Baaghi TV

Category: شوبز

  • ایمن خان  بیٹی  کی سالگرہ پر تنقید کرنے والوں پر برہم

    ایمن خان بیٹی کی سالگرہ پر تنقید کرنے والوں پر برہم

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نے بیٹی کی سالگرہ پر تنقید کا نشانہ بنانے والوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کو بیٹی کی سالگرہ پر بے تحاشا پیسی خرچ کرنے پر ایک بار پھر سوشل میڈیا پرتنقید کا نشانہ بنایا گیا-

    دراصل ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل منیب گزشتہ ماہ 30 اگست کو پورے ایک سال کی ہوگئی تاہم 30 اگست کو کورونا کی وجہ سے ملک میں جاری لاک ڈاؤن اور محرم الحرام کے باعث ان دونوں نے اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ سادگی سے منائی تھی جس میں صرف گھر والوں نے شرکت کی تھی ا تاہم یوم عاشور کے دن سالگرہ منانے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    محرم الحرام کا مہینہ گزر جانے کے بعدایمن اورمنیب نے ایک بار پھر امل کی سالگرہ خوب دھوم دھام سے منائی ہے جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی فنکاروں نے شرکت کی-جن میں ن میں سارہ خان، فلک شبیر، صبور علی، نور ظفر خان، مومل شیخ، ندا یاسر، حسن حیات، یاسر حسین،سید جبران شاہ اور شہزاد شیخ سمیت دیگر فنکار بھی شامل تھے-

    سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیوز پچھلے تین روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ اور صارفین ان دونوں کو ایک بار پھر سالگرہ کی تقریبات پر بے تحاشہ پیسہ خرچ کرنے کے لیے تنقید کانشانہ بنارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے دو سال قبل ایمن خان اور منیب بٹ کی کئی ہفتوں جاری رہنے والی شادی کی تقریبات اور ان پر ہونے والے اخراجات کی وجہ سے بھی وہ سوشل میڈیا کی نظروں میں رہے اور کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا کیونکہ شادی میں کئی رسمیں اور فنکشنز شامل تھے جس کی وجہ سے ان کی شادی کئی ہفتوں تک چلی تھی اور انہوں نے اپنی شادی کے ہر فنکشن پر خوب دل کھول کر پیسہ خرچ کیا تھا۔
    https://www.instagram.com/p/CFVH7UOhxdS/?utm_source=ig_embed
    تاہم اب پھر جوڑی بیٹی امل کی سالگرہ پر بے تحا شا پیسہ خرچ کرنے کی وجہ سے تنقید میں ہیں-

    سیدہ رابیل نامی خاتون نے ایمن اور منیب کی تصویر پر طنز کرتے ہوئے کہا ’’شادی کی طرح سالگرہ بھی پورا مہینہ چلے گی؟

    سدرہ نور نامی صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا توہم کیا کریں اگر آپ کی بیٹی ایک سال کی ہوگئی۔ اس فضول خرچے سے بہتر تھا تم کسی غریب بھوکے کی مدد کردیتیں؟دکھا وا۔

    اس تبصرے پر ایمن خان نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ دکھ رہا ہے کون گھٹیا ہےجو ایک چھوٹی بچی کے لیے ایسی باتیں کررہی ہیں آپ جیسے لوگوں کو شرم آنی چاہیئے۔

    ایک اور صارف نے بھی کہا کہ یہ پیسے کسی غریب کو دے دیتیں۔ کوئی لڑکی جہیز کی وجہ سے گھر بیٹھی رہی، کسی کو راشن نہ ملا اور اس نے خودکشی کرلی کوئی رات بھر بھوک سے تڑپتا رہا، کسی کا گھر بارشوں کی وجہ سے گرگیا مگر ان لوگوں کو کیا پرواہ یہ تو سالگرہ منائیں گے-

    ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل منیب کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ایمن اور منیب بیٹی امل کی سالگرہ منانے پرصارفین کی تنقید کی زد میں

  • 60 کی دہائی کی مزاحیہ ٹی وی سیریز ’الف نون‘ کوفیچر فلم کے طور پر پیش کرنے کی تیاریاں

    60 کی دہائی کی مزاحیہ ٹی وی سیریز ’الف نون‘ کوفیچر فلم کے طور پر پیش کرنے کی تیاریاں

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار شہزاد رائے نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ 60 کی دہائی کی مشہور مزاحیہ ٹی وی سیریز ’الف نون‘ کو جلد ہی ایک فیچر فلم کے طور پر دوبارہ پیش کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : 1965 میں نشر ہونے والی طنزومزاح پر مبنی ٹی وی سیریز’الف نون‘ میں ملکی اور معاشرتی مسائل کو طنزو مزاح کے انداز میں اس طرح عوام کے سامنے پیش کیا جاتا تھا کہ اس کی یاد آج بھی لوگوں کے ذہن میں تازہ ہے-

    مذکورہ ٹی وی سیریز کو ایک بار پھر فیچر فلم میں تیار کیاجارہاہے جس میں گلوکار شہزاد رائے اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔’الف نون‘ کے مرکزی کرداروں میں اَلّن کا مشہور کردار کمال احمد رضوی اور ننھا کا کردار رفیع خاور نے ادا کیا تھا اور اب یہ دونوں کردار شہزاد رائے اور فیصل قریشی ادا کریں گے۔

    شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اوریجنل ’الف نون‘ کا ایک مزاحیہ کلپ شیئر کیا جس میں الن اور ننھا ملک میں جاری مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے بات کرتے نظر آرہے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFWT8pshJJN/
    ویڈیو کلپ شئیر کرتے ہوئے شہزاد رائے نے لکھا کہ اس ویڈیو کلپ سے ظاہر ہوجائے گا کہ میں اور فیصل قریشی کیوں فلم’الف نون‘ بنارہے ہیں۔

    شہزاد رائے نے ان مسائل کو آج کے مسائل سے جوڑتے ہوئےکہا کہ جو مسائل اس وقت پاکستان میں تھے یہی مسائل آج بھی موجود ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے فلم میں اداکاری کرنے پر خوشی کااظہار کیا۔

    واضح رہے کہ فلم ’الف نون‘ کی کہانی پچھلی سیریز سے مختلف ہوگی لیکن فلم کا مرکزی خیال وہی ہوگا فیصل قریشی نے نہ صرف فلم کا اسکرپٹ لکھا ہے بلکہ وہ فلم کی ہدایات بھی دیں گے۔

    سعودی عر ب کی وزارت اطلاعات نے پہلی دستاویزی فلم ریلیز کر دی

    پی ٹی وی کو ہماری اسلامی اور مشرقی ثقافتی اصولوں پر عمل کرنا چاہیے علی محمد خان

  • سوشانت بری طرح منشیات کا عادی تھا  اپنی اسی عادت کو برقرار رکھنے کیلئے اس نے دوسروں کا فائدہ اٹھایا  ریا چکرورتی

    سوشانت بری طرح منشیات کا عادی تھا اپنی اسی عادت کو برقرار رکھنے کیلئے اس نے دوسروں کا فائدہ اٹھایا ریا چکرورتی

    سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں منشیات کے استعمال کے الزام میں گرفتار اداکارہ ریا چکرورتی کا کہنا ہے کہ سوشانت منشیات کا عادی تھا اگر سوشانت زندہ ہوتا تو اسے بھی عدالت میں طلب کیا جاتا۔
    یا چکربورٹی
    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کی ہائی کورٹ میں دوسری مرتبہ دائر کی گئی درخواست ضمانت میں کہا کہ سوشانت بری طرح منشیات کا عادی تھا اور اپنی اسی عادت کو برقرار رکھنے کیلئے اس نے دوسروں کا فائدہ اٹھایا اگر سوشانت زندہ ہوتا تو اسے بھی عدالت میں طلب کیا جاتا۔

    ریا چکرورتی نے کہا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) اور دیگر ایجنسیوں کی تحقیقات میرے خلاف پراپیگنڈہ کے سوا کچھ نہیں میرےخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

    اداکارہ نے اپنی درخواست میں کہا کہ سوشانت سنگھ کو سگریٹ نوشی کے ساتھ گانجا کی مسلسل عادت تھی جبکہ اسی عادت کی وجہ سے اس نے اپنی فلم کی شوٹنگ کیدرناتھ کے دوران بھی منشیات لیں-

    ریا چکرورتی نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا کہ سوشانت اپنے اسٹاف سے منشیات منگواتا تھا اور لوگوں سے حاصل معلومات کی بنیاد پر سوشانت نے اپنی موت سے تین روز قبل اپنے باورچی نیرج کو گانجا کے رول بناکر اسے کمرے میں لانے کا کہا تھا باورچی نیرج نے گانجا کے رول بناکر اور اسے ایک ڈبے میں بند کرکے سوشانت کے کمرے میں رکھا جس کے بعد سوشانت اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا۔

    ریا کے مطابق سوشانت کے باورچی نے اس بات کی تصدیق کی کہ اداکار نے گانجا کے تمام رول کا استعمال کیا جس کے بعد ڈبہ مکمل خالی تھا اس لیے تحقیقاتی اداروں کی جانب سے جمع کیے گئے شواہد میں یہ واضح ہے کہ سوشانت سنگھ اکیلے ہی منشیات کا عادی تھا اور اس کے ارد گرد رہنے والے لوگ اس عادت میں اس کا ساتھ دیتے تھے۔

    زی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ممبئی میں موسلادھار طوفانی بارشوں کے باعث ممبئی ہائی کورٹ نے ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شویک چکروتی کی درخواست ضمانت کی سماعت ایک دن کے لیے ملتوی کردی ہے۔

    دوسری جانب ریا کے وکیل ستیش مانشندے نے بتایا تھا کہ اداکارہ اور ان کے بھائی نے ممبئی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے ریا چکرورتی اور شووک کی درخواست ضمانت پر ہائی کورٹ میں آج سماعت ہونی تھی تاہم بارشوں کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت سے منسلک منشیات معاملے کی تفتیش این سی بی کر رہی ہے این سی بی نے اب تک اس معاملے میں 12 سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا ہ، جن میں اداکارہ ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شویک چکرورتی بھی شامل ہیں۔

    وہ مجھے مار دیں گے سوشانت سنگھ کی موت سے پانچ دن قبل اپنی بہن کو کال

    منشیات کیس: دیپیکا پڈوکون کی منیجر کو این سی بی نے تفتیش کے لئے طلب کر لیا

    منشیات کیس میں سارہ علی خان اور شردھا کپور کو بھی شامل تفتیش کئے جانے کا امکان

  • ماہرہ خان کی حالیہ تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

    ماہرہ خان کی حالیہ تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کی سفید لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

    باغی ٹی وی :ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنی دلکش تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے یونانی فیشن ڈیزائنر کا تیار کردہ اسٹریپ لیس سفید لباس زیب تن کر رکھا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CFdxrg5hrfU/?igshid=19xp7i8bzi13n
    عالمی شہرت یافتہ اداکارہ نے یونانی فیشن ڈیزائنر سیلیا کرتھیروتی کا تیار کردہ رفلز کا گاؤن پہن رکھا ہےجس میں وہ انتہائی خوبصورت نظر آ رہی ہیں جبکہ ہلکے میک اپ اور جیولری نے اداکارہ کے حسن کو مزید چار چاند لگا دیئے ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CFdqKkkhWVz/
    تصویریں شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے پتوں کی ایموجی کا استعمال کیا جس سے شائد ماہرہ خان نے موسم خزاں کےا استقبال کرنے کے لیے بے چین کا اظہار کیا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CFdpav6BpIl/
    ماہرہ خان کی پوسٹ کی گئی تصاویر پر جہاں مداحوں نے تعریف بھرے تبصرے کئے وہیں ساتھی اداکاراؤں نے بھی اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا جن میں آئمہ بیک ، میرا سیٹھی ، عائشہ عمر اور دیگر شامل ہیں-

    خیال رہے کہ اس سے قبل ماہرہ خان نے ایک انسٹا گرام پر ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ بائک چلاتی ہوئی نظر آئیں ماہرہ خان نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں فہد مصطفیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آجا میری موٹر بائیک پر بیٹھ جا ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کے لئے بائیک چلانا سیکھی ہے-
    https://www.instagram.com/p/CFR8pxHBqbS/
    ماہرہ خان نے مزید بتایا تھا کہ مجھے مکمل بائیک سیکھنے کے بعد سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا ہے اداکارہ نے اس موقع پر پنک رائیڈرز پاکستان کی لڑکیوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگ اصل فاتح ہو۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے ماہرہ خان کے کا کو نہ صرف پاکستان میں بلکہ سرحد پار بھی سراہا جاتا ہے اوران کے دنیا بھر میں لاکھوں مداح موجود ہیں-

    جب سے ماہرہ خان نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم’رئیس‘ میں بطور ہیروئن کام کیا ہے پاکستان کے ساتھ ساتھ سرحد بھارت میں بھی کافی پسند کیا جاتا ہے جن میں عوام کے ساتھ بالی وڈ شخصیات بھی شامل ہیں-

    ہرتھیک روشن بھی ماہرہ خان کے مداحوں میں شامل ہو گئے

    ماہرہ خان کی موٹر سائیکل چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    ہراسانی ہر جگہ موجود ہے لیکن اصل مسئلہ ذہنیت ہے ماہرہ خان

    ماہرہ خان کامن ویلتھ کی ٹیم کے ساتھ خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسانی…

  • جگن کاظم نے اپنے گھر نئے مہمان کی متوقع آمد اور جنس سے مداحوں کو آگاہ کردیا

    جگن کاظم نے اپنے گھر نئے مہمان کی متوقع آمد اور جنس سے مداحوں کو آگاہ کردیا

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے اپنے گھر نئے مہمان کی متوقع آمد اور جنس سے مداحوں کو آگاہ کردیا۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر جگن کاظم نے اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ تصویر شئیر کی جس کے کیپشن میں جگن کاظم نے لکھا کہ آپ لوگوں نے مجھے جو بے حد محبت اور دعائیں دی ہیں اس کے لئے میں آپ سب کا کبھی بھی شکریہ ادا نہیں کرسکتی۔

    انہوں نے لکھا کہ میں اللہ کی بہت شکر گزار ہوں جس نے مجھے جلد ہی ایک اور بچے سے نوازا ہے۔

    اداکارہ نے مداحوں سے کہا کہ براہ کرم میری دلی التجا ہے کہ آپ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ساتھ ہی انہوں نے اپنے یوٹیب چینل کی ایک ویڈیو کا لنک شئیر کیا جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ اس بار اُن کے ہاں بیٹی کی پیدائش متوقع ہے۔

    یوٹیوب پر جاری اپنی ویڈیو میں جگن نے اپنی صحت کے حوالے سے بتایا اور حاملہ خواتین کو مشورے بھی دیے۔
    https://www.instagram.com/p/CFSJH1IhPe6/
    اداکارہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر 10 منٹ اور 30 سیکنڈ پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے دونوں بیٹے حمزہ اور حسن بھی موجود ہیں۔

    ویڈیو میں جگن نے نئے بچے کی جنس کا اعلان دونوں بیٹوں کی موجودگی میں کیا اداکارہ نے کہا کہ میں نے یہ ویڈیو انہوں نے مداحوں کے اصرار پر بنائی ہے-

    دونوں بیٹوں کے ہمراہ دلچسپ انداز میں بنائی جانے والی مذکورہ ویڈیو میں جگن نے مداحوں کو بتایا کہ انہیں ہمیشہ سے ہی بیٹی کی خواہش تھی اور انہیہں ہمیشہ سے ہی بہت شوق تھا کہ ان کے ہاں بیٹی پیدا ہو-

    جگن اپنے یوٹیوب چینل پر ہیلتھ، بیوٹی، فوڈ،اور اپنی زندگی کے تجربات سمیت دیگر موضوعات پر مختلف ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFOTdR1BFQx/
    اس سے قبل اداکارہ نے اپنی ایک پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ وہ بہت جلد ایک ویڈیو شیئر کریں گی جس میں گھر آنے والے ننھے مہمان کی جنس سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔
    https://www.instagram.com/p/CBsJZRPhN5G/?utm_source=ig_embed
    اس سے قبل کی گئی ایک پوسٹ میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ اُمید سے ہیں اور جلد ہی تیسرے بچے کی والدہ بن جائیں گی۔ انہوں نے مزید لکھا تھا کہ آپ کی دعاؤں اور مثبت توانائی کی ضرورت ہے۔

    40 سالہ جگن پہلی شادی ناکام ہونے کے بعد 27 جون 2013 کو فیصل سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جن سے ان کے دو بیٹے ہیں۔

    شوہر کی سالگرہ کے موقع پر جگن کاظم کا محبت بھرا پیغام

     

  • سعودی عر ب کی وزارت اطلاعات نے پہلی دستاویزی فلم ریلیز کر دی

    سعودی عر ب کی وزارت اطلاعات نے پہلی دستاویزی فلم ریلیز کر دی

    سعودی عر ب کی وزارت اطلاعات نے پہلی دستاویزی فلم ریلیز کر دی جس میں کنگڈم میں کورونا وائرس وبائی امراض کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کارکنوں کے کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی عر ب کی وزارت اطلاعات کی ریلیز کردہ پہلی دستراویزی فلم دشوار مرحلہ کوریاض کے اے ایم سی سینما گھر میں دکھایا گیا۔

    غیر ملکی ویب سائٹ العریبیہ کی رپورٹ کے مطابق یہ دستاویزی فلم انسانی کہانیوں کا مجموعہ ہے جس میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ہرطرح کی قربانیاں دینے والے فرنٹ لائنرز اور ہیلتھ ورکرز کی قربانیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

    سعودی عرب کے سیکریٹری ابلاغ عبداللہ المغلوث نے کہا کہ دستاویزی فلم قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی کی ہدایت پر تیار کی گئی۔


    اس دستاویزی فلم کے واقعات کی ریکارڈنگ اور منظر کشی کو سعودی عرب کے قائم مقام وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر ماجد القصبی کی ہدایت اور جی سی جی کی نگرانی میں 75 دن میں تیار کیا گیا ہے-

    رپورٹ کے مطابق فلم کی تیاری میں 70 سے زیادہ سعودی نوجوان شریک ہوئے فلم کی عکس بندی 5 علاقوں میں کی گئی جہاں عالمی وبا کے باعث نافذ کئے گئے کرفیو کے دوران کے مناظر ریکارڈ کیے گئے۔

    واضح رہے کہ مملکت میں مجموعی طور پر 329،754 کورونا وائرس کے کیسز ہیں۔ اتوار کے روز تک، ملک میں پانچ مہینوں میں سب سے کم روزانہ COVID-19 کیس رپورٹ ہوئے۔

    جبکہ گذشتہ ہفتے ، سعودی عرب نے کورونا وائرس پھیلنے پر قابو پانے کے لئے مارچ کے اوائل میں رکھے گئے تمام بین الاقوامی سفر پر عائد پابندی ہٹا دی تھی ۔

    اسرائیلی اور اماراتی فلم اداروں کے درمیان معاہدہ اور انٹرنشینل فلم لیب میں پہلی مرتبہ اماراتی فلم…

    آرٹس کونسل آف پاکستان میں نوجوان ہدایت کاروں کا کراچی تھیٹر فیسٹیول منعقد کرنے کا…

    شوبز دنیا کا پہلا رئیلٹی شو جس میں جیتنے والے کو خلاء کی سیر کرائی جائے گی

  • پی ٹی وی کو ہماری اسلامی اور مشرقی ثقافتی اصولوں پر عمل کرنا چاہیے  علی محمد خان

    پی ٹی وی کو ہماری اسلامی اور مشرقی ثقافتی اصولوں پر عمل کرنا چاہیے علی محمد خان

    وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی کو ہماری اسلامی اور مشرقی ثقافتی اصولوں پر عمل کرنا چاہیے-

    باغی ٹی وی : پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نیوز کے ایک مارننگ شو میں ورزش کے سیگمنٹ کی ویڈیو شیئر کرنے پر معروف صحافی انصار عباسی کو اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب 2 روز قبل انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی وی کے مارننگ شو میں ورزش کے سیھمنٹ کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

    شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک خاتون ورزش کررہی تھی اور انہیں ایک مرد ٹرینرکی جانب سے ہدایات بھی دی جارہی تھیں۔

    انصار عباسی نے ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران، وزیراطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ یہ پی ٹی وی ہے۔

    تاہم مذکورہ ٹوئٹ پر انصار عباسی کو سوشل میڈیا پر عوام کی بڑی تعداد کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن کچھ لوگوں نے ان کی حمایت بھی کی تھی۔

    اب وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے انصار عباسی کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی ویڈیو سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں علی محمد خان نے صحافی انصار عباسی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اسلام ایسی چیزوں کی اجازت نہیں دیتا۔


    وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور نے لکھا کہ پی ٹی وی کو قومی نیٹ ورک ہونے کے ناطے ہمارے اسلامی اور مشرقی ثقافتی اصولوں پر عمل کرنا چاہئے۔

    علی محمد خان نے مزید لکھا کہ کسی جگہ یہ حد بندی ضروری ہے کہ ہم کس حد تک لبرل اور مغربی بن سکتے ہیں؟

    انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ مدینہ کی ریاست کے تصور کو اس کی روح کے مطابق اختیار کیا جانا چاہئے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل انصار عباسی کی ٹوئٹ پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تنقید کی تھی۔

    فواد چوہدری نےاپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ اگر ورزش اور اشتہاری بورڈز پر بھی خواتین کی تصویر آپ کو دلبرداشتہ کرتی ہے تو آپ کو حقیقت میں نفسیاتی تھراپی اور مشورے کی ضرورت ہے۔


    جس پر انصار عباسی نے جواب دیا تھا کہ آپ ایسی حکومت کا حصہ ہیں جو ریاست مدینہ کے اصولوں کے مطابق پاکستان کی تعمیر نو کا دعویٰ کرتی ہے۔


    انصار عباسی نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا تھا کہ کیا آپ وضاحت کریں گے کہ قرآن و سنت یا آئین پاکستان کی روشنی میں آپ کس چیز کی حمایت کرتے ہیں؟

    جبکہ اینکر پرسن رابعہ نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کوطنزیہ انداز میں مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان دیکھیں کہ صرف خاتون ورک آؤٹ کررہی ہے جبکہ مرد نہیں کررہا، یہ صحت مندانہ نہیں دنوں کو ورک آؤٹ کرنا چاہیے۔

    مارننگ شو میں ورزش کرتی خاتون کے متعلق تبصرہ کرنا انصار عباسی کو مہنگا پڑ گیا

    شان شاہد نے حکومت سے ملکہ ترنم نورجہاں کے گھر کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا مطالبہ…

  • وہ مجھے مار دیں گے سوشانت سنگھ کی موت سے پانچ دن قبل اپنی بہن کو کال

    وہ مجھے مار دیں گے سوشانت سنگھ کی موت سے پانچ دن قبل اپنی بہن کو کال

    سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا جہاں آنجہانی اداکار نے خود کو ماردینے سے متعلق انکشاف کیا تھا۔

    بھارتی شوبز کے ستارے سشانت سنگھ راجپوت 14 جون کی ممبئی میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھےاور سی بی آئی کے علاوہ ، این سی بی اور ایس ایس آر بھی سوشانت کی موت کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

    اس کیس کو پولیس نے خودکشی قرار دیا تاہم دیگر تحقیقاتی ادارے اس کی مختلف زاویوں سے انکوائری کر رہے ہیں ایسے میں بھارتی میڈیا میں نئی رپورٹس منظر عام پر آئی ہیں جنھوں نے اس کیس کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔

    بھارتی ویب سائٹ tellychakkar کے مطابق این سی بی کی تحقیقات کے دوران ریا چکرروتی اور اس کے بھائی کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں لیا گیا تھا بالی وڈ سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کا نام منشیات بھی تحقیقات میں سامنے آیا ہے۔ جب کہ اطلاعات کے مطابق ریا نے بالیووڈ میں منشیات کے معاملے میں سارہ علی خان اور رکول پریت سنگھ کا نام لیا ہے ایک نیا واٹس ایپ چیٹ سامنے آیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ دپیکا پڈوکون ‘کے’ سے "مال” مانگ رہی تھی ، جو مبینہ طور پر ان کی منیجرکرشمہ پرکاش ہیں-

    تاہم اب رپورٹ کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت کے فون کا ریکارڈ دیکھا گیا جس میں انھوں نے اپنے آخری ایام میں اپنی دوست ریا چکرورتی کو مختلف اوقات میں فون کالز کیں۔

    tellychakkar کی رپورٹ کے مطابق این سی بی بالی وڈ کے منشیات کے متعلق تحقیقات کررہی ہے ، سوشانت سنگھ راجپوت کیس کی تازہ ترین رپورٹ میں یہ کہا جارہا ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کے انتقال سے پانچ دن قبل سوشانت نے اپنی بہن میتو سنگھ کو ایس او ایس بھیجا۔

    مبینہ طور پر 9 جون 2020 کو ، سوشانت نے ریا چکرورتی کو "متعدد بار” فون کرنے کی کوشش کی اور یہاں تک ایسے میں تحقیق دانوں کے سامنے ایک اور حیرت انگیز بات سامنے آئی ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت نے اپنی بہن کو ایک ایمرجنسی کال کرکے انھیں خود کو درپیش خطرے سے آگاہ کیا۔

    tellychakkar نے اپنی رپورٹ میں ٹائمز ناؤ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سوشانت سنگھ اداکارہ ریا کے ساتھ رابطے کی کوشش کر رہے تھے جو 8 جون کو گھر چھوڑ گئیں تھیں اور اس کے بعد سوشانت نے خوف کے عالم میں اس کال میں اپنی بہن میتو سنگھ کو کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے پھنسائیں گے یہ لوگ مجھے مار دیں گے۔

    روینا ٹنڈن کا بالی وڈ انڈسٹری میں ڈرگز مافیا کے خلاف آپریشن کا خیرمقدم

    منشیات کیس: دیپیکا پڈوکون کی منیجر کو این سی بی نے تفتیش کے لئے طلب کر لیا

    منشیات کیس میں سارہ علی خان اور شردھا کپور کو بھی شامل تفتیش کئے جانے کا امکان

    سوشانت سنگھ راجپوت کے قریبی دوست کا سوشانت اور سارہ علی خان کے درمیان تعلقات کا…

    سوشانت سنگھ کو منشیات فراہمی کے معاملے میں اداکارہ ریا چکرورتی جیل منتقل

    بالی وڈ اداکارہ ریا چکر وتی منشیات کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار

    تحقیقات میں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جسکی بنیاد پر کہا جاسکے کہ سوشانت سنگھ کو قتل کیا گیا ہے سی بی آئی

    ریا چکرورتی کے والد اور سابق بھارتی فوجی اندرجیت نے فوج سے مدد مانگ لی

    سی بی آئی کی تفتیش میں سوشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے کیس کو مزید اُلجھا دیا

    ریا چکربورتی انٹرویو کی نہیں بلکہ تفتیش کی مستحق ہیں سوشل میڈیا صارفین

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

    ویویک اوبرائے نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ کو قرار دیا

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی 50 خواہشات

    بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں پاکستانی اداکار حسن خان مرکزی کردارادا کریں گے

    بھارتی لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ نے بالی وڈ میں اقربا پروری اور مافیا کی بحث کو…

  • مارننگ شو میں ورزش کرتی خاتون کے متعلق تبصرہ کرنا انصار عباسی کو مہنگا پڑ گیا

    مارننگ شو میں ورزش کرتی خاتون کے متعلق تبصرہ کرنا انصار عباسی کو مہنگا پڑ گیا

    پاکستان کے معروف صحافی انصار عباسی کی جانب سے پی ٹی وی نیوز پر مارننگ شو میں ایک ورزش کے سیگمنٹ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شئیر کرکے اس پر ٹوئٹ کرنے سے سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا-

    باغی ٹی وی :پاکستان میں انٹرٹینمنٹ اور نیوز چینلز پر مارننگ شوز نشر کیے جاتے ہیں جو مختلف سیگمنٹس پر مشتمل ہوتے ہیں ان شوز میں کبھی شادی بیاہ کی تقاریب منعقد کی جاتی ہیں کبھی مختلف مقابلے منعقد کروائے جاتے ہیں تو کبھی مختلف شخصیات کو بطور مہمان مدعو کیا جاتا ہےاس کے ساتھ ہی یہ مارننگ شوز کوئز، ورزش اور کوکنگ جیسے مختلف سیگمنٹس پر بھی مشتمل ہوتے ہیں۔

    کچھ ایسا ہی گزشتہ روز ہوا جب پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نیوز پر مارننگ شو میں ایک ورزش کا سیگمنٹ جاری تھا تو معروف صحافی انصار عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے مارننگ شو کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

    شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک خاتون ورزش کررہی تھی اور انہیں ایک مرد کی جانب سے ہدایات بھی دی جارہی تھیں۔

    انصار عباسی نے ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران، وزیراطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ کو مینشن کیا اور لکھا کہ یہ پی ٹی وی ہے۔


    تاہم مذکورہ ٹوئٹ پر انصار عباسی کو سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔


    ایک صارف نے لکھا کہ اس میں کیا برائی ہے؟ گھر بیٹھی خواتین کو اگر ایکسرسائز کے زریعے تندرست رہنا سکھایا جا رہا ہے تو کیا غلط ہے؟ اپنی سوچ کو ڈیٹول سے دھوئیں.


    ایک صارف نے لکھا کہ دماغ گندہ ہو تو عورت ورزش کرتے اور بالنگ کرتے بھی بیہودہ لگتی ہےاپنا علاج کرواؤ بھائی.


    ایک صارف نے لکھا کہ بڑے ہی بدذہن جنسی مریض ہیں آپ پھر اپنی بیٹیوں بہنوں , گھر اور ورکنگ نیٹ ورک کی دیگر کو بھی اسی وحشت بھری نظروں سے دیکھتے ہیں دراصل یہ آپ کی ذہنی گندگی کا گلا سڑا اظہار ہے جو آپ مذہب کے نام پر نکال رہے ہیں اپنی نظروں میں حیا پیدا کریں-


    خواتین کے حقوق کی حامی ماروی سرمد نے لکھا کہ اور اس میں بالکل غلط کیا ہے؟ وہ بھی کام کر رہی ہے۔ کس طرح بیمار خراب زہن اس میں کوئی بھی جنسی چیز دیکھتا ہے؟ عباسی صاحب ، سنجیدگی سے ، آپ کو زندگی گزارنے کی ضرورت ہے۔


    ایک صارف نے لکھا کہ یہاں کیا غلط ہے؟آپ کو اپنے سسٹم سے کچھ غلاظت کو فلٹر کرنے کی ضرورت ہے-


    ایک صارف نے لکھا کہ انصار عباسی مجھے نہیں معلوم پی ٹی وی پر اس میں کیا حرج ہے۔ سچ میں اگر آپ اتفاق کرتے ہیں تو ، میں آپ کی دماغی حالت کی جانچ کرنے کے لئے کسی ڈاکٹر کوادائیگی کروں گا۔ یہاں تک کہ میں دوائیوں کے اخراجات بھی ادا کروں گا۔ معاشرے میں یہ میری شراکت ہوگی کہ کم از کم 1 طے ہوگا!


    ایک صارف نے لکھا کہ خدا کا نام لیں انصر عباسی صاحب کم وبیش 20 سالوں سے یہ ورزش سگمنٹ پی ٹی وی پہ چل رہا ہے اسے کیوں خان کے کھاتے میں ڈال رہے ہیں۔
    https://twitter.com/maulana_banana/status/1308064101919326210?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ آپکی سوچ اور نظر میں کتنی ہوس اور ناپاکی بھری ہے کہ ورزش کرتی عورت دیکھ کہ آپکو گندے خیال آگئے!


    ایک صارف نے لکھا کہ انصار عباسی جیسوں کے بارے میں منٹو نے کہا تھا کہ "جج صاحب ان ملاؤں کے شہوانی جذبات تو ریل گاڑی کے انجن کی چمنی دیکھ بھڑک جاتے ہیں، میرا افسانہ کیا چیز ہے(منٹو پر مولویوں نے کیس کیا تھا کہ انکی تحریر سے شہوانی جذبات بھڑکتے ہیں۔)


    ایک صارف نے لکھا کہ اپنے دماغ کی غلاظت صاف کریں اگر یہ وڈیو دیکھ کر شہوت کا شکار ہو رہے ہیں تو۔ آپکی والی ذہنیت ہی دراصل وجہ ہے تمام افسوسناک واقعات کی۔
    https://twitter.com/absurdreality_/status/1308314741992022018?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ آپ نے اپنے اعمال کا جواب دینا ہے دوسروں کے نہی، آپکو حکم ہے نظر نیچی رکھنے کا آپ وہ کام کریں۔ دھونس، زبردستی سے اپکو کچھ حاصل نہیں ہونے والا۔اپنی نظر، اعمال، لین دین درست رکھیں، لوگوں کی فکر کرنا چھوڑ دیں۔


    دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی انصار عباسی پر تنقید کی اور لکھا کہ اگر ورزش اور اشتہاری بورڈز پر بھی خواتین کی تصویر آپ کو دلبرداشتہ کرتی ہے تو آپ کو حقیقت میں نفسیاتی تھراپی اور مشورے کی ضرورت ہے۔

    جس پر انصار عباسی نے جواب دیا کہ آپ ایسی حکومت کا حصہ ہیں جو ریاست مدینہ کے اصولوں کے مطابق پاکستان کی تعمیر نو کا دعویٰ کرتی ہے۔


    انہوں نے پوچھا کہ کیا آپ وضاحت کریں گے کہ قرآن و سنت یا آئین پاکستان کی روشنی میں آپ کس چیز کی حمایت کرتے ہیں۔


    اینکر پرسن رابعہ انعم نے بھی طنزیہ انداز میں ٹوئٹ کی اور لکھا کہ عمران خان دیکھیں کہ صرف خاتون ورک آؤٹ کررہی ہے جبکہ مرد نہیں کررہا، یہ صحت مندانہ نہیں دنوں کو ورک آؤٹ کرنا چاہیے۔

    جہاں صارفین نے ویڈیو پر انصار عباسی کو تنقید کا نشانہ بنایا وہاں کچھ صارفین نے ان کی حمایت بھی کی-


    ایک صارف نے قرآنی آیات کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ لوگوں کو اس میں کچھ غلط نہیں لگتا کیونکہ عام لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس میں کوئی برائی نہیں کہ عورت بے پردہ گھر سے باہر نکلے ، پھر بغیر دوپٹے کہ آج ٹائیٹس میں کل اسکرٹ میں ، پرسوں بیکینی میں اور پھر آگے مجھے وضاحت کرنے کی ضرورت نہیں۔


    ایک صارف نے لکھا کہ ہمارے یہ ذرائع ابلاغ جس انداز میں نئی نسل کی تربیت کررہے ہیں اس کے بعد معاشرے میں تیزی سے بڑھتی ہوئی جرائم کی شرح اور موٹر وے پر رونما ہونے والے سانحے جیسے واقعات کا تسلسل کیا ہماری اس تربیت کا فطری ردعمل نہیں؟https://twitter.com/TheLaibaKhan/status/1308111948140212230?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ ہمارا مذہب بھی خواتین کو "نعرمحرم” کے سامنے نہیں چلنے دیتا – وہ ٹی وی پر اقتباسات لے رہے ہیں! لبرل ہونے کا واقعتا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم اپنے مذہب کو بھول جاتے ہیں اور مغرب کے کاموں کو انجام دیتے ہیں۔


    ایک صارف نے لکھا کہ ہم صرف نام کے مسلمان رہے گے ہیں اگر یہ کچھ ہو گا تو ریپ کے کیس کیسے رکیں گے ؟


    ایک صارف نے لکھا کہ یہ ایک اسلامی ملک ہے مگر افسوس یہاں کوئی کام اسلامی نہیں ہوتا یہ بے حیائی پروموٹ کرنے کا ایک طریقہ ہے-

  • کبریٰ خان کو ہر جگہ اپنی بہن دکھائی دینے لگیں

    کبریٰ خان کو ہر جگہ اپنی بہن دکھائی دینے لگیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ کبریٰ خان کوہر جگہ اپنی بہن نظر آ نے لگ گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : کبریٰ خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے انکشاف کیا ہےکہ جہاں بھی دیکھتی ہیں اُنہیں ہر جگہ اپنی بہن نظر آنے لگ گئی ہیں-

    جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے الف میں حسن جہاں کا کردار ادا کرنے والی با صلاحیت اداکارہ اداکارہ کبریٰ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے –

    کبریٰ خان کی جانب سے سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے سفید لباس میں ملبوس کبریٰ خان بے حد خوبصورت نظر آ رہی ہیں اور وہ گھر کا شیشہ صاف کر رہی ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CFKBrH4nqYJ/?igshid=fhnmqwi7gp0x
    کبریٰ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں اپنی بہن کو یاد کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ جب آپ اپنی بہن کو بے حد یاد کر رہے ہوں تو ایسا ہوتا ہے کہ وہ آپ کو ہر جگہ نظر آنے لگتی ہے۔

    کبریٰ خان کی جانب سے شئیرکی گئی ویڈیو میں کچھ ایسا ہی ہو رہا ہے کہ شیشہ تو وہ صاف کر رہی ہیں مگر شیشے میں بار بار اُ ن کی بہن بھی نظر آ رہی ہیں۔

    کبریٰ خان کی اس ویڈیو پر اُن کی بہن کی جانب سے بھی کمنٹ کیا گیا جن میں اُن کا کہنا تھا کہ وہ بھی کبرٰی خان سے بے حد محبت کرتی ہیں اور اُنہیں بہت یاد کر رہی ہیں ۔

    کبریٰ خان کی پوسٹ پر پاکستان کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ کبریٰ خان کی یہ پوسٹ دیکھ کر اُنہیں اپنی بہن کی یاد ستانے لگی ہے۔