Baaghi TV

Category: شوبز

  • معروف بالی وڈ ادکارسنجے دت کے بیمار پڑنے سے 735 کروڑ روپے داؤ پر لگ گئے

    معروف بالی وڈ ادکارسنجے دت کے بیمار پڑنے سے 735 کروڑ روپے داؤ پر لگ گئے

    ممبئی :معروف بالی وڈ ادکارسنجے دت کے بیمار پڑنے سے 735 کروڑ روپے داؤ پر لگ گئے،اطلاعات کے مطابق بالی وڈ بابا سنجے دت کے حوالے سے گزشتہ ہفتے سے خبریں ہیں کہ انہیں تیسرے یا چوتھے درجے کا کینسر لاحق ہوگیا ہے، تاہم تاحال انہوں نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔

     

    سنجے دت میں کینسر کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے ابتدائی طور پر 11 اگست کو خبریں شائع کی تھیں، جن میں کچھ رپورٹس میں اداکار کو تیسرے جب کہ کچھ میں انہیں چوتھے درجے کا کینسر لاحق ہونے کا بتایا گیا تھا۔

    سنجے دت میں کینسر کی تشخیص کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب وہ ایک روز قبل ہی سانس میں تکلیف کے باعث 2 دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد ڈسچارج کیے گئے تھے۔سنجے دت کو 8 اگست کو اچانک سانس لینے میں مشکلات پیش آئی تھیں، جس کی وجہ سے انہیں ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ دو دن تک زیر علاج رہے تھے۔

    ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اگرچہ سنجے دت نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں تصدیق کی تھی وہ علاج کی غرض سے چند ماہ تک فلمی مصروفیات سے دور رہیں گے، تاہم انہوں نے اپنی بیماری کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

    خبریں تھیں کہ ممکنہ طور پر اداکار بیرون ملک علاج کروانے جائیں، تاہم تاحال وہ بھارت میں ہی ہیں اور بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر وہ ممبئی کے نجی ہسپتال سے علاج کر وا رہے ہیں۔

    انڈیا ٹوڈے کے مطابق سنجے دت آنے والی رومانٹک تھرلر فلم سڑک 2 سمیت کم از کم نصف درجن فلموں میں ایکشن میں دکھائی دینے والے تھے، جن میں سے دو فلمیں تو ریلیز کے لیے تیار ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر سنجے دت کی آنے والی فلموں پر بولی وڈ فلم سازوں کے 735 کروڑ روپے لگے ہوئے ہیں اور ان کی بیماری کے بعد فلم ساز پریشان ہیں کہ ان کی فلموں کا کیا ہوگا؟

    سنجے دت کی فلم سڑک 2، تورباز اور بھج ریلیز کیے لیے تیار ہیں اور سڑک 2 کو تو رواں ماہ 28 اگست کو آن لائن ریلیز کردیا جائے گا، جب کہ باقی دونوں فلموں کی بھی جلد ریلیز کا اعلان متوقع ہے۔

  • ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم قائد اعظم زندہ باد کا پوسٹر جاری کر دیا

    ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم قائد اعظم زندہ باد کا پوسٹر جاری کر دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اپنی نئی فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ کے نئے پوسٹر شیئر کردئیے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے 73 ویں جشن آزادی کے موقع پر اپنی نئی فلم کے دو پوسٹر جاری کئے۔

    دونوں پوسٹرز میں فلم کے مرکزی کرداروں یعنی فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کو پُشت کئے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ماہرہ خان کی جانب سے شئیر کئے گئے ایک پوسٹر میں ماہرہ خان میگا فون لیے سلاخوں والے د روازے کے سامنےکھڑی ہیں جس کے دوسری جانب ایک شیر موجود ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CD3nVaYB_DE/?igshid=1k90e2wevk6ae
    ماہرہ کے پاس ہی نیچے زمین ہر ایک کاغذ کا ٹکڑا پڑا ہے جس میں لکھا ہے آزادی سب کا حق ہے۔

    اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے پاکستان زندہ باد، قائداعظم پائندہ باد اور آزادی سب کا حق ہے لکھا۔
    پاکستان کی صف اول کی اداکارہ کی جانب سے شیئر کئے جانے والے دوسرے پوسٹر میں فلم میں پولیس افسر کا مرکزی کردار ادا کرنے والے فہد مصطفی دکھائی دے رہے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CD3qTBghLFR/?igshid=1816l1uv8twdb
    فہد مصطفی ایک پولیس افسرکا یونیفارم پہنے ہوئے ہیں جن کے ہاتھوں میں پستول اور نوٹوں کی گڈی موجود ہے جبکہ وہ کرنسی نوٹوں کے ایک کافی بڑے ڈھیر کے سامنے کھڑےہیں جس پر قائد اعظم کی تصویر نظر آ رہی ہے-

  • کوروناوائرس :اے ایم سی کی تھیٹرز کھولنے کے اعلان کے ساتھ شائقین کو پرکشش پیشکش

    کوروناوائرس :اے ایم سی کی تھیٹرز کھولنے کے اعلان کے ساتھ شائقین کو پرکشش پیشکش

    چین کے شہر ووہان سے پھیلی عالمگیر وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے لئے پاکستان سمیت کئی ممالک میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا تھا جس کے باعث دنیا بھر کے شوبز ، تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیوں سمیت فلم تھیٹرز رواں ماہ مارچ سے بند ہیں-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق 6 ماہ بعد اب اے ایم سی انٹرٹینمٹ ہولڈنگز پہلے مرحلے میں 20 اگست سے امریکہ میں 100 سے زائد تھیٹرز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    دنیا کی سب سے بڑی مووی تھیٹر چین کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تقریباً دو متوقع تھیٹروں کا تقریباً 600 میں سے دو تہائی امریکہ میں کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جو وقت میں متوقع کرسٹوفر نولان فلم “ٹینیٹ” کے لئے تیار کیا جائے گا ، جو 3 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

    مارچ کے وسط سے دنیا بھر میں مووی تھیٹر بند کردیئے گئے تھے جب متعدد ممالک نے COVID-19 وبائی امراض کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے لاک ڈاؤن اور سماجی دوری کے اقدامات نافذ کیے تھے۔

    اے ایم سی نے تھیٹرز کھولنے کے اعلان کے ساتھ شائقین کو ایک بہت ہی پرکشش پیشکش کی ہے انہیں فلم دیکھنے کے لیے صرف 15 سینٹس ادا کرنے ہوں گے۔

    کمپنی کے مطابق اے ایم سی کے قیام کو 100 سال ہورہے اور اپنے صد سالہ تقریبات کے موقع پر انہوں نے سنیما کھلنے کے پہلے دن ‘1920 کی قیمتوں پر 2020 میں فلمیں’ دیکھنے کی پیشکش کی ہے۔

    اس کے ساتھ ہی اے ایم سی نے کہا کہ وہ فلم بینوں کی حفاظت اور کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے حفاظتی اقدامات پر بھی عملدرآمد کررہے ہیں جس میں ماسک پہننا، لوگوں کی تعداد کو محدود کرنا اور وینٹی لیشن سسٹمز کو اپ ڈیٹ کرنا شامل ہے۔

    سنیما کھلنے کے بعد بھی ٹکٹیں معمول سے زیادہ سستی ہوں گی، اور ‘انسیپشن’، ‘ بلیک پینتھر’، بیک ٹو دی فیوچر اور ‘ ایمپائر اسٹرائیکس بیک’ کی ٹکٹ کی لاگ 5 ڈالر ہوگی۔

    اس کے علاوہ اے ایم سی کی جانب س باکس آفس پر پرانی فلمیں بھی دوبارہ چلائی جائیں گی۔

    خیال رہے کہ اے ایم سی کے نام سے یہ کمپنی 1920 میں ریاست میسوری کے شہر کنساس میں قائم کی گئی تھی اور رواں برس اس کے قیام کو 100 سال ہوگئے ہیں-

    لاہورتھیٹرز میں 5 ماہ بعد رونقیں بحال،تماثیل تھیٹر میں گو کورونا گو کے نام سے اسٹیج ڈرامہ پیش

    کورونا کے باعث معاشی حالات کا شکار فنکار مزدوری کرنے پر مجبور

    تھیٹر کو کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ فاقہ کشی کا سامنا کرنے والے فنکار عزت کی روٹی کما سکیں نسیم وکی کا حکومت سے مطالبہ

    کورونا وائرس:علی ظفر کی سوشل میڈیا صارفین سے مالی مشکلات کا شکار فنکاروں اور دیگر عملے کے لئے مدد کی اپیل

    پنجاب حکومت نے ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ سینماؤں اور تھیٹرز کو کھولنے کی اجازت دے دی

    آسکر ایوارڈ جیتنے والی پاکستان فلمساز شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ایمی ایوارڈ…

     

    اپنے رب کی شکر گزار ہوں جس نے بطور اداکارہ اتنی عزت و احترام دیا عتیقہ اوڈھو

  • لوگوں کے سوالات میں الجھنے کے بجائے میں نے یاسر حسین کے ساتھ شادی کرنا مناسب سمجھا  اقراعزیز

    لوگوں کے سوالات میں الجھنے کے بجائے میں نے یاسر حسین کے ساتھ شادی کرنا مناسب سمجھا اقراعزیز

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ کہ انہوں نے لوگوں کے سوالات سے تنگ آکر یاسر حسین سے جلدی شادی کی۔

    باغی ٹی وی :اداکارہ اقرا عزیز عفت عمر کے آن لائن شو میں شریک ہوئیں اور اپنی زندگی کے بارے میں اہم انکشافات کئے-انٹرویو کے دوران عفت نے ان سے ان کی شادی کے حوالے سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ شادی کی اتنی جلدی کیا تھی تمہیں؟ جس پر اقرا عزیز نے کہا مجھے دراصل ان سوالوں سے اعتراض تھا جو لوگ مجھے اور یاسر کو دیکھ کر پوچھتے تھے کہ کیا آپ دونوں ڈیٹنگ کررہے ہیں؟ کیا آپ ایک ساتھ ہیں یا نہیں وغیرہ ان سب سے بچنے کے لئے جلدی شادی کی تھی-
    https://www.instagram.com/p/CD6TAs1pgW4/?igshid=ppyi1o0o1hp4
    اقرا عزیز نے کہا میں ان تمام سوالات سے چھٹکارا چاہتی تھی لہذا میں نے سوچا اس سے بہتر ہےکہ آپ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کی خواہش کریں ایک دوسرے کی کئیر کے لئے ساتھ رہنا چاہیں توبہتر ہے کہ آپ شادی کرلیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ انہوں نے لوگوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کہ آپ دونوں ساتھ ہیں یا نہیں؟ آپ شادی کب کریں گے؟ کیا آپ دونوں ملاقاتیں کرتے ہیں ایک اسلامی ملک میں آپ ملاقاتیں کیسے کرسکتے ہیں وغیرہ۔ لہذا ان سوالات میں الجھنے کے بجائے میں نے یاسر حسین کے ساتھ شادی کرنا مناسب سمجھا تاکہ والدین فیملی، گھروالوں کی دعاؤں کے ساتھ سب ایک ساتھ خوشی سے رہیں۔

    اقرا عزیز نے کہا کہ جب آپ کسی کے ساتھ پوری زندگی رہنا چاہتے ہیں اور آپ نے فیصلہ کرلیا کہ اسی شخص کے ساتھ آپ کو زندگی گزارنی ہے تو بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ شادی کرلیں۔

    ہم سب کو متحد اور یکجا ہونا چاہیے کیونکہ اتحاد ہی ہے جو ایک قوم کو عظیم بناتا ہے…

    "آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے”

  • پاکستان کی خالص سرزمین میں عابدہ پروین کی آواز صوفیوں کی راہ دکھاتی ہے  شان شاہد

    پاکستان کی خالص سرزمین میں عابدہ پروین کی آواز صوفیوں کی راہ دکھاتی ہے شان شاہد

    پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ عابدہ پروین پاکستان کی شان ہیں اور ان کی آواز پاکستان کی شناخت ہے۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشان شاہد نے عابدہ پروین کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عابدہ پروین پاکستان کی شان ہیں، ان کی آواز پاکستان کی شناخت ہے۔
    https://twitter.com/mshaanshahid/status/1294371588587085825?s=20
    تصویر شئیر کرتے ہوئے شان شاہد نے لکھا کہ پاکستان کی خالص سرزمین میں عابدہ پروین کی آواز صوفیوں کی راہ دکھاتی ہے۔

    اداکار نے صدر اور وزیراعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے حکومت پاکستان کا عابدہ پروین کو نشان امتیاز کے لئے نامزد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ یوم آزادی 2020 کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی 184 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے-

    پاکستان کی 24 شخصیات کو ستارہ شجاعت، 27 کو ستارہ امتیاز جبکہ 44 شخصیات کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی نوازا جائے گا یہ ایوراڈز آئندہ سال 23 مارچ کو یوم پاکستان پر نوازے جائیں گے-

    صدر مملکت نے غیر ملکی شخصیات کے علاوہ میوزک، اداکاری، ادب اور دیگر فنون لطیفہ کے شعبہ جات سے بھی متعدد شخصیات کو ایوارڈز کے لیے نامزد کیا ہے جن میں عابدہ پروین بھی شامل ہیں-

    حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ملنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ہمایوں سعید

    میوزک، اداکاری، ادب سمیت 184 ملکی اورغیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز دینے کا اعلان

    ہم سب کو متحد اور یکجا ہونا چاہیے کیونکہ اتحاد ہی ہے جو ایک قوم کو عظیم بناتا ہے عائزہ خان

    پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز کے لئے نامزد ہونے پر علی ظفر اللہ تعالیٰ اور حکومت کے شُکر گُزار

  • شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 23 برس بیت گئے

    شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 23 برس بیت گئے

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اور شہنشاہ قوال موسیقار و گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 23 برس بیت گئے۔

    باغی ٹی وی : 13 اکتوبر 1948 میں صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں معروف قوال فتح علی خان کے گھر پیدا ہونے والے نصرت فتح علی خان قوالی اورلوک موسیقی میں اپنی پہچان آپ تھےنصرت فتح علی خان کا پہلا تعارف خاندان کے دیگرافراد کی گائی ہوئی قوالیوں سے ہوا اور انتہائی کم عرصے میں دنیا میں مقبولیت حاصل کی-

    ممتاز گلوکار اور منفرد لہجے کے قوال و موسیقار استاد نصرت فتح علی خان نے سیکڑوں کی تعداد میں انتہائی خوبصورت اور یادگار غزلیں، قوالیاں اور گیت پیش کیے۔

    تاہم ’حق علی مولا علی‘ اور ’دم مست قلندرمست مست‘ نے انہیں شناخت عطا کی انہوں نے اپنے فن کو اسلام کی تبلیغ کا ذریعہ بنایا اور دنیا بھر میں بے شمار غیر مسلموں کو مسلمان کیا۔

    عالمی سطح پر جتنی شہرت انھیں ملی وہ شاید کسی اور موسیقار یا گلوکار نصیب نہیں ہوئی۔ بحثیت قوال ان کے 125 آڈیو البم ریلیزکئے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ ان البمز میں’دم مست قلندر مست‘،’علی مولا علی‘،’یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے‘، ’میرا پیاگھر آیا‘،’اللہ ہو اللہ ہو‘، کینا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘ ،’اکھیاں اُڈیک دیاں‘ ، ’ کسے دا یار نہ وچھڑے‘ ، ’میرا پیا گھر آیا ‘ اور’ آفریں آفریں‘ سمیت کئی یادگار قوالیاں اور گیت شامل ہیں۔

    نصرت فتح علی خاں نے بالی وڈ کی کئی فلموں کی موسیقی ترتیب دینے کے ساتھ اپنی آواز کا جادو بھی جگایا جس میں ’اور پیار ہوگیا‘، ’کچے دھاگے‘ اور ’کارتوس‘ شامل ہیں۔ ان کے ترتیب دیے گئے گانوں اور موسیقی کی وجہ سے بالی وڈ کو بھی دنیا بھر میں منفرد شہرت ملی اور آج تک بالی وڈ فلموں میں ان کے تیار کیے گئے گانوں کو شامل کیا جاتا ہے۔

    عالمی سطح پر ان کا تخلیق کیا ہوا پہلا شاہکار 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم’ڈیڈ مین واکنگ‘ تھا جس کے بعد انہوں نے ہالی وڈ کی ایک اور فلم ’دی لاسٹ ٹیمپٹیشن آف کرائسٹ‘ کی بھی موسیقی ترتیب دی تھی-

    نصرت فتح علی خان جگر اور گردوں کے عارضے سمیت مختلف امراض میں مبتلا ہونے کے باعث صرف 48 برس کی عمر میں 16 اگست 1997ء کو کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہوگئے تھے وفات کے وقت وہ اپنے کریئر کے عروج پر تھے-

    میوزک، اداکاری، ادب سمیت 184 ملکی اورغیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول…

    پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو دنیا سے رخصت ہوئے 20 برس بیت گئے

  • مسجد میں شوٹنگ،گلوکار بلال سعید کی معافی، مبشر لقمان نے بڑی بات کہہ دی

    مسجد میں شوٹنگ،گلوکار بلال سعید کی معافی، مبشر لقمان نے بڑی بات کہہ دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ صبا قمر اور بلال سعید نے جو کام کیا وہ خود نہیں کیا بلکہ کسی کے کہنے پر کیا، اصل مقدمہ تو ان پر بنتا ہے جو انکے پیچھے تھے

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ پچھلے دنوں بلال سعید اور صبا قمر نے معافی مانگ لی تھی،اب مقدمہ درج ہو گیا ہے جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپ اس میں دل سے بات کرتے ہیں تو دماغ سے ٹکراتی ہے، دماغ سے کرتے ہیں تو دل سے ٹکراتی ہے، بلال ہو یا صبا وہ تو وہ کام کر رہے تھے جو انکے ڈائریکٹر یا پروڈیوسر نے کہا تھا یہ مقدمہ ان پر بنتا ہے جن کی ایما پر ہوا ،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری بات ہمارا مذہب بتاتا ہے کہ معافی مانگنے پر درگرز کرنا چاہئے، عوام کے جذبات مجروح ہوئے ،لوگوں کے دلوں‌ کو ٹھیس پہنچی لیکن جو پھر ندامت کا اظہار کر دے اور عوام سے معافی مانگ لے کھلے عام اور کہہ دے کہ میرے سے غلطی ہوئی تو ہمیں بھی حوصلہ کرنا چاہئے

    کراچی سٹی کورٹ میں صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

    اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد کی بیحرمتی پر تھانہ مزنگ میں مقدمہ کی درخواست دے دی گئی

    صبا قمرکی مداحوں سے اپنے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹس پر رپورٹ کرنے کی درخواست

    مسجد وزیر خان میں عکس بندی کے معاملے میں بلال سعید، صبا قمر اور محکمہ اوقاف کے افسروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت میں 12 اگست تک رپورٹ طلب

    گانے کی ویڈیو کی ریکارڈنگ معاملہ ،گلوکار بلال سعید نے معافی مانگ لی اور ویڈیو میں سے مسجد وزیر خان کے سین شامل نہ کرنے کا اعلان کردیا

    بلال سعید کا کہنا تھا کہ مسلمان ہوں اور کبھی مسجد کی بے حرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتا حلفیہ بیان دیتا ہوں کہ مسجد میں میوزک نہیں چلایا ،جو بھی غلط فہمی ہوئی اس پر سب سے معافی مانگتا ہوں اور مسجد والے سینز نکال دوں گا ،اپنا گانا تیارکیا جس میں نکاح کے سین شامل کئے لیکن غلط فہمی کی وجہ سے ایشو بن گیا ،مسلمان ہوں اور الحمد للہ مسلمان ہونے کی حیثیت سے پوری قوم سےمعافی مانگتا ہوں

    بلال سعید کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں جو کچھ ہوا ہے اس سے آپ کے جذبات کو گہری چوٹ پہنچی ہے۔ ہم بحیثیت مسلمان ، مہذب انسان اور فنکار کی حیثیت سے ، کبھی بھی اسلام یا کسی دوسرے مذہب ، نسل ، ذات ، رنگ یا مسلک کی توہین اور رسوائی نہیں کریں گے

    واضح رہے  لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں فنکاروں کے رقص کے معاملے پر محکمہ اوقاف پنجاب نے مسجد کے منیجر اشتیاق احمد کو معطل کردیا۔

    مسجد وزیر خان میں فلم کی عکس بندی کے دوران فنکاروں کے رقص پر شہری سراپا احتجاج ہیں اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مسجد وزیر خان میں فلم کی ریکارڈنگ کرنے والی کمپنی کا مؤقف ہے کہ انہوں نے محکمہ اوقاف سے شارٹ فلم کی عکس بندی کی اجازت مانگی جو 30 ہزار روپے کی ادائیگی پر مل گئی۔

    تاریخی مسجد میں مختصر دورانیے کی فلم کی عکس بندی کس کے حکم پر ہوئی، مسجد میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے رقص کے وقت مسجد انتظامیہ کہاں تھی،

    محکمہ اوقاف پنجاب نے واقعہ کے بعد ایکشن لیا اور محکمہ اوقاف نے تحقیقات کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کو مقرر کردیا۔

    واضح‌ رہے کہ مسجد وزیر خان میں اداکارہ صبا قمر نے ایک فلم کا گانا شوٹ کیا اور رقص کر کے اس کا تقدس پامال کیا تھا جس کے بعد لوگوں میں شدید غم و غصہ دیکھا گیا . سوشل میڈیا پر اس عمل کے خلاف ٹرینڈ‌بھی چلے حکومت پر پریشر بڑھا اور اس کے بعد صبا قمر کو معافی مانگنی پڑی .

    صبا قمر گلوکار بلال سعید کے نئے آنے والے گانے قبول ہے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا ایک سین مسجد وزیر خان میں بھی لیا گیا جس پر مذہبی معروف شخصیات سمیت لوگ بھی شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی گرفتاری اور کاروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں-سیکرٹری اوقاف پنجاب اظہر نے مسجد میں گانے کی شوٹنگ پر صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

     

    اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور

  • یمنیٰ زیدی پاکستان کی پہلی نو عمر فِگر اسکیٹر ملاک فیصل کی پرفارمنس کی متعرف

    یمنیٰ زیدی پاکستان کی پہلی نو عمر فِگر اسکیٹر ملاک فیصل کی پرفارمنس کی متعرف

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے پاکستان کی پہلی نو عمر فِگر اسکیٹر ملاک فیصل کی جشن آزادی پر دی گئی پرفارمنس پر تعریفی پیغام سوشل میڈیا پر شئیر کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان کی 12 سالہ فگر اسکیٹر ملاک فیصل کی ویڈیو شیئر کی ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ملاک فیصل پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے ملی نغمے پر پرفارم کر رہی ہیں ۔
    https://www.instagram.com/p/CD4RyKEnm10/?igshid=58lqun146imt
    یمنیٰ زیدی نے ملاک فیصل کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ملاک کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آزادی کے موقع پر 12 سالہ ملاک کی جانب سےاس قدر خوبصورت کارکردگی انہیں ملاک کا پاکستان کے ساتھ جوش و جذبہ بہت پسند آیا ہے۔

    واضح رہے کہ پہلی پاکستانی 12 سالہ ملاک فیصل ظفر نے آسٹریا کے سب سے بڑے فگر اسکیٹنگ مقابلے کے 24ویں انٹرنیشنل ایسکپ انسبرک 2019 میں حصہ لیا تھا اور اِس عالمی مقابلے میں آسٹریا، جرمنی، اٹلی، سوئٹزر لینڈ اور دیگر کئی ممالک کے 200 سے زائد ایتھلیٹس نے بھی حصہ لیا تھا۔

    ملا ک فیصل نے 24ویں انٹرنیشنل ایسکپ انسبرک 2019 میں عمدہ اسکیٹنگ کرتے ہوئے اِن تمام ایتھلیٹس کو شکست دی اور بیسک نوائس گرلز 2 کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

    ایتھلیٹ ملاک کا علی ظفر سے ملنے کی خواہش کا اظہار

    آسٹریلوی ایوارڈ اپنے نام کرنے والے پہلے مسلمان اور پاکستانی سائنسدان

  • بھارتی فلمساز ہنسل مہتا پر بھی پاکستانی ویب سیریز چڑیلز کا جادُو چل گیا

    بھارتی فلمساز ہنسل مہتا پر بھی پاکستانی ویب سیریز چڑیلز کا جادُو چل گیا

    پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز کا اعزاز رکھنے والی ایکشن تھرلر سیریز ’چڑیلز‘ کو ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر 11 اگست کو ریلیز گیا تھا-

    باغی ٹی وی :ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ’چڑیلز‘ کے پہلے سیزن کی تمام 10 اقساط کو ہی 11 اگست کو جاری کردیا گیاتھا جن کے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں ان کی دھوم مچ گئی ہے-

    دس اقساط پر مشتمل ’چڑیلز‘ کا آغاز کافی روکھا محسوس ہوا اور پہلی دو اقساط نے کوئی خاص اثر نہیں چھوڑا لیکن پھر تیسری قسط سے یہ سیریز آپ کو اپنے سحر میں جکڑنا شروع کردیتی ہے اور ہر نئی قسط تجسس اور اشتیاق میں اضافہ کرتے ہوئی نویں قسط تک ایک مکمل تھرلر کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔

    یہی اس سیریز کی سب سے بڑی کامیابی ہے کہ کہانی مسلسل آگے بڑھتی رہتی ہے اور ہر منظر آپس میں جڑا ہوا ہے۔ یہ ویب سیریز پاکستان کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے، صرف موضوعات کے اعتبار سے ہی نہیں بلکہ معاشی اعتبار سے بھی ہے۔اس سیریز نے سرحد پار سمیت دنیا بھر میں شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے جن میں بھارتی فلم میکر ہنسل مہتا بھی شامل ہیں-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہنسل مہتا نے ویب سیریز چڑیلز کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے ہدایتکار عاصم عباسی کی تعریف کی اورلکھا کہ کل ‘چڑیلز’ کی 2 اقساط دیکھی۔ یہ بہت ہی لطف اندوز ، بہت قابل ستائش،شارپ اور سُپر کُول سیریز ہے
    https://twitter.com/mehtahansal/status/1293848788163899392?s=19
    انہوں نے لکھا کہ مجھے حیران ہوںکہ کتنے شو عناصر نے انوراگ کشپ کے کام کو خراج عقیدت پیش کیا ہے شاید وہ اس نسل کے سب سے زیادہ بااثر ہندوستانی فلم سازوں میں سے ایک ہیں۔
    https://twitter.com/ZEE5Premium/status/1293940180886282241?s=20
    ہنسل مہتا کی اس ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے زی فائیو پریمئیم نے لکھا کہ آپ کی طرف سے اس سیریز کے لئے قابل ستائش کمنٹس آنا یہ بھی پوری ٹیم کے لئے ایک حیرت انگیز کارنامہ ہےہم سب کی عزت ہے-

    خیال رہے کہ ہدایت کار عاصم عباسی کی ویب سیریز ’چڑیلز‘میں ایسی چار شادی شدہ خواتین کی کہانی دکھائی گئی ہےجو اپنے شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جاتی ہیں۔

    پاکستان کی پہلی ویب سیریز ’چڑیلز‘ میں شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جانے والی چاروں خواتین اپنی جیسی دوسری عورتوں کی زندگی بچانے کے لیے کام کرتی ہیں اور بیویوں سے دھوکا کرنے والے شوہروں کو بے نقاب کرتی دکھائی دیتی ہیں اور اس دوران جب وہ جاسوس بن جاتی ہیں تو انہیں معاشرے کے کئی مکروہ چہرے دکھائی دیتے ہیں۔

    جاسوس بن جانے والی خواتین پھر کم عمری کی شادیوں، بچوں کے ساتھ ناروا سلوک، زبردستی کی شادیوں، غربت، جرائم، رنگ و نسل کے واقعات اور خودکشی جیسے بھیانک حقائق کا سامنا کرتی ہیں۔

    ویب سیریز میں ثروت گیلانی نے سارہ، یاسرا رضوی نے جگنو، نمرا بچہ نے بتول اور مہربانو نے زبیدہ کا کردار ادا کیا ہے اور ویب سیریز میں ان چار مختلف شعبوں وکیل ، باکسر،ویڈنگ پلانر سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ایک گینگ کے طور پر دکھایا گیا ہے-

    فیشن ہاؤس کے نام پر جاسوسی کا ادارہ چلانے والی چاروں خواتین کو اپنے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے درجنوں خواتین کو فیشن اور ماڈلنگ کے نام ملازمت پر رکھتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے فیشن کے نام جاسوسی کا ادارہ چلانے والی چاروں خواتین کو برقع پہن کر بیویوں سے بے وفائی کرنے والے شوہروں کی جاسوسی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے.

    ’چڑیلز‘ شوہروں کی بے وفائی سے پردی اٹھاتیں ذہین بولڈ بہادر اور خوبصورت خواتین کی کہانی

    پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ کا ٹریلر جاری

  • اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور

    اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور

    لاہور سیشن عدالت نے مسجد وزیر خان میں گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کیس پراداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی : ایڈیشنل سیشن جج عتیق الرحمن نے11 اگست کو سردار فرحت منظور خان چانڈیو ایڈووکیٹ کی طرف سے درج کروائے گئے مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی تھی اور ایس ایچ او ا کبری گیٹ کو نوٹس جاری کر کے 12 اگست کو رپورٹ طلب کی تھی –

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے مسجد میں گانے کی عکس بندی کرکے تقدس پامال کیا ہے درخواست گزار نے عدالت سے صبا قمر، بلال سعید، لائن پروڈیوسر احمد وقاص اور محکمہ اوقاف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی تھی –

    جس پر اب لاہور سیشن عدالت نے سماعت کی-

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں صباقمر اور بلال سعید کے خلاف لاہور کی تاریخی وزیر خان مسجد میں میوزک ویڈیو قبول ہے کے چند مناظر کی عکس بندی کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

    ایڈیشنل سیشن جج وسیم اختر نے صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی مدعی ایڈووکیٹ سرادر فرحت منظور چانڈیو ملزموں کی ضمانت کی درخواست پر مخالفت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے صبا قمر اور بلال سعید کی گرفتاری روکتے ہوئے دونوں فنکاروں کو پچاس پچاس ہزار کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا اور صبا قمر اور بلال سعید کی 25 اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے-

    کراچی سٹی کورٹ میں صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

    اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد کی بیحرمتی پر تھانہ مزنگ میں مقدمہ کی درخواست دے دی گئی

    صبا قمرکی مداحوں سے اپنے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹس پر رپورٹ کرنے کی درخواست

    مسجد وزیر خان میں عکس بندی کے معاملے میں بلال سعید، صبا قمر اور محکمہ اوقاف کے افسروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت میں 12 اگست تک رپورٹ طلب