Baaghi TV

Category: شوبز

  • عاصم اظہر نے اپنے نئے گانے پر مداحوں کو ٹک ٹاک بنانے کا چیلنج دے دیا

    عاصم اظہر نے اپنے نئے گانے پر مداحوں کو ٹک ٹاک بنانے کا چیلنج دے دیا

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے مداحوں کو اپنے گانے ’سوہنیا‘ پر ٹک ٹاک بنانے کا چیلنج دے دیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گلوکار عاصم اظہر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے نئے گانے ’سوہنیا‘ کے پسندیدہ بول گنگناتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CDbvuMdlvyC/?igshid=16mz93u8th8oj
    عاصم نے ویڈیو کے کیپشن میں اپنے گانے کے بول مانگا مفلس کی دعاؤں کی طرح ہے تجھ کو صنم لکھتے ہوئے مداحوں کو کہا کہ ’سوہنیا‘ ٹک ٹاک چیلنج پیش کررہا ہوں۔

    گلوکار نے لکھا کہ گانے کے ان لیریکس پر اپنی ٹک ٹاک ویڈیو بنائیں اور مجھ سے شیئر کریں میں آپ سب کی ویڈیوز شیئر کروں گا۔

    انسٹا گرام پر شئیر کی گئی اپنی ویڈیو کے بارے میں عاصم اظہر نے بتایا کہ یہ ویڈیو ان کی والدہ نے بنائی ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والے عاصم کے گانے ’سوہنیا‘ کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا ہے گانے’سوہنیا‘ کو کنال ورما نے لکھا ہے جبکہ اس گانے کو کمپوز خود عاصم اظہرنے کیا ہے-

    مجھ سے زیادہ میرے احساسات اور جذبات تو یہ محلے کی پھپھو جانتی ہیں عاصم اظہر

    عاصم اظہرصرف میرا اچھا دوست ہے ہمارے درمیان کوئی نجی تعلقات نہیں ہانیہ عامر

    عاصم اور ہانیہ تو بس دوست تھے، گزشتہ کچھ مہینوں میں انکی آپس میں ملاقاتوں کی چند جھلکیاں

    ہانیہ عامر کا عاصم اظہر کو صرف دوست کہنے پر اریکا حق تنقید کی زد میں

    ہانیہ عامر کے بعد عاصم اظہر نے بھی اپنے تعلق پر خاموشی توڑ دی

    عاصم اظہر کے گانے ’سوہنیا‘ نے دھوم مچا دی

  • شہرہ آفاق سیریز ارطغرل غازی  کے اداکاروں کا بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکوں پر افسوس کا اظہار

    شہرہ آفاق سیریز ارطغرل غازی کے اداکاروں کا بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکوں پر افسوس کا اظہار

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق سیریز دیریلیس ارطغرل میں بہادر جنگجو سپاہی ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار انجن التان اور ان کے مقابل حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ اسرا بلجیک نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تُرک اداکار انجن التان اور اسرا بلجیک نے سوشل میڈیا پر لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائیہ کلمات شئیر کئے ہیں- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسرا نے اپنے ایک پیغام میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سب میرے لئے چونکنے والا، خوفناک اور ناقابل بیان ہے۔


    انہوں نے لکھا کہ رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ دھماکوں کی وجہ سے ہونے والی تباہی میں مبتلا ہر ایک کے ساتھ گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہوں اور ان کے دُکھ میں برابر کی شریک ہوں-


    دوسری جانب شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجن التان نے بھی ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مداحوں سے لبنان کو دعاؤں میں یاد رکھنے کا کہا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز منگل کی شام یہ دھماکے بیروت کے شمال میں بیس کلومیٹر دور واقع بندرگاہ کے علاقے میں ہوئے ہیں ۔ ان شدید دھماکوں کی آوازیں کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی ہیں اور ان سے دور دور تک کئی ایک عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں اور شاہراہوں پر کھڑی دسیوں گاڑیاں جل گئی ہیں۔جبکہ بیسیوں عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں-

    لبنان : اسرائیلیوں نےسعد حریری کے گھر کو چھوٹے ایٹمی ہتھیاروں سے اڑا دیا ہے کم از کم پانچ سو افراد شہید

    بیروت دھماکوں پر پاکستانی شوبز ستاروں کا اظہار افسوس

  • بیروت دھماکوں پر پاکستانی شوبز ستاروں کا اظہار افسوس

    بیروت دھماکوں پر پاکستانی شوبز ستاروں کا اظہار افسوس

    لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے زور دار دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر جہاں پاکستانی عوام اور معروف سیاسی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے وہیں پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی غم کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات نے لکھا کہ واقعے کے بعد بیروت سے جو مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں وہ انتہائی خوفناک اور تباہی والے ہیں جنہیں دیکھ کر وہ غمزدہ ہوگئی ہیں-


    اداکارہ نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لئے دعا بھی کی-


    اداکار ہمایوں سعید نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بیروت میں ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا اور اپنے پیغام میں بیروت متاثرین کے لئے د عا کی اور لکھا کہ ﷲ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے-


    حمزہ علی عباسی نے بھی اپنے ٹوئٹ میں بیروت کے لئے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ یا اللہ بیروت متاثرین پر رحم کریں یہ واقعہ افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے-


    فیروز خان نے اپنے ٹوئٹ میں بیروت واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بیروت واقعے میں متاثرین کے لئے بہت دل بہت اداس ہے انہوں نے لکھا کہ وہ متاثرین کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں-


    حالات حاضرہ پر اپنی رائے کا اظہار کرنے والے معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک نے اپنے ٹوئٹ میں بیروت واقعے پر افسوس کا اظہار کیا-


    وینا نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ان کا دل بیروت کے لوگوں بہت پریشان ہے وہ سوچ بھی نہیں سکتیں کہ وبائی مرض کے بعد اس خوفناک دھماکے سے بیروت متاثرین پر کیا گزر رہی ہو گی انہوں نے کہا کہ وہ متاثرین کے لئے دعا گو ہیں-

    منگل کی شام یہ دھماکے بیروت کے شمال میں بیس کلومیٹر دور واقع بندرگاہ کے علاقے میں ہوئے ہیں ۔ ان شدید دھماکوں کی آوازیں کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی ہیں اور ان سے دور دور تک کئی ایک عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں اور شاہراہوں پر کھڑی دسیوں گاڑیاں جل گئی ہیں۔جبکہ بیسیوں عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں-

    لبنان : اسرائیلیوں نےسعد حریری کے گھر کو چھوٹے ایٹمی ہتھیاروں سے اڑا دیا ہے کم از کم پانچ سو افراد شہید

  • کورونا کے باعث میگا بجٹ لائیو ایکشن فلم مولان کو آن لائن ریلیز کرنے کا اعلان

    کورونا کے باعث میگا بجٹ لائیو ایکشن فلم مولان کو آن لائن ریلیز کرنے کا اعلان

    چین کے شہر ووہان سے پھیلے کورونا وائرس کی وجہ سے رواں ماہ مارچ سے جہاں نئی فلموں کی پروڈکشن روک دی گئی تھی وہیں فلموں کی ریلیز بھی موخر کر دی گئی ہیں اور سینما ہالز بند ہیں جس وجہ سے اب بعض فلموں کو آن لائن ریلیز کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق ڈزنی نے اپنی آنے والی میگا بجٹ لائیو ایکشن فلم ’مولان‘ کوسینما میں ریلیز کرنے کے بجائے آن لائن ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے-

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ڈزنی اسٹوڈیو کے سی ای او نے گذشتہ روز تصدیق کی کہ ’مولان‘ کو آئندہ ماہ 4 ستمبر کو ویب اسٹریمنگ ڈزنی پلس پر ریلیز کیا جائے گا-

    ڈزنی پلس ویب سائٹ کمپنی کی اپنی سبسکرپشن ویب سائٹ ہے جہاں پر اسٹوڈیو کی کئی فلمیں ریلیز کی جا چکی ہیں تاہم یہ پہلا موقع ہوگا کہ ڈزنی کی کسی میگا بجٹ فلم کو براہ راست ویب سائٹ پر ریلیز کیا جائے گا۔

    کمپنی کے مطابق جن ممالک میں ویب سائٹ نہیں چلتی وہاں بعد میں فلم کو سینما ہالز میں ریلیز کیا جائے گا کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ڈزنی پلس پر ’مولان‘ کو دیکھنے والے صارفین ماہانہ سبسکرپشن کی لاگت کے سب سے اوپر 29.99 امریکی ڈالر یعنی تقریبا 5 ہزار روپے اضافی فیس ادا کریں گے۔

    مولان‘ کو ابتدائی طور پر رواں برس مارچ میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث اس کی نمائش جولائی تک ملتوی کردی گئی تھی تاہم امریکہ میں کورونا کے کیسز میں اضافے کے باعث ایک بار پھر ’مولان‘ کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا اور پھر چوتھی بار بھی فلم کی نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے اسے اگست میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔اور اب کمپنی نے فلم کو رواں ماہ ستمبر میں آن لائن ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ہے-

    ’مولان‘ فلم دراصل 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مولان‘ کا ریمیک ہے اور یہ فلم پانچویں صدی میں چین کی ماشل آرٹ کی ماہر جنگجو خاتون کی بہادری کے گرد گھومتی ہے جو چین کی حقیقی جنگجو خاتون تھیں جنہوں نے 25 سال تک مختلف جنگیں لڑیں۔

    ڈزنی اسٹوڈیو نے فلم بنانے کا اعلان 2016 میں کیا تھا تاہم ڈزنی اسٹوڈیو کو فلم کی ہیروئن ڈھونڈنے میں سخت مشکلات درپیش آئیں۔

    ڈزنی اسٹوڈیو نے ہیروئن کو دنیا کے پانچ بر اعظموں اور ایک ہزار لڑکیوں کے اوڈیشن کے بعد چینی اداکارہ لیو یفائے کو مرکزی کردار کے لیے منتخب کیا تھا۔

    مولان‘ لائیو ایکشن کی ہدایات نکی کیرو نے دی ہیں جب کہ اس کی کہانی رک جفا، امنڈا سلور، ایلزبیتھ مارٹن اور لارین ہارنک کی لکھی گئی تاریخی نظم سے لی گئی ہے۔

    رواں برس کورونا کے باعث ایمی ایوارڈز کی تقریب ورچوئل طور پر منقعد کی جائے گی، تقریب میں پہلی بار امریکی مسلم سیریز بھی نامزد

  • سونیا حسین اور سمیع خان جلد ہی نئے ڈرامے میں نظر آئیں گے

    سونیا حسین اور سمیع خان جلد ہی نئے ڈرامے میں نظر آئیں گے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سونیا حسین اور معروف اور سینئیر اداکار سمیع خان جلد ہی ایک ذہنی بیماری کواجاگر کرتے ایک ڈرامے میں دکھائی دیں گے-

    باغی ٹی وی : اداکار سمیع خان اور سونیا حیسن جلد ہی نجی ٹی وی چینل ہم کے ڈرامے سراب میں نظر آئیں گے جس میں سونیا حسین ایسی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جو ذہنی بیماری کا شکار ہے۔

    سراب نامی ڈرامے کے 2 ٹیزر ریلیز کیے جاچکے ہیں جن میں اس کے کرداروں اور کہانی کی جھلک پیش کی گئی۔

    سمیع خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ پر ڈرامے دو ٹیزر شئیر کئے ہیں پہلے ٹیزر کے سین میں دکھایا گیا کہ سونیا حسین اور سمیع خان ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں لیکن دوسرے سین میں اداکارہ سونیا خوف کی حالت میں بھاگتی نظر آتی ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CDdk1X1lxi9/?igshid=3fi3ia8qige
    سمیع خان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے دوسرے ٹیزر میں سونیا حسین اور سمیع خان اپنی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہیں اور پھر شادی کے لباس میں اداکارہ سونیا حسین سمیع خان کو پہنچاننے سے انکار کرتی دکھائی دیتی ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CDd_Z_oFx36/?igshid=6i9is7c38k2z
    بعد ازاں ٹیز میں سمیع خان فون پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں اور سونیا حسین اپنے خیال میں اداکار کے ساتھ جاتے ہوئے نظر آتی ہیں جو اصل میں اکیلی باہر چلی جاتی ہیں۔

    ڈرامے کے دونوں ٹیزر سے ظاہر ہوتا ہے کہ سونیا حسین ذہنی بیماری کا شکار ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جس میں وہ کبھی بالکل ٹھیک دکھائی دیتی ہیں اور کبھی انہیں کچھ بھی یاد نہیں رہتا-

    اس ڈرامے کے ٹیزر سے اندازہ ہوتا ہے کہ سونیا حسین کو سراب کا شکار دکھایا جاتا ہے جس میں وہ تنہا ہیں لیکن اپنے خیال میں تنہا کسی کی موجودگی محسوس کرتی ہیں –

    دوسری جانب اداکارہ سونیا حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سراب ڈرامے کا پوسٹر شیئر کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ خبردار جو کسی نے مجھے پاگل کہا-
    https://www.instagram.com/p/CDd5nNDDd3Y/?igshid=17f8venm7jt9t
    اس ڈرامے کی ریلیزنگ تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا البتہ یہ جلد ہی نجی ٹی وی چینل ہم پر نشر کیا جائے گا-

    واضح رہے کہ اس سے قبل سونیا حسین اور سمیع خان ایسییے تنہائی اور عشق زہے نصیب میں بھی اکٹھے کام کر چکے ہیں-

    ’چڑیلز‘ شوہروں کی بے وفائی سے پردی اٹھاتیں ذہین بولڈ بہادر اور خوبصورت خواتین کی کہانی

  • اسرا بلجیک کو پاکستانی برانڈ کی برانڈایمبیسیڈربنا نا ایک طرح سے ہمارے منہ پر طمانچہ مارنے کے مترادف ہے  ژالے سرحدی

    اسرا بلجیک کو پاکستانی برانڈ کی برانڈایمبیسیڈربنا نا ایک طرح سے ہمارے منہ پر طمانچہ مارنے کے مترادف ہے ژالے سرحدی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل کا کہنا ہے کہ ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکاہ اسرا بلجیک کو پاکستانی اشتہاروں کے لئے ہائر کرنا ہمارے منہ پر ایک طرح سے طمانچہ مارنے کے مترادف ہے-

    باغی ٹی وی :اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سیریز ارطغرل غازی کو رواں برس اپریل سے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی وی پر نشرکیا جا رہا ہے جس پر شوبز شخصیات منقسم دکھائی دیں جہاں اس ڈرامے کو شوبز شخصیات پی ٹی وی پر نشر کئے جانے کی حامی ہیں کچھ فنکار مذکورہ ڈرامہ پی ٹی وی پر نشر کرنے کے پر ناراض دکھائی دیئے اور تاحال اس پر اداکاروں کی مختلف رائے سامنے آ رہی ہے۔جبکہ پاکستانی عوام کی جانب سے اس ڈرامے اور کرداروں کو بے حد پسند کیا جارہا ہے-

    ڈرامے اور ان کے کرداروں کو پاکستان میں کام کرنے کے مخالفین میں سب سے آگے یاسر حسین ہیں جو اس ڈرامے اور کرداروں کے خلاف زہر اگلنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے تاہم ان مخالفین میں ایک اور اداکارہ ژالے سرحدی بھی شامل ہو گئیں ہیں جنہوں نے ارطغرل میں حلیمہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ اسرا بلجیک کو پاکستانی فون کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر بنانے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے-

    اس حوالے سے ژالے سرحدی کا کہنا ہے کہ اسرا بلجیک کو پاکستانی کپمنیوں کی برانڈ ایمبیسیڈر بن کر ہمارے منہ پر طمانچہ مارا گیا ہے-

    یاد رہے کہ اسرا بلجیک کو ابھی تک پاکستان میں تین بڑے برانڈز کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ کیو موبائل کے بعد ، اداکارہ پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی جاز کی نمائندگی بھی کر رہی ہیں اور جلد ہی پی ایس ایل کرکٹ ٹیموں میں سے ایک کے برانڈ ایمبیسیڈر کی حیثیت سے نظر آئیں گی-

    اسرا اب ہماری بھابھی ہیں سارہ خان اور مہوش حیات کا اسرا بلجیک کی ٹویٹ پر ردعمل

    اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    پشاورزلمی کے شائقین کوجلد خوشخبری سناوں گی ، حلیمہ سلطان کی ٹویٹ

  • کومل رضوی 39 برس کی ہو گئیں

    کومل رضوی 39 برس کی ہو گئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و گلوکارہ اور سانگ رائٹر کومل رضوی نے زندگی کی 39 بہاریں دیکھ لیں-

    باغی ٹی وی : پاکستانی سانگ رائٹر ،اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوی نے اپنی 39 ویں سالگرہ منائی اور اپنی سالگرہ کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مدحوں کے ساتھ بھی شیئر کی ۔
    https://www.instagram.com/p/CDa_5hTg75F/?igshid=4cqk7myvp2iq
    کومل رضوی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اللہ کا اشکر ادا کیا اور لکھا کہ اللہ واقعی سب سے بڑا ہے ۔

    گلوکارہ و اداکارہ نے لکھا کہ زندگی بہت خوبصور ت ہے اُن کی سالگرہ پر انہیں بہت سارا پیار ملا ہے جس پر وہ سب کی بہت شکر گزار ہیں ۔

    سانگ رائٹر کی اس پوسٹ پر انہیں جہاں مداحوں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے دعائیہ کلمات اور نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں اداکارہ ژالے سرحدی نے بھی کومل رضوی کو سالگرہ کی مبارکباد دی-


    کومل رضوی انسٹا گرام اکانٹ سکرین شاٹ

  • ماضی کی معروف اداکارہ شمیم آرا کو دنیا سے رخصت ہوئے 4 سال بیت گئے

    ماضی کی معروف اداکارہ شمیم آرا کو دنیا سے رخصت ہوئے 4 سال بیت گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماضی کی مشہور اداکارہ اور ہدایتکارہ شمیم آراکو دنیا سے رخصت ہوئے 4 سال بیت گئے-

    باغی ٹی وی :شمیم آرا 1938 میں علی گڑھ میں پیدا ہوئیں خطے کی تقسیم کے بعد أنے خاندان سمیت کراچی منتقل ہو گئیں تھیں ان کا اصل نام پتلی بائی تھاشوبز کی دنیا میں آنے کے بعد نام تبدیل کر کے شمیم آرا کر دیا گیا تھا۔

    ان کے کرئیر کی پہلی فلم ’کنواری بیوہ تھی‘ جسے باکس آفس پر کچھ خاص کامیابی حاصل نہیں ہو سکی البتہ لوگوں نے ایک نئی اداکارہ کے طور پر انہیں قبول کر لیا تھا-اس کے بعد انہیں مختلف قسم کے کردار ملتے رہے۔

    1960 میں شمیم آرا نے فلم ’سہیلی‘ میں نگار ایوارڈ حاصل کر کے اپنی نہترین اداکاری صلاحیتوں کومنوالیا۔ اس کے بعد انہوں نے 80 سے زیادہ فلموں میں کام کیا جن میں پاکستان کی پہلی رنگین فلم ’نائلہ‘ بھی شامل ہے وحید مراد کے ساتھ ان کی جوڑی کوبے حد پسند کیا گیا۔

    شمیم آرا کی مقبول فلموں میں دیوداس، صاعقہ، لاکھوں میں ایک، انارکلی، چنگاری، فرنگی، دوراہا، منڈا بگڑا جائے اور دیگر شامل ہیں۔

    1989 میں آنے والی پنجابی فلم ’تیس مار خان‘ شمیم آرا کی بطور اداکارہ آخر فلم تھی جس کے بعد انھوں نے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ اور بطور ہدایتکارہ جیو اور جینے دو، پلے بوائے، مس ہانگ کانگ اورمس کولمبو جیسی فلمیں بنائیں۔

    انھیں پاکستان کی پہلی کامیاب خاتون ہدایت کارہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے اس بات کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اداکاری میں چھ نگار ایوارڈ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہدایتکاری کے لیے بھی تین نگار ایوارڈ اپنے نام کئے-

    شمیم آرا طویل علالت کے بعد 5 اگست 2016 کو لندن میں 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں تھیں-

  • یاسر حسین کا اہلیہ اقرا عزیز حسین کے لئے  محبت بھرا پیغام

    یاسر حسین کا اہلیہ اقرا عزیز حسین کے لئے محبت بھرا پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے اہلیہ نامور اداکارہ اقرا کے لیے سوشل میڈیا پر پیار بھرا پیغام شئیر کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پریاسر حسین نے اہلیہ اداکارہ اقرا کے ساتھ لی گئی ایک دلکش تصویر شیئر کی جس میں دونوں ساتھ کھڑے ہنس رہے ہیں تصویر شئیر کرتے ہوئے یاسر حسین نے اقرا کے ہنسنے کو حسن ظہیر راجا کی غزل کے شعرسے جوڑ دیا-
    https://www.instagram.com/p/CDdM6gAjXgo/?igshid=i5der5p64vgn
    یاسر حسین نے تصویر کے کیپشن میں اقرا کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ شعر لکھا-

    تیرا ہنسنا بھی کیا مصیبت ہے

    میں کوئی بات کرنے آیا تھا

    یاسر نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ عید کا بھی استعمال کیا۔

    یاسر حسین کی اس پوسٹ پر عائشہ عمر نے رد عمل دیتے ہوئے سراہا-

    اداکارہ منشا پاشا نے رد عمل دیتے ہوئیے لکھا کہ باتوں کے لئے پوری زندگی پڑی ہے یاسر-

    مداحوں نے اپنی پسندیدہ جوڑی کی تعریفیں کیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا-

    ایک صارف نے یاسر حسین اور اقرا کی جوڑی کو بیٹی اینڈ بیسٹ قرار دیا-

    جس پر یاسر حسین نے ہنستے ہوئے کہا کہ اوئے بچوں کے وجے راز میں نے آپ کے ٹائٹل کا بُرا نہیں منایا-


    یاسر حسین انسٹاگرام اسکرین شاٹ

    https://www.instagram.com/p/CDZPBqon1wh/?igshid=t5j17x9xa3tn
    دوسری جانب اقرا نے بھی اپنے فوٹو شوٹ کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے یاسر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں ہم سے محبت کرتی ہوں۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی یاسر اور اقرا آئے روز اپنے خوبصورت فوٹو شوٹ مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں مداح بھی اپنی فیورٹ جوڑی کی تصویروں کو پسند کرتے ہوئے مختلف تبصرے کرتے ہیں-

    آپ خوش ہوں یا غمگین زندگی کے ہر لمحے کو سیلیبریٹ کریں صبا قمر

    ترگت الپ کے انٹرویو پر یاسر حیسن کا ردعمل

  • سوشانت سنگھ راجپوت خود کشی سے قبل بنا تکلیف کی موت سرچ کیا کرتے تھے  ممبئی پولیس

    سوشانت سنگھ راجپوت خود کشی سے قبل بنا تکلیف کی موت سرچ کیا کرتے تھے ممبئی پولیس

    سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے حوالے سے تحقیقات کرنے والی ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ سوشانت کی موت سے کچھ ماہ قبل سے اپنے بائی پولر ڈس آرڈر کا علاج کروا رہے تھے-

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کو سوشانت کے ڈاکٹر نے بتایا کہ سوشانت بائی پولر ڈس آرڈر(ایک نفسیاتی بیماری جس کی وجہ سے مریض کبھی تو بہت خوش ہوتا ہے اور کبھی افسردہ ہوجاتاہے) کا علاج کرواتے رہے تھے-

    پولیس کا کہنا تھا کہ سوشانت نے اپنی موت سے قبل بنا تکلیف کے موت کے حوالے سے گوگل سرچ کیا کرتے تھے اور اپنی سابق منیجر ڈیشا سالیان کا نام بھی گوگل کیا تھا ڈیشا نے 8 جو ن کو ایک عمارت کی 14ویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی تھی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سوشانت اپنی زندگی کے آخری دنوں میں ذہنی بیماری میں مبتلا تھے اپنی زندگی کے آخری چند گھنٹوں کے دوران انھوں نے اپنے نام سے گوگل سرچ کیا یہ تفصیلات ان کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ سےسامنے آئیں-

    پولیس کا کہنا تھا کہ گوگل سرچ سے یہ انکشاف ہوا کہ انہیں یہ پریشانی تھی کہ ڈیشا کی موت کے حوالے سے ان کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

    ممبئی پولیس چیف پرم بھیر سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ انھیں بائی پولر ڈس آرڈر تھا اور انکا علاج چل رہا تھا اور وہ دوائیں بھی لے رہے تھے، لیکن ہماری تحقیقات کا محور وہ حالات جاننا ہیں جن کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔

    سوشانت سنگھ راجپوت کی سابق گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکربورتی نے اپنے خلاف مقدمہ دائر ہونے پر سپریم کورٹ کا رُخ کر لیا