Baaghi TV

Category: شوبز

  • مولانا صاحب کا خطبہ سن کر عبارت فصاحت کی شان معلوم ہوئی اور تبلیغ کے صحیح معنی کا احساس ہوا فرحان سعید کا مولانا طارق جمیل کو خراج تحسین

    مولانا صاحب کا خطبہ سن کر عبارت فصاحت کی شان معلوم ہوئی اور تبلیغ کے صحیح معنی کا احساس ہوا فرحان سعید کا مولانا طارق جمیل کو خراج تحسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار اور گلوکار فرحان سعید نے پاکستان کے لیے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دینے والی عظیم شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں پہلی انہوں نے شوبزاور کھیل کی شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا تھا تاہم اب انہوں نے معروف مذہبی سکالر اور عالم دین مولانا طارق جمیل کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فرحان سعید نے لکھا کہ یونیورسٹی کے دنوں میں ، میں اکثر اپنے دوستوں سے مولانا طارق جمیل کی شان و شوکت کے بارے میں سنتا تھا۔ ان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ ان کے بیانات بہت طاقت ور ہیں ۔ لیکن جب میں نے ذاتی طور پر ان کا خطبہ سنا تو مجھے مولانا صاحب کے عبارت فصاحت کی شان معلوم ہوئی ، اور تبلیغ کے صحیح معنی کا احساس ہوا۔
    https://www.instagram.com/p/CCOWHWylGDB/
    فرحن سعید نے لکھا کہ مولانا صاحب کے ساتھ ذاتی بات چیت نے مجھے یہ احساس دلادیا ہے کہ اسلام کا جوہر سادگی سے جڑا ہوا ہے۔ تبلیغ کا ان کا مشغول اور تعامل کرنے کا طریقہ ہم سب کے لئے ایک تحفہ ہے۔

    گلوکار نے کہا مولانا طارق جمیل کو خراج تحسین پیش کرنے اور لِیونگ لیجنڈز کی فہرست میں شامل کرنے کی بہت سی وجوہات ہیں-

    انہوں نے وہ وجوہات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ مولانا صاحب کبھی براہ راست ٹیلیوژن پر ظاہر نہیں ہوئے اور اُنہوں نے ہمیشہ سب کا احترام کیا اور اپنے نیک اخلاق سے لوگوں کے دل جیتے اور پھر اپنے پیروکاروں کے کہنے پر اُنہوں نے ٹی وی پر اپنے بیانات دینا شروع کئے جو اس حقیقت کی گواہی ہے کہ ہمارے دین اور دنیا میں ہم آہنگی ہے۔

    فرحان سعید نے لکھا کہ مولانا طارق جمیل کی ملک میں جاری خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرنے کے لئے بس ہمارے الفاظ ہی کافی نہیں ہیں ہے-انہوں نے دعائیہ کلمات لکھتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی انہیں ہمیشہ اپنے تمام فضل و کرم سے نوازے۔ آمین-

    نہوں نے ہیش ٹیگ LivingLegends #PakistaniHeroes# بھی استعمال کئے-

    واضح رہے کہ اس سے قبل فرحان سعید نے ملک کے لیے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دینے والی عظیم شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا تھا جن میں اداکار قوی خان، صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور معروف کامیڈین عمر شریف ،سکواش پلئیر جہانگیر خان اور قومی کرکٹر جاوید میاںداد شامل تھے۔

    فرحان سعید کا پاکستانی لیجنڈز کو خراج تحسین

    فرحان سعید کا کھیل کی دنیا کے لیجنڈز کو خراج تحسین

  • صدف کنول کا شادی کے بعد آئٹم نمبر نہ کرنے کا اعلان

    صدف کنول کا شادی کے بعد آئٹم نمبر نہ کرنے کا اعلان

    ماضی میں نبیل قریشی کی بلاک بسٹر فلم نامعلوم افراد 2 میں کیف و سرور گانے پر شاندار پرفارمنس دینے والی اداکارہ وماڈل صدف کنول کا کہنا ہے کہ اب وہ پہلے کی طرح غیر شادی شدہ نہیں کہ آئٹم گانوں پر پرفارمنس کریں۔

    باغی ٹی وی : رواں سال مئی کے اختتام میں اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ شادی کی تھی جس کے بعد لوگوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اس طرح رد عمل دیا تھا جیسے کہ یہ شادی ان کا ذاتی مسئلہ نہ ہو بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہو-جس پر شہروز سبز واری نے انسٹا گرام پر اپنی ایک وضاحتی ویڈیو بھی شئیر کی تھی-

    انڈیپینڈنٹ اردو کو دئیے گئے انٹرویو میں صدف کنول نے 2017 میں ریلیز ہونے والے اپنے مقبول آئٹم گانے ’کیف و سرور‘ پر بات کرنے سمیت شہروز سبزواری سے شادی پر تنقید کے معاملے پر بھی کھل کر بات کی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی ’کیف و سرور‘ پر اپنی پرفارمنس کو بہترین پرفارمنس مانتی ہیں اور ان کے مطابق فلم کی کہانی اس موڑ پر آگئی تھی کہ گانا فلم میں لازم ہو گیا تھا اگر یہ گانا فلم میں شامل نہ کیا جاتا تو فلم کی کہانی آگے نہیں بڑھ سکتی تھی اس وجہ سے انہوں نے اس میں کام کیا۔

    ایک سوال کے جواب میں صدف کنول نے کہا کہ شہروز سبزواری کو ان کی ’کیف و سرور‘ کی پرفارمنس پر کوئی مسئلہ نہیں ہے اور آج تک انہوں نے اس گانے پر کوئی بات نہیں کی۔

    شہروز سبزواری نے بھی صدف کنول کے ’کیف و سرور‘ کو اپنا پسندیدہ گانا بھی قرار دیا اور کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جو لازمی آئٹم نمبرز ہوں اس پر پرفارمنس کی جانی چاہیے۔

    شہروز سبز واری نے صدف کنول کو مضبوط دماغ، اعصاب والی لڑکی قرار دیتے ہوئے انہیں بہترین اداکارہ بھی قرار دیا اور کہا کہ وہ ہر لباس اور ادا میں رنگ جاتی ہیں ان کے خاندان میں فن اور فنکار کو بہت اہمیت دی جاتی ہے اور صدف کنول کو بھی بطور فنکار ہی دیکھا جاتا ہے۔

    صدف کنول نے انٹر ویو کے دوران واضح الفاظ میں کہا کہ وہ اب آئٹم نمبر کبھی نہیں کریں گے کیونکہ اب ان کی شادی ہوگئی ہے۔

    دونوں نے اپنی آنے والی ٹیلی فلم ’گھر کے نہ گھاٹ کے‘ پر بھی بات کی اور کہا کہ مذکورہ فلم میں بھی انہوں نے میاں بیوی کا کردار ادا کیا ہے اور فلم کو عید الاضحی پر نجی ٹی وی چینل اے آر وائے پر ریلیز کیا جائے گا۔

    انہوں اپنی شادی پر ہونے والی تنقید پر بھی کھل کر بات کی کہا کہ انہوں نے کہا انہیں اپنی شادی پر ہونے والی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑا جب کہ صدف کنول نے کہا کہ ہم تو سب کی نفرت دیکھ کر ہنستے رہے انہوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان پر مزید تنقید کی جائے تا کہ ان کے گناہ دھل جائیں۔

    صدف کا مزید کہنا تھا کہ ان کے پاس ان کے شوہر ہیں اتنا اچھا خاندان ہے اس لیے ان چیزوں سے انہیں فرق بالکل نہیں پڑتا۔

    واضح رہے کہ خیال رہے کہ صدف کنول اور شہروز سبزواری نے رواں برس 31 مئی کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں شہروز اور سائرہ کی طلاق کی خبریں سامنے آ نے کے بعد بہروز سبز واری نے ان خبروں کی تردید کرتے یوئے کہا تھا کہ سائرہ ویسے ہی اپنے والد کے گھر رہنے گئیں ہیں ان کے والد کی طبعیت ٹھیک نہیں جبکہ شہروز اور صدف کنول نے بھی اپنے افئیرز کے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم صرف دوست ہیں اور کوئی رشتہ نہیں ہمارے درمیان –

    بعد ازاں مارچ 2020 میں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے ایک ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی انسٹا گرام پر دونوں نے ایک جیسے ہی پیغام میں مداحوں کو بتایا تھا کہ اب وہ میاں اور بیوی نہیں رہے اور ان کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہوگئی۔

    دونوں نے اپنی شادی ختم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا اور مداحوں سے گزارش کی تھی کہ ان کی ذاتی زندگی کا خیال رکھا جائے اور ان کی طلاق پر افواہیں یا غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔دونوں نے کہا تھا کہ شادی کو ختم کرنا دونوں کے لیے مشکل فیصلہ اور مرحلہ تھا تاہم وہ امید کرتے ہیں کہ اس فیصلے کے اثرات ان کی اکلوتی بیٹی پر نہیں پڑیں گے۔

    سوشل میڈیا پر افوہیں گردش میں تھیں کہ شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے درمیان تعلقات کی وجہ سے اداکار سے سائرہ یوسف نے علیحدگی اختیار کی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان اختلاف مزید شدید ہوئے تو دونوں میں طلاق ہوگئی۔

    خیال رہے کہ سائرہ اور شہزور نے 2012 میں شادی کی تھی اور دونوں کو 6 سالہ بیٹی نورے بھی ہے-

    سائرہ یوسف کو طلاق، صدف کنول سے نکاح کرنے پر شہروز سبزواری دونوں پر تنقید جاری

    صدف کنول سے صدف سبزواری تک کا سفر

    شہروز سبزواری کے ساتھ کوئی تعلق نہیں صدف کنول نے افواہوں کی تردید کر دی

    شہروز ، سائرہ اور صدف کے بیچ اصل کہانی کیا ہے، پڑھیے اس خبر میں

    بہروز سبزواری نے سائرہ اور شہروز کی طلاق کی تردید کر دی

    سائرہ اور شہروز سبزواری نے سوشل میڈیا پراپنی طلاق کی تصدیق کر دی

    میری اور سائرہ کی طلاق کی وجہ صدف کنول نہیں شہروز سبز واری

  • اسلام آباد میں مندر کا کام روکنے پر اُشنا شاہ نے قائد اعظم کا قول شئیر کر دیا

    اسلام آباد میں مندر کا کام روکنے پر اُشنا شاہ نے قائد اعظم کا قول شئیر کر دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) کی جانب سے اسلام آباد میں مندر کی تعمر کا کام روکنے پر سوشل میڈیا پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا مشہور قول شیئر کر دیاہے۔

    باغی ٹی ی : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سی ڈی اے کی جانب سے مندر کی تعمیر کا کام روک دیا گیا ہے اور اس حوالے سے جہاں سوشل میڈیا صارفین اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں وہیں معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا ایک پیغام جاری کیا ہے۔
    https://twitter.com/ushnashah/status/1279306021874384896?s=20
    اُشنا شاہ نے اپنی ٹویٹ میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے تاریخی الفاظ پر مبنی وہ مشہور قول لکھا جس میں انہوں نے یکسانیت کا درس دیتے ہوئے اقلیتوں کے بغیر کسی ڈر اور خوف کے اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی آزادی کی بات کی تھی۔

    قائد اعظم نے کہا تھا کہ آپ اپنے مندروں میں جانے کے لئے آزاد ہیں۔ آپ اس ریاست پاکستان میں اپنی مساجد یا کسی اور عبادت گاہوں پر جانے کے لئے آزاد ہیں۔ آپ کا تعلق کسی بھی مذہب ، ذات یا مسلک سے ہوسکتا ہے ، اس کا ریاست کے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ محمد علی جناح

    اُشنا شاہ سے قبل حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسلام آباد میں مندر بنائے جانے کے تنازع کےحوالے سے ایک پیغام شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ پاکستان کوئی سلطنت / بادشاہت نہیں ہے۔

    انہوں نے لکھا تھا کہ ہم مسلمانوں نے پاکستان کو نہیں مانا ہم ایک مسلم اکثریتی اسٹیٹ ہیں 14 اگست 1947 کو جو مسلم اکثریت والے علاقوں میں مقیم تھا خود بخود پاکستان کا شہری بن گیا مزید منافقت سے پرہیز کریں-

    حمزہ علی عباسی نے لکھا تھا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر مذہبی امتیاز موجود ہے۔

    میں تسلیم کرتا ہوں کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر مذہبی امتیاز موجود ہے حمزہ علی عباسی

  • کبھی بھی خواب دیکھنا بند نہ کریں کیونکہ یہی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے   یمنی زیدی

    کبھی بھی خواب دیکھنا بند نہ کریں کیونکہ یہی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے یمنی زیدی

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹریکی معروف اداکارہ یمنی زیدی نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے اداکارہ بننے کی خواہشمند تھیں متعدد بار آڈیشنز دیئے جن میں وہ ناکام ہوئیں پرکبھی ہمت نہیں ہاری۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی بہترین اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں جگہ کرنے والی اداکارہ یمنی زیدی کی جانب سے اپنے مداحوں کے لیے ایک خصوصی ویڈیو سامنے آئی ہے ویڈیو میں انہوں نے پلے کارڈز اُٹھا رکھے ہیں اور پلے کارڈ کے ذریعے انڈسٹری میں انٹری سے متعلق اپنے مداحوں کو بتایا ہے-
    https://twitter.com/yumnazaidiactor/status/1279380733568724992?s=19
    اداکارہ نے لکھا کہ وہ مداحوں کو کچھ بتانا چاہتی ہیں کہ وہ ہمیشہ بچپن میں ایک ایسی بچی تھیں جس میں اعتماد کی کمی تھی لیکن میں خواب بھی دیکھا کرتی تھی۔

    اداکارہ نے پلے کارڈزکے ذریعے بتایا کہ میں ہمیشہ ٹی وی پراداکاری کرنے کی خواہشمند تھی جس کے لیے مختلف آڈیشنز دیئے جن میں مجھے ناکامی کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اورآج میں انڈسٹری میں اچھا کام کررہی ہوں۔

    اداکارہ نے کہا کہ کبھی بھی خواب دیکھنا بند نہ کریں کیونکہ یہی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے۔

  • کیا مافیا چلانے والے لوگ ریاست سے زیادہ طاقتور ہیں؟ اداکار اعجاز اسلم کا وزیراعظم عمران خان سے سوال

    کیا مافیا چلانے والے لوگ ریاست سے زیادہ طاقتور ہیں؟ اداکار اعجاز اسلم کا وزیراعظم عمران خان سے سوال

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے ملک بھر میں بڑھتی لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر وزیراعظم عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا مافیا چلانے والے لوگ ریاست سے زیادہ طاقتور ہیں؟

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعجاز اسلم نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میرے معزز وزیراعظم صاحب میرا آپ سے بس ایک سادہ سا سوال ہے اور وہ یہ ہے کہ کیا کوئی ایسی اتھارٹی یا ادارہ ہے جو ہمیں کے الیکٹرک کے اُس مافیا سے چھٹکارا دلواسکے جو سالوں سے چلتا آرہا ہے؟


    اعجاز اسلم نے لکھا کہ اس گڑبڑ تنظیم کے پیچھے کون لوگ ہیں؟ .. ہم لوگوں پر ان کے مظالم دیکھ کر بڑے ہو چکے ہیں .. کیا وہ ریاست سے زیادہ طاقتور ہیں؟

    انہوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا مافیا چلانے والے یہ لوگ ریاست سے زیادہ طاقتور ہیں؟

    واضح رہے کہ اس سے قبل اعجاز اسلم نے تیل مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر پاکستان کی گزشتہ دو سالوں سے لیکر اب تک کی موجودہ صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پیٹرول مافیا، پانی مافیا، بجلی مافیا، بے روزگاری ،کرنسی میں کمی، کورونا بحران، شوگر مافیا، آٹا مافیا اور اس کے علاوہ بھی بہت سے مسائل۔

    انہوں نے لکھا تھا کہ تباہ کن دو سالوں نے یہ سب کچھ تو دکھا دیا ہے، آئیے ہم دیکھتے کہ آنے والے سال ہمارے لیے مزید کیا کیا لے کر آئیں گے۔

    اعجاز اسلم ملک کے موجودہ حالات پر برہم

  • اریکا حق کے بعد ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا گلوکار بلال سعید کے نئے گانے کی ویڈیو میں شامل

    اریکا حق کے بعد ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا گلوکار بلال سعید کے نئے گانے کی ویڈیو میں شامل

    عاصم اظہر کے بعد بلال سعید نے بھی اپنے نئے گانے کی ویڈیو میں ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کو شامل کرلیا۔

    باغی ٹی وی : عاصم اظیر نے اپنے نئے گانے تُم تُم میں ٹک ٹاک سٹار اریکا حق کو شامل کیا تھا تاہم اب عاصم اظہر کے بعد پاکستان کے معورف گلوکار بلال سعید نے ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کو شامل کر لیا ہے-

    بلال سعید کے 10 جولائی کو ریلیز ہونے والے بلال سعید کے نئے گانے ’شاعر‘ کی ویڈیو میں جنت مرزا کے ہمراہ محمد علی جوش دکھائی دیں گے۔
    https://www.instagram.com/p/CCBnIxvJVg0/
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر بلال سعید نے گانے کے ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ایک شاعر کا سفر اکثر حقیقت اور خوابوں کے مابین ٹوٹ جاتا ہے۔

    انہوں نے اپنے نئے گانے کے حوالےسے لکھا کہ ’شاعر‘ ایک خواب جیسی حقیقت تک انسان کے سفر کے بارے میں ہے۔

    بلال سعید نے بتایا کہ ون ٹو ریکارڈز صل موسیقی اور ہنر کی حمایت کرنے کے وعدے پر قائم ہیں اس کے تحت ریلیز کئے جانے والے نئے گانے ’شاعر‘ کی ویڈیو میں ٹک ٹاک سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی جنت مرزا اور اداکار علی جوش اور سرمد قدیر دکھائی دیں گے۔

    اپنی پوسٹ کے آخر میں بلال سعید نے بتایا کہ شاعر 10 جولائی 2020 کو خصوصی طور پر ون ٹو ریکارڈز کے ذریعے ریلیز کیا جائے گا-

    واجح رہے کہ اس سے قبل عاصم اظہر نے ٹاک ٹاک سٹار اریکا حق کق اپنے نئے گانے کی ویڈیو مین شامل کیا تھا جس پر مداحوں نے عاصم اظہر کو اریکا حق کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا-

    صبا قمر ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کی حمایت میں بول پڑیں

    لوگ پہلے ڈپریشن اور مینٹل ہیلتھ پر لیکچر دیتے ہیں اور کچھ دن بعد خود کسی کو اپنی نفرت سے ڈپریشن کا شکار بنا دیتے ہیں عاصم اظہر

    عاصم اظہر اور ٹک ٹاک اسٹار ارکا حق کے گانے کا ٹیزر جاری

  • میرا اپنے پسندیدہ ٹی وی چینل پر کوویڈ 19 پر مبنی شو کرنے کے لئے تیار

    میرا اپنے پسندیدہ ٹی وی چینل پر کوویڈ 19 پر مبنی شو کرنے کے لئے تیار

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ چینل سرکاری ٹی وی چینل (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والے کوویڈ 19 پر مبنی اپنے نئے شو کے لیے بالکل تیار ہیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر میرا نے دوستوں کے ہمراہ اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں- تصاویر کے کیپشن میں میرا نے عالمی وبا کورونا وائرس کے چلے جانے کے نعرے لگاتے ہوئے لکھا کہ گو گو گو کورونا گو گو گو جاؤ کرونا جاؤ ابھی جاؤ گو سی گو گو جاؤ۔
    https://www.instagram.com/p/CCPj5bJjsU3/
    اداکارہ نے پی ٹی وی پر اپنے نئے شو کے حوالے سے لکھا کہ یہ اساتذہ بہترین دوست کنبہ ڈاکٹرز فیملی اساتذہ آپ سے سب کچھ سیکھنے کے لئے صحت اور تعلیم پر مبنی ایک آگاہی پروگرام ہوگا جس میں آپ کو ماہرین کے تجربوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

    میرا نے لکھا کہ میں اپنے پسندیدہ ٹی وی چینل پی ٹی وی نیٹ ورک پر اپنا شو کرنے کے لیے بالکل تیار ہوں۔

    اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں فون پر سوال و جواب کے سیشن کرکے تنگ آگئی ہوں اور لوگوں کو کورونا وائرس سے متعلق سوالات کے جواب دیتے ہوئے تھک گئی ہوں۔

    واضح رہے کہ ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کی وجہ سے مختلف آگاہی مہم اور پروگرامز کئے جارہے ہیں جن میں عوام کو کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدامات سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

  • فرحان سعید کا کھیل کی دنیا کے لیجنڈز کو خراج تحسین

    فرحان سعید کا کھیل کی دنیا کے لیجنڈز کو خراج تحسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار اور گلوکار فرحان سعید نے پاکستان کے لیے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دینے والی عظیم شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں پہلی ونہوں نے شوبز کی شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا تھا تاہم اب انہوں نے اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان اورلیجنڈری قومی کرکٹر جاوید میاںداد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سمجای رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں جہانگیر خان کی طرح چند ہی ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے کھیل کو نہ صرف ملک میں بلکہ دنیا میں متعارف کروایا میں آج لیجنڈ جہانگیر خان کو خراج تحسین پیش کر رہا ہوں۔
    https://www.instagram.com/p/CB-cNPhFdow/
    فرحان سعید نے لکھا کہ جہانگیرصاحب کی کامیابیوں کی فہرست لامتناہی ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ جہانگیر خان نے چھ بار ورلڈ اوپن ، اور برٹش اوپن دس بار جیتا ہے۔ وہ ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے صدر تھے جس کے بعد ان کے لئے ‘ایمریٹس کے صدر’ کا عہدہ تشکیل دے دیا گیا تھا – جو دفتر آج تک ان کے پاس ہے۔

    اداکار نے لکھا کہ ان کے ساتھ میری چند ملاقاتوں میں ، ان کی کامیابیوں نے مجھے حیرت میں ڈال دیا۔ کوئی ایسا شخص جس نے کئی دہائیوں میں اتنی کامیابی دیکھی ہے اور اب بھی ایسے ریکارڈ رکھے ہوئے ہیں جو ٹوٹ نہیں سکے ہیں ۔

    فرحان سعید نے کہا کہ یہ جہانگیر خان اور پھر جان شیر خان کی ہی وجہ سے ممکن ہوا کہ پاکستان اسکواش میں کئی دہائیوں تک ٹاپ پوزیشن پر رہا۔

    انہوں نے لکھا کہ جہانگیر خان آپ کا شکریہ میرے لیے آپ بے مثال مہارت اور عزم و حوصلے کی ایک مثالی شخصیت رکھتے ہیں آپ کی لازوال میراث پاکستان کے لئے ایک تحفہ ہے اور رہے گی۔

    فرحان سعید نے اپنی ایک دوسری پاسٹ میں لیجنڈری قومی کرکٹر جاوید میانداد کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے اُنہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CB3fJhiFuLk/
    فرحان سعید نے انسٹاگرام پر جاوید میانداد کی چند یادگار تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں کرکٹ ایک جنون ہے اور آج ، میں لیجنڈری کرکٹر کی غیر معمولی شخصیت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وہ واحد جاوید میانداد صاحب ہیں۔

    اُنہوں نے لکھا کہ ’جاوید میانداد کا کیریئر اور کارناموں کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں شارجہ میں مقابل حریف بھارت کے خلاف جاوید صاحب کی آخری گیند چھکے کا جادو ابھی بھی برقرار ہے۔

    فرحان سعید نے لکھا کہ جاوید میانداد 1992 میں پاکستان کے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا ایک لازمی حصہ ہیں۔ انہوں نے اپنےکیریئر میں پاکستان کی جو شان و شوکت بڑھائی ہے اس کی وضاحت کے لئے الفاظ کافی نہیں ہیں۔

    فرحان سعید نے مزید لکھا کہ وہ ایک سچا دوست ہے اور اپنے آس پاس کے ہر فرد پر محبت اور پیار کا مظاہرہ کرتا ہے میری طرف سے جاوید صاحب کا شکریہ ادا کرنے کی یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔ ہم کرکٹ اور ہمارے ملک میں ان کی شاندار شراکت کے لئے ہمیشہ ان کے مشکور ہوں گے۔

    انہوں نے لکھا کہ جاوید صاحب ، آپ سدا خوش رہیں ، سلامت رہیں ۔ پاکستان کے لئے آپ کی خدمات کا بہت شکریہ۔

    انہوں نے ہیش ٹیگ LivingLegends #PakistaniHeroes# بھی استعمال کئے-

    واضح رہے کہ اس سے قبل فرحان سعید نے ملک کے لیے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دینے والی عظیم شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا تھا جن میں اداکار قوی خان، صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور معروف کامیڈین عمر شریف شامل تھے۔

    فرحان سعید کا پاکستانی لیجنڈز کو خراج تحسین

  • ثنا جاوید کا پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحیسن

    ثنا جاوید کا پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحیسن

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی کٹ (پی پی ای) پہن کرڈاکٹروں نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ ثنا جاوید نے ایئرپورٹ پر عاصم جوفا کی تیار کی گئی پی پی ای کٹ پہنے ایک تصویر شیئر کی۔
    https://www.instagram.com/p/CCL-4O3nGW9/
    ثنا جاوید نے کہا کہ مجھے اس کٹ کو ایک پرواز میں 2 گھنٹے پہننا پڑا سوچ بھی نہیں سکتی کہ ہمارے ڈاکٹرز اور میڈیکل فرنٹ لائن کے سارے کارکنان اس گرمی میں سارا دن اس طرح کیسے پہنتے ہیں ..

    انہوں نے پیرامیڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز ،نرسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کی محنت ، کاوشوں اور قربانیوں کے لئے آپ کو سلام پیش کرتی ہوں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ سماجی دوری کو اپنائے رکھیں اور ایس او پی کی پیروی کریں کیونکہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے اور اپنے پیاروں کی صحت کیلئے محتاط رہیں اورایسا کرکے اپنے شعبہ صحت کی مدد کریں تاکہ یہ مزید تباہی کی طرف نہ جائے۔

    ثنا جاوید نے کورونا سے متاثرہ تمام مریضوں کیلئے جو اس وبائی مرض سے لڑرہا ہے دعائیہ کلمات لکھے کہ اس مشکل وقت میں اللہ ہم سب کی مدد کرے۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں حفاظتی کٹ کے لئے عاصم جوفا کا شکریہ بھی ادا کیا-

  • سجل علی بھی انسٹا گرام پر 6 ملین کے کلب میں شامل ہوگئیں

    سجل علی بھی انسٹا گرام پر 6 ملین کے کلب میں شامل ہوگئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام پر ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا-

    باغی ٹی وی :اداکارہ سجل علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 60 لاکھ ہوگئی سجل علی انسٹاگرام پر 60 لاکھ فالوورز حاصل کرنے والی پاکستان کی چوتھی اداکارہ ہیں۔

    اداکارہ نے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے آئسولیشن میں ہیں اور اس دوران وہ انسٹاگرام پر ہی اپنے مداحوں سے رابطے ہیں اور آئسولیشن میں اپنی مصروفیات کی تصاویر بھی شیئر کر رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ سجل علی سے قبل ایمن خان، ماہرہ خان اور عائزہ خان کو انسٹاگرام پر فالو کرنے والوں کی تعداد 60 لاکھ سے زائد ہے۔

    واضح رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کے ساتھ اداکارہ ایمن خان سر فہرست ہیں جن کے اس وقت 6 اعشاریہ 6 ملین یعنی 66 لاکھ فالوورز ہیں۔

    جبکہ دوسرے نمبر پر اداکارہ ماہرہ خان اور عائزہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر 6 اعشاریہ 2 ملین یعنی 62 لاکھ فالوورز ہیں-