Baaghi TV

Category: شوبز

  • ارطغرل غازی ہمارے ڈراموں کے لیے رول ماڈل ہے لیلٰی زبیری

    ارطغرل غازی ہمارے ڈراموں کے لیے رول ماڈل ہے لیلٰی زبیری

    اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سیریز ارطغرل غازی کو رواں برس اپریل سے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی وی پر نشرکیا جا رہا ہے جس پر شوبز شخصیات منقسم دکھائی دیں جہاں اس ڈرامے کو شوبز شخصیات پی ٹی وی پر نشر کئے جانے کی حامی ہیں کچھ فنکار مذکورہ ڈرامہ پی ٹی وی پر نشر کرنے کے پر ناراض دکھائی دیئے اور تاحال اس پر اداکاروں کی مختلف رائے سامنے آ رہی ہے۔جبکہ پاکستانی عوام کی جانب سے اس ڈرامے کو بے حد پسند کیا جارہا ہے

    باغی ٹی وی : ’ارطغرل غازی‘ کو پی ٹی وی پر متعدد شوبز شخصیات نشر کئے جانے کی حامی ہیں ان میں سنیئر و معروف اداکارہ لیلیٰ زبیری بھی شامل ہیں ان کا ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستانی ڈراموں کے لیے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کو ارطغرل جیسے ڈرامے بنانے چاہیے۔
    https://www.instagram.com/p/CDbimzUFpi7/?igshid=13pj9aj8hswv3
    حال ہی میں پاکستانی اداکارہ لیلیٰ زبیری سے انٹرویو کے دوران ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی سے متعلق سوال کیا گیا جس پر اُن کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی ڈراموں کے بہت زیادہ خلاف تھیں اور ہیں کیوںکہ بھارتی ڈرامے پاکستانی ثقافت پر اثر انداز ہو رہے تھے بھارتی ڈرامے پاکستان میں نشر ہونا بند ہو گئے ہیں یہ بہت اچھا ہوا ہے وہ شروع سے ہی غیر ملکی ڈراموں کے پاکستان میں نشر ہونے کے خلاف رہی ہیں-

    لیلیٰ زبیری کا کہنا تھا کہ اگر غیر ملکی ڈرامے ہمارے چینلز پر نشر ہوں گے تو ہمارے ڈراموں کی جگہ لے لیتا ہے-اس سے ہمارے فنکاروں اور ہمارے ڈراموں پر منفی اثر پڑتا ہے ہمارے لئے پلیٹ فارم نہیں بچتا ہمارے فنکاروں کو کام نہیں ملتا ہے اور بے روزگار ہو جاتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک ارطغرل کا سوال ہے تو وہ سمجھتی ہیں کہ ارطغرل ایک اسلامی تاریخ پر بنایا گیا ڈرامہ ہے اور اچھی بات ہے کہ ہمیں اسلامی تاریخ کا پتہ ہونا چاہیے، اگر ارطغرل غازی جیسے ڈرامے دکھائیں تو اِس پر اُنہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

    لیلیٰ زبیری کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ ڈرامہ ایک طرح سے سبق ہے اور ہمارے ڈراموں کے لیے رول ماڈل ہے ہمیں بھی ایسے ڈرامے بنانے چاہیے، ہمارے پاس اتنا بڑا بجٹ نہیں مگر کوشش تو کی جا سکتی ہے

    اُن کا کہنا تھا کہ ارطغرل ڈرامہ بہت مشہور ہو رہا ہے اس کا مطلب ہے آپ یسی چیزیں بنائیں تو لوگ دیکھیں گے لوگ دیکھنا چاہیں گے عوام ایسا ڈرامہ دیکھنا چاہتی ہے ہمیں بھی ایسے ڈرامے بنانے چاہئیں بجائے اس کے کہ فضول قسم کے پیار، محبت اور افیئرز سے ہٹ کر ہمیں ایسے موضوع پر کام کرنا چاہیے۔

    ترکی کا معروف ڈرامہ ارطغرل گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کیلئے منتخب

    پاکستان میں ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی مقبولیت توقع سے زیادہ ہے ترگت الپ

  • پاکستان میں بےشمار باصلاحیت نوجوانوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے شنیرا اکرم

    پاکستان میں بےشمار باصلاحیت نوجوانوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے شنیرا اکرم

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ یہ سوچ انہیں شدید پریشان کردیتی ہے کہ پاکستان میں بےشمار باصلاحیت نوجوانوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا اکرم نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شنیرا نے ٹھٹھہ کے نوجوان آصف کی لانگ جمپس کی ویڈیوز شیئر کیں۔

    شنیرا نے آصف کی لانگ جمپ کی ویڈیو ٹوئٹر پر شئیر کرتے ہوئے پاکستان میں موجود ایسے ٹیلنٹ کو سراہا اور لکھا کہ یہ ناقابل یقین ہے۔


    انہوں نے لکھا کہ یہ سوچ انہیں شدید پریشان کردیتی ہے کہ پاکستان میں ایسے نوجوانوں کی خام صلاحیتوں کو نظرانداز کررہے ہیں۔


    انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ کیا ہم دیکھ سکتے ہیں کہ یہ لڑکا کرکٹ میں بھی اچھا ہے؟؟


    شنیرا اکرم نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں شنیرا نے لکھا کہ یہ حیرت انگیز ہے۔

    واضح رہے کہ ٹھٹھہ کے نوجوان آصف کی شوق میں بنائی لانگ جمپ کی ویڈیوز تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جہاں دنیا بھر کے لوگ ویڈیوز کو سراہ رہے ہیں وہیں اولمپیئن بھی آصف کے مداح ہوگئے آصف 11 موٹر سائیکلوں کو آسانی سے پھلانگ لیتا ہے اورنہر کو بھی چھلانگ لگا کر پار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

  • معروف گلوکار اینڈی کارٹ رائٹ کو اہلیہ نے  قتل کر کے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے

    معروف گلوکار اینڈی کارٹ رائٹ کو اہلیہ نے قتل کر کے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے

    یوکرائن کے معروف گلوکار 30 سالہ اینڈی کارٹ رائٹ کو اُن کی اہلیہ مرینہ نے مبینہ طور پر قتل کرکے لاش کے ٹجکڑے کر دیئے

    باغی ٹی وی : خبر رساں ادارے دی سن کی رپورٹ کے مطابق یوکرائن کے معروف پاپ کلوگارہ 30 سالہ اینڈی کارٹ رائٹ کو اُن کی اہلیہ 36 سالہ مرینہ نے مبینہ طور پر قتل کرکے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے بعد میں واشنگ مشین میں دھوکرپلاسٹک کے تھیلوں میں ڈال کر فریج میں رکھ دیا۔

    پولیس کے مطابق اینڈی کارٹ رائٹ کی لاش ٹکڑوں میں فریج سے ملی ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ قتل کس نے کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اینڈی کارٹ کی اہلیہ مرینہ نے پولیس کودئے گئےاپنے بیان میں بتایا کہ کورونا وبا کے باعث گلوکار ڈپریشن کا شکار تھے اور منشیات کابے تحاشا استعمال کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

    گلوکار کی اہلیہ نے مزید بتایا کہ اینڈی کارٹ رائٹ کے مداحوں کو منشیات کے باعث ہلاکت پر افسوس ہوتا، اس شرمندگی سے بچنے کیلئے انہوں نے لاش کے 4 روز تک ٹکڑے ٹکڑے کئے، انہیں دھوکر نمک چھڑک کر تھیلیوں میں سیا اور فریج میں رکھ دیا جب کہ لوگوں کو بتایا کہ اینڈی لاپتہ ہوگئے ہیں۔

  • رکھشا بندھن کے موقع پر سوشانت سنگھ کی بہن کا سوشانت کے لئے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام

    رکھشا بندھن کے موقع پر سوشانت سنگھ کی بہن کا سوشانت کے لئے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام

    گزشتہ روز پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود تمام ہندوؤں نے بہنوں اور بھائیوں کے خاص رشتے کا تہوار ’رکشا بندھن‘ منایا اس موقع پر بہنیں بھائیوں کی کلائی پر راکھی باندھتی ہیں اور بھائیوں سے تحائف وصول کرتی ہیں اس موقع پر سوشانت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی بھائی کو یاد کر کے جذباتی ہوگئیں اور اُن کے لیے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : رکھشا بندھن کے تہوار کے موقع پر خودکشی کرنے والے بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی بھائی کو یاد کرکے جذباتی ہوگئیں اور اُن کے لیے سوشل میڈیا پر ایک محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔
    https://www.instagram.com/p/CDcgAA8FZo-/?igshid=r864is6pl3qe
    انسٹاگرام پر شویتا سنگھ کیرتی نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک طرف وہ اور سوشانت ہیں جبکہ دوسری طرف سوشانت کے لیے ایک پیغام تحریر ہے۔

    پیغام میں شویتا نے سوشانت کے لئے لکھا ہے کہ آج میرا دن ہے آج تمہارا دن ہے آج ہمارا دن ہے آج راکھی ہے 35سال کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ آج پوجا کی تھال سجی ہے، آرتی کا دیا بھی جل رہا ہے، بس وہ مسکراتا ہواچہرہ نہیں ہے جس کی آرتی اُتار سکوں وہ ماتھا نہیں ہے جس پر آرتی کا ٹیکا لگا سکوں وہ کلائی نہیں ہے جس پر راکھی باندھ سکوں۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ منہ نہیں جس کو میٹھا کرسکوں، وہ ماتھا نہیں جس کو چوم سکوں، وہ بھائی نہیں جس کو گلے لگا سکوں-

    شویتا سنگھ کیرتی نے لکھا کہ جب تم میری زندگی میں تھے تو میری زندگی میں خوشیاں ہی خوشیں تھیں اُجالا ہی اُجالا تھا اب جب تم نہیں ہو تو مجھے سمجھ نہیں آتا کہ کیا کروں تمہارے بغیر مجھے جینا نہیں آتا، کبھی سوچا نہیں تھا کہ ایسا بھی ہوگا یہ دن ہوگا پر تم نہیں ہوگے۔‘

    اپنے پیغام میں انہوں نے مزید لکھا کہ ’ڈھیر ساری چیزیں ہم نے ساتھ ساتھ سیکھیں لیکن تمہارے بغیر رہنا میں اکیلے کیسے سیکھوں میں ہمیشہ تمہاری ’رانی دی‘

    عالمی اور ملکی شوبز میں اقربا پروری: کیا یہ واقعی حقیقت ہے : طائرانہ جائزہ،ماہرانہ تنقید

  • ترکی کا معروف ڈرامہ ارطغرل گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کیلئے منتخب

    ترکی کا معروف ڈرامہ ارطغرل گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کیلئے منتخب

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی سیریز ’دیریلش ارطغرل‘کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی:مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی سیریز ’دیریلش ارطغرل‘نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لی ہے سیریز نے ریلیز ہونے کے بعد ترکی میں کامیابی حاصل کی اور نیٹ فلکس کے ذریعے یہ سیریز دنیا بھر میں مقبول ہوئی-

    اس سیریز کو دنیا بھر میں ایک سو ساٹھ سے زیادہ ممالک میں دیکھا گیا یہ مذکورہ ڈرامہ اب تک کے دنیا بھر میں سب سے زیادہ ممالک میں دکھا جانے والا ڈرامہ ہے اس ڈرامے کا 39 سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے –

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں مختلف ریکارڈ اپنے نام کرنے والے مذکورہ ڈرامے نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے جی ہاں اب ارطغرل سیریز کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے-

    سینئیر جرنلسٹ جمیل فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوہٹر پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ اطرغرل غازی سیریز انسائیکلوپیڈیا گنیز ورلڈ ریکارڈ کے لئے منتخب ہوئی ہے جو عالمی ڈرامہ کی تاریخ کا بہترین ڈرامائی کام ہے جس کو دیکھنے والوں کی تعداد 3 ارب تک پہنچ چکی ہے اوردنیا بھر کی 39 زبانوں میں اس کا ترجمہ کیا گیا ہے۔


    و اضح رہے کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے اس وقت دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے اس ڈرامے کو 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے

    دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے یہ عظیم شخصیت سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

    وزیراعظم عمران خان نے ارطغرل غازی کے علاوہ ایک اور ترک ڈرامے کو پاکستان میں نشر کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

    ارطغرل لوگوں کی سوچ میں تبدیلی لانے کا سبب بنے گا ؛ شاہیر سیالوی

    پاکستان میں ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی مقبولیت توقع سے زیادہ ہے ترگت الپ

    ترگت الپ کا پاکستانی لڑکیوں کی جانب سے شادی کی پیشکش پردلچسپ جواب

  • ترگت الپ کے انٹرویو پر یاسر حیسن کا ردعمل

    ترگت الپ کے انٹرویو پر یاسر حیسن کا ردعمل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار و میز بان یاسر حسین نے شہرہ آفاق ترک سیریز ’دیریلیش ارطغرل‘ کے جنگجو کردارترگت ( جنگیز جوشقون ) کے انٹرویو پر سوشل میڈیا پر رد عمل دیا ہے ۔

    باغی ٹی وی داکار یاسر حسین کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو مسلمانوں کین اسلامی فتوحات پر مبنی ترک سیریز’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پرنشر کرنے کے شروع سے ہی مخالف ہیں اور پہلے بھی انہوں نےاس ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ غیر ملکی ڈرامے کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے سے مقامی فنکاروں کو نقصان ہوگا –

    یاسر حسین اکثر ڈرامے اور کرداروں کے خلاف اپنی رائے کا اظہار کر کے پاکستانی شائقین کے ہاتھوں تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں، یاسر کے ترک ڈراموں کے مخالف رویئے پر سوشل میڈیا صارفین اُن کا میم کے ذریعے مذاق بھی بناتے رہتے ہیں۔

    عیدالضحیٰ کے موقع پر پاکستانی میزبان وسیم بادامی اور کرکٹر بوم بوم شاہد خان آفریدی کی جانب سے ارطغرل ڈرامے میں ترگت سپاہی کا کردار ادا کرنے والے اداکار جنگیز جوشقون کا انٹرویو کیا گیا۔

    انٹرویو کے دوران پاکستان میں اداکاری کے حوالے سے جنگیز کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی ڈرامے اور فلم کی کہانی اچھی ہوئی تو وہ لازمی پاکستان میں کام کریں گے ۔

    جنگیز کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یاسر حسین کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کافی ساری میم بنائی گئیں-


    https://twitter.com/fzk_94/status/1290366992306917378?s=19


    https://twitter.com/Co0lestBadBoi/status/1290375193161015299?s=19


    ان میمز میں سے ایک میم یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کی ۔ یاسر حسین نے میم پر خود ہی ہنستے ہوئے لکھا کہ اور میمز بنائیں مجھے میمز بہت پسند ہیں ۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ اور یہی تو وہ چاہتے ہیں کہ ترک اداکار ہمارے ڈراموں میں کام کریں مگر مارے اشتہاروں میں نہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں ڈرامے کے مقبولیت کو دیکھتے ہوئے جنگیز نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ دنیا بھر سے جیسے ہی عالمی وبا کا خاتمہ ہوگا پہلی فرصت میں وہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور جلد از جلد پاکستان آنے کی کوشش کریں گے اور لاہور اور کراچی کی بریانی بھی کھائیں گے اور لالہ یعنی شاہد خان آفریدی سے کرکٹ بھی سیکھیں-

    پاکستان میں ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی مقبولیت توقع سے زیادہ ہے ترگت الپ

  • پاکستان میں ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی مقبولیت توقع سے زیادہ ہے  ترگت الپ

    پاکستان میں ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی مقبولیت توقع سے زیادہ ہے ترگت الپ

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مسلمان جنگجو ’تُرگت‘ کا کردار ادا کرنے والے جنگیز جوشقون نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پاکستان سے شادی کے بہت سارے پرپوزل ملے-

    باغی ٹی وی: نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان وسیم بادامی کے ہمراہ شاہد آفریدی نے ویڈیو لنک کے ذریعے جنگیز جوشقون کا انٹرویو لیا۔

    دورانِ انٹرویو جنگیز نے اپنی ذاتی زندگی سمیت ڈرامے کے بارے میں بھی باتیں کیں-

    جوشقون نے بتایا کہ الحمداللہ وہ مسلمان ہیں اور ترکی کے شہر استنبول میں پیدا ہوئے انہوں نے بتایا کہ پہلےوہ سپورٹس مین تھے 10 سال پہلے وہ باسکٹ بال کے کھلاڑی تھے انہوں نے 3 سال تک باسکٹ بال کے پروفیشنل کھلاڑی رہے کھیل کے دوران زخمی ہونے کے بعد وہ ماڈلنگ میں آ گئے-

    انہوں نے ارطغرل ڈرامے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیریز شروع ہوئی توسب نے کہا یہ ناممکن ہے سب سمجھ رہے تھے کہ یہ ناکام ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ انہوں نے ارطغرل کی پوری سیریز دیکھی تاکہ اداکاری میں مزید بہتری آئے-

    ترگت الپ کا کردار ادا کرنے والے جوشقون نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں ضرور کام کرنا چاہیں گے انہوں نے کہا اگر سٹوری اچھی ہو گی تو وہ ضرور پاکستانی ڈراموں میں کام کریں گے-

    پاکستان آنے کے حوالے سے کہا کہ انہیں سب پاکستان آنے کا کہہ رہے ہیں وہ جلد پاکستان آئیں گے اور شاہد آفریدی سے کرکٹ کھیلنا سیکھیں گے اور پاکستان کے شہر کراچی اور لاہور کی بریانی کھائیں گے-

    دوسری جانب شاہد آفریدی نے اداکاری کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں اداکاری نہیں آتی ان کا اداکاری کی دنیامیں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے-انہوں نے کہا کہ جب جنگیز پاکستان آئیں گے تو وہ ان کو کرکٹ سکھائیں گے اور خود ان سے کلہاڑا چلانا سیکھیں گے-

    ترگت کا کردار ادا کرنے والے جنگیز نے ڈارمے میں اپنے پسندیدہ کردار کے بارے میں بتایا کہ ان کا پسندیدہ کردار ترگت ہے کیونکہ وہ اس کردار سے بہت پیار کرتے ہیں انہوں نے کہا اس ڈرامے نے ڈرامے نے ان کی زندگی تبدیل نہیں کی اس سے ان کی ذاتی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی پروفیشن اداکار ہیں ڈرامے میں جو کردار دیا جاتا ہے وہ نبھاتے ہیں –

    جنگیز نے بتایا کہ بامسی اور دوآن ان کے بہترین دوست ہیں اور انہیں ارطغرل ڈارمے میں پہلی بیوی آئیکز کے ساتھ کام کرنا اچھا لگا انہوں نے کہا ارطغرل میں ان کا سب سے پسندیدہ ولن نویان ہے-

    کلہاڑے کے بارے میں سوال کے جواب ترگت نے بتایا کہ انہوں نے اس ہتھیار کا استعمال اپنی خواہش پر کیا اورارطغرل ڈرامے کی شوٹنگ شروع ہونے سے قبل انہوں نے کلہاڑا چلانے کی پریکٹس کی 3 ماہ تک گھڑ سواری کی اور ہتھیاروں سے متعلق تربیت حاصل کی۔انہوں نے کہا ڈرامے کے دوران ان کی کہنی ٹوٹ گئی تھی اور ڈرامے کے دوران ایک سین میں ذرا سی غلطی سے ترگت کی آنکھ ضائع ہو سکتی تھی-

    جوشقون نے بتایا کہ شوٹنگ میں ایک سین میں لڑائی کے دوران منگول سپاہی زیادہ جوشیلا ہو گیا تھا اس نے میری گردن پر تلوار رکھی جو آنکھ کے قریب لگی- جنگیز نے بتایا کہ ڈرامے کا چوتھا سیزن بہت مشکل تھا جس مین مجھ پر تشدد کیا گیا-

    انٹرویو کے دوران جوشقون نے انکشاف کیا کہ پاکستان کی قومی زبان میں ڈب ہوکر جب ’ارطغرل غازی‘ نشر ہونا شروع ہوا تو انہیں اپنی مقبولیت کا اندازہ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام سے ہوا۔

    تُرگت کا کردار ادا کرنے والے جنگیز نے بتایا کہ انہیں پاکستان سے شادی کے بہت سارے پرپوزل ملے لیکن وہ ہر کسی سے شادی نہیں کرسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ جب پاکستان میں ڈرامہ نشر ہونا شروع ہوا تو ہمیں یقین تھا کہ یہ لوگوں کو پسند آئے گا کیونکہ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں لیکن پاکستان میں اس ڈرامے کی مقبولیت توقع سے زیادہ ہے۔

    شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ترگت کا کردار ادا کرنے والے جنگیز نے بتایا کہ میں نے ابھی تک شادی نہیں کی لیکن میں ایک عرصے سے کسی کو پسند کرتا ہوں پہلی محبت کی جگہ کوئی چیز نہیں لے سکتی-

    پاکستان میں ڈرامے کے مقبولیت کو دیکھتے ہوئے جنگیز نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ دنیا بھر سے جیسے ہی عالمی وبا کا خاتمہ ہوگا پہلی فرصت میں پاکستان کا دورہ کریں گے جلد از جلد پاکستان آنے کی کوشش کریں گے-

    انہوں نے کہا وہ پاکستانیوں سے پیار کرتے ہیں اور انہیں گلے سے لگانا چاہتے ہیں انہوں نے لاکستانی وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمتان خان کا شکریہ جنہوں نے پاکستانی عوام کو ارطغرل دیکھنے کا کہا-

    انہوں نے کورولس عثمان سیریز کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کورولس سیریز میں کوئی کردار نہیں کر رہے جبکہ لوگوں کی خواہش ہے وہ کورولس عثمان سیریز میں اداکاری کریں-

    جنگیز جوشقون نے پروگرام کے اختتام پر اردو میں دل دل پاکستان، جان جان پاکستان بھی کہا اور ‘آپ سب کو عید مبارک’ کہتے ہوئے دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    اسرا اب ہماری بھابھی ہیں سارہ خان اور مہوش حیات کا اسرا بلجیک کی ٹویٹ پر ردعمل

    اسرا بلجیک کا پاکستانیوں کے لئے انوکھا پیغام

    شکریہ پاکستان:’پاکستانی ڈراموں میں کام کرکے عوام سے محبت کا قرض اتارنے کی کوشش کروں گا’ارظغرل غازی کا پی ٹی وی کوانٹریو

  • ترگت الپ کا پاکستانی لڑکیوں کی جانب سے شادی کی پیشکش پردلچسپ جواب

    ترگت الپ کا پاکستانی لڑکیوں کی جانب سے شادی کی پیشکش پردلچسپ جواب

    انقرہ: ترگت الپ کا پاکستانی لڑکیوں کی جانب سے شادی کی پیشکش پردلچسپ جواب،اطلاعات کے مطابق ترک ڈراما سیریل ’ارطغرل غازی‘ میں ترگت الپ کا کردار اداکرنے والے جنگیز جاشکن نے پاکستانی لڑکیوں کی جانب سے شادی کی پیشکش پر دلچسپ جواب دیا ہے۔

    ترک اداکار جنگیز جاشکن نے ڈراما ’ارطغرل غازی‘ میں ارطغرل کے قریبی دوست ترگت الپ کا کردار اداکیا ہے ۔ ڈرامے میں اس کردار کو بہت خوبصورت اور بہادر دکھایا گیا ہے۔ ترگت الپ اپنے کلہاڑے کے ساتھ لڑائی کرنے کے لیے مشہور تھے اور اس کردارکو جنگیز نے اتنے عمدہ طریقے سے نبھایا ہے کہ ارطغرل کی طرح یہ کردار بھی دنیا بھر میں اور خاص طور پر پاکستان میں بے حد مقبول ہوگیا ہے۔

    جنگیز جاشکن کی مقبولیت کے پیش نظر گزشتہ روز وسیم بادامی اور شاہد آفریدی نے ان کا انٹرویو کیا اور ان سے دلچسپ سوالات پوچھے۔ وسیم بادامی نے ان سے پوچھا جنگیز آپ کو کب اندازہ ہوا کہ آپ پاکستان میں بے حد مقبول ہوچکے ہیں؟

    اس سوال کے جواب میں جنگیز نے جواب دیا کہ مجھے انسٹاگرام کے ذریعے پاکستان میں اپنی بے پناہ مقبولیت کا احساس ہوا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستانی لڑکیوں کی جانب سے بے تحاشہ شادی کی پیشکش موصول ہوئی ہیں، لیکن میں ہر کسی کے ساتھ تو شادی نہیں کرسکتا نا۔

    وسیم بادامی نے اگلا سوال کیا جنگیز کیا آپ پاکستان کی کسی مشہور ڈش سے واقف ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ وہ بریانی کے متعلق جانتے ہیں لیکن مجھے نہیں معلوم کہ کراچی کی بریانی یا لاہور کی بریانی اچھی ہے۔ لیکن جب میں پاکستان آؤں گا تو دونوں شہروں کی بریانی کھاؤں گا پھر بتاؤں گا کہ کون سی اچھی ہے۔

    واضح رہے کہ جنگیز جاشکن اداکار ہونے کے ساتھ باسکٹ بال کے پیشہ ور کھلاڑی بھی ہیں اور اسپورٹس اکیڈمی سے گریجویٹ ہیں۔

  • آپ خوش ہوں یا غمگین زندگی کے ہر لمحے کو سیلیبریٹ کریں   صبا قمر

    آپ خوش ہوں یا غمگین زندگی کے ہر لمحے کو سیلیبریٹ کریں صبا قمر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ خواہ آپ خوش ہوں یا غمگین اپنی زندگی کے ہر لمحے کو انجوائے کریں۔

    باغی ٹی وی : نامور اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی دلکش تصاویر شیئر کیں۔

    صبا قمر نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی کے ہر لمحے کو سیلیبریٹ کریں خواہ آپ خوش ہوں یا غمگین۔
    https://www.instagram.com/p/CDayNAth7-r/?igshid=dwlwhyltthyh
    صبا نے اپنی ایک اور تصویر کے کپشن میں شو کمار بٹالوی کا پنجابی کا ایک گیت لکھا جو کچھ اس طرح تھا۔
    https://www.instagram.com/p/CDa_2vghgyq/?igshid=2epbshm3enxv
    نی اک میری اکھ کاشنی

    دوجا رات دے آنیندرے نے ماریا

    نی شیشے چ تریڑپے گئی

    وال واہندی نے دھیان جد ماریا
    https://www.instagram.com/p/CDbmH2VhYpF/?igshid=pbpg3bdobmu1
    واضح رہے کہ اداکاری میں نام بنانے کے بعد صبا قمریو ٹیوب پر بھی کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں ساتھ ہی انہوں نے ہدایتکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ لیا ہےپہلے وہ اپنے یوٹیوب چینل کی ویڈیوز کی ہدایتکاری خود کرتی تھی لیکن اب صبا نے عملی طور پر ہدایتکاری کا آغاز کیا ہےصبا قمر آج کل معروف گلوکار بلال سعید کے نئے گانے ’قبول ہے‘ کی ڈائریکشن میں مصروف ہیں وہ گانے کی ڈائریکشن کے ساتھ ساتھ ویڈیو میں بھی دکھائی دیں گی-

    صبا قمر نے بلال سعید کی پیشکش قبول کر لی

    صبا قمر یو ٹیوب پر بھی چھا گئیں

  • ایان علی نے 5 سال بعد اپنا پہلا البم ریلیز کر دیا

    ایان علی نے 5 سال بعد اپنا پہلا البم ریلیز کر دیا

    منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والی پاکستان کی سُپر ماڈل ایان علی نے 5 سال بعد اپنا پہلا البم ’نتھنگ لائک ایوری تھنگ‘ ریلیز کردیا۔

    باغی ٹی وی :ایان علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنا البم ریلیز ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا دوستوں میں نے 5 سال قبل جس البم پر کام شروع کیا تھا بالآخر اسے ریلیز کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان کے البم کی آفیشل اینی میٹڈ ویڈیو اور آفیشل میوزک بہت جلد ریلیز کیا جائے گا۔
    https://twitter.com/AYYANWORLD/status/1290210642734059520?s=19
    ایان علی نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پوسٹس اپنے البم کا لنک بھی شیئر کیا جس میں تمام گانے موجود ہیں –
    https://www.instagram.com/p/CDa9KuZpOdx/?igshid=1kqvgfl50sirs
    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ایان علی نے سوشل میڈیا پر اپنے البم کی ریلیز کے حوالے سے کہا تھا کہ لکھا اب وقت آگیا ہے اور اپنے پسندیدہ پرانی لیمبوروگھینی میں اپنے اگلے 7 گانے سنوں۔ میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہوں کہ وہ بہت اچھے لگیں۔

    ایان علی نے لکھا کہ وہ گذشتہ 5 سالوں سے ان گانوں کے لئے سخت محنت کر رہی تھیں جن سے اب ہر کوئی لطف اٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے لکھا ، تمام گانے ایک یا دو ہفتے میں ریلیز ہوں گے۔-

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایان علی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر اپنی ایک مختصر سی ویڈیو پوسٹ کی تھی جو اُن کے نئے پراجیکٹ کا حصہ تھی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ایان علی نے سب سے پہلے تو اپنے مداحوں کا حال احوال دریافت کیا تھا اور پھر اُنہوں نے بتایا تھا کہ یہ ویڈیو اُن کے نئے آنے والے پراجیکٹ کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

    ایان علی کی لمبے عرصے بعد سوشل میڈیا پر واپسی