Baaghi TV

Category: شوبز

  • موٹر وے زیادتی کیس کے خلاف احتجاج میں شرکت پر خلیل الرحمن تنقید کی زد میں

    موٹر وے زیادتی کیس کے خلاف احتجاج میں شرکت پر خلیل الرحمن تنقید کی زد میں

    حال ہی میں لاہور موٹروے زیادتی کیس کے خلاف ہونے والے احتجاج پرپاکستان کے نامور ہدایت کار اور ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر
    کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

    باغی ٹی وی : ویسے تو خلیل الرحمٰن قمر اپنے پروجیکٹس اور خواتین سے متعلق بیانات کے باعث خبروں میں رہتے ہیں انہوں نے اپنے مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے کے بعد اپنے متعدد انٹرویوز میں خواتین سے متعلق نامناسب اور متنازع بیانات دئیے تھے۔

    خلیل الرحمٰن قمر نے 3 مارچ کی شب ’نیو ٹی وی‘ کے ایک پروگرام میں ’عورت مارچ‘ پر بحث کے دوران خواتین کے حقوق کی رہنما ماروی سرمد کے لیے گالی گلوچ اورانتہائی نامناسب زبان استعمال کی تھی جس پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    جبکہ ایک انٹرویو میں مصنف کا کہنا تھا کہ اگر عوت برابری کی بات کرتی ہے تو پھر لڑکیاں اٹھا کر لے جائیں مردوں کو اور گینگ ریپ کریں ان کا پھر بات ہو برابری کی اور پتا چلے کہ کون سی برابری مانگ رہی ہیں انہوں نے کہا تھا کہ میں ہر عورت کو عورت نہیں کہتے میری نظر میں عورت کے پاس ایک خوبصورتی ہے اور وہ اس کی وفا اور حیا ہے اگر وہ نہیں تو میرے لیے وہ عورت ہی نہیں-

    خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا ہے کہ ان سے بڑا فیمنست اس ملک میں کوئی نہیں ہے لیکن وہ صرف اچھی خواتین کو سپورٹ کرتے ہیں-

    تاہم حال ہی میں خلیل الرحمٰن قمر جب موٹر وے پر پیش آنے والے ریپ کے واقعے کے خلاف لاہور میں جاری احتجاج میں شرکت کے لیے پہنچے تو عوام کی جانب سے ان کے گزشتہ بیانات کی وجہ سے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

    سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جب خلیل الرحمٰن قمر میڈیا سے گفتگو کرنے لگے تو کچھ لوگوں کی جانب خواتین سے متعلق ماضی میں دئیے گئے بیانات کا حوالہ دیا گیا اور ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔


    ویڈیو میں ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے خلیل الرحمٰن قمر تو کہتے تھے کہ عورتوں کو گھر میں بیٹھنا چاہیے۔

    جس کے بعد خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ میں اس بے شرمی پر لعنت بھیجتا ہوں کہ کوئی اگر سمجھتا ہے کہ خلیل الرحمٰن قمر نے کبھی کہا ہے کہ عورتوں کو گھر میں بیٹھنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا جس نے یہ بات پھیلائی میں اس پر لعنت بھیجتا ہوں –

    خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا رہا ہوں کہ میں عورت کو ایک فاختہ کی طرح اڑتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں لیکن حدود کے اندر اس سے کم میں نے کبھی نہیں کہا۔

    خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ اللہ گواہ ہے کہ میں اس بات کے سخت خلاف تھا کہ عورت مارچ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ خواتین کے اور ہم سب کے مسائل ایک جیسے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب اس ملک میں قانون کی بالادستی ہوگی تو انشاءاللہ ہمیں یہ بھی سمجھ آجائے گی کہ خدانخواستہ کہیں عورت سے زیادتی نہیں ہورہی۔

    خلیل الرحمٰن قمر نے مزید کہا تھا کہ اس بہیمانہ واقعے پر ہم سب کے دل بری طرح رو رہے ہیں اور تڑپ رہے ہیں کہ اگر فوری انصاف نہیں ملا توپتہ نہیں ہمارا معاشرہ کس طرف چلا جائے۔

    ایک اور ویڈیو میں خلیل الرحمٰن قمر نے احتجاج میں شرکت سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ دعا کریں یہ صرف احتجاج نہ رہے پہلے ہی میرے ملک اور نبی کی ساری امت کو احتجاج پر لگایا ہوا ہے ہماری آج کی یہ کوشش بار آور ثابت ہو اور جلد سے جلد ملزموں کو اللہ کے فضل وکرم اور اور اسی نظام عدل سے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

    سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے بیان سے متعلق خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ بعض اوقات پریشر ہوتا ہے اور سہواً بھی منہ سے ایسی باتیں نکل جاتی ہیں اور میری ان سے درخواست ہے کہ اگر سہواً ہوا ہے تو وہ فوراً معافی مانگ لیں۔

    آخر میں انہوں نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد ملزموں کو گرفتار کر کے ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے-

    واضح رہے کہ حال ہی میں لاہور موٹر وے پر گوجرانوالہ کی رہائشی ثناء نامی خاتون کے ساتھ خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور موٹر وے پر اُن کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا-

    جس کے بعد سی سی پی او نے کہا تھا کہ خاتون رات ساڑھے 12 بجے ڈیفنس سے گوجرانوالہ جانے کے لیے نکلیں، میں حیران ہوں کہ تین بچوں کی ماں ہیں، اکیلی ڈرائیور ہیں، آپ ڈیفنس سے نکلی ہیں تو آپ جی ٹی روڈ کا سیدھا راستہ لیں اور گھر چلی جائیں اور اگر آپ موٹروے کی طرف سے نکلی ہیں تو اپنی گاڑی کا پیٹرول چیک کر لیں۔

    اس واقعے کے بعد اور سی سی پی او کے بیان کے بعد سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا گیا تھا عوام سمیت حکومت اور شوبز کی معروف شخصیات نے بھی سی سی پی او کے اس بیان کی بھر پور مذمت کی اور شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

    عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے اعجاز اسلم

    عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے اعجاز اسلم

  • “ارطغرل غازی” کا سپاہی روشان پاکستان پہنچ گیا،مداحوں کا بھرپوراستقبال ،اب ارطغرل غازی کا انتظار

    “ارطغرل غازی” کا سپاہی روشان پاکستان پہنچ گیا،مداحوں کا بھرپوراستقبال ،اب ارطغرل غازی کا انتظار

    اسلام آباد : عالمی شہرت یافتہ تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘میں معروف اداکار جاوید جیتن گُنیر (دوآن ایلپ) پاکستان پہنچ گئے ہیں، ایئر پورٹ پر مداحوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ارطغرل غازی میں دوآن الپ کا کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار جاوید جیتن گُنیر پاکستان پہنچ گئے، تُرک اداکار جاوید جیتن گُنیر نے اپنے مداحوں کو پاکستان پہنچنے کی اطلاع فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے دی۔

     

    https://twitter.com/CavtCtnGn/status/1306059817019158529

     

    ارتغرل غازی کے سپاہی روشان نے اپنے بورڈنگ پاس کی تصویر شیئر کی جب کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر ایک موسیقی پروگرام کی ویڈیو بھی اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گڈ مارننگ اسلام آباد۔

    انسٹاگرام اسٹوری میں ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے تُرک اداکار نے اپنی لوکیشن یعنی مقام میں ’اسلام آباد پاکستان‘ لکھا جس کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ جاوید جیتن پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ترکش اداکار جاوید جیتن گُنیر مصور عباسی ایڈووکیٹ کی درخواست پر دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں وہ مختلف مقامات کا دورہ کریں گے اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔

    صرف یہی نہیں بلکہ ترکش اداکار کی پاکستان آمد پر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ’ویلکم پاکستان‘ کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا جس میں ترکش اداکار جاود چتن گنر کو پاکستانی مداحوں نے ملک میں خوش آمدید کہا اور خوشی کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ تُرک سیریز ارطغرل غازی کے کسی کردار نے پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا ہے، جاوید جیتن گُنیر نے ارطغرل غازی میں ارطغرل کے قریبی دوست اور بہادر سپاہی دوآن بے (روشان) کا کردار ادا کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی کردار اینگن التان دزیاتن بھی اگلے ماہ 3 روز کے لیے پاکستان آرہے ہیں، اینگن التان 9 سے 11 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے جب کہ ان کے پاکستانی دورے کو جشن ارطغرل کا نام دیا گیا ہے

  • شہزادہ ہیری کی 36ویں سالگرہ پرشہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار

    شہزادہ ہیری کی 36ویں سالگرہ پرشہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار

    برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے شہزادہ ہیری کو ان کی 36ویں سالگرہ پر نیک خواہشات پر مبنی پیغام بھجوایا۔

    باغی ٹی وی : ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا شاہی خطاب اور مرتبہ) نے چھوٹے بھائی اور دیور کے ساتھ اختلافات کے حوالے سے اطلاعات کو اس وقت غلط ثابت کردیا جب انہوں نے اپنے آفیشل رائل ٹوئٹر ہینڈل سے شہزادہ ہیری کو ان کی سالگرہ پر محبت اور نیک خواہشات کا پیغام بھجوایا۔


    شہزادہ ولیم نے لندن اولمپک پارک میں فروری 2017 میں ایک خوشگوار یادوں پر مبنی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں ڈیوک آف سسیکس (پرنس ہیری) ایک ریس میں اپنے بڑے بھائی اور بھابھی کو پیچھے چھوڑتے نظر آرہے ہیں۔

    تصویر کے ساتھ پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے ٹوئٹ کیا ہے کہ پرنس ہیری کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد-


    واضح رہے کہ اس سے قبل ملکہ برطانیہ الزبتھ ثانی نے بھی اپنے پوتے کو سالگرہ کی مبارکباد بھجوائی۔

    یاد رہے کہ شہزادہ ہیری اپنی 36ویں سالگرہ اپنی اہلیہ میگھن مارکل اور اپنے بیٹے شہزادہ آرچی کے ساتھ کیلی فورنیا میں منارہے ہیں۔

    اس وقت مذہب اور مسلک سے ہٹ کر ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے فخر عالم

  • بیٹے اذلان کی  سالگرہ پر ماہرہ خان کا محبت بھرا پیغام

    بیٹے اذلان کی سالگرہ پر ماہرہ خان کا محبت بھرا پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان کی گیارہویں سالگرہ پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان کی گیارہوں سالگرہ کے موقع پر اذلان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گیارہ برس قبل جب آپ اس دنیا میں آئے تب سے میری زندگی کا ہر لمحہ میرے لیے انتہائی خوشگوار رہا ہے اور میں اللہ تعالیٰ کی بے حد شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے آپ کی ماں کے طور پر منتخب کیا۔
    https://www.instagram.com/p/CFJ7GPshr0S/?igshid=1eoqpf5gywom9
    ماہرہ خان نے لکھا کہ میں آپ کے لیے اور اس دنیا کے تمام بچوں کے لیے دعا گو ہوں کہ آپ لوگ خوش اور صحت مند رہیں، اور بہادر اور مہربان بنیں۔ (آمین)۔

    ماہرہ خان کی اس پوسٹ پر رد عمل دیتے ہوئے نہ صرف ساتھ اداکاراؤں منال خان ،اداکارہ غنا علی اور طوبیٰ صدیقی نے اذلان کو سالگرہ وش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا بلکہ مداحوں کی جانب سے بھی اذلان کے لیے دعائیہ پیغامات اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے-

  • بچے کی حوالگی کیس میں عدالت نے محسن عباس حیدر کوآئندہ سماعت پر ہر صورت جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا

    بچے کی حوالگی کیس میں عدالت نے محسن عباس حیدر کوآئندہ سماعت پر ہر صورت جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور گلوکار اور اداکارمحسن عباس حیدر کو بچے کی مستقل حوالگی کیس میں عدالت نے اداکار کوآئندہ سماعت پر ہر صورت جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور کی گارڈین عدالت میں اداکار محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کی بچے کی مستقل حوالگی کی درخواست پر سماعت ہوئی گارڈین عدالت کے جج سید نوید مظفر نے سماعت کی۔

    دوران سماعت فاطمہ سہیل نے موقف اختیار کیا کہ محسن عباس سے علیحدگی ہوچکی ہے میں بیٹے کی بہتر انداز میں پرورش کرسکتی ہوں لہذا بچے کی بہتر پرورش کے لیے اسے مستقل طور پر میرے حوالے کیا جائے۔

    عدالت نے محسن عباس کو آخری موقع دیتے ہوئے پیش ہونے کا حکم دے دیا اور آئندہ سماعت پر ہر صورت جواب جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ فاطمہ سہیل نے گزشتہ برس اپنے شوہر محسن عباس حیدر پر تشدد اور بے وفائی کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ محسن کے نازش نامی ماڈل سے ناجائز تعلقات ہیں جس کی وجہ سے شوہر ان پر تشدد کرتا ہے۔ بعد ازاں فاطمہ سہیل نے لاہور کی فیملی عدالت میں خلع کا دعوی دائر کیا تھا جس پر فیصلہ سناتے ہوئے جج نے ستمبر 2019 میں خلع کی ڈگری جاری کردی تھی۔ دونوں کا ایک بیٹا ہے جو فی الحال اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتا ہے۔

    اداکارہ آمنہ الیاس اور اداکار داور محمود نے شادی کی خبروں کی تردید کردی

  • معروف ٹِک ٹاک اسٹار عادل راجپوت کا کار حادثہ اور موت کا ڈرامہ محض فالوورز اور شہرت حاصل کرنے کے لیے رچایا گیا

    معروف ٹِک ٹاک اسٹار عادل راجپوت کا کار حادثہ اور موت کا ڈرامہ محض فالوورز اور شہرت حاصل کرنے کے لیے رچایا گیا

    لیاقت پور کے مشہور ومعروف ٹِک ٹاک اسٹار عادل راجپوت کا کار حادثہ ڈرامہ نکلا-

    باغی ٹی وی : آج دوپہر کو عادل راجپوت کے ٹک تاک پیج پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں عادل راجپوت کی اہلیہ روتے ہوئے عادل کی کار حادثے میں موت کا بتا رہی ہیں اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ جسٹس فار عادل ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے اور لوگ عادل کی موت کو ایک پلانڈ ایکسیڈینٹ قرار دیتے ہوئے اس کے اصل حقائق جاننے اورمجرموں کو سزا دینے اور عادل کو انصاف دلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں-

    یہاں تک کہ شبہ ظاہر کیا گیا کہ عادل کے مبینہ قتل میں ٹک ٹا ک ندیم نانی والا ملوث ہو سکتا ہے-

    تاہم اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ عادل راجپوت کی اہلیہ کی طرف سے کا کار حادثہ اور موت کی وائرل کی گئی ویڈیو محض فالوورز حاصل کرنے کے لئے اور مشہور ہونے کے لئےایک ڈرامہ رچایا گیا تھا-

    اس حوالے سے ٹک ٹاک اسٹار کے محلے والوں نے کہا کہ جب ٹک ٹاک پر ویڈیو وائرل ہوئی تو ہم پریشانی میں فوراً ان کے گھر بھاگے اورکافی تعداد میں لوگ ان کے گھر کے باہر اکٹھے ہو گئے لیکن یہاں آکر پتہ چلا کہ یہ سب شہرت حاصل کرنے کے لئے ڈرامہ رچایا گیا ہے یہ سب جھوٹ ہے-


    ٹک ٹاک سٹار کے اہل محلہ نے کہا کہ ان کے اس جھوٹ سے ہمیں بہت زیادہ تکلیف پہنچی کہ جس سٹار کو ہم فالو کرتے ہیں اور ہمارے لیاقت پور کی شان ہے جسے پورے پاکستان سے متعدد لوگ پسند کرتے ہیں اس نے ہمارے ساتھ ایسا گھٹیا مذاق کیا ہے اس بات سے ہمیں بہت تکلیف پہنچی ہے-

    اس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے صارفین کی جانب سے ٹک ٹاک سٹارا ور اس کی اہلیہ کے لئے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے-


    واضح رہے کہ عادل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں عادل راجپوت نے ایک ہفتہ قبل موت کی دھمکیوں کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔ انہوں نے اپنے ٹِک ٹوک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ہراساں کرنے والے کو مطلع کیا گیا کہ وہ ایسے کسی پیغامات سے نہیں ڈرتا ہے۔ اور وہ اس مقصد کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا-

    اپنے ویڈیو پیغام میں عادل نے بتایا کہ وہ ایک شخص کی جانب سے ٹیکسٹ موصول ہوا جس میں مجھے وہ دھمکی دے رہے ہیں کہ باز آ جاؤ ورنہ اپنی حالت کے آپ خود ذمہ دار ہوں گے انہوں نے دھمکی دینے والے کا نام لینے سے اجتناب کرتے ہوئے کہا کہ اب تم ایک ویڈیو بناؤ اس میں دیکھنا کہ کتنے لوگ میں آپ کے پیچھے لگاتا ہوں-

    دوسری جانب عادل راجپوت کی اہلیہ نے بھی روتے ہوئے ایک ویڈیو شئیر کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے شوہر اور ٹک ٹاک سٹار عادل اب اس دنیا میں نہیں رہے ان کی کار حادثے میں موت واقع ہو گئی ہے-

    معروف ٹِک ٹاک اسٹار عادل راجپوت کا کار حادثے میں انتقا ل

    ہراسانی ہر جگہ موجود ہے لیکن اصل مسئلہ ذہنیت ہے ماہرہ خان

    اس وقت مذہب اور مسلک سے ہٹ کر ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے فخر عالم

  • عدالت میں رکھا قرآن مجید مجرم کی بجائے اگرججوں کے ہاتھوں میں دے دیا جائے تو بہتر فیصلے ہو سکتے ہیں  انور مقصود

    عدالت میں رکھا قرآن مجید مجرم کی بجائے اگرججوں کے ہاتھوں میں دے دیا جائے تو بہتر فیصلے ہو سکتے ہیں انور مقصود

    پاکستان کے معروف و مقبول رائٹر، مصنف، ڈرامہ نگار اور ادیب انور مقصود نے ملک کے عدالتی نظام کو بہتر بنانے کے لئے مشورہ دے دیا-

    باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف و مقبول رائٹر، مصنف، ڈرامہ نگار اور ادیب انور مقصود اکثر و بیشتر ملکی حالات اور حکومت کی کارگردگی پر انہیں تنقید بھرے طنز و مزاح کا نشانہ بناتے رہتے ہیں-

    تاہم ابھی انور مقصود نے ملک عدالتی نظام اور ججز پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ عدالت میں رکھا قرآن مجید مجرم کے ہاتھوں میں دینے کی بجائے اگر ججوں کے ہاتھوں میں دے دیا جائے تو بہتر فیصلے ہو سکتے ہیں-

    واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدالتوں کو ہاتھ جوڑ کر کہنا پڑے گا کہ ججز کو ٹریننگ دیں۔ زیادتی کے کیسز میں صلح نہیں ہو سکتی۔ نظام انصاف کو نافذ کرنے سے معاملہ حل ہوگا۔

    قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ زیادتی کے مقدمات میں خواتین افسروں کو تفتیشی لگانا چاہیے۔ نظام انصاف میں اصلاحات کی جائیں۔ ریپ کیسزمیں سزائیں صرف پانچ فیصد ہیں۔ اگر سزائیں 85 فیصد تک ہوتیں تو اتنے واقعات نہ ہوتے۔

    فواد چودھری نے کہا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے واقعہ نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ عوام چاہتے ہیں کہ ملزمان کو سرعام پھانسی دی جائے۔ عوام کے غصہ میں اضافہ تب ہوتا جب ایسے واقعات پے درپے ہو رہے ہوں۔

    عدالتوں کو ہاتھ جوڑ کر کہنا پڑے گا کہ ججز کو ٹریننگ دیں، فواد چوہدری

  • اس وقت مذہب اور مسلک سے ہٹ کر ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے  فخر عالم

    اس وقت مذہب اور مسلک سے ہٹ کر ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے فخر عالم

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فخر عالم کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ نفرت پھیلانے والے اور ہمیں تقسیم کرنے والے بہت سے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکار و میزبان فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنت ٹوئٹ میں ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر لکھا کہ نہ مسلمان، نہ ہندو، نہ شیعہ، نہ سُنّی، نہ سکھ اور نہ عیسائی بلکہ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔


    فخر عالم نے لکھا کہ مذہب اور مسلک سے ہٹ کر ایک ہونا سیکھو کیونکہ یہاں نفرت کروانے والے بہت ہیں اور ہمیں تقسیم کرنے والے بہت ہیں-

    اُنہوں نے لکھا کہ اور یہ بات یاد رکھیں کہ وہ سبھی لوگ ہمارے دشمن ہیں۔

    فخر عالم نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’پاکستان‘ اور ’پاکستان زندہ باد‘ بھی استعما ل کیا جبکہ اس کے ساتھ ہی ایموجی والے پاکستانی پرچم کا بھی استعمال کیا۔

    فخر عالم کے اس پیغام پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل دیاجارہا ہے۔


    https://twitter.com/Shiraz18Malik/status/1305183628033429506?s=20

    جبکہ کچھ صارفین نے فخر عالم کی ٹوئٹ سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ سب سے سب سے پہلے اسلام پھر کچھ اور کیوں کہ پاکستان بنا ہی اسلام کے نام پہ ہے. باقی فرقہ واریت تو ویسے ہی اللہ اور اس کے حبیب اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ناپسند ہے- https://twitter.com/khurram_96/status/1305195058648539137?s=20


    https://twitter.com/ArsalanZaman2/status/1305230373341851654?s=20

  • خواتین کو ہراساں اور زیادتی کرنے والے حیا یا بے حیا عورت کو نہیں دیکھتے  انوشے اشرف

    خواتین کو ہراساں اور زیادتی کرنے والے حیا یا بے حیا عورت کو نہیں دیکھتے انوشے اشرف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان انوشے اشرف کا کہنا ہے کہ انہیں بھی جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ و میزبان انوشے اشرف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ایک مرتبہ اُن کا بازار جانا ہوا میں نے خود کو سر سے پیر تک ڈھکا ہوا تھا اور کوئی میک اپ نہیں کیا ہوا تھا۔


    انہوں نے کہا کہ اس روز میرے بالوں میں تیل بھی لگا ہوا تھا یہاں تک کہ انہیں کوئی پہچان نہیں سکتا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ اس حلیے میں بھی بازار میں انہیں چھیڑا گیا-

    اپنے ٹوئٹ میں اداکارہ نے موقف اختیار کیا کہ خواتین کو ہراساں اور زیادتی کرنے والے حیا یا بے حیا عورت کو نہیں دیکھتے، لہذا بے حیائی کو اس کی وجہ نہ بنایا جائے الزام تراشی انحراف کو روکیں-

    انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ #MotowayIncident بھی استعمال کیا-

    واضح رہے کہ کچھ دن قبل لاہور موٹر وے پر گوجرانوالہ کی رہائشی ثناء نامی خاتون کے ساتھ خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور موٹر وے پر اُن کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا-

    عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے اعجاز اسلم

    عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے اعجاز اسلم

  • کاش شہباز شریف ایسے الفاظ بول دیتے  فیصل قریشی

    کاش شہباز شریف ایسے الفاظ بول دیتے فیصل قریشی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار و میزبان فیصل قریشی نے قائد حزب اقتدار میاں شہباز شریف کے موٹر وے حادثے پر دیئے گئے بیان پر کہا کہ کاش میاں شہباز شریف یہ کہتے کہ ‏ہم نے موٹر وے اس لئے نہیں بنائی تھی کہ یہ ظلم ہو-

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز ن لیگ کے صدر میاں‌ شہباز شریف نے موٹروے ریپ کیس پر اسمبلی کے اندر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ "جس موٹر وے پر یہ حادثہ ہوا، یہ کہنا نا مناسب ہو گا کہ یہ موٹر وے الحمد للہ میاں نواز شریف نے بنائی.

    ”قائد حزب اقتدار میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ موٹر وے واقعے پر ہر آنکھ اشکبار ہے لیکن وزیراعظم کو کوئی پرواہ نہیں ہے بلکہ حکومت اس بحث میں الجھی ہوئی تھی کہ موٹر وے پر کس کا کنٹرول ہے۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ اس واقعے سے سر شرم سے جھک گئے ہیں اور موٹر وے واقعے پر سی سی پی او لاہور کے شرمناک بیان سے پوری قوم کے دل دکھی ہیں۔

    انہوں نے کہا ہے کہ موٹر وے واقعے پر اپوزیشن جماعتوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے کوئی سیاست نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن آج مراد سعید سے استعفٰی دلوانے کے لیے بحث کر رہی ہے جبکہ ایسا واقعہ کراچی میں ہو یا جنگل میں ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کی بحث کامحورنظام کودرست کرنا نہیں ہے کیونکہ اس بات پربحث نہیں ہورہی ہے کہ درندوں کوکیسےعبرت کانشان بنایاجائے ۔


    ان کے اس بیان کے پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کا ش میاں صاحب ایسے ہی کہہ دیتے کہ ‏ہم نے موٹر وے اس لئے نہیں بنائی تھی کہ یہ ظلم ہو ، ہم نے خوشحالی اور ترقی کے لئے بنائی تھی ان ظالموں نے سیکورٹی کا انتظام نہ کرکے ہم سے یا موٹر وے سے نہیں، قوم سے انتقام لیا۔

    شہباز شریف کا بیان مزید تکلیف کی وجہ بنا ہے،عاصمہ شیرازی

    "جس موٹر وے پر یہ حادثہ ہوا” یہ کہنا نا مناسب ہوگا کہ یہ موٹر وے الحمد للہ میاں نواز شریف نے بنائی.شہباز شریف