Baaghi TV

Category: شوبز

  • عاصم اظہر نے اپنے نئے گانے کی ریلیز کا اعلان کر دیا

    عاصم اظہر نے اپنے نئے گانے کی ریلیز کا اعلان کر دیا

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار عاصم اظہر نے اپنا نیا گانا’سوہنیا‘ 23 جولائی کو ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئے گانے کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ زائقین کو اُن کا یہ نیا گانا پسند آئے گا۔


    عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر اپنی سابقہ انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے نئے آنے والے گانے ’سوہنیا‘ کی ایک جھلک شئیر کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنے آپ اور اپنے کام کی بہتری کیلئے مسلسل کوشاں ہوں اب تک کے اپنے کام سے مطمئن ہوں مجھے میرا کام پسند ہے کیونکہ میں اپنے گانوں کے ذریعے دوسروں سے بات کرتا ہوں۔

    گلوکار نے طویل پیغام میں اپنی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ شروعات سے ہی میری زندگی کا سفر آسان نہیں رہا اور سولہ سال کی عمر سے ہی مجھے بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا لیکن یہاں میں آپ سب کا شکرگزار ہوں کہ آپ سب نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور کسی نہ کسی موڑ پر گلوکار کی مدد کی مجھے ایک بہترین گلوکار کی فہرست میں شامل کیا اور میرے گانوں کا پسند کیا۔

    گلوکار نے کہا تھا کہ میں اپنے گانے ’تُم تُم‘ کو ملنے والی شہرت کے لیے بھی آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ چند ہی دنوں میں میرے گانے کو 5 ملین ویوز مل چکے ہیں جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے میرا گانا ابھی بھی یوٹیوب پر نمبر 1 پر ٹرینڈنگ پر ہے اور میں اس گانے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی مزاحیہ میمز کا بھی حصہ بنا رہا لیکن بعض اوقات آپ لوگ حد سے زیادہ بڑھ جاتے ہیں-

    اُنہوں نے کہا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے کام کی وجہ سے ٹرینڈنگ پر رہوں لیکن آپ لوگ منفی انداز میں میمز کا حصہ بناتے ہیں الحمداللہ میں جہاں بھی ہوں بہت خوش اور مطمئن ہوں میں خود کو ایک اچھا بیٹا ایک اچھا دوست اور ایک اچھا انسان بنانے کی کوشش کررہا ہوں تاکہ زندگی کے تمام چیلنجز کا سامنا کرسکوں۔

    ہانیہ سے اپنے تعلق پر بات کرتے ہوئے عاصم کا کہنا تھا کہ ہانیہ خوبصورت شخصیت کی مالک ہے جس نے مجھے پیار کرنا اور پیار بانٹنا سکھایا اِسی لیے ہمارا تعلق ہمیشہ مضبوط رہے گا اور ہمارا تعلق ایک لیبل سے بڑھ کر ہے انہوں نے کہا ہانیہ نے بھی یہی بات کی تھی کہ ہمارا تعلق اتنا مضبوط ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

    گلوکار نے دونوں کے تعلق پر بات کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ سب آرام سے بیٹھو اور ہر جگہ محلّے کی پھپھو نہیں بنتے ہیں۔

    گلوکار نےتصویر شئیر کعتے ہوئے اپنی مذکورہ پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ میں اپنے فن کے ذریعے بات کرنا چاہتا ہوں تو لہذا یہ میرے نئے گانے کی پہلی جھلکی ہے جو میں شیئر کررہا ہوں۔

    انہوں نے گانے کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنا نیا گانا 23 جولائی کو ریلیز کرنے والے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سب اسے پسند کریں گے-

    عاصم اظہرصرف میرا اچھا دوست ہے ہمارے درمیان کوئی نجی تعلقات نہیں ہانیہ عامر

    عاصم اور ہانیہ تو بس دوست تھے، گزشتہ کچھ مہینوں میں انکی آپس میں ملاقاتوں کی چند جھلکیاں

    ہانیہ عامر کا عاصم اظہر کو صرف دوست کہنے پر اریکا حق تنقید کی زد میں

    ہانیہ عامر کے بعد عاصم اظہر نے بھی اپنے تعلق پر خاموشی توڑ دی

  • بیٹے کا ماں پر تشدد شوبز فنکاروں کی شدید الفاط میں مذمت

    بیٹے کا ماں پر تشدد شوبز فنکاروں کی شدید الفاط میں مذمت

    پاکستانی فنکاروں نے سوشل میڈیا پر بیٹے اور بہو کے والدی پر تشدد کرنے کی وائرل ویڈیو پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ارسلان نامی شخص کو بیوی سمیت والدہ پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے اور اپنی ماں کے لئے بُرے الفاظ استعمال کر رہا ہے-

    اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ مچ گیا ہے اور یہ معاملہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہےاس ویڈیو پر جہاں ٹوئٹر صارفین کی جانب سے اس دلخراش ویڈیو پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں شوبز ستاروں نے بھی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے-

    اداکار حمزہ علی عباسی نے اس وقاعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یا اللہ میرے پاس اس واقعے کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں اور نہ ہی میں یہ ویڈیو پوسٹ کرسکتا ہوں بلکہ میں نے یہ ویڈیو ہی ڈیلیٹ کردی ہے۔


    حمزہ علی عباسی نے والدہ پر تشدد کرنے والے بیٹے پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے لکھا اوہ میرے خدا۔۔۔ جہنم کا گہرا ترین کونا اس شیطان کا منتظر ہے جس نے اپنی بوڑھی ماں پر ہاتھ اٹھایا۔

    حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے قرآن پاک کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ کسی بھی ماں کو اپنے بچے کے ذریعے تکلیف نہیں پہنچنی چاہیے اور نہ ہی کسی بچے کے ذریعے باپ کو نقصان پہنچنا چاہے۔


    نیمل خاور نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ کا قہر اس آدمی کا منتظر ہے-

    صبا قمر نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے اس پر فوراً کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے-


    انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انہیں یہ غیر انسانی عمل دیکھ کرتکلیف ہوئی ہے-

    صبا قمر نے کہا کہ وہ یہ سب دیکھ کر اس وقت خوفزدہ ہیں کہ کوئی اتنا ظالم اور سخت دل کیسے ہو سکتا ہے۔‘

    صبا قمر نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستانی حکام سے مودبانہ درخواست کی کہ اس اس واقعے پر کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے ۔
    صارفین نے بھی اس ویڈیو پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے کو تنقید کا نشانہ بنایا-


    https://twitter.com/U_3322/status/1285735571932020738?s=20
    https://twitter.com/chalosidepehato/status/1285912260792246274?s=20
    https://twitter.com/SRKYousafzaiPK/status/1285923448775036928?s=20


    https://twitter.com/DekhHw/status/1285903919617658880?s=20

    واضح رہے کہ گذشتہ روز راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد کے علاقے میں اہلیہ کے ساتھ مل کر بیٹے نے ماں اور بہن کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا ویڈیو وائرل ہونے پرریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے سخت نوٹس لیتے ہوئے میڈیکل کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ کروادیا۔ میاں بیوی کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق صادق آباد کے علاقے ڈھوک علی اکبر کری روڈ کی رہائشی گلنار بی بی کا بیٹا ارسلان اور بہو بسمہ جو والدین سے الگ رہتے ہیں والدین سے ملنے کے لیے انکے گھر آئے جہاں ارسلان کی بہن اور اسکی اہلیہ کی کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جو بڑھ گئی اور جھگڑا شروع ہوگیا۔

    اس دوران بیٹا ارسلان بھی درمیان میں کود پڑا اور اہلیہ کے ساتھ مل کر والدہ گلنار بی بی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ گھر میں کسی فرد نے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی جس کی اطلاع ملتے ہی ریجنل پولیس آفیسر سہیل حبیب تاجک اور سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے نوٹس لیکر پولیس کو فوری کارروائی کا حکم دیا ہے

    جبکہ ایس پی راول رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ رشتوں کا تقدس پامال کرنے اور والدہ پر بہیمانہ تشدد کرنے والے بیٹے اور اسکی اہلیہ کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا-

    شادی کرو کاروبار نہیں ، صبا قمر کی شادی سے متعلق روایتی خیالات پر تنقید

  • فلک شبیر نے سارہ خان کو شادی کی پیش کش کیسے کی؟

    فلک شبیر نے سارہ خان کو شادی کی پیش کش کیسے کی؟

    رواں ماہ 17 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کی اچانک شادی نے لوگوں کو حیران کر دیا تھا جوڑے نے 14 جولائی کو منگنی کا اعلان کیا اور اگلے ہی دن دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا اور دونوں 17 جولائی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے-

    باغی ٹی وی : فلک شبیر نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ان کے اور سارہ خان کے درمیان دوستی کی شروعات ہوئی اور کس طرح انہوں نے اداکارہ کو شادی کی پیش کش کی-

    فلک شبیر نے بتایا کہ ان کے اور سارہ خان کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات 2019 میں ہم ٹی وی برائڈل کوچر شو میں ہوئی تھی اور اسی ملاقات کے بعد ہی انہوں نے باقی زندگی ایک ساتھ گزارنے کی پلاننگ کی تھی۔

    انسٹاگرام سکرین شاٹ
    فلک شبیر نے بتایا کہ مذکورہ ملاقات سے قبل ان کے اور سارہ علی خان کے درمیان سرسری ملاقاتیں ہوتی تھیں لیکن اس دن وہ تنہا بیٹھ کر چائے پی رہے تھے تو انہوں نے سارہ خان اور نور کو ساتھ میں چائے پینے کی پیش کش کی اور پھر چائے کے ساتھ تفصیلی گفتگو کے بعد ان کے درمیان ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔

    گلوکار نے بتایا کہ ان کے اور سارہ خان کے درمیان دوسری اہم ملاقات لاہور کے ایم ایم روڈ کے ایک ہوٹل میں اس وقت ہوئی جب وہ ایک شو کرنے کے بعد فری ہوئے۔

    انسٹاگرام سکرین شاٹ
    انہوں نے بتایا کہ اس روز کا کھانا ایک ساتھ کھانے کے بعد جب انہوں نے سارہ خان کو گھر چھوڑا تو انہوں نے راستے میں ہی اداکارہ کو شادی کی پیش کش کی جس پر سارہ خان نے انہیں والدین سے ملاقات کے لیے کہا۔

    گلوکار نے مزید بتایا کہ کچھ دن بعد انہوں نے سارہ خان کے والد سے ملاقات کی اس سے قبل سارہ نے انہیں بتایا تھا کہ اگر ان کے والد 15 منٹ سے قبل ملاقات سے اٹھ گئے تو ان کی شادی نہیں ہوسکتی فلک شبیر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سارہ کے والد سے گفتگو کی جو 2 گھنٹے تک جاری رہی اور سارہ کے والد شادی کے لئے راضی ہو گئے –

    گوگل ڈاؤن لوڈ فوٹو
    فلک شبیر نے سارہ خان کے کام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد بھی سارہ خان کو شوبز میں کام کرنے سے نہیں روکا جائے گا بلکہ اس کی اپنی مرضی ہوگی کہ وہ اداکاری کے علاوہ گلوکاری بھی کرتیں ہیں تو کریں وہ سارہ خان کے ہر فیصلے میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے-

    سارہ خان اور فلک شیر کی منگنی اور مایوں کی خوبصورت تصا ویر سوشل میڈیا پر وائرل

  • بھارتی چینل زی 5  اپنے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر پاکستانی ڈرامے نشر کرے گا

    بھارتی چینل زی 5 اپنے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر پاکستانی ڈرامے نشر کرے گا

    بھارت کا چینل زی 5 نے اپنے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر پاکستانی ڈراموں کو نشر کرنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق ، زی 5 بھارت کے زیانٹرٹینمنٹ چینل کا ذیلی ادارہ ہے۔ زی 5 متعدد پاکستانی ڈراموں کو اپنے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر جاری کرے گا جن میں بن روئے ، دیارِ دل ، باغی ، اور دیگر ڈرامے شامل ہیں-

    کچھ سال پہلے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات تھے ، تب بھارتی چینل زی ٹی وی نے ایک نیا چینل زی زندگی شروع کیا تھا جو پاکستانی ڈراموں کو نشر کرتا تھا۔ ان ڈراموں کو ہندوستانی لوگوں نے بہت پسند کیا اور ہمارے فنکاروں کو سرحد پار سے بہت شہرت ملی۔

    بعد میں ، جب سرحدوں پر تناؤ بڑھ گیا تو ہمارے تمام فنکاروں کو پاکستان واپس آنا پڑا ،ساتھ ہی اس چینل نے پاکستانی مواد کو نشر کرنا بھی بند کردیا۔

    اب تقریبا تین سال بعد ، زی 5 ایک آن لائن پلیٹ فارم جو زی انٹرٹینمنٹ کا ذیلی ادارہ ہے ، ایک بار پھر پاکستانی ڈرامے نشر کرنے کے لئے تیار ہے۔

    اطلاعات کے مطابق ، زی 5 پاکستان کی پانچ نئی سیریز بھی شروع کرنے والی ہے۔ سیریل کی تفصیل درج ذیل ہے:

    دھوپ کی دیوار:
    عمیرہ احمد کی تحریر کردہ اور حسیب حسن کی ہدایت کاری میں بننے والے اس پاکستانی ڈرامے میں سجل علی ، احد رضا میر ، منظر سہبائی ، سمیعہ ممتاز ، علیٰ خان ، عدنان جعفر ، ثمینہ احمد ، اور زیب رحمن نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں –
    من جوگی:

    ایک اور ڈرامہ من جوگی ہے ، جس میں صبا قمر ، نعمان اعجاز ، آغا مصطفیٰ حسن ، عظمیٰ حسن ، اور گل رانا ہیں۔ ڈرامہ ساجی گل لکھیں گے اور ہدایتکار کاشف نثار ہوں گے۔
    ایک جھوٹی لو سٹوری:

    عمیری احمد کی تحریر کردہ اور مہرین جبار کی ہدایات میں بننے والے ڈرامے ایک جھوٹی لو سٹوری کی سٹار کاسٹ میں ، بلال عباس خان ، مدیحہ امام ، کنزہ رزاق ، فرقان قریشی ، کرن حق ، بیئو ظفر ، اور محمد احمد شامل ہیں ۔
    چڑیلز:

    عاصم عباسی کے تحریر اور ہدایت کردہ پروجیکٹ چوریلز میں یسرا رضوی ، ثروت گیلانی ، نمرا بُچا ، مہر بانو ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ، یہ کہانی پدرانہ شفقت، صنفی امتیاز ، اور بدعنوانیوں کے خلاف لڑنے کے طریقوں پر روشنی ڈالے گی۔

    عبداللہ پور کا دیوداس:

    ڈرامہ عبداللہ پور کا دیوداس بھی مذکورہ انڈین ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا۔ ڈرامہ کی ہدایتکاری انجم شہزاد کریں گے اور اسکرپٹ شاہد ڈوگر لکھیں گے۔ ڈرامہ میں بلال عباس خان ، سارہ خان ، نعمان اعجاز ، اور سویرا ندیم نظر آئیں گی۔

    ڈرامہ سیریل دھوپ کنارے کے بعد آہٹ اور تنہائیاں بھی سعودی عرب میں نشر کئے جائیں گے

    نبیل قریشی کا لیاری گینگ وار پر ویب سیریز بنانے کا اعلان

  • سارہ خان کی شادی کے بعد پہلی پوسٹ میں مداحوں کے لئے خوبصورت پیغام جاری

    سارہ خان کی شادی کے بعد پہلی پوسٹ میں مداحوں کے لئے خوبصورت پیغام جاری

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی پُرکشش اداکارہ سارہ خان نے اپنی شادی کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے ایک خوبصورت پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرسارہ خان نے اپنی شادی کے خوبصورت لمحات کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے –
    https://www.instagram.com/p/CC6jlNsFMJ8/
    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ میں خود کو اپنی شادی کے تمام لمحات آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے سے نہیں روک سکی آپ سب لوگوں نے میری شادی کو اور بھی خاص بنایا ہے-

    سارہ خان نے لکھا کہ ماشاء اللہ ماشاءاللہ میں اللہ تعالی کی بہت شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اتنی عزت دی اور آپ سب لوگوں کا پیار دیا، بے شک عزت دینے والا خدا ہے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ آخر میں میری شادی کے دنوں کو اپنے تصورات سے بھی زیادہ خوبصورت بنانے کے لیے تمام ڈیزائنرز اور میک اپ ٹیم کےلیے ایک چھوٹا سا شکریہ نوٹ ہے ، اپنی سالگرہ کے دن (14 جولائی) سے لے کر نکاح کے دن (16 جولائی) تک میں نے ہر لمحے کو انجوائے کیا ہے، الحمدللہ۔

    سارہ خان نے اپنی بہن ’عائشہ ظفر‘ کا بھی خاص شکریہ ادا کیا ہے اور لکھا کہ میری منگنی، مایوں، بارات (نکاح) اور ولیمے کے دنوں کوخوبصورت بنانے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ آپ ایک بہترین ویڈنگ پلانر ہیں

    علاوہ ازیں انہوں نے ایک ’عبدالصمد ضیاء‘ نامی فوٹوگرافر کا بھی شکریہ اداکیا ہے جنہوں نے اُن کی زندگی کے حسین لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں قید کیا اداکارہ نے لکھا کہ شکریہ ’عبدالصمد ضیاء‘ ان حسین لمحوں کو قید کرنے کا ہم نے آپ پر بھروسہ کیا اور آپ نے ہمارا اعتماد اور بھروسہ جیت لیا ہے-

    سارہ خان اور فلک شیر کی منگنی اور مایوں کی خوبصورت تصا ویر سوشل میڈیا پر وائرل

  • موسیقار خلیل احمد کو دنیا سے رُخصت ہوئے 23 برس بیت گئے

    موسیقار خلیل احمد کو دنیا سے رُخصت ہوئے 23 برس بیت گئے

    پاکستان فلم ٹی وی اور ریڈیو کے لئے گیتوں، غزلوں اور ملی نغموں کی موسيقی ترتيب دينے والے نامور موسیقارخلیل احمد کو اس جہان فانی سے رخصت ہوئے 23 برس بیت گئے-

    باغی ٹی وی: 3 مارچ 1936 میں آگرہ میں پیدا ہونے والے خليل احمد قيام پاکستان کےبعد کراچی آگئے اور بے شمار گیتوں ، غزلوں اور ملی نغموں کی موسیقی ترتیب دی-

    انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1962 میں فلم آنچل سے کیا تھا اور 1960 کی دہائی میں پاکستان کے نامور میوزک ہدایت کاروں میں سے ایک رہے۔

    موسیقار نے 1962ء میں فلم آنچل کی موسیقی ترتیب دی تو راتوں رات ان کی پہچان صف اول کےموسیقاروں میں ہونےلگی، انہوں نے 1962 سے 1990 تک 2 پنجابی اور31 اردو فلموں کی دھنوں کے علاوہ متعدد ملی نغموں کی بھی موسیقی ترتیب دے کر وطن سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا-

    خليل احمد کو موسیقی میں خدمات پر نگار ايوارڈز سميت متعدد اعزازات سے نوازا گيا-

    موسیقار خلیل احمد 61 سال کی عمر میں 22 جولائی 1997ء کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے اور میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک ہوئے ۔ لیکن ان کی موسیقی کی دُھنیں آج بھی شائقین کے کانوں میں گونجتی ہیں-

  • نبیل قریشی کا لیاری گینگ وار پر ویب سیریز بنانے کا اعلان

    نبیل قریشی کا لیاری گینگ وار پر ویب سیریز بنانے کا اعلان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور ہدایتکار نبیل قریشی ’لیاری گینگ وار‘ پر ویب سیریز بنائیں گے-

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور ہدایتکار نبیل قریشی ’لیاری گینگ وار‘ پر ویب سیریز بنائیں گے جس کا اعلان ہدایتکار نے ٹوئٹر پر کیا-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نبیل قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ہم کافی مدت سے اس پر کام کررہے ہیں لیکن یہ ویب سیریز کے اعلان کا بہترین وقت ہے۔


    نبیل قریشی نے لکھا کہ اس پراجیکٹ کو فلم والا پکچرز کے بینر تلے تیار کیا جائے گا۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے نبیل قریشی نے کہا کہ ویب سیریز کی شُوٹنگ بہت جلد شروع ہوگی اور اس نئے پراجیکٹ کی ہدایات نبیل قریشی اور فضا علی مشترکہ طور پر دیں گے-

    نبیل قریشی نے بتایا کہ لیاری گینگ وار پر بننے والی اس ویب سیریز میں فزا علی پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کریں گی۔

    نبیل قریشی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اس نئی ویب سیریز کو ’او ٹی ٹی‘ پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    نبیل قریشی نے بتایا کہ اس ویب سریز کو لال کبوتر کی کہانی لکھنے والے مصنف علی عباس اور باسط نقوی نے تحریر کیا ہے، ہم موسم سرما میں اس ویب سریز کی شوٹنگ کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ موسم اچھا ہوگا اور ایسے میں کام کرنا آسان ہوگا-

    ہدایت کاروں کی جانب سے مزید تفصیلات تو شیئر نہیں کی گئیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی بڑی ویب سیریز ہوگی جسے پاکستان کے ہی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔

    ہدایتکار نبیل قریشی ، پروڈیوسر فزا علی مرزا اور ان کی ٹیم نے خود کو پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ایک مستند پاکستانی آواز کے طور پر اُبھارا کیا ہے۔ نامعلوم افراد ، ایکٹر ان لاء ، اور لوڈ ویڈنگ جیسے منصوبوں کے ساتھ ، انھوں نے ہمیشہ ان کہانیوں اور کرداروں کولیا ہے جن کا پاکستان میں ایک عام فرد سب سے زیادہ وابستہ ہے۔

    واضح رہے کراچی ہمیشہ نبیل کا ہوم ٹریف رہا ہے۔ لہذا ، ان کا کراچی میں اپنی پہلی ویب سیریز کو بنیاد بنانے کا فیصلہ حیرت کی بات نہیں ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لیاری گینگ وار کا موضوع ہے کیوں کہ اس میٹروپولیٹن شہر کی ایک اہم حقیقت ہونے کے باوجود اس کی نمائندگی کبھی بھی کسی فلم یا ڈرامے نے کسی بڑے انداز میں نہیں کی ہے۔

    پاکستانی سامعین ہمیشہ سے ہی حقیقی دنیا کے جرائم اور گینگ وار کے موضوع پر مبنی ویب سیریز اور فلموں میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں ۔ یقینا اس موضوع پر ایک ویب سیریز دیکھنا دلچسپ ہوگا جو پاکستان کی اپنی حقیقت کی نمائندگی بھی کرے گا-

    انبیل قریشی کی فلموں میں فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان قائد اعظم زندہ باد دوسرا احمد علی بٹ کا فٹ مین ہے ، اور تیسری مذکورہ فلم جس کا عنوان ابھی تک ویب سیریز ہے۔


    ہدایتکار نبیل قریشی کے اس ٹویٹ اعلا ن کے بعد جرنلسٹ ہارون راشد نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا-

    ڈرامہ سیریل دھوپ کنارے کے بعد آہٹ اور تنہائیاں بھی سعودی عرب میں نشر کئے جائیں گے

  • بھارتی پولیس نے سماجی فاصلہ سمجھانے کے لئے شاہ رخ خان کی فلم سے مدد لے لی

    بھارتی پولیس نے سماجی فاصلہ سمجھانے کے لئے شاہ رخ خان کی فلم سے مدد لے لی

    دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے متعلق اپنی عوام کو متعلق آگاہی پیغام دینے کے لئے بھارتی رایست آسام کی پولیس نے شاہ رخ خان کی فلم سے مدد لے لی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آسام کی پولیس نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ پیغام جاری کیا ہے-


    اپنے‌ٹویٹ میں آسام پولیس نے شاہ رخ خان کے مخصوص انداز میں ان کی ایک تصویر شیئر کی جس میں کمپیوٹر ایڈیٹنگ کی مدد سے ان کے چہرے پر ماسک پہنایا گیا تھا۔

    اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان کے دونوں بازوں کھلے ہوئے ہیں ان کے دونوں ہاتھوں کی لمبائی کو 6 فٹ کے سماجی فاصلے کی نشاندہی کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

    شاہ رخ خان کی ایڈٹ کی گئی تصویر شئیر کرتے ہوئے پولیس نے بالی وڈ کنگ کی 90 کی دہائی کی فلم ’بازیگر‘ کا ایک ڈائیلاگ ٹوئٹ کیا۔

    ڈائیلاگ کو تبدیل کرتے ہوئے پولیس لکھا کہ ’کبھی کبھی پاس آنے کے لیے کچھ دور جانا پڑتا ہے، اور دور جا کر پاس آنے والے کو بازیگر کہتے ہیں۔

    پولیس نے اپنے پیغام میں لکھا کہ سماجی دوری زندگیوں کو بچاسکتی ہے- چھ فٹ کے فاصلے پر رہیں اور بازیگر بنیں!

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم بازیگر 1993 میں ریلیز ہوئی جس میں شاہ رخ خان کے مقابل کے مرکزی کردار کاجول اور شلپا شیٹھی نے نبھائے۔

    اس فلم کے ایک سین میں کردار اجے شرما (شاہ رخ خان) ایک ریس جان بوجھ کر ہار جاتا ہے اس شکت کے بعد وہ یہی کہتا ہے کہ کبھی کبھی جیتنے کے لیے ہارنا بھی پڑتا ہے، اور ہار کر جیتنے والے کو بازیگر کہتے ہیں اس فلم میں مذکورہ ڈائیلاگ کو بھی غیر معمولی شہرت ملی۔

  • میرا نے مالی امداد کے لیے لاہورآرٹس کونسل میں درخواست جمع کرادی

    میرا نے مالی امداد کے لیے لاہورآرٹس کونسل میں درخواست جمع کرادی

    پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اور اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہنے والی اسیکنڈل گرل کے نام سے مشہور ادکارہ میرا نے مالی امداد کے لیے لاہورآرٹس کونسل میں درخواست جمع کرادی ہے اور امداد کی فوری اپیل بھی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خبروں کی زینت بنی رہنے والی اداکارہ میرا اب ’مالی مشکلات‘ کا بھی شکار ہوھئی ہیں اداکارہ میرا نے مستحق فنکاروں کےلیے قائم سپورٹ فنڈ حاصل کرنے کے لیے الحمرا آرٹس کونسل کو درخواست دیدی ہے۔

    الحمرا آرٹس کونسل ہر ماہ مستحق فنکاروں کو سپورٹ فنڈ سے 5 ہزار روپے امداد فراہم کرتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق امدای فارم میں اپنا موقف اختیار کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ ڈی ایچ اے میں رہتی ہیں سات افراد زیر کفالت ہیں جبکہ انہوں نے اپنی عمر 42 سال اور تجربہ 25 سال ظاہر کیا ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل اداکارہ میرا نے دعوی کیا تھا کہ وہ ان دنوں شدید مالی بحران کا شکا ر ہیں۔

    رائع کے مطابق میرا نے اپنے ایک قریبی دوست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے دبئی والے گھر کی پوری قسطیں ادا نہیں کیں جس کی وجہ سے گھر سے محروم کر دیئے جانے کا ڈر ہے اور اس حوالے سے مجھے جلد ہی نوٹس بھی ملنے والا ہےاس لئے مجھے فوری طور ایک کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔

    میرا کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور مختلف این جی اوز سے بھی رابطہ کریں گی تاکہ ان کی مالی مدد کی درخواست کی جائے۔

    میرا نے اپنے دوست کو یہ بھی بتایا تھا کہ مجھے امریکہ میں بھی لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا جہاں میں نے پروڈکشن شروع کی ہوئی تھی۔

    امریکہ میں لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہونے کے باعث اداکارہ میرا شدید مالی بحران کا شکار

  • شان شاہد عاصم سلیم باجوہ کی حمایت میں میدان میں آگئے، ٹویٹر صارفین کو کھری کھری سُنادیں

    شان شاہد عاصم سلیم باجوہ کی حمایت میں میدان میں آگئے، ٹویٹر صارفین کو کھری کھری سُنادیں

    پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے سی پیک کے چئیرمین عاصم سلیم باجوہ کی حمایت کرتے ہوئے ان کے خلاف بولنے والوں کو کھری کھری سُنا دیں-

    باغی ٹی وی : اداکار شان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں عاصم سلیم باجوہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ زمین کا بہادر کبھی بھی اپنے مادر وطن کی حفاظت اور ان کی خدمت کے لئے اپنے حلف کو نہیں بدلتا ہے۔


    شان شاہد نے کہا کہ ہم پاکستان کے مستقبل کو محفوظ اور خوشحال رکھنے کے لئے آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    شان شاہد نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں ٹویٹر پرعاصم سلیم باجوہ پر تنقید کرنے والے ٹویٹر صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ سب ٹویٹر باز جو پاک آرمی کے خلاف لکھ رہے ہیں بکے ہوئے ہیں-


    اداکار نے شیدی غصے کا اظہار کرتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کئے لکھا کہ تُم سب پر لعنت جو پیسے لے کر پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں-

    انہوں نے لکھا کہ عاصم سلیم باجوہ سے حساب مانگنے والے پہلے خود تو حساب دیں وہ حساب مانگے جو اپنا حساب دے سکتا ہے-

    اداکار کی اس ٹویٹ پر جہاں کچھ لوگوں نے سراہا وہیں متعدد لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا-


    طیب منیر نامی صارف نے لکھا کہ مجھے افسوس ہے کہ ہمیں ٹرالرز نہیں دیئے جاتے ہیں ، ہم پاکستان کے اتنے ہی وفادار شہری ہیں جیسا کہ شان بھائی آپ ہونے کا بہانہ کرتے ہیں..مجھے اپنی دفاعی افواج کا سارا احترام ہے کیونکہ وہ اگر ہماری آزادی لیکن کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہئے ، ایک سویلین اور سپاہی کے لئے ایک ہی قانون ہونا چاہئے-
    https://twitter.com/Marlebro/status/1285557338183806976?s=20
    ایک صارف نے کہا کہ بکے ہوئے تو آپ ہیں صبح وردی میں کٹیروں سے پیسے لیتے ہو اور شام میں تویٹر پر حلال کرتے ہو باجوہ کے پاس اثاثے ہیں / غلط قرار دیئے گئے۔ جس طرح سے آپ چاہیں اس کا دفاع کریں ، آپ ہر وقت لوگوں کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ہیں۔


    ایک صارف نے کہا کہ آپ کیوں اتنا گسہ کر رہے ہیں جس پر شان شاہد نے کہا کیونکہ یہ میرے وطن کے محاظ ہیں-


    عبدالرحمن سیٹھ نامی صارف نے لکھا کہ پاکستان آرمی زندہ باد تھی ہے اور ہمیشہ رہے گی .. اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیئے ، اس وطن پر قُربان ہونے والوں کا ہر خون کا قطرہ ہم پر فرض ہے ہم تو صرف اثاثہ جات پر سوال اُٹھا رہے ہیں-


    غُلفان نامی صارف نے کہا کہ ہم ان کے فرائض پر ان کے شُکر گزار ہیں لیکن ہم نے سیکیورٹی اسٹیٹ سے سوشل سٹیٹ کی طرف سفر کرنا ہے انشاءاللہ لیکن اس کے لئے فوج کا کردار بُہت اہم ہے-
    https://twitter.com/humaira_abro/status/1285499331437568000?s=20
    حمیرا نامی صارف نے شان شاہد کو لکھا کہ تمہیں خود ہی شرم آنی چاہئے


    حمیرا نامی صارف کی اس ٹویٹ پر شان شاہد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ میں کچھ بہت سخت لکھ سکتا تھا لیکن میں خواتین کا احترام کرتا ہوں۔ تو اگلی بار ہوشیار رہنا۔ اگر آپ اپنی رائے دینا چاہتی ہیں تو یہ اس انداز میں کریں کہ آپ کے والدین نے جو مینرز آپ کو سکھائیں ہوں آپ کے الفاظ آپ کی پرورش اور اپنی شخصیت کو ظاہر کرتے ہیں

    سی پیک بہت اہم، کوئی پروجیکٹ رکنا نہیں،قرضے سے بہتر ہے سرمایہ کار لے کر آئیں،عاصم سلیم باجوہ