Baaghi TV

Category: شوبز

  • علیزے شاہ اور نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لیں؟

    علیزے شاہ اور نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لیں؟

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ اور باصلاحیت اداکار نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لیں-

    باغی ٹی وی :پاکستان کی خوبرو اور نوجوان اداکارہ علیزے شاہ اور خوبرو اداکار نعمان سمیع نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ختم کردیا جس سے ان کے مداحوں کی طرف سے خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں نے راہیں جدا کر لی ہیں۔


    نوجوان اور ابھرتے ہوئے فنکاروں علیزے اور نعمان کی قریبی دوستی کے چرچے زبان زد عام و خاص تھ، دونوں ڈراموں کے علاوہ متعدد تقریبات میں بھی اکھٹے دکھائی دیتے تھے۔
    https://www.instagram.com/p/CBNk_EcpmqP/?igshid=gu4o3qgthfss
    کچھ عرصہ قبل نعمان انسٹا پر اپنی پوسٹ میں علیزے کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ تم نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا اور اچھے اور برے وقت میں میرا ساتھ دیا میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہر اچھے برے وقت میں ہمیشہ تمہارا ساتھ دوں گا چاہے کچھ بھی ہو۔
    https://www.instagram.com/p/B7-XZnRJtuq/?igshid=1mbtbdws6hxvl
    پوسٹ کے ردعمل میں علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ میرے پاس زیادہ کہنے کو کچھ نہیں لیکن تم میرے لیے اللہ کی طرف سے نعمت ہو۔
    https://www.instagram.com/p/B_uKHlxph04/?igshid=1pyebeqv4748m
    جبکہ علیزے نے نعمان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا تھا کہ میں یقین نہیں کرسکتی کہ آپ کی طرح ایک بہترین دوست ملنے کے لئے میں کتنی خوش قسمت ہوں۔آپ میری زندگی کا ہر روز اتنا خاص بناتے ہیں-
    https://www.instagram.com/p/B4yuxPoBWKF/?igshid=kymeadxd1s4f
    علیزے شاہ نے نعمان سمیع سے اظہار محبت بھی کیا تھا اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کیا تم چاند کی چاندنی میں میرے ساتھ رہو گے؟ علیزے شاہ کے ’پرپوزل‘ کے جواب میں نعمان سمیع نے فوری ہاں کردی تھی۔
    https://www.instagram.com/p/B-121AcpQph/?igshid=1ltanvcviioja
    جبکہ اکثر و بیشتر اداکارہ ایسی پوسٹس شئیر کرتی رہتی تھیں جن سے ان کے مداحوں کی جانب سے قیاس کیا جاتا تھا کہ دونوں کی دوستی جلد کسی دوسرے رشتے میں تبدیل ہوجائے گی۔
    https://www.instagram.com/p/CBNszv0pXoU/?igshid=s6z5c7vm20n
    https://www.instagram.com/p/B7p13b2BA50/?igshid=lvtpuzfn88wt
    اب دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ترک کردیا ہے جس سے کے بعد سے یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ دونوں نے راہیں جدا کر لی ہیں-

    خالد احمد نے ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

  • ایک طرف زرداری پرمشکل وقت تودوسری طرف ایان علی کے فیصلے نے سب کوحیران کردیا

    ایک طرف زرداری پرمشکل وقت تودوسری طرف ایان علی کے فیصلے نے سب کوحیران کردیا

    لاہور:ایک طرف زرداری پرمشکل وقت تودوسری طرف ایان علی کے فیصلے نے سب کوحیران کردیا ،اطلاعات کے مطابق ماڈل ایان علی نے اپنی آمدن کا 50 فیصد حصہ فلاحی کاموں کے لیے وقف کرنےکا اعلان کیا ہے۔

    پاکستان کی تاریخ کے منی لانڈرنگ کے معروف کیس کی مرکزی کردارایان علی کا کہنا ہے کہ اپنی ڈیبیو البم اور تمام پروجیکٹس کا 50 فیصد منافع فلاحی کاموں کے لیے وقف کروں گی۔ایان علی کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کی فلاح کے لیے کام کر رہی ہوں، ہمیشہ سوچا کہ دنیا میں بہتری کے لیے کیا کرسکتی ہوں۔

    خیال رہے کہ 2010 میں بہترین ابھرتی ہوئی ماڈل قرار پانے والی ایان علی نے فلاحی کاموں کے لیے این جی او بنا رکھی ہے۔ایان علی 2015 میں پاکستانی میڈیا پر اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہیں بیرون ملک جاتے ہوئے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا اور ان پر منی لانڈرنگ کا الزام لگا۔

  • خالد احمد نے ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ  اپنے نام کر لیا

    خالد احمد نے ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    پاکستان کی سینئر اداکارہ، ہدایت کارہ و پروڈیوسر سکینہ سموں کی فیچر فلم ‘انتظار’ میں کردار ادا کرنے والے خالد احمد نے ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔

    سکینہ سموں نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں اپنے مداحوں اور فالوورز کے ساتھ اس خوشی کو شیئر کیا۔
    https://www.instagram.com/p/CFbxmJ9Fz5R/
    انہوں نے لکھا کہ خالد احمد صاحب نے نیویارک میں ہونے والے ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں انتظار فلم بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔

    سکینہ سموں نے اداکار خالد احمد کو اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور لکھا کہ یہ کسی بھی پاکستانی اداکار کو دیا جانے والا پہلا بین الاقوامی ایوارڈ ہے۔

    اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اگر میں غلط ہوں تو تصحیح کردیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFfKIwNlK8q/
    جو رواں ماہ 10 سے 13 ستمبر کے درمیان امریکی ریاست نیویارک میں 15 ویں ’ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ کا انعقاد ہوا تھا جس میں دنیا کے 25 ممالک کی 94 فلمیں پیش کی گئیں۔
    https://www.instagram.com/p/CFeNOfmlMSX/
    فلم ’انتظار‘ کو امریکا میں ہونے والے ’ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں پیش کیا گیا تھا جو رواں ماہ 10 سے 13 ستمبر کے درمیان امریکی ریاست نیویارک میں منعقد کیا گیا تھا جس میں دنیا کے 25 ممالک کی 94 فلمیں اور ویب سیریز سمیت میوزک ویڈیوز پیش کی گئیں –

    15 ویں ’ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ جس کا انعقاد رواں برس مئی میں ہونا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث اسے ستمبر میں منعقد کیا گیا-

    ’انتظار‘ اداکارہ سکینہ سموں کی بطور ہدایتکار و پروڈیوسر پہلی فلم ہے فلم کے پہلے ٹیزر کے ساتھ ہی فلم کو مارچ میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث فلم کو ریلیز نہیں کیا جا سکا-

    اداکارہ سکینہ سموں نے اپنی ٹوئٹ میں فلم ’انتظار‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی فلم کو امریکہ میں ہونے والے ہارلم فلم فسیٹیول میں پیش کیا جائے گا۔
    https://twitter.com/SakinaSamo/status/1300079969956229120?s=20
    واضح رہے کہ ’انتظار‘ کی کہانی خاندان کی مجبوریوں کے گرد گھومتی ہے جس میں بوڑھے والدین مرنے کی عمر کو اپنے بچوں کا انتظار کرتے اور موت کے خوف سے زندگی گزارتے ہیں فلم میں رشتوں کی اہمیت اور نئی نسل کی جانب سے عمر رسیدہ افراد اور والدین کو بھلانے اور والدین کی جانب سے بچوں کا انتطار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    ہدایتکارہ سکینہ سموں کی فیچر فلم ’انتظار‘ ہارلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش ہو گی

    پنجاب حکومت نے ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ سینماؤں اور تھیٹرز کو کھولنے کی اجازت دے دی

  • فیروز خان نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا

    فیروز خان نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا

    اسلام کی خاطر عارضی طور پر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والے معروف اداکار فیروز خان نے ٹک ٹاک کو کینسر قرار دیتے ہوئے اس ایپ پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : اداکار فیروز خان نے معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) کے آن لائن شو میں اداکار فیروز خان نے بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے انڈسٹری سے وابستہ مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے ساتھ ہی ٹک ٹاک پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا-
    https://www.instagram.com/p/CFUmGAtHxVR/
    تاہم اب مذکورہ شو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں فیروز خان سے شو کے میزبان ایس ایچ وائے نے سوال کیا کہ اُن کا ٹک ٹاک کے حوالے سے کیا خیال ہے-

    جس پرفیروز خان نے ٹک ٹاک کو کینسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ روز قبل میرے دوست نے ایک ویڈیو دکھائی جس میں ایک بچہ ٹرین کے پاس سے چہل قدمی کرتے ہوئے جا رہا ہے وہ پٹڑی پر بھی نہیں تھا لیکن اسے اپنے اور ٹرین کے درمیان فاصلے کا اندازہ نہیں ہوا جس کی وجہ سے وہ لڑکا ٹرین سے ٹکراگیا تھا اور موقع پر ہی جاںبحق ہو گیا تھا-

    اداکار نے یہ بھی کہا کہ میرے خیال میں ٹک ٹاک کینسر ہے اور اگر لوگوں کو اس سے پیسہ بھی بنانے کو مل رہا ہے تو وہ عارضی طور پر ہے کیوں کہ اس پر کسی دن بھی پابندی عائد ہو جائے گی۔ بلکہ میں تو یہی کہوں گا کہ حکومت پاکستان کو اس پر فوری ایکشن لینا چاہئے تاکہ اس پر پابندی عائد ہو سکے-

    فیروزخان کا جنسی ہراسانی کا سامنا کرنے والی خواتین کی مدد کے لیے انفرادی سطح پر…

  • منشیات کیس: اداکارہ دیا مرزا بھی این سی بی کے نشانے پر

    منشیات کیس: اداکارہ دیا مرزا بھی این سی بی کے نشانے پر

    آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی سے متعلق منشیات کیس میں ڈرگز کے معاملے کی تحقیقات میں اب دیا مرزا کو بھی سوالات و جوابات کے لیے طلب کئے جانے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کے منشیات سے متعلق لگائے گئے الزامات اور سُوشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کی جانب سے بھارتی تحقیقاتی اداروں کو منشیات سے متعلق دیئے گئے بیانات کے بعد سے بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے نام مشکل کا شکار ہیں ہر آنے والے دن میں تحقیقات کے لیے متعد فنکاروں کو سمن جاری کیے جا رہے ہیں۔

    ان ہی الزامات میں نیا نام بھارتی اداکارہ دیا مرزا کا سامنے آیا ہے جن پر منشیات کے استعمال کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اب مس ایشیا پیسیفک دیا مرزا بھی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے نشانے پر آگئی ہیں۔

    دیا مرزا کو بہت جلد سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں منشیات سے متعلق کیس میں طلب کیا جاسکتا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی میں دورانِ تفتیش منشیات فروشوں انکوش اور انوج کیشوانی کے انکشافات کے بعد دیا مرزا کا نام سامنے آیا ہےدیا مرزا کی منیجر منشیات فروش انوج کی دوست ہے جو دیا مرزا کو ڈرگز دیا کرتی تھی۔

    رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تحقیقاتی ادارے نے دیا مرزا پر 2019 میں ڈرگز خریدنے کی تفصیلات پر ہاتھ رکھے ہیں کیونکہ اداکارہ کی منیجر نے ڈرگز کے معاملے پر ہی منشیات فروش سے ملاقاتیں کی تھیں۔

    امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پہلے دیا مرزا کی منیجر اور پھر ان کے بعد اداکارہ کو سوالات کے لیے طلب کیا جائے گا۔

    دوسری جانب این ڈی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے خود پر منشایت استعمال سے متعلق لگنے والے الزامات کی تردید کردی –

    دیا مرزا نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ وئیب سائٹ ٹوئٹر پر کچھ پیغامات شیئر کیے ہیں جن میں انہوں نے منشیات استعمال کرنے کی تر دید کی ہے۔

    دیا مرزا کا اپنے ٹوئٹس میں کہنا ہے کہ وہ منشیات استعمال کرنے کی خبر کی سختی اور واضح طور پر تردید کرنا چاہتی ہیں یہ ایک جھوٹی اور بے بنیاد خبر ہے۔


    انہو ں نے مزید ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی غیر قانونی رپورٹنگ کا براہ راست اُن کی ساخت پر اثر پڑتا ہے ایسی رپورٹنگ سے اُن کے کیریئر کو نقصان پہنچ رہا ہے جو کہ انہوں نے برسوں محنت کر کے بنایا ہے۔


    اُن کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ انہوں نے زندگی میں کبھی کسی بھی قسم کا نشہ آور یا غیر قانونی مواد نہ ہی خریدا اور ہی کھایا ہے وہ ہندوستان کے قانون کی پاسداری کرنے والی شہری ہونے کے ناطے اپنے اوپر لگنے والے سب ہی جھوٹے الزامات پر قانونی چارہ جوئی کرنا چاہتی ہیں۔


    دیا مرزا نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کی جانب سے ملنے والی سپورٹ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

    دوسری جانب اداکارہ نے انستاگرام پر بھی نوٹ شئیر کیا جس میں اداکارہ نے خود پر منشایت استعمال سے متعلق لگنے والے الزامات کی تردید کردی –
    https://www.instagram.com/p/CFcH1mXjHr0/?utm_source=ig_embed

    وہ مجھے مار دیں گے سوشانت سنگھ کی موت سے پانچ دن قبل اپنی بہن کو کال

    منشیات کیس: دیپیکا پڈوکون کی منیجر کو این سی بی نے تفتیش کے لئے طلب کر لیا

    منشیات کیس میں سارہ علی خان اور شردھا کپور کو بھی شامل تفتیش کئے جانے کا امکان

    منشیات کیس:این سی بی نے سارہ علی خان، شردھا کپور اور دیپیکا پڈوکون سمیت 8 لوگوں کو طلب کر لیا

  • فہد مصطفیٰ نے گلاب جامن بنا کر مداحوں کو حیران کر دیا

    فہد مصطفیٰ نے گلاب جامن بنا کر مداحوں کو حیران کر دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے گھر میں خود گلاب جامن بنا کر سوشل میڈیا پر تصویر شئیر کر دی-

    باغی ٹی وی :فہد مصطفیٰ ایک اچھے اور باصلاحیت ادکار اور میزبان تو ہیں ہی اب انہوں نے جامن بنا کر ثبوت دے دیا کہ وہ ہر فن مولا ہیں سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار نے گلاب جامن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ گلاب جامن باہر کے نہیں بلکہ گھر کے بنے ہوئے ہیں جنہیں کسی اور نے نہیں بلکہ میں نے خود بنایا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CFZea2IpdsK/
    اداکار نے بتایا کہ گلاب جامن نہ صرف دیکھنے میں اچھے ہیں بلکہ کھانے میں بھی لذیذ اور ذائقے دار تھے۔

    اداکار کی پوسٹ پر گلوکار عاصم اظہر نے رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ دوسری گلی تک بھجوا دیتے تو کیا چلا جاتا؟

    جس کے جواب میں فہد مصطفی نے عاصم کو اگلے میچ میں گلاب جامن کھلانے کا وعدہ کیا۔

    اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے لکھا کہ مجھے میٹھے کی ضرورت ہے مجھے بھیجیں جس پر فہد مصطفیٰ نے کہا کہ بھیجتا ہوں-

    اداکارہ شگفتہ اعجاز نے بھی گلاب جامن کی تعریف کی اور لکھا کہ میں ذائقے کے حوالے سے تو کچھ نہیں کہہ سکتی دکھنے میں تو بہترین لگ رہے ہیں۔

    جگن کاظم نے اپنے گھر نئے مہمان کی متوقع آمد اور جنس سے مداحوں کو آگاہ کردیا

  • منشیات کیس:این سی بی نے سارہ علی خان، شردھا کپور اور دیپیکا پڈوکون سمیت 8 لوگوں کو طلب کر لیا

    منشیات کیس:این سی بی نے سارہ علی خان، شردھا کپور اور دیپیکا پڈوکون سمیت 8 لوگوں کو طلب کر لیا

    منشیات کیس میں ڈرگز کے معاملے کی تحقیقات میں تفتیش کے لیے بالی وڈ اداکاراؤں سارہ علی خان اور شردھا کپور کو بھی طلب کر لیا-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی وڈ میں ڈرگز مافیا سے متعلق تحقیقات میں گزشتہ روز طلب کی گئی دپیکا پڈوکون کے بعد اب مزید اسٹارز کو طلب کیا گیا ہے۔

    بھارتی ویب سائٹ ڈی این اے کی رپورٹ کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس اور بالی وڈ میں مبینہ منشیات کے گٹھ جوڑ میں نئی ​​پیشرفت کرتے ہوئے ، منشیات کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بدھ کے روز دیپیکا پڈوکون ، راکول پریت سنگھ ، سائمون کھمباتا ، سارہ علی خان ، شردھا کپور ، نمرتا شیروڈکر، کرشمہ پرکاش اور شروتی مودی سمیت کل 8 افراد کو سمن بھجوایا۔

    رپورٹ کے مطابق راکول پریت سنگھ کو 24 ستمبر، دپیکا پڈوکون 25 ستمبر اور شردھا کپور کو 26 سمتبر کو طلب کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ بات آج کے اوائل سے پی ٹی آئی کی ان خبروں کے بعد سامنے آئی ہے جب تحقیقات کرنے والی ایجنسی ضرورت پڑنے پر جلد ہی دیپیکا پڈوکون کو طلب کر سکتی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی نے دپیکا کی کرشما کے ساتھ واٹس ایپ پر بات چیت کو چیک کیا تو اس میں دونوں کی ڈرگز سے متعلق گفتگو موجود تھی-

    سوشانت بری طرح منشیات کا عادی تھا اپنی اسی عادت کو برقرار رکھنے کیلئے اس نے…

    وہ مجھے مار دیں گے سوشانت سنگھ کی موت سے پانچ دن قبل اپنی بہن کو کال

    منشیات کیس: دیپیکا پڈوکون کی منیجر کو این سی بی نے تفتیش کے لئے طلب کر لیا

    منشیات کیس میں سارہ علی خان اور شردھا کپور کو بھی شامل تفتیش کئے جانے کا امکان

  • ٹام کروز کی خلا میں فلم کی عکسبندی کی تاریخ سامنے آگئی

    ٹام کروز کی خلا میں فلم کی عکسبندی کی تاریخ سامنے آگئی

    ہالی وڈ معروف اداکار ٹام کروز کی خلا میں فلم کی عکس بندی سے متعلق فلم ڈائریکٹر کے ہمراہ خلا میں جانے کی تاریخ سامنے آگئی۔

    باغی ٹی وی : رواں سال 6 مئی کو ناسا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ٹام کروز اپنی فلم کی عکس بندی خلا میں کریں گے۔

    اس کے بعد فلمی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں تھی تاہم اسی دوران خود ٹام کروز نے بھی خلاف میں جانے اور وہاں فلم کی عکس بندی کی تصدیق کی تاہم اب اداکار اور فلم کے ہدایت کار کی جانب سے خلا میں جانے کا حتمی مہینہ بھی سامنے آگیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے ڈیڈ لائن کی رپورٹ کے مطابق داکار اور فلم کے ہدایت کار کی جانب سے خلا میں جانے کا حتمی مہینہ بھی سامنے آگیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خلائی مشن سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے ادارے اسپیس شٹل المینیک نے ایک چارٹ شیئر کیا۔


    اس چارٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اکتوبر 2021 میں اسپیس ایکس نامی کمپنی کے پائلٹ لوپیز الیگریا کے ہمراہ ٹام کروز اور معروف ہدایت کار ڈوگ لیمن بھی خلا میں جائیں گے۔

    اس چارٹ میں ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ اسپیس میں جانے کے لیے ان کے ساتھ ایک اور شخص کی سیٹ خالی ہے، تاہم اس پر کوئی نام سامنے نہیں آسکا ہے۔
    https://twitter.com/JimBridenstine/status/1257752395750289409?s=19
    واضح رہے کہ امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے بھی اس معاملے میں اپنی شمولیت کی تصدیق کرچکا ہے۔

    تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ٹام کروز اکتوبر 2021 میں ہی فلم کی عکس بندی شروع کردیں گے یا پھر یہ اپنی نوعیت کی پہلی عکس بندی کا صرف آغاز ہوگا۔

    اسرائیلی اور اماراتی فلم اداروں کے درمیان معاہدہ اور انٹرنشینل فلم لیب میں پہلی مرتبہ اماراتی فلم سازوں کی نمائندگی کی منصوبہ بندی

    اداکارہ زینڈیا ایمی ایوارڈ جیتنے والی کم عمر ترین اداکارہ بن گئیں

  • بھارتی اداکارہ نے اسلام قبول کر لیا

    بھارتی اداکارہ نے اسلام قبول کر لیا

    بھارت کی تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ سنجنا گلرانی نے دو سال قبل اسلام قبول کر کے اپنا نام ماہرہ رکھ لیا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سنجنا گلرانی کا اصل نام ارچنا منوہر گلرانی ہے ، سنجنا گلرانی انکا فلمی نام ہے ایک بھارتی رپورٹس کے مطابق تامل اداکارہ کی مسلم شناخت کو ان کے منشیات اسکینڈل کے درمیان بے نقاب کیا گیا ان کا مسلم نام ماہرہ ہے۔ پہلے ان کا اصل نام ارچنا منوہر گل رانی تھا۔ سنجنا صرف ان کا اسٹیج نام ہے۔

    ان کے اسلام قبول کرنے کی خبر اس وقت وائرل ہوئی جب دارالعلوم شاہ ولی اللہ کے ذریعہ فراہم کردہ سرٹیفکیٹ کی ایک تصویر حال ہی میں سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی۔
    https://twitter.com/Narendramurthy/status/1307596361643163649?s=20
    اس بارے میں نو مسلم ماہرہ نے بتایا کہ وہ بھارت میں گزشتہ 10 سالوں سے دین اسلام کے سلسلہ میں کئی باتیں سنتی اور دیکھتی ہوئی آرہی ہیں، ملک میں جاری اسلام مخالف پروپیگنڈے سے ان میں اسلام کو جاننے کا تجسس پیدا ہوا۔

    نو مسلم ماہرہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسلام کے متعلق گہرا مطالعہ کیا مذہب اسلام پر چلنے والوں سے تبادلہ خیال کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ اسلام ایک سچا مذہب ہے میں ان اصولوں پر یقین رکھتی ہوں اور عمل کرنے کی خواہشمند ہوں تاکہ زندگی کا مقصد حاصل ہوسکے۔

    ماہرہ نے یہ بھی لکھا کہ وہ کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر اپنی مرضی سے اسلام قبول کررہی ہیں اور اپنا اسلامی نام ماہرہ رکھ رہی ہیں۔

    ماہرہ نے مزید کہا کہ میرے خیال میں اسلام کے اصول سچے ہیں اور میں ان اصولوں پر یقین رکھتی ہوں میں مذہب اسلام سے محبت کرتی ہوں، جس پر چلنے اور عمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ زندگی کا مقصد حاصل ہوسکے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجنا نے چند وجوہات کی بنا پر اسلام قبول کرنے کی بات کو خفیہ رکھا ہوا تھا البتہ اب اُن کا قبولِ اسلام کا تصدیق نامہ منظر عام پر آگیا ہے۔

    بھارتی اداکارہ نے اکتوبر 2018 میں اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا انہیں کرناٹک محکمہ شرعیہ کی جانب سے قبولِ اسلام کا تصدیق نامہ بھی فراہم کیا گیا تھا۔

    مولانا زین العابدین نے کہا کہ قبول اسلام کیلئے جو بھی مدرسہ سے رجوع ہوتا ہے کورٹ کی اجازت کی بنیاد پر ہی تصدیق نامہ جاری کیا جاتا ہے قانون کے مطابق تبدیل مذہب کی کارروائی انجام دی جاتی ہے، یہ سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے مدرسہ شاہ ولی اللہ کے تحت جاری ہے۔

    سنجنا گلرانی ایک فلم اداکارہ ہیں کیا اس بات سے آپ واقف تھے؟ اس سوال پر مولانا زین العابدین نے کہا کہ سنجنا گلرانی کے پس منظر سے وہ واقف نہیں تھے۔ مولانا نے کہا کہ سنجنا ہو یا کوئی اور خواہش مند جو بھی عدالت سے افیڈیوٹ پیش کرتا ہے اس بنیاد پر قبول اسلام کا تصدیق نامہ دیا جاتا ہے۔


    تصدیق نامہ کے مطابق ارچنا منوہر گلرانی بنت منوہرگلرانی عمر 31 سالہ نے بغیرکسی جبر کے با رضا و رغبت اللّٰہ کے ایک ہونے اور محمدﷺ کو آخری پیغمبر مان کر کلمہ شہادت پڑھ کر دین اسلام قبول کیا ہے۔

    اس تصدیق نامہ پر سنجنا گلرانی کے دستخط اور دو گواہ امتیاز اور اسلم پاشاہ کے نام، ایڈریس ، دستخط اور فون نمبر بھی موجود

    ہیں۔

  • پریتی زنٹا نے پشتو زبان بول کر مداحوں کو حیران کر دیا

    پریتی زنٹا نے پشتو زبان بول کر مداحوں کو حیران کر دیا

    بالی وڈ معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے پشتو زبان بول کر سب کو حیران کر دیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : بھارتی معروف اداکارہ اور ڈمپل گرل کے نام سے مشہور پریتی زنٹا نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں وہ پشتو زبان میں انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) سے متعلق اپنے مداحوں کو پیغام دے رہی ہیں ۔

    پریتی زنٹا نے پشتو زبان میں اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ آئی پی ایل کے ہر سیزن میں کرکٹ سے ہٹ کر کچھ نہ کچھ نیا سیکھنے کا موقع تلاش کرتی ہیں انہوں نے اس بار ایک خوبصورت زبان بولنے کی کوشش کی ہے اگر اُن کی جانب سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو وہ معافی چاہتی ہیں –
    https://twitter.com/realpreityzinta/status/1308419457430286340?s=20
    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ کیا آپ لوگ اس زبان کا اندازہ لگا سکتے ہیں وہ کون سی زبان میں کیا بول رہی ہیں۔

    پریتی زنٹا کی اس ٹوئٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے مداحوں نے بتایا کہ وہ اپنی ویڈیو میں پشتو زبان بول رہی ہیں-

    واضح رہے کہ پریتی زنٹا کا اپنی ویڈیو میں پشتو زبان میں پیغام دیتے ہوئے کہنا ہے کہ تمام محبت کرنے والوں اور چاہنے والوں کو سلام گھر پر محفوظ اور خوش رہیں آئی پی ایل دیکھیں بہت بہت مہربانی۔

    60 کی دہائی کی مزاحیہ ٹی وی سیریز ’الف نون‘ کوفیچر فلم کے طور پر پیش کرنے کی تیاریاں

    سوشانت بری طرح منشیات کا عادی تھا اپنی اسی عادت کو برقرار رکھنے کیلئے اس نے دوسروں کا فائدہ اٹھایا…