Baaghi TV

Category: شوبز

  • ظاہری خوبصورتی کی بجائے اندرونی خوبصورتی کو ترجیح دیں  حرامانی

    ظاہری خوبصورتی کی بجائے اندرونی خوبصورتی کو ترجیح دیں حرامانی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی چُلبلی اور خوبرو اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی انسان مکمل پرفیکٹ نہیں ہوتا لہذٰا ظاہری خوبصورتی کی بجائے اندرونی خوبصورتی کو ترجیح دیں

    باغی ٹی وی :کم عرصے میں شوبز میں اپنی الگ شناخت بنانے والی اور کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والی اداکارہ حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے- حراما نی کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی آنکھوں کے گرد گہرے حلقے موجود ہیں اور وہ یہ بات سب کے سامنے تسلیم کرتی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CD8cl-uHErY/?igshid=1j6764yws624r
    اداکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہاں وہ مانتی ہیں کہ ان کے ڈارک سرکلز ہیں لیکن وہ اس بات کو بھی تسلیم کرتی ہیں کہ کوئی بھی شخص پرفیکٹ نہیں ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم ظاہری خوبصورتی کی بجائے باطنی خوبصورتی کو ترجیح دیں-

    انہوں نے ایک شعر بھی لکھا کہ کتنے گہرے حلقے شام کے رنگ ہیں چھلکے –

    کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں کامیابیاں سمیٹنے والی اداکارہ حرا اکثر وبیشتر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ ماضی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی طرف سے بھی خوب سراہا جاتا ہے اور مداح تصویروں پر تعریفوں بھرے مختلف دلچسپ تبصرے کرتے ہیں-

    عمران اشرف اور سارہ خان جلد ہی نئے ڈرامے میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے

    کاش کہ ہم ایک دوسرے کے بارے میں بات کرنے کی بجائے ایک دوسرے سے بات کرنا سیکھ لیں…

    پاکستانی بہادر ،بولڈ اور ذہین ’چڑیلز‘ کی دنیا بھر میں دھوم

  • احد رضا میر کی والدہ ثمرہ رضا کا لکھا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول

    احد رضا میر کی والدہ ثمرہ رضا کا لکھا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار آصف رضا میر کی اہلیہ اور خوبرو اداکار احد رضا میر کی والدہ ثمرہ رضا کا نیا گانا ’روگ کیسا لگا‘ ریلیز ہو گیا-

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی پُرکشش اور نوجوان اداکارہ سجل علی کا ساس اور احد رضامیر کی والدہ ثمرہ رضا کا لکھا گیا گانا ’روگ کیسا لگا‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثمرہ رضا میر نے اپنے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے محبت بھرے پیغام کے ساتھ روگ کیسا لگا‘ لکھا۔
    https://www.instagram.com/tv/CD2Qi9_Bsak/?igshid=1sq1jlrdgcxgb
    ثمرہ رضا میر نے بتایا کہ ان کا لکھا گیا یہ گانا اطہر ثانی نےگایا ہے جبکہ میوزک عاطف فطانی نے ترتیب دیا ہے۔

    انسٹاگرام پر گانا جاری کرتے ہوئے ثمرہ رضا نے فیملی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

    ثمرہ رضا میر نے لکھا کہ میں ہمیشہ کوشش کرتی ہوں کہ سادہ الفاظ کا انتخاب کروں اور انہیں استعمال کروں تاکہ میرے لکھے گئے الفاط طویل عرصے تک یاد رکھے جاسکیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ثمرہ رضا میر کا لکھا گانا’کیسی یہ دوریاں‘ ریلیز کیا گیا تھا جو نے حد مقبول ہوا تھا-
    https://www.instagram.com/tv/CDr_-w1BA1X/?igshid=sigpdj40c66

    ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم قائد اعظم زندہ باد کا پوسٹر جاری کر دیا

    پاکستان کی خالص سرزمین میں عابدہ پروین کی آواز صوفیوں کی راہ دکھاتی ہے شان شاہد

    یمنیٰ زیدی پاکستان کی پہلی نو عمر فِگر اسکیٹر ملاک فیصل کی پرفارمنس کی متعرف

  • مہیش بھٹ کی نئی فلم سڑک 2 کا گانا پاکستانی گانے کی کاپی نکلا

    مہیش بھٹ کی نئی فلم سڑک 2 کا گانا پاکستانی گانے کی کاپی نکلا

    مہیش بھٹ کی نئی فلم سڑک 2 کے ٹریلر کے پس منظر سنائی دینے والا گانا ’ عشق کمال‘ پاکستانی گانے کی کاپی نکلا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی فلم سڑک2 آج سے 20 سال پہلے بنائی جانے والی فلم ’سڑک‘ کا سیکوئل ہے، اس فلم کو بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ نے ڈائریکٹ کیا اور فلم کے مرکزی کرداروں میں سنجے دت، پوجا بھٹ، عالیہ بھٹ اور ادیتیہ رائے کپور شامل ہیں۔

    فلم سڑک2 کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی تنازعات کا شکار ہو گیا ہے فلم سڑک2 پر اقربا پروری کے الزامات ہیں جس کی وجہ سے اس پر شدید تنقید جاری ہے۔

    اب فلم سڑک2 کے ٹریلر میں سنائی دینے والا گانا بھی پاکستانی 11 سال پرانے گانے کی کاپی نکلا ہے-

    پاکستانی لیجنڈری گلوکار سلیم جاوید کے بیٹے ہدایتکار، گلوکار اور پروڈیوسر شیزان سلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم سڑک 2 کے ٹریلر میں سنائی دینے والا گانا ’عشق کمال‘ اُن کے 11 سال قبل پروڈیوس کیے گانے ’ربا ہو‘ کا چربہ ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CD6HMiMJq46/?igshid=1jg7ehaz56vrx
    شیزان سلیم نےانٹرنیٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے دونوں گانوں کو ایک ساتھ سنواتے ہوئے ثبوت دیا ہے کہ ہ اُن کے گانے کا چربہ ہے-


    پاکستانی ہدایتکار، گلوکار اور پروڈیوسر شیزان سلیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ربا ہو گانا آج سے 11 سال قبل اپنے ایک دوست زید خان کے لیے تیار کیا تھا جو کہ اب ہوبہو میوزک کے ساتھ بھارتی فلم میں سنائی دے رہا ہے ۔
    https://twitter.com/ssaleemofficial/status/1293441944312598534?s=19
    شیزان کی جانب سے انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کے بعد سے پاکستانی اور بھارتی شائقین کی جانب سے بھٹ خاندان پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔


    https://twitter.com/sanukumaramel/status/1293833294555918336?s=20

    معروف بالی وڈ ادکارسنجے دت کے بیمار پڑنے سے 735 کروڑ روپے داؤ پر لگ گئے

  • ترک اداکار انجن التان 18 اگست کو پاکستان آرہے ہیں؟

    ترک اداکار انجن التان 18 اگست کو پاکستان آرہے ہیں؟

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی تاریخی شہرہ آفاق سیریز ارطغرل غازی میں بہادر جنگجو ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انجین التان دوزیتان نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سُنا دی –

    باغی ٹی وی : تُرک ڈراموں اور فلموں کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہےمگر جو مقبولیت ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ جسے ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے کو ملی اس کی مثال نہیں ملتی۔ اسے دنیا کے کم و بیش ساٹھ ( 60 ) ممالک میں ڈب کر نے کے بعد اب پاکستان میں بھی نشر کیا جا رہا ہے اس ڈرامے نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتہائی مقبولیت حاصل کی ہے پاکستان میں نہ صرف اس ڈرامے کولوگ بے تحاشہ پسند کررہے ہیں بلکہ ڈرامے کے اداکاروں خاص طور پر مرکزی کردار ارطغرل غازی کو بے حد شہرت ملی ہے-

    ارطغرل غازی کو پاکستان میں بے حد مقبولیت حاصل ہوئی ہے ان کے پاکستانی مداح انہیں کئی بار پاکستان آنے کی فرمائش کر چکے ہیں تاہم اب اداکار نے اپنے مداحوں کی فرمائش پوری کرتے ہوئے انہیں ایک بڑی خوشخبری سُنائی ہے-انہوں نے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے-

    اداکار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے میک اے وش پاکستان نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویدیو شئیر کی ہے جس میں انجین التان نے 18 اگست کو پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے مختصر ویڈیو کلپ میں التان کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ جلد ہی اپنے پاکستان کا دورہ کریں گے-
    https://www.instagram.com/p/CD54PMwgME6/?igshid=15i9m1u87n0wq
    وہ کہتے سُنائی دیتے ہیں کہ "ہیلو پاکستان میں 18 اگست کو اپنے پاکستانی مداحوں میک اے وش بچوں سے ملاقات کروں گا اور جلد ہی ملوں گا۔

    تُرک اداکار کے اس اعلان کے بعد ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ اپنے پسندیدہ اداکار کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں-

    ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شائقین کے پیجز پر ہزاروں بار شیئر کیا جا چکا ہے۔

    انجن التان عرف ارطغرل نے تاریخی ڈرامہ سیریز میں عمدہ کارکردگی سے پوری دنیا میں خصوصاً پاکستان میں شائقین کا دل جیت لیا ہے۔

    اس سے قبل ، التان نے استنبول میں پاکستانی قونصل خانہ کا دورہ کیا اور اپنے پاکستانی شائقین کو 14 اگست کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

    استنبول میں پاکستانی قونصل خانے نے ارطغرل کے دورے کی دلکش تصاویر شیئر کیں اور اس کے لئے اداکار کا شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔

    پہلے سیزن کی کہانی میں تیرھویں صدی کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے-

    اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

    دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

    تُرک فنکاروں کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے پیغام

    ارطغرل ڈرامے کی کی مقبولیت میں مزید اضافہ، ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا

    وزیر اعظم کے چہیتے افراد ارطغرل ڈرامے کے نام پر پی ٹی وی کولوٹ رہے ، یوٹیوب چینل…

    ارطغرل اردو کی بڑی کامیابی، دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینلز میں تینتیسویں نمبر پر آگیا

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ’’ارطغرل‘‘ کون ہیں ؟

    مداحوں کا امریکی گلوکارہ کارڈی بی کو دیریلیس ارطغرل دیکھنے کا مشورہ

    پاکستان میں ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی مقبولیت توقع سے زیادہ ہے ترگت الپ

    اسرا اب ہماری بھابھی ہیں سارہ خان اور مہوش حیات کا اسرا بلجیک کی ٹویٹ پر ردعمل

    اسرا بلجیک کا پاکستانیوں کے لئے انوکھا پیغام

    شکریہ پاکستان:’پاکستانی ڈراموں میں کام کرکے عوام سے محبت کا قرض اتارنے کی کوشش کروں گا’ارظغرل غازی کا پی ٹی وی کوانٹریو

  • بالی وڈ سُپر اسٹار عامر خان کی تُرکی خاتون اول سے ملاقات کی تصاویر وائرل

    بالی وڈ سُپر اسٹار عامر خان کی تُرکی خاتون اول سے ملاقات کی تصاویر وائرل

    مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور بالی وڈ سُپر اسٹار و ڈائریکٹر کی تُرک خاتون اول سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں-

    باغی ٹی وی:بالی وڈ اداکار و ڈائریکٹر عامر خان کی ترکی خاتون اول سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارتی عوام سخت پریشانی کا اظہار کر رہی ہے اور سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہے-


    بھارتی عوام ترک اول خاتون کے ساتھ عامر خان کی ملاقات پر اپنی طرف سے قیاس آرائیاں اور تبصرے کر رہے ہیں بعض لوگوں نے تو عامر خان پر پاکستان اور ترکی کے ساتھ مل کر بھارت کے خلاف سازش کا الزام بھی لگا دیا ہے تاہم ابھی تک اداکار عامر خان کی طرف سے تاحال اس پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے-

    یاد رہے کچھ سال قبل عامر خان سمیت تینوں بالی ووڈ خانوں نے اسرائیل کے وزیر اعظم سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا تھا-

  • امریکی پاپ سٹار میڈونا 62 سال کی ہوگئیں

    امریکی پاپ سٹار میڈونا 62 سال کی ہوگئیں

    عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ سٹار میڈونا نے زندگی کی 62 بہاریں دیکھ لیں-

    باغی ٹی وی : موسیقی کی دنیا میں تین دہائیوں سے راج کرنے والی گلوکارہ میڈونا 16 اگست 1958 کو امریکی ریاست مشی گن کے اطالوی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔

    امریکی گلوکارہ کے پچیس سالہ فنی کیرئیر میں دو کروڑ سے زائد میوزک البم دنیا بھر میں فروخت ہوچکے ہیں اس کے علاوہ میڈونا بیس سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں۔

    گنیز بک آف ورلڈ ریکا رڈز میں میڈونا کو موسیقی کی تاریخ کی مقبول ترین خاتون گلوکارہ قرار دیا گیا جبکہ ریکارڈنگ انڈسٹری ایسوسی ایشن آف امریکہ نے میڈونا کو بیسویں صدی کی مقبول ترین گلوکارہ قرار دیا۔

    میڈونا بیک وقت ڈانسر، سنگر، پروڈیوسر، ڈائریکٹر، فیشن ڈیزائنر، مصنفہ اور اداکارہ بھی ہیں

    پاکستان کی خالص سرزمین میں عابدہ پروین کی آواز صوفیوں کی راہ دکھاتی ہے شان شاہد

    شوہر کی سالگرہ کے موقع پر جگن کاظم کا محبت بھرا پیغام

  • بالی وڈ جوڑی کونکنا سین اور رنویر شورے نے قانونی طور پر علیحدگی اختیار کر لی

    بالی وڈ جوڑی کونکنا سین اور رنویر شورے نے قانونی طور پر علیحدگی اختیار کر لی

    بھارتی اداکارہ کونکنا سین شرما اور رنویر شورے نے قانونی طور پر ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی۔

    باغی ٹی وی :بالی وڈ 2015 سے علیحدگی اختیار کی ہوئی تھی لیکن اب دونوں کے درمیان قانونی طو پر طلاق ہوگئی ہے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کونکنا سین شرما اور رنویر شوری کی طلاق 2 ماہ قبل ہونی تھی-

    لیکن تکنیکی وجوہات کی وجہ سے کاغذی کارروائی جو آن لائن ہونی تھی اس کے لیے 3 اگست کی تاریخ طے کی گئی تھی لیکن طلاق کی کارروائی مزید التوا کا شکار ہونے کے بعد 13 اگست کو مکمل ہوگئی اور دونوں شادی کے بندھن سے قانونی طور پر آزاد ہوگئے۔

    رنویر شورے اور کونکنا سین نے 2010 میں شادی کی تھی تاہم دونوں گزشتہ 5 برس سے علیحدہ زندگی گزار رہے تھے۔

    بولی وڈ کی اس جوڑی نے خاموشی سے ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان کوئی دشمنی نہیں تھی لیکن وہ ایک جوڑی کی حیثیت سے ایک دوسرے سے صلح نہیں کرسکےٹائمز آف انڈیا کے مطابق طلاق سے متعلق رابطہ کرنے پر دونوں کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا تاہم اب ان میں قانونی طور پر طلاق ہو گئی ہے-

    خیال رہے کہ رنویر اور کونکنا سین نے ‘ٹریفک سگنل’، ‘آجا نچ لے’، گھور ہری داستان’ اور ‘مکسڈ ڈبلز’ نامی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

    رنویر شورے نے 2016 میں کونکنا سین کی ڈائریکٹ کی گئی فلم ‘آ ڈیتھ ان دی گنج’ میں بھی اداکاری کی تھی۔

    کوروناوائرس :اے ایم سی کی تھیٹرز کھولنے کے اعلان کے ساتھ شائقین کو پرکشش پیشکش

    پاکستانی فنکاروں نے پاکستان مخالف بیان پرکنگنا رناوت کو آئینہ دکھا دیا

  • عرفان خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا  افسوس آج بھی ہے ثروت گیلانی

    عرفان خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا افسوس آج بھی ہے ثروت گیلانی

    پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ انہیں رواں سال کولون انفیکشن کے باعث انتقال کرنے والے بالی وڈ اداکارعرفان خان کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں بھارتی ویب سائٹ کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کی آفر ہوئی تھی-

    اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع گنوا چکی ہیں جس کا انہیں آج بھی افسوس ہے۔

    ثروت نے بھارتی ویب سائٹ کو بتایا کہ عرفان خان کی ٹیم فلم کیلئے پاکستان سے کسی اداکارہ کو کاسٹ کرنے کی خواہشمند تھی اور اُس وقت انکا ڈرامہ ’متاعِ جاں ہے تُو‘ آن ایئر تھا جسے بھارت میں بھی بے حد پسند کیا گیا تھا۔

    اداکارہ نے کہا کہ شاید عرفان خان نے میرا ڈرامہ سیریل ’متاع جاں ہے تو‘ دیکھ رکھا تھا جو انہیں خاصا پسند بھی آیا تھا جس کے بعد وہ مجھے کسی فلم کیلئے کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

    ثروت نے بتایا کہ اس حوالے سے انہوں نے ہماری ڈائریکٹر مہرین جبار سے رابطہ بھی کیا اور ان سے میرا رابطہ نمبر لیا۔

    ثروت نے بتایا کہ اُن کی ڈائیریکٹر مہرین نے مجھے بتایا کہ بھارت سے کسی نے انہیں فون کیا ہے اور عرفان خان کے مقابل کسی کو کاسٹ کرنے کے خواہشمند ہیں لیک پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا جس کا نہیں بے حد افسوس ہے-

    واضح رہے کہ رواں سال اپریل کے آخر میں بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کرگئے تھے-

    ٹھیک ہے عرفان خان ہمیں چھوڑگئے لیکن غم کی اس گھڑی لاکھوں لوگ ہمارے ساتھ ہیں ،عرفان…

    ’رشی کپور‘ ایک عہد تھا جس کا اختتام ہوگیا،رشی کپورخاندان کے سفرکی کہانی بڑی دلچسپ…

    عامر لیاقت نے سری دیوی اور عرفان خان کے انتقال پر نامناسب بیان پر معافی مانگ لی

  • کراچی: معروف کمپئیر سدرہ اقبال انڈس ہسپتال کے پروگرام آئی ہوپ کی سفیر مقرر

    کراچی: معروف کمپئیر سدرہ اقبال انڈس ہسپتال کے پروگرام آئی ہوپ کی سفیر مقرر

    پاکستان شوبز کی معروف کمپیئر سدرہ اقبال کوکراچی کے انڈس اسپتال کے یوتھ رضا کارانہ پروگرام ’آئی ہوپ‘ کی سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز کی معروف کمپئیر سدرہ اقبال کوکراچی کے انڈس اسپتال کے یوتھ رضا کارانہ پروگرام ’آئی ہوپ‘ کی سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔ آئی ہوپ پروگرام کی لانچنگ تقریب نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر ڈیجیٹل پروگرام کے طور پر منعقد ہوئی۔

    اس موقع پر سدرہ اقبال نے کہا کہ انہیں نوجوانوں کی رہنمائی کرنے کے لیے انڈس اسپتال کی بطور سفیر نمائندگی کرنے پر بے حد خوشی ہورہی ہے۔

    معروف کمپئیرنے کہا کہ وہ اس پروگرام کی بدولت بیرون ملک مقیم نوجوان پاکستانیوں کو رضاکارانہ طور پر اس پروگرام میں شامل ہونے کی دعوت دینے کےلیے پرجوش ہوں۔

    سدرہ اقبال نے مزید کہا کہ اس سے ہمیں مزید تقویت ملے گی ایک امیدوار اور بحیثیت معاشرہ حقیقی اثرات کے حصول کے لئے ہماری صلاحیت کو جامع اور مستحکم بنائیں۔

    خیال رہے کہ سفیر کی حیثیت سے سدرہ اقبال اپنے شریک سفیر اور نامور اداکار فواد خان کے ساتھ متحد ہوکر نوجوانوں کو مخیر منصوبے کے لئے معاونت کی ترغیب اور حوصلہ افزائی کریں گی سدرہ اقبال بین الاقوامی فورمز میں یوتھ کی سفیر بھی رہی ہیں۔

    اعلیٰ سول ایوارڈ کیلئے نامزدگی پر سکینہ سموں کا خوشی کا اظہار

    حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ملنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے…

    پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز کے لئے نامزد ہونے پر علی ظفر اللہ تعالیٰ اور حکومت کے…

    میوزک، اداکاری، ادب سمیت 184 ملکی اورغیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول…

  • کانیے ویسٹ اور ان کی اہلیہ کم کارڈیشین اپنی شادی بچانے کے لئے ایک ہو گئے

    کانیے ویسٹ اور ان کی اہلیہ کم کارڈیشین اپنی شادی بچانے کے لئے ایک ہو گئے

    معروف امریکی ریپر، موسیقار فیشن آئیکون 43 سالہ کانیے ویسٹ اور ان کی اہلیہ کم کارڈیشین نے اپنی شادی بچانے کے لئے ایک ہو گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : گزشتہ ماہ جولائی میں معروف امریکی ریپر، موسیقار فیشن آئیکون 43 سالہ کانیے ویسٹ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ماضی میں اہلیہ کم کارڈیشین کو طلاق دینے کا سوچا تھا لیکن بعد ازاں انہوں نے تمام ٹوئٹس ڈیلیٹ کردی تھیں۔

    کانیے ویسٹ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ماضی میں جب ان کی اہلیہ ان کے ساتھی ریپر و گلوکار میک مل سے ملی تھیں تب انہوں نے اہلیہ کو طلاق دینے کا سوچا تھا کانیے ویسٹ کی ٹوئٹس کے بعد ان کی اہلیہ 39 سالہ کم کارڈیشین نے بھی چند دن بعد خاموشی توڑتے ہوئے شوہر کی دماغی صحت کے حوالے سے بات کی تھی۔

    کم کارڈیشین نے شوہر کی جانب سے ٹوئٹس میں متعدد انکشافات کیے جانے کے بعد اپنی انسٹاگرام لائیو فیڈ میں شوہر کی باتوں پر خاموشی توڑتے ہوئے لوگوں کو شوہر سے ہمدردی کرنے کی اپیل کی تھی۔

    کم کارڈیشین نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو گزارش کی تھی کہ وہ ان کے شوہر کانیے ویسٹ سے محبت اور ہمدری کا اظہار کریں کیوں کہ وہ اس وقت ذہنی مشکلات کا شکار ہیں۔

    کم کارڈیشین نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ چوںکہ حال ہی میں خود کانیے ویسٹ نے بھی اعتراف کیا ہے تو اب وہ بھی مداحوں کو آگاہ کر رہی ہیں کہ ان کے شوہر ڈپریشن اور ذہنی تناؤ اور مسائل کا شکار ہیں۔

    کم کارڈیشین نے کہا تھا کہ انہوں نے ماضی میں شوہر کی ذہنی حالت پر اس لیے بات نہیں کی کیوںکہ وہ اپنے اہل خانہ کا تحفظ چاہتی تھیں تاہم اب انہیں لگتا ہے کہ ذہنی صحت کے مسائل کو چھپایا نہیں جا سکتا۔

    دونوں کے درمیان ازدواجی زندگی کےحوالے سے اس وقت بحث شروع ہوئی جب کانیے ویسٹ نے کچھ دن قبل ہی آئندہ امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا امریکی میڈیا میں خبریں تھیں کہ شوہر کی جانب سے صدارتی انتخابات لڑنے پر کم کارڈیشین ناخوش دکھائی دی تھیں۔

    پیپلز میگزین نے چند دن قبل اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کانیے ویسٹ کی جانب سے طلاق کی بات کہے جانے کے بعد کم کارڈیشین خفا ہوگئی ہیں اور شوہر کے صدارتی انتخابات لڑنے سے بھی ناخوش ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ تھا کہ کم کارڈیشین نے اپنی شادی بچانے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں اور وہ اس حوالے سے شوہر کانیے ویسٹ کی ذہنی حالت سے بھی فکر مند ہیں۔

    اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں اپنے رشتوں میں خرابی روکنے کے لیے متحد ہوگئے ہیں اور دونوں نے مصروفیات سے وقت نکال کر بچوں سمیت پرتعیش مقام پر ایک ساتھ چھٹیاں منانے کے لیے ریاست کولاراڈو میں ایک 500 ایکڑ کا فارم ہاؤس کرائے پر لے لیا ہے-

    رپورٹ کے مطابق دونوں نے پرتعیش ریزارٹ میں ایک ساتھ بچوں کے ساتھ تنہائی میں وقت گزار کر اپنے ٹوٹتے رشتوں کو بچانے کا فیصلہ کیا، کیوں کہ دونوں کسی بھی صورت میں شادی کو ختم نہیں کرنا چاہتے۔

    خیال رہے کہ کانیے ویسٹ اور کم کارڈیشین نے 2014 میں شادی کی اور ان کے 4 بچے بھی ہیں۔

    معروف بالی وڈ ادکارسنجے دت کے بیمار پڑنے سے 735 کروڑ روپے داؤ پر لگ گئے