Baaghi TV

Category: شوبز

  • بشری انصاری نے اپنے نامناسب الفاظ پر معافی مانگ لی

    بشری انصاری نے اپنے نامناسب الفاظ پر معافی مانگ لی

    گزشتہ ماہ 30 جون کو معروف اداکارہ بشری انصاری نے اپنے ڈرامے ‘زیبائش’ پر تبصرہ کرنے والی ہوسٹ لبنی فریاد کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرنے پر معافی مانگ لی-

    باغی ٹی وی : پر بشری انصاری نے اپنے ڈرامے ‘زیبائش’ پر لبنیٰ فریاد کے خلاف سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔

    لبنیٰ فریاد نے اداکارہ کے ڈرامے کو فیملی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے ان کی بھتیجی زارا نور عباس سمیت ان کی بہن اسما عباس اور خود بشریٰ انصاری کی اداکاری پر بھی تنقیدی تبصرہ کیا تھا۔
    https://www.instagram.com/p/CBysc8OpRp1/
    لبنیٰ فریاد کی تنقید کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بشریٰ انصاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پراس پرشدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سخت کمنٹس کئے تھے جسے بعد ازاں انہوں نے ڈیلیٹ کردیا تھا۔

    اپنے کمنٹ میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ لو کلاس لوگ ہمارے ڈراموں پر گھٹیا کمنٹس کرکے فنکاروں کی محنت اور صلاحیتوں پر تنیقد کرتے ہیں کیا ایسے لوگوں کو اس انڈسٹری کے نشیب و فراز کا بھی اندازہ ہے؟وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ لوگ اس خاتون کا پینڈو اسٹائل کمنٹری شو دیکھ کیوں رہے ہیں کسی کی عزت و سالمیت کو تباہ کرنا گناہِ کبیرہ ہے۔ اگر واقعی آپ کو کوئی ڈرامہ نہیں پسند تو یہ آپ پر ہے کہ آپ اسے نہ دیکھیں لیکن یہ انتہائی کم درجے کی بات ہے کہ کسی کی محنت پر یوں اس لہجے پر تنقید کی جائے۔
    https://www.instagram.com/p/CCCIOGwp2Yt/
    اداکارہ نے لکھا کہ اُن کا یہ ماننا ہے کہ جب لوگوں کے پاس کرنے کو کچھ نہ ہو تو وہ ان لوگوں سے حسد کرنا اور اپنے جاہل ہونے کا ثبوت دینا شروع کر دیتے ہیں جو اپنی فیلڈ میں کچھ کررہے ہیں اللہ ایسے لوگوں کو عقل دے اور باعزت روزی بھی نصیب کرے ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ یہ حرام ہے کہ کسی کی روزی پر لات مار کر خود پیسے بنائے جائیں۔
    https://www.instagram.com/p/CCCIOGwp2Yt/
    انہوں نے لکھا کہ ایسے لوگ ہماری زندگیوں میں کورونا کی حیثیت رکھتے ہیں اللہ جلد انہیں جلد ختم کردے گا انشاہمارے ڈراموں کے لیے کیسا برا وقت آگیا ہےچھوٹی سوچ کے افراد فنکاروں کی سخت محنت اور تخلیقی کام کے بارے میں فضول باتیں یہ ہماری زندگیوں کے کورونا ہیں، اللہ ان کا خاتمہ کرے گا، انشاء اللہ-

    اس پوسٹ کو بشری انصاری نے فوری طور پر ڈیلیٹ کردیا تھا تاہم ان کے الفاظ پر لوگوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے ان سے لبنیٰ فریاد سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

    بعد ازاں خود لبنی فریاد نے بھی بشریٰ انصاری کی سخت تنقید کے جواب میں ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انہوں نے معروف اداکارہ کے ہر لفظ کا جواب دیتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ وہ اپنی اداکاری کے ذریعے بھی دوسری بڑی شخصیات کی ڈھنگے انداز میں نقل کرتی آئی ہیں تاہم انہیں کبھی کسی بڑی شخصیت نے اس طرح روکا ٹوکا نہیں، جس طرح انہوں نے ان کے لیے جملے استعمال کیے۔

    لبنی فریاد نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ بڑے لوگ خود پر ہونے والی تنقید پر اتنے غصہ نہیں کرتے مگر بشری انصاری نے خود پر ہونے والی تنقید پر سخت رد عمل دے کر خود کو چھوٹا ثابت کیا۔

    لبنی فریاد کی ویڈیو اور لوگوں کی سخت تنقید کے بعد اب معروف اداکارہ نے اپنے جملوں پر معذرت کرلی –
    https://www.instagram.com/p/CCfhd2DJ8Zm/
    بشری انصاری نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ اسے کورونا کی وبا سے جوڑتے ہوئے دنیا اور پاکستان میں پھیلی ہوئی وبا پر بات کی اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہر کوئی محنت سے کام کر رہا ہے اور اگر ایسی مشکل گھڑی میں محنت سے ہونے والے کام پر تنقید ہوگی تو ہر کسی کو برا لگے گا۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آرٹسٹ کے لیے کوئی بھی منصوبہ اس کے لیے بچےکی طرح ہوتا ہے جس پر وہ بڑی محنت سے دن رات کام کرتا ہے اور اگر اس آرٹسٹ کے اسی منصوبے پر تنقید کی جائے تو اسے دکھ ضرور ہوگا۔

    بشری انصاری نے لکھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ ہر کسی کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کی آزادی ہونی چاہیے تاہم اس حوالے سے زبان کی بہت بڑی اہمیت ہے اور ہم اپنے ہر لفظ کے ذمہ دار خود ہیں۔

    انہوں نے اعتراف کیا کہ گزشتہ ہفتے انہوں نے انسٹاگرام پر انتہائی سخت زبان کا استعمال کیا اور انہیں موقع پر ہی اس کا احساس ہوگیا تھا جس وجہ سے انہوں نے اپنے کمنٹس ڈیلیٹ کردیئے۔

    بشری انصاری نے لکھا کہ تاہم یہ سوشل میڈیا کا دور ہے اس وجہ سے ان کی کہی گئی بات تماشا بن گئی اور وہ جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔

    بشری انصاری نے پاکستانی ڈراموں پر تنقید کرنے والوں کو کورونا قرار دیا

  • بھارتی فنکاروں کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغامات

    بھارتی فنکاروں کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغامات

    بھارتی فنکاروں نے کورونا وائرس کا شکار ہونے والےبالی وڈ کے سینئراداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کئے ہیں-

    باغی ٹی وی : ہ گزشتہ روز امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے کورونا مثبت آنے سے متعلق آگاہ کیاتھا ، اُنہوں نے بتایا تھا کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور اُنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے متعلقہ حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ابھیشیک بچن نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ اُن کا اور اُن کے والد امیتابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ابھیشیک نے کہا تھا کہآج میرے والد اور مجھ میں کووٖ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہم دونوں میں معمولی علامات کے بعد ہسپتال میں داخل ہوئے میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ پرسکون رہیں اور پرشان مت ہوں-

    انہوں نے کہا کہ وہ تمام افراد جو گزشتہ 10 دن کے دوران ان کے قریب رہے وہ تمام افراد بھی اپنے ٹیسٹ کرالیں-

    امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے ان ٹوئٹس کے سامنے آنے پر جہاں ان کے مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں بھارتی فنکاروں نے بھی سوشل میڈیا پر ان کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دُعائیہ پیغامات جاری کئے-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پردھرمیندر نے لکھا کہ امیت، جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ میرے بہادر چھوٹے بھائی مجھے تُم پر پورا یقین ہے کہ تُم ایک دو دن میں صحتیاب ہوجاؤ گے اور کورونا کو شکست دے دو گے۔


    اداکار نے جیا بچن کو حوصلہ اور ہمت دیتے ہوئے لکھا کہ جیا بالکل بھی فکر مت کریں بہت جلد سب کچھ پہلے کی طرح ٹھیک ہوجائے گا
    گھر میں سب کی دیکھ بھال کریں اور سب کا خیال رکھیں


    ہیما مالنی نے اپنے ٹوئٹ میں امیتابھ بچن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ امیت جی مجھے یقین ہے کہ ہماری تمام اجتماعی دعاؤں کے ساتھ امیتابھ بچن کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے


    سونم کپور نے لکھا کہ انکل امیت جلد صحتیاب ہوجائیں۔ میری ساری محبت اور دعائیں آپ کے ساتھ ہیں


    گلوکارہ لتا منگیشکرنے اپنے ٹوئٹ میں امیتابھ بچن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ نمسکار امیت جی۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اور ابھیشیک دونوں جلد ٹھیک ہو کر گھر آئیں گے-


    اکشے کمار نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا-


    ھنی سنگھ اور پریتی زنٹا نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا-


    https://twitter.com/kanganaranaut_O/status/1282007162009444352?s=20

    معروف بھارتی اداکارامیتھا بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

    امیتابھ بچن کے بعد ابھیشیک بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

    امیتابھ بچن کی طبیعت مستحکم ہے تاہم اگلے 7 دن بہت اہم ہیں ہسپتال ذرائع

  • اپنی خوشیوں کے لئے کسی پر انحصار نہ کریں  سونیا حیسن

    اپنی خوشیوں کے لئے کسی پر انحصار نہ کریں سونیا حیسن

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ خواتین کو اپنی خوشیوں کا انحصار دوسروں پر نہیں کرنا چاہئے۔

    باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے خواتین کے لئے ایک پیغام لکھا۔
    https://www.instagram.com/p/CCeEovJD_1-/
    سونیا حسین نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایسی عورت بن جائیں جو کسی کا پیچھا نہیں کرتی، جو اپنی خوشی اور خود غرضی کے لئے کسی اور پر بھروسہ نہیں کرتی اور جسے کسی کی توثیق اور منظوری کی ضرورت نہیں ہوتی۔

    سونیا حسین نے لکھا کہ کیونکہ خوشی اور اطمینان اندر سے آتا ہے۔

    ادکارہ نے خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا کہ آپ مالک ہیں غلام نہیں۔

    واضح رہے کہ سونیا پاکستان کے معروف ڈراموں سمیت فلموں مور، آزادی میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

    سونیا کی نئی آنے والی فلم ٹچ بٹن ہےجس کے مرکزی کرداروں میں ن کے ساتھ اداکار و گلوکار فرحان سعید ، اداکار فیروز خان اور ایمان علی بھی شامل ہیں-

  • مہوش حیات نےسوشل میڈیا صارف کو کھری کھری سنا دیں

    مہوش حیات نےسوشل میڈیا صارف کو کھری کھری سنا دیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نےسوشل میڈیا صارف کو کھری کھری سنا دیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے والدین سے پولیو کے قطرے لازمی پلانے کی اپیل کی –
    https://twitter.com/MehwishHayat/status/1281954782157185025?s=20
    ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں اور انہیں خوشحال مستقبل فراہم کریں۔اور پاکستان کو سحت مند پاکستان بنانے میں ان کی مدد کریں-

    ویڈیو کی کیپشن میں اداکارہ نے پولیو ورکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کے ساتھ دلچسپ معلومات کا اشتراک کرنا جو مجھے ابھی معلوم ہوا ہے اور ہمارے پولیو ورکرز نے جو کام کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ آئیے ان بچوں کو پولیو اور دیگر بیماریوں کے خلاف باقاعدہ حفاظتی ٹیکہ لگا کر صحت مند پاکستان کے اپنے مشن میں کامیاب ہونے میں مدد کریں!


    مہوش حیات کی اس ٹویٹ کے جواب میں فائزہ نامی ایک صارف نے انتہائی نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے اداکارہ کو جواب دیا۔

    فائزہ نامی صارف نے اداکارہ کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کاش یہ بات آپ کے والدین کو بھی کوئی بتادیتا تو آج آپ بھی نارمل ہوتیں۔

    اداکارہ نے صارف کے اس ٹویٹ پر اُسے کھری کھری سناتے ہوئے لکھا کہ کاش کہ آپ کے والدین نے آپ کو تھوڑی تمیز سکھائی ہوتی تو آج آپ کو بھی طور طریقوں اور ادب و آداب کا پتہ ہوتا۔


    فائزہ نامی صارف نے مہوش حیات کی اس ٹویٹ کا بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شُکر ہے میرے والدین نے تمیز اور آداب دونوں ہی سکھائے ہیں اسی لئے یہ تبصرہ خاص طور پر آپ کو کیا-

  • بابرعلی کی اپنے بچوں کے ساتھ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    بابرعلی کی اپنے بچوں کے ساتھ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکاربابرعلی سنجیدگی سے اپنی ایک ویڈیوبنارہے تھے کہ ان کے بچوں نے انہیں تنگ کر کے ایک ویڈیو بنانا مشکل ترین کام بنادیا-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار نے سنجیدگی سے کوئی شاعری پڑھتے ہوئے ویڈیو بنارہے تھے کہ ان کے بیٹے عبداللہ بابر اور بیٹی زینب بابر نے اپنی شرارتوں سے والد کیلئے ویڈیو بنانا مشکل کردیا۔
    https://www.instagram.com/p/CCRZhg3laFd/
    ویڈیومیں اداکار بابرعلی شاعری کی کچھ اشعاربول رہے ہوتے ہیں کہ سب سے پہلے ان کی شرارتی بیٹی آتی ہے اورکیمرے میں دیکھ کراپنے بال سنوارنے لگ جاتی ہے اداکارکے منع کرنے پر وہ چلی جاتی ہے اور دوسرے ہی لمحے ان کا شرارتی بیٹا بھی آکر کچھ اس طرح کی ہی حرکت کرتا ہے۔

    ایک بارپھراداکاراپنی ویڈیو ریکارڈ کررہے ہوتے ہیں کہ دونوں بچے پھرسے پیچھے آکرشرارتیں کرنے لگ جاتے ہیں بابر علی دونوں بچوں کو غصے سے دیکھتے اور منع کرتے ہیں تو وہ دونوں معذرت کرتے چلے جاتے ہیں-

    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے بابر نے لکھا کہ میں جب بھی ویڈیو بنانے کی کوشش کرتا ہوں میرے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بابر علی کی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے-

  • جودیکھتا ہے وہ دیکھتا ہی رہ جاتا ہے”ارطغرل غازی "کی مقبولیت آسمان کوچھونے لگی،مگرپھربھی اعتراض ،وہ کیوں ؟

    جودیکھتا ہے وہ دیکھتا ہی رہ جاتا ہے”ارطغرل غازی "کی مقبولیت آسمان کوچھونے لگی،مگرپھربھی اعتراض ،وہ کیوں ؟

    لاہور:جودیکھتا ہے وہ دیکھتا ہی رہ جاتا ہے”ارطغرل غازی "کی مقبولیت آسمان کوچھونے لگی،مگرپھربھی اعتراض ،وہ کیوں ؟،اطلاعات کے مطابق درجنوں ترک ڈرامے 150 سے زائد ممالک میں 500 ملین سے زیادہ ناظرین دیکھتے ہیں،

    ارطغرل غازی نے 70 سے زائد ممالک کے ناظرین سے خوب پذیرائی حاصل کی،پاکستان میں یہ ڈرامہ شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے،پاکستانی لوگ ارطغرل غازی کی کاسٹ کو دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں،یقیناً یہ ڈرامہ بہت اچھا ہے،اس کی پروڈکشن بھی اعلیٰ ہے لیکن اس پر تنقید کرنیوالے بھی پیچھے نہیں رہے۔

    پاکستان کے نامور ہدایت کار سید نور کہتے ہیں کہ انہوں نے ترک ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘کو صرف دو اقساط دیکھنے کے بعد چھوڑدیاتھاکیونکہ انہیں یہ ڈراما اچھا نہیں لگا تھا۔

    ترکی کے ’’ گیم آف تھرون‘‘ کہلائے جانے والے ڈرامے’’ارطغرل غازی‘‘ نے دنیا بھر میں داد سمیٹنے کے بعد آج کل پاکستانیوں کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے۔ جہاں ایک طرف پاکستانی بڑی تعداد میں ارطغرل غازی دیکھ رہے ہیں وہیں ہدایت کار سید نور کا کہنا ہے کہ ان سے ڈرامہ ’’ارطغرل غازی‘‘دو اقساط کے بعد دیکھا ہی نہیں گیا۔ سید نور حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے ترک ڈرامے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    میزبان نے سید نور سے پوچھا آپ نے ارطغرل دیکھا؟ جس پر سید نور نے کہا ارطغرل صاحب کی میں نے دو اقساط دیکھیں مجھے اچھا نہیں لگا اور میں نے اسے آگے دیکھا ہی نہیں۔ لیکن میں نے یہ ڈراما ابھی نہیں بلکہ ایک سال پہلے نیٹ فلکس پر دیکھا تھا۔ چار گھوڑے ہیں ان کے پاس جو وہ بھگا رہے ہیں، اِدھر بھی اور اُدھر بھی۔

    میزبان نے پوچھا سید نور صاحب اگر آپ کو موقع ملے کسی تاریخی کردار پر ڈراما یا فلم بنانے کا تو آپ کس پر بنائیں گے؟ جس پر سید نور نے کہا اگر میں تاریخی کردارپر فلم یاڈراما بناؤں گا تو محمد بن قاسم پر بناؤں گا اور برصغیر کا وہ دور دکھاؤں گا جب یہاں اسلام نہیں تھا اور کس طرح وہاں اسلام آیا۔

    یاد رہے ڈرامہ ’’ارطغرل غازی‘‘ اس عظیم شخصیت کے بارے میں ہے جو سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے۔ ان کا نام ارطغرل تھا اور انہيں ارطغرل غازی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ ایک خانہ بدوش قبیلہ قائی کے سردار تھے۔ ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ 13 ویں صدی کے ترک سپہ سالار ارطغرل غازی نے نہ صرف منگولوں اور صلیبیوں کا بہادری سے مقابلہ کیا بلکہ کئی کامیابیاں اور فتوحات بھی سمیٹیں۔

  • امیتابھ بچن کی طبیعت مستحکم ہے تاہم اگلے 7 دن بہت اہم ہیں   ہسپتال ذرائع

    امیتابھ بچن کی طبیعت مستحکم ہے تاہم اگلے 7 دن بہت اہم ہیں ہسپتال ذرائع

    عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بالی وڈ لیجنڈری اداکار77 سالہ امیتابھ بچن کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اُنہیں کورونا کی ہلکی علامات ظاہر ہوئی ہیں لیکن اُن کی طبیعت مستحکم ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بھارتی اداکار امیتابھ بچن اور اُن کے بیٹے ابھیشیک بچن کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آنے کے بعد سے ممبئی کے ناناوتی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں، اس ضمن میں اسپتال کے آئی سی یو وارڈ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالصمد انصاری نے بھارتی میڈیا انڈین ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امیتابھ بچن کی طبیعت مستحکم ہے

    بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر عبدالصمد انصاری نے کہا کہ اس وقت ہمارے کندھوں پر ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے اور وہ ذمہ داری بھارتی فلم انڈسٹری کی اتنی بڑی شخصیت اور اُن کے بیٹے کا علاج کرنا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ امیتابھ بچن کو کورونا کی کچھ ہی علامات ظاہر ہوئی ہیں اور اُن کی طبیعت بھی ٹھیک ہے۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ کورونا کے مریض کو 10سے 12دن میں علامات ظاہر ہوتی ہیں اور آج امیتابھ بچن کو 5 دن ہوجائیں گے لیکن زیادہ علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔

    ڈاکٹر نے کہا کہ اگلے 7 دن ہمارے لیے بہت اہم ہیں کیونکہ ان دنوں میں امیتابھ بچن میں کورونا کی نئی علامات بھی ظاہر ہوسکتی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے کورونا مثبت آنے سے متعلق آگاہ کیاتھا ، اُنہوں نے بتایا تھا کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور اُنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے متعلقہ حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ابھیشیک بچن نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ اُن کا اور اُن کے والد امیتابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ابھیشیک نے کہا تھا کہآج میرے والد اور مجھ میں کووٖ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہم دونوں میں معمولی علامات کے بعد ہسپتال میں داخل ہوئے میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ پرسکون رہیں اور پرشان مت ہوں-

    انہوں نے کہا کہ وہ تمام افراد جو گزشتہ 10 دن کے دوران ان کے قریب رہے وہ تمام افراد بھی اپنے ٹیسٹ کرالیں۔

    خیال رہے کہ امیتابھ بچن 11 اکتوبر 1942 کو الہ آباد میں پیدا ہوئے اور 1969 میں فلم سات ہندوستانی سے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔

    انہیں شہرت 1971 میں ریلیز ہونے والی فلم آنند سے ملی جس میں ان کے کردار کو فلم فیئر کا بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ بھی دیا گیا 1973 میں فلم زنجیر نے انہیں حقیقی معنوں میں شہرت دلائی اور انہیں اینگری ینگ مین کہا جانے لگا مگر ان کا عروج فلم شعلے سے شروع ہوا جس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے پلٹ کر نہیں دیکھا۔

    امیتابھ بچن بالی وڈ کو کبھی کبھی، امر اکبر انتھونی، ڈان، تریشول، مقدار کا سکندر، سلسلہ، مسٹر نٹورلال، ہم، محبتیں، کبھی خوشی کبھی غم، باغبان، آںکھیں، خاکی اور بلیک سمیت متعدد سپرہٹ فلمیں دے چُکے ہیں انہیں 3 بار نیشنل فلم ایوارڈ اور 12 بار فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا جبکہ دیگر لاتعداد اعزاز الگ ہیں-

    معروف بھارتی اداکارامیتھا بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

    امیتابھ بچن کے بعد ابھیشیک بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

  • امت مسلمہ کے لئے حمزہ علی عباسی کا خصوصی پیغام

    امت مسلمہ کے لئے حمزہ علی عباسی کا خصوصی پیغام

    پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے لیے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی نے اُمت مسلمہ کے لیے ایک معنی خیز ٹوئٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ نہایت ہی افسوس کی بات ہے کہ جب کوئی غیر مسلم ہم مسلمانوں کے ساتھ بُرا کرتا ہے تو ہم مسلمان کہتے ہیں کہ اس نے ہمارے ساتھ غلط کیا ہے تو اب ہم بھی اُس کے ساتھ ویسا ہی کریں گے۔


    حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ’یہ بالکل غلط عمل ہے کیونکہ ہم مسلمان ہیں اور ہمیں اللہ انے اپنے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کے ذریعے بھی ہمیں یہ پیغام دیا ہے اورایسا کرنے سے منع کیا ہے، ہم مسلمان برائی کو برائی سے اور نا انصافی کو نا انصافی سے نہیں روکتے ہیں۔

    حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ’یہ اللہ کے بندوں کا سلوک نہیں ہے۔

    حمزہ علی عباسی کے اس پیغام کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔


    حمزہ عباسی کے اس ٹوئٹ پر جہانزیب خان نامی صارف نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میں 100فیصد آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں لیکن آپ ہمیں یہ بتائیں کہ ہم مسلمان بُرائی کے خلاف کس وقت اپنی تلوار اُٹھائیں؟


    صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ظلم کے خلاف اپنا دفاع کرتے ہوئے اور اسلام کی خاطر۔
    https://twitter.com/iumairshafique/status/1282059044308553733?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ ہم اللہ کے میسنجر اور اس کے صحابہ کے ساتھ بہت اچھاسلوک جانتے ہیں اگر ہم نے ایسی باتیں کی ہیں جن کا ذکر آپ نے ہمارے ملک میں اقلیتوں کے اوپر کیا ہے تو وہ محفوظ محسوس نہیں کریں گے۔ ہم کسی بھی مسلمان کی مذمت کی مذمت کرتے ہیں اور ان کے خلاف آواز اٹھاتے نہیں ہیں۔ میں نہیں جانتی کہ آپ اسلام کی کیا تعلیم حاصل کررہے ہیں اور آپ کیا کرتے ہیں-

  • تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ مجھے بالکل پسند نہیں آئی ان کے پاس چار گھوڑے ہیں جو لے کر پھر رہے ہوتے ہیں  سید نور

    تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ مجھے بالکل پسند نہیں آئی ان کے پاس چار گھوڑے ہیں جو لے کر پھر رہے ہوتے ہیں سید نور

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار سید نور کا کہنا ہے کہ انہیں مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ بالکل بھی پسند نہیں آئی ۔

    باغی ٹی وی : ترک سپہ سالار ارطغرل غازی کی زندگی پر مبنی ڈرامہ ’دیریلش ارطغرل‘نے ریلیز ہونے کے بعد ترکی میں تو کامیابی حاصل کی اور نیٹ فلکس کے ذریعے یہ سیریز دنیا بھر میں مقبول ہوئی تاہم جب سے مذکورہ پاکستان میں ریلیز ہونا شروع ہوا ہے اس ڈرامے نے کامیابی کے سارے ریکارڈز توڑ دئیے ہیں۔

    ڈرامہ سیریل’دیریلش ارطغرل‘کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو میں ڈب کرکے ’ارطغرل غازی‘کے نام سے یکم رمضان المبارک سے پی ٹی وی نشر کیا جارہا ہے اور اس کی کہانی اور کرداروں نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں اس قدر جکڑ رکھا ہے کہ پاکستانیوں کی اس ڈرامے سے محبت کے چرچے دنیا بھر میں پھیل گئے ہیں۔ جہاں اس ڈرامے نے نہ صرف پاکستانیوں بلکہ فنکار اور سیاسی شخصیات بھی اس کے سحر سے بچ نہ سکے وہیں یہ ڈرامہ کچھ فنکاروں کو متاثر کرنے میں ناکام رہا انہوں نے اس ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا- ان میں سید نور بھی شامل ہیں-

    پاکستان شوبز انڈسٹڑی کے سینئر ہدایتکارسید نور نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے انٹرویو کے دوارن دیریلس ارطغرل اس سیریز سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

    سید نور نے ارطغرل غازی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ سیریز بلکل پسند نہیں آئی، دو اقساط دیکھنے کے بعد آگے نہیں دیکھی۔

    ہدایتکار نے کہا کہ 2 اقساط میں ہی ’ارطغرل غازی‘ مجھے پسند نہیں آیا اس لیے آگے نہیں دیکھا۔

    سید نور نے کہا کہ ایک سال پہلے انہوں نے یہ سیریز نیٹ فلکس پر دیکھنی شروع کی تھی لیکن ادھوری چھوڑ دی۔

    انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں ان کے پاس چار گھوڑے ہیں جو بھگائے جارہے ہیں ادھر بھی وہی گھوڑے ہیں اور دوسری طرف بھی وہی ہیں۔

    سید نور نے کہا کہ اگر مجھے تاریخی کردار پر ڈرامہ بنانا ہوا تو میں محمد بن قاسم پر بناؤں گا۔

    واضح رہے کہ سلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے اس وقت دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے اس ڈرامے کو 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے

    دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے یہ عظیم شخصیت سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

    ارطغرل غازی میں آپ کو جو کچھ نظر آتا ہے وہ درحقیقت میری اندر کی دُنیا ہے مصنف مہمت بوزداع

  • اداکارہ سیمی راحیل پروڈیوسروں پر برس پڑیں

    اداکارہ سیمی راحیل پروڈیوسروں پر برس پڑیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پروڈیوسرز باصلاحیت فنکاروں کو نظر انداز کر کے ناتجرجہ کار اداکاروں کو ترجیح دے رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سیمی راحیل نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ نئے اداکار پروڈیوسروں کے لئے بہتر ہیں کیونکہ وہ صرف مشہور ہونے کو کہتے ہیں

    انہوں نے لکھا کہ یہ افسوسناک بات ہے کہ پروڈیوسرز اداکاروں کو تو معاوضہ ادا کرنے سے کتراتے ہیں لیکن خوبصورت لڑکے اور لڑکیوں کو پروموٹ کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔

    انہوں نے نیپو ٹزم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے لکھا کہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام سے شہرت پانے والے لڑکے لڑکیاں صرف شہرت کیلئے بے تاب ہیں اُن میں اداکاری کی کوئی صلاحیتیں موجود نہیں ہیں۔

    انہوں نے ہیش ٹیگ #ticktock #instagram #followers #notalent #desperate #for #fame #sideline #realtalent #pakistanmediaindustry #pakistandramaindustry #productionhouses #norespectfortalent #nepotism #actors #artistsoninstagram #artistsupport بھی استعمال کئے-

    واضح رہے کہ سینئر اداکارہ سیمی راحیل داکارہ مہرین راحیل اور دانیال راحیل کی والدہ ہیں۔