Baaghi TV

Category: شوبز

  • پیمرا کا تمام ٹی وی چینلز، میڈیا ہاؤسز اور پروڈکشن ہاؤسز کو ڈراموں میں نشر ہونے والے مواد کا جائزہ لینے کا حکم

    پیمرا کا تمام ٹی وی چینلز، میڈیا ہاؤسز اور پروڈکشن ہاؤسز کو ڈراموں میں نشر ہونے والے مواد کا جائزہ لینے کا حکم

    پیمرا نے سماجی اور مذہبی اقدار کے مخالف مواد نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے ڈرامے ،عشقیہ، اور ہم ٹی وی کے ڈرامے ،پیار کے صدقے ، کے نشر مکرر پر پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت پابندی عائد کردی۔

    باغی ٹی وی: پیمرا نے نہ صرف اے آر وائے ڈیجیٹل، ہم ٹی وی بلکہ اور اے آر وائے زندگی اور ہم ستارے پر بھی نشر مکرر پر پابندی لگائی ہے۔

    پریس ریلیز کے مطابق پیمرا نے اے آر وائے کو ڈرامہ سیریل ‘جلن’ کے خلاف موصول ہونے والی شکایات پر ڈرامے کے مواد کا جائزہ لینے کا بھی حکم دیا ساتھ ہی چینل کو خبردار کیا گیا کہ مذکورہ ڈرامے کے حوالے سے مزید شکایات موصول ہونے یا ڈرامے کے اسکرپٹ کو پاکستانی اقدار کے مطابق نہ بنایا گیا تو بصورت دیگر اس پر بھی پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    پیمرا نے کہا کہ ناظرین کی جانب سے ڈراموں میں دکھائے جانے والے بالخصوص مرکزی خیال پر تنقید کی جارہی ہے اور ناظرین مقدس رشتوں کی پامالی سے متعلق مواد نشر کرنے پر شدید چینی اور پریشانی کا اظہار کر رہے ہیں-

    پیمرا نے کہا کہ ناظرین پاکستان سٹیزن پورٹل اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پیمرا کال سینٹر پر متعدد شکایات درج کرراہے ہیں۔

    پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پیمرا متعلقہ چینلز کو بارہا ان ڈراموں سے متعلق ناظرین کے تحفظات سے آگاہ کرچکا ہے اور پیمرا کی جانب سے ڈراموں میں نشر کیے جانے والے مواد کو معاشرتی، مذہبی، سماجی اور اخلاقی اقدار کے مطابق بنانے کی ہدایت کی گئی تھی ۔

    پیمرا نے کہا کہ چینلز کی جانب سے ڈراموں کی اسکرپٹ میں بہتری نہ ہونے پر 18 اگست کو بھی ہدایت نامہ جاری کیا گیا تھا اور ڈراموں کا مواد پاکستان کے اقدار کے مطابق بنانے کی حتمی ہدایت کی تھی۔

    پیمرا کی جانب سے تمام ٹی وی چینلز، میڈیا ہاؤسز اور پروڈکشن ہاؤسز کو ڈراموں میں نشر ہونے والے مواد کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے ساتھ ہی خبردار کیا گیا ہے کہ ڈرامے کی تیاری میں سرمایہ اور وقت صرف ہونے سے قطع نظر اگر اس کا مواد ملکی اقدار کے منافی اور ناظرین کی توقعات کے برعکس ہوا تو کسی وارننگ کے بغیر ڈرامے پر پابندی عائد کی جائے گی۔

    علاوہ ازیں پیمرا نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے فی الفور مستقبل میں بننے والے ڈراموں کے مواد پر نظرثانی کرنے کا بھی کہا ہے۔

    پاکستانی ڈرامے مقدس رشتوں کی پامالی کے زمہ دار !!! جلن ڈرامے میں اخلاقی اقدار کو بری طرح سے پامال کیا جائے گا تحریر: غنی محمود قصوری

    جیسے ٹریکٹر پر لگی ٹیپ کا ڈرائیور کو کوئی فائدہ نہیں ویسے ہی پی ٹی آئی کی آفیشل…

    وہ ڈرامے جنہوں نے فنکاروں کو نئی پہچان اور شہرت دی

    واہیات ڈرامے ٹویٹر پر ٹرینڈنگ میں کیوں؟

    کیا پاکستانی ڈرامہ ’محبت تجھے الوداع‘ بالی وڈ فلم کی کاپی ہے؟

    ابھی ایک ڈرامے کا ٹیزر دیکھا ، بہنوئی سے محبت جیسے قابلِ اعتراض موضوع پر بنایا گیا اور انکو اعتراض ارطغرل پر ہے، جنید سلیم

    انتہائی کم عمر لڑکی کی بولڈ فلم پر حمزہ علی عباسی نیٹ فلیکس پر برہم ،سبسکرپشن کینسل کرنے کی دھمکی دے دی

    ترکی کا نیٹ فلیکس کو کم عمر لڑکی کی بولڈ فلم ریلیز نہ کرنے کا حکم

     

  • ترکی کا نیٹ فلیکس کو کم عمر لڑکی کی بولڈ فلم ریلیز نہ کرنے کا حکم

    ترکی کا نیٹ فلیکس کو کم عمر لڑکی کی بولڈ فلم ریلیز نہ کرنے کا حکم

    حال ہی میں ایوارڈ یافتہ فرانسیسی فلم ’کیوٹیز‘ کا مختصر ٹریلر جاری کرتے ہوئے ’نیٹ فلیکس‘ نے فلم کو رواں ماہ 9 ستمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : نیٹ فلیکس نے فرانسیسی فلم ’کیوٹیز‘ کا ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے فلم کو رواں ماہ 9 ستمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے فلم کے ٹریلر میں ہی انتہائی کم عمر لڑکیوں کو بولڈ انداز میں دیکھا جا سکتا ہے جس پر دنیا بھر کے افراد نے نیٹ فلیکس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ’کیوٹیز‘ کو ریلیز نہ کرے۔

    11 سال کی مسلم لڑکی کو فلم میں انتہائی بولڈ اور جنسی رجحانات کی جانب راغب دکھانے والی اس فلم کے ٹریلر پر ہی لوگوں نے اعتراض کیا اور مذکورہ فلم کے خلاف چینج آرگنائزیشن پلیٹ فارم پر نوید وردک کی جانب سے آن لائن پٹیشن بنائی گئی جس میں نیٹ فلیکس سے مذکورہ فلم کو ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

    دوسری جانب اسی مہم کی حمایت کرتے ہوئے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں نیٹ فلیکس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مذکورہ فلم کی ریلیز کینسل کرے دوسری صورت میں وہ نیٹ فلیکس کی سبسکرپشن کینسل کردیں گے-

    کیوٹیز پر تنقید کے بعد چند دن قبل نیٹ فلیکس نے اپنی ایک ٹوئٹ میں وضاحت کی تھی کہ انہوں نے مذکورہ فلم سے متنازع تصاویر کو ہٹا دیا ہے اور یہ کہ فلم میں دکھائے جانے والے مناظر اسٹریمنگ ویب سائٹ کی پالیسی کو بیان نہیں کرتے۔

    تاہم اس کے باوجود لوگوں کی جانب سے باوجود نیٹ فلیکس سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ ’کیوٹیز‘ کی ریلیز کینسل کرے لیکن ابھی تک اسٹریمنگ ویب سائٹ نے فلم کی ریلیز کینسل کرنے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا-

    اور اب ترک حکومت کے فلم اور میڈیا ریگولیٹر ادارے نے نیٹ فلیکس کی فلم کو بچوں کے استصال پر مبنی فلم قرار دیتے ہوئے نیٹ فلیکس کو مذکورہ فلم کو ترکی میں ریلیز نہ کرنے کا کہا ہے۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ترک حکومت کے ریڈیو اینڈ ٹیلی وژن ہائی کونسل (آر ٹی یو کے) کی جانب سے جاری بیان میں ’کیوٹیز‘ کو نامناسب فلم قرار دیتے ہوئے بتایا گیا کہ میڈیا ریگولیٹر ادارہ نیٹ فلیکس کو مذکورہ فلم ترکی میں بلاک کرنے کا حکم دے گا۔

    رائٹرز نے ترک میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اگر نیٹ فلیکس نے ’کیوٹیز‘ کو اسلامی ملک میں بلاک نہیں کیا تو رجب طیب اردوان کی حکومت اسٹریمنگ ویب سائٹ کا عارضی طور پر لائسنس بھی منسوخ کرسکتی ہے۔

    خیال رہے کہ ترک حکومت اور نیٹ فلیکس کے درمیان متنازع مواد پر مذکورہ فلم سے قبل بھی ایک ہم جنس پرست کردار کی فلم دکھانے پر تنازع ہوچکا ہے۔ نیٹ فلیکس نے رواں برس جولائی میں ہم جنس پرست مرد کے کردار پر مبنی فلم کو ریلیز کیا تھا، جس پر ترک حکومت نے برہمی کا اظہار کیا تھا ترک بکومت کے ان اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بولڈ، متنازع، جنسی رجحانات اور مذہب میں ممنوع موضوعات پر مبنی مواد کو دکھانے کی مخالف ہے۔

    ترکی میں 1.5 ملین سے زیادہ صارفین کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ سروس ، نیٹ فلکس ، کی جانب سے ابھی تک کوےئ بیان سامنے نہیں آیا-

    گزشتہ ماہ ترکی کی خاندانی وزارت نے درخواست کی تھی کہ بورڈ اس فلم کے اثرات کے خدشات کے بارے میں جائزہ لے ، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ یہ بچوں کی فلم کی طرح دکھائی دیتی ہے ، لیکن اس کی درجہ بندی 18+ ہے۔

    واضح رہے کہ ’کیوٹیز‘ کی کہانی افریقی ملک سینیگال کے پناہ گزین مسلمان خاندان اور اس گھر کی جوان ہوتی 11 سالہ بچی کے بلوغت کو پہنچنے والے رجحانات کے گرد گھومتی ہے جس میں 11 سالہ بچی کے والد دوسری شادی بھی کرتے ہیں جب کہ ان کے گھر میں مسائل بھی رہتے ہیں۔

    فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 11 سالہ بچی اپنے آبائی مذہب اور انٹرنیٹ دور کے ٹرینڈز کے درمیان الجھ کر بے راہ روی کا شکار بن جاتی ہے اور اپنی عمر دیگر فرانسیسی بچیوں کے آزاد ماحول، تنگ لباس اور ان کی جانب سے بولڈ ڈانس کرنے سے متاثر ہوکر ان کے راستے پر چل پڑتی ہے اور پھر انتہائی کم عمری میں ہی وہ اپنی ہم عمر لڑکیوں کے ساتھ فحش حرکتیں کرنے لگتی ہے اور مسلمان بچی کی بولڈ اور فحش حرکتوں کو ان سے عمر میں بڑے لڑکے موبائل پر ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کردیتے ہیں۔

  • ہالی وڈ فلم بیٹ مین کے ہیرو کورونا وائرس کا شکار، فلم  کی شوٹنگ ایک بار پھر ملتوی

    ہالی وڈ فلم بیٹ مین کے ہیرو کورونا وائرس کا شکار، فلم کی شوٹنگ ایک بار پھر ملتوی

    ہالی وڈ مشہور و مقبول فلم’دی بیٹ مین‘ کے ہیرو برطانوی اداکار روبرٹ پیٹنسن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق وارنر بروس اسٹوڈیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں بیٹ مین پروڈکشن کے ایک ممبر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ تاہم وارنر بروس اسٹوڈیو نے کورونا کا شکار ہونے والے شخص کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی یہ بتایا کہ شوٹنگ کتنے عرصے کے لیے ملتوی کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب ہالی وڈ رپورٹر سمیت دیگر خبررساں اداروں کے مطابق جس شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ فلم ’بیٹ مین‘ کے ہیرو روبرٹ پیٹنسن ہیں۔

    وارنر بروس پروڈکشن ہاؤس اور روبرٹ پیٹنسن کے نمائندوں سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو ان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ واضح ہوسکا ہے کہ روبرٹ پیٹنسن میں کس حد تک کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلی عالمگیر کورونا وبا کے باعث مارچ کے وسط میں شوبز سرگرمیوں پر پابندیوں کے باعث ملتوی کی گئی فلم ’دی بیٹ مین‘ کی شوٹنگ تین روز قبل ہی شمالی لندن میں دوبارہ شروع ہوئی تھی۔ اس فلم کی ابھی تین ماہ کی شوٹنگ باقی رہتی تھی۔ فلم ابتدائی طور پر جون 2021 میں ریلیز ہونی تھی چونکہ کورونا کی وجہ سے فلم مکمل نہیں ہو سکی لہذا اس کی ریلیز کی تاریخ آئندہ سال اکتوبر 2021 تک بڑھادی گئی تھی-

    سعودی عرب میں مزید 20 سینما گھروں کے قیام کا فیصلہ

    ہالی وڈ بلاک بسٹر فلم بلیک پینتھر کے اداکار چیڈوک بوسمین کی موت کا منفرد ریکارڈ

  • یوم دفاع اور یوم شہداء کے حوالے سے  آئی ایس پی آر کا نغمہ ریلیز

    یوم دفاع اور یوم شہداء کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا نغمہ ریلیز

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے یومِ دفاع 2020 کے حوالے سے نغمہ ریلیز کردیا ہے-

    باغی ٹی وی :آئی ایس پی آر نے چھ ستمبر یوم دفاع اور یوم شہداء کے حوالے سے نغمہ جاری کر دیا ہے جس میں پاکستان کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا نغمہ ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم سن 80 کی دہائی کے ایک پرانے نغمے کا ری میک ہے اس نغنے کو علی حمزہ، علی عظمت، علی نور اور عاصم اظہر نے گایا ہے۔

    یوم دفاع اور یوم شہداء کے حوالے سے تیار کئے گئے 4 منٹ اور 14 سیکنڈ کی ویڈیو کے اس نغمے میں ہماری مسلح افواج کی خدمات اور اس کی عملی تیاریوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے- میوزک ویڈیو میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک قوم کی حیثیت سے پاکستان کی قربانیوں اور ہماری مسلح افواج کے جدید فوجی ڈھانچے کے طور پر ارتقاء کو دکھایا گیا ہے جو کہ کسی سے پیچھے نہیں ہے-

    اس میں گلوکاروں کے اسٹائلائزڈ شاٹس بھی شامل ہیں جو محب وطن طور پر اپنے ہیروز کی حمایت کرتے ہیں اس ویڈیو معروف میوزک استاد ، علی حمزہ (نوری) نے اس گیت کو ڈائریکٹ کیا ہے اس گانے کو اصل میں سن 80 کی دہائی میں خالد وحید نے گایا تھا اور ظفر اللہ پوشنی نے لکھا تھا ۔ اور اب ریمیک میں اضافی دھنیں علی حیات رضوی نے لکھی ہیں۔

    علی حمزہ نے اپنی منفرد تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ ، آرمی اسکول آف میوزک کے ملٹری بینڈ کے ذریعہ اپنی شاندار کارکردگی کے ساتھ جدید راک کی اپنی آمیزش کی پہلی ویڈیو تشکیل دی ہے-


    دوسری جانب آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے آئی ایس پی آر کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی یہ نغمہ شئیر کیا ہے انہوں نے نغمہ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یوم دفاع اور یوم شہداء کے موقع پر ہمارے شہداء ، ہمارے ہیروز کو خراج تحسین۔

  • احسن خان اور نیلم منیر ڈرامہ سیریل قیامت میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

    احسن خان اور نیلم منیر ڈرامہ سیریل قیامت میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار احسن خان اور خوبرو اداکارہ نیلم منیر نئے ڈرامہ سیریل ‘قیامت’ میں ایک ساتھ جلوہ گر آئیں گے۔

    باغی ٹی وی : دسمبر 2017 میں ریلیز ہونے والی پاکستان کی مزاح اور ایکشن سے بھرپور کامیڈی فلم چھپن چھپائی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار احسن خان اور نیلم منیر اب نئے ڈرامہ سیریل ‘قیامت’ میں اپنے مداحؤں کو ایک ساتھ نظر آئیں گے-

    نجی ٹی وی چینل ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے احس خان نے بتایا کہ ڈرامے میں میرا کردار کوئی عام کردار نہیں ہے-

    ڈان امیجز کی رپورٹ کے مطابق احسن خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کاموں کے بارے میں کافی بلند معیار کا انتخاب کرنے والے انسان ہیں اور یہ تجرباتی زمرے میں آتا ہے۔

    اداکار نے ڈرامہ سیریل قیامت کی کہانی کے بارے میں بتایا کہ یہ کوئی سادہ محبت کی کہانی نہیں ہے بلکہ اس ڈرامے میں میرے کردار کے قدرے منفی اور مختلف پہلو بھی ہیں۔ ڈرامے کا اسکرپٹ سوشل فیملی ڈرامی ہے جو جذبات سے بھرپور ہے کیونکہ وہاں بہت کچھ ہو رہا ہے۔

    ڈرامے سے متعلق بتاتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ اس ڈرامے میں کؤاتین کے مختلف مسائل جیسے پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے کہ خواتین کے خلاف جو بھی غلط ہو رہا ہے اس کے خلاف انہیں لازمی کھڑے ہونا چاہیے علاوہ ازیں اس ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح بچے والدین کی ترتیب میں کی جانے والی کوتاہیوں اور غلطیوں کو اپنی زندگی پر لاگو کرتے ہیں۔

    اداکار احسن خان نے بتایا کہ نیلم منیر ان کی پسندیدہ اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور احسن خان نے مزید بتایا کہ قیامت ڈرامے کی یہ جوڑی ایک فلم ‘ چکر’ میں بھی ساتھ دکھائی دے گی جس کی پروڈکشن اکتوبر میں دوبارہ شروع ہوگی۔

    سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے اس ڈرامے کو اسد قریشی اور عبداللہ قدوانی نے پروڈیوس کیا ہے جس کی ہدایات علی فیضان نےدیں جبکہ اس ڈرامے کو ثروت نذیر نے تحریر کیا ہے۔

    مذکورہ ڈرامے میں احسن خان اور نیلم کے علاوہ عمار خان، ہارون، شبیر جان اور صبا فیصل بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

    پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کی فلمیں اور ڈرامے اردو اور عربی زبان میں ڈب کر کے…

  • اگر فرحان دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں تو اس معاملے پر خاموش رہوں گی  عروہ حسین

    اگر فرحان دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں تو اس معاملے پر خاموش رہوں گی عروہ حسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ اگر اُن کے شوہر اداکار و گلوکار فرحان سعید دوسری شادی کرنا چاہیں گے تو وہ خاموش رہیں گی۔

    باغہی ٹی وی :سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ کا ایک شو میں شرکت کا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں میزبان صنم بلوچ نے عروہ کہا کہ اہ ایک بڑا ہی خطرناک سوال عروہ سے پوچھنے جا رہی ہیں اس کا جواب سوچ سمجھ کر دیجئیے گا –
    https://www.instagram.com/p/CEwNWgBhG0h/?igshid=3xmsf01nuyi9
    اس کے ساتھ ہی صنم بلوچ نے عروہ سے سوال پوچھا کہ اگر انہیں پتہ چلے کہ فرحان سعید دوسری شادی کر رہے ہیں تو وہ شادی رکوانے کے لیے جائیں یا نہیں جائیں گی۔

    صنم بلوچ کے اس سوال کے جواب میں عروہ حسین نے فوراً کہا نہیں –

    عروہ حسین نے کہا کہ وہ فرحان سعید کی دوسری شادی تڑوانے نہیں جائیں گی اگر فرحان دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں تو وہ اس معاملے پر خاموش رہیں گی-

    واضح رہے کہ اداکار فرحان سعید اور عروفی حسین 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

  • نبیل قریشی کی مختصر ویڈیو ‘کی جانا’ میامی شارٹ فلم فیسٹیول میں ایوارڈ کے لئے نامزد

    نبیل قریشی کی مختصر ویڈیو ‘کی جانا’ میامی شارٹ فلم فیسٹیول میں ایوارڈ کے لئے نامزد

    پاکستان کے معروف ہدایت کار نبیل قریشی کی مختصر دورانیے کی میوزیکل ویڈیو کو ’میامی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ اور ’بچارسٹ فلم ایوارڈز‘ میں میوزک کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے خلاف بنائی گئی مختصر دورانیے کی میوزیکل فلم ‘کی جانا’ کو میامی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں میوزک کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر گلیکسی لالی وڈ نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہدایت کار نبیل قریشی کو مبارکباد دیتے ہوئے ایک پوسٹ سامنے آئی جس میں انہوں نے لکھا کہ نبیل قریشی کی میوزک ویڈیو ‘کی جانا’ کو میامی شارٹ فلم فیسٹیول اور بچارسٹ فلم ایوارڈز کے لئے میوزک ویڈیو کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے –

    نبیل قریشی کی ہدایتکاری میں بنی مذکورہ فلم ‘کی جانا’ کو بلوچستان میں فلمایا گیا تھا –

    فلم ‘کی جانا’ کے میوزک کمپوزر اور گلوکار شانی ارشد، پروڈیوسر فضا علی ، ہدایتکار نبیل قریشی اور پروڈکشن فلم والا کی ہے جب کہ اس کے اداکاروں میں اداکارہ سونیا حسین، محسن عباس، شکیل حسین اور شہزاد ملک شامل ہیں۔

    آج کے ڈرامے افئیرز، طلاق اور شادی جیسے موضوعات سے باہر ہی نہیں نکل رہے، بشرٰی…

    شوبز دنیا کے قدیم ترین میلے وینس فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا

  • حالیہ فوٹو شوٹ پر سارہ اور فلک کو تنقید کا سامنا

    حالیہ فوٹو شوٹ پر سارہ اور فلک کو تنقید کا سامنا

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان اور ان کے شوہر پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار فلک شبیر کی تصایور سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن پر جوڑی کو تنقید کا سامناہے-

    باغی ٹی وی :عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرنے والی پاکستان کی معروف فنکار جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر آئے دن سوشل میڈیا پر اپنے فوٹوشوٹ اور نجی زندگی سے متعلق خوبصورت تصاویراور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں اور مداحوں سے تعریفیں سمیٹیتے ہیں-

    حال ہی میں نو بیاہتا جوڑی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی ریسٹورنٹ میں ہیں جبکہ تصاویر میں سارہ خان کو فلک شیر کی گود میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے-

    دونوں کو ان تصاویر پر لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ ان دونوں کے عوامی جگہ پر اس اقدام نے مداحوں کو کافی مایوس کیا ہے-کیونکہ فنکار معاشرے کی عکاسی کرتا ہے اور ان کو عوام خاص طور پر نوجوان نسل فالو کرتی ہے لہذاان کو اس طرح کے اقدامات نہیں کرنے چاہیئں جو معاشرے میں خرابی پیدا کرنے کا باعث بنیں-


    https://www.instagram.com/p/CEuXsxPlSyO/?igshid=mfa7exza5gd

  • ارطغرل کے اداکار بین الاقوامی کچرا ہیں ، یاسر حسین

    ارطغرل کے اداکار بین الاقوامی کچرا ہیں ، یاسر حسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار و میزبان یاسر حسین نے شہرہ آفاق تُرک سیریز ارطغرل غازی کے اداکاروں کو کچرا قرقر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر یکم رمضان المبارک سے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کو پی ٹی وی (پاکستان سرکاری ٹی وی ) پر نشر کیا جا رہا یے ڈرامے کو پاکستان میں بے حد مقبولت ملی اور اس نے کئی نئے ریکارڈ بنائے نہ صرف ڈرامے بلکہ اس کے کرداروں کو بھی پاکستان میں کافی شہرت حاصل ہو ئی اور پاکسستانی عوام اپنے پانے پسندیدہ اداکاروں کے ساتھ اپنی محت کا اظہات کرتے رہتے ہیں پاکستان میں اداکاروں کی مقبولیت دیکھتے ہوئے بعض چند پاکستانی کمپنیوں نے ڈرامے مرکزی کردار حلیمہ سلطان اور ارطغرل غازی کو برانڈ ایمبیسیڈر بھی مقرر کر لیا ہے-

    پاکستانی اداکار یاسر حسین کا شمار ان چند لوگوں میں ہوتا ہے جو شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے اور ترک اداکاروں کو پاکستانی کمپنیوں کے برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کے سخت خلاف ہیں اور یاسر حسین آئے دن سوشل میڈیا پر ترک فنکاروں کے خالف بیان دیتے رہتے ہیں جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے-

    تاہم حال ہی میں یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوریسٹوری شئیر کی جس میں دو پاکستانی افراد کی تصاویر شامل ہیں جو ارطغرل کے اداکاروں سے بے حد مماثلت رکھتے ہیں۔ ٹویٹ میں انھیں ’پاکستانی ترگت اور پاکستانی ارطغرل‘ قرار دیا گیا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CEv1OW-JhMR/
    تصاویر کے ساتھ یہ ٹوئٹ شئیر کرتے ہوئے یاسرحسین نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ ان کو کوئی نہیں پوچھے گا کیونکہ گھر کی مرغی دال برابر اور باہر کا کچرا بھی مال برابر-

    اداکار یاسر حسین کی انسٹا گرام سٹوری وائرل ہونے کے بعد پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے انسٹاگرام پر دیوا میگزین نامی اکاؤنت کی پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں یاسر حسین کے تبصرے کا جواب دیا۔

    انہوں نے کہا "آئیے یاسر کو ذرا یاد دلائیں کہ کوئی بھی کسی کے لئے کچرا نہیں ہے۔

    انوشے نے مزید کہا کہ اور یہاں تک کہ اگر ان کا کام یاسر حسین کی پسند کے برابر نہیں ہے ، تو بھی دنیا بھر کے اداکاروں کا احترام کرنا ضروری ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ دنیا بھر کے فنکاروں کو اس میں شریک ہونا چاہئے ، بشرطیکہ ہر ایک کی اپنی جدوجہد ہو۔

    اانوشے نے کہا کہ ارطغرل غازی پی ٹی وی پر نشر ہوا ہے شائقین نے ان ’کچرا‘ کے مشمولات پر سوال اٹھانا اور اسے مسترد کرنا شروع کردیا ہے ،جو انہیں دکھایا جا رہا ہے-

    انوشے اشرف نے کہا آخر کار لوگ موجودی دور کے پاکستانی ڈراموں کی کہانیوں کو مسترد کر رہے ہیں اور بہتر اسکرپٹ ، شو اور بجٹ تلاش کر رہے ہیں۔

    انوشے اشرف نے آخر میں نشاندہی کی کہ تصویر میں شامل لوگوں کو اس طرح کی توجہ ارطغرل ڈرامہ کی وجہ سے ملی، نہ کہ پاکستان میں کسی کی وجہ سے۔ "لہذا غیر ملکی ڈرامہ کا شکریہ جو ان لڑکوں کو آگے آنے کی ترغیب دیتا ہے۔ ہر صورتحال میں ہمیشہ کوئی اچھا ئی اور فائدہ ہی ہوتا ہے-

    انوشے اشرف کے رد عمل پر یاسر حسین نے اپنی اس پوسٹ وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پر سکون ہو جاؤ انوشے کیا مین نے اس پوسٹ میں ارطغرل کو مینشن کیا نہیں کیا-

    یاسر حسین نے مزید کہا کہ ہم بچپن سے جاپان کی استری ، انڈیا کی ساڑھی ، آسٹریلیا کی کٹلری کو اچھا سمجھتے ہوئے ہم نے اپنے پاکستانی مال کو کچرا سمجھا ہے -ہمیں اس سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے-

    یاسر حسین نے کہا کہ آج بھی پاکستانی برانڈ نیشنل کی استری سب سے پائیدار ہے وزیر آباد کی کٹلری کمال ہے اور کمالیہ کی کھدر بے مثال ہے مگر آپ نے ساری زندگی انگریزی بولی اور انگریزی گانے بجائے ہیں اپنے شو پر اس لئے آپ کو سمجھانا تھوڑا سا مشکل ہے

    یاسر حسین نے آخر میں کہا کہ آپ عیش کریں ریلیکس کریں لیکن میری ہر بات کو ارطغرل سے مت جوڑیں اور اپنا خیال رکھیں ہم آپ کی بہت عزت کرتے ہیں –

    تُرک اداکارکا سیلابی صورتحال سے پریشان پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار

    اداکار یاسر حسین پاکستانی بچوں کے مستقبل کے بارے میں فکرمند

    پشاور زلمی سے متعلق ٹویٹ پر حلیمہ سلطان پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ

    آپ نے پہلے ہمارا کام لیا اور اب لڑکے، یاسر حسین کا سرا بلجیک کی ٹویٹ پر تبصرہ

    حلیمہ باجی آپ سے یاسر حسین بہت جلتا ہے ارطغرل سے کہہ دو اُسے ختم کر دے

    کیا پاکستانی اداکاراؤں میں کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر بن سکے؟ یاسر حسین

    دوسرے ممالک کے فنکاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں اور اپنے لوگوں کو غیر محفوظ محسوس نہ کروائیں ، آغا علی کا اسراء بلجیک کو پاکستانی کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے پر تنقید کرنے والے فنکاروں کو جواب

    پاکستانی فنکاروں کا اسراء بلجیک کو پاکستانی کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے پر تنقید کرنے والے فنکاروں کو جواب

    اسرا بلجیک کو پاکستانی برانڈ کی برانڈایمبیسیڈربنا نا ایک طرح سے ہمارے منہ پر طمانچہ مارنے کے مترادف ہے ژالے سرحدی

    اسرا بلجیگ پر نہیں بلکہ اپنے اوپر تنقید کی تھی ، ژالے سرحدی نے اپنے سابقہ بیان پر وضاحت دے دی

  • کنگنا رناوت اگر پاکستان مخالف بیان دینا چھوڑ دیں تو بالی وڈ میں کہیں نظر ہی نہ آئیں

    کنگنا رناوت اگر پاکستان مخالف بیان دینا چھوڑ دیں تو بالی وڈ میں کہیں نظر ہی نہ آئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فیروز خان نے بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو ایک بر پھر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ گر کنگنا رناوت پاکستان کے خلاف بولنا چھوڑدیں تو بالی وڈ میں کہیں نظر ہی نہ آئیں۔

    باغی ٹی وی :بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت اپنی فلموں سے زیادہ پاکستان مخالف بیانات ، متنازع اسکینڈلز اور انتہا پسندی کے لیے مشہور ہیں۔ کنگنا رناوت اکثر سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف بولتی نظر آتی ہیں اور اب تو بھارتی اداکارہ کی تقریباً ہر ٹوئٹ پاکستان مخالف بیانات پر مبنی ہوتی ہے کنگنا رناوت اپنی ہر بات میں بلکہ بھارت کے ہر اندرونی معاملات میں پاکستان کے خلاف بولنا تو جیسےاپنا فرض سمجھتی ہیں-

    یوں تو کنگنا رناوت کا اپنی انڈسٹری یعنی بالی وڈ میں کوئی خاص مقام نہیں ہے تاہم وہ شہرت حاصل کر نے کے لئے پاکستان کے خلاف بول کر خبروں میں رہتی ہیں- تام اب ایک بار پھر کنگنا رناوت نے بھارت کے اندرونی معاملات میں پاکستان کو بیچ میں لاکر اپنی سطحی سوچ کا ثبوت دیا ہے۔

    کنگنا رناوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حال ہی میں ایک ٹوئٹ میں ہندو انتہاپسند تنظیم شیو سینا کے لیڈر سنجے راوت کی جانب سے انہیں دی جانے والی دھمکی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا سنجے راوت نے انہیں کھلی دھمکی دی ہے کہ میں ممبئی نہ آؤں۔


    ساتھ ہی بھارتی اداکارہ نے بلاوجہ پاکستان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ممبئی کیوں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی طرح محسوس ہورہا ہے؟

    کنگنا رناوت کی اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکار فیروز خان نے کنگنا رناوت کو کہا کہ اگر آپ اپنی ٹوئٹس میں یہ قیمتی نام ’پاکستان‘ لینا چھوڑ دیں تو بالی وڈ میں کہیں نظر نہ آئیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر کنگنا رناوت کو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا حوالہ دیتے ہوئے ان پر طنز کیا ’اچھا چھوڑو یہ بتائیں چائے؟-

    واضح رہے کہ اس قبل جب فلم فیئر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’تیجاس‘ کا پوسٹر شیئر کیا گیا جس میں کنگنا بھارتی فضائیہ کی یونیفارم پہنے جیٹ طیارے کے پاس کھڑی ہیں تو فیروز خان نے انہیں طنزیہ انداز میں پاکستان میں چائے پینے کی دعوت دیتے ہوئے بھارت کے پائلٹ ابھی نندن کی یاد دلائی تھی-

    فیروز خان کی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو پاکستان میں چائے کی دعوت

    عامر خان کی ترک خاتون اول کے ساتھ ملاقات پر کنگنا رناوت کی اداکار کے سیکولرازم پر…

    پاکستانی فنکاروں نے پاکستان مخالف بیان پرکنگنا رناوت کو آئینہ دکھا دیا