Baaghi TV

Category: شوبز

  • اعلیٰ سول ایوارڈ کیلئے نامزدگی پر سکینہ سموں کا خوشی کا اظہار

    اعلیٰ سول ایوارڈ کیلئے نامزدگی پر سکینہ سموں کا خوشی کا اظہار

    صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے 148 ملکی غیر ملکی مختلف شخصیات کو اعلیٰ سول ایوارڈز دینے کا اعلان کیا گیا ہے –

    باغی ٹی وی : یوم آزادی 2020 کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی 184 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے-

    یہ ایوراڈز آئندہ سال 23 مارچ کو یوم پاکستان پر نوازے جائیں گے-

    صدر مملکت نے غیلر ملکی شخصیات کے علاوہ میوزک، اداکاری، ادب اور دیگر فنون لطیفہ کے شعبہ جات سے بھی متعدد شخصیات کو ایوارڈز کے لیے نامزد کیا ہے جن میں سکینہ سموں بھی شامل ہیں –

    پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی فنکارہ نے پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کے ساتھ اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CD3mziDFtXK/?igshid=1kqzqptl8lxww
    سکینہ سموں نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پیارے پاکستان میں آپ کو اس قیمتی یوم آزادی پر سلام پیش کرتا ہوں۔

    اعلیٰ سول ایوارڈ کے لئے نامزد کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سکینہ سموں نے لکھا کہ میں حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ اس نے تفریحی دنیا میں میری خدمات کے لئے مجھے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ میں اس اعزاز کی پورے دل سے قدر کرتی ہوں۔ تب میں 2011 میں تب میں مغلوب ہوگئی تھا جب مجھے تمغہ امتیاز ملا تھا۔ میں اب خوش ہوں۔ انہوں نے لکھا کہ "جتنے زیادہ ایوارڈ اپنے نا م کریں گے آپ کے لئے اتنی ہی ذمہ داریاں زیادہ ہوں گے۔”

    ہدایتکارہ نے لکھا کہ میں ہمیشہ ایوارڈز اور اس کے ساتھ ساتھ آنے والی ذمہ داریوں کا احترام کرتی رہوں گی ۔ انشاء اللہ.

    انہوں نے لکھا کہ میں پی ٹی وی کی بہت مشکور ہون میں کراچی ٹی وی کے صحن میں پلی بڑھی ہوں۔ میں نے اپنے تخیل سے پرے بہت کچھ سیکھا-

    سکینہ سموں نے کہا کہ اگر مجھے پھر سے یہ کام کرنا پڑا تو میں پی ٹی وی کے اس دور میں واپس چلی جاؤں گی۔ میں اپنے ناٹک رنگ کے دن کو کبھی نہیں بھولوں گی جس نے مجھے یہ سکھایا تھا کہ کس طرح تصور کرنا ہے اور چیزوں کو مختلف طرح سے دیکھنا ہے۔ میں نے وہاں کچھ آفاقی اصول سیکھے جو میں آج بھی لاگو خود پر لاگو کرتی ہوں۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ملنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ہمایوں سعید

    پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز کے لئے نامزد ہونے پر علی ظفر اللہ تعالیٰ اور حکومت کے شُکر گُزار

    میوزک، اداکاری، ادب سمیت 184 ملکی اورغیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز دینے کا اعلان

  • تُرک فنکاروں کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے پیغام

    تُرک فنکاروں کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے پیغام

    اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سیریز ارطغرل غازی کے فنکاروں نے گزشتہ روز جمعہ کو پاکستانی قوم کو 74ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے۔

    باغی ٹی وی : تُرک ڈراموں اور فلموں کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہےمگر جو مقبولیت ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ جسے ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے کو ملی اس کی مثال نہیں ملتی۔ اسے دنیا کے کم و بیش ساٹھ ( 60 ) ممالک میں ڈب کر نے کے بعد اب پاکستان میں بھی نشر کیا جا رہا ہے اس ڈرامے نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتہائی مقبولیت حاصل کی ہے پاکستان میں نہ صرف اس ڈرامے کولوگ بے تحاشہ پسند کررہے ہیں بلکہ ڈرامے کے اداکاروں کو بھی بے حد شہرت ملی ہے-

    یوم آزادی کے موقع پر ایسرا بلجیک نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں ایسرا بیلجک ہوں اور 14 اگست کے موقع پر آپکو اپنی جانب سے جشن آزادی کی مبارکباد دینا چاہتی ہوں پاکستان زندہ باد۔
    https://www.instagram.com/p/CD12Z7gAwxK/?igshid=1o4nd5ztsk7we
    ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار انجن التان نے بھی جشن آزادی کے موقع پر پاکستان میں موجود تمام مداحوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی تھی۔
    https://www.instagram.com/p/CD12KkDgywh/?igshid=16vc795h6g9xc
    انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کی قومی زبان اردو میں جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام اہل پاکستان کو جشن آزادی مبارک۔

    ارطغرل غازی کے ایک اور اہم کردار تُرگت الپ (جنگیز جوشقون) نے بھی جشن آزادی کے موقع پر پاکستان میں موجود تمام مداحوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی تھی۔
    https://www.instagram.com/p/CD5QQ6XBaMO/?igshid=1jrm1vls6rzrq
    انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا میرے دوسرے ملک پاکستان کو جشن آزادی مُبارک-

    ہم سب کو متحد اور یکجا ہونا چاہیے کیونکہ اتحاد ہی ہے جو ایک قوم کو عظیم بناتا ہے عائزہ خان

    ارطغرل غازی کی تلوار اب آپ کی ہوسکتی ہے

  • حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ملنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے  ہمایوں سعید

    حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ملنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ہمایوں سعید

    صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے 148 ملکی غیر ملکی مختلف شخصیات کو اعلیٰ سول ایوارڈز دینے کا اعلان کیا گیا ہے –

    باغی ٹی وی : یوم آزادی 2020 کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی 184 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے-

    یہ ایوراڈز آئندہ سال 23 مارچ کو یوم پاکستان پر نوازے جائیں گے-

    صدر مملکت نے غیلر ملکی شخصیات کے علاوہ میوزک، اداکاری، ادب اور دیگر فنون لطیفہ کے شعبہ جات سے بھی متعدد شخصیات کو ایوارڈز کے لیے نامزد کیا ہے جن میں ہمایوں سعید بھی شامل ہیں –

    پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے فنکار نےپاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے اللہ تعالیٰ اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

    اداکار و ہدایتکار ہمایوں سعید نے حاصل کرنے والی تمام کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی اداکار نے لکھا کہ بے شمار نعتوں کے لیے وہ اللہ تعالیٰ کے بے حد شکر گزار ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CD3m1sSpuIy/?igshid=1nidx204usen1
    ہمایوں سعید نے لکھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ملنا اُن کے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ۔

    ہمایوں سعید نے اپنی پوسٹ میں اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کے پیار حوصلہ افزائی اور تعریف کا بہت شکریہ ۔

    اس سے قبل ہمایوں سعید نے یوم آزادی کے موقع پر انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی تھی اداکار نے لکھا تھا کہ اے وطن پیارے وطن … اللہ ہمارے پیارے پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے۔ ہم ہمیشہ اس کے وفادار رہیں ، اس کی حفاظت کریں اور اس کی خوشحالی کے لئے جدوجہد کریں۔ یوم آزادی مبارک. پاکستان زندہ باد!
    https://www.instagram.com/p/CD3W93LJ5Ab/?igshid=o43wfn27q4lt

    میوزک، اداکاری، ادب سمیت 184 ملکی اورغیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز دینے کا اعلان

    ہم سب کو متحد اور یکجا ہونا چاہیے کیونکہ اتحاد ہی ہے جو ایک قوم کو عظیم بناتا ہے عائزہ خان

    پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز کے لئے نامزد ہونے پر علی ظفر اللہ تعالیٰ اور حکومت کے شُکر گُزار

  • پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز کے لئے نامزد ہونے پر علی ظفر اللہ تعالیٰ اور حکومت کے شُکر گُزار

    پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز کے لئے نامزد ہونے پر علی ظفر اللہ تعالیٰ اور حکومت کے شُکر گُزار

    صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے 148 ملکی غیر ملکی مختلف شخصیات کو اعلیٰ سول ایوارڈز دینے کا اعلان کیا گیا ہے –

    باغی ٹی وی : یوم آزادی 2020 کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی 184 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے-

    یہ ایوراڈز آئندہ سال 23 مارچ کو یوم پاکستان پر نوازے جائیں گے-

    صدر مملکت نے غیلر ملکی شخصیات کے علاوہ میوزک، اداکاری، ادب اور دیگر فنون لطیفہ کے شعبہ جات سے بھی متعدد شخصیات کو ایوارڈز کے لیے نامزد کیا ہے جن میں گلوکار علی ظفر بھی شامل ہیں –

    پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے فنکار نےپاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے اللہ تعالیٰ اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

    گلوکار علی ظفر نے قائد اعظم کے مزار کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ’پرائیڈ آف پرفارمنس‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے –
    https://www.instagram.com/p/CD3WLjvFn3o/?igshid=ckl5ajjxxzs4
    انہوں نے مداحوں سے ملنے والے پیار اور کامیابیوں پراللہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے شائقین اور مددگاروں کی جانب سے ملنے والے اس پیار کے ہمیشہ مقروض رہیں گے وہ اللہ تعالیٰ کے عاجزی اور انکساری کے ساتھ شکر گزار ہیں۔

    علی ظفر نے اپنی ایک اور پوسٹ میں مداحوں سے اپنے فلاحی ادارے کے لئے عطیات دینے کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ وعدہ کے مطابق
    خدا کے فضل سے ہم نے یوم آزادی کی تعطیلات کے دوران فاریکس بروکر اوکٹافکس_وفیشل / https://www.octafx.com/ کے تعاون سے 1000 رشین اور مالی امداد تقسیم کرنے کے بعد 10،000 خاندانوں کی مدد کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔
    https://www.instagram.com/tv/CD3nMQrlSOW/?igshid=1ms0qeefqnjv1
    گلوکار نے لکھا کہ ہم نے خاص طور پر اپنی ٹرانسجینڈر برادری پر توجہ مرکوز کی ، مستحق موسیقاروں اور اقلیتوں پر توجہ دی کیونکہ مجھے پختہ یقین ہے کہ ہمیں انھیں اس معاشرے کا جتنا حصہ محسوس کرنے کی ضرورت ہے اس کی ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

    علی ظفر نے لکھا کہ میں اپنے ملک اور اس کے عوام کی خدمت کے لئے اپنی پوری کوشش کروں گا لیکن میں آپ کی مدد کے بغیر یہ کام نہیں کرسکتا۔ انہوں نے مداحوں سے مدد کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بھی علی ظفر فاؤںدیشن کو عطیہ کرکے ہماری مدد کر سکتے ہیں-

    میوزک، اداکاری، ادب سمیت 184 ملکی اورغیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز دینے کا اعلان

    ہم سب کو متحد اور یکجا ہونا چاہیے کیونکہ اتحاد ہی ہے جو ایک قوم کو عظیم بناتا ہے عائزہ خان

  • میوزک، اداکاری، ادب سمیت 184 ملکی اورغیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز دینے کا اعلان

    میوزک، اداکاری، ادب سمیت 184 ملکی اورغیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز دینے کا اعلان

    اسلام آباد:صدر پاکستان عارف علوی نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی 184 ملکی اورغیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز دینے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی: سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز کے لئے نامزد 184 شخصیات کو آئندہ سال 23 مارچ کو یوم پاکستان پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ایوارڈز کے لیے منتخب کی گئی شخصیات میں انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی غیر ملکی شخصیات بھی شامل ہیں۔

    صدر پاکستان نے جہاں غیر ملکی شخصیات کو ایوارڈز کے لیے نامزد کیا ہے، وہیں صدر مملکت نے میوزک، اداکاری، ادب اور دیگر فنون لطیفہ کے شعبہ جات سے بھی متعدد شخصیات کو ایوارڈز کے لیے نامزد کیا ہے۔

    جبکہ صدر مملکت نے نشان امتیاز ایوارڈ کے لیے معروف مصور مرحوم صادقین نقوی، پروفیسر شاکر علی، مرحوم ظہور الحق، لیجنڈ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین، ڈاکٹر جمیل جالبی، مرحوم محمد جمیل خان اور مرحوم شاعر احمد فراز کو منتخب کیا ہے۔

    دوسری جانب صدر مملکت نے ستارہ امتیاز کے لیے ادکارہ بشریٰ انصاری، اداکار طلعت حسین، آرٹسٹ محمد عمران قریشی، ڈرامہ نگار سلطانہ صدیقی، اداکار سید فاروق قیصر اوراینکر پرسن نعیم الطاف بخاری کو منتخب کیا ہے۔

    صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ایوارڈ کے لیے مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل، اداکارہ سکینہ سموں، ہمایوں سعید، گلوکار علی ظفر، گلوکار محمد علی شہکی، گلوکارہ مرحومہ مہہ جبین قزلباش، اداکار نعمت اللہ الیاس نعمت، اداکارہ صائمہ شاہ الیاس ریشم، آنجہانی گلوکار کرشن جی، گلوکارہ حنا نصر اللہ، موسیقار دریان خان، موسیقار ذوالفقار علی، آرٹسٹ ڈاکٹر عبدالقدوس عارف، لکھاری سرمد صحبائی، لکھاری ماہتاب محبوب، مرزا اطہر بیگ، اباسین یوسف زئی اور تاج جویو سمیت دیگر آرٹسٹوں کو بھی منتخب کیا ہے۔

  • ہم سب کو متحد اور یکجا ہونا چاہیے کیونکہ اتحاد ہی ہے جو ایک قوم کو عظیم بناتا ہے  عائزہ خان

    ہم سب کو متحد اور یکجا ہونا چاہیے کیونکہ اتحاد ہی ہے جو ایک قوم کو عظیم بناتا ہے عائزہ خان

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے جشن آزادی کے موقع پر سفید لباس میں اپنی دلکش تصاویر کے ساتھ یوم آزادی کا پیغام شیئر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ عائزہ خان نے پاکستان کے جشن آزادی مناتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مادر ملت فاطمہ جناح سے متاثر ہو کر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کو آزادی کی مبارکباد بھی دی ۔

    عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کا خواتین کی ملک و قوم کی ترقی میں کردار کی اہمیت سے متعلق قول بھی لکھا گیا ۔
    https://www.instagram.com/p/CD36wIfBfyP/?igshid=qws5bh2lshvl
    https://www.instagram.com/p/CD37H34BTNx/?igshid=19nd12cbh5vls
    https://www.instagram.com/p/CD39QBkh-VQ/?igshid=snapq53slc9r
    عائزہ خان نے قائد اعظم کا قول لکھا کہ کوئی بھی قوم عظیم اور اونچا مقام حاصل نہیں کر سکتی جب تک کہ اُس قوم کی خواتین اپنے مردوں کے شانہ بشانہ نہ کھڑی ہوں –

    عائزہ خان نے مزید لکھاتھا کہ عورتوں کو اپنا ایک الگ مقام بنانا چاہیے مگر ساتھ میں اپنے مردوں اور دیگر عورتوں کی حوصلہ افزائی بھی کرنی چاہیے ۔

    اداکارہ لکھا کہ ہم سب کو متحد اور یکجا ہونا چاہیے کیونکہ اتحاد ہی ہے جو ایک قوم کو عظیم بناتا ہے۔

    عائزہ خان نے اپنی پوسٹ کی آخر میں بتایا کہ انہوں نے یہ سفید جوڑا اور یہ تصاویر فاطمہ جناح سے متاثر ہو کر بنائی ہیں۔

    کراچی آرٹس کونسل نے یوم آزادی کے حوالے سے ملی نغمہ ’زندگی ہے پاکستان‘ ریلیز کر دیا

    جشن آزادی کے حوالے سے راجہ ریپسٹار کا نیا گیت ریلیز

    شفقت امانت علی کا یوم آزادی کے حوالے سے نیا گیت ریلیز

  • یوم آزادی کے موقع پر برطانیہ میں ایشین بینڈ V2 نے اپنے بینڈ کو لانچ کردیا

    یوم آزادی کے موقع پر برطانیہ میں ایشین بینڈ V2 نے اپنے بینڈ کو لانچ کردیا

    یوم آزادی کے موقع پر برطانیہ میں ایشین بینڈ V2 نے اپنے بینڈ کو لانچ کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر ، برطانوی ایشین بینڈ وی 2 یوکے نے 14 اگست 2020 کو اپنا بینڈ لانچ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی اطلاعات کے مطابق ، جہاں دنیا بھر کے پاکستانی اور دوسرے لوگ پاکستان کا یوم آزادی منا رہے ہیں۔ خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانی جو کرونا وبا کے وجہ سے مشکل کا شکار تھے، ان سب کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ 14 اگست کو برطانوی ایشین بینڈ وی 2 برطانیہ سے اپنا بینڈ لانچ کررہا ہے۔

    اس بینڈ میں ، وہ پوری دنیا میں پاکستانی پاپ اور راک میوزک کو فروغ دیں گے۔ ہدایتکار اور اداکار فراز احمد موسیقی میں واپس آگئے ہیں ، بینڈ کے ساتھ بطور مرکزی گلوکار اور گٹارسٹ شامل ہیں۔ بینڈ کے باقی ممبر فرخ خان ، سڈرک ، فرانکو اپنے میدان میں مہارت رکھتے ہیں۔

    انہوں نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ وہ موسیقی کے شائقین کے لئے اپنا بینڈ V2 لانچ کررہے ہیں۔ برطانوی ایشین بینڈ پہلی بار برطانیہ اور یورپ میں راک اور پاپ میوزک کو فروغ دے گا۔

    بینڈ کے ممبران میں فراز احمد بطور لیڈ گلوکار اور گٹارسٹ ، فرخ خان کی بورڈ کی حیثیت سے ، فرانسسکو بیس گٹارسٹ کے طور پر اور سڈرک المیڈا ڈرمر کے طور پر شامل ہوں گے۔ فراز احمد بینڈ کے پروڈیوسر اور ہدایتکار ہوں گے۔

    گلوکار فراز احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ بینڈ 14 اگست کے موقع پر شروع کیا ہے خصوصا اس لئے کہ ہم پاکستانی موسیقی کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہتے ہیں۔ پاکستانی بینڈ جنون اور وائٹل سگنز اور دوسرے پاکستانی بینڈ اتنے ہی مشہور ہیں جتنے کہ وہ پاکستان میں ہیں لیکن میوزک کو یہاں پروموٹ نہیں کیا جاتا جب کہ ہم اس طرح کی میوزک کو فروغ دینا چاہتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس بھی ایسا بینڈ ہے جو نرم ہاتھوں والا پاپ میوزک کرتا ہے۔ اور ہم اپنے تیار کردہ گانے بھی جاری کریں گے۔

    فراز احمد نے کہا ، "اس بینڈ کو فروغ دینے کے لئے ہم برطانیہ ، امریکہ اور یورپ جائیں گے۔ اس کے علاوہ ، کینیڈا نے بھی یہ بینڈ لانچ کیا ہے۔

    بینڈ کے ممبر فرخ خان نے کہا کہ یہاں پاکستانی بینڈ اور میوزک بہت مشہور ہیں لیکن بدقسمتی سے یہاں پروموشن نہیں کیا گیا لیکن اب ہمارا وی 2 بینڈ پاکستانی گانوں کو فروغ دے گا۔ ہم یہ بینڈ پاکستان کے یوم آزادی پر لانچ کریں گے۔

    گٹارسٹ فرانسسکو کا کہنا ہے کہ وی 2 بینڈ ایک راک اسٹار بینڈ ہے جس کے ذریعے ہم پاکستانی موسیقی کو فروغ دیں گے۔ پاکستانی گانے بہت دل کو چھونے والے ہیں ، لہذا ہم پاکستانی گانوں کو وی 2 بینڈ کے ذریعے فروغ دیتے ہیں جس کے لئے ہم ، وی 2 ، بینڈ 14 اگست کو لانچ کریں گے۔

    ادھر ، ڈھولک سنڈرک المیڈا نے بھی بینڈ کے لئے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ 53 سالوں سے ڈرمر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن وہ وی 2 بینڈ کا حصہ بننے میں بہت پرجوش ہیں

  • یوم آزادی کے دن برطانوی ایشین بینڈ وی ٹو برطانیہ میں اپنا بینڈ لانچ کرے گا

    یوم آزادی کے دن برطانوی ایشین بینڈ وی ٹو برطانیہ میں اپنا بینڈ لانچ کرے گا

    پاکستان کی 73ویں یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست 2020 کو برطانوی ایشین بینڈ وی 2 برطانیہ نے اپنا بینڈ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی :جہاں دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں سمیت دیگرعوام پاکستان کا یوم آزادی منا رہی ہیں۔ خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانی جو والمگیر وبائی امراض کے آغاز سے ہی ایک کے بعد ایک بدقسمت خبریں وصول کرتے آرہے ہیں۔ ان سب کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ 14 اگست کو ، برطانوی ایشین بینڈ وی 2 برطانیہ سے اپنا بینڈ لانچ کررہا ہے –


    اس بینڈ میں وہ پوری دنیا میں پاکستانی پاپ اور راک میوزک کی تشہیر کریں گے۔ ہدایتکار و اداکار فراز احمد موسیقی میں واپس آگئے ہیں ، اس بینڈ کے ساتھ بطور مرکزی گلوکار اور گٹارسٹ شامل ہیں۔ بینڈ کے باقی ممبر فرخ خان ، سڈرک ، فرانکو اپنے فیلڈ میں انتہائی پیشہ ور ہیں۔

    انہوں نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بتایا کہ وہ موسیقی کے شائقین کے لئے ایک وی 2 نامی اپنا بینڈ لانچ کر رہے ہیں یہ برطانوی ایشین بینڈ پہلی بار برطانیہ اور یورپ میں راک اور پاپ میوزک کو فروغ دے گا-


    بینڈ ممبران میں فراز احمد بطور لیڈ سنگر اور گٹارسٹ ، فرخ خان بطور کی بورڈ ،فرانسسکو بطور بیس گٹارسٹ جبکہ سڈریک المیڈا بطور ڈرمر اس بینڈ میں پارٹیسیپیٹ کریں گے- اس بینڈ میں پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے فرائض فراز احمد سر انجام دیں گے-

    گلوکار فراز احمد کا کہنا تھا کہ اس بینڈ کو انہوں نے 14th اگست کے موقع پر خا ص طور پر اس لیے لانچ کیا ہے کیونکہ ہم۔چاہتے ہیں کہ پاکستان کے میوزک کو ہم۔زیادہ سے زیادہ پروموٹ کریں پاکستانی بینڈ جنون اور وائٹل سائنز اور دیگر دوسرے پاکستانی بینڈز یو کے اور یورپ میں اتنے مقبول ہیں جتنے پاکستان میں ہیں لیکن یہاں میں میوزک کو پروموشن نہیں ملتی ہے جبکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہم اس طرح کے میوزک کو آگے کریں کیونکہ ہم۔لوگوں کا بھی جو بینڈ ہے وہ سوفٹ اہینڈ پاپ میزک کرتا ہے اور ہم۔اپنے لود کے بنائے گیے گانے بھی ریلیز کریں گے-

    فراز احمد نے کہا کہ اس بینڈ کو۔پروموٹ کریں ہم یو کے امریکہ اور یورپ بھی جائیں گے علاوہ ازیں۔کینیڈا بھی اس بینڈ کی۔لانچنگ ہوئی ہے

    بینڈ کے ممبر فرخ خان کا کہنابتھا کہ پاکستانی بینڈز اور میوزک یہاں پر بہت مقبول ہے لیکن بد قسمتی سے یہاں اسے پروموٹ نہیں کیا جا تا لیکن اب ہمارا وی ٹو بینڈ پاکستانی گانوں کو پروموٹ کرے گا اس بینڈ کو ہم پاکستان کے یوم آزادی کے دن لانچ کریں گے۔

    گٹارسٹ فرانسسکو کا کہناتھا وی ٹو بینڈ ایک راکسٹار بینڈ ہے اس کے ذریعے ہم۔پاکستانی میوزک کو پروموٹ کریں گے۔پاکستانی گانے بہت ہی دل۔کو چھو لینے والےہوتے ہیں تو ہم وی ٹو بینڈ کے ذریعے پاکستانی گانوں کو۔پروموٹ کریں جس کے لیے ہم وی ٹو بینڈ 14th اگست کو لانچ کریں گے۔

    جبکہ ڈرمر سڈریک المیڈا نے بھی بینڈ کے لیے بھر پور جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ 53 سال سے بطور ڈرمر اپنی۔خدمات سرانجام دے رہے ہیں لیکن وی ٹو بینڈ کا۔حصہ بن کر بہت پرجوش ہیں۔

    جشن آزادی کے حوالے سے راجہ ریپسٹار کا نیا گیت ریلیز

    شفقت امانت علی کا یوم آزادی کے حوالے سے نیا گیت ریلیز

    پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

    کراچی آرٹس کونسل نے یوم آزادی کے حوالے سے ملی نغمہ ’زندگی ہے پاکستان‘ ریلیز کر دیا

  • اسلام آباد میں مندر کے قیام کے خلاف ٹک ٹاکر کی بغاوت کی کال

    اسلام آباد میں مندر کے قیام کے خلاف ٹک ٹاکر کی بغاوت کی کال

    رواں سال جون میں حکومت نے اسلام آباد میں ہندوؤں کے مندر کی تعمیر کی بنیاد رکھی تھی جس پر بعض لوگوں نے تو حکومت کا ساتھ دیا تھا لیکن مذہبی شخصیات اور عوام سمیت کئی معروف شخصیات نے اس بات پر کافی احتجاج کیا تھا-

    باغی ٹی وی: حکومت کی جانب سے ہندوؤں کے لئے مندر تعمیر کرنے کی بنیاد رکھی گئی تھی جس پر مذہبی شخصیات اور عوام سمیت کئی معروف شخصیات نے اس بات پر کافی احتجاج کیا تھا جبکہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عام شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے اس فیصلے کا بائیکاٹ کرتے ہیں اور وہ جو پیسہ حکومت مندر کی تعمیر کے لئے خرچ کرے گی وہ عوام کا پیسہ ہے اور وہ اپنے پیسے کو مندر کی تعمیر پر خرچ نہیں ہونے دیں گے-

    باغی ٹی وی سے مزید کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا جبکہ مندر غیر ضروری بھی ہے کیونکہ چند ہندو آباد ہیں اسلام آباد میں، اور اسلام میں یہ حکومت کیلئے جائز بھی نہیں ہے ۔پھر کیوں یہ حکومت ان کے غم میں گھلی جاتی ہے ؟ یہ ملک کلمہ کی بنیاد پر ھاصل کیا گیا ہے اور اس میں مندر وغیرہ نہیں بننے دیں گے اگر ایسا ہی کرنا تھا تو اتنی قربانیاں دے کر ہمیں علیحدہ ملک حاصل کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی-

    اسلام آباد میں مندر کے قیام کے خلاف تاہم ان احتجاج کرنے والی شخصیات میں ایک ٹک ٹاکر کی بغاوت کی کال دی ہے-
    https://vm.tiktok.com/ZMJMkXmDo/
    ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ہم انشاءاللہ ہم کبھی بھی اسلامی ملک میں مندر نہیں بننے دیں گے چاہے گورنمنٹ جو بھی کر لے-ٹک ٹاکر کی اس ویڈیو کو 20 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا ہے 21 لاکھ سے زائد لوگ لائیک کر چُکے ہیں-

    ٹک ٹاکر کی اس ٹک ٹاک ویڈیو پر کسی حکومتی سوشل میڈیا ٹیم اور ذمہ داران کی جانب سے کوئی رد عمل نہیں سامنے آیا کسی حکومتی فرد نے اس ٹک ٹاکر کو جواب دینے کی کوشش کی نہیں تو سوال یہ اُٹھتا ہے کہ کیا کسی حکومتی ذامہ داران اور سوشل میڈیا ٹیم کی ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نظر نہیں ہے ؟کہ حکومت کے فیصلوں اور کاموں میں مداخلت کرتے ہوئےکون کیا بات کر رہا ہے؟

    حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے تو ہمیں حکومت کا ساتھ دینا چاہئے حریم شاہ

    پاکستان نے بیگو لائیو ایپ بلاک کر دی، فحش مواد پر ٹک ٹاک کو بھی وارننگ جاری

    ایک اور ٹک ٹاک سٹار کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو وائرل

    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا کی ٹک ٹاکر کی ویڈیو میں انٹری

    حاسدین میری تصویریں فوٹو شاپ کر کے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں جنت مرزا

    ٹک ٹاک بند ہوا تو خودکشی کر لیں گے، ٹک ٹاکرز کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    اسلام آباد میں مندر کا کام روکنے پر اُشنا شاہ نے قائد اعظم کا قول شئیر کر دیا

    میں تسلیم کرتا ہوں کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر مذہبی امتیاز موجود ہے حمزہ علی عباسی

  • نازیہ حسن کی برسی پر زوہیب حسن کا جذباتی پیغام

    نازیہ حسن کی برسی پر زوہیب حسن کا جذباتی پیغام

    برصغیر میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں شمار کی جانے والی پاکستان کی مقبول ترین پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو دنیا سے رخصت ہوئے 20 برس بیت گئے ہیں

    باغی ٹی وی : پاپ گلوکارہ کی 20 ویں برسی کے موقع پر ان کے بھائی زوہیب حسن نے نازیہ حسن کی تصویر کے ساتھ ایک پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

    سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں زوہیب حسن نے لکھا کہ میری پیاری بہن آج دنیا بھر میں آپ کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے جو صرف آپ کی حیرت انگیز موسیقی کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ آپ کی نرم دلی اور دوسروں کا خیال رکھنے والی شخصیت کی وجہ سے یاد کر رہے ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CD0G07zBQpn/?utm_source=ig_embed
    اپنے پیغام کے آخر میں زوہیب حسن نے لکھا کہ ’تمہارا بھائی تمہیں بہت یاد کرتا ہے۔

    نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں انہوں نے امریکن کالج آف لندن سے گریجویشن کیا اور پی ٹی وی کے مشہور پروگرام ’سنگ سنگ چلے‘ سے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا-

    1980ء میں پندرہ سال کی عمر میں وہ اس وقت شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئیں جب انہوں نے بھارتی فلم قربانی کا گیت آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے گایا اس کے بعد 1981 میں ریلیز ہونے والے نازیہ حسن کے پہلے البم ’ڈسکو دیوانے‘ نے انہیں مزید شہرت سے نوازا اور انہوں نے پاک و ہند کی نوجوان نسل کے مزاج پر گہرا اثر ڈالا۔

    نازیہ حسن اور ان کے بھائی زوہیب حسن نے 1982 میں بوم بوم ، 1986 میں ینگ ترنگ، 1987 میں ہاٹ لائن اور 1992ء میں کیمرا کیمرا کے ناموں سے چار البم ریلیز کئے جو بے حد مقبول ہوئے-

    بعد از وفات اُنہیں 2002میں حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔

    نازیہ حسن پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو کر 13 اگست 2000 کو محض پینتیس برس کی عمر میں اسانتقل کر گئیں لیکن ان کی موسیقی اور سریلی آواز کو آج تک مداح بھول نہیں پائے

    پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو دنیا سے رخصت ہوئے 20 برس بیت گئے