Baaghi TV

Category: شوبز

  • حدیقہ کیانی نے زندگی کی 48 بہاریں دیکھ لیں

    حدیقہ کیانی نے زندگی کی 48 بہاریں دیکھ لیں

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ اور حدیقہ کیانی نے گزشتہ روز اپنی 48 ویں سالگرہ منائی ہے۔

    باغی ٹی وی :پاکستانی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی میں اُن کو 48 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔

    حدیقہ کیانی نے اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ کی مبارک باد دینے کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ ۔

    حدیقہ کیانی کی جانب سے ٹوئٹ میں اپنے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے لکھا گیا کہ براہ کرم بارشوں سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے آپ جو کچھ کر سکتے ہو وہ کریں۔

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں اپنی عمر بتاتے ہوئے کہا کہ جی ہاں 48 سال ایسے ہی نظر آتے ہیں۔

    حدیقہ کیانی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے ری ٹوئٹ کی اور حدیقہ کیانی کو اُن کی سالگرہ کی مبارکباد دی ۔


    فہد مصطفیٰ نے اپنے ٹو ئٹ میں حدیقہ کیانی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ صرف 24 سال کی نظر آتی ہیں ۔

    دوسری جانب پاکستان کے مشہور گلوکار علی ظفر کی جانب سے بھی حدیقہ کیانی کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ۔

    علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حدیقہ کیانی کی ٹوئٹ شیئر کی اور اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ یہ 48 سال میوزک انڈسٹری کی بہترین سال ہیں حدیقہ کیانی نے میوزک انڈسٹری میں اُس وقت قدم رکھا جب لڑکیوں کے لیے موسیقی کو بطور کیریئر اپنانا بہت مشکل تھا۔


    علی ظفر نے مزید کہا کہ وہ حدیقہ کیانی اور اُن کے بھائی عرفان کیانی کی محنت اور لگن سے کام کرنے کے گواہ ہیں۔

    سئنئیر رپورٹر روؤف کالرا نے بھی حدیقہ کیانی کو سالگرہ کی مبارکباد دی-


    علاوہ ازیں گلو کارہ کے مداحؤں اور ٹویٹر صارفین نے بھی انہیں سالگرہ کی مارکباد دی اور کہا کہ وہ غلط کہہ رہی ہیں کہ وہ 48 سال کی ہیں وہ تو ابی 24 یا پچیس سال کی دکھائی دیتی ہیں بعض صارفین نے کہا کہ انہوں نے بوڑھی کب ہونا ہے وہ انہیں اپنے بچپن سے ہی ایسے دیکھتے آ رہے ہیں-


    https://twitter.com/HaleemaSaadia14/status/1293393426399072257?s=20

    سونو نگم پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کا کلام سن کر رو پڑے

    شفقت امانت علی کا یوم آزادی کے حوالے سے نیا گیت ریلیز

  • بالی وڈ ادکار سنجے دت  پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا،ڈاکٹروں نے  تصدیق کردی

    بالی وڈ ادکار سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا،ڈاکٹروں نے تصدیق کردی

    ممبئی :بالی وڈ ادکار سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا،ڈاکٹروں نے تصدیق کردی ،اطلاعات کے مطابق بالی وڈ اداکار سنجے دت کو ہفتہ کی شام سانس لینے میں مشکلات کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور پیر کو حالت بہتر ہونے پر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

    منگل کو 61 سالہ اداکار نے اعلان کیا تھا کہ وہ علاج کی غرض سے فلمی صنعت سے کچھ عرصے کے لیے وقفہ لے رہے ہیں اور مداحوں کو فکرمند ہونے یا غیرضروری اطلاعات پھیلانے کی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ مداحوں کی محبت اور سپورٹ سے بہت جلد واپس آئیں گے۔

    اب بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بولی وڈ اداکار میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔رپورٹس کے مطابق سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کے تیسرے مرحلے کی تشخیص ہوئی ہے۔

     

     

     

    فلم فیئر نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ‘اس خبر سے بابا بہت پریشان ہوگئے ہیں، ان کے چھوٹے بچے ہیں، خوش قسمتی سے وہ دبئی میں اپنی ماں کے ساتھ ہیں، مگر اس بری خبر سے انہیں آگاہ کرنا آسان نہیں’۔بیماری کے حوالے سے ذرائع نے بتایا ‘یہ قابل علاج ہے، انہیں فوری علاج کی ضرورت ہے اور اسی لیے وہ فوراً روانہ ہورہے ہیں’۔

    رپورٹ کے مطابق سنجے دت بیرون ملک علاج پر غور کررہے ہیں مگر ممبئی میں ڈاکٹروں سے بھی مشاورت کررہے ہیں، جس کے بعد وہ حتمی فیصلہ کریں گے۔دوسری جانب ہندوستان کی رپورٹ کے مطابق سنجے دت علاج کے لیے جلد امریکا روانہ ہوجائیں گے۔

    سنجے دت نے حال ہی میں 61 ویں سالگرہ منائی تھی اور مستقبل قریب میں وہ سڑک 2، بھوج اور تربوز نامی فلموں میں نظر آئیں گے۔سڑک 2 ہدایتکار مہیش بھٹ کی نوے کی دہائی کی فلم سڑک کا سیکوئل ہے اور وہ 21 سال بعد کوئی فلم ڈائریکٹ کررہے ہیں۔

  • آغا علی نے اہلیہ حنا سے شادی سے پہلے لئے گئے وعدے کی وضاحت دے دی

    آغا علی نے اہلیہ حنا سے شادی سے پہلے لئے گئے وعدے کی وضاحت دے دی

    پاکستان کے معروف اداکار آغا علی کا اہلیہ حنا الطاف کو شادی کے بعد موٹے نہ ہونا کا وعدہ لینے پر تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو وضاحت دے دی-

    باغی ٹی وی : رواں سال مئی میں رمضان المبارک کے جمعۃالوداع کے دن رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی شوبز جوڑی حنا الطاف اور آغا علی نے ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں شادی سے قبل لئے گئے وعدوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
    https://www.instagram.com/p/CDvH7vlBCSK/?igshid=ulnfaua59z1l
    پروگرام کے دوران حنا الطاف نے انکشاف کیا کہ آغا علی نے شادی سے قبل انہیں کسی موٹی خاتون کی تصویر دکھائی اور کہا کہ اگر وہ ان جتنی موٹی ہوتیں تو وہ ان سے شادی نہیں کرتے۔

    تاہم حنا الطاف کی بات کے دوران آغا علی نے مداخلت کی اور دعوی کیا کہ انہوں نے یہ نہیں بلکہ کچھ اور کہا تھا۔

    جس کے بعد آغا علی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے شادی سے قبل حنا الطاف سے صرف ایک ہی وعدہ لیا تھا، جس پر اداکار نے ہنستے ہوئے اہلیہ کو کہا کہ وہ کیا وعدہ تھا اب بتائیں۔

    آغا علی کے کہنے پر حنا الطاف نے ہنستے ہوئے کہا کہ شادی سے قبل شوہر نے ان سے وعدہ لیا تھا کہ وہ کبھی موٹی نہیں ہوں گی۔

    حنا الطاف نے ہنستے ہوئے بات جاری رکھی کہ اب جیسے ہی وہ کھانا کھا کر اٹھتی ہیں تو آغا علی چلتے پھرتے آہستہ سے بولتے ہیں کہ انہوں نے صرف ایک ہی وعدہ لیا تھا۔

    آغا علی نے بھی انکشاف کیا کہ حنا الطاف نے بھی ان سے ایسا ہی وعدہ لیا تھا کہ وہ بھی وزن نہیں بڑھائیں گے۔

    پروگرام کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس میں صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آغا علی کا اپنی اہلیہ سے وزن سے متعلق لیا گیا وعدہ تضحیک آمیز ہے ۔

    سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بننے پر آغا علی نے انسٹا گرام اسٹوری میں وضاحتی پیغام جاری کیا تھا-

    آغا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اپنی اہلیہ سے کہا تھا کہ وہ غیر ضروری وزن بڑھانے سے گریز کریں کیونکہ وہ ایک اداکارہ ہیں انہیں فٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ کوئی بھی پروڈیوسر اور ہدایتکار زیادہ وزن والی اداکاراؤں کو پسند نہیں کرتا ۔

    آغا علی انسٹاگرام سٹوری سکرین شاٹ
    آغا علی نے اپنے وزن کم کرنے کے حوالے سے بتایا کہ میں نے اپنا وزن کم کرنے کیلئے بہت محنت کی ہے جب میرا وزن زیادہ تھا تو میں کچھ نہیں تھا اور مجھے نظر انداز کیا جاتا تھا۔

    آغا نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ صرف توجہ حاصل کرنے کیلئے دوسروں پر تنقید کرتے ہیں کیونکہ انہیں ویسے تو توجہ ملنی نہیں ہے۔

    اپنی ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں آغا علی نے تنقید کرنے والوں سے سوال کیا کہ باڈی شیمنگ ہوتی کیا ہے ؟ کیا آپ جانتے ہیں ؟ کیا کبھی کسی نے مجھے کسی کے وزن کا مذاق اڑاتے ہوئے دیکھا ہے ؟

    آغا علی انسٹاگرام سٹوری سکرین شاٹ
    آغا کامزید کہنا تھا کہ اگر کوئی ماں اپنے بیٹے کو ، کوئی بھائی یا کوئی شوہر اپنی اہلیہ کو مشورہ دے کہ غیر ضروری وزن سے پرہیز کرے تو یہ باڈی شیمنگ نہیں ہے

    ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے شوہر کا تعارف کرادیا

    صبا قمر کی مسجد میں گانے کی شوٹنگ نے کس طرح میری زندگی کی سب سے اہم خوشی چھین لی

  • بھارت کے عالمی شہرت یافتہ اردو شاعر راحت اندوری کورونا وائرس کے باعث چل بسے

    بھارت کے عالمی شہرت یافتہ اردو شاعر راحت اندوری کورونا وائرس کے باعث چل بسے

    بھارت کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ اردو شاعر راحت اندوری کورونا وائرس کے باعث چل بسے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اردو ادب کے استاد اور معروف شاعر راحت اندوری کووڈ-19 کے وارڈ میں دوران علاج دو مرتبہ دل کے دورے کے سبب خالق حقیقی سے جاملے 71 سالہ شاعر کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی آخری ٹوئٹ میں راحت اندوری نے مداحوں کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور اسپتال میں داخل ہونے کی اطلاع دی، انہوں نے دعائے صحت کی اپیل کرتے ہوئے مزید لکھا تھا کہ وہ ارووبندو اسپتال میں داخل ہیں اُن کے لئے دعا کریں –

    انہوں نے لکھا تھا کہ وہ اپنی صحت سے متعلق ٹوئٹر اور فیس بُک پر ہی آگاہ کرتے رہیں گے لیکن وہ کورونا سے لڑت ہوئے جان کی بازی ہا رگئے ہیں- بھارتی میڈیا کے مطابق راحت اندوری کووڈ-19 کے وارڈ میں دوران علاج دو مرتبہ دل کے دورے کے سبب خالق حقیقی سے جاملے

    راحت اندوری کی غزلیں اور نظمیں زبان زد عام تھیں اور انہیں پاک و ہند میں یکساں مقبولیت حاصل تھی انکا یہ شعر سیاست دانوں میں کافی مقبول تھا اور انتخابی جلسوں کی رونق ہوا کرتا تھا۔

    راحت اندوری نے اردو ادب میں پی ایچ ڈی کیا تھا اور مقامی کالج میں درس تدریس سے وابستہ رہے، وہ ایک مصور بھی تھے اور شاعری کے علاوہ فلموں کے لیے گیت بھی لکھے جن میں گھاتک فلم کا نغمہ کوئی جائے تو لے آئے، میری لاکھ دعائیں پائے اور ’ منا بھائی ایم بی ایس ایس‘ کے دو نغمے بھی کافی مقبول ہوئے تھے-

    نامور شاعر کی موت پر معروف شخصیات غم کا اظہار کر رہی ہیں اور اور ان کی موت کو ایک بڑا نقصان قرار دے رہی ہیں-

    امیتابھ بچن اپنے فلمی کیرئیر کے حوالے سے پریشان

    2 دن تک زیر علاج رہنے کے بعد سنجے دت ہسپتال سے ڈسچارج

  • مداحوں کا امریکی گلوکارہ کارڈی بی کو دیریلیس ارطغرل دیکھنے کا مشورہ

    مداحوں کا امریکی گلوکارہ کارڈی بی کو دیریلیس ارطغرل دیکھنے کا مشورہ

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز دیریلیس ارطغرل کے مداحوں نے امریکی گلوکارہ کارڈی بی کو دیریلیس ارطغرل دیکھنے کا مشورہ دے دیا-

    باغی ٹی وی: تُرک ڈراموں اور فلموں کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہےمگر جو مقبولیت ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ جسے ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے کو ملی اس کی مثال نہیں ملتی۔ اسے دنیا کے کم و بیش ساٹھ ( 60 ) ممالک میں ڈب کر کے دکھایا گیا ہے-

    ارطغرل کی دنیا بھر میں کامیابی کا ندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسے دنیا کے ایک سو چھالیس ( 146 ) ممالک سے نہ صرف ناظرین کی توجہ حاصل کی بلکہ وہاں ڈراموں کی دنیا کا بے تاج بادشاہ بھی قرار پایا۔

    یورپ، مڈل ایسٹ، افریقہ اور یورپ سے 700 ملین ناظرین کو اپنے سحر میں گرفتار کرنے والا ڈراما غازی ارطغرل آذربائیجان، ترکمانستان، قازقستان، ازبکستان، البانیہ، پولینڈ، سربیا، بوسنیا، ہزروگوینا، ہنگری اور یونان میں ریکارڈ توڑنے کے بعد اب پاکستان میں بھی یکم رمضان سے پی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے جسے لوگ بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں اور دوسروں کو بھی دیکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں-

    ترک ڈراموں اور فلموں کے مداح دیگر ملکوں کے شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات بھی ہیں جن میں سے ایک امریکی گلوکارہ کارڈی بی بھی ہیں –

    انہوں نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا جس میں گلوکارہ نے لکھا کہ انہوں نے کافی سارے برے خواب دیکھے اُنہیں لگتا ہے کہ وہ کوثم سلطان کی موت دیکھ کر سو نہیں سکتی ہیں۔


    کارڈی بی نے اپنے ترک مداحوں سے مشورہ مانگتے ہوئے مزید لکھا کہ اب وہ کیا دیکھیں ۔۔۔؟‘ انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں تُرکوں کو مخاطب بھی کیا-

    امریکی گلوکارہ کے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ترک شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایک ہدایتکار نے دیرلیش ارطغرل کے مداحوں سے کہا کہ کارڈی بی کو ارطغرل ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ دیں اور انہیں بتائیں کہ آپ کو ہ ڈرامہ کیوں پسند آیا ہے۔


    واضح رہے کہ ار طغرل وہ ڈرامہ ہے جس نے مسلمانوں کو ان کے حقیقی ہیروز سے متعارف کرایا ہے۔ یہ وہ ڈرامہ ہے جس کے بارے میں رجب طیب اردگان نے کہا ”جب تک شیر اپنی تاریخ خود نہیں لکھیں گے ان کے شکاری ہی ہیرو ٹھہریں گے“ اور ”ہم اسلامی تاریخ اس طرح لکھیں گے جس طرح وہ تھی“ اور جب یہ اسلامی تاریخ ارطغرل نامی ڈرامے کے ذریعے دنیا کی دکھائی تو لوگ اسلام قبول کرنے لگے۔ یہ وہی ڈرامہ ہے جس نے اغیار کی ان کوششوں پر پانی پھیر دیا جو اسلام کے سنہری ماضی کو داغدار کرنے میں صرف کی گئی تھیں۔

    ’’ارطغرل غازی‘‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

    ارطغرل ڈرامے کی کی مقبولیت میں مزید اضافہ، ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا

    وزیر اعظم کے چہیتے افراد ارطغرل ڈرامے کے نام پر پی ٹی وی کولوٹ رہے ، یوٹیوب چینل…

    ارطغرل اردو کی بڑی کامیابی، دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینلز میں تینتیسویں نمبر پر آگیا

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ’’ارطغرل‘‘ کون ہیں ؟

  • نامور ڈیزائنر اور میزبان حسن شہریار یاسین ٹیلی ویژن پر اداکاری کرنے کے لیے تیار

    نامور ڈیزائنر اور میزبان حسن شہریار یاسین ٹیلی ویژن پر اداکاری کرنے کے لیے تیار

    پاکستان کے نامور ڈیزائنر حسن شہریار یاسین ٹیلی ویژن پر اداکاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    باغی ٹی وی : حسن شہریار یاسین پاکستان کے نامور فیشن ڈیزائنر ہیں اور ٹی وی شو کے میزبان بھی ہیں انہوں نے 2000 میں ایچ ایس وائے کے نام سے برائیڈل اور فارمل ملبوسات پر مبنی فیشن برانڈ لانچ کیا تھا۔

    اس کے ساتھ ہی انہوں نے نجی ٹی وی چینل ہم ٹی کے شو ‘ٹونائٹ وِد ایچ ایس وائے’ کی میزبانی بھی کی تھی، یہ شو 5 سیزنز پر مشتمل تھا علاوہ ازیں ان کا یوٹیوب چینل بھی ہے جس پر وہ لائیو ود ایچ ایس وائے کے نام سے شو کی میزبانی کررہے ہیں۔

    فیشن ڈیزائننگ اور ٹی وی شوز کی میزبانی کے بعد اب حسن شہریار یاسین ڈرامہ انڈسٹری میں بھی قسمت آزمائیں گے۔

    حسن شہریار یاسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے سے متعلق اعلان کیا۔
    https://www.instagram.com/p/CDtovDfhR9d/?utm_source=ig_embed
    انسٹا گرام پر ایچ ایس وائے نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پہلی سی محبت میں ٹی وی پر ایکٹنگ ڈیبیو کے اعلان کے لیے پُرجوش ہوں-

    اپنی شئیر کردی تصویر میں ایچ ایس وائے ہاتھ میں ڈرامے کا سکرپٹ پکڑے پڑھ رہے ہیں-

    شہر یار  یاسین اپنے پہلے ڈرامے میں معروف اداکارہ مایا علی کے ساتھ نظر آ ئیں گے-اس ڈرامے کے ڈائریکٹر انجم شہزاد ہیں جبکہ اس پراجیکٹ کو آئی ڈریم پروڈیوس کر رہا ہے جسے نجی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل معروف اداکارہ مایا علی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامے پہلی سی محبت کے اسکرپٹ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے 3 سال بعد چھوٹی اسکرین پر واپسی کا اعلان کیا تھا-

    مایا علی جلد ہی نئے ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گی

    سوہائے ابڑو اور فرحان سعید کے نئے ڈرامے پریم گلی کا پہلا ٹیزر جاری

    سونیا حسین کا ذہنی صحت سے متعلق اہم پیغام

    سونیا حسین اور سمیع خان جلد ہی نئے ڈرامے میں نظر آئیں گے

  • سونو نگم پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کا کلام سن کر رو پڑے

    سونو نگم پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کا کلام سن کر رو پڑے

    بھارتی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار سونو نگم پاکستان کی کم عمر گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کی دلکش اور حسین آواز سُن کر رو پڑے ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرسونو نگم نے سوچ بینڈ اور کم عمر گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کے کلام’بول ہو‘ کو ماسٹر پیس قرار دیا۔
    https://www.instagram.com/p/CDvRFd8haJY/?igshid=4ydknzqk83e0
    چھوٹی سی عمر میں ہادیہ ہاشمی نے اپنی سریلی آواز سے جہاں پاکستانیوں کو دیوانہ بنارکھا ہے وہیں بھارت کے نامور گلوکار سونو نگم بھی ان کی آواز کے مداح بن گئے ہیں اور انہیں تو ہادیہ کی آواز اتنی پسند آئی کہ وہ جذباتوں پر قابو نہ رکھ سکے اور روپڑے۔
    https://www.instagram.com/tv/CDtmGMGBULZ/?utm_source=ig_embed

    ویڈیو میں سونو نگم نے کہا کہ بہت دنوں بعد کسی آواز نے میرے دل کو چھوا ہے میں حیرت زدہ ہوں کہ آج بھی ایسا کام ہوتا ہے کہ انسان اسے سُن کر پھوٹ پھوٹ کر روئے-

    بھارتی گلوکار نے کہا کہ انہوں نے کبھی ایسا سوچا بھی نہیں تھا کہ کوئی گانا سُن کر میں یوں رونا شروع کردوں گا۔

    سونو نگم نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ کوئی گانا انہیں رُلا سکتا ہے لیکن اس گانے نے یہ کردیا۔

    سونونگم نے کہا کہ یہ گانا مجھے جاوید جعفری نے بھیجا تھا حالانکہ میں یہ گانا پہلے بھی سن چکا تھا لیکن آج ڈھنگ سے سنا جس کے بعد مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں نے بہت دنوں بعد کوئی اچھی چیز سنی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ جب یہ کلام سنا تو روپڑے، یہ بہت ہی خوبصورتی سے لکھا اور گایا گیا کلام ہے۔

    اپنی ویڈیو میں گلوکار نے نوعمر ہادیہ اور سوچ بینڈ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بتایا کہ یہ گانا وہ بار بار سننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    جشن آزادی کے حوالے سے راجہ ریپسٹار کا نیا گیت ریلیز

    امیتابھ بچن اپنے فلمی کیرئیر کے حوالے سے پریشان

  • ماڈل فریال مخدوم کے حالیہ فوٹو شوٹ کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیو وائرل

    ماڈل فریال مخدوم کے حالیہ فوٹو شوٹ کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیو وائرل

    سُپر ماڈل فریال مخدوم کے حال ہی میں ہونے والے برائیڈل فوٹو شوٹ کی خوبصورت اور دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں ماڈل انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں-۔

    باغی ٹی وی :دلہنوں کے ملبوسات اور زیورات کی وجہ سے شہرت رکھنے والی معروف فیشن ڈیزائنر عائشہ ناہید کی جانب سے حال ہی میں برائیڈل شوٹ سامنے آیا ہے- جس میں عالمی شہرت یافتہ معروف باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے ماڈل کے فرائض انجام دیئے ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CDUGaQInSWK/?igshid=1000vp3kcljyw
    عائشہ ناہید کی جانب سے دلہن کے ملبوسات میں زیب تن فریال مخدوم کے اس شوٹ کو ’ دی رائل فیری ٹیل‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں فریال مخدوم نے بھاری برکم جیولری اور دلہن کا ڈریس زیب تن کر رکھا ہے-

    فوٹو شوٹ کی دلکش تصاویر:
    https://www.instagram.com/p/CDWoH1anedJ/?igshid=k53pfpt5ooa3
    https://www.instagram.com/p/CDZQLUJHsd8/?igshid=1lj0g2h30q3d8
    https://www.instagram.com/tv/CDb0uoLnx7c/?igshid=1dqweqcuodds8
    https://www.instagram.com/p/CDedzAln9WM/?igshid=1bnd2j478rh45
    https://www.instagram.com/p/CDjkOAwn77J/?igshid=26xycdx3i0pf
    https://www.instagram.com/p/CDo4GzuH90c/?igshid=59kwpefx8xmh

    اداکارہ و ماڈل صدف کنول کی ہمشکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے شوہر کا تعارف کرادیا

    شادی کے چند سال بعد ہی شوہر نے غصے میں بلاوجہ طلاق دیدی حنا دلپزیر

  • شادی سے پہلے محبت پر یقین نہیں رکھتی  نیلم منیر

    شادی سے پہلے محبت پر یقین نہیں رکھتی نیلم منیر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی پُرکشش اور خوبرو اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ وہ شادی سے قبل محبت پر یقین نہیں رکھتیں-

    باغی ٹی وی : دیئے گئے حالیہ انٹرویو میں نیلم منیرنے اپنی شادی کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے لڑکے سے شادی کریں گی جو اپنی والدہ سمیت اہل خانہ کی عزت کرتا ہو۔
    https://www.instagram.com/p/CDvbO-IBoRN/?igshid=1xp2vech3kelc
    نیلم منیر کا کہنا تھا کہ وہ شادی سے قبل ہونے والی ملاقاتوں پر یقین نہیں رکھتی کیونکہ اُن کے خیال میں شادی ہونے سے پہلے ہی کسی کے لیے سجنا سنورنا اچھا نہیں یہ سب شادی کے بعد اچھا لگتا ہے شادی ہونے کے بعد سب کچھ چلتا ہے مگر وہ شادی سے قبل محبت پر یقین نہیں رکھتیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ان کا کوئی بھائی ہوتا تو وہ انہیں بھی یہی مشورہ دیتیں کہ دارالامان کی کسی یتیم لڑکی سے شادی کرکے ان کا سہارا بنیں یاد رہے کہ نیلم منیر چار بہنیں ہیں ان کا وئی بھائی نہیں ہے-

    نیلم منیر نے اپنے مرد مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ دارالامان اور ایدھی سینٹرز جاکر یتیم لڑکیوں سے شادیاں کرکے ان کی زندگی بدلیں۔
    مرد حضرات کو بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین سے بھی شادیاں کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ لڑکا ہوتیں تو وہ بھی کسی یتیم لڑکی سے شادی کرکے ان کا سہارا بنتیں۔

    صبا قمرکی مداحوں سے اپنے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹس پر رپورٹ کرنے کی درخواست

    اپنے رب کی شکر گزار ہوں جس نے بطور اداکارہ اتنی عزت و احترام دیا عتیقہ اوڈھو

    جس کے دل میں انسانیت کا درد نہ ہو وہ انسان نہیں علی ظفر

  • مسجد وزیر خان میں عکس بندی کے معاملے میں بلال سعید، صبا قمر اور محکمہ اوقاف کے افسروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت میں 12 اگست تک رپورٹ طلب

    مسجد وزیر خان میں عکس بندی کے معاملے میں بلال سعید، صبا قمر اور محکمہ اوقاف کے افسروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت میں 12 اگست تک رپورٹ طلب

    مسجد وزیر خان میں عکس بندی کے معاملے میں گلوکاربلال سعید، صبا قمر اور محکمہ اوقاف کے افسروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت میں 12 اگست تک رپورٹ طلب کرلی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عتیق الرحمن نے سردار فرحت منظور خان چانڈیو ایڈووکیٹ کی طرف سے درج کروائے گئے مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی اور ایس ایچ او ا کبری گیٹ کو نوٹس جاری کر کے 12 اگست کو رپورٹ طلب کر لی ہے-

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے مسجد میں گانے کی عکس بندی کرکے تقدس پامال کیا ہے درخواست گزار نے عدالت سے صبا قمر، بلال سعید، لائن پروڈیوسر احمد وقاص اور محکمہ اوقاف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی ہے-

    یاد رہے کہ اس سے قبل مسجد کا تقدس پامال کرنے پر اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف 9 اگست کو تھانہ مزنگ میں ذاتی مدعیت میں مقدمہ درج کروانے کے لیے درخواست جمع کروا ئی گئی تھی-

    لاہور کے ایک مقامی وکیل نے تھانہ مزنگ میں اداکارہ صبا قمر اوربلال سعید کے خلاف مسجد کی توہین پرمقدمہ کی درخواست دیتےہوئے کہا تھا کہ مذکورہ اداکاراوں نے مسجد کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے ایسے افعال سرانجام دئیے ہیں جو کہ نہ صرف خلاف اسلام ہیں بلکہ یہ ایک بہت بڑا جرم بھی ہے-

    لاہور کے مقامی وکیل علی اکبرملک نے تھانہ مزنگ کےایس ایچ او کودرخواست دیتے ہوئے کہا تھا کہ صبا قمر اوربلال سعید نے مسلمانوں کے ایمان مجروح کرنے کی جسارت کی ہے

    علی اکبر ملک کا کہنا تھا کہ مساجد کے تقدس کو پامال ہونے سے روکنے کےلیےایسے بے دین لوگوں کے خلاف کارروائی ضروری ہے لہٰذا اداکارہ صبا قمر اوربلال سعید کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے۔

    اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد کی بیحرمتی پر تھانہ مزنگ میں مقدمہ کی درخواست دے دی گئی

    صبا قمرکی مداحوں سے اپنے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹس پر رپورٹ کرنے کی درخواست

    صبا قمر اور بلال سعید کی جانب سے مانگی گئی معافی پر یاسر حسین کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

    مساجد سینما نہیں ہے مساجد کا تقدس پامال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ٹویٹر…

    اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد کی بیحرمتی پر تھانہ مزنگ میں مقدمہ کی…

    مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے والوں کو جلد از جلد سزا دی جائے چودھری شجاعت…

    مسجد وزیر خان میں ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے بلال سعید نے معافی مانگ لی

    مسجد میں گانے کے شوٹ کی اجازت کے تیس ہزار روپے لیے گئے ، نوٹیفیکیشن سامنے آ گیا

    قبول ہے ایک گانا تھا ان کا اصل نکاح نہیں تھا کہ انہوں نے ایک مشہور مسجد کے مذہبی…

    مسجد میں گانے کی شوٹنگ پر صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،…

    صبا قمر کی مسجد وزیرخان میں ڈانس کی ویڈیو وائرل

    مہوش حیات کی مداحوں سے جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی رپورٹ کرنے کی اپیل