید اُلجھا دیا

    ریا چکربورتی انٹرویو کی نہیں بلکہ تفتیش کی مستحق ہیں سوشل میڈیا صارفین

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

    ویویک اوبرائے نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ کو قرار دیا

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی 50 خواہشات

    بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں پاکستانی اداکار حسن خان مرکزی کردارادا کریں گے

    بھارتی لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ نے بالی وڈ میں اقربا پروری اور مافیا کی بحث کو…

  • میرا فائرنگ کیس:باغی ٹی وی کی خبر پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے

    میرا فائرنگ کیس:باغی ٹی وی کی خبر پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے

    پاکستانی فلمساز میرا کی فیصل آباد مین پرفارمنس کے دوران فائرنگ ،باغی ٹی وی کی خبر پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں-

    باغی ٹی وی :حال ہی میں پنجاب کے شہر فیصل آباد میں سبینہ تھیٹر میں فلمسٹار میرا جی کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ ہوئی ہے،اداکارہ میرا کی پرفارمنس کے دوران دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ،مسلح افراد سکیورٹی گارڈ کی گن چھین کر فرار ہو گئے-

    فائرنگ کا واقعہ رات گئے پیش آیاجب اداکارہ میرا پرفارم کر رہی تھی، نا معلوم مسلح افراد سینما کے باہر پہنچے اور ہوائی فائرنگ کی،مسلح افراد موٹر سائیکل پر آئے اور فائرنگ شروع کر دی، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں‌ دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان کس طرح فائرنگ کر رہے ہیں،

    فیصل آباد کے فیکڑی ایریا کے علاقے میں واقعہ سبینہ تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈارمے کے دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے

    اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تا ہم سینما میں موجود افراد خوفزدہ ہو گئے، اور واقعہ کے بعد سینما چھوڑ کر چلے گئے.


    باغی ٹی وی کی جانب سے اس واقعے پر لگائی جانے خبر پر پنجاب پولیس نے فوراً ایکشن لے لیا ہے پنجا ب پولیس نے اپنےآفیشل ٹوئٹر ہینڈلر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اس واقعے پرفوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

    فیصل آباد میں فلمسٹار میرا جی کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ

  • بالی وڈ اداکار آفتاب شیوداسانی کورونا وائرس کا شکار

    بالی وڈ اداکار آفتاب شیوداسانی کورونا وائرس کا شکار

    بالی وڈ اداکار آفتاب شیوداسانی بھی کورونا وائرس کا شکار،کورونا پوزیٹیو کی تصدیق کے بعد اداکار نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارتی اداکار آفتاب شیو داسانی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ایک طویل پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے مداحوں کو کورونا وائرس کا شکار ہونے کے متعلق بتایا-


    آفتاب شیو داسانی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ امید ہے آپ سب ٹھیک ہوں گے اور اپنا خیال رکھ رہے ہوں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ حال میں ان میں کورونا وائرس کی کچھ علامات جیسا کہ خشک کھانسی اور ہلکا بخار ہوا تھا جس کے باعث اداکار نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا۔

    اداکار کے مطابق بدقسمتی سے ان کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ڈاکٹرز اور حکام کی طبی نگرانی کے تحت انہیں گھر میں قرنطینہ کی ہدایت کی گئی۔

    آفتاب شیوداسانی نے مزید لکھا کہ میں درخواست کرتا ہوں کہ جن افراد نے حال ہی میں مجھ سے ملاقات کی وہ اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروالیں اور محفوظ رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مداحوں کی دعاؤں اور نیک خواہشات سے وہ جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ خیال رہے کہ بھارت اس وقت کورونا وائرس کے کیسز کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ چند روز قبل بالی وڈ اداکار ارجن کپور میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے ایک روز بعد اداکارہ ملائیکا اروڑا میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی تھی-

    خیال رہے کہ با لی وڈ کے متعدد اداکار کورونا کا شکار ہوئے تھے جو کئی دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت مند ہوئے۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی بولی وڈ شخصیات میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے اور کرن کمار سمیت دیگر شامل ہیں جو کم از کم 10 دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوئے۔

    تاہم معروف شاعر راحت اندوری زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ گلوکار ایس بی بالا وینٹی لیٹر پر موت سے نبرد آزما تھے اب ان کی حالت بھی اب کافی بہتر ہیں کورونا کی وجہ سے سینیئر اداکار دلیپ کمار کے دو بھائی بھی چل بسے ہیں، تاہم وہ خود وبا سے محفوظ رہے۔

    علاوہ ازیں چند روز قبل بالی وڈ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا نے عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی آئسولیشن میں گزارے گئے دنوں کو چیلنجنگ قرار دیا تھا۔

    اداکارہ میں 3 ہفتے قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی تاہم ان میں بیماری کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھی اور وہ 21 روز تک آئسولیشن میں رہیں۔ز با لی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کےمینیجر اور اسپاٹ بوائے میں عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی-

    امیتابھ بچن کا مداحوں کے لئے خصوصی پیغام

    بھارتی فنکاروں کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغامات

    شاہد آفریدی اور شعیب اختر کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے لئے نیک خواہشات کا…

    امیتابھ بچن کی طبیعت مستحکم ہے تاہم اگلے 7 دن بہت اہم ہیں ہسپتال ذرائع

    کورونا وائرس کا شکار ایشوریا رائے بچن طبیعت بگڑنے پر بیٹی سمیت ہسپتال منتقل

    عالمگیر وبا کورونا کو سکشت دینے کے بعد امیتابھ بچن نے شوبز سرگرمیوں کا آغاز کر دیا

    ارجن کے بعد ملائکہ اروڑا بھی کورونا وائرس کا شکار

    دلیپ کمار کو دونوں بھائیوں کی وفات کی خبرنہیں دی گئی۔ سائرہ بانو

    بالی وڈ اداکار ارجن کپور بھی کورونا وائرس کا شکار

    کرونا وائرس نے دو بھائی ہی چھین لیئے :دلیپ کمار کے دوسرے بھائی بھی کورونا وائرس سے…

    بھارتی اداکارہ جینیلیا دیش مُکھ نے کورونا کو شکست دے دی

  • پاکستان اسلامی ریاست:اخلاقی،سماجی اورمذہبی اقدارکے منافی ڈرامے اب نہیں چلیں گے : پیمرا نے بول ٹی وی کےپروگرام ‘ٹک ٹاک شو’ پر بھی پابندی لگادی

    پاکستان اسلامی ریاست:اخلاقی،سماجی اورمذہبی اقدارکے منافی ڈرامے اب نہیں چلیں گے : پیمرا نے بول ٹی وی کےپروگرام ‘ٹک ٹاک شو’ پر بھی پابندی لگادی

    اسلام آباد:پاکستان اسلامی ریاست:اخلاقی،سماجی اورمذہبی اقدارکے منافی ڈرامے اب نہیں چلیں گے : پیمرا نے بول ٹی وی کےپروگرام ‘ٹک ٹاک شو’ پر بھی پابندی لگادی،اطلاعات کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) نے نامناسب مواد نشر کرنے پر پروگرام ‘ٹک ٹاک شو’ پر مکمل پابندی عائد کردی۔

    اس حوالے سے جاری پریس ریلیز میں پیمرا نے کہا کہ بول انٹرٹینمنٹ کے پروگرام میں نشر کیے جانے والے مواد پر ناظرین کی جانب سے پاکستان سٹیزن پورٹل اور پیمرا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شکایات موصول ہورہی تھیں۔پیمرا نے کہا کہ چینل کو پروگرام ٹک ٹاک شو میں انتہائی نامناسب، بیہودہ، فحش اور بھارتی موسیقی پر مبنی ویڈیوز/ مواد نشر کرنے پر اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

    پریس ریلیز میں کہا گیا کہ نوٹس میں چینل کو خبردار کیا گیا تھا کہ پروگرام میں نشر کیے جانے والے مواد کا جائزہ لیں اور پروگرام کو پاکستانی اقدار کے مطابق ترتیب دیں بصورتِ دیگر اس حوالے سے پیمرا آرڈیننس کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    تاہم پیمرا کی تنبیہ کے باوجود بول انٹرٹینمنٹ نے پروگرام میں نامناسب ٹک ٹاک ویڈیوز نشر کرنا جاری رکھا جس کے باعث پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت ٹک ٹاک شو نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سماجی و مذہبی اقدار کے منافی مواد نشر کرنے پر ڈراما سیریل جلن کی نشریات پر فوری پابندی لگائی تھی۔
    پیمرا نے کہا تھا کہ ڈرامے کے مواد سے متعلق چینل انتظامیہ کو بارہا خبردار کیا گیا تھا کہ ڈرامےکے مواد کا جائزہ لیں اور اسکرپٹ کو پاکستانی اقدار کے مطابق بنائیں بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔

     

     

     

     

     

    اس سے قبل 4 ستمبر کو پیمرا نے ‘سماجی اور مذہبی اقدار’ کے منافی مواد نشر کرنے پر ڈراما سیریل ‘عشقیہ’ اور ‘پیار کے صدقے’ کے نشر مکرر پر پابندی عائد کردی تھی۔پیمرا نے دونوں ڈراموں کی نہ صرف اے آر وائے ڈیجیٹل، ہم ٹی وی بلکہ اور اے آر وائے زندگی اور ہم ستارے پر بھی نشر مکرر پر پابندی لگائی تھی۔

    خیال رہے کہ ٹک ٹاک ایک چینی سوشل نیٹ ورکنگ ایپلی کیشن ہے جو صارفین کو ویڈیو کلپس بنانے، گانوں پر لپ سنک کرنے اور چھوٹی ویڈیوز بنانے کی اجازت دیتی ہے۔مشہو ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نہایت مقبول ہے اور ہر عمر کے افراد اس پر اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں۔

    تاہم اس ایپ پر ویڈیو کے حوالے سے کئی افسوسناک واقعات بھی سامنے آئے ہیں جس میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر یا گولی لگنے سے کئی قیمتیں جانیں ضائع جا چکی ہیں۔

    گزشتہ ماہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک سے بھی پاکستان میں فحش، غیر اخلاقی و نامناسب مواد سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

    اس سے قبل جولائی میں پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر فحش اور غیراخلاقی مواد اور اس کے نوجوان نسل پر انتہائی منفی اثرات کے حوالے سے معاشرے کے مختلف طبقات کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد ویڈیو ایپ کو ‘ حتمی وارننگ’ جاری کی تھی۔

  • ’میں توروزانہ گائے کا پیشاب پیتا ہوں‘ :بالی وڈ اداکار اکشے کمارکی ڈھٹائی

    ’میں توروزانہ گائے کا پیشاب پیتا ہوں‘ :بالی وڈ اداکار اکشے کمارکی ڈھٹائی

    نئی دہلی : ’میں توروزانہ گائے کا پیشاب پیتا ہوں‘ :بالی وڈ اداکار اکشے کمارکی ڈھٹائی ،اطلاعات کے مطابق بالی وڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ صحت کی غرض سے وہ روزانہ صبح کو گائے کا پیشاب پیتے رہے ہیں لیکن ان کے اس اعتراف کے بعد سوشل میڈیا پرایک دلچسپ بحث چھڑ گئی ہے۔

    بالی وڈ کے معروف اداکاراکشے کمار نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ ہر روز صبح گائے کے پیشاب کو آیورویدک دوا کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں۔ ان کے اس انکشاف کے بعد سے ان پر طرح طرح کے تبصرے ہو رہے ہیں۔ اکشے اس وقت اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں اسکاٹ لینڈ میں ہیں۔

    اکشے کمار نے حال ہی میں معروف برطانوی ایڈونچرس بیئرگرلز کے معروف شو ”دی وائلڈ ود بیئر گرلز” شو میں شرکت کی تھی۔ اس شو کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے ہاتھی کی لید (فضلے)سے تیار چائے پی تھی جس کے کافی تذکرے رہے ہیں۔ اسی پروگرام کے حوالے سے انسٹاگرام پر اداکارہ ہما قریشی، لارا دتہ اور بیئر گرلز کے ساتھ لائیو شو کے دوران انہوں نے گائے کے پیشاب پینے کا انکشاف کیا۔

    ویڈیو انٹرویو میں ہما قریشی نے اکشے کمار سے پوچھا کہ آخر انہوں نے ہاتھی کی لید سے تیار گئی کی چائے پینے کی ہمت کیسے کی ہوگی اور اس کے لیے انہیں کیا کرنا پڑا ہوگا؟ اس کے جواب میں اکشے نے کہا، ”میں بہت پریشان نہیں ہوا۔ میں تو اتنا پرجوش تھا کہ فکر کی کوئی بات ہی نہیں تھی کیونکہ میں ہر روز صبح گائے کے پیشاب کو آیورویدک دوا کے طور پر استعمال کرتا رہا ہوں، تو میرے لیے یہ کوئی بڑی بات نہیں تھی۔”

    اداکار اکشے کمار ماضی میں بھی اس طرح کی باتیں کہہ چکے ہیں کہ وہ انگریزی دواؤں کا استعمال ہرگز نہیں کرتے ہیں، صحت اور تندرستی کے لیے وہ دیسی اصولوں پر عمل کرتے ہیں، رات کا کھانا شام پانچ بجے تک کھا لیتے ہیں اور اس کے بعد وہ کوئی غذا نہیں لیتے۔ گائے کا پیشاب پینے سے متعلق ان کے اعتراف پر بعض لوگوں نے رد عمل کے طور پر کہا کہ ہم سب کو بھی اب ان کی صحت کے راز کا پتہ چل گیا ہے۔

    اکشے کمار نے ‘کھلاڑی’، ‘میں کھلاڑی تو اناڑی’، ‘سب سے بڑا کھلاڑی’ اور ‘ کھلاڑیوں کا کھلاڑی’ جیسی کئی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے جس کی وجہ سے عرف عام میں انہیں مسٹر کھلاڑی بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے جب سے گائے کا پیشاب پینے کی بات کہی ہے سوشل میڈیا پر بھی اس بارے میں ایک بحث چھڑی ہوئی ہے۔

    جوائے داس نامی ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ اکشے کہتے ہیں کہ وہ ہر روز گائے کاپیشاب پیتے ہیں، ”ان کی اگلی فلم ہوگی ‘گاؤ موتروں کے کھلاڑی۔” الکا ساہو لکھتی ہیں، ”گاؤ متروں کے پلاڑی۔” دل جیت نامی ایک صارف نے لکھا، ”اس انکشاف کے بعد میں تو اس سوچ میں ہوں کہ انہیں اب اسکرین پر کتنی ہیروئنیں کس کریں گی (بوسہ دیں گی)۔

    ایک دوسرے صارف نے لکھا، ”آخ تھو۔” فہد نامی ایک صارف نے اس پر سوال پوچھا، ”کیا وہ ہر صبح جب گائے پیشاب کرتی ہی تو براہ راست پیتے ہیں یا پھر پتنجلی جو ڈبہ بند کر کے فروخت کرتی ہے اسے پیتے ہیں؟”

    سنتوش نامی ایک صارف نے لکھا، ”جب انسان کھانا چھوڑ کر گوبر کھانے اور گائے کا پیشاب پینے لگ جائے تو سمجھ لو کہ وہ سو فیصد بھگت ہے۔ اس گوبر بھکتی کو سلام۔” لیکن لکشمن نامی ایک اور صارف اس میں سیاست کی آمیزش بتاتے ہیں۔ انہوں نے لکھا، ”وہ (اکشے) تھوڑا ہلے(گھبرائے) ہوئے ہیں، اس وقت بی جے پی میں کنگنارناؤت آگے نکل چکی ہیں۔ تو ان کے لیے کچھ اس طرح کا پسندیدہ بیان دینا ضروری ہوگیا تھا اور یہ وہی ہے۔”

    نتن شنوائے نامی ایک صارف نے سوال کیا ہے، ”پیشاب کینیڈا کی گائیوں سے آتا ہے یا پھر بھارت سے برآمد کیا جاتا ہے؟” واضح رہے کہ اکشے کمار کے پاس کینیڈا کا بھی پاسپورٹ ہے اور اس حوالے سے بھی کئی بار متنازعہ باتیں ہوتی رہی ہیں۔ راجیو کھنہ نامی صارف لکھتے ہیں کہ ”کچھ لوگ گائے کا پیشاب پیتے ہیں اور کچھ لوگ ہیں جو گائے کا گوشت کھاتے ہیں۔” وشال ویر سنگھ لکھتے ہیں، ”ہمیں تو بس ان کی اہلیہ (ٹوئنکل کھنّہ) پر رحم آتا ہے۔”

  • کنگنا رناوت کو ادھو ٹھاکرے کے خلاف آواز بلند کرنا مہنگی پڑ گئی

    کنگنا رناوت کو ادھو ٹھاکرے کے خلاف آواز بلند کرنا مہنگی پڑ گئی

    بھارت کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کو شیو سینا کے سربراہ اُدھو ٹھاکرے کے خلاف آواز بلند کرنا مہنگی پڑگئی اداکارہ کے خلاف ممبئی میں مقدمہ درج کروادیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف وزیراعلیٰ ریاست مہاراشٹرا اُدھو ٹھاکرے سے متعلق بیان بازی پر مقدمہ درج کیا یہ مقدمہ ممبئی کے وکھورلی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔

    غیرقانونی پراپرٹ قرار دیتے ہوئے جب انتظامیہ کی جانب سے کنگنا کے آفس کو توڑا گیا تو اس وقت انھوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام دیا۔


    اس پیغام میں کنگنا نے وزیراعلیٰ مہاراشٹرا اُدھو ٹھاکرے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اس نے میرا گھر ٹوڑا ہے اسی طرح اس کی انا بھی ٹوٹے گی۔

    گھر توڑے جانے کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں کنگنا رناوت نےمہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ اُدھو ٹھاکرے تجھے کیا لگتا ہے؟ تم نے فلم مافیا کے ساتھ مل کر میرا گھر توڑ کر مجھ سے بہت بڑا بدلا لیا ہے؟ آج میرا گھر ٹوٹا ہے کل تیرا گھمنڈ ٹوٹے گا یہ وقت کا پہیہ ہے اور وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔

    کنگنا رناوت نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرا گھر توڑ کر تم نے مجھ پر بڑا احسان کیا ہے، مجھے پتا تھا کشمیری پنڈتوں پر کیا بیتی ہوگی، آج میں نے وہ محسوس کیا ہے۔


    کنگنا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جب وہ ممبئی آرہی تھیں اس دوران مہاراشٹرا حکومت نے ان کا گھر صرف 24 گھنٹے کے نوٹس پر توڑ ڈالا۔

    انھوں نے مہاراشٹرا حکومت کو ایک فاشسٹ حکومت قراردیا تھا اور کہا تھا کہ یہ ایک غیر قانونی اقدام ہے حکومت تو پہلے ہی کورونا وبا کے دوران عمارتوں کو مسمار کرنے پر 30 ستمبر تک کی پابندی عائد کرچکی ہے۔


    ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کنگنا رناوت نے شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اور معروف ہدایت کار کرن جوہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان لوگوں کی سچائی دنیا کے سامنے لاکر رہیں گی۔

     

    فیروز خان کی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو پاکستان میں چائے کی دعوت

    عامر خان کی ترک خاتون اول کے ساتھ ملاقات پر کنگنا رناوت کی اداکار کے سیکولرازم پر…

    پاکستانی فنکاروں نے پاکستان مخالف بیان پرکنگنا رناوت کو آئینہ دکھا دیا

    کنگنا رناوت اگر پاکستان مخالف بیان دینا چھوڑ دیں تو بالی وڈ میں کہیں نظر ہی نہ آئیں

    کنگنا رناوت نے ایودھیا اور کشمیر پر فلم بنانے کا اعلان کردیا

    میرا مکان توڑنے والے پاکستانی ہیں، کنگنا رناوت نے بھونڈا الزام لگا دیا

  • عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی  ٹیلی ویژن پر اداکاری کرنے کے لیے تیار

    عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی ٹیلی ویژن پر اداکاری کرنے کے لیے تیار

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی بطور اداکارہ ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

    باغی ٹی وی :پاکستان کی معروف گلوکارہ و موسیقار حدیقہ کیانی گلوکاری کے میدان میں کامیابی کے بعد اب اداکاری میں قسمت آزمانے کے لیے تیار ہیں۔

    فریال محمود نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گلوکارہ حدیقہ کیانی کی اداکاری کے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا-
    https://www.instagram.com/p/CE6HQvbA5pS/?utm_source=ig_embed
    فریال محمود نے انسٹاگرام پر حدیقہ کیانی کے ہمراہ اپنی دو تصاویر پوسٹ کیں اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں گلوکارہ کے مداحوں کو ایک اہم اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ حدیقہ کیانی جلد ہی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی اداکاری کا آغاز کرنے والی ہیں۔

    اداکارہ نے بتایا کہ یہ اب تک کا سب سے بڑا سرپرائز ہے کہ گلوکارہ حدیقہ کیانی ‘ رقیب سے’ نامی ڈرامے میں اپنا ایکٹنگ ڈیبیو کریں گیجو ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

    اُنہوں نے حدیقہ کیانی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو جاننے سے پہلے میں ہمیشہ یہی سوچتی تھی کہ آپ کی شخصیت کیسی ہوگی لیکن آپ کو جاننے کے بعد میں نے جو خوشی محسوس کی ہے وہ اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کی۔

    فریال محمود نے گلوکارہ کے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ حدیقہ کیانی اداکاری کی دُنیا میں حکمرانی کرنے آئی ہیں اور جلد ہی یہ ایک راک اسٹار کے روپ میں نظر آئیں گی۔

    اداکارہ کی اس پوسٹ پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ حدیقہ کیانی کو اسکرین پر دیکھنے کے لیے بہت پُرجوش ہیں

    واضح رہے کہ حدیقہ کیانی کی جانب سے اپنے پہلے ڈراما سیریل کے متعلق کوئی پیغام سامنے نہیں آیا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CEozrRoAMh1/?utm_source=ig_embed
    دوسری جانب مذکورہ ڈرامے رقیب کا اسکرپٹ شئیر کرتے ہوئے اداکارہ اقرا عزیز نے بھی اس ڈرامے میں اداکاری کرنے کا اعلان کیا تھا-

    نامور ڈیزائنر اور میزبان حسن شہریار یاسین ٹیلی ویژن پر اداکاری کرنے کے لیے تیار

    احسن خان اور نیلم منیر ڈرامہ سیریل قیامت میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

  • عاصم اظہرکا مصنوعی خوبصورتی  کو اپنانے سے انکار

    عاصم اظہرکا مصنوعی خوبصورتی کو اپنانے سے انکار

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکارعاصم اظہر نے فلٹرز کے استعمال کی مخالفت کرتے ہوئے اس مصنوعی خوبصورتی کو اپنانے سے انکار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گلوکار عاصم اظہر نے اپنی ایک تصویر کی جس میں وہ دھوپ میں ایک گراؤنڈ میں ہاتھ میں گٹار پکڑے کھرے ہیں-انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ہر گھڑی تیار-
    https://www.instagram.com/p/CE1jNInlus7/?igshid=1kl7kjase3q5x
    گلوکار کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں سمیت معروف شخصایت نے بھی رد عمل دیتے ہوئے تعریفی کمنٹس کئے جن میں ایاز سموں، اسد صدیقی، زویا ناصر اور مومن ثاقب شامل ہیں-


    جبکہ ایک مداح نے گلوکار کی اس پوسٹ پر تجویز دی کہ فلٹر کے استعمال سے وہ اپنی تصویر کی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

    ان کی پوسٹ پر مداح نے کمنٹ کیا کہ اگر آپ نے اپنا چہرہ اسموتھ کیا ہوتا تو تصویر بہتر دکھائی دیتی ورنہ سب کچھ ٹھیک ہے۔

    مداح کی بات کا جواب دیتے ہوئے عاصم اظہر نے لکھا کی فلٹر استعمال کروں تاکہ وہ بچے جو میری تصاویر دیکھتے ہیں وہ عدم تحفظ کا شکار ہوں اور خود کو کمتر سمجھیں۔

    عاصم اطہر نے مزید لکھا کہ بچے یہ سوچنے پر مجبور ہوجائیں کہ ان کے چہرے میرے جیسے اسموتھ کیوں نہیں ہیں۔

    گلوکار نے مزید لکھا کہ اصلیت کی جیت ہے آپ کو بھی یہ کرکے دیکھنا چاہیے-

    واضح رہے کہ جہاں فلٹر کے استعمال سے کچھ لوگ اچھے نظر آتے ہیں تو دیگر افراد عدم تحفظ کا شکار بھی ہوتے ہیں کہ وہ اتنے پرکشش کیوں نہیں نظر آتے۔

    رمشا خان نے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کا انداز اپنا لیا

    حریم فاروق کا ملکہ ترنم نورجہان کو خراج تحسین

  • نعمان اعجاز نے مداحوں کو اپنی طاقت کا راز بتا دیا

    نعمان اعجاز نے مداحوں کو اپنی طاقت کا راز بتا دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اور لیجنڈری اداکار نعمان اعجاز نے اپنی طاقت کا راز بتا دیا۔

    باغی ٹی وی : نعمان اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار نعمان اعجاز نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک شیر کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

    تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار کھڑے ہیں اور ان کے پیچھے ہی کچھ فاصلے پر شیر کھڑا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CEqqVggBm_a/?utm_source=ig_embed
    انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار نےکچھ اشعار بھی لکھے کہ:

    تو ہر وقت ساتھ رہے یہ ضروری نہیں
    تیرے ہونے کا احساس ہی کافی ہے

    اب میں نے کیا کرنا ہے
    جو کرنا ہے اسی نے کرنا ہے

    اپنے کیپشن کے آخر میں اداکار نے مزید لکھا کہ ایک شیر کے ساتھ رہنا طاقت کا نشہ ہے-

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز نعمان اعجاز نے انستاگرام پر اپنی ایک تصویر شئیرکی تھی جس کے ساتھ انہوں نے بڑی عمر کی کی مضحکہ خیز بات مداحوں کو بتائی تھی-

    انہوں کہا تھا کہ بڑی عمر کی یہی بات مضحکہ خیز ہے کہ آپ کی نظر تو کمزور ہوجاتی ہے لیکن لوگوں سے حاصل کئے تجربات کی بدولت آپ کی دیکھنے کی صلاحیت قدرے بہتر ہوجاتی ہے۔

    پاکستان ٹوئٹر پینل پر می ٹو مہم ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

    نعمان اعجاز کے نزدیک بڑی عمر کی مضحکہ خیز بات کیا ہے؟