Baaghi TV

Category: شوبز

  • حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ  بیٹے کی تصویر شئیر کر دی

    حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ بیٹے کی تصویر شئیر کر دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے نومولود بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی سوشل میڈیا پر تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی نے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بیٹے کا نام نام ’ محمد مصطفی عباسی‘ لکھا اور ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے دل والا ایموجی بھی استعمال کیا۔
    https://www.instagram.com/p/CDbAdR3AWAT/?igshid=gv7uft6j4hux
    حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل عباسی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بچے کے ہاتھ کے ساتھ اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش گذ شتہ ماہ 30 جولائی کو ہوئی تھی-
    https://www.instagram.com/p/CDZvotsjDlk/?utm_source=ig_embed
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حمزہ عباسی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اللہ نے مجھے اور نیمل کو بیٹا عطا کیا ہے حمزہ عباسی نے پیغام میں کہا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام مصطفیٰ علی عباسی رکھا ہے


    حمزہ عباسی نے ٹویٹر پر پیغام میں مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ان کے بیٹے کو نیک،صالح اور انسانیت کی خدمت کرنے والا بنائے-

    واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل گزشتہ سال 25 اگست کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

    حمزہ عباسی کو عید پر ملی دوہری خوشیاں، اللہ نے دیا بیٹا،نام کیا رکھا ، بتا دیا

    نیمل خاور کے بعد حمزہ علی عباسی نے بھی شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا

  • رشتہ داروں اور قریبی دوستوں سے دور عید منانا مایوس کُن ہے  صنم سعید

    رشتہ داروں اور قریبی دوستوں سے دور عید منانا مایوس کُن ہے صنم سعید

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے عید الاضحیٰ کے موقع پر عالمی وبا کورونا سے احتیاطی تدابیر سے پیش نظر رشتہ داروں اور قریبی دوستوں سے دور عید منانے کو انتہائی مشکل اور ایک امتحان کی گھڑی قرار دیا ہے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر صنم سعید نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ اپمید ہے کہ تمام لوگوں نے یہ عید آگاہی، عاجزی، امن اور مہربانی کے ساتھ منائی ہوگی۔
    https://www.instagram.com/p/CDWAlX_g9Zo/?igshid=1jw2auvq5u304
    اداکارہ نے لکھا کہ موجودہ وقت انتہائی مشکل اور ایک امتحان کی گھڑی ہے لیکن حکومت کی جانب سے بنائے گئے ایس او پیز پر عمل کر کے ہم نے صحت کے شعبے کو بحال کرلیا ہے –

    صنم سعید نےکہا کہ بلاشبہ عید کے تہوار پر رشتہ داروں اور دوستوں سے دور ہونا مایوس کُن ضرور ہے لیکن ہم کچھ عرصے بعد اُن سے اچھے حالات میں مل سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازم ہے تاکہ جب ہم اپنے رشتہ داروں سے ملیں تو تب کوئی پریشانی نہ ہو۔

    اپنے پیغام کے آخر میں اداکارہ نے لوگوں کیلئے طاقت، ہمت، حوصلے، خوشیوں، اور امن کی دعا بھی کی اور کہا کہ اپنے آپ اور دوسروں کے ساتھ ہمیشہ مہربان رہیں-

    آئمہ بیگ کا عید الاضحیٰ کے موقع پر کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود کارکنوں کو خراج تحسین

    عید کے موقع پر اداکاراؤں کے دلکش اور خوبصورت انداز

  • شکریہ پاکستان:’پاکستانی ڈراموں میں کام کرکے عوام سے محبت کا قرض اتارنے کی کوشش کروں گا’ارظغرل غازی کا پی ٹی وی کوانٹریو

    شکریہ پاکستان:’پاکستانی ڈراموں میں کام کرکے عوام سے محبت کا قرض اتارنے کی کوشش کروں گا’ارظغرل غازی کا پی ٹی وی کوانٹریو

    اسلام آباد :شکریہ پاکستان:’پاکستانی ڈراموں میں کام کرکے عوام سے محبت کا قرض اتارنے کی کوشش کروں گا’ارظغرل غازی کا پی ٹی وی کوانٹریو،اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر کیے جانے والے ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے اردو میں ‘ارطغرل غازی’ کے نام سے نشر کیا جا رہا ہے، کے مرکزی کردار ہیرو انجین التان دوزیتان (ارطغرل) نے پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے پر دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی محبت کا قرض بھی اتارنے کی کوشش کروں گا۔

    پی ٹی وی پر نشر ہونے والے 16 منٹ کے انٹرویو میں انہوں نے اپنی طرز زندگی سمیت پاکستان اور اس کے عوام سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔

    استنبول کے شہر ازمیر میں 1989 میں پیدا ہونے والے انجین التان دوزیتان یعنی ارطغرل نے بتایا کہ انہوں نے مقامی یونیورسٹی کے شعبہ فلم و تھیٹر سے گریجویشن کی اور پھر استنبول میں ہی مستقل رہائش پذیر ہوئے۔

    انجین التان نے اپنی شخصیت سے متعلق سوال میں کہا کہ ان دنوں وہ اہلخانہ کے ہمراہ وقت گزار رہے ہیں اور انہیں اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا بہت پسند ہے۔

    نئے پراجیکٹ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ ایک سرپرائز پراجیکٹ ہے جس کے بارے میں معلومات شیئر نہیں کرسکتا۔

    علاوہ ازیں انجین التان دوزیتان نے بتایا کہ ماضی قریب میں ایک ڈاکیومینٹری بنانے کا سلسلہ کیا تھا جو جاری ہے، ماحولیات سے متعلق اس ڈاکیومینٹری کو جلد نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

     

     

    https://twitter.com/PTVHomeOfficial/status/1289911195353391105

    ‘کسی ڈرامے یا فلم کو بار بار نہیں دیکھتا’
    انجین التان دوزیتان نے اپنے بارے میں بتایا کہ وہ کسی بھی ڈرامے یا فلم کو بار بار نہیں دیکھتے لیکن ڈرامہ ارطغرل غازی کے ریکارڈنگ کے دوران اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے متعدد مرتبہ دیکھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ارطغرل غازی کا پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد میں وقت کی کمی کے باعث اسے دوبارہ نہیں دیکھ سکا بلکہ دیگر نئے پراجیکٹ میں مصروف ہوگیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ ارطغرل غازی کو مکمل کرنےکے لیے 6 برس لگے اس دوران میں نے از خود تمام کرداروں بشمول ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کیا تاکہ ٹیم ورک کی صورت میں کام اچھا ہو۔

    ‘سین میں ساتھی کردار کی غلطی سے میرا چہرہ خون آلودہ ہوگیا’
    انجین التان دوزیتان نے بتایا کہ اتنے عرصہ ساتھ رہنے کی وجہ سے ہمارے ذہنوں میں یاد گار لمحات موجود ہیں، ڈرامے میں ایک لڑائی کے منظر کو فلمائے جانا تھا لیکن خاص بات یہ تھی کہ اس کو ایک ہی ٹیک مکمل کرنا تھا، یہ سین ارطغرل کو زہر دینے کا منظر تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ 3 سے 4 منٹ کے اس طویل منظر میں ایک لڑائی بھی شامل تھی لیکن سین کے بالکل آخری لمحات میں ایک کردار ہیجانی کیفیت کی وجہ سے اپنا سین بھول جاتا تھا۔

    انجین التان دوزیتان یعنی ارطغرل غازی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ‘میں نے اس کو حوصلہ دیا اور چوتھی یا پانچویں مرتبہ دوبارہ سین فلمایا گیا اور اس مرتبہ اسی کردار نے تھوڑی جلد بازی میں وار کیا جو میرے سر پر لگا اور خون سر سے رستا ہوا چہرے پر پھیل چکا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ ‘میں نے اس سے پوچھا یہ کیا کیا؟ اس نے کہا بھائی غلطی ہوگئی’۔

    انجین التان دوزیتان نے بتایا کہ کئی مناظر ایسے تھے جس کی منظرکشی کے دوران تکلیف اٹھانی پڑی اور دکھ بھی ہوا۔

    ‘ڈرامے کی مقبولیت کی وجہ غیر بناوٹی انداز تھا’
    ارطغرل غازی کی مقبولیت سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے ارطغرل غازی کو دیگر پراجیکٹ کے مقابلے میں بہترین قرار دیا جس میں پیار، محبت، انصاف، عدل و انصاف کو بناوٹی انداز میں نہیں بلکہ انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا تھا۔

    انہوں نے یہی وجہ تھی کہ جنوبی امریکا، یورپ، ایشیا غرض جہاں کہیں بھی یہ ڈرامہ دیکھا گیا، لوگوں میں خاص دلچسپی پیدا کرتا چلا گیا۔

    ‘میرا بچپن پاکستان سے محبت کے اظہار میں گزرا’
    پاکستان سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بہت محبت ملی اور مجھے بہت اچھا بھی لگا، پاکستان ہمارا برادر ملک ہے، ہم نے اپنا بچپن پاکستان سے محبت کے اظہار میں گزارا ہے۔

    انجین التان دوزیتان نے بتایا کہ اس سے پہلے ہم نے پاکستانی پائلٹ کے ساتھ ملکر ایک پراجیکٹ میں کام کیا تھا، پاکستان کی جانب سے اتنی محبت کے بعد میں اسکا مدعا ہوں اور رہی بات پاکستان میں سیاست کی تو سیاست سیاستدانوں کا کام ہے اور میں ایک اداکار ہوں اور اداکاری میرا کام ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں زندگی میں انسانوں کو ترجیج دیتا ہوں، اس ڈرامے کے بعد میں نے کوئی نئی زندگی شروع نہیں کی لیکن یہ بات عیاں ہے کہ اس دور کے انسان بڑے پاک صاف، مخلص اور نیک خیالات کے مالک تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں انسان میں وہ مخلصی نہیں ہے اور انہوں نے برائی کا کام جاری رکھا ہوا ہے۔

    ‘پاکستان آکر عوام سے اپنی محبت کا اظہار کرنا چاہتا ہوں’
    انہوں نے کہا کہ یہ ماننا پڑےگا کہ پاکستان میں اس ڈرامے نے نئے ریکارڈ قائم کیے، حالات بہتر ہونے پر پاکستان آکر عوام سے اپنی محبت کا اظہار بھی کرنا چاہتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے اور فلم کا پس منظر دیکھ کر فیصلہ کروں۔

    انہوں نے کہا کہ جتنی بھی محبت پاکستان سے ملی ہے میں نے اس کے بارے میں اندازہ نہیں کیا تھا، جو کچھ میڈیا پر چل رہا ہے اس کے بارے میں آگاہ ہوں، سب سے پہلے میں پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے کام کی پذیر آئی کی، تمام پاکستانیوں کا بہت بہت شکریہ ۔

  • رضا سمو کا کھجلی فیملی یوٹیوب چینل ہیک ہو گیا ، بحالی کیلئے ٹوئٹر ٹرینڈ ٹاپ پر

    رضا سمو کا کھجلی فیملی یوٹیوب چینل ہیک ہو گیا ، بحالی کیلئے ٹوئٹر ٹرینڈ ٹاپ پر

    معروف یو ٹیوبر رضا سمو کا یو ٹیوب چینل کھجلی فیملی ہیک کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی : یو ٹیوبر رضا سمو نے یو ٹیوب کری ایٹرزسے مدد کی اپیل کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ یوٹیوب پر ان کا چینل کھجلی فیملی ہیک کر لیا گیا برائے مہربانی میری مدد کریں-

    رضا سمو ٹویٹر اسکرین شاٹ
    رضا سمو کے اس ٹویٹ کے بعد سے رضا سمو کا نام پاکستان ٹویٹر پینل پر ٹرینڈ کررہا ہے اور صارفین رضا سمو کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں اور یو ٹیوب کری ایٹرز سے یو ٹیوبر کی مدد کا مطالبہ کر ہے ہیں-


    عدنان خان نامی صارف نے رجا سمو کی مدد کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ ytcreators @ برائے مہربانی اس کی مدد کریں یہ آدمی میرے مشکل وقت میں مجھے ہنساتا ہے صارف نے رضا سمو کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں انشاءاللہ اللہ سب بہتر کرے گا-


    فیصل حیات نامی صارف نے لکھا کہ وہ شخص جو یوٹیوب پر 5 سال سے انٹرٹینمنٹ کے لئے جدوجہد کر رہا ہے۔ اس کی مدد کرنے کا وقت آگیا ہے صارف نے ytcreators @ اور یو ٹیب سے مطالبہ کیا کہ رضا سمو کی مدد کریں-


    ایک صارف نے کہا کہ ایک ایسے شخص کو افسردہ دیکھ کر دل بہت اداس ہو گیا ہے جو سب کو ہنساتا ہے صارف نے ytcreators @ سے مطالبہ کیا کہ یو ٹیوبر کا چینل کُھجلی فیملی بازیافت کروانے میں مدد کریں جو کہ کچھ دن پہلے ہیک کر لیا گیا ہے-


    ایک صارف نے لکھا کہ یہ شخص بہت ڈپریشن میں ہے ہمیں اس کی مدد کرنی چاہیئے-
    https://twitter.com/Abbasraz4/status/1289914252845674496?s=20


    https://twitter.com/Umar89412987/status/1289912761753849857?s=20

    واضح رہے کہ رضا سمو کھجلی فیملی پر پانچ سال سے لوگوں کو انٹرٹینمنٹ کر رہے ہیں لوگ ان کی ویڈیوز کو بہت پسند کرتے ہیں ان کے یو ٹیوب چینل پر ایک لاکھ سے زیادہ سبسکرائبر ہیں –

    یو ٹیب سکرین شاٹ
    ان کی ویڈیوز اور چینل کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یو ٹیوبر نے اپنے چینل پر چھ دن پہلے عشق بُرا کے نام سے ویڈیو شئیر کی تھی جسے اب تک ساڑھے چھ لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چُکے ہیں-

    صبا قمر یو ٹیوب پر بھی چھا گئیں

  • ایک وقت تھا کشمیر پر انگار وادی جیسے ڈرامے آتے تھے، اب تو ساس بہو کی لڑائیاں ہی ختم نہیں ہوتیں، جویریہ صدیق

    ایک وقت تھا کشمیر پر انگار وادی جیسے ڈرامے آتے تھے، اب تو ساس بہو کی لڑائیاں ہی ختم نہیں ہوتیں، جویریہ صدیق

    پاکستان کی معروف کالم نگار اور ملٹی میڈیا جرنلسٹ جویریہ صدیقی ماضی میں کشمیر پر بننے والے ڈرامے انگار وادی کو یاد کرنے لگیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جویریہ صدیقی نے 1994 میں پروڈیوسر روؤف خالد کے وادی جموں کشمیر پر بنائے گئے ڈرامے انگار وادی کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے بچپن میں یہ ڈرامہ کشمیر پر آیا تھا۔ اللہ تعالی روف خالد کو جنت نصیب کرے آمین۔


    انہوں نے آج کی ڈارمہ انڈسٹری پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ انگار وادی کے بعد شاید ہی کشمیر پر کوئی ڈرامہ آیا ہو اور جنہوں نے کشمیر پرسکرپٹ لکھے بھی وہ بھی نظر انداز ہوئے کیونکہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری ساس بہو دوسری شادی اور افئیرز والی سٹوریز پر زیادہ فوکس کرتی ہے۔

    جویریہ صدیقی کی اس ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے صارفین نے بھی مختلف تبصرے کئے-

    معروف بلاگر اور سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ نے جویریہ صدیقی کے ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ کشمیر پر بننے والا میرے بچپن کا فیورٹ ڈرامہ لاگ جو 1998 میں انگار وادی 1994 کے بعد بنایا گیا تھا یہ بھی رؤف خالد صاحب کا تھا-
    https://twitter.com/Arslan_Sadiq/status/1289903824203784193?s=20
    انہوں نے جویریہ صدیقی کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ لاگ ڈرامہ یوٹیوب پر مل جائے گا، ضرور دیکھئے گا اسکے بعد ایسا کوئی ڈرامہ دیکھنے کو نہ ملا۔


    سعد مقصود نامی صارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کشمیر اب افسوس کے ساتھ ترجیع نہیں رہا اب کچھ منٹ کھڑے ہونے سے لے کر گانے بنانے تک کشمیر رہ گیا ہے-


    سلمان احمد نامی صارف نے لکھا کہ اس کے بعد راؤف خالد صاحب نے ہی اک ڈرامہ لاگ کشمیر ایشو پہ 1998 میں بنایا تھا وہ بھی لاجواب تھا اس کے بعد شاید ہم اس موضوع کو بھول ہی گئے۔


    قاسم فراز نامی صارف نے لکھا کہ حکومت بھی اس ایشو پہ خاص دلچسپی نہیں رکھتی بلکہ ایسا لگتا ہے کہ وہ کشمیر سے جان چھڑانا چاہتے ہیں-


    ایک صارف نے لکھا کہ بالکل سچ ہے. خود ایسے ڈرامے بناتے ہیں جن میں عوام کو کوئی دلچسپی نہیںاور پھر وہ شکایت کرتے ہیں کہ پورا ملک ارطغرل کا دیوانہ ہوگیا ہے!
    https://twitter.com/chADEEBhanj/status/1289898636348813314?s=20
    ادیب ہنجرا نامی صارف نے لکھا کہ ایسے ڈراموں کو بہت پذیرائی ملی اور عوام اور بھی ایسے ڈرامے دیکھنا چاہتے تھے لیکن پھر مشرف صاحب آگئے اور کشمیر کی آزادی کے لیے لڑنے والی تنظیموں اور ایسے لٹریچر پر پابندی لگوادی جو کہ آج تک کی عظیم غلطیوں میں سے ایک ہے-
    https://twitter.com/OsamaWali5/status/1289904740466212866?s=20
    اسامہ ولی نامی صارف نے لکھا کہ افسوس! ہم ڈراموں کی ذریعےبھی کشمیر فتح نہیں کرسکتےکیونکہ انڈین آرمی کےپاس ہم سےبڑےڈرامےباذ،گائک، فنکار ہیں


    خُرم شہزاد نامی صارف نے لکھا کہ یہ بہت ہی برا زہر اور غلاظت ہمارا ڈرامہ انڈسٹری اور میڈیا ہمارے زہنوں میں بھر رہے ہیں، جس کا اندازہ شاید ہمیں کچھ عرصہ بعد ہو گا، اللہ ہدایت دے اور ہم سب کو ہر شر سے محفوظ رکھے-


    ایک صارف نے لکھا کہ بہت بہترین ڈرامہ تھا روف خالد صاحب کا. ﷲ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے. ان کے کسی کو خیال نہیں آیا شاید-

    واضح رہے کہ 18 اقساط پر مشتمل ڈرامہ سیریل انگار وادی کو تحریر اور پروڈیوس روؤف خالد نے کیا تھا جبکہ اس کی ڈائریکشن طارق معراج نے دی تھی-

    اس میں رؤف خالد بطور کیپٹن حمزہ شفیع شہید، عتیقہ اوڈھو بحیثیت ڈاکٹر ہاجرہ حمزہ شفیع، فرید اللہ بطور مجاہدین کمانڈر ڈاکٹر طلحہ۔ شگفتہ علی بحیثیت ڈاکٹر، قوی خان بطور پروفیسر شفیع۔ حمزہ اور طلحہ کے والد۔ خیام سرحدی بطور سینئر مجاہدین کمانڈر مولوی مشتاق شہید۔ نثار قادری۔ ثمینہ احمد بطور ہاجرہ کی ماں کا کردار ادا کیا تھا-

    اس ڈرامے کی کہانی کشمیر پر بنائی گئی تھی جس میں کیپٹن حمزہ ایک انڈین آرمی کیپٹن اور اصل میں ایک کشمیری ہیں۔ ان کے خاندان میں ان کے والد شفیع ، اس کی والدہ ، ایک چھوٹی بہن نازو اور ایک بڑے بھائی طلحہ شامل ہیں جو دہلی کے گاندھی میڈیکل کالج میں ایک انتہائی ہنر مند سرجن اور لیکچرر ہیں۔ انتظامیہ کے ساتھ تنازعات کے بعد ، وہ وہاں سے استعفیٰ دے دیتا ہے اور غریبوں کے لئے ایک کلینک کھولتا ہے لیکن مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کے ساتھ سلوک کرنے کے الزام میں اسےتنگ کیا جاتا ہے۔

    کئی دن بعد ، ہندوستانی فوج اسے کیپٹن حمزہ کی کوششوں پر رہا کرتی ہے۔ طلحہ بعد میں مولوی مشتاقکے گروہ میں شامل ہوتا ہے جو حزب المجاہدین کا کمانڈر ہے۔ طلحہ کی سابقہ ​​ساتھی اوشا بھی ان کے ساتھ آئیں۔ ڈاکٹر طلحہ اوشا کا کرش ہوتا ہے۔ دوسری طرف ، حمزہ نے ایک خوبصورت کشمیری لڑکی ہاجرہ سے ملاقات کی جو ایم بی بی ایس کی طالبہ ہے۔ وہ دونوں محبت میں پڑ جاتے ہیں۔

    بعد میں انکشاف ہوتا ہے کہ ہاجرہ کی اپنے کزن حنیف سے منگنی ہوئی ہوتی ہے جو ایک غیر تعلیم یافتہ غیر ذمہ دار فرد ہے اور ہاجرہ اس کو ناپسند کرتی ہے۔ وہ اپنی والدہ کو اس بات پر راضی کرتی ہے کہ وہ حمزہ سے شادی کرنے دے۔ حمزہ پر عسکریت پسندوں کی مدد کرنے کا الزام عائد کرنے پر اور ان پر عدالتی مارشل کے ذریعہ مقدمہ چلانے پر ان کی زندگیوں میں ایک بہت بڑا رخ آتا ہے۔

    حمزہ کو 25 سال تک سخت با مشقت جیل کی سزا سنائی جاتی ہے لیکن وہ اپنے پرانے دوست کرنل بلبر کی مدد سے وہاں سے فرار ہونے کا انتظام کرتا ہے۔ ہندوستانی فوج حمزہ کے آبائی شہر پر بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن آپریشن کرتی ہے جس میں حمزہ کی ولادہ ماری جاتی ہیں ۔ اس کے علاوہ ، حمزہ بھی ہندوستانی ریاست سے کشمیریوں کی آزادی کے حصول کے لئے حزب المجاہدین میں شامل ہوجاتا ہے۔

    ہاجرہ کی والدہ کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اس کی موت ہوجاتی ہے اور وہ حمزہ سے شادی کے لئے اپنے چچا کے گھر سے فرار ہوجاتی ہے ۔ بھارتی فوج عسکریت پسندوں پر چھاپے مارتی ہے جہاں اوشا کو بچاتے ہوئے مولوی مشتاق گرفتار ہو جاتا ہے۔ فوج مولوی مشتاق کو گرفتار کرتی ہے- بعد میں ان کی موت ہندوستانی فوج کے قبضے میں ہو جاتی ہے اور ڈاکٹر طلحہ نے اپنے مشن کو جاری رکھنے کا حلف لے لیتے ہیں۔

    دوسری جانب شفیع اور نازو سرحد عبور کرنے اور پاکستان فرار ہونے کا انتظام کرتے ہیں جبکہ ہاجرہ کنٹرول لائن عبور کرنے کے لئے حمزہ سے مل جاتی ہے۔ جب وہ سرحد عبور کررہے ہوتے ہیں تو ہندوستانی بی ایس ایف ان پر فائرنگ کردیتی ہے جس سے حمزہ ہلاک ہوجاتا ہے- پاک فوج کے ذریعہ ہاجرہ کو کامیابی سے بچا لیا جاتا ہے بعد میں ، ہاجرہ ایک بیٹے کو جنم دیتی ہے جس کا نام عبید الرحمٰن رکھا جاتا ہے جسے اس کے نانا ابو شفیع ااپنے پاس رکھ لیتے ہیں-

    کیا ہم گانے گا کر یا ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے کشمیر کو بھارت کے ظلم سے آزاد کر پائیں گے؟ انصار عباسی

    مقبوضہ کشمیر، دفعہ 370 کے خاتمے کا ایک برس مکمل ہونے پربی جے پی کا جشن کا اعلان

    جنرل قمرجاوید باجوہ نےعید اپنےجوانوں کےساتھ کشمیرکےمحاذ پرگزاری،بھارت کومکاری پرسخت پیغام بھی دے دیا

    ہم کشمیر کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں. شہریار خان آفریدی

  • امیتابھ بچن نے کورونا کو کامیابی سے شکست دے دی

    امیتابھ بچن نے کورونا کو کامیابی سے شکست دے دی

    بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اور معروف اداکار امیتابھ بچن نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بالی وڈشہنشاہ امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن نے والد کے صحتیاب ہونے کی خبر مداحوں کو دی اور دعائیہ پیغامات اور نیک تمناؤں کے لئے سب کا شکریہ ادا کیا-


    ابھیشیک نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ شُکر ہے میرے والد کا کوویڈ 19 کا حالیہ ٹیسٹ نیگیٹیو آیا ہے انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاہے اب وہ گھر پر آرام کریں گے-

    ابھیشیک بچن نے دعاؤں اور جیک تمناؤں کے لئے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اس مُشکل وقت میں آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے لیئے آپ سب کا شکریہ-

    واضح رہے کہ رواں ماہ 11 جولائی کو امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے کورونا مثبت آنے سے متعلق آگاہ کیاتھا اُنہوں نے بتایا تھا کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور اُنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے متعلقہ حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ابھیشیک بچن نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ اُن کا اور اُن کے والد امیتابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ابھیشیک نے کہا تھا کہآج میرے والد اور مجھ میں کووٖ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہم دونوں میں معمولی علامات کے بعد ہسپتال میں داخل ہوئے میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ پرسکون رہیں اور پریشان مت ہوں انہوں نے کہا کہ وہ تمام افراد جو گزشتہ 10 دن کے دوران ان کے قریب رہے وہ تمام افراد بھی اپنے ٹیسٹ کرالیں-

    بعد ازاں 12 جولائی کو ابھیشیک بچن نے ان کی اہلیہ ایشوریا رائے اور بیٹی آرادھیا میں بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد سے دوبنوں ماں بیٹی کو گھر مین آئسولیٹ کر دیا گیا تھا تاہم امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا ٹیسٹ منفی آیا تھا-

    امیتابھ بچن کا مداحوں کے لئے خصوصی پیغام

    شاہد آفریدی اور شعیب اختر کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

    بھارتی فنکاروں کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغامات

    امیتابھ بچن کی طبیعت مستحکم ہے تاہم اگلے 7 دن بہت اہم ہیں ہسپتال ذرائع

    معروف بھارتی اداکارامیتھا بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

    امیتابھ بچن کے بعد ابھیشیک بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

    ارادھیہ اور ایشوریا رائے کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آگئے

    کورونا وائرس کا شکار ایشوریا رائے بچن طبیعت بگڑنے پر بیٹی سمیت ہسپتال منتقل

  • عثمان خالد بٹ کی دلچسپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    عثمان خالد بٹ کی دلچسپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، اسکرین رائٹر اور کوریوگرافر عثمان خالد بٹ کی مزاحیہ انداز میں لی گئیں دلچسپ سوشل میڈیا پر وائرل تصویروں نے مداحوں کے دل جیت لئے-

    باغی ٹی وی : جہاں عید الضحیٰ کے موقع پر پاکستان کے شوبز ستارے اپنی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے شیئر کر رہے ہیں اور تعریفیں سمیٹ رہے وہیں عثمان خالد بٹ نے بھی عید پر لی گئی اپنی دو مزاحیہ تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں جو مداحوں کی دلچسپی کا باعث بن رہی ہیں-

    عثمان خالد کی شئیر کی گئیں تصاویر میں ایک تصویر شدید خراب اور ہلی ہوئی آئی ہے جبکہ دوسری میں اُن کا چہرہ پھر بھی کچھ بہتر نظر آ رہا ہے تصاویر شیئر کرتے ہوئے عثمان نے لکھا کہ بیشتر اداکاروں کی عید کی تصاویر یوں لگتی ہیں جیسے وہ غیر مُلکی جریدے ووگ ایڈیٹوریل کے لئے لی گئیں ہیں۔


    عثمان نے لکھا کہ جبکہ وہ تصاویر میں ایسے نظر آ رہے ہیں –

    انہوں نے اپنی ایک تصویرکے بارے میں لکھا کہ جب بھی وہ دروازے کی گھنٹی سنتے ہیں توایسے نظر آ تے ہیں۔

    عثمان خالد کی یہ تصاویر مداحوں کو خوب بھائیں اور انہوں نے اداکار کے اس انداز کو خوب سراہا اور تعریف کی ۔

    عید کے موقع پر اداکاراؤں کے دلکش اور خوبصورت انداز

  • آئمہ بیگ کا عید الاضحیٰ کے موقع پر کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود کارکنوں کو خراج تحسین

    آئمہ بیگ کا عید الاضحیٰ کے موقع پر کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود کارکنوں کو خراج تحسین

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں عید الاضحیٰ کے موقع پر کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکارہ نے لکھا کہ وہ پاکستان میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے کو سلام پیش کرتی ہیں۔


    گلوکارہ نے لکھا کہ ان مردوں اور عورتوں کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے کیونکہ یہ لوگ اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر ہماری جانوں کی حفاظت کررہے ہیں۔

    آئمہ بیگ نے لکھا کہ یہ ہی ہمارے اصل ہیرو ہیں۔

    گلوکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ برائے مہربانی طبی عملے کی وارننگ پر توجہ دیں اور اس عید پر محفوظ رہیں اور احتیاط برتیں۔

    ایک دوسرے سے حسن سلوک سے پیش آئیں اور غیرمشروط محبت کریں

    شوبز ستاروں کی جانب سے عید کے پرمسرت موقع پر مداحوں کے لئے پیغام

  • عید کے موقع پر اداکاراؤں کے دلکش اور خوبصورت انداز

    عید کے موقع پر اداکاراؤں کے دلکش اور خوبصورت انداز

    عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکاراؤں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کیلئے خصوصی پیغامات جاری کئے اور ساتھ ہی اپنی عید کی دلکش اور خوبصورت تصاویر بھی شئیر کیں-

    باغی ٹی وی : عید کے پُر مسرت موقع پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکاراؤں نے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر خوبصورت تصاویر شئیر کیں اور مداحوں کے لئے عید کی مناسبت سے خصوصی پیغام بھی جاری کئے-

    حریم فاروق:
    حریم فاروق نے اپنی خوبصورت تصویر شئیر کرتے ہوئےعید کی مبارکباد دی اور کہا کہ یہ عید شاید ماضی کے تمام عیدوں سے مختلف ہے جو ہم وبائی امراض کی وجہ سے منا رہے ہیں تاہم مجھے پختہ یقین ہے کہ ہم سب نہ صرف ایک قوم بلکہ ایک عالمی کنبہ کے طور پر بھی کام کریں گے۔ محفوظ رہیں اور ان لوگوں کے لئے محبت ، مہربانی اور خوشی پھیلائیں جن کی سب سے زیادہ ضرورت ہے-
    https://www.instagram.com/p/CDV2Jdelr_G/?igshid=kme1jgtj5939

    اداکارہ منشا پاشا:
    اداکارہ منشا پاشا نے پیلے اور سفید رنگ کا کنٹراسڈ شلوار سوٹ زیب تن کیا اور تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خُوب پسند کیا جارہا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CDWSjTFFfCF/?igshid=ug244kwsdph

    فضہ علی:
    اداکارہ و میزبان فضہ علی نے گہرے بلیو رنگ کی کڑھائی والی خوبصورت فراق زیب تن کی اور تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خُوب پسند کیا جارہا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CDWWPfjFg0j/?igshid=1f4re3x7636qy
    https://www.instagram.com/p/CDW6LellEl8/?igshid=1545nsuucila7

    نیلم منیر:
    https://www.instagram.com/p/CDV12mSFYxa/?igshid=1rdbqoyvhbsjf
    اداکارہ نیلم منیر نے عید کے پہلے روز ہلکے گلابی رنگ کی فراک زیب تن کی اور تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خُوب پسند کیا جارہا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CDV7GF8lmdo/?igshid=93d59c5l40gc

    ہانیہ عامر:
    اداکارہ ہانیہ عامر نے لال لباس پہنا تاہم انہوں نے اپنی بیٹھی ہوئی ایک تصویر شیئر کی جس سے اندازہ لگانا مشکل ہے کہ انہوں نے فراک پہنی یا قمیص شلوار کا انتخاب کیا۔
    https://www.instagram.com/p/CDWAcdUDsBA/?igshid=tjtluizmwe9r

    مایا علی:
    اداکارہ مایا علی نے سلور رنگ کی کُرتی اور کُھلا ٹراؤزر زیب تن کیا اور اپنی دلکش تصویریں شیئر کرتے ہوئے بڑی عید کی مبارکباد بھی دی۔
    https://www.instagram.com/p/CDWXb1kHrU0/?igshid=1e8nn0pgxxrdw
    https://www.instagram.com/p/CDWaAHxHgoB/?igshid=4jjnh5ivbw5p

    ژالے سرحدی:
    ژالے سرحدی نے سفید رنگ کے خوبصورت شلوار قمیض میں ملبوس تصاویر شئیر کیں-
    https://www.instagram.com/p/CDVipfxAkez/?igshid=soquud143ozh

    صبور علی:
    https://www.instagram.com/p/CDWI8d2DKIK/?igshid=119s8uas55kgr
    https://www.instagram.com/p/CDWeup0jISg/?igshid=ofsblvkrtt11

    ریشم:
    https://www.instagram.com/p/CDVpOn4ABAU/?igshid=1564t0qwjrrox

    کُبریٰ خان:
    https://www.instagram.com/p/CDVoaMlHWHi/?igshid=1mrb6morhcgn9
    https://www.instagram.com/p/CDV1L0QH3wl/?igshid=1n4sa1c7g3f91

    یُمنیٰ زیدی:
    https://www.instagram.com/p/CDVvskaH0ya/?igshid=wo4di06ia8xf

    اُشنا شاہ:
    https://www.instagram.com/p/CDVt1_HB4O7/?igshid=gzv2rs49wkc

    صبور علی:
    https://www.instagram.com/p/CDWecnFhQV3/?igshid=oxgd5hew3zlh
    https://www.instagram.com/p/CDV5C-0h8VX/?igshid=11xy02jkhuvqt

    اقراعزیز:
    https://www.instagram.com/p/CDWSZq_nIO-/?igshid=e3h34jye2zxc

    نمرہ خان :
    https://www.instagram.com/p/CDWX6Fzgfvc/?igshid=1tm0pcwj1u7ml

    ایمن خان:
    https://www.instagram.com/p/CDW49JGD5Dl/?igshid=1jijwnqprfi3n
    https://www.instagram.com/p/CDYLBZJjX98/?igshid=lvwinsb85pdv

    یشما گل:
    https://www.instagram.com/p/CDW5tD1DgR5/?igshid=1ikbevq9qp7ne

    سونیا حسین:
    https://www.instagram.com/p/CDWAQQnDAKV/?igshid=tyipemj9090z

    عائزہ خان:
    https://www.instagram.com/p/CDWJWIGBzTQ/?igshid=b6whn5k3shaj
    https://www.instagram.com/p/CDWJB_3Bg2Q/?igshid=1rdddr33u0kfx

    حنا الطاف:
    https://www.instagram.com/p/CDW7YmUlRTe/?igshid=1drq8kcvnnff8

    شوبز ستاروں کی جانب سے عید کے پرمسرت موقع پر مداحوں کے لئے پیغام

    بھارتی شوبز ستاروں کی جانب سے اہل اسلام کو عید کی مبارکباد

    پاکستانی شوبز ستاروں کی جانب سے اہل اسلام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

  • اداکارہ میرا کی مالی امداد کے لیے دی گئی درخواست منظور

    اداکارہ میرا کی مالی امداد کے لیے دی گئی درخواست منظور

    پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اور اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہنے والی اسیکنڈل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ میرا کی مالی امداد کے لیے دی گئی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی :ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کی مالی امداد کے لیے دی گئی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔ لاہور آرٹس کونسل کی جانب سے ادا کارہ میرا کو 5 ہزار روپے امداد دی جائے گی۔ اداکارہ کو 5 ہزار امداد کی منظور کی اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعے دی گئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ میرا بینک آف پنجاب کی کسی بھی برانچ سے 5 ہزار روپے امداد حاصل کرسکتی ہیں-

    واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے ’مالی مشکلات‘ کا بھی شکار ہونے پر اداکارہ میرا نے مستحق فنکاروں کےلیے قائم سپورٹ فنڈ حاصل کرنے کے لیے الحمرا آرٹس کونسل کو درخواست دی تھی۔ امدای فارم میں اپنا موقف اختیار کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ڈی ایچ اے میں رہتی ہیں سات افراد زیر کفالت ہیں جبکہ انہوں نے اپنی عمر 42 سال اور تجربہ 25 سال ظاہر کیا تھا۔

    اس سے قبل اداکارہ میرا نے دعوی کیا تھا کہ وہ ان دنوں شدید مالی بحران کا شکا ر ہیں۔

    رائع کے مطابق میرا نے اپنے ایک قریبی دوست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے دبئی والے گھر کی پوری قسطیں ادا نہیں کیں جس کی وجہ سے گھر سے محروم کر دیئے جانے کا ڈر ہے اور اس حوالے سے مجھے جلد ہی نوٹس بھی ملنے والا ہےاس لئے مجھے فوری طور ایک کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔

    میرا کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور مختلف این جی اوز سے بھی رابطہ کریں گی تاکہ ان کی مالی مدد کی درخواست کی جائے۔

    میرا نے اپنے دوست کو یہ بھی بتایا تھا کہ مجھے امریکہ میں بھی لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا جہاں میں نے پروڈکشن شروع کی ہوئی تھی۔

    میرا نے مالی امداد کے لیے لاہورآرٹس کونسل میں درخواست جمع کرادی

    امریکہ میں لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہونے کے باعث اداکارہ میرا شدید مالی بحران کا شکار