Baaghi TV

Category: شوبز

  • اداکار شفاعت علی بھی کورونا صحتیاب

    اداکار شفاعت علی بھی کورونا صحتیاب

    گلو کار ابرارلحق ،اداکارہ ندا یاسر، اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز، اداکارہ روبینہ اشرف ،واسع چوہدری و دیگر کے بعد اداکار شفاعت علی اور بھی عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : کامیڈین اداکار شفاعت علی میں رواں ماہ کے آغاز میں 7 جون کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا شفاعت علی نے 18 جون کو اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ان کا دوسرا ٹیسٹ 19 جون کو کیا جائے گا اور انہوں نے قرنطینہ میں 2 ہفتے گزار لئے ہیں۔

    شفاعت علی مداحوں سے منفی ٹیسٹ آنے کے لیے دعا کی اپیل کی تھی اور 25 جون کو انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ان کا دوسرا ٹیسٹ منفی آیا ہے شفاعت علی نے اپنی ٹویٹ میں صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا کہا کہ وہ بیامری کے دوران سب کی دعاؤں سپورٹ اور نیک تمناؤں کے لئے ہمیشہ کے لئے سب کے مقروض رہیں گے۔


    شفاعت علی نے لکھا کہ یہ زندگی بہت مختصر ہے اور ہر زندگی کا ہر دن انسان کے لیے ایک بونس ہے اپنے خواب پورے کرو.

    معروف ٹی وی میزبان شفاعت علی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    ابرارالحق کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے

    روبینہ اشرف کورونا سے صحتیاب

    کورونا سے صحت یاب ہونے والے یاسر نواز اور ندا یاسر کے کورونا کو شکست دینے کے حوالے سے چند مفید مشورے

     

  • اصل ستارے تو خود مداح ہی ہوتے ہیں   فہد مصطفی

    اصل ستارے تو خود مداح ہی ہوتے ہیں فہد مصطفی

    میزبان اور اداکار فہد مصطفی کا کہنا ہے کہ اصل ستارے تو فنکاروں کے مداح ہوتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف میزبان اوراداکار فہد مصطفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کا سالگرہ کی مبارک باد دینے پر بے حد شکریہ ادا کیا۔


    فہد مصطفی نے اپنے ٹویٹ میں مداحوں کو لکھا کہ سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لئے آپ سب کا بہت شکریہ-

    اداکار و میزبان نے لکھا کہ یہ جان کر بہت اچھا لگا کہ نفرت سے بھری اس دنیا میں مجھے چاہنے والے مجھ سے محبت کرنے والے بہت سے مداح موجود ہیں۔

    اداکارنے کہا میں ان تمام نیک تمناؤں کا شکریہ کسی بھی طرح ادا کر نہیں کرسکتا اوراصل ستارے تو فنکاروں کے مداح خود ہوتے ہیں۔

  • بپی لہری نے بھارتی شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری کے خلاف جاری بحث کو لاحاصل قراردیا

    بپی لہری نے بھارتی شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری کے خلاف جاری بحث کو لاحاصل قراردیا

    34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد سے شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری کے خلاف بحث جاری ہے اب اس بحث کو بھارتی مشہور گلوکار بپی لہری نے لا حاصل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسٹار بننا آپ کے مقدر میں ہے تو کوئی آپ کو روک نہیں سکتا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی گلوکار بپی لہری نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں سوشانت سنگھ کی خود کشی کے بعد سے جاری اقربا پروری کے خلاف بحث سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک لاحاصل سی بحث ہے ، جس انسان کے مقدر میں اسٹار بننا لکھا ہو اسے کوئی نہیں روک سکتا ۔

    بھارتی ویب سائٹ ’ این ڈی ٹی وی ‘ کے مطابق بپی لہری نے ایک انٹر ویو کے دوران کہا ہے کہ وہ 50 سال سے گانے گا رہے ہیں انہوں نے اپنا پہلا گانا ’بمبئی سے آیا میرا دوست ‘ گایا تھا جو ریلیز ہوتے ہی سپر ہٹ ہو گیا تھا وہ جو گانے گاتے ہیں سب سپر ہٹ ہو جاتے ہیں ۔

    بپی لہری نے کہا کہ اُن کا ماننا ہے کہ اُن کے گانوں پر تنقید یا تعریف کرنے کا حق صرف اُن کے پرستاروں کا ہے جو انہیں سنتے ہیں وہ تنقید اور تعریف بھی کرتے ہیں ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے خدا پر بھروسہ رکھتے ہیں ، اپنے اچھے مستقبل کے لیے سب ہی کو اس انڈسٹری میں محنت کرنی پڑے گی جو آپ کی منزل ہے وہ آپ کو مل کر رہے گی اگر آپ کی منزل ایک سپر اسٹار بننا ہے تو آپ کو کوئی نہیں روک سکتا ۔

    سونے کے زیورات پہننے کی عادت سے متعلق کہنا تھا کہ اُنہیں خود کو ’گولڈ مین‘ کہلوانا اچھا لگتا ہے اُنہیں فخر محسوس ہوتا ہے سونا اُن کے لیے خوش قسمتی کی علامت ہے جب سے انہوں نے سونا پہننا شروع کیا ہے اُن کے گانے ہٹ ہوتے ہیں ۔

    اداکار عرفان خان کے بیٹے بابیل خان نے عوام کی جانب سے بالی وڈ کو سوشانت سنگھ کی موت کی وجہ ٹھہرانے کو انتہائی فضول حرکت قرار دے دیا

  • ارطغرل کو دنیا بھر میں اتنی غیر معمولی کامیابی ملے گی یہ نہیں سوچا تھا   انجن التان دوزیتان

    ارطغرل کو دنیا بھر میں اتنی غیر معمولی کامیابی ملے گی یہ نہیں سوچا تھا انجن التان دوزیتان

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک ڈرامہ سیریل ’دیریلش ارطغرل‘ سے شہرت حاصل کرنے والے کے ڈرامے کے مرکزی کردارترک اداکار انجن التان دوزیتان کا کہنا ہے کہ ڈرامہ ’’ارطغرل‘‘دنیا بھر میں اتنی غیر معمولی کامیابی حاصل کرلے گا انہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا۔

    باغی ٹی وی : ترک سپہ سالار ارطغرل غازی کی زندگی پر مبنی ڈرامہ ’دیریلش ارطغرل‘نے ریلیز ہونے کے بعد ترکی میں تو کامیابی حاصل کی اور نیٹ فلکس کے ذریعے یہ سیریز دنیا بھر میں مقبول ہوئی تاہم جب سے مذکورہ پاکستان میں ریلیز ہونا شروع ہوا ہے اس ڈرامے نے کامیابی کے سارے ریکارڈز توڑ دئیے ہیں۔

    ڈرامہ سیریل’دیریلش ارطغرل‘کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو میں ڈب کرکے ’ارطغرل غازی‘کے نام سے یکم رمضان المبارک سے پی ٹی وی نشر کیا جارہا ہے اور اس کی کہانی اور کرداروں نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں اس قدر جکڑ رکھا ہے کہ پاکستانیوں کی اس ڈرامے سے محبت کے چرچے دنیا بھر میں پھیل گئے ہیں۔

    حال ہی میں ڈرامے کے مرکزی کردار انجن التان دوزیتان جنہوں نے ارطغرل غازی کا کردار ادا کیا ہے نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیا ہے۔ بی بی سی کی میزبان نے انجن سے پوچھا جب آپ لوگ اس ڈرامے کی شوٹنگ کررہے تھے تو کیا آپ نے سوچاتھا کہ یہ ڈراما اتنی غیر معمولی کامیابی حاصل کرلے گا اور لوگ اسے اتنی محبت دیں گے۔

    میزبان کے اس سوال پر انجن التان نے کہا جب ہم ڈرامے کی شوٹنگ کررہے تھے تو ہمیں شروع میں معلوم تھا کہ یہ ایک یادگار سیریز ہوگی البتہ اس سیریز کو اتنی غیر معمولی کامیابی ملے گی یہ نہیں سوچا تھا۔ لیکن ہم بہت خوش ہیں کہ ’ارطغرل‘کو اتنا زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

    میزبان نے کہا کہ ’ارطغرل ‘کے دنیا بھر میں ہٹ ہونے کے بعدبہت سارے لوگ ترکی آنا اور وہاں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ میزبان کے سوال پر انجن التان نے کہا یہ حقیقت ہے کہ اس سیریز کے بعد ترکی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے جو کہ بہت اچھی خبر ہے ۔

    میزبان نے کہا’دیریلش ارطغرل‘کو اردو میں ڈب کرکے پاکستان میں نشر کیا جارہا ہے جہاں اس سیریز نے مقبولیت کےسارے ریکارڈز توڑ دئیے ہیں آپ کو کیا لگتا ہے پاکستانیوں کی اس سیریز کو اتنا زیادہ پسند کرنے کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟

    انجن التان نے کہا مجھے لگتا ہے کہ پاکستانی اور ترکش عوام دونوں ہی اچھی طرح سے تیار کی گئی کہانیاں پسند کرتے ہیں۔

    میزبان نے پوچھا کہ آپ نے ڈرامے میں ’ ارطغرل غازی‘ کا کردار نبھایا ہے آپ کو ان کی کس خوبی نے سب سے زیادہ متاثر کیا تھا ؟

    اس سوال کے جواب میں انجن التان نے کہا مجھے ارطغرل غازی کی سوچ ان کی زندگی کا مقصد طاقت اور ان کے اصولوں نے بہت متاثر کیا وہ قابل ستائش شخص تھے مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے ٹی وی پر ارطغرل غازی کی زندگی کو پیش کیا۔

    ۔و اضح رہے کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے اس وقت دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے اس ڈرامے کو 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے

    دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے یہ عظیم شخصیت سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے
    پاکستانی ڈرامہ ’دھوپ کنارے‘ سعودی عرب میں عربی ڈبنگ کے ساتھ نشر ہونے کے لئے تیار

  • یادماضی عذاب ہے یارب، اسد عمر کے 2018 کے پیٹرول اعداد و شمار پر حامد میر کا تبصرہ

    یادماضی عذاب ہے یارب، اسد عمر کے 2018 کے پیٹرول اعداد و شمار پر حامد میر کا تبصرہ

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حکومت پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یادماضی عذاب ہے یارب، اسد عمر کے 2018 کے پیٹرول اعداد و شمار پر حامد میر کا تبصرہ کیا-

    اسد عمر نے ٹویٹر پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھنے کا بہانہ کر رہی ہے۔ عوام کو یہ نہیں بتا رہی کے ڈیزل پر فی لیٹر 26 روپیہ اور پیٹرول پر فی لیٹر 21 روپیہ ٹیکس وصول کرے گی اس ماہ میں۔ اس حکومت کے ہاتھ ہمیشہ عوام کی جیب میں جاتے ہیں۔ نا طاقتور سے ٹیکس لیتے ہیں نا money laundering روکتے ہیں-


    اسد عمر کی اس ٹویٹ پر سینئیر اینکر پرسن حامد میر نے لکھا کہ یاد ماضی عذاب ہے یا ربؔ ، چھین لے مجھ سے حافظہ میرا-

    حامد میر کی اس تویٹ پر صارفین نے بھی تبصرے کئے-


    رانا اقبال نامی صارف نے کہا کہ یہ حکومت اور عمران خان اپنا ماضی نہیں اپوزیشن کا ماضی یاد رکھتی ے۔ ماضی یاد رکھیں گے تو یوٹرن کون کہےگا؟


    محمد ریاض ملک نامی صارف نے لکھا کہ اپنی زندگی میں اسد عمر کو پشیمان دیکھنا چاہتا ھوں میری خواہش دیکھ میں کیا چاہتا ھوں۔۔


    ہاشمی نامی صارف نے کہ ڈھیٹ لوگ کبھی پشیمان نہیں ہوا کرتے ۔۔۔۔۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل میزبان و اینکر جنید سلیم نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ دینے کا کہہ دیا تھا، جنید سلیم کا کہنا تھا کہ خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ-

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 25 روپے یکمشت قیمتوں میں اضافہ کر دیا، اپوزیشن سمیت عوام پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر سراپا احتجاج ہے،لیکن تحریک انصاف صفائیاں دے رہی ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد قیمتوں میں اضافہ کیا گیا-

    خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

    آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

    خا ن صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا سا گھبرا لیں؟ وینا ملک

  • خا ن صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا سا گھبرا لیں؟     وینا ملک

    خا ن صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا سا گھبرا لیں؟ وینا ملک

    وزیر اعظم عمران خان کے یوں تو کئی سیاسی نعرے اور وعدے عوام کو بہت پسند ہیں اور ان کے ایسے نعروں اور باتوں پر سوشل میڈیا پر چرچے بھی ہوتے رہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ چند ماہ سے وزیر اعظم عمران خان کا بیان ’آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘ خوب وائرل ہو رہا ہے اگرچہ وزیر اعظم عمران خان نے ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا جملہ اپنے متعدد خطبات میں استعمال کیا تاہم ان کا یہ جملہ اس وقت عوام میں مقبول ہوا جب کورونا کی وبا کے حوالے سے انہوں نے قوم سے خطاب کیا تھا۔

    عمران خان نے ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا جملہ بطور وزیر اعظم اپنے پہلے قوم سے خطاب میں بھی استعمال کیا تھا اور اس کے بعد وہ مختلف مواقع پر ملک کے مشکل حالات کے وقت مذکورہ جملہ بولتے دکھائی دیئے-

    تاہم ان کے اس جملے نے اس وقت سب سے زیادہ شہرت حاصل کی جب مارچ میں انہوں نے کورونا کی وبا سے متعلق قوم سے خطاب کرتے ہوئے قوم کو کہا تھا کہ جب ان میں کورونا کی علامات ہوں تو وہ اس کا ضرور ٹیسٹ کروانے جائیں ساتھ ہی انہوں نے عوام کو ہدایت کی تھی کی ’انہیں سب سے پہلے گھبرانا نہیں ہے۔

    وزیر اعظم کے اسی جملے پر سوشل میڈیا اسٹارز اور خصوصی طور ٹک ٹاک اسٹارز نے متعدد ویڈیوز بھی بنائی-

    بعاد ازاں وفاقی حکومت کی جانب سے 12 جون کو 2020 -2021 کا بجٹ پیش کیے جانے کے موقع پر یاسر حسین نے بھی اہلیہ اقرا عزیز کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا دونوں اداکاروں نے وزیر اعظم عمران خان کے اسی جملے ’آپ نے سب سے پہلے گھبرانا نہیں ہے‘ پر مزاحیہ ویڈیو بنائی۔
    https://www.instagram.com/p/CBTjUA9AiRJ/?igshid=1t8t7xlhevpor
    مزاحیہ ویڈیو میں اقرا عزیز وزیر اعظم کے جملے ’آپ نے سب سے پہلے گھبرانا نہیں ہے‘ پر اداکاری کرتی دکھائی دیں جبکہ یاسر حسین اہلیہ اقرا عزیز کی جانب سے وزیر اعظم کا معروف جملہ کہنے کے بعد پنجابی انداز میں بڑے بے بس ہوکر انہیں کہتے ہیں کہ اب انہیں گھبرانے کی اجازت دی جائے اب ہمارا گھبرانا بنتا ہے-

    تاہم اب پٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر پی ٹی آئی کی سپورٹر اداکارہ و میزبان وینا ملک نے بھی وزیراعظم کو مذکورہ جملے طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گھبرا لیں؟

    پٹرول کی قیمتیں بڑھانے پرجہاں عوام کی جانب سے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں معروف شخصیات بھی وزیراعظم کو طنز کا نشانہ بنا رہی ہیں-


    اداکارہ وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم کو محاطب کرتے ہوئے طنز کا نشانہ بنایا کہا کہ خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گھبرا لیں؟

    اس سے قبل نجی ٹی وی شو کے میزبان فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ جناب عمران خان میں جانتا ہوں کہ ملک چلانا آسان کام نہیں ہے لیکن کیا ہوا (یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں) آپ ہمیں بتاتے رہے جب آپ حزب اختلاف میں تھے۔فہد مصطفی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بتائیں کہ کیا میں نے آپ کو ووٹ دے کر صحیح فیصلہ کیا ہے؟

    جبکہ اینکر پرسن جنید سلیم نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ دینے کا کہہ دیا، جنید سلیم کا کہنا تھا کہ خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جا-

    آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

    خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

  • ٹی سیریز نے ہندو انتہا پسند جماعت کی دھمکی کے بعد عاطف اسلم کا گانا (کنا سونا) یوٹیوب چینل سے ہٹادیا۔

    ٹی سیریز نے ہندو انتہا پسند جماعت کی دھمکی کے بعد عاطف اسلم کا گانا (کنا سونا) یوٹیوب چینل سے ہٹادیا۔

    لاہور: کے مطابق ٹی سیریز نے ہندو انتہا پسند جماعت مہاراشٹرا نیونرمن سینا (ایم این ایس) کی دھمکی کے بعد عاطف اسلم کا گانا (کنا سونا) یوٹیوب چینل سے ہٹادیا۔

    ٹی سیریز نے چند دن قبل ہی یوٹیوب پر عاطف اسلم کا گانا ریلیز کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا اور پاکستانی گلوکار کی مقبولیت ہندو انتہاپسند سے ہضم نہ ہوئی تو اس نے میوزک کمپنی کو گانا ہٹانے کی دھمکی دی۔

    انڈٰیا ٹوڈے کے مطابق ہندو انتہاپسند جماعت نے ٹی سیریز کو گانا نہ ہٹانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں، جس کے بعد میوزک کمپنی نے نہ صرف پاکستانی گلوکار کا گانا ہٹا دیا بلکہ اس نے ہندو انتہاپسند جماعت سے معافی بھی مانگی۔

    رپورٹ کے مطابق ٹی سیریز نے گانا ہٹاتے ہوئے ہندو انتہاپسند جماعت سے معافی مانگی اور دعویٰ کیا کہ یوٹیوب پر کمپنی کے ایک ملازم نے غلطی سے پاکستانی گلوکار کا گانا اپ لوڈ کردیا تھا۔

    ٹی سیریز کے مطابق اس نے پاکستانی گلوکار کے گانے کی نہ تو تشہیر کی تھی اور نہ وہ پاکستانی گلوکاروں کے گانوں کی تشہیر کا ارادہ رکھتی ہے۔

    ٹی سیریز کی جانب سے عاطف اسلم کا گانا (کنا سونا) ہٹائے جانے پر جہاں ہندو انتہاپسند میوزک کمپنی سے خوش دکھائی دیے، وہیں عام بھارتی افراد کمپنی سے خفا بھی دکھائی دیے اور انہوں نے عاطف اسلم کے حق میں ٹرینڈ بھی شروع کردیا۔

  • سوشانت سنگھ راجپوت کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی

    سوشانت سنگھ راجپوت کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی

    رواں ماہ 14 جون کو خود کشی کرنے والے 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے-

    باغی ٹی وی : خود کشی کر کے موت کو گلے لگانے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے اداکار کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کچھ انکشافات کئے گئے ہیں، جس کے بعد مداحوں نے ایک بار پھر سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی پر سوشل میڈیا پر بحث شروع کردی۔

    بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق پولیس نے سوشانت سنگھ راجپوت کی فائنل پوسٹ مارٹم رپورٹ حاصل کرلی، جس پر 5 ڈاکٹرز کے دستخط ہیں۔

    اداکار کی پہلی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر تین ڈاکٹرز کے دستخط تھے اور انہوں نے ابتدائی رپورٹ میں اداکار کی موت کا سبب دم گھٹنا قرار دیتے ہوئے عندیہ دیا تھاکہ انہوں نے خودکشی ہی کی ہوگی اور اب ان کی فائنل رپورٹ میں بھی بتایا گیا ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی اور ان کا دم پھندا لگنے کی وجہ سے گھٹا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار کے ناخن بھی بلکل صاف تھے جب کہ ان کے جسم پر بھی تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا۔

    فائنل رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کی ٹیم کو کوئی ایسے ثبوت نہیں ملے جن کی بنیاد پر ان کی موت پر قتل کا شک کیا جائے۔

    انڈیا ٹوڈے کے مطابق فائنل پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹرز نے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے حوالے سے کسی طرح کے قتل کے شبے کے سوالات نہیں اٹھائے اور ان کی موت کو واضح طور پر خودکشی کا واقعہ قرار دیا۔

    فائنل پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کو خودکشی قرار دیے جانے پر بھی بھارتی سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی اور لوگوں نے ایک بار پھر فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شوبز کےبا اثر افراد ہی ایسے حالات پیدا کرتے ہیں کہ نئے اداکار خودکشی پر مجبور ہوں۔

    انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی پر پولیس تفتیش کے حوالے سے بتایا کہ اب تک 23 افراد کا بیان ریکارڈ کیا جا چکا ہے اور پولیس کو یہ بات معلوم نہیں ہوسکی کہ اداکار ڈپریشن کا شکار کیسے بنے؟

    واضح رہے کہ اس حتمی رپورٹ سے قبل اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی سوشانت سنگھ کی موت کی وجہ دم گھٹنا بتائی گئی تھی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اداکار کا گلا پھانسی کی وجہ سے گھٹا جس کے بعد اُن کی موت واقع ہوئی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشانت سنگھ کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا جس کے نتائج منفی آئے تھے۔

    کیا سوشانت سنگھ سچا پیار نہ مل پانے کی وجہ سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھے؟

  • احسن خان اور اُشنا شاہ کے نئے ڈرامے کی پہلی قسط آج نشر کی جائے گی

    احسن خان اور اُشنا شاہ کے نئے ڈرامے کی پہلی قسط آج نشر کی جائے گی

    پاکستان کے معروف اداکار احسن خان اور نامور اداکارہ اُشنا شاہ کا نیا ڈرامہ سیریل ’بندھے اک ڈور سے‘ آج رات 8 بجے جیو ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف اداکار احسن خان اور نامور اداکارہ اُشنا شاہ کا نیا ڈرامہ سیریل ’بندھے اک ڈور سے‘ آج رات 8 بجے جیو ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔ ڈرامے کا پرومو جاری ہونے کے بعد سے ناظرین کو اس ڈرامے کا بے چینی سے انتظار تھا احسن خان اور اُشنا شاہ کی جوڑی کو ڈرامے کے پرومو میں بے حد پسند کیا گیا۔

    احسن خان کا کہنا تھا کہ ہمارے نئے ڈرامے کے پرومو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے، ناظرین مذکورہ ڈرامے کو فائزہ افتخار نے لکھا ہے جبکہ اس کی ڈائریکشن علی فیضان نے دی ہے سیونتھ اسکائی کے عبداللہ کادوانی پروڈیوسر ہیں

    احسن خان کا ڈرامے کے بارے میں کہنا تھا کہ ڈارمہ جمعرات پچیس جون کو جیو پر نشر کیا جائے گا انہوں نے کہا مہ بندھے ایک ڈور سے ویسے تو ہم سب جانتے ہیں ہم سب کی ڈور اوپر والے کے ہاتھ میں ہے اس نے ہمیں ایک ڈور میں باندھ کے بھیجا ہے کسی نہ کسی رشتے کے تحت کسی نہ کسی طریقے سے ہماری فیملیز ، آپس میں پیار محبت اور دوست احباب ، رشتے دار ،علاقے اور شہروں کے لوگ اور مُلک کے لوگ آپس میں ایم ہی ڈور سے بندھے ہوئے ہیں تو اس ڈور کبھی ٹوٹنی نہیں دینا چاہیے کیونکہ محبت کی ڈ ور بہت نازک ہوتی ہے میرا نیا ڈرامہ ’بندھے اک ڈور سے‘ آج سے شروع ہو رہا ہے۔

    ڈرامے کے دیگر کاسٹ میں حنا الطاف، ثمینہ احمد نواز حسن، مدیحہ رضوی اور قوی خان بھی شامل ہیں، آج پہلی قسط جیو سے آن ایئر ہوگی۔
    https://www.instagram.com/tv/CBOIp_qFBam/?igshid=klun34drbofu

  • پاکستانی ڈرامہ ’دھوپ کنارے‘  سعودی عرب میں عربی ڈبنگ کے ساتھ نشر ہونے کے لئے تیار

    پاکستانی ڈرامہ ’دھوپ کنارے‘ سعودی عرب میں عربی ڈبنگ کے ساتھ نشر ہونے کے لئے تیار

    پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کا ماضی کا مقبول ترین ڈرامہ ’دھوپ کنارے‘ عربی زبان میں ڈب کرکے سعودی عرب میں نشر ہونے کے لئے تیار ہے-

    باغی ٹی وی :پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کا ماضی کا مقبول ترین ڈرامہ ’دھوپ کنارے‘ عربی زبان میں ڈب کرکے سعودی عرب میں نشر کیا جائے گا- بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 2019 میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے سعودی دارالحکومت کے دورے کے بعد سے کچھ خبریں زیر گردش تھیں کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات مضبوط کرنے کے لیے پاکستانی ڈرامے عربی زبان میں ڈب کرکے سعودیہ عرب میں نشر کیے جائیں گے اور یہ فواد چوہدری کے دورے کے بعد اسلام آباد اور ریاض کے درمیان شروع کردہ ’کلچرل ایکسچینج پروگرام‘ کا ایک حصہ تھا۔

    اس منصوبے کے تحت پاکستان کے تین مقبول ترین ڈراموں کی لسٹ ترتیب دی گئی تھی جن میں دھوپ کنارے، تنہائیاں اور آہٹ شامل تھے لیکن سرکاری ٹی وی چینل کے پاس کم بجٹ ہونے کی وجہ سے دو ڈراموں ’تنہائیاں اور آہٹ ‘ کی عربی ڈبنگ تاخیر کا شکار ہوگئی تاہم اس منصوبے کی نگراں ڈاکٹر لبنی فرح کے مطابق ڈرامہ’دھوپ کنارے‘ کی عربی زبان میں ڈبنگ مکمل ہوگئی ہے اور اب یہ ڈرامہ سعودی عرب میں نشر ہونے کے لیے تیار ہے-

    وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مزید تفصیلات سے انکار کرتے ہوئے عرب نیوز کو بتایا ، "اس منصوبے پر کام دوبارہ شروع ہوچکا ہے اور جلد ہی (تیار شدہ مصنوعات) کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو اپنے ٹیلی ویژن چینلز کو (نشر کرنے) دیا جائے گا۔”

    تاہم ، پی ٹی وی کے کنٹرولر بین الاقوامی امور ، محمد ادریس نے کہا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان دونوں ڈراموں پر جب زیر التواء کام دوبارہ شروع ہوگا ، انہوں نے مزید کہا: "یہ مکمل طور پر ایک وزارت (انفارمیشن)کی حیثیت رکھتی ہے کہ وہ یہ ڈرامے کب اور کہاں بھیجتے ہیں۔”

    پی ٹی وی کی سابقہ ​​بین الاقوامی امور کی سابقہ ​​ڈائریکٹر شازیہ سکندر نے کہا ، "یہ منصوبہ تین سال پہلے شروع کیا گیا تھا۔ باقی دو (تنہائیاں اور آہٹ) باقی فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے مکمل نہیں ہوسکے۔”


    دوسری جانب وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اس بات کا اعلان کیا کہ ڈرامہ ’دھوپ کنارے‘ عربی زبان میں ڈب کرکے سعودیہ عرب میں نشر ہونے کے لیے تیار ہے۔

    واضح رہے کہ یہ پہلا پروجیکٹ ہے جس میں پی ٹی وی نے مقامی ٹی وی پروڈکشن کو سعودی ناظرین کے لئے ڈب کیا ہے ، اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے عہد کو جدید بنانے اور اپنے لوگوں کے لئے تفریح ​​کے نئے مواقع پیدا کرنے کے وژن کا نتیجہ ہے۔

    جنسی زیادتی پر بننے والی پہلی پاکستانی فلم کب پیش کی جائے گی؟