Baaghi TV

Category: شوبز

  • منال خان کا بھانجی امل کے لئے پیار بھرے پیغام کے منفرد انداز نے مداحوں کے دل جیت لئے

    منال خان کا بھانجی امل کے لئے پیار بھرے پیغام کے منفرد انداز نے مداحوں کے دل جیت لئے

    منال خان پاکستانی اداکارہ ایمن کی بیٹی امل کے دوپٹے پر لکھے ان کی خالہ اور اداکارہ منال کی جانب سے پیار بھرے پیغام نے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان کی جڑواں اداکار بہنوں منال اور ایمن میں دوستی اور پیار کے بارے میں تو سب جانتے ہیں لیکن جب سے منال خالہ بنی ہیں وہ اپنی ننھی بھانجی امل کے ساتھ اکثر اوقات کھیلتے اور وقت گزارنے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔

    عید الضحیٰ کے موقع پر جہاں سب فنکاروں نے اپنے بچوں کے ساتھ خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پراپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں وہیں ایمن نے بھی اپنے شوہر ادکار منیب بٹ اور بیٹی امل کے ساتھ اپنی خوبصورت تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CDW49JGD5Dl/?igshid=stat73r9gcaz
    https://www.instagram.com/p/CDYZZinDhQu/?igshid=14tn1heirwji8
    ایمن کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کی بیٹی امل کے دوپٹے پر ’ خالہ کی جان ‘ دو بار لکھا ہوا ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا ۔

    ایمن کی اس تصویر پر جہاں اداکارہ و ماڈل صدف کنول کی جانب سے بھی کمنٹ کیا گیا جبکہ ڈائریکٹر اریبہ حبیب نے بھی امل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اامل انہیں اتنی پیاری لگتی ہے کہ ایک دن اسے کڈنیپ کر لیں گی جس میں صدف نے امل کی تعریف کی وہیں صارفین کی طرف سے بھی اس تصویر کو خوب پسند کیا جا رہا ہے-


    ایمن خان انسٹاگرام اسکرین شاٹس

    عید کے موقع پر اداکاراؤں کے دلکش اور خوبصورت انداز

    عثمان خالد بٹ کی دلچسپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو عید کے موقع پر ایک ساتھ دیکھ کر مداح خوش ہو گئے

  • رابی پیر زادہ کا کچن میں کھانا پکانے میں مصروف خواتین کو خراج تحسین

    رابی پیر زادہ کا کچن میں کھانا پکانے میں مصروف خواتین کو خراج تحسین

    گذشتہ برس اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر اُن تمام خواتین کی قدر کریں جو کچن میں کھانا بنانے میں مصروف رہتی ہیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بھائی کے ہمراہ ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کے لئے ایک پیغام بھی شئیر کیا ہے-

    انہوں نے لکھا کہ ہر پاکستانی لڑکی کی کہانی ہے کہ جب اس کا کچن میں کام کر کے بُرا حال ہوتا ہے تو تب ہی بھائی کچن سے زبردستی نکال کر تصویر لیتے ہیں۔

    رابی پیرزادہ نے صارفین سے کچن میں عید کے موقع پر کام کرنے والی خواتین کی قدر کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے لکھا کہ اور پھر ہمارا سارادن کچن میں گزرتا ہے قدر کریں ان ماں بہنوں کی جن کا ہرتہوار آپ کے لئے کھانا بناتے اور آپ کا خیال رکھتے گزرتا ہے-

    انہوں نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ آیئے ایسے موقع پر خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں-

  • عید کے موقع پرعائشہ عمر کی والدہ کے ساتھ لی گئیں خوبصورت تصاویر کے سوشل میڈیا پرچرچے

    عید کے موقع پرعائشہ عمر کی والدہ کے ساتھ لی گئیں خوبصورت تصاویر کے سوشل میڈیا پرچرچے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائشہ عمر نے عید کے موقع پر لی گئیں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہیں خوب پسند کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : عائشہ عمر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنے بولڈ انداز اور پہناوے کی وجہ سے اکثر و بیشتر تنقید کا نشانہ بھی بنتی رہتی ہیں ۔عائشہ عمر نے عید الضحیٰ کے موقع پر لی گئیں اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جن میں وہ نہایت خوبصورتدکھائی دے رہی ہیں تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائشہ عمر نے کالے شلوار قمیص زیب تن کی ہوئی ہے جس پر لال اور نارنجی رنگ کی خوبصورت کڑھائی کی گئی ہے -کالی اور نارنجی رنگ کی چوڑیاں بھی پہن رکھی ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CDa1ft9jZhB/?igshid=1o2esyokwgtbs
    اداکارہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس خوبصورت جوڑے میں گھر میں عید منائی ۔

    اُن کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے اُن کے پہناوے خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں-


    عائشہ عمر انسٹاگرام سکرین شاٹس
    عائشہ عمر کی جانب سے شیئر کی گئی دوسری تصاویر میں میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ نظر آرہی ہیں جن میں اُن کا کہنا ہے کہ اُن کی والدہ عید کے موقع پر اُن کے ساتھ ہیں یہ اُن کے لیے بہترین عیدی ہے اُن کی نظر میں اس سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے-
    https://www.instagram.com/p/CDa4J2Ojd0S/?igshid=nrnah0hnxkg9
    عائشہ عمر نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ماما 20 سال کے بعد کراچی آئی ہیں اور اپنے خوبصورت ، پیارے آبائی شہر کو دیکھ کر گھبرا گئی ہیں ، جہاں وہ 60 اور 70 کی دہائی میں پلی بڑھیں تھیں ، کراچی میں پھیلتے ہوئےکچرے کے ڈھیر دیکھ کر ماما مایوس ہو گئیں ہیں-

    مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی ان تصاویر کو بھی خوب پسند کیا جا رہا ہےجن میں مداحوں کا کہنا تھا کہ عائشہ عمرکی والدہ بہت خوبصورت نظر آ رہی ہیں ۔


    عائشہ عمر انسٹاگرام سکرین شاٹ

    ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو عید کے موقع پر ایک ساتھ دیکھ کر مداح خوش ہو گئے

    عید کے موقع پر اداکاراؤں کے دلکش اور خوبصورت انداز

    عثمان خالد بٹ کی دلچسپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

  • فلک شبیر اور سارہ خان کی  سوشل میڈیا پر وائرل خوبصورت تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لئے

    فلک شبیر اور سارہ خان کی سوشل میڈیا پر وائرل خوبصورت تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لئے

    گذشتہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی خوبصورت جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کی عید کے دوسرے روز کی سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لئے-

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلک شبیر نے اہلیہ سارہ خان کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ محبت دے کر ہی محبت حاصل کی جاسکتی ہے۔


    فلک کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویروں کو مداح سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں اور صارفین نےا سے اس عید پر سوشل میڈیا کی سب سے حسین تصاویر قرار دیا-


    https://twitter.com/AlieshaAmjad/status/1289912151860158464?s=20


    https://twitter.com/BashirTuba/status/1289875039886561282?s=20


    دوسری جانب سارہ کان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تاویر شئیر کیں-
    https://www.instagram.com/p/CDYeY5ClVF7/?igshid=14no441qpd51u
    واضح رہے کہ 17 جولائی کو فلک شیر اور سارہ خان نے اچانک خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر مداحوں کو حیران کر دیا تھا فلک شبیر اور سارہ خان کی جوڑی کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

  • ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو عید کے موقع پر ایک ساتھ دیکھ کر مداح خوش ہو گئے

    ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو عید کے موقع پر ایک ساتھ دیکھ کر مداح خوش ہو گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر اور میوزک اندسٹری کے نامور گلوکار عاصم اظہر کے مداح عید کے موقع پر دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر خوش ہو گئے۔

    باغی‌ٹی وی : اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے گلوکار عاصم اظہر اور اپنے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور گلوکار عاصم اظہر بہترین دوست ہیں تاہم ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے درمیان ‘وہ’ والے تعلقات نہیں۔

    ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ان کے اور عاصم اظہر کے درمیان جوڑے بننے والے تعلقات نہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی ایک دوسرے سے اس طرح کی ملاقاتیں کی ہیں اور نہ ہی وہ ایک د وسرے کو اس طرح دیکھتے ہیں وہ دونوں بہترین دوست ہیں اور وہ ایک دوسرے کی مدد کرتے رہتے ہیں۔

    اداکارہ کی جانب سے عاصم اظہر کے ساتھ دوستی کے اعتراف اور تعلقات کے انکار کے حوالے سے کچھ مداح پریشان بھی دکھائی دیئے اور ناراض بھی دکھائی دیئے-

    تاہم اب عید کے موقع پر دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر مداح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CDY0g5sjzF2/?igshid=1qbz1ughma5qv
    عید الضحیٰ کے موقع پر ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عاصم اظہر کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ اور عاصم ایک ساتھ اپنے چند دوستوں کے ساتھ بیٹھے خوش دکھائی دے رہے ہیں اور بہترین سیلفی لینے کی جدو جہد کر رہے ہیں-

    تصاویر میں ہانیہ عامر نے لال رنگ کا گوٹا لگا ہوا لباس پہنا ہے جبکہ عاصم اظہر سفید رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں ۔

    ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر کو دیکھ کر مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔


    ہانیہ عامر انسٹاگرام اسکرین شاٹس

    ہانیہ عامر کے بعد عاصم اظہر نے بھی اپنے تعلق پر خاموشی توڑ دی

    عاصم اظہرصرف میرا اچھا دوست ہے ہمارے درمیان کوئی نجی تعلقات نہیں ہانیہ عامر

    عاصم اور ہانیہ تو بس دوست تھے، گزشتہ کچھ مہینوں میں انکی آپس میں ملاقاتوں کی چند جھلکیاں

    ہانیہ عامر کا عاصم اظہر کو صرف دوست کہنے پر اریکا حق تنقید کی زد میں

  • اداکارہ و ماڈل مہرین سید 38 برس کی ہو گئیں

    اداکارہ و ماڈل مہرین سید 38 برس کی ہو گئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی پُرکشش اداکارہ و ماڈل مہرین سید 38 نے زندگی کی 38 بہاریں دیکھ لیں-

    باغی ٹی وی : ماڈل اداکارہ مہرین سید نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک خوبصورت ویڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے خوبصورت بلیو اور وائٹ کلر کا پونچو لباس زیب تن کر رکھا ہے جس میں وہ خوبصورت لگ رہی ہیں اور اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CDZOxcljKzn/?igshid=104f7rr435cgw
    مہرین سید نے اپنی سالگرہ کی ویڈو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ زندگی میں پہلی اور آخری بار قرنطینہ میں سالگرہ منارہی ہیں۔

    ماڈل و اداکارہ نے ویڈیو کے ذریعےسالگرہ میں آن لائن شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور سالگرہ کا دن خوبصورت بنانے کے لیے اپنی فیملی اور دوستوں سے محبت کا ظہار بھی کیا ۔

    ادکارہ کی اس پوسٹ پر جہاں مداحوں کی طرف سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے سالگرہ کی مبرکباد دی جا رہی ہے وہیں خوبصورت اداکارہ کبری خان اور منیبہ مزاری نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی-


    مہرین سید انسٹاگرام سکرین شاٹس
    جن کے جواب میں مہرین سید نے اپنے مداحوں اور ساتھی اداکاراوں کا شکریہ ادا کیا-

    دوسری جانب ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے بھی اپنے انسٹاگرام پر مہرین کی ایک تصویری شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی-
    https://www.instagram.com/p/CDYWBbfAoTJ/?igshid=hbzrx5iwz4te
    تصویر شئیر کرتے ہوئے صدف کنول کا اپنی پوسٹ میں مہرین کے لیے کہنا تھا کہ وہ مہرین کو بطور بہن پا کر خود کو بہت خوش قسمت محسوس کرتی ہیں ،وہ مہرین کی سالگرہ پر بہت سارہ پیار بھیج رہی ہیں سالگرہ مبارک مہرین –

  • ہارون شاہد اور زیب بنگش کا جنید جمشید کو خراج تحسین

    ہارون شاہد اور زیب بنگش کا جنید جمشید کو خراج تحسین

    پاکستان میوزک انڈسٹری کےنامور گلوکار ہارون شاہد اور زیب بنگش نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ہارون شاہد اور زیب بنگش نے 1995 کو ریلیز ہونے والے ماضی کے معروف میوزیکل بینڈ وائٹل سائنز کے گانے ’ہم تم‘ اور 1995 میں ہی ریلیز ہونے والے البم ’نام‘ میں شامل گانا ’پہلی دھڑکن‘ گا کر جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ہارون شاہد نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ خوبصورت انداز میں ہم تُم اور دھڑکن گانا گا کر جنید جمشید کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں-
    https://www.instagram.com/tv/CDYsCUPlWMg/?igshid=gkbbbviryzc0
    ہارون شاہد نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے مداحوں سے مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے معروف پاپ بینڈ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہماری جانب سے چھوٹی سی کاوش ہے یقیناً آپ کو پسند آئے گی۔

    اس سے چند دن قبل انسٹاگرام پر ہارون نے مداحوں کو کچھ دن پہلے ہی اپنے اس خراج عقیدت سے متعلق بتا تے ہوئے لکھا تھا کہ وہ عید الاضحیٰ کے موقع پر جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
    https://www.instagram.com/p/CDRMLGAljkC/?igshid=19q1ei0b8qyrt
    ہارون شاہد اور زیب بنگش کی اس کاوش کو مداحوں کی جانب سے بھی کافی سراہا جا رہا ہے-

    ماڈل ایان علی نے اپنے نئے البم کے ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

    راحت فتح علی خان کا گانا ’غم عاشقی‘ ریلیز

  • مہوش حیات کو قربان کئے گئے بکرے کی یاد ستانے لگی

    مہوش حیات کو قربان کئے گئے بکرے کی یاد ستانے لگی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات کو عید الاضحیٰ کے موقع پر قربان کئے گئے اپنے بکرے کی یاد ستانے لگی –

    باغی ٹی وی :مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بکروں کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ ہاتھ میں گھاس پکڑے بکروں کے پاس کھڑی ہنستی مسکراتی دکھائی دے رہی ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CDa8xJJFg5l/?igshid=1dmdpziiegt04
    اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ میں اپنے اس چھوٹے سے فارم کو بہت مِس کررہی ہوں۔

    ساتھ ہی انہوں نے مختلف ہیش ٹیگز ’عید 2020‘، ’عید مبارک‘ اور ’پوزر کلب‘ استعمال کئے-

    واضح رہے کہ اس سے قبل یاسر حسین نے بھی اپنے بکرے کو مس کرتے ہوئے بکرے کے نام جذباتی پیغام شئیر کیا تھا اپنے پیغام میں اداکار نے بتایا تھا کہ یہ بہت پیارا اور خوش مزاج بکرا تھا میرے پاس ایک دن رہا، ایک دن میں اس نے ہمارے گھر کے سامنے والے چوکیدار سے بہت دوستی کرلی تھی بغیر رسی کے اس کے ساتھ گھوم رہا تھا، اس کے سر پر ہاتھ پھیرنا بند کرو تو گردن کے اشارے سے دوبارہ سر پر ہاتھ رکھنے کو کہتا تھا۔ کاش میں اُسے پورے سال پالتا اگلی دفعہ کم از کم کچھ مہینہ پہلے جانور لاؤں گا-

    یاسر حسین کا سوشل میڈیا پر اپنے ’جانو بکروٹا‘ کے لئے محبت بھرا جذباتی پیغام

    عثمان خالد بٹ کی دلچسپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ایک دوسرے سے حسن سلوک سے پیش آئیں اور غیرمشروط محبت کریں

  • حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ  بیٹے کی تصویر شئیر کر دی

    حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ بیٹے کی تصویر شئیر کر دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے نومولود بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی سوشل میڈیا پر تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی نے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بیٹے کا نام نام ’ محمد مصطفی عباسی‘ لکھا اور ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے دل والا ایموجی بھی استعمال کیا۔
    https://www.instagram.com/p/CDbAdR3AWAT/?igshid=gv7uft6j4hux
    حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل عباسی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بچے کے ہاتھ کے ساتھ اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش گذ شتہ ماہ 30 جولائی کو ہوئی تھی-
    https://www.instagram.com/p/CDZvotsjDlk/?utm_source=ig_embed
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حمزہ عباسی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اللہ نے مجھے اور نیمل کو بیٹا عطا کیا ہے حمزہ عباسی نے پیغام میں کہا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام مصطفیٰ علی عباسی رکھا ہے


    حمزہ عباسی نے ٹویٹر پر پیغام میں مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ان کے بیٹے کو نیک،صالح اور انسانیت کی خدمت کرنے والا بنائے-

    واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل گزشتہ سال 25 اگست کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

    حمزہ عباسی کو عید پر ملی دوہری خوشیاں، اللہ نے دیا بیٹا،نام کیا رکھا ، بتا دیا

    نیمل خاور کے بعد حمزہ علی عباسی نے بھی شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا

  • رشتہ داروں اور قریبی دوستوں سے دور عید منانا مایوس کُن ہے  صنم سعید

    رشتہ داروں اور قریبی دوستوں سے دور عید منانا مایوس کُن ہے صنم سعید

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے عید الاضحیٰ کے موقع پر عالمی وبا کورونا سے احتیاطی تدابیر سے پیش نظر رشتہ داروں اور قریبی دوستوں سے دور عید منانے کو انتہائی مشکل اور ایک امتحان کی گھڑی قرار دیا ہے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر صنم سعید نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ اپمید ہے کہ تمام لوگوں نے یہ عید آگاہی، عاجزی، امن اور مہربانی کے ساتھ منائی ہوگی۔
    https://www.instagram.com/p/CDWAlX_g9Zo/?igshid=1jw2auvq5u304
    اداکارہ نے لکھا کہ موجودہ وقت انتہائی مشکل اور ایک امتحان کی گھڑی ہے لیکن حکومت کی جانب سے بنائے گئے ایس او پیز پر عمل کر کے ہم نے صحت کے شعبے کو بحال کرلیا ہے –

    صنم سعید نےکہا کہ بلاشبہ عید کے تہوار پر رشتہ داروں اور دوستوں سے دور ہونا مایوس کُن ضرور ہے لیکن ہم کچھ عرصے بعد اُن سے اچھے حالات میں مل سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازم ہے تاکہ جب ہم اپنے رشتہ داروں سے ملیں تو تب کوئی پریشانی نہ ہو۔

    اپنے پیغام کے آخر میں اداکارہ نے لوگوں کیلئے طاقت، ہمت، حوصلے، خوشیوں، اور امن کی دعا بھی کی اور کہا کہ اپنے آپ اور دوسروں کے ساتھ ہمیشہ مہربان رہیں-

    آئمہ بیگ کا عید الاضحیٰ کے موقع پر کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود کارکنوں کو خراج تحسین

    عید کے موقع پر اداکاراؤں کے دلکش اور خوبصورت انداز