Baaghi TV

Category: شوبز

  • میں تسلیم کرتا ہوں کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر مذہبی امتیاز موجود ہے    حمزہ علی عباسی

    میں تسلیم کرتا ہوں کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر مذہبی امتیاز موجود ہے حمزہ علی عباسی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کوئی سلطنت نہیں نا ہی یہاں بادشاہت ہے مزید منافقت سے پرہیز کریں-

    باغی ٹی وی :حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسلام آباد میں مندر بنائے جانے کے تنازع کےحوالے سے ایک پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کوئی سلطنت / بادشاہت نہیں ہے۔


    انہوں نے لکھا کہ ہم مسلمانوں نے پاکستان کو نہیں مانا ، ہم ایک مسلم اکثریتی اسٹیٹ ہیں۔

    حمزہ عباسی نے لکھا کہ 14 اگست 1947 کو جو مسلم اکثریت والے علاقوں میں مقیم تھا خود بخود پاکستان کا شہری بن گیا مزید منافقت سے پرہیز کریں-

    حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر مذہبی امتیاز موجود ہے۔
    https://twitter.com/abbasiyahya09/status/1279207549024243712?s=20
    حمزہ علی عباسی کی اس ٹویٹ پر ایک صارف یحیی عباسی نے کہا کہ ان تمام خواتین سے پوچھیں جن کی عصمت دری کی گئی تھی اور وہ تمام مرد جنہیں پاکستان ہجرت کے وقت ہلاک کیا گیا تھا۔ ہم ایک سلطنت بن گئے جس کو ریاست مدینہ کی پیروی کرنا تھی۔ تاہم ہماری اقلیتوں پر مظالم ہیں لیکن اس معاملے میں ہماری اکثریت بھی مظلوم ہے۔ جیسے کہ ساہیوال کا واقعہ اور ماڈل ٹاؤن۔


    ایک صارف نے لکھا کہ یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے .. یہ اسلام کے نام پر بنا ہے .. اور ہاں بہت سے مسلمان شہید ہوئے اور بہت جدوجہد کے بعد ہم نے اسے حاصل کیا .. یہ صحیح ہے کہ ہر شہری برابر ہے اور ہونا چاہئے .. کیا .. مساجد کی طرح مندر اور گرجا گھر بنائیں !! ؟؟

    واضح رہے کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں 2354مربع گز کا پلاٹ ہندو برادری کو مفت الاٹ کیا تھا تاکہ ہندو برادری ٹمپل، کمیونٹی سنٹر اور عبادت گاہ تعمیر کرسکے گزشتہ روز سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے ہندئوں کے پہلے مندر کی تعمیر یہ کہتے ہوئے روک دی تھی کہ بلڈنگ بائی لاز کے تحت اسلام آ باد میں کوئی بھی کنسٹرکشن بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر نہیں کی جاسکتی۔

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر مفتی تقی عثمانی نے موقف پیش کردیا

  • اجے دیو گن کا چین سے بدلہ لینے کا اعلان ، لداخ میں مرنے والے بیس فوجیوں پر فلم بنائیں گے

    اجے دیو گن کا چین سے بدلہ لینے کا اعلان ، لداخ میں مرنے والے بیس فوجیوں پر فلم بنائیں گے

    بھارتی معروف اداکار اجے دیو گن نے کہا ہے کہ چین سے بدلہ لینےکے لئے لداخ میں مرنے والے بیس فوجیوں پر فلم بنائیں گے-

    باغی ٹی وی : بھارت نے ہمیشہ اپنی ہار کا بدلہ فلموں میں ہی لیتا آیا ہے اور کشمیر کو فتح کرنے اور پاکستانی فوج کو شکست دینے کے خواب اپنی فلموں میں ہی پورے کرتا رہا ہے اپنی وہی روایت برقرار رکھتے ہوئے اجے دیو گن نے چین سے لداخ کا بدلہ لینے کے لئے ایک مرتبہ پھر فلموں کا سہارا لیا ہے اور فلموں میں ہی ہیرو پنتی دکھانے کا ارداہ کیا ہے-

    بھارتی ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اداکار اور فلم پروڈیوسر اجے دیوگن نے گذشتہ ماہ گیلان وادی میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان پرتشدد تصادم پر مبنی فلم کا اعلان کیا ہے۔ اس جھڑپ کے نتیجے میں 20 ہندوستانی فوجیوں کی جانیں ضائع ہوگئیں۔

    فلمی تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے اس اعلان کی خبر ٹویٹر پر شیئر کی۔ "یہ سرکاری … … اجے دیوگن ایف فیلمز اور سلیکٹ میڈیا ہولڈنگز ایل ایل پی اس فلم کی تیاری کریں گی۔


    ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اجے نے اپنے اسپورٹس ڈرامہ میدان کا نیا پوسٹر بھی شیئر کیا۔ انہوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ یوم آزادی ہفتہ ، 13 اگست 2021 بتائی ہے ۔ “


    اجے نے لکھا کہ 2021 یوم آزادی ہفتہ۔ ایک ایسی کہانی جو ہر ہندوستانی کو فخر بخشے گی۔ اس فلم میں پریمانی ، گراج راؤ اور معروف بنگالی اداکار رودرانیل گھوش بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ چین نے وادی لداخ ہر قبضہ کرتے ہوئے بھارتی فوج کو ناکوں چنے چبوائے 100 سے زائد بھارتی فوجی گرفتار ہوئے اور باقیوں نے بھاگ کر جان نچائی تھی بعد ازاں 15 سے 16 جون کو وادی گیلان میں ایک جھڑپ میں جب 20 ہندوستانی فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تب سے بھارت اور چین کی صورتحال کشیدہ ہے۔ ہندوستان اور چین میں گذشتہ ماہ سے تناؤ جاری ہے-

    بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما کو کھری کھری سنا دیں

  • بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما کو کھری کھری سنا دیں

    بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما کو کھری کھری سنا دیں

    بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما کو کھری کھری سنا دیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ دیا مرزا سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر بی جے پی رہنما کا انتہائی غیرذمہ دارانہ بیان دیکھ کر برہم ہو گئیں اور کھری کھری سنا دیں کہا کہ کیا آپ میں ہمدردی کا کوئی جذبہ باقی نہیں بچا ہے؟

    دیا مرزا کے اس ٹویٹ ہر بی جے پی رہنما نے لکھا کہ انہیں اپنی فورسز سے ہمدردی ہے، تمام بھارتیوں سے ہمدردی ہے قطع نظر اس کے کہ وہ کس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔


    انہوں نے دیا مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ یا د رکھنا میں سیلیکٹڈ پلاک ہولڈر نہیں ہوں میں آپ کا بڑا پرستار ہوں اور مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوگی کہ آپ پاکستان کے اقدامات کی مذمت کریں نا کہ مقبوضہ وادی کے مظلوم عوام سے ہمدردی دکھائیں۔

    بی جے پی رہنما کے اس ٹویٹ کے جواب میں اداکارہ نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا کہ ہمدردی کسی خاص لوگوں کیلئے مختص نہیں، یا تو ہم کسی سے ہمدردی کرتے ہیں یا نہیں کرتے-


    دیا مرزا نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں ماڈل ٹاؤن کے علاقے سوپور میں پیش آنے والے واقعے جس میں 3سالہ ننھے بچے کے سامنے اُس کے نانا کو گولیاں مار دی گئیں تھیں، کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی بھی بچہ اس دُکھ اور بربریت کو نہیں سہہ سکتا۔

    انہوں نے لکھا کہ آپ ان معاملات میں سیاست ترک کردیں تو پھر ہی میرا تعاون اور حمایت حاصل کرسکیں گے۔

    واضح رہے دو روز قبل ہونے والے واقعے کے بعد سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز نے دنیا کو جنجھوڑ کر رکھ دیا جس میں ایک چھوٹا، تقریباً 3 سالہ بچہ خون میں لت مت اپنے نانا کی لاش کے اوپر بیٹھا ہوا ہے اور اس کے پاس سیکورٹی اہلکار کھڑے ہیں۔

    کشمیر پر بھارتی ظلم و تشدد پر دنیا کی خاموشی کسی صورت قابل قبول نہیں، کشمیریوں کی زندگیاں بھی اہم ہیں، مہوش حیات

    بھارتی فوج نے پوری انسانیت کے سینے میں گولی ماری ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار

    مقبوضہ کشمیر میں پوتے کے سامنے داداکو گولی مار کر بھارتی فوج نے بچے کا بچپن چھین لیا، مشعال ملک

    ننھا کشمیری بچہ تحریک آزادی کا نیا استعارہ، دنیا بھر میں غم کی لہر

    شہباز شریف کی مقبوضہ کشمیر میں ساٹھ برس کے بشیر احمد کو کم سن نواسے کے سامنے گولیاں مار کر شہید کرنے کی شدید مذمت

  • ماضی میں اقربا پروری سے تنگ آکر اداکاری چھوڑی تھی    سیلینا جیٹلی

    ماضی میں اقربا پروری سے تنگ آکر اداکاری چھوڑی تھی سیلینا جیٹلی

    گذشتہ ماہ 14 جون کو 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد سے شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری اور ڈپریشن کے باعث خودکشی پر بحث چل رہی ہے اور ہر اداکار جو اقربا پرور کا شکار ہو چکا ہے اس پر کھل کر بات کر رہا ہے بھارتی سابق اداکارہ 38 سالہ سیلینا جیٹلی کا کہنا ہے کہ بالی وڈ انڈسٹری میں اقربا پروری کے روئیے سے تنگ آ کر انہوں نے فلم انڈسٹری چھوڑ دی تھی۔

    باغی ٹی وی : سابق بھارتی اداکارہ و ماڈل سیلینا جیٹلی نے بھارتی ویب سائٹ ’ ہندوستان ٹائمز ‘ کو حال ہی میں دیئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں اچھے کردار اور اچھی فلمیں معروف اور سینئر فنکاروں کے بچوں کو دے دی جاتی ہیں اس لیے اقربا پروری کے اس رویئے سے تنگ آ کر انہوں نے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیا ر کر لی تھی-

    سیلینا جیٹلی نے کہا کہ انڈسٹری سے باہر سے ہونے کی وجہ سے اُن کے کیریئر کے آغاز میں انہیں بس سپورٹنگ کردار دیئے گئے اور مرکزی کرادر دینے سے انکار کر دیا گیا تھا –

    انہوں نے کہا کہ وہ سائیڈ رول ادا کر کے تنگ آ چکی تھیں اور مزید سائیڈ رول نہیں کرنا چاہتی تھیں وہ بس اسکرین پر اچھا دکھنا نہیں چاہتی تھیں ، ایک با صلاحیت اداکارہ ہونے کی وجہ سے وہ اداکاری کو ترجیح دیتی ہیں بس اسکرین پر نظر آنا اُن کا مقصد نہیں ہے

    سیلینا نے کہا کہ اس انڈسٹری کا یہ حال ہے کہ اگر آپ پڑھنے کے لیے اسکرپٹ مانگ لیں تو لوگ برا منا جاتے ہیں کہا جاتا ہے کہ اپنے آپ کو بہت بڑی اداکارہ سمجھتی ہے-

    واضح رہے کہ سیلینا جیٹلی 2001ء میں مس انڈیا کا ٹائٹل جیت چکی ہیں اور 2001ء ہی میں مِس یونیورس کے مقابلوں میں چوتھی پوزیشن حاصل کر کے رنر اپ قرار پائی تھیں-

    سیلینا کا کہنا ہے کہ وہ ایک آرمی آفیسر کی بیٹی ہیں اُن کے لیے ہار ماننا یا ہمت ہار کر کسی چیز سے بھاگ جانا نا ممکن سی بات ہے وہ ایک اداکارہ ہونے کے ناطے اور بھی بہت کچھ ہیں –

    پریانکا چوپڑا نے بھی نیپوٹزم کے خلاف آواز بُلند کر دی

    بالی وڈ انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیتوں کو وہ لوگ کنٹرول کررہے ہیں جنہیں تخلیق کا مطلب بھی نہیں پتہ یا پھر وہ خدا بننے کی کوشش کرررہے ہیں عدنان سمیع خان

    اقربا پروری ہمیشہ ہی رہے گی اور بالی وڈ میں میرا وجود ہی اقربا پروری کو چیلنج ہے منوج باجپائی

  • بہت کم وقت میں  اداکاری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے احد رضا نقل اتارنے میں بھی ماہر نکلے

    بہت کم وقت میں اداکاری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے احد رضا نقل اتارنے میں بھی ماہر نکلے

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے بہت کم وقت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے تاہم اداکاری سمیت دوسروں کی نقل اتارنے میں بھی ماہر نکلے-

    باغی ٹی وی :حال ہی میں احد رضا میر نے ایک ٹا ک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوالات کے جواب دلچسپ دیئے انٹر ویو کے دوران میزبان نے اداکار کو نقل اتارنے کو کہا جو انہوں نے اتنی مہارت نقل اتاری کہ سب حیران رہ گئے-
    https://www.instagram.com/p/CBqeVhBF22s/?igshid=107zcywd83qke
    شو کے میزبان کی جانب سے احد رضا میر سے کہا گیا کہ وہ سجل علی، ہانیہ عامر، حمزہ علی عباسی، اور کبریٰ خان کی طرح بول کر دکھائیں ۔

    احد رضا میر نے حمزہ علی عباسی کی سلجھے ہوئے انداز میں ہو بہو آواز نکال کر سب کو حیران کر دیا ، سجل علی کی نقل اتارتے ہوئے احد رضا نے سلجھا ہوا رویہ اختیا ر کیا ۔

    اسی طرح ہانیہ عامر کی نقل اتارتے ہوئے احد رضا میر نے خوب لہک لہک کر اور پر جوش انداز میں جملے بولے جبکہ کبری کی خان کی نقل اتارت ہوئے احد رضا نے انگریزی لہجہ اختیار کیا اس سب کے دوران شو کا میزبان بھی ہنستے رہے-

    واضح رہے کہ اداکار احد رضا اور اداکارہ سجل علی نے رواں سال مارچ میں لاک ڈاؤن کے دوران شادی ابو ظہبی میں کر لی تھی۔

  • سائرہ یوسف نے ہالی وڈ فلم میں کام کرنے کی آفر کیوں ٹھکرائی؟

    سائرہ یوسف نے ہالی وڈ فلم میں کام کرنے کی آفر کیوں ٹھکرائی؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور پُرکشش اداکارہ و ماڈل 32 سالہ سائرہ یوسف کا کہنا ہے کہ انہوں نےبولڈ سین کی وجہ سے ہالی وڈ کی آفر ٹھکرادی تھی ۔

    باغی ٹی وی : سائرہ یوسف نے پاکستان کے معروف ڈیزائنر ایچ ایس وائے کے ٹاک شو ’ ٹونائٹ ود ایچ ایس وائے‘ میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے دلچسپ موضوعات پر بات کی اور اپنی زندگی کے بارے میں باتیں کچھ شئیر کیں-
    https://www.instagram.com/p/CCDl5LSlIce/?igshid=ot90cofqvfuc
    انٹرویو کے دوران ایچ ایس وائے نے سائرہ یوسف سے سوال کیا کہ کیا سچ میں آپ کو ہالی وڈ کی کسی فلم میں کوئی آفر ہوئی تھی اور آپ نے انکار کردیا ؟

    اداکارہ سائرہ یوسف کا جواب میں کہنا تھا کہ اُنہیں ہالی وڈ کی ایک فلم کی آفر آئی تھی اسکرپٹ ملنے پر اُنہیں معلوم ہوا کے اُن کا کردار بولڈ ہے اس لیے اُنہیں یہ آفر ٹھکرانی پڑی ۔

    اداکارہ نے کہا اُنہیں ایسا لگتا ہے کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ کوئی کردار ادا کرنے کے لیے بولڈ ہونا لازمی ہے۔

    واضح رہے کہ سائرہ یوسف کی شادی شہروز سبز واری سے ہوئی تھی ان کی ایک بیٹی ’نورے‘ ہےرواں سال مارچ کے مہینے میں مقبول شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف شادی کے 8 برس بعد علیحدگی اختیار کر لی تھی-

    شہروز ، سائرہ اور صدف کے بیچ اصل کہانی کیا ہے، پڑھیے اس خبر میں

    سائرہ اور شہروز سبزواری نے سوشل میڈیا پراپنی طلاق کی تصدیق کر دی

    شہروز سبزواری کے ساتھ کوئی تعلق نہیں صدف کنول نے افواہوں کی تردید کر دی

    صدف کنول سے صدف سبزواری تک کا سفر

  • علی ظفر کا جنید جمشید کو خراج تحسین

    علی ظفر کا جنید جمشید کو خراج تحسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے جنید جمشید کا گانا گا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار و اداکار علی ظفر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ جنید جمشید کا گانا گا رہے ہیں- ویڈیو شئیر کرتے ہوئے علی ظفر نے لکھا کہ اگر آپ پریشان ہیں تو آپ کو خوش کرنے کے لیے یہاں ایک چھوٹی سی چیز ہے۔


    انہوں نے جنید جمشید کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ آج اس عظیم مرحوم کی یاد میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

    ویڈیو کے آغاز میں علی ظفر نے گنگنائے جانے والے گیت ’چلو تو سہی‘ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ گیت میرے پسندیدہ فنکار اور بینڈ ‘وائٹل سائنز‘ کا ہے جسے شعیب منصور نے لکھا ہے۔

    ماضی کے معروف میوزیکل بینڈ وائٹل سائنز کے 1993 میں ریلیز ہونے والے البم ’اعتبار‘ کا مشہور و معروف گیت ’چلو تو سہی‘ علی ظفر کی سُریلی آواز میں سُن کے مداح خوش ہوگئے اور اپنے پسندیدہ گلوکار جنید جمشید کو یاد کرنے لگے-

  • لوک گلوکار الن فقیر کو مداحوں سے بچھڑے 20 برس بیت گئے

    لوک گلوکار الن فقیر کو مداحوں سے بچھڑے 20 برس بیت گئے

    صوفیانہ کلام میں منفرد انداز کی بدولت شہرت رکھنے والے صدارتی تمغہ یافتہ لوک گلوکار الن فقیرکو مداحوں سے بچھڑے 20 برس بیت گئے۔

    باغی ٹی وی : سندھ کا روایتی لباس پہن کر منفرد انداز میں صوفیانہ کلام پیش کرنے والے الن فقیر اندرون سندھ کے گاؤں آمری میں پید اہوئے علن فقیر کا تعلق منگراچی قبیلے سے تھا، ان کی گائیکی کے چرچے اندورن سندھ میں تو پہلے ہی تھے مگر گلوکار محمد علی شہکی کے ساتھ گیت نے ان کی شہرت کوعروج پر پہنچا دیا۔

    برزگان دین سے خاص محبت کے سبب علن فقیر نے مشہور صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر رہائش اختیار کرلی، ان کے شوق کو دیکھتے ہوئے دوستوں نے باقاعدہ گانے کا مشورہ دیا۔

    علن فقیر کو صوفیانہ اور لوک موسیقی کے حوالے سے ان کی خدمات پر حکومت پاکستان نے انہیں 1980 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔ انہوں نے شاہ عبدالطیف ایوارڈ شہباز اور کندھ کوٹ ایوارڈز بھی حاصل کیے۔ علن فقیر 4 جولائی 2000 کو کراچی کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے۔

  • بھارت کی نامورکوریوگرافرسروج خان چل بسیں

    بھارت کی نامورکوریوگرافرسروج خان چل بسیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور کوریوگرافر سروج خان دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پا گئیں

    سروج خان کو 17 جون کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر ممبئی کے گرو نانک ہاسپٹل میں علاج کے لئے داخل کروایا گیا تھا جہاں انکی حالت بگڑ گئی اور گزشتہ شب انکی موت ہو گئی

    72 سالہ سروج خان ذیابطیس کے مرض میں بھی مبتلا تھیں۔ ان کا کورونا وائرس کا ٹسٹ بھی کیا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی

    سروج خان نے پسماندگان میں شوہر بی سوہن لال ایک بیٹا حمید خان اور دو لڑکیاں حنا خان اور سکینہ خان شامل ہیں۔ سروج خان نے دو ہزار سے زائد نغمے کوریو گراف کئے تھے

  • پاکستانی فنکاروں کا کشمیری بزرگ کی شہادت پر شدید احتجاج ،تحریک آزادی کی بھرپورحمایت کرنےکا اعلان

    پاکستانی فنکاروں کا کشمیری بزرگ کی شہادت پر شدید احتجاج ،تحریک آزادی کی بھرپورحمایت کرنےکا اعلان

    لاہور: پاکستانی فنکاروں کا کشمیری بزرگ کی شہادت پر شدید احتجاج ،تحریک آزادی کی بھرپورحمایت کرنےکا اعلان ،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں بزرگ کی شہادت پر مہوش حیات، شان، فرحان سعید اور سلمان احمد سمیت فنکاروں کا شدید احتجاج۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 60 سالہ شخص کی شہادت پرشوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ مہوش حیات نے خاموش تماشائی بنی دنیا کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کب تک اس ظلم پر خاموش رہیں گے۔

     

    اداکار شان، گلوکار فرحان سعید اور سلمان احمد نے بھی ٹویٹ کئے اور کہا کہ نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتے ہوئے بے بس 3 سالہ بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ٹوئٹر پر ایک بار پھر کشمیرکی آزادی ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔

     

    اس افسوسناک واقعے پر کوئی چپ نہ رہ سکا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم اور بربریت پر دنیا کی خاموشی پر بھڑک اٹھے۔ فنکاروں نے کہا دنیا کس طرح خاموشی سے کھڑی رہ سکتی ہے اور بھارتی فوج کو اس طرح ظلم کرنے کی اجازت دے سکتی ہے۔ ہم کب تک اس ظلم پر آنکھیں موندے رہیں گے اس ظلم کو روکنا ہوگا، کشمیری زندگیاں بھی اہم ہیں۔

     

    واضح رہے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں ایک اور انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ظالم بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران ایک 60 سالہ شخص کو گولیاں مار کر شہید کردیا اور شہید ہونے والے شخص کا 3 سالہ نواسہ نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتا رہا لیکن اسے دلاسہ دینے والا کوئی نہیں تھا۔