Baaghi TV

Category: شوبز

  • ارطغرل کے اداکار بین الاقوامی کچرا ہیں ، یاسر حسین

    ارطغرل کے اداکار بین الاقوامی کچرا ہیں ، یاسر حسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار و میزبان یاسر حسین نے شہرہ آفاق تُرک سیریز ارطغرل غازی کے اداکاروں کو کچرا قرقر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر یکم رمضان المبارک سے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کو پی ٹی وی (پاکستان سرکاری ٹی وی ) پر نشر کیا جا رہا یے ڈرامے کو پاکستان میں بے حد مقبولت ملی اور اس نے کئی نئے ریکارڈ بنائے نہ صرف ڈرامے بلکہ اس کے کرداروں کو بھی پاکستان میں کافی شہرت حاصل ہو ئی اور پاکسستانی عوام اپنے پانے پسندیدہ اداکاروں کے ساتھ اپنی محت کا اظہات کرتے رہتے ہیں پاکستان میں اداکاروں کی مقبولیت دیکھتے ہوئے بعض چند پاکستانی کمپنیوں نے ڈرامے مرکزی کردار حلیمہ سلطان اور ارطغرل غازی کو برانڈ ایمبیسیڈر بھی مقرر کر لیا ہے-

    پاکستانی اداکار یاسر حسین کا شمار ان چند لوگوں میں ہوتا ہے جو شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے اور ترک اداکاروں کو پاکستانی کمپنیوں کے برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کے سخت خلاف ہیں اور یاسر حسین آئے دن سوشل میڈیا پر ترک فنکاروں کے خالف بیان دیتے رہتے ہیں جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے-

    تاہم حال ہی میں یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوریسٹوری شئیر کی جس میں دو پاکستانی افراد کی تصاویر شامل ہیں جو ارطغرل کے اداکاروں سے بے حد مماثلت رکھتے ہیں۔ ٹویٹ میں انھیں ’پاکستانی ترگت اور پاکستانی ارطغرل‘ قرار دیا گیا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CEv1OW-JhMR/
    تصاویر کے ساتھ یہ ٹوئٹ شئیر کرتے ہوئے یاسرحسین نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ ان کو کوئی نہیں پوچھے گا کیونکہ گھر کی مرغی دال برابر اور باہر کا کچرا بھی مال برابر-

    اداکار یاسر حسین کی انسٹا گرام سٹوری وائرل ہونے کے بعد پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے انسٹاگرام پر دیوا میگزین نامی اکاؤنت کی پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں یاسر حسین کے تبصرے کا جواب دیا۔

    انہوں نے کہا "آئیے یاسر کو ذرا یاد دلائیں کہ کوئی بھی کسی کے لئے کچرا نہیں ہے۔

    انوشے نے مزید کہا کہ اور یہاں تک کہ اگر ان کا کام یاسر حسین کی پسند کے برابر نہیں ہے ، تو بھی دنیا بھر کے اداکاروں کا احترام کرنا ضروری ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ دنیا بھر کے فنکاروں کو اس میں شریک ہونا چاہئے ، بشرطیکہ ہر ایک کی اپنی جدوجہد ہو۔

    اانوشے نے کہا کہ ارطغرل غازی پی ٹی وی پر نشر ہوا ہے شائقین نے ان ’کچرا‘ کے مشمولات پر سوال اٹھانا اور اسے مسترد کرنا شروع کردیا ہے ،جو انہیں دکھایا جا رہا ہے-

    انوشے اشرف نے کہا آخر کار لوگ موجودی دور کے پاکستانی ڈراموں کی کہانیوں کو مسترد کر رہے ہیں اور بہتر اسکرپٹ ، شو اور بجٹ تلاش کر رہے ہیں۔

    انوشے اشرف نے آخر میں نشاندہی کی کہ تصویر میں شامل لوگوں کو اس طرح کی توجہ ارطغرل ڈرامہ کی وجہ سے ملی، نہ کہ پاکستان میں کسی کی وجہ سے۔ "لہذا غیر ملکی ڈرامہ کا شکریہ جو ان لڑکوں کو آگے آنے کی ترغیب دیتا ہے۔ ہر صورتحال میں ہمیشہ کوئی اچھا ئی اور فائدہ ہی ہوتا ہے-

    انوشے اشرف کے رد عمل پر یاسر حسین نے اپنی اس پوسٹ وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پر سکون ہو جاؤ انوشے کیا مین نے اس پوسٹ میں ارطغرل کو مینشن کیا نہیں کیا-

    یاسر حسین نے مزید کہا کہ ہم بچپن سے جاپان کی استری ، انڈیا کی ساڑھی ، آسٹریلیا کی کٹلری کو اچھا سمجھتے ہوئے ہم نے اپنے پاکستانی مال کو کچرا سمجھا ہے -ہمیں اس سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے-

    یاسر حسین نے کہا کہ آج بھی پاکستانی برانڈ نیشنل کی استری سب سے پائیدار ہے وزیر آباد کی کٹلری کمال ہے اور کمالیہ کی کھدر بے مثال ہے مگر آپ نے ساری زندگی انگریزی بولی اور انگریزی گانے بجائے ہیں اپنے شو پر اس لئے آپ کو سمجھانا تھوڑا سا مشکل ہے

    یاسر حسین نے آخر میں کہا کہ آپ عیش کریں ریلیکس کریں لیکن میری ہر بات کو ارطغرل سے مت جوڑیں اور اپنا خیال رکھیں ہم آپ کی بہت عزت کرتے ہیں –

    تُرک اداکارکا سیلابی صورتحال سے پریشان پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار

    اداکار یاسر حسین پاکستانی بچوں کے مستقبل کے بارے میں فکرمند

    پشاور زلمی سے متعلق ٹویٹ پر حلیمہ سلطان پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ

    آپ نے پہلے ہمارا کام لیا اور اب لڑکے، یاسر حسین کا سرا بلجیک کی ٹویٹ پر تبصرہ

    حلیمہ باجی آپ سے یاسر حسین بہت جلتا ہے ارطغرل سے کہہ دو اُسے ختم کر دے

    کیا پاکستانی اداکاراؤں میں کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر بن سکے؟ یاسر حسین

    دوسرے ممالک کے فنکاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں اور اپنے لوگوں کو غیر محفوظ محسوس نہ کروائیں ، آغا علی کا اسراء بلجیک کو پاکستانی کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے پر تنقید کرنے والے فنکاروں کو جواب

    پاکستانی فنکاروں کا اسراء بلجیک کو پاکستانی کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے پر تنقید کرنے والے فنکاروں کو جواب

    اسرا بلجیک کو پاکستانی برانڈ کی برانڈایمبیسیڈربنا نا ایک طرح سے ہمارے منہ پر طمانچہ مارنے کے مترادف ہے ژالے سرحدی

    اسرا بلجیگ پر نہیں بلکہ اپنے اوپر تنقید کی تھی ، ژالے سرحدی نے اپنے سابقہ بیان پر وضاحت دے دی

  • کنگنا رناوت اگر پاکستان مخالف بیان دینا چھوڑ دیں تو بالی وڈ میں کہیں نظر ہی نہ آئیں

    کنگنا رناوت اگر پاکستان مخالف بیان دینا چھوڑ دیں تو بالی وڈ میں کہیں نظر ہی نہ آئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فیروز خان نے بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو ایک بر پھر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ گر کنگنا رناوت پاکستان کے خلاف بولنا چھوڑدیں تو بالی وڈ میں کہیں نظر ہی نہ آئیں۔

    باغی ٹی وی :بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت اپنی فلموں سے زیادہ پاکستان مخالف بیانات ، متنازع اسکینڈلز اور انتہا پسندی کے لیے مشہور ہیں۔ کنگنا رناوت اکثر سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف بولتی نظر آتی ہیں اور اب تو بھارتی اداکارہ کی تقریباً ہر ٹوئٹ پاکستان مخالف بیانات پر مبنی ہوتی ہے کنگنا رناوت اپنی ہر بات میں بلکہ بھارت کے ہر اندرونی معاملات میں پاکستان کے خلاف بولنا تو جیسےاپنا فرض سمجھتی ہیں-

    یوں تو کنگنا رناوت کا اپنی انڈسٹری یعنی بالی وڈ میں کوئی خاص مقام نہیں ہے تاہم وہ شہرت حاصل کر نے کے لئے پاکستان کے خلاف بول کر خبروں میں رہتی ہیں- تام اب ایک بار پھر کنگنا رناوت نے بھارت کے اندرونی معاملات میں پاکستان کو بیچ میں لاکر اپنی سطحی سوچ کا ثبوت دیا ہے۔

    کنگنا رناوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حال ہی میں ایک ٹوئٹ میں ہندو انتہاپسند تنظیم شیو سینا کے لیڈر سنجے راوت کی جانب سے انہیں دی جانے والی دھمکی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا سنجے راوت نے انہیں کھلی دھمکی دی ہے کہ میں ممبئی نہ آؤں۔


    ساتھ ہی بھارتی اداکارہ نے بلاوجہ پاکستان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ممبئی کیوں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی طرح محسوس ہورہا ہے؟

    کنگنا رناوت کی اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکار فیروز خان نے کنگنا رناوت کو کہا کہ اگر آپ اپنی ٹوئٹس میں یہ قیمتی نام ’پاکستان‘ لینا چھوڑ دیں تو بالی وڈ میں کہیں نظر نہ آئیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر کنگنا رناوت کو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا حوالہ دیتے ہوئے ان پر طنز کیا ’اچھا چھوڑو یہ بتائیں چائے؟-

    واضح رہے کہ اس قبل جب فلم فیئر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’تیجاس‘ کا پوسٹر شیئر کیا گیا جس میں کنگنا بھارتی فضائیہ کی یونیفارم پہنے جیٹ طیارے کے پاس کھڑی ہیں تو فیروز خان نے انہیں طنزیہ انداز میں پاکستان میں چائے پینے کی دعوت دیتے ہوئے بھارت کے پائلٹ ابھی نندن کی یاد دلائی تھی-

    فیروز خان کی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو پاکستان میں چائے کی دعوت

    عامر خان کی ترک خاتون اول کے ساتھ ملاقات پر کنگنا رناوت کی اداکار کے سیکولرازم پر…

    پاکستانی فنکاروں نے پاکستان مخالف بیان پرکنگنا رناوت کو آئینہ دکھا دیا

  • بگ باس سیزن 14 : سلمان خان کا میزبانی کے لئے 450 کروڑ روپے کا معاہدہ

    بگ باس سیزن 14 : سلمان خان کا میزبانی کے لئے 450 کروڑ روپے کا معاہدہ

    بھارت کے مشہور ترین رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کا 14 واں سیزن جلد ہی بھارت کے نجی ٹی وی چینل پرنشر ہوگا اور خبریں ہیں کہ رواں برس بھی اس شو کی میزبانی بالی وڈ سلطان سلمان خان ہی کریں گے۔

    باغی ٹی وی : سلمان خان گزشتہ 10 برس سے بگ باس شو کی میزبانی کرتے آ رہے ہیں اور ہر سال انہوں نے اپنے معاوضے میں اضافہ کیا ہےجہاں سلمان خان نے میزبانی کے لیے اپنی فیس بڑھائی وہیں ہر سال بگ باس نے ریٹنگ اور کمائی کے نئے ریکارڈ بھی بنائے۔

    ’بگ باس کا سیزن 14‘ بھارتی ٹی وی چینل ’کلرز‘ ٹی وی پر 3 اکتوبر سے شروع ہوگا تاہم ابھی تک شو میں شامل ہونے والی شخصیات کی فہرست کو حتمی شکل نہیں دی گئی جبکہ خبریں گردش میں ہیں کہ اس بار سلمان خان نے پچھلے سال کے مقابلے میں میزبانی کی فیس میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

    بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ سلمان خان نے رواں برس شو کی میزبانی کے لیے گزشتہ برس سے بھی زیادہ معاوضہ وصول کرنے کے لیے 450 کروڑ روپے ( ساڑھے 4 ارب ) کا معاہدہ کیا ہے۔

    انڈایا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں مڈڈے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سلمان خان اس سال فی قسط کا 20 کروڑ روپے معاوضہ وصول کریں گے۔

    بگ باس کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اگر ہم فی قسط 20کروڑ روپے کا حساب لگائیں تو مجموعی طور پر 480 روپے بنتے ہیں لیکن سلمان خان کی ٹیم نے 450 کروڑ روپے پر ڈیل فائنل کردی ہے "اس رقم میں پرومو اور ورچوئل پریس کانفرنسوں کی فیس بھی شامل ہے۔ جبکہ گزشتہ برس انہوں نے مجموعی طور پر 26 قسطوں کے لیے مجموعی معاوضہ 403 کروڑ روپے طے کیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اینڈیمول کے پروڈیوسر معاوضہ ادا کرنے پر راضی ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ سلمان شو کی اعلی ٹی آر پی کی بنیادی وجہ ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CD8UjEfnzV8/?utm_source=ig_embed
    بگ باس 14 کے سیٹس فلم سٹی میں تعمیر کیے گئے ہیں اور یہ خیال کیا جارہا ہے کہ سلمان خان شوٹ کے لیے ہر ہفتہ کو اپنی رہائش گاہ سے گورگاؤں کا سفر کریں گے اور ہفتے اور اتوار کا دن اس بنگلے میں گزاریں گے جو خصوصی طور پر ان کے لیے تعمیر کیا گیا ہے۔

    سلمان کے معاہدے میں سیزن کی توسیع سے متعلق ایک خصوصی شق بھی شامل ہے۔

    انڈیا ٹوڈے کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بگ باس کے پچھلے ایڈیشن میں 10 اقساط میں توسیع کی گئی تھی ، جس میں اداکارہ ہر دن 7.5 کروڑ وصول کرتے ہیں۔ اگر اس بار متفقہ 12 ہفتوں میں ریئلٹی شو ختم نہیں ہوتا ہے تو ، سلمان کی ٹیم اور پروڈیوسر اضافی معاوضے پر تبادلہ خیال کریں گے-

    اس بار کے ایڈیشن میں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں ٹک ٹاک اسٹارز سمیت سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والے افراد بھی شامل ہوں گےعلاوہ ازیں پچھلے سیزن سے شہناز گل، سدھارتھ شکلا اور رشمی دیسائی کے بھی شو میں پیش کے امکان ہیں۔

  • بگ باس 14 کی میزبانی : سلمان خان نے ساڑھے 4 ارب روپے مانگ لیے

    بگ باس 14 کی میزبانی : سلمان خان نے ساڑھے 4 ارب روپے مانگ لیے

    ممبئی : بگ باس 14 کی میزبانی : سلمان خان نے ساڑھے 4 ارب روپے مانگ لیے ،اطلاعات کے مطابق بھارت کے متنازع ترین ریئلٹی شوز میں سب سے مشہور شو ’بگ باس‘ کا 14 واں سیزن جلد نشر ہوگا اور اطلاعات ہیں کہ رواں برس بھی اس شو کی میزبانی سلمان خان ہی کریں گے۔سلمان خان گزشتہ 10 برس سے اس شو کی میزبانی کرتے آ رہے ہیں اور ہر سال انہوں نے اپنے معاوضے میں ماضی کے مقابلے میں اضافہ کیا ہے۔

    جہاں سلمان خان نے میزبانی کے لیے اپنی فیس بڑھائی، وہیں ہر سال بگ باس کی شہرت اور تنازعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا اور پروگرام نے ریٹنگ اور کمائی کے نئے ریکارڈ بھی بنائے۔’بگ باس 14‘ ’کلرز‘ ٹی وی پر 3 اکتوبر سے شروع ہوگا تاہم ابھی تک شو میں شامل ہونے والی شخصیات کی فہرست کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔

    اطلاعات ہیں کہ اس بار سلمان خان نے پچھلے سال کے مقابلے اپنی فیس میں پروگرام کی میزبانی کے لیے مزید اضافہ کردیا ہے۔گزشتہ برس انہوں نے مجموعی طور پر 26 قسطوں کے لیے مجموعی معاوضہ 403 کروڑ روپے طے کیا تھا۔

    انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ سلمان خان نے رواں برس شو کی میزبانی کے لیے گزشتہ برس سے بھی زیادہ معاوضہ وصول کرنے کے لیے 450 کروڑ روپے ( ساڑھے 4 ارب ) کا معاہدہ کیا ہے۔رپورٹ میں مڈڈے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دبنگ ہیرو اس سال فی قسط کا 20 کروڑ روپے معاوضہ وصول کریں گے۔

    بگ باس کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اگر ہم فی قسط 20کروڑ روپے کا حساب لگائیں تو مجموعی طور پر 480 روپے بنتے ہیں لیکن سلمان خان کی ٹیم نے 450 کروڑ روپے پر ڈیل فائنل کردی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس رقم میں پروموز اور ورچوئل پریس کانفرنسز کی فیس بھی شامل ہے۔

    بگ باس 14 کے سیٹس فلم سٹی میں تعمیر کیے گئے ہیں اور یہ خیال کیا جارہا ہے کہ سلمان خان شوٹ کے لیے ہر ہفتہ کو اپنی رہائش گاہ سے گورگاؤں کا سفر کریں گے اور ہفتے اور اتوار کا دن اس بنگلے میں گزاریں گے جو خصوصی طور پر ان کے لیے تعمیر کیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ بگ باس کے پچھلے ایڈیشن میں 10 اقساط کا اضافہ کیا گیا تھا جس میں اداکار نے توسیعی اقساط کے فی قسط ساڑھے 7 کروڑ روپے وصول کیے تھے۔

    اگر اس بار متفقہ 12 ہفتوں میں ریئلٹی شو ختم نہیں ہوتا تو سلمان خان کی ٹیم اور پروڈیوسرز اضافی معاوضے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

  • پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کی فلمیں اور ڈرامے اردو اور عربی زبان میں ڈب کر کے چلائیں گے۔معاہدہ ہوگیا

    پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کی فلمیں اور ڈرامے اردو اور عربی زبان میں ڈب کر کے چلائیں گے۔معاہدہ ہوگیا

    اسلام آباد:پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کی فلمیں اور ڈرامے اردو اور عربی زبان میں ڈب کر کے چلائیں گے۔معاہدہ ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دونوں ملکوں کے ثقافتی پروگراموں اوردیگراہم معاملات پرایک معاہدہ ہوا ہے جس کے مطابق دونوں ملک ایک دوسرے کی فلموں‌کوڈبنگ کرکے اپنے اپنے ممالک میں چلائیں گے ،

    ذرائع کے مطابق اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کی،پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی دعوت پرسعودی سفارتخانے میں ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر طے کیا گیا کہ دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے کے لئے دونوں ممالک کے کلچر اور ثقافت سے عوام کو روشناس کروایا جائے گا۔

    اس مقصد کے لئے سعودی عرب میں اسلامی تاریخ اور سعودی کلچر پر بننے والی فلموں اور ڈراموں کو اردوزبان میں ڈبنگ کر کے پاکستانی میڈیاپر چلایا جائے گا۔اسی طرح پاکستان میں بننے والی فلموں اور ڈراموں کو عربی زبان میں ڈب کرکے سعودی عرب کے میڈیا پر چلایا جائے گا۔

    اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے دونوں برادرممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے کلچر اور ثقافت سے آگاہی حاصل ہوگی – نوجوانوں کو اسلامی تاریخ سے روشناس کروایا جائے گا.   جس کے نتیجے میں وہ ایک دوسرے کے مزید قریب آسکیں گے۔

     

     

    سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی دنیا کے صف اول کے ممالک میں شامل اور اتحادِ امہ کا زبردست داعی ہے، ملاقات میں نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کو انتہائی خوبصورت اور شاندار ملک پایا۔

    سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اس بات کوتسلیم کیا کہ  سیاحت کے شعبے میں ترقی کے لئے پاکستان کا خوبصورت چہرہ دنیا کے سامنے اجاگر کیاجانا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان عظیم لیڈر ہیں جنکی دنیا عزت کرتی ہے ۔

    سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ عالم اسلام بالخصوص سعودی عرب وزیراعظم عمران خان کی خدمات اور ویژن کو پوری اسلامی دنیا خصوصاً سعودی عرب میں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید خان نے سعودی سفیر کو پاکستان میں سیاحت کے موضوع پر لکھی گئی ایک کتاب بھی پیش کی۔

  • مردوں کا کچن میں کام کرنا کوئی بری بات نہیں  یاسر حسین

    مردوں کا کچن میں کام کرنا کوئی بری بات نہیں یاسر حسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین کے مطابق مردوں کا کچن میں کام کرنا بری بات نہیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان شونز انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو قیمہ بنانا سکھایا ہے-
    https://www.instagram.com/tv/CEoXApdDGp-/?igshid=i7fue6e9p9fu
    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ قیمہ بنایا ہے میں نے-

    یاسر حسین نے لکھا کہ ترکیب دیکھ لو اور مداحوں کو کچن مین کام کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ مردوں کا کچن میں کام کرنا کوئی بری بات نہیں ہے۔

    یاسر حسین نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ باہر کا گندا کھانا کھانے سے بہتر ہے کہ تھوڑی محنت کرلی جائے۔

    اداکار نے اپنی پوسٹ میں حسن حیات خان، ساجیل میر اور عمر عالم کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا وہ آجائیں اور اُن کے ساتھ قیمہ کھائیں۔

    اس کے علاوہ آخر میں انہوں نےمزید لکھا کہ وہ اپنی اہلیہ اور اداکارہ اقرا عزیز کو یاد کررہے ہیں۔

    یاسر حسین کی اس پوسٹ پر اداکار احمد علی بٹ نے یاسر حسین کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اچھی اور سادہ ریسیپی ہے وہ اسے ضرور ٹرائے کریں گے-جس پر یاسر حسین نے احمد علی بٹ کی ککنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو خود مشہور و معورف کُک خواجہ کوکب کو کمپیٹیشن دے سکتے ہیں اتنے اعلیٰ کھانے بناتے ہیں –


    یاسر حسین انسٹاگرام سکرین شاٹس
    جبکہ حسن حیات خان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بھائی جلدی دروازہ کھولو-

    یاسر حسین کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے ساتھ ہی مداحوں نے دلچسپ کمنٹس بھی کئے جن کے یاسر حسین نے جواب بھی دیئے-

    یاسر کی اس پوسٹ پر ایک مداح نے لکھا کہ یاسر حسین خیالوں میں حلیمہ سلطان کا قیمہ بنا رہے ہیں جبکہ ایک مداح نے لکھا کہ یاسر بھاےی ارطغرل ستمبر مین پاکستان آرہا ہے ان کے لئے کون سی ریسیپی بنائیں گے جس کے جواب میں یاسر حسین نے کہا کہ محبت بھرے کباب-


    یاسر حسین انسٹاگرام سکرین شاٹس
    مداحوں نے یاسر کی بنائی ہوئی ریسپی کے حوالے سے مزید مشورے بھی دیئے گھے کم ڈالنے کے مشورے پر یاسر حسین نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ باقی گھی مین نے دروازوں میں ڈال دیا تھا وہ چیں چیں کر رہے تھے-

    جبکہ ایک صارف نے یاسر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لنڈے کے کپڑے اور لنڈے کا کُک جس پر یاسر حیسن نے جواب دیا کہ چائنہ کے سنجے دت کتنا جلے گا-

  • ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان کا جلد پاکستان آنے کا اعلان

    ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان کا جلد پاکستان آنے کا اعلان

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مشتمل شہرہ آفاق تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ارطغرل کا مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار انجین التان کہنا ہے کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک پر جاری ویڈیو پیغام میں انجین آلتان نے پاکستانیوں کو سلام کیا اور پاکستان سے ملنے والے محبت اور ستائشی پیغامات کا شکریہ ادا کیا۔

    انجین التان نے اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بلیو ورلڈ سٹی کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان میں بلیو ورلڈ سٹی کو اپنا نیا گھر سمجھتا ہوں –

    تُرک اداکار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں، آپ سب سے جلد ملاقات ہوگی۔

    خیال رہے کہ تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار انجین التان کو اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بلیو ورلڈ سٹی کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا ہے۔

    تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ارطغرل کا مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار انجین التان اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہو گئے ہیں اداکار جلد پاکستان آئیں گے اور نجی سوسائٹی میں قائم بلیو مسجد کی طرز کی بنائی گئی مسجد کا افتتاح بھی کریں گے۔

    انجین التان کے نجی سوسائٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ انہیں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ویزہ جاری کردیا گیا ہے اوراداکار رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے –


    اس سے قبل انجین التان نے پاکستان میں موجود شدید بیمار بچوں سے ویڈیو لنک پر ملاقات بھی کی تھی اور کہا تھا کہ وہ بہت جلد پاکستان آکر مداحوں سے ملاقات کریں گے-اداکار اس پہلے بھی اپنے بیشتر انٹرویوز میں وہ پاکستان میں کام کرنے اور پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔

    پہلے سیزن کی کہانی میں تیرھویں صدی کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے-

    اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

    مذکورہ سیریزاور اس کی کاسٹ بالخصوص مرکزی کردار پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرچکے ہیں اس ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس کی مرکزی کردار حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ ایسرا بلجیک بھی پاکستانی برانڈز کی ایمبیسڈر بن چکی ہیں۔

    ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجین التان مسجد کا افتتاح کرنے کے لئے پاکستان آئیں گے

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کے لئے ایسرا بلجک کا پہلا اشتہار جاری

    ارطغرل کے مرکزی کردار انجن التان دوزیتان نے 3 بیمار پاکستانی بچوں کی خواہش پوری کردی

    انجین التان کی اداکاری کی وجہ سے ارطغرل کی تمام اقساط دیکھیں ہمایوں سعید

    ترک اداکار انجن التان 18 اگست کو پاکستان آرہے ہیں؟

    تُرک فنکاروں کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے پیغام

    ارطغرل ڈرامے کی کی مقبولیت میں مزید اضافہ، ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا

  • کنگنا رناوت کا بالی وڈ اداکاروں کے منشیات  کے ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ

    کنگنا رناوت کا بالی وڈ اداکاروں کے منشیات کے ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ

    بالی وڈ میں آئے دن نت نئے تنازعات کھڑا کرنے کے باعث اسکینڈل گرل کے نام جانی جانے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے اداکار رنویر سنگھ اور رنبیر کپور پر منشیات کا استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئےانہیں منشیات کے ٹسیٹ کرانے کا مطالبہ کر دیا-

    باغی ٹی وی : بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد سے اسکینڈل میں گھرے رہنے والی اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے بھی نئے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں رنویر سنگھ، رنبیر کپور، ایان مکرجی اور وکی کوشک سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ منشیات کے ٹیسٹ کے لیے اپنے خون کے نمونے دیں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ یہ چاروں کوکین کے عادی ہیں جبکہ میں چاہتی ہوں کہ یہ چاروں ٹسیٹ کروا کر اپنی صاف رپورٹ پیش کرکے ان افواہوں کی تردید کریں۔

    سوشانت خودکشی کیس میں منشیات استعمال کرنے کا انکشاف سامنے آنے کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت نے اس سے متعلق دیگر بالی وڈ اسٹارز کے اہم راز بھی افشاں کئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشانت سنگھ کی گرل فرینڈ اور اداکارہ ریا چکرورتی جنہیں سوشانت کی موت کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے اُن کے انٹرویو کے بعد کنگنا نے بالی وڈ انڈسٹری میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے بات کی ہے۔

    اداکارہ کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بالی وڈ میں ایسے کئی اداکار دیکھے ہیں جو نشہ کرتے ہیں کنگنا رناوت نے بتایا کہ میری عمر کے کئی اداکار اکیلے نشہ کرتے ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو منشیات فروش ہیں اور سب کچھ منظم طریقے سے سنبھال رہے ہیں۔

    اداکارہ نے ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ نہ صرف اداکار بلکہ ساتھ ہی اُن کی بیویاں بھی اس قسم کی پارٹیز کی میزبانی کرتی ہیں ان کی پارٹیوں کا ایک منفرد ماحول ہوتا ہے جہاں صرف نشہ کرتے اور دھوکے باز لوگ پائے جاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا دوسری جانب ایسے بھی اداکار ہیں جوکھلے عام یہ تسلیم کرتے ہیں کہ وہ نشہ کرتے ہیں تاہم یہی وہ لوگ ہیں جو اقربا پروری کی تشہیر کرتے ہیں بچپن سے نشے کے عادی ہوتے ہیں اور پھرا سٹار اور ڈائریکٹر بن جاتے ہیں اُن میں سے وہ ایک اداکار کے ساتھ ڈیٹ بھی کرچکی ہیں۔

    کنگنا رناوت نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کئی حکومتوں نے تو بالی وڈ ڈرگ مافیا کو چڑھانے میں خوب مدد بھی کی ہے اور یہ سب ایک دوسرے کو جانتے ہیں دونوں ہی منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ان میں سے کچھ کی حقیقت کو تو ایک فلم میں بھی دکھایا گیا تھا لیکن افسوس کے سچ کو اس میں سے مٹا دیا گیا لہٰذا میرا سوال یہ ہے کہ ایسے لوگ کیسے اچھے تصور کیے جاسکتے ہیں-

    واضح رہے کہ بالی وڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے رواں ماہ 14 جون کو ممبئی کے علاقہ باندرہ میں اپنی رہائش گاہ پر خود کُشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔خود کشی کی وجہ اداکار کو ذہنی ڈپریشن میں مبتلا قراردیا تھا تاہم اداکار کی موت کی تحقیقات تو ابھی تک جاری ہے لیکن اب تک خودکشی کرنے کی کوئی اور وجہ سامنے نہیں آئی اور اب اُن کی خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے بھارت کی مرکزی تفتیشی ایجنسی سینٹرل بیورو انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

    اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشانت سنگھ کی افسوسناک موت کے حوالے سے فلم انڈسٹری کی جانب سے پھیلائے گئے پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا

    سوشانت سنگھ کی موت کی ذامہ دار بالی وڈ انڈسٹری ہے بھارتی عوام

    سوشانت سنگھ کیس: خودکشی یا قتل ہسپتال کے اسٹاف کا سنسنی خیز انکشاف

    سوشانت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کچھ گڑبڑ ہے پوسٹ مارٹم صحیح طریقے سے نہیں ہوا یا…

    سی بی آئی کی تفتیش میں سوشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے کیس کو مزید اُلجھا دیا

    ریا چکربورتی انٹرویو کی نہیں بلکہ تفتیش کی مستحق ہیں سوشل میڈیا صارفین

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

    ویویک اوبرائے نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ کو قرار دیا

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی 50 خواہشات

    بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں پاکستانی اداکار حسن خان مرکزی کردارادا کریں گے

    بھارتی لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ نے بالی وڈ میں اقربا پروری اور مافیا کی بحث کو…

    سوشانت سنگھ راجپوت کے قریبی دوست کا سوشانت اور سارہ علی خان کے درمیان تعلقات کا…

  • معاشرے سے بچوں کے جنسی تشدد کے واقعات کے خاتمے کے لئے بچوں سے کھل کر بات کرنا ہو گی ایمان زینب مزاری

    معاشرے سے بچوں کے جنسی تشدد کے واقعات کے خاتمے کے لئے بچوں سے کھل کر بات کرنا ہو گی ایمان زینب مزاری

    ایڈووکیٹ اور لیگل کنسلٹنٹ ایمان زینب مزاری کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے بچوں کے ساتھ کھل کر وہ باتیں کرنی ہوں گی جو ان کی ذہنی اور جسمانی حفاظت کے لئے ضروری ہے-

    باغی ٹی وی : ایڈووکیٹ اور لیگل کنسلٹنٹ ایمان زینب مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی تشدد پر کھل کر بات کی اور کہا کہ ہم کتنے معصوم بچوں کے لئے سوشل میڈیا پر آواز بلند کرینگے. ہمارے ہی معاشرے میں یہ بدکاری ہے. اس کو ختم کرنے کے لئے ہمیں اپنے بچوں کے ساتھ کھل کر وہ باتیں کرنی ہونگی جو ان کی ذہنی اور جسمانی حفاظت کے لئے ضروری ہے-


    ایمان مزاری نے لکھا کہ 2018 میں ہر روز 10 بچوں کو جنسی زیاتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا یہ غلیظ ذہنیت جو بچوں کو بھی نہیں چھوڑتی کسی کو پھانسی دینے سے یا قانون سازی سے نہیں ختم ہوگی. زینب, زین.. ہم کتنے معصوم بچوں کے لئے سوشل میڈیا پر آواز بلند کرینگے. ہمارے ہی معاشرے میں یہ بدکاری ہے.

    انہوں نے لکھا کہ اس غلاظت کو ختم کرنے کے لئے ہمیں یہ چند ضروری اقدامات کرنے ہوں گے-

    1. ہمیں اپنے بچوں کے ساتھ کھل کر وہ باتیں کرنی ہونگی جو ان کی ذہنی اور جسمانی حفاظت کے لئے ضروری ہے-

    2. ریاست کو فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹریننگ میں تبدیلیاں لانی ہونگی خاص کر وقتی تحقیقات اور حساسیت ے معاملہ مد نظر رکھتے ہوے-

    3- بحیثیت ایک شہری ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے واقعات کو رپورٹ کریں اور اگر ہمارے ارد گرد ایسے کوئی واقعات سامنے ہو تو ہماری مداخلت لازمی ہے-

    4. ہمارے سکولوں اور گھروں میں بچوں کو باقاعدہ سمجھایا جائے کہ چاہے کوئی رشتےدار ہو یا کوئی اجنبی اگر وہ کسی بھی صورت حال میں مضطرب ہو تو اس کا اظہار کرے کسی با اعتماد شخص سے یعنی اپنی والدہ, والد یا اگر بچے کو گھر کے اندر ہی ایسے مسائل ہو تو حکومتی ہیلپ لائن سے رابطہ کریں.

    ایمان زینب مزاری کی ان ٹوئٹس پر رد عمل دیتے ہوئے صارفین نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا –


    ایک صارف نے کہا کہ جب کوئی ایسا واقع ہو جائے تو تم لوگ دکھاوے کے لیے سوشل میڈیا پر چیختے ہو۔ لیکن اس کے مستقل حل کی طرف جاتے ہی نہیں۔ اس کا واحد حل سرعام پھانسی ہے۔ جس سے سب سے زیادہ تکلیف بھی تم جیسے غلیظ لبرلز کو ہی ہوتی ہےاس لیے اپنا رنڈی رونا بند کرو۔
    https://twitter.com/ImraanRafi/status/1301415980258799617?s=20
    ایک صارف نے کہا کہ مجرم کوخوف کاشکار کیےبغیر یہ سب نہیں رکے گا بچوں سے بات کرنا مسئلے کاحل نہیں کیونکہ بچوں کی صورتحال اسیس کرنے کی صلاحیت کم ھوتی ھے دوسرا مجرم ایسے کیسز میں بچوں کی جان لینے تک اسی لیے جاتے ھیں کہ انہیں پہچانےجانےکا ڈر ھوتاھے لہٰذہ بچے کا، صورتحال کو جج کرلینا بھی خطرناک ھوسکتاھے

  • باکسر عامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم ڈاکیومینٹری میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے

    باکسر عامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم ڈاکیومینٹری میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے

    پاکستانی نژاد عالمی شہرت یافتہ برطانوی باکسر عامر خان اور اہلیہ سُپر ماڈل فریال مخدوم ڈاکیو مینٹری میں جلد ہی ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

    باغی ٹی وی : ماڈل فریال مخدوم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوہر عامر خان کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ یہ اعلان کرتے ہوئے پرجوش ہیں کہ ان کی ٹی وی سیریز جلد منظر عام پر آرہی ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CEpPifthkbE/?utm_source=ig_embed
    فریال مخدوم نے مداحوں کو بتایا کہ وہ اوران کے شوہر باکسر عامر خان بی بی سی تھری کی دستاویزی ٹی وی سیریز ’میٹ دی خانز‘ میں دکھائی دیں گے۔

    فریال مخدوم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ’میٹ دی خانز‘جلد نشر کی جائے گی۔

    یہ ڈاکیومنٹری شو عامر خان کے آبائی شہر بولٹن میں ریکارڈ کیا جائے گا،باکسر اپنی نجی زندگی، کیریئر اور خاندان کے حوالے سے اپنے مداحوں کو بتائیں گے جبکہ فریال محمود بریک اپ، سرالیوں کے ساتھ تعلقات، بچوں کی پیدائش اور دیگر مسائل پر بات کریں گی-

    واضح رہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم کی شادی 2013 میں ہوئی تھی ان کے تین بچے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے –

    ماڈل فریال مخدوم کے حالیہ برائیڈل فوٹو شوٹ کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیو وائرل

    ماڈل فریال مخدوم کے حالیہ فوٹو شوٹ کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیو وائرل