Baaghi TV

Category: شوبز

  • اپنی موسیقی کے ذریعے فلسطین کے حالات سُنانے والا 11 سالہ فلسطینی ریپر

    اپنی موسیقی کے ذریعے فلسطین کے حالات سُنانے والا 11 سالہ فلسطینی ریپر

    فلسطین کے شہر غزہ کے 11 سالہ ریپر عبدالرحمٰن ال شنتی فلسطینی علاقے کو درپیش جنگ اور مشکلات کی کہانی اپنے موسیقی سے اس طرح بیان کرتے ہیں کہ سننے والے حیران رہ جاتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 11 سالہ عبدالرحمٰن ال شنتی اپنی موسیقی کے ذریعے فلسطینیوں کے احوال اور مشکلات اپنی موسیقی کے ذریعے دُنیا تک پہنچاتے ہیں برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے ریپر عبد الرحمٰن ال شانتی صرف 11 سال کے ہیں لیکن فلسطینی محصور میں جنگ اور مشکلات سے متعلق ان کی شاعری ہزاروں افراد تک پہنچ چکی ہے اور انگریزی میں اس پیغام کو پہنچا رہے ہیں جسے وہ "امن اور انسانیت کا پیغام” کہتے ہیں –

    رپورٹ کے مطابق غزہ میں واقع اسکول کے باہر عبدالرحمٰن ال شنتی کی ایک ویڈیو میں وہ اپنی سکول کی وردی پہنے ہوئے ہیں اور جماعت کے ساتھیوں کے ساتھ موجود ہیں اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر سیکڑوں ہزاروں لوگ دیکھ چُکے ہیں اور یہاں تک کہ مشہور برطانوی ریپر لوکی نے بھی اسے شیئر کیا ہے-

    عبدالرحمٰن ال شنتی کے گانے "غزہ میسنجر” کے بول ہیں کہ یہاں آپ کو بتانے کے لئے حاضر ہوں کہ ہماری زندگی مشکل ہے۔ اسرائیل اور غزہ کے اسلام پسند حکمران حماس کے مابین تین تباہ کن جنگوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ہمیں صحن میں ٹوٹی سڑکیں اور بم ملے ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CDwssTpJw_P/?igshid=1nz1286clerpt
    اگرچہ عربی عبدالرحمٰن کی پہلی زبان ہے ،لیکن انہوں نے روانی ، غیر سنجیدگی سے انگریزی زبان میں اضافہ کیا – یہ ایک مہارت ہے جس کے بارے میں رائٹرز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایمینیم ، ٹوپک اور ڈی جے خالد سمیت امریکی ریپروں کو سُن کر سیکھی ہے-

    عبدالرحمٰن ال شنتی نے بتایا کہ میں ایمینیم جیسا بننا چاہتا ہوں، ان کا انداز نقل نہیں کرنا چاہتا، میرا اپنا اسٹائل ہے لیکن وہ میرے پسندیدہ ریپر ہیں ننھے ریپر نے بتایا کہ وہ اپنے موبائل پر ایک ایپلی کیشن کے ذریعے بول لکھتے ہیں اور ریپ موسیقی کی دھن ترتیب دیتے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CDekF2NpMai/?igshid=14beubdmgjlxg
    عبدالرحمٰن ال شنتی اپنے ایک اور گانے ، "امن” میں ، 2008-2009 میں اسرائیل کے ساتھ لڑائی کے لمحات کو بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ۔ "میں غزہ شہر میں پیدا ہوا تھا ، اور میں نے سنا ہے کہ گولیوں کا نشانہ تھا۔ اپنی پہلی سانس میں ، میں نے بارود کا مزا چکھا –

    عبدالرحمٰن ال شنتی کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے زیرقیادت ناکہ بندی کے ذریعہ غزہ پر درپیش چیلنجوں پر روشنی ڈالنے کی امید کرتے ہیں-

    ماہر معاشیات کے مطابق ان بندشوں کی وجہ سے ساحلی علاقے میں غربت بڑھ رہی ہے اسرائیل نے پابندیوں کے لئے حماس کی طرف سے دھمکیوں کا حوالہ دیا۔

    انہوں نے کہا ، "میرا پیغام امن کے بارے میں بات کرتا ہے ، اور میں اسے لوگوں کی بڑی تعداد تک پہنچانا چاہتا ہوں۔”

    "میں غزہ میں (زندگی) کو باہرکی دنیا کو دکھانا چاہتا ہوں۔

    امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو غیر موثرصدر قرار دیا

    پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کا بھارتی گلوکار سونو نگم سے رابطہ

  • شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ہالی وڈ پروڈکشن میں کام کرنے جا رہے ہیں؟

    شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ہالی وڈ پروڈکشن میں کام کرنے جا رہے ہیں؟

    رواں برس 9 مارچ کو باضابطہ طور پر شاہی حیثیت سے علیحدگی اختیار کرنے والا برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل جلد اپنا نیا بزنس شروع کرنے جا رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی :شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے رواں ماہ 9 مارچ کو باضابطہ طور پر برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور برطانیہ چھوڑ کر پہلے کینیڈا اور بعد ازاں امریکا منتقل ہو گئے ہیں-

    جوڑے کی شاہی حیثیت سے علیحدگی اختیار کیے جانے کے بعد ہی چہ مگوئیاں ہیں کہ وہ جلد اپنا نیا کام شروع کرنے جا رہے ہیں تاہم 6 ماہ گزر جانے کے باوجود تاحال دونوں کی جانب سے کوئی باضابطہ کام شروع نہیں کیا گیا لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ جلد ہی دونوں ہالی وڈ میں اپنا نیا کام شروع کردیں گے۔

    شوبز ویب سائٹ ورائٹی نے اپنی رپورٹ میں متعدد ذرائع سے بتایا کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اس سال کے شروع میں جب سے کیلیفورنیا منتقل ہوئے ہیں ، افواہوں نے زور پکڑا ہے کہ ان کا ہالی وڈ میں قدم جمانے کا منصوبہ تھا۔ اور اب اس کے لئے اقدامات بھی کر رہے ہیں-

    رپورٹ کے مطابق رواں برس جون سے لے کر اب تک متعدد ہولی وڈ پروڈکشن ہاؤسز اور پروڈیوسرز سے ملاقاتیں کی ہیں شاہی جوڑے نے این بی سی یونیورسل اور ڈزنی پروڈکشن ہاؤس کے چیئرمین سمیت دیگر بڑے پروڈکشن ہاؤسز کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں-

    رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ شاہی جوڑا اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا شاہی جوڑا ممکنہ طور پر بڑے پروڈکشن ہاؤسز کے ساتھ منصوبوں کو مشترکہ طور پر پروڈیوس کر سکتا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک کچھ کنفرم نہیں ہے-

    شاہی جوڑے سے ملاقاتوں کے حوالے سے این بی سی یونیورسل اور ڈزنی کے ترجمان نے کوئی بھی مؤقف دینے سے انکار کردیا جب کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کے ترجمان نے بھی مذکورہ معاملے پر کوئی بھی مؤقف دینے سے معذرت کی۔

    شاہی حیثیت چھوڑے جانے کے بعد اب ممکنہ طور پر خیال کیا جا رہا ہے کہ شاہی جوڑا ممکنہ طور پرہا لی وڈ پروڈکشن میں قدم رکھ سکتا ہے۔

    عامر خان کی ترک خاتون اول کے ساتھ ملاقات پر کنگنا رناوت کی اداکار کے سیکولرازم پر تنقید

     

  • کبریٰ خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ بچپن کی یادیں شئیر کر دیں

    کبریٰ خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ بچپن کی یادیں شئیر کر دیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان نے لندن میں موجود اپنے گھر میں بچپن کی یاد میں جھولا جھولتے ایک سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ ویڈیو شیئر کی –

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کبریٰ خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ جھولا جھول رہی ہیں اداکارہ نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں ان جھولوں کو جھولتے ہوئے بڑی ہوئی موسیقی سنتے اور اللہ جانے کون سے خواب دیکھتے ہوئے یہاں گھنٹوں گزارے اتنے سالوں میں کچھ بھی زیادہ تبدیل نہیں ہوا۔
    https://www.instagram.com/p/CD–5xvnXDe/?utm_source=ig_embed
    کبریٰ خان نے لکھا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ جس گھر میں انہوں نے اپنا بچپن گزارا وہ بہت زیادہ تبدیل نہیں ہوا۔

    27 سالہ کبریٰ خان نے ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ کیا ہم سب اندر سے بچے نہیں ہیں۔

    کبریٰ خان کی اس پوسٹ کو مداح پسند کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں-

    واضح رے کہ 27 سالہ کبریٰ خان نے 2013 میں شوبز میں اپنے کرئیر کا آغاز کیا تھا اور اب تک ڈرامہ سیریل الف اللہ اور انسان ، الف ،سنگ مرمر ،مقابل و دیگرکامیاب ڈراموں میںاداکاری کر چکی ہیں جبکہ 2014 میں انہوں نے پاکستانی کامیڈی تھرلر فلم نامعلوم افراد سے بڑی سکرین پر ڈیبیوٹ کیا تھا-

    ڈرامہ سیریل ثبات میں میرال کے والد کا کردار نبھانے والے اداکار کون ہیں؟

     

  • ارطغرل کے عبدالرحمٰن الپ کا عبدالرحمن پشاوری کوخراج عقیدت

    ارطغرل کے عبدالرحمٰن الپ کا عبدالرحمن پشاوری کوخراج عقیدت

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز دیریلیس ارطغرل میں عبدالرحمن غازی کا کردار ادا کرنے والے جلال نے سلطنت عثمانیہ کیلئے لڑنے والے عبدالرحمن پشاوری کوخراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ارطغرل میں عبدالرحمن غازی کا کردار ادا کرنے والے جلال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر عبدالرحمن پشاوری کی تصویر کرتے ہوئے لکھا کہ پشاور سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمن ایک پاکستانی شیر تھے۔

    انہوں نے لکھا کہ عبدالرحمن پشاوری نے ایک مشکل سفر طے کرکے اپنی کتابیں اور جیکٹ فروخت کرکے سلطنت عثمانیہ کی فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    تُرک اداکار جلال نے لکھا کہ جب اس بہادر شیر کی والدہ نے ان سے واپس آنے کی درخواست کی تو عبدالرحمن پشاوری نے جواب دیا کہ ترک اس وقت مشکل وقت میں ہیں میں ابھی واپس نہیں آسکتا۔

    ترک اداکار نے لکھا کہ تجربہ کار جنگجو گالی پولی کے مقام پر مشکل محاذ کے باوجود ڈٹے رہے اور اب وہ استنبول کے مکہ سیمٹری میں مدفون ہیں۔

    اس سے قبل جلال نے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کے لیے خصوصی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میرے پاکستانی بہن بھائیو آپ کو یوم آزادی مبارک ہو اور شہدا پاکستان کو سلام آپ کا برادر ملک ترکی اور ترک عوام ہمیشہ آپ کے شانہ نشانہ کھڑے ہیں
    https://www.instagram.com/p/CD3si_cJGNI/?igshid=18k0e0uiw6ibj

    جلال پاکستان اور پاکستانیوں کے ساتھ اکثر و بیشتر اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں اس سے قبل بھی انہوں نے پاکستانی بچوں کو بہادر سپاہی قرار دے دیا تھا اوران کا کہنا تھا کہ پاکستانی بچے بہت بہادرسپاہی ہیں جو کسی بھی چیلنج سے نمٹنا جانتے ہیں -انہوں نے لکھا تھا کہ اشاءاللہ، پاکستان کے ننھے منے بہادر سپاہیو، میں آپ کے دلوں کو حسرت کے ساتھ بوسہ دیتا ہوں آپ ہمارے ماشاءللہ بہادر سپاہی ہیں، انشاءللہ ایک دن آپ کے شانہ بشانہ جنگ میں حصہ لیں گے۔

    یاد رہے کہ سیلال ال نے ارطغرل غازی کے تمام سیزن میں کام کیا، تاہم آخری قسطوں میں ان کا کردار ڈرامے کا حصہ نہیں، انہوں نے مجموعی طور پر 150 کے قریب قسطوں میں کام کیا انہوں نے ڈرامے میں ارطغرل غازی کے والد کے قابل بھروسہ گارڈ کا کردار ادا کیا ہے اور ان کی وفاداریوں کے باعث انہیں چیف گارڈ کی ذمہ داری بھی دی جاتی ہے-
    https://www.instagram.com/p/CA9o_VKJfji/?utm_source=ig_embed

    ’ارطغرل غازی‘ کے ’عبدالرحمٰن‘ نے پاکستانی بچوں کو بہادر سپاہی قرار دے دیا،اوربھی اعزازسے نوازا

  • مہوش حیات کا مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام

    مہوش حیات کا مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور تمغۂ امتیاز کا اعزاز اپنے نا م کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے مداحوں کے لئےسوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے –

    باغی ٹی وی : خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک معنی خیز پیغام شئیر کیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پراداکاری نے اپنی ایک خوبصورت تصویرشئیر کی اور کیپشن میں ایک پیغام بھی لکھا ہے ۔
    https://www.instagram.com/p/CECgpavHJt3/?igshid=675y93fp11bn
    مہوش نے اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کے لئے پیغام لکھا کہ کلہاڑی ضرب لگا کر بھول جاتی ہے لیکن کٹے ہوئے درخت کو یاد رہتا ہے۔

    مہوش کی اس تصویر کو جہاں مداح بے حد سراہتے ہوئے تعریفیں کر رہے ہیں وہیں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے بھی کمنٹس کرتے ہوئے مہوش کے ساتھ پیار کا اظہار کیا گیا ہے جن میں گلوکارہ آئمہ بیگ، اداکارہ عبیرہ اور اداکار اظفر رحمان شامل ہیں ۔


    مہوش حیات انسٹاگرام سکرین شاٹس
    دوسری جانب اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی یہی پوسٹ شئیر کی اور مداحوں سے خوب تعریفیں سمیٹیں-



    مہوش حیات ٹوئٹر سکرین شاٹس

  • برصغیر کے معروف شاعرجان نثار اختر کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس بیت گئے-

    برصغیر کے معروف شاعرجان نثار اختر کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس بیت گئے-

    بھارتی گیت نویس اور مصنف جاوید اخترکے والد اور برصغیر کے مقبول شاعر اور گیت نگار جان نثار اخترکو مداحوں سے بچھڑے 44 برس ہو گئے-

    باغی ٹی وی : جان نثار اختر 18 فروری 1914 کو بھارتی ریاست مدھا پردیش کے شہر گولیار میں پیدا ہوئے-اور اپنے والد مضطر خیر آبادی کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے بے شمار شاہکار تحریر کیے انہوں نے 1939 میں علی گڑھ یونیورسٹی سے بی اے آنرز کیا اور پھر وہیں سے ایم اے کی ڈگری لی-

    1940 میں وکٹوریا کالج گولیار میں اردو کے لیکچرار مقرر ہوگئے جس کے بعد حمیدیہ کالج بھوپال میں اسی عہدے پر فائض ہوئے۔ بعد ازاں 1949 میں یہاں سے استعفیٰ دے کر ممبئی چلے گئے اور پھر فلمی دنیا سے منسلک ہوگئے

    جان نثار اختر اردو غزلوں اور نظموں کے شاعر تھے اور ترقی پسند مصنفین کی تحریک کا ایک حصہ تھے جو بالی وڈ کے گیت نگار بھی تھے۔ ان کا کیریئر چار دہائوں پر محیط تھا جس کے دوران انہوں نے سی رامچندر ، او پی پی نیئر ، این دتہ اور خیام سمیت کئی موسیقاروں کے ساتھ کام کیا اور 151 گانے لکھے۔

    ان کے شاعری کے نامور مجموعوں میں نذرِبتاں، سلاسل، پچھلے پہر، جاویداں، گھر آنگن اور خاکِ دل قابلِ ذکر ہیں جن کی بدولت وہ شعراء کی صف میں سب سے آگے پہنچ گئے۔”ایشز آف ہارٹ ایک شعری مجموعہ تھا جس کے لئے انہیں ہندوستان کی قومی اکیڈمی آف لیٹرز ، ساہیتا اکیڈمی نے 1976 ساہیتا کیڈمی ایوارڈ سے نوازا تھا-

    اپنی ترقی پسنداور جدید شاعری کی وجہ سے کافی مقبولیت رکھنے والے شاعر جان نثار اختر 19اگست 1976 کو انتقال کر گئے تھے-

    بالی وڈ اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی

    بھارتی کلاسیکل گلوکار پنڈت جسراج 90 برس کی عمر میں امریکہ میں انتقال کرگئے

    بھارت کے عالمی شہرت یافتہ اردو شاعر راحت اندوری کورونا وائرس کے باعث چل بسے

  • حیران ہوں کہ ستمبر تک ہمارے ملک میں کیا صورتحال ہوگی  واسع چوہدری

    حیران ہوں کہ ستمبر تک ہمارے ملک میں کیا صورتحال ہوگی واسع چوہدری

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان واسع چوہدری نے ملک میں عالمی وبا کی حفاظتی تدابیر کو نظر انداز کرنے پر مستقبل میں اس بیماری کے دوبارہ پھیلنے پر پریشانی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : عالمگیر وبا کورونا وائرس کو شکست دینے والے پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار و میزبان واسع چوہدری کا کہنا ہے کہ پا کستان میں عالمی وبا کورونا کی کمی کے بعد جس طرح اس کی حفاظتی تدابیر کو نظر انداز کیا جا رہا ہے تو میں یہ سوچ کر پریشان ہوں کہ ستمبر تک ملک میں کیا صورتحال ہوگی-


    اداکار و میزبان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ حال ہی میں جس طرح سے ملک بھر میں پاکستانی کرونا وائرس کی موت کا جشن مناتے ہوئے احتیاطی تدابیر کی ایس او پی کونظر انداز کر رہے ہیں یہ حیران کُن ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ میں حیران ہوں کہ ستمبر میں ہمارے ملک میں کیا صورتحال ہوگی۔

    واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث رواں سال مارچ سے بند مارکیٹیں اور کاروباری مراکز کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کی ایس او پیز کے تحت کھل گئے ہیں-

    واسع چوہدری کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے

    اداکار واسع چوہدری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

  • عامر خان کی ترک خاتون اول کے ساتھ ملاقات پر کنگنا رناوت کی اداکار کے سیکولرازم پر تنقید

    عامر خان کی ترک خاتون اول کے ساتھ ملاقات پر کنگنا رناوت کی اداکار کے سیکولرازم پر تنقید

    چند دن قبل بالی وڈ سُپر سٹار عامر خان کی تُرک کاتون اول ایمن اردوان کے ساتھ ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہیں ہنگامہ مچ گیا اور بھارتی انتہا پسندوں نے اداکار کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا-

    باغی ٹی وی : امر خان ان دنوں اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا’ کی شوٹنگ کے لئے ترکی میں موجود ہیں کورونا وائرس کے پیش نظر بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ طویل عرصے تاخیر کا شکار رہی تاہم اب فلم کی عکس بندی بھارت کے بجائے ترکی میں مکمل کرنے کو ترجیح دی گئی ہے- اس دوران انہوں نے ترکی کے صدر طیب اردگان کی اہلیہ ایمن اردگان سے ملاقات کی اور خاتون اول ایمان اردوان کی طرف سے اس ملاقات کی تصویریں شیئر کرنے کے بعد عامر خان تنقید کے نشانے پر آگئے ہیں۔

    بھارتی انتہا پسند عوام کو یہ ملاقات ایک آنکھ نہیں بھائی کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کے ہٹائے جانے کے خلاف گزشتہ دنوں ترکی نے اپنا بیان دیا تھا۔

    تاہم اب اداکارہ کنگنا رناوت کی ٹیم نے بھی انتہا پسندی کا ثبوت دیتے ہوئے عامر خان کا ایک پرانا ویڈیو شیئر کرکے ان کے سیکولرازم پر تنقید کی ہے۔

    اس ویڈیو میں عامر خان یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو پوری سختی کے ساتھ اسلام پر عمل کرنے کی ہدایت دیں گے۔ دراصل عامر خان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا ہندو لڑکی سے شادی کرنے کے بعد انہیں کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی ٹیم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ہندو+مسلم= مسلم یہ تو شدت پسند ہے شادی کا نتیجہ صرف جین اور ثقافت کا مرکب نہیں ہے بلکہ مذہب کا بھی ہے۔ بچوں کو اللہ کی عبادت بھی سیکھائیں اور شری کرشن کی بھکتی بھی یہ سیکولرازم ہے؟ عامر خان۔
    https://twitter.com/KanganaTeam/status/1295287968777863169?s=19
    ایک اور ٹوئٹ میں کنگنا رناوت کی ٹیم نے کہا کہآپ تو سب سے زیادہ ٹولرینٹ تھے۔
    https://twitter.com/KanganaTeam/status/1295293116090523649?s=19
    آپ کب سے ہندوازم کے لئے انٹولرینٹ ہوگئے؟ ہندو ماؤں کی اولادیں جن کی رگوں میں شری کرشن اور شری رام کا خون بہہ رہا ہے سناتن دھرم، ہندوستانی ثقافت، یہاں کی تہذیب وثقافت جن کا ورثہ ہے، وہ صرف اور صرف اسلام کو فالو کریں گے، ایسا کیوں؟-

    واضح رہے کہ عامر خان کی تُرک خاتون اول کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے کےبعد بھارتی حکمران جماعت بی جے پی اور بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد نے بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ ایک طرف طیب اردوان کشمیر میں آرٹیکل 370 کے نفاذ پر پاکستان کا ساتھ دیتے ہوئے بھارت پر تنقید کرتے ہیں دوسری جانب ہمارے ہی اداکار اُن کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور تصاویر بنا رہے ہیں۔

    بھارتی جنتا پارٹی نے عامر خان نے سے ملاقات کی وضاحت مانگتے ہوئے یہ بھی کہا کہ عامر خان بتائیں کہ اس ملاقات کے پیچھے کیا مقصد تھا۔

    واضح رہے کہ عامر خان کی اپنی پروڈکشن میں بننے والی ’ لعل سنگھ چڈھا‘ امریکن ڈرامہ ’فارسٹ گم‘ کی کہانی پر مبنی فلم ہے فلم کی عکس بندی اب تک بھارت کے متعدد مقامات پر کی جا چکی ہے باقی شوٹنگ ترکی میں مکمل کی جا رہی ہے۔فلم میں عامر خان لعل سنگھ چڈھا کا کر دار ادا کر رہے ہیں جبکہ اُن کے ہمراہ کرینہ کپور مرکزی کردار میں نطر آئیں گی-

    بالی وڈ سُپر اسٹار عامر خان کی تُرکی خاتون اول سے ملاقات کی تصاویر وائرل

  • بھارتی لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ نے بالی وڈ میں اقربا پروری اور مافیا کی بحث کو خرافات قرار دیا

    بھارتی لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ نے بالی وڈ میں اقربا پروری اور مافیا کی بحث کو خرافات قرار دیا

    بھارتی لیجنڈری اور سینئیر اداکار 70 سالہ نصیر الدین شاہ نے بالی وڈ انڈسٹری میں اقربا پروری اور مافیا کی بحث کو غیر ضروری بکواس قرار دیا-

    باغی ٹی وی :بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے بعد سے اقربا پروپری کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی بالی وڈ شخصیات سمیت عوام کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں اقربا پروری اور مافیا کی وجہ سے اداکار ڈپریشن کا شکار ہو کر موت کو گلے لگا لیتے ہیں اس موضوع بہت سی معروف شخصیات نے بھی کُھل کر بات کی اور بالی وڈ کی کئی معروف شخصیات پر براہ راست الزامات بھی لگائے جبکہ کطھ لوگوں نے اس بحث کو فضول قرار دیتے ہوئے بالی وڈ میں مافیا اور اقربا پروری کی نفی کی جس میں لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ بھی شامل ہیں-

    حال ہی میں انڈیا ٹوڈے کو دیئے گئے انٹرویو میں نصیر الدین شاہ نے با لی وڈ میں مافیا کے ہونے اور اقربا پروری، مافیا، ان سائیڈر ،آؤٹ سائیڈر اور سوشانت سنگھ کی خود کشی کیس جیسے موضوعات پر بات کی اور اس بحث کو چند لوگوں کے ذہن کی تخلیق قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کوئی بھی مافیا نہیں ہے یہ سب کچھ کم تعلیم یافتہ اور پریشانی میں مبتلا افراد کے ذہن کی خرافات ہیں۔

    انہوں نے سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے پر بات کی کہا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات اب کسی طرح کا ریئلٹی ٹی وی شو ہے۔ کیا آپ بالکل اس کی پیروی کرتے رہے ہیں؟ اس میں سیاست شامل ہے ، کچھ میڈیا ہاؤسز کی بے حسی کوریج اور ان لوگوں کا ماننا ہے کہ وہ سوشانت تحریک کے اس بڑے انصاف میں شریک ہیں-

    انہوں نے نوجوان اداکار کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بولی وڈ کا روشن ستارہ بھی قرار دیا اور کہا کہ ان کی خودکشی کو بہانہ بنا کر کچھ لوگ اپنے ذہنی مسائل میڈیا کے سامنے رکھ رہے ہیں۔

    انہوں نے اپنے انٹرویو میں کسی کا نام لیے بغیر کچھ فلمی شخصیات کو کم تعلیم یافتہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ہی لوگ با لی وڈ میں ’مافیا‘ اور ’اقربا پروری‘ کی باتیں کرتے ہیں اور لوگ ان پر یقین کرتے ہیں۔

    اداکار نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ اقربا پروری جیسی بحث کچھ لوگوں کی تخلیق ہےجو ہر بات کو اپنے اوپر لے جاتے ہیں میں اس اندرونی آؤٹ سائیڈر بکواس کو نہیں سمجھتا ہوں جو چل رہا ہے۔ میرا مطلب ہے کہ ، یہ بہت ہی بکواس ہے اور ہمیں اس کو ختم کرنا چاہئے۔ میں ، جو ایک اداکار کی حیثیت سے محفوظ خوشگوار زندگی گزار چکا ہوں ، اپنے بیٹے کو بھی اسی پیشہ میں جانے کی ترغیب نہیں دوں گا کیا؟

    انہوں نے اس بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کیا کوئی صنعتکار یہ نہیں کرے گا ، کیا وکیل نہیں کرے گا ، کیا ڈاکٹر ایسا نہیں کرے گا؟ کیا کوئی ایسا نہیں کرے گا؟ آپ کا مطلب یہ ہے کہ نصرت فتح علی خان کی اولاد کو گلوکار نہیں بننا چاہئے تھا؟ کیونکہ وہ ایک ستارہ تھا اور جیسا کہ ہم دیکھ چکے ہیں ، کئی نسلوں سے یہ ثابت ہوا کہ اقربا پروری آپ کو ایک خاص مقام پر پہنچا دیتا ہے اس کے بعد آپ خود ہوں گے اور اس کے بعد اگر آپ کے پاس یہ نہیں ہے کہ آپ چلتے رہیں۔ رابطوں کی مقدار آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ دنیا کے ہر شعبے میں موجود لوگوں کے بچے اسی شعبے میں آتے ہیں اور یہ دنیا کی قدیم رسم ہے۔

    اداکار نے کہا کہ اگر ان کے بیٹوں کو کوئی اداکاری کرنے کا موقع دیتا ہے تو اس پر اعتراض کیوں؟اگر کوئی ان کے بیٹوں کو اداکاری کا موقع دے رہا ہے تو وہ اس لیے نہیں دے رہا کہ وہ ان کے بیٹے ہیں بلکہ وہ ان میں کچھ خصوصیات دیکھ کر انہیں چانس دے رہا ہے اور جب انہیں چانس مل جائے تو اسے اقربا پروری کہنا غلط ہے۔

    انہوں نے مافیا کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب کہا کہ با لی وڈ میں کسی قسم کا کوئی ’مافیا‘ موجود نہیں ہے اگر کوئی ’مافیا‘ موجود ہوتی تو انہیں بھی کام سے روکتی۔

    نصیرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں اوم پوری جیسے غیر فلمی خاندان سے وابستہ افراد بھی مقبول اداکار بنے اور انہیں بھی آج تک کسی نے کسی کام سے نہیں روکا اور نہ ہی کوئی ان کے فلمی کام کے آڑے آیا بالی وڈ میں ’مافیا اور اقربا پروری‘ ایسا کچھ نہیں ہے یہ سب باتیں کچھ کم تعلیم یافتہ لوگوں کے ذہن کی تخلیق ہیں۔

    سینئیر اداکار کا کہنا تھا کہ موجود دور میں تھوڑی بہت ڈپریشن ہر کسی کو ہے اور ایسے ہی افراد اپنی ڈپریشن کی وجہ سے میڈیا کے سامنے اپنی خرافات کو لاتے ہیں۔

    خیال رہے کہ نصیرالدین شاہ نے 1965 کے بعد بطور چائلڈ آرٹسٹ ہی کام شروع کیا تھا اور انہوں نے اب تک 250 سے زائد فلموں میں ہر طرح کے کردار ادا کیے ہیں۔

    بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں پاکستانی اداکار حسن خان مرکزی کردارادا کریں گے

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

    ویویک اوبرائے نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ کو قرار دیا

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی 50 خواہشات

    سوشانت سنگھ کی موت کی ذامہ دار بالی وڈ انڈسٹری ہے بھارتی عوام

    ڈپریشن حقیقت ہے مذاق نہیں براہ کرم اسے سنجیدہ لیں عمران عباس

    اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشانت سنگھ کی افسوسناک موت کے حوالے سے فلم انڈسٹری کی جانب…

    انسان کے لیے اُس کا ذہنی سکون اور دماغی صحت دُنیاوی شہرت، دولت اور کامیابی سے بڑھ…

    سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر پاکستانی فنکاروں کا افسوس کا اظہار

    بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    سوشانت سنگھ کی مبینہ خودکشی پر بالی وڈ شخصیات غمزدہ

    خوشی, آسودگی, سکون اور خودکشی!!! سوشانت سنگھ کی خودکشی سے متعلق لکھا گیا بلاگ…

    اور سرفراز دھوکہ دے گیا ، خود کشی کے خلاف فلم بنانے والے نے خودکشی کر لی بقلم

  • بالی وڈ اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی

    بالی وڈ اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی

    نئی دہلی:بالی وڈ اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی،اطلاعات کے مطابق بھارتی اداکارسلمان خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی، فرید آباد پولیس نے شارپ شوٹر سمیت 4افراد کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق پولیس نے بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے شارپ شوٹرکو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ۔

    فریدآباد پولیس کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ کے ایک شارپ شوٹر نےایک چونکا دینے والا انکشاف کیا۔پولیس کے مطابق اس نے سلمان خان کے باندرا کی رہائش گاہ کے قریب بھارتی اداکار کو قتل کرنے کے مقصد سے ایک گھر کرائے پر حاصل کیا اور دو دن تک اس علاقے میں گشت کرتا رہا۔ اس نے یہ کام بشنوئی اور سمپت نہرہ کے کہنے پر کیا ، تاہم وہ کورونا وائرس کی وجہ سے یہ کام نہ کر سکے ۔

    ملزم سمپت نہرا 2018ء میں سلمان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی میں گرفتار ہو چکا ہے۔ پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر سنپت نہرا اداکار کو لارینس بشنوئی کے کہنے پر قتل کرنا چاہتے تھے، کیوں کہ لارینس سلمان خان کو جنوری میں قتل کرنے کی دھمکی دے چکاتھا۔

    حیدرآباد سے گرفتار کیے گیے سنپت نہرا نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 2 ماہ تک سلمان خان کے گھر کی ریکی کرنے سمیت ان کے آنے جانے اور گھر کی سیکیورٹی سے متعلق بھی معلومات حاصل کرلی تھی۔ ملزم نے اس سے قبل اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اس نے سلمان خان کو عین اس وقت قتل کرنے کی منصوبہ بندی بھی بنا لی تھی جب وہ نایاب کالے ہرن کے شکار کیس میں رواں برس اپریل میں 2 دن جیل میں گزارنے کے بعد گھر واپس آئے تھے۔

    ملزم نے سلمان خان کو عین اس وقت قتل کرنے کا منصوبہ بھی بنا رکھا تھا، جب اداکار جیل سے رہائی کے بعد ممبئی میں اپنے گھر کی بالکونی سے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر جواب دے رہے تھے، تاہم ملزمان اپنے مقصد میں ناکام رہے۔