Baaghi TV

Category: شوبز

  • آئی ایس آئی ستر سالوں میں جو کچھ نہیں کرسکی ، کنگنا رناوت نے سات ہفتوں میں کر دیا

    آئی ایس آئی ستر سالوں میں جو کچھ نہیں کرسکی ، کنگنا رناوت نے سات ہفتوں میں کر دیا

    پاکستان انٹیلیجنس آئی ایس آئی ستر سالوں میں جو کچھ نہیں کرسکی ، بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے سات ہفتوں میں کر دکھایا ہے-

    باغی ٹی وی : بالی وڈ انڈسٹری میں ہندو اداکاروں کے ساتھ ساتھ مسلم اداکاروں ، مصنفین ، پروڈیوسروں اور ہدایت کاروں نے بھی کامیبیاں سمیٹیں اور شہرت کی بلندیاں حاصل کیں-

    لیکن مودی کی آمد کے بعد ہندوتوا ذہنیت نے ملک اور سیاسی نظام کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ تنگ اور متعصبانہ آر ایس ایس کی ذہنیت رکھنے والے اب اس صنعت پر بھی حاوی نظر آتے ہیں۔

    ان میں ایک فلمی اداکارہ کنگنا رناوت جیسی خاتون بھی ہیں جن کی متنازع اورخراب ذہنیت نے انڈسٹری کو بہت متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے کنگنا کو اسکینڈل گرل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے

    بھارتی صحافی آر کے بجاج نے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ کنگنا رناوت نے 7 ہفتوں میں وہ کیا جو پاکستانی آئی ایس آئی 70 سالوں میں نہیں کرسکا۔

    اس سلسلے میں کنگنا اور اس کی ٹرول فوج نے بہت نقصان کیا ہے۔ مسٹر آر کے نے کہا کہ یہ متنازع اداکارہ ایک خاص مقصد کے لئے ایک ایسے اثاثے (بالی وڈ انڈسٹری ) کو تباہ کررہی ہے جو 107 سالوں سے بڑی مشکل سے تعمیر کیا گیا تھا۔

    بالی وڈ کی ‘ملکہ’ کنگنا رناوت کو کبھی ہریتھیک روشن پر الزام تراشی کرتے دیکھا جا تا ہے اور کبھی ہدایتکار کرن جوہر کو بے نقاب کرنے کی دھمکیاں دیتی نظر آتی ہیں دراصل ، کچھ مہینے پہلے ، انہوں نے یہاں تک کہ اپنی پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی تک کو بھی آڑے ہاتھوں لیا تھا-

    یہاں تک کہ انہوں نے راج سبھا کی رکن پارلیمنٹ اور سئینئر اداکارہ جیا بچن کو بھی منہ توڑ جواب دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں جنہوں نے راجیہ سبھا اجلاس میں انہیں نشانہ بنایا۔ وہ بالی وڈ انڈسٹری میں بھی ڈرگ مافیا کو بے نقاب کرنے کے لئے پُر عزم ہیں –

    یاد رہے کہ حال ہی میں بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی (بی ایم سی) نے بالی وڈ اسٹار اداکارہ کنگنا رناوت کے دفتر اور گھر کو تجاوزات کا اعلان کرکے توڑ دیا تھا۔

    اس سلسلے میں ، کنگنا رناوت نے ہندوستانی ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلی ، ادھے ٹھاکرے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا ، "میرے گھر کی طرح ایک دن آپ کی انا بھی ٹوٹے گی۔”

    انہوں نے ہدایتکار کرن جوہر اور ادھے ٹھاکرے کو بے نقاب کرنے کا اعلان بھی کیا تھا ، جس کے بعد ممبئی میں اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    بھارتی صحافی نے اجیت ڈول سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں اداکارہ کو قابو کریں ورنہ اس سے انڈسٹری کو مزید نقصان ہوگا۔

    جیا بچن کے بیان پر کنگنا رناوت کا شدید ردعمل

    کنگنا رناوت کے خلاف بیان کے بعد بچن خاندان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

    کنگنا رناوت کو ادھو ٹھاکرے کے خلاف آواز بلند کرنا مہنگی پڑ گئی

    کنگنا رناوت نے ایودھیا اور کشمیر پر فلم بنانے کا اعلان کردیا

    میرا مکان توڑنے والے پاکستانی ہیں، کنگنا رناوت نے بھونڈا الزام لگا دیا

     

  • زندگی کی تخلیق کا تجربہ کرنے سے زیادہ حقیقی چیز کوئی نہیں ہے  انوشکا شرما

    زندگی کی تخلیق کا تجربہ کرنے سے زیادہ حقیقی چیز کوئی نہیں ہے انوشکا شرما

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما کو اپنی فیملی میں نئے ممبر کا بےصبری سے انتظار ہے-

    باغی ٹی وی : بالی وڈ کی مقبول اور با صلاحیت اداکارہ انوشکا شرما نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک حالیہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی کی تخلیق کا تجربہ کرنے سے زیادہ حقیقی چیز کوئی نہیں ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CFEu4R_J7Oi/
    انوشکا نے لکھا کہ جب یہ ہی آپ کے اختیار میں نہیں ہے تو واقعتاً آپ کے اختیار میں کیا ہے؟

    انوشکا کی اس پوسٹ پر شوہر ویرات کوہلی نے کمنٹ کرتے ہوئے محبت کا اظہار کیا اور لکھا کہ میری کُل کائنات ایک فریم میں۔

    اداکارہ کی اس پوسٹ پر جہاں مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں کرینہ کپور، جیکولین فرنینڈس ،زرین خان اور شلپا سیٹھی سمیت ساتھی فنکاروں کی بڑی تعداد نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


    خیال رہے کہ 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے انوشکا اور ویرات کے ہاں ننھے مہمان کی آمد آئندہ برس جنوری میں متوقع ہے۔
    31 سالہ ویرات کوہلی اور 32 سالہ انوشکا شرما نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری دی انوشکا شرما نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اپنی پوسٹس میں لکھا کہ اور پھر ہم 3 ہونے جارہے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CEYZINOpd53/
    ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی جانب سے اس خبر کو شیئر کیے جانے پر اُن کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ کچھ انٹرنیٹ صارفین نے اپنے تبصروں میں کہا کہ چھوٹا ویرات کوہلی آنے والا ہے ۔

    فیملی میں نئے ممبر کے اضافے کا بے صبری سے انتظار ہے کرینہ کپور

    کرینہ کپور امید سے ہوگئیں :بھارتی میڈیا کا دعویٰ

  • اقرا عزیز نے اداکار نعمان اعجاز کو چلتا پھرتا اسکول قرار دیا

    اقرا عزیز نے اداکار نعمان اعجاز کو چلتا پھرتا اسکول قرار دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ باصلاحیت اداکار نعمان اعجاز اپنے آپ میں ایک چلتا پھرتا سکول ہیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اقرا عزیز نے سینئیر اداکار نعمان اعجاز کے ہمراہ لی گئی اپنی ایک تصویر پوسٹ کی یہ تصویر اُن کے نئے آنے والے ڈرامے ’رقیب سے ‘ کی ہے جو کہ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔
    https://www.instagram.com/p/CFNCZ2YnOyz/
    تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اقرا عزیز نے نعمان اعجاز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ سر میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے آپ کےساتھ کام کرنے کا موقع ملا اس دوران میں نے آپ سے بہت کچھ سیکھا اورآپ کے ساتھ ایک اچھا وقت گُزارا۔

    اقرا عزیز نے لکھا کہ آپ ہمارے ایک ایسے لیجنڈ ہیں جنہوں نے ہماری انڈسٹری کو 32 سال دیے لیکن اس کے باوجود بھی آپ میں بالکل غرور نہیں ہے بلکہ آپ تو خوش اخلاق شخصیت کے مالک ہیں۔

    اداکارہ نے نعمان اعجاز کےساتھ گُزرے وقت کو ایک بہترین خوشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے ساتھ گُزرا ہر لمحہ میرے لیے ایک قیمتی یاد ہے۔‘

    آخر میں اقرا عزیز نے اداکار کو اسکول قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’واقعی میں آپ ایک چلتے پھرتے اسکول ہیں۔‘

    واضح رہے کہ ڈرامہ ’رقیب سے‘ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیاجائے جس میں اقرا عزیز اور نعمان اعجاز کے ساتھ گلوکارہ حدیقہ کیانی بھی پہلی بار ڈراموں میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

    عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی ٹیلی ویژن پر اداکاری کرنے کے لیے تیار

    بدترین لوگ وہ ہیں جو ہمیشہ دوسروں کے عیبوں کو تلاش کرتے ہیں نعمان اعجاز

    ہمارے پاس عورتوں کے ساتھ کھڑے ہونے والے اور اُن کی حفاظت کرنے والے مرد بھی موجود…

  • "چھوڑ گئے بالم مجھے ہائے اکیلا چھوڑ گئے”

    "چھوڑ گئے بالم مجھے ہائے اکیلا چھوڑ گئے”

    فلمی صنعت کی 1949 میں بننے والی مقبول ترین فلم برسات کے گانے "چھوڑ گئے بالم مجھے ہائے اکیلا چھوڑ گئے”سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کرنے والے نغمہ نگار اقبال حسین المعروف حسرت جے پوری کی 21ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
    حسرت جے پوری 17 ستمبر 1999 کو 77 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئے تھے۔ 15 اپریل 1922 کو جے پور میں پیدا ہونے والے اقبال حسین عرف حسرت جے پوری کو شاعری ورثے میں ملی۔ ان کے نانا فدا حسین فدا مشہور شاعر تھے۔ لیکن شعرو شاعری کو اپنے ساتھ رکھنے کے لئے حسرت کو جو جدوجہد کرنی پڑی وہ سب کے لئے ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے 20 سال کی عمر میں شاعری شروع کی۔ حسرت جے پوری نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز فلم برسات کے دو گانوں سے شروع کیا۔جیا بے قرار ہے چھائی بہار ہے، آجا مورے بالما تیرا انتظار ہے، کی زبردست مقبولیت کے بعد انہوں نے کئی فلموں کے لئے گیت لکھے جو ان فلموں کی کامیابی کا باعث بنے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں اپنے ہمسائے کی ایک ہندو لڑکی رادھا سے محبت ہو گئی تو انہوں نے اس کا اظہار ایک خط لکھ کر کرنا چاہا۔ خط میں انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار صرف ایک شعر کی شکل میں کیا۔ "یہ میرا پریم پتر پڑھ کر، کہ تم ناراض نہ ہونا”۔ تاہم اس لڑکی نے تواس خط کاجواب نہیں دیالیکن راج کپور نے یہی شعر 1964 کی فلم سنگم میں ایک گیت کی شکل میں لے لیا۔ فلموں میں جب بھی ٹائٹل گیتوں کا ذکر ہوتا ہے، نغمہ نگار حسرت جے پوری کا نام سر فہرست آجاتا ہے۔ ویسے تو حسرت جے پوری نے ہر طرح کے گیتوں میں طبع آزمائی کی لیکن فلموں کے ٹائٹل گیت لکھنے میں انہیں کمال کی مہارت حاصل تھی۔ فلموں کے سنہری دور میں ٹائٹل گیت لکھنا بڑی بات سمجھی جاتی تھی۔ فلم سازوں کوجب بھی ٹائٹل گیت کی ضرورت ہوتی تھی، سب سے پہلے حسرت جے پوری سے رابطہ کیا جاتا تھا۔ان کے تحریر کردہ ٹائٹل گیتوں نے کئی فلموں کوکامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ 1966 میں انہیں فلم سورج کے گیت بہارو پھول برساو میرا محبوب آیا ہے، پر فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا۔ حسرت جے پوری کے دو بیٹے اختر اور آصف ان دنوں ممبئی میں پراپرٹی کا کام کر رہے ہیں جب کہ ان کی بیٹی کشور رحیم یار خان میں گھریلو زندگی بسر کر رہی ہیں۔

  • کنگنا رناوت کے خلاف  بیان کے بعد بچن خاندان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

    کنگنا رناوت کے خلاف بیان کے بعد بچن خاندان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

    سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ سمیت پورے بچن خاندان کی سیکیورٹی بڑھادی گئی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناؤت کے خلاف دھواں دھار بیان دینے کے بعد سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ جیا بچن سمیت اہل خانہ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے-

    بھاتتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا نے کہا ہے کہ بچن خاندان کی سیکیورٹی جیا بچن کے راجیا سبھا میں بیان کے بعد بڑھائی گئی ہے۔

    کنگنا رناوت فلم انڈسٹری میں اقرباپروری کے خلاف آواز بلند کرنے والوں میں شامل ہیں جبکہ انہوں نے اس انڈسٹری کو ’گٹر‘ سے تشبیہ دی تھی۔


    اسی بیان سے متعلق راجیا سبھا میں خطاب کرتے ہوئے جیا بچن نے کہا تھا کہ شوبز انڈسٹری کے کچھ لوگوں کو سوشل میڈیا پر مار پڑ رہی ہے ایسے لوگ جنھوں نے اس انڈسٹری سے نام بنایا وہ اسے ہی گٹر کہہ رہے ہیں۔

    کنگنا رناوت کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے جیا بچن کا کہنا تھا کہ میرا ایسے بیان سے مکمل اختلاف ہے مجھے امید ہے کہ حکومت ایسے لوگوں کو بتائے گی کہ وہ اس طرح کی زبان استعمال نہ کریں

    یا بچن کے اس بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کنگنا رناوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں جیا بچن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ جیا جی! کیا آپ اس وقت بھی ایسا ہی بیان دیتیں جب میری جگہ پر آپ کی بیٹی شویتا کو مارا پیٹا جاتا گھسیٹا جاتا اور اس کی بے حرمتی کی جاتی؟

    کنگنا نے لکھا کہ کیا آپ تب بھی یہی کہتیں اگر ابھیشیک مسلسل اپنے خلاف غنڈہ گردی اور ہراساں کرنے کی شکایت کرتے رہتے اور ایک دن خود کو پھانسی لگائے ہوئے ملتے؟

    اپنے پیغام کے اختتام پر کنگنا رناوت نے لکھا کہ آپ ہمارے کے لیے بھی ہمدردی کا اظہار کریں-

    جیا بچن کے بیان کے بعد انھیں اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ہراساں کیا جانے لگا تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں اداکار امیتابھ بچن کے گھر جلسہ کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے-

    ممبئی کے ایک وزیر کا کہنا تھا کہ راجیا سبھا میں جیا بچن کے بیان کےک بعد انھیں ملنے والی دھمکیوں کے باعث ان کے اہلِ خانہ کی سیکیورٹی بڑھائی گئی ہے اور سائبر سیل سوشل میڈیا پر ایسے لوگوں کا تعین کر رہا ہے جو بچن خاندان کو ہراساں کر رہے ہیں۔

    جیا بچن کے بیان پر کنگنا رناوت کا شدید ردعمل

  • فیروزخان کا  جنسی ہراسانی کا سامنا کرنے والی خواتین کی مدد کے لیے انفرادی سطح پر پورٹل بنانے کا اعلان

    فیروزخان کا جنسی ہراسانی کا سامنا کرنے والی خواتین کی مدد کے لیے انفرادی سطح پر پورٹل بنانے کا اعلان

    شوبز سے عراضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار فیروز خان نے جنسی ہراسانی اور دیگر معاشرتی دباؤ کا سامنا کرنے والی خواتین کی مدد کے لیے انفرادی سطح پر پہلا پورٹل بنانے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :چند روز قبل لاہورموٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے اجتماعی زیادتی کے خوفناک واقعے اوراس سے قبل کراچی میں 5 سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد اسے جلا کرقتل کرنے سمیت ملک میں دیگر ہونے والے پے در پے واقعات نے عوام کو بوکھلا کر رکھ دیا ہے جہاں لوگ اور معروف شخصیات غم وغصے کا اظہار کر رہی ہیں وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس ظلم پر مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں اور ملزمان کو کڑی سزا دینے اور سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں-

    خواتین کے تحفظ اور معاشرے سے ان غلیظ جرائم کو ختم کرنے کے لیے ہر شخص اپنا کردار ادا کرنے کو تیار نظر آتا ہے چند روز پہلے شوبز فنکارون نے سماجی کارکنوں کے ساتھ مل کر اسی حوالے سے کراچی پریش کلب کے باہر پُرامن احتجاج بھی کیا تھا اور ان مسائل کے حل کے لئے اپنی رائے کا اظہار بھی کیا تھا-

    تاہم اب فیروز خان بھی ان واقعات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے عملی طور پر خواتین کی مدد کرنے میدان میں آگئے ہیں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خواتین کے تحفظ کے لیے ایک پورٹل بنانے کا اعلان کیا ہے جس پر ہراسانی کا شکار ہونے والی خاتون مدد طلب کرسکتی ہیں۔ یہ انفرادی سطح پر پہلی بار بنایا گیا پورٹل ہوگا۔
    https://www.instagram.com/p/CFJzky3Boml/?igshid=1d0xd56hqszi5
    فیروز خان نے ہراسانی یا ظلم کا شکار ہونے والی خواتین کو یہ پیغام بھی دیا کہ وہ مضبوط رہیں اور مجرموں سے کبھی خوفزدہ نہ ہوں، بہادری سے اپنے حقوق اور انصاف کے لئے ڈٹ جائیں مذکورہ پورٹل پر رابطہ کریں ہم آپ کے پیغامات کا فوری جواب دیں گے اور ہر لڑکی کو انصاف دلائیں گے۔
    https://www.instagram.com/p/CFH-e_zAWg-/?utm_source=ig_embed

  • میں سے جاوید جیتن گُنیر سے ملاقات کیوں کروں؟ وہ میرے رشتہ دار تو نہیں ہیں  ارمینہ خان

    میں سے جاوید جیتن گُنیر سے ملاقات کیوں کروں؟ وہ میرے رشتہ دار تو نہیں ہیں ارمینہ خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینہ خان کا کہنا ہے کہ وہ ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے فنکار جاوید جیتن گُنیر سے ملاقات کیوں کریں؟ وہ ان کے رشتہ دار تو نہیں ہیں؟

    باغی ٹی وی : شہرہ آفاق تُرک سیریز ارطغرل غازی میں دوآن ایلپ کا کردار ادا کرنے والے جاوید جیتن گُنیر اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں۔اسلام آباد پہنچنے کے بعد جاوید جیتن گُنیر نے مداحوں کو انسٹاگرام پر پاکستان پہنچنے کی اطلاع دی تھی۔

    تُرک اداکار کے پاکستان پہنچنے کے بعد ارمینہ خان سے سوشل میڈیا صارف نے جاوید جیتن گُنیر سے ملاقات کرنے کا سوال پوچھا۔

    ارمینہ خان نے جواب میں اسے ترک اداکار کا مداح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں اور امید ہے کہ وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنا اچھا وقت گزاریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں ان سے ملاقات کیوں کروں؟ وہ میرے رشتہ دار تو نہیں ہیں؟ بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ؟

    اس پر ایک صارف نے ارمینہ خان کو یاسر حسین سے تشبیہ دی تو ان کا کہنا تھا کہ واقعی؟ اگر آپ مجھے دوسرے اداکار کے نسبت میری بے عزتی کر رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے میری کبھی عزت ہی نہیں کی۔

    ارمینہ خان نے کہا کہ جا کر اپنا کام کرو آئندہ مجھے مت دھمکانا میں یہاں اپنے مداحوں کے لیے ہوں آپ جیسے بے عزت اور موسمی لوگوں لیے نہیں ہوں۔

    “ارطغرل غازی” کا سپاہی روشان پاکستان پہنچ گیا،مداحوں کا بھرپوراستقبال ،اب ارطغرل…

  • جیا بچن کے بیان پر کنگنا رناوت کا شدید ردعمل

    جیا بچن کے بیان پر کنگنا رناوت کا شدید ردعمل

    بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کو اپنے خلاف بیان دینے پر برہمی کا اظہار کیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رکن پارلیمنٹ جیا بچن نے راجیا سبھا میں کنگنا رناوت کے خلاف بیان دیا تھا کنگنا رناوت فلم انڈسٹری میں اقرباپروری کے خلاف آواز بلند کرنے والوں میں شامل ہیں جبکہ انہوں نے اس انڈسٹری کو ’گٹر‘ سے تشبیہ دی تھی۔

    اسی بیان سے متعلق راجیا سبھا میں خطاب کرتے ہوئے جیا بچن نے کہا تھا کہ شوبز انڈسٹری کے کچھ لوگوں کو سوشل میڈیا پر مار پڑ رہی ہے ایسے لوگ جنھوں نے اس انڈسٹری سے نام بنایا وہ اسے ہی گٹر کہہ رہے ہیں۔

    کنگنا رناوت کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے جیا بچن کا کہنا تھا کہ میرا ایسے بیان سے مکمل اختلاف ہے مجھے امید ہے کہ حکومت ایسے لوگوں کو بتائے گی کہ وہ اس طرح کی زبان استعمال نہ کریں۔

    جیا بچن کے اس بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کنگنا رناوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں جیا بچن کو مخطاب کرتے ہوئے لکھا کہ جیا جی! کیا آپ اس وقت بھی ایسا ہی بیان دیتیں جب میری جگہ پر آپ کی بیٹی شویتا کو مارا پیٹا جاتا گھسیٹا جاتا اور اس کی بے حرمتی کی جاتی؟


    کنگنا نے لکھا کہ کیا آپ تب بھی یہی کہتیں اگر ابھیشیک مسلسل اپنے خلاف غنڈہ گردی اور ہراساں کرنے کی شکایت کرتے رہتے اور ایک دن خود کو پھانسی لگائے ہوئے ملتے؟

    اپنے پیغام کے اختتام پر کنگنا رناوت نے لکھا کہ آپ ہمارے کے لیے بھی ہمدردی کا اظہار کریں-

  • طاہر عباس کا گانا "ملتان” 25 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا

    طاہر عباس کا گانا "ملتان” 25 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا

    طاہر عباس اپنے نئے میوزک البم Funk Folk کا پہلا گانا "ملتان” جو طاہر عباس اور رافیل اعجاز نے گایا ہے رواں ماہ ریلیز کریں گے-

    باغی ٹی وی : طاہر عباس اپنے نئے البم فنک فوک کا پہلا گانا ملتان روان ماہ 25 ستمبر کو شام 6 بجے دنیا بھر میں ریلیز کریں گے-اس حوالے سے طاہر عباس کا کہنا ہے کہ "ملتان” گانا ملتان کے لوگوں کے لیے ایک تحفہ ثابت ہوگا اور یہ پاکستان بھر میں ہٹ ہوگا.

    اس گانے کوعامر راہداری اور علی ساجد نے لکھا ہے جبکہ اس کا میوزک کامران اختر نے ترتیب دیا ہے –

    یاد رہے کہ طاہر عباس اور رافیل اعجاز کا اس سے پہلے ایک کور سونگ "ایویں رسیا نہ کر ” انڈیا اور پاکستان میں اپنی دھوم مچا چکا ہے جس نے اب تک یوٹیوب پر پچاس ملین سے زیادہ ویوز لے کر پاکستان بھر میں ایک ریکارڈ قائم کر رکھا ہے.

    حریم فاروق کا ملکہ ترنم نورجہان کو خراج تحسین

    عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی ٹیلی ویژن پر اداکاری کرنے کے لیے تیار

    کیا علی ظفر کا نیا پروجیکٹ ترک سیریزارطغرل غازی کی کاپی ہے؟

  • سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا کی جانب سے ڈرامہ سیریل جلن پرلگائی گئی پابندی ختم کر دی

    سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا کی جانب سے ڈرامہ سیریل جلن پرلگائی گئی پابندی ختم کر دی

    رواں ماہ پیمرا نے مقبول ڈرامہ سیریل ’’ جلن ‘‘ پر پابندی عائد کردی تھی تاہم ، حالیہ اطلاعات کے مطابق ، اب دوبارہ سے ہر بدھ کی شام آٹھ بجکر دس منٹ پر اے آر وائی ڈیجیٹل پر آن لائن نشر ہوگا۔

    باغی ٹی وی : راوں ماہ سماجی و مذہبی اقدار کے منافی مواد نشر کرنے پر پیمرا نے ڈرامہ سیریل جلن کی نشریات پر فوری پابندی لگائی تھی۔

    پیمرا نے کہا تھا کہ ڈرامے کے مواد سے متعلق چینل انتظامیہ کو بارہا خبردار کیا گیا تھا کہ ڈرامےکے مواد کا جائزہ لیں اور اسکرپٹ کو پاکستانی اقدار کے مطابق بنائیں بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔


    تاہم ڈرامہ سیریل کے اسکرپٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، آخرکار پیمرا نے اس ڈرامے کو نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

    اس ڈرامہ کے اسکرپٹ میں سب سے زیادہ اعترض منال خان اور عماد عرفانی کے کرداروں پر ہے کیونکہ وہ ہمارے معاشرتی اور مذہبی معیار کے خلاف ہیں۔

    نوٹس میں چینل کو ملنے والی سابقہ وارننگز کا ذکر کیا گیا تھا ، اس کے باوجود ، ڈرامہ ٹیم نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

    تاہم اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ، سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا کی جانب سے ڈرامہ سیریل جلن پرلگائی گئی پابندی ختم کر دی ہے کیونکہ عدالت نے دعوی کیا ہے کہ پیمرا کو کسی بھی نشریاتی مواد پر پابندی لگانے کا حق نہیں ہے۔

    عدالت نے واضح کیا کہ پیمرا صرف ایک ریگولیٹری باڈی کی حیثیت سے کام کرتا ہے جس کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ وہ کسی ڈرامے کے کونٹینٹ پر اعتراض کر سکتا ہے ، لہذا ، وہ اس پر پابندی نہیں لگا سکتا۔

    مزید برآں ، ڈرامے کی ٹیم پیمرا کے ساتھ اسکرپٹ کے بارے میں بات چیت کر رہی تھی اور دونوں ہی معاملات سمجھوتہ کے مقام پر پہنچ گئے تھے اور ڈرامہ ٹیم اقساط میں سے قابل اعتراض مواد کو ختم کرنے پر راضی ہوگئی تھی۔


    مزید اس کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جرن؛ست عمیر عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کی انہوں نے ڈرامہ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ڈرامہ سیریل جلن سے پابندی ہٹا دی ہے لہذا ڈرامہ ہر بدھ کی شام 8 بجکر 10 منٹ پر نشر کیا جائے گا-

    واضح رہے کہ اس سے قبل 4 ستمبر کو پیمرا نے ‘سماجی اور مذہبی اقدار’ کے منافی مواد نشر کرنے پر ڈراما سیریل ‘عشقیہ’ اور ‘پیار کے صدقے’ کے نشر مکرر پر پابندی عائد کردی تھی۔پیمرا نے دونوں ڈراموں کی نہ صرف اے آر وائے ڈیجیٹل، ہم ٹی وی بلکہ اور اے آر وائے زندگی اور ہم ستارے پر بھی نشر مکرر پر پابندی لگائی تھی۔

    دوسری جانب پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) نے نامناسب مواد نشر کرنے پر پروگرام ‘ٹک ٹاک شو’ پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی ہے اس حوالے سے جاری پریس ریلیز میں پیمرا نے کہا کہ بول انٹرٹینمنٹ کے پروگرام میں نشر کیے جانے والے مواد پر ناظرین کی جانب سے پاکستان سٹیزن پورٹل اور پیمرا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شکایات موصول ہورہی تھیں۔پیمرا نے کہا کہ چینل کو پروگرام ٹک ٹاک شو میں انتہائی نامناسب، بیہودہ، فحش اور بھارتی موسیقی پر مبنی ویڈیوز/ مواد نشر کرنے پر اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

    پریس ریلیز میں کہا گیا کہ نوٹس میں چینل کو خبردار کیا گیا تھا کہ پروگرام میں نشر کیے جانے والے مواد کا جائزہ لیں اور پروگرام کو پاکستانی اقدار کے مطابق ترتیب دیں بصورتِ دیگر اس حوالے سے پیمرا آرڈیننس کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    تاہم پیمرا کی تنبیہ کے باوجود بول انٹرٹینمنٹ نے پروگرام میں نامناسب ٹک ٹاک ویڈیوز نشر کرنا جاری رکھا جس کے باعث پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت ٹک ٹاک شو نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

    پاکستان اسلامی ریاست:اخلاقی،سماجی اورمذہبی اقدارکے منافی ڈرامے اب نہیں چلیں گے : پیمرا نے بول ٹی وی کےپروگرام ‘ٹک ٹاک شو’ پر بھی پابندی لگادی

    غیر اخلاقی مواد دکھانے والے ڈراموں پر پابندی لگانے پر عتیقہ اوڈھو کی پیمرا پر شدید تنقید

    آج کے ڈرامے افئیرز، طلاق اور شادی جیسے موضوعات سے باہر ہی نہیں نکل رہے، بشرٰی…

    پاکستانی ڈرامے مقدس رشتوں کی پامالی کے زمہ دار !!! جلن ڈرامے میں اخلاقی اقدار کو بری طرح سے پامال کیا جائے گا تحریر: غنی محمود قصوری

    جیسے ٹریکٹر پر لگی ٹیپ کا ڈرائیور کو کوئی فائدہ نہیں ویسے ہی پی ٹی آئی کی آفیشل…

    وہ ڈرامے جنہوں نے فنکاروں کو نئی پہچان اور شہرت دی

    واہیات ڈرامے ٹویٹر پر ٹرینڈنگ میں کیوں؟

    کیا پاکستانی ڈرامہ ’محبت تجھے الوداع‘ بالی وڈ فلم کی کاپی ہے؟

    ابھی ایک ڈرامے کا ٹیزر دیکھا ، بہنوئی سے محبت جیسے قابلِ اعتراض موضوع پر بنایا گیا اور انکو اعتراض ارطغرل پر ہے، جنید سلیم

    انتہائی کم عمر لڑکی کی بولڈ فلم پر حمزہ علی عباسی نیٹ فلیکس پر برہم ،سبسکرپشن کینسل کرنے کی دھمکی دے دی

    ترکی کا نیٹ فلیکس کو کم عمر لڑکی کی بولڈ فلم ریلیز نہ کرنے کا حکم

    پیمرا کا تمام ٹی وی چینلز، میڈیا ہاؤسز اور پروڈکشن ہاؤسز کو ڈراموں میں نشر ہونے والے مواد کا جائزہ لینے کا حکم