پاکستان کی معروف اداکارہ آمنہ شیخ کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی-
باغی ٹی وی :پاکستان کی معروف اور پُرکشش اداکارہ آمنہ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ا یک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے تصویر میں تین ہاتھ ہیں جن میں سے ایک ہاتھ چھوٹا ہے جو بچی کا محسوس ہو رہا ہے بچی کے ہاتھ کی ہتھیلی پر دو انگوٹھیاں رکھی ہوئی ہیں
https://www.instagram.com/p/CDnjumah_1R/?igshid=1cgpv3x3ho5t9
آمنہ شیخ کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر کوئی کیپشن نہیں دیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی ایموجی استعمال کیا گیا ہے ۔
آمنہ شیخ کی اس تصویر پر مدا شش و پنج کیں پڑ گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے مداحوں نے خود ہی اندازے لگا کر انہیں نئی زندگی کی شروعات کی مبارکباد دی ہے اُن کے مداحوں کی جانب سے ڈھیر ساری نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ انہیں شادی کی مبارکباد دی گئی ہے ۔
آمنہ شیخ کو اس تصویر پرجہاں مداحوں نے مبارکباد دی وہیں شوبز شخصیات کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے-جن میں موٹیویشنل اسپیکر منیبہ مزاری اور سنیتا مارشل ،سکینہ سمو،ڈاکٹر شائستہ لودھی،نادیہ حسین،صبا قمر زمان، شرمین عبید چنائے،ہما عدنان ،عروسہ صدیقی ودیگر شامل ہیں-
آمنہ شیخ انسٹاگرام سکرین شاٹ
واضح رہے کہ آمنہ شیخ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر کسی قسم کی کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک اور بھارتی فلم سٹار کی خود کشی سامنے آئی ہے
بھوجپوری فلم کی اداکارہ انوپما پاٹھک نے مبینہ طور پر ممبئی کے نواحی علاقے میں خودکشی کرلی ہے۔ 40 سالہ اداکارہ کی 2 اگست کو اپنے کرائے کے فلیٹ میں لاش ملی تھی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اداکارہ کی رہائش گاہ سے ایک تحریر بھی برآمد ہوئی ہے جس میں اس نے خودکشی کے حوالہ سے لکھا ہے
پاٹھک کا تعلق پٹنہ سے تھا اور وہ بھوج پوری فلموں اور ٹی وی شوز میں کام کرنے کے لئے ممبئی منتقل ہوگئی تھی۔ انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے ، بھوجپوری فلمی اداکارہ نے ایک فیس بک ویڈیو میں شیئر کیا تھا کہ انہیں دھوکہ دیا گیا ہے اور وہ کسی پر اعتماد کرنے سے قاصر ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ معاشی تنگی کی شکار تھیں اور کینسر جیسی بیماری سے بھی جنگ لڑ رہی تھیں۔ لیکن قابل ذکر بات یہ ہے کہ خودکشی سے ٹھیک ایک دن پہلے انھوں نے فیس بک پر تقریباً 10 منٹ کا ایک لائیو ویڈیو شیئر کیا تھا جس میں انھوں نے لوگوں کے ذریعہ خودکشی کیے جانے کے تعلق سے کئی باتوں کا تذکرہ کیا تھا۔ خودکشی کے اسباب کے ساتھ ساتھ لوگوں کے ذریعہ پریشان کیے جانے کی ذہنی پریشانی سے متعلق بھی انھوں نے ویڈیو میں بتایا تھا۔ لیکن اس ویڈیو میں کہیں بھی انھوں نے اپنے خودکشی کرنے کی بات نہیں کہی تھی۔
ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ کسی کو یہ بتاتے ہیں کہ آپ کچھ پریشانیوں سے دوچار ہورہے ہیں اور خودکشی کرنا چاہ رہے ہیں تو ، وہ شخص ، چاہے وہ کتنا ہی اچھا دوست ہووہ آپ کو فوری طور پر آپ کو اپنے مسائل سے دور رکھنے کے لئے کہے گا تاکہ وہ اس میں شامل نہ ہو۔ آپ کے مرنے کے بعد لوگ آپ کا مذاق اڑائیں گے اور دوسروں کے سامنے آپ کی بے عزتی کریں گے۔ لہذا کبھی بھی کسی سے بھی اپنی پریشانیوں کا اشتراک نہ کریں اور نہ ہی کسی کو اپنا دوست سمجھیں۔
اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے خودکشی سے قبل ایک تحریر لکھی جس میں انہوں نے لکھا کہ انہوں نے مالڈ میں وزڈم پروڈیوسر کمپنی کے نام سے ایک کمپنی میں پیسے دیئے ، لیکن دسمبر 2019 میں واپسی کی تاریخ کے بعد انہیں رقم نہیں ملی۔
اداکارہ نے خودکشی سے قبل لکھی گئی تحریر می کہا کہ منیش جھا نامی ایک شخص نے اس سال مئی کے مہینے میں ان سے گاڑی لی تھی، لیکن اپنے گھر سے واپس لوٹنے کے بعد جب انھوں نے اپنی گاڑی منیش سے واپس مانگی تو اس نے دینے سے انکار کر دیا۔
تقریباً ایک دہائی قبل معروف گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے کے ساتھ ’اپنے اُلو کتنے ٹیڑھے، اب تک ہوئے نہ سیدھے‘ گانے سے شہرت حاصل کرنے والے بلوچ لوک فنکار واسو کے سخت حالات کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں-
باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق غربت اور کوئی باقاعدہ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے لوک فنکار واسو خان بیماری کا شکار بن کر گھر تک محدود ہوگئے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔
واسو خان کی بیماری کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کئی افراد نے شہزاد رائے سے بھی فوک فنکار کی مدد کی اپیل کی۔
بلوچستان کے پسماندہ علاقے جعفر آباد سے تعلق رکھنے والے واسو خان کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر بحث اس وقت شروع ہوئی جب کہ بلوچستان حکومت کے ترجمان نے فنکار کی مدد کرنے سے متعلق ایک ٹوئٹ کی۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے گذشتہ روز 5 اگست کو اپنی ٹوئٹ میں واسو خان کے گھر جاکر ان کے ساتھ بنوائی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ لوک فنکار بیماری اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور آج معروف گلوکار واسو کے گھر انکےخدمت میں حاضر ہوکر وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا پیغام پہنچایا۔
آج معروف گلوکار #واسو کے گھر انکےخدمت میں حاضر ہوکر وزیراعلی بلوچستان@jam_kamalکا پیغام پہنچایا۔ وزیر اعلی نےچند روزقبل انکی مالی معاونت،علاج معالجہ،ادویات کا ذمہ لینےکااعلان کیاتھا۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں واسو اور شہزاد رائے کی پرانی تصویر بھی شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیر اعلی نےچند روزقبل انکی مالی معاونت،علاج معالجہ،ادویات کا ذمہ لینےکااعلان کیاتھا۔ واسو ذیابیطس کے مریض اور بدترین معاشی مشکلات کاشکار ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے فنکار ہمارا افتخار ہیں اور ان کی جہاں تک ممکن ہو سکا مدد کریں گے-
ترجمان بلوچستان حکومت نے آج 6 اگست کو واسو خان کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی جس میں فوک گلوکار ان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں-
معروف گلوکار #واسو ان دنوں بیمار و کسمپرسی کی ذندگی گزاررہے ہیں۔ انکے گھر کی حالت سے انکے معاشی حالات کااندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ وزیر اعلی بلوچستان @jam_kamal نےچند روز قبل انکی مالی معاونت وعلاج معالجہ کااعلان کیا ہے اورکل وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں انکی خدمت میں چیک پیش کرینگے۔ pic.twitter.com/Pc4ZAgJEti
ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان نے لکھا کہ معروف گلوکار واسو ان دنوں بیمار و کسمپرسی کی ذندگی گزاررہے ہیں۔
انکے گھر کی حالت سے انکے معاشی حالات کااندازہ لگایا جاسکتا ہے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نےچند روز قبل انکی مالی معاونت وعلاج معالجہ کااعلان کیا ہے اورکل یعنی 7 اگست کو وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں انکی خدمت میں چیک پیش کرینگے-
واسو خان کے ساتھ لیاقت شاہوانی کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد کئی افراد نے شہزاد رائے کو طعنے دیے اور ان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے واسو خان کو بھلا دیا۔
شکریہ ۔ اپنے لوگوں کا خیال کرنا چاھیے ۔ کوئی باہر سے آیا تھا فائدہ اٹھا کے واسو کو چھوڑ کے چلا گیا
تاہم ان طعنوں اور تنقید کے جواب میں جلد ہی واسو خان کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی جس میں انہوں نے شہزاد رائے کی جانب سے تاحال مدد ملنے کی تصدیق کی۔
روبینہ ابراہیم زہری کی جانب سے واسو خان کی مختصر ویڈیو ٹوئٹ کی گئی جس میں وہ اپنی بیماری سے متعلق بتانے سمیت شہزاد رائے کی جانب سے مدد ملنے کا اعتراف بھی کرتے دکھائی دیئے۔
https://twitter.com/Balochistan__/status/1291283378361323520?s=20
انہوں نے کہا کہ شہزاد رائے نے میری بہت مدد کی ہے میرا آغا خان میں علاج کروایا آج تک میرے ساتھ رابطے میں ہے میں انکا شکر گزار ہوں اور لیاقت شاہوانی صاحب کا بھی شکریہ جنہوں نے مجھے آکر پوچھا اور اسحاق لہڑی صاحب کا شکریہ جنہوں نے میری آواز دنیاتک پہنچائی۔
واسو خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کا علاج کروانے سمیت ان کے گھر کی تعمیر کروائی جائے اور ان کے کسی بیٹے کو سرکاری نوکری بھی دی جائے تاکہ ان کی مالی مشکلات حل ہوسکیں۔
واضح رہے کہ واسو خان نے ابتدائی طور پر 2011 کے آخر میں شہزاد رائے کے ساتھ ’اپنے اُلو کتنے ٹیڑھے، اب تک نہ ہوئے سیدھے‘ گانا کیا تھا اس کے بعد دونوں نے 2012 میں جیو ٹی وی پر ’واسو اور میں‘ نامی سماجی شو کیا تھا، جس میں وہ ملکی حالات پر بات کرتے دکھائی دیے تھے ان کے اس شو کو لوگوں کی جانب سے بہت پذیرائی ملی تھی-
پاکستان شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی خوبصورت اور پُرکشش اداکارہ عائشہ خان نے حمزہ علی عباسی کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی ہے-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی کے بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پیارے دوستوں حمزہ اور نیمل کو بچے کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
https://www.instagram.com/p/CDbpx0Wl1pc/?utm_source=ig_embed
انہوں نے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے محمد مصطفی کو دنیا میں خوش آمدید کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ آپ کے بیٹے کو ہمیشہ صحت اور خوشی سے نوازے۔
ساتھ ہی انہوں نے حمزہ عباسی کی بہن فضیلہ عباسی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اور فضیلہ آپ کو بگڑا اور دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتیں-
واضح رہے کہ 3 اگست کو حمزہ علی عباسی نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں بتایا تھا کہ للہ نے مجھے اور نیمل کو بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی نعمت سے نوازا ہے۔
جبکہ حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بچے کے ہاتھ کے ساتھ اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش 30 جولائی کو ہوئی تھی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن سے ہی نیند کے انتظار میں رات بھر جاگتی رہتی تھیں-
باغی ٹی وی :ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آرٹ ورک پر مبنی ایک ویڈیو شئیر کی جس کے پس منظر میں کوک اسٹوڈیو سیزن 4 میں شامل گانا نندیا رے لگایا گیا تھا۔
https://www.instagram.com/p/CDhfsD5h6fV/?igshid=1003v20lwk3zc
اداکارہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنی نیند سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بچپن سے ہی نیند کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے یا کم از کم یہی ہے جو مجھے میرے بڑوں نے بتایا ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ مجھے بس اتنا ہی یاد ہے کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے تب سے ہی نیند کے انتظار میں رات بھر جاگتی رہتی تھی اوررات کے آنے کا انتظار کیا کرتی تھی کہ اہل خانہ کے دیگر تمام افراد سوجائیں اور پھر میں آرام سے رات بھر جاگتی رہوں۔
ماہرہ نے لکھا کہ میں ہمیشہ کھلی آنکھوں سے خواب دیکھا کرتی تھی اور یہ تصور کیا کرتی تھی خدا سب دیکھ رہا ہے۔
انہوں نےلکھا کہ میں کھلی آنکھوں سے ہی فلم میں اداکاری کرنا،اسکول میں کچھ جیتنا، جو شخص پسند تھا اس سے باتیں کرنا اور اسی قسم کے دیگر منظرنامے ادا کرنے میں رات گزارتی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ اس بے خوابی کی عادت میں کوئی تبدیلی رونما ہوئی ہو کیوں کہ واقعی میں کچھ نہیں بدلا ہے سوائے منظرنامے کے-
ماہرہ نے ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا کہ زندگی میں جس چیز کی یاد آتی ہے وہ بچپن میں میری والدہ کا گانا سنانا ہے جس سے مُجھے فورا نیند آجاتی تھی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے حکومت کو ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی نہ لگانے کا مشورہ دے دیا۔
باغی ٹی وی : یا سر حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور حالات حاظرہ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں اور اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر و بیشتر سوشل میڈیا صارفین کے ہاتھوں تنقید کا نشانہ بھی بنتے ہیں –
حال ہی میں یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں ٹھٹھہ کے نوجوان آصف مگسی کی 11 موٹر سائیکلوں کی لانگ جمپ کی خبر کو شئیر کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر پابندی نہ لگانے کا مشورہ دیا ہے۔
یاسر حسین انسٹاگرام سٹوری سکرین شاٹ
اداکار نے کہا کہ اور ہاں آصف مگسی بھی ایک ٹک ٹاک اسٹار ہے، ٹک ٹاک پر پابندی نہ لگائیں۔
انہوں نے لکھا کہ ٹک ٹاک پر بھی انسٹاگرام اور فیس بُک کی طرح اچھے بُرے سب لوگ ہیں۔
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر غیراخلاقی مواد ہونے پر وارننگ جاری کی گئی تھی اپنی وارننگ میں پی ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ مختلف طبقات کی جانب سے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز کی شکایات مل رہی ہیں وارننگ پر ٹک ٹاک کی جانب سے تحریری جو اب تسلی بخش نہیں ہے
پی ٹی اے نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹک ٹاک سے تمام غیراخلاقی ویڈیوز ہٹائی جائیں اور ٹک ٹاک پر آئندہ ایسی ویڈیوز اپ لوڈ نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی جائے۔
پاکستان کے معروف بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار سلمان احمد کے بیٹوں شیر جان اور عمران نے 14 اگست کے حوالے سے نیا گانا ’دل میں پاکستان‘ تیار کرلیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دل دل پاکستان کے نام سے مقبول ملی نغمہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے جنون گروپ کے لیڈ گٹارسٹ سلمان احمد کے بیٹوں نے یوم آزادی کی منابست اور افواج پاکستان اور قومی ہیروز کو ملک کی خاطر خدمات سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کرنے لئے گانا تیار کرلیا ہے۔
ملک کے ممتاز گلوکار سلمان احمد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹوں شیر جان اور عمران نے جیم کے نام سے نیا میوزک بیڈ ترتیب دیا ہے اور پہلا ملی نغمہ تیار کیا ہے جب کہ گانے کی کمپوزنگ اور موسیقی شیر جان عمران اور دوست جنید نے تیار کی ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان احمد کے بیٹے شیر جان کا کہنا تھا کہ موسیقی سے دلی لگاؤ ہے میرے بابا میرے آئیڈیل ہیں تعلیم کے ساتھ موسیقی میں ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں-
انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو ہمارا گانا دنیا بھر میں ریلز ہوگاشیر جان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ ملک کے لئے زیادہ سے زیادہ فلاحی کام کئے جائیں-
پاکستانی مشہور گلوکار اور اداکار فرحان سعید اور نامور اداکارہ سوہائے ابڑو آنے والی رومانٹک کامیڈی ٹیلی ویژن سیریز پریم گلی میں جلد ہی دکھائی دیں گے-
باغی ٹی وی: فرحان سعید اور سوہائے ابڑو جلد ہی نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کی نئی رومانٹک کامیڈی سیریز پریم گلی میں ایک ستھ دکھائی دیں گے اس ڈرامہ سیریل کو فائزہ افتخار نے قلمبند کیا ہے جبکہ قاسم علی مرید کی ہدایتکاری میں اور سکس سگما پلس کے تحت ہمایوں سعید نے پروڈیوس کیا ہے۔
پریم گلی میں فرحان سعید حمزہ کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ اس ڈرامے میں سوہائے ابڑو جویا کے کردار میں نظر آئیں گی-
ڈرامے کہانی کے بارے میں زیادہ کچھ سامنے نہیں آیا تاہم ڈرامے کی کہانی کو اس کے نام سے آسانی سے اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ یہ ایک محبت کی کہانی ہے-
پریم گلی کا ٹیزر ریلیز ہو چکا ہے جس میں فرحان سعید اور سوہائی ابڑو رومانس کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں اور ان کی جوڑی حیرت انگیز نظر آتی ہے-
فرحان سعید اور سوہائے ابڑو کے علاوہ اس کی دیگر کاسٹ میں قوی خان ، انوشے عباسی ، جاوید شیخ ، شمیم ہلالے، صبا حمید، وسیم عباس ، عظمی حسن شامل ہیں-
ٹیزر نمبر 1:
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار ،اداکار اور میزبان فخر عالم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے کراچی کی صفائی کو سراہتے ہوئے سیاسی جماعتوں پر طنزیہ انداز پر تنقید کی-
باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں فخر عالم نے این ڈی ایم اے کے کام کو سراہتے ہوئے سیاسی جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے کراچی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو شرمندہ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہی۔
فخر عالم نے اپنی ٹوئٹ میں کراچی کی بارش سے قبل کی کچھ تصویریں اور این ڈی ایم اے کی صفائی کے بعد کی کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کی شیئر کردہ پہلے کی تصویریں اٹھارویں ترمیم کی موجودگی میں لی گئیں جبکہ بعد کی تصاویر وفاقی این ڈی ایم اے کی صفائی کے بعد لی گئی ہیں۔
Here is the before & after photos of Karachi ….before pictures under 18th Amendment after pictures under Federal NDMA. So dare I ask which picture represents democracy better? pic.twitter.com/zc04sTCx1Z
فخر عالم کی اس ٹویٹ پر رپورٹر اور ایڈیٹر مہرین زہرہ ملک نے سوال کیا کہ آپ کا کیا نقطہ نظر کیا ہے؟
ایک صارف کا جواب دیتے ہوئے فخر عالم نے لکھا کہ میرا پوائنٹ تصاویرمیں ہے 12 سال تک ہم بس نشاندہی ہی کرتے رہے اور پھر ہم فوج سے صفائی کرنے کا کہا اور فوج نے 3 دن میں کراچی کے شہریوں کی برسوں کی تکلیف کو ختم کردیا ہے۔
The point is in the photos. 12 years we kee going round in round in pointing fingers & then we ask the army to clean out & they do it in 3 days what has been a pain for citizens for years. But when we point it out everyone is agitated because their democracy is threatened.
انہوں نے کہا کہ لیکن جب ہم اس کی نشاندہی کرتے ہیں تو سب مشتعل ہوجاتے ہیں کیونکہ ان کی جمہوریت کو خطرہ ہے۔
Dear NDMA please take it easy you are embarrassing all the political parties of Karachi & winning the hearts of the Karachiites…. https://t.co/A1YXNTBOUy
فخر عالم نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں طنزیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ڈئیر این ڈی ایم اے براہ مہربانی کراچی کی صفائی کو ہلکا لیں آپ کراچی کی تمام سیاسی جماعتوں کو شرمندہ کررہے ہیں اور کراچی والوں کا دل جیت رہے ہیں-
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کے چیئرمین کو ہدایت کی تھی کہ وہ کراچی کا دورہ کریں اور شہر کی صفائی شروع کردیں-
بالی وڈ نامور اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی رنگ گورا کرنے کے لئے فیئرنیس کریم کا استعمال کیا تھا ۔
باغی ٹی وی : نوازالدین صدیقی نے بھارتی جریدے سینما ایکسپریس کو انٹرویو کے دوران بھار تی شوبز انڈسٹری کے تعصبانہ رویئے سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں گہری رنگت ہونے کے نتیجے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی معجزاتی نتائج کی توقع کر تے ہوئے رنگت صاف کرنے کے لیے رنگ گورا کرنے والی کریموں کا استعمال کیا تھا ۔
اداکار نے کہا کہ انہیں یاد ہے ایک بار وہ رنگ گورا کرنے والی کریم فیئر اینڈ لولی کے دھوکے میں کسی جعلی کریم کا استعمال کر رہے تھے اور اپنا رنگ گورا کرنے کی کوششوں میں اپنا بہت سارا وقت ضائع کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں کوئی نامور اداکار یا اداکارہ گہری رنگت کا نہیں ہے وہ پہلے اپنی رنگت کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہو گئے تھے مگر پھر انہیں احساس ہوا کہ وہ اپنی گہری رنگت سے متعلق کچھ نہیں کر سکتے ہیں اُن کے لیے یہ بہتر ہوگا کہ وہ اپنے کیریئر اور کام پر توجہ دیں۔
نوازالدین صدیقی نے کہا کہ اُنہیں معلوم تھا کہ جب بات اُن کی شخصیت یا اُن کے چہرے کی آتی ہے تو وہ کچھ خاص نہیں تھے اور اُنہیں اس صدمے سے باہر آنے میں بھی کچھ وقت لگا تھا مگر اُنہیں اس بات کی خوشی ہے کہ اُنہوں نے اپنے اصل رنگ کو قبول کرتے ہوئے اسی طرح رہنے کا فیصلہ کیا اور رنگ گورا کرنے سے متعلق ڈپریشن سے باہر آئے۔