Baaghi TV

Category: شوبز

  • اداکار عرفان خان کے بیٹے بابیل خان نے عوام کی جانب سے بالی وڈ کو سوشانت سنگھ کی موت کی وجہ ٹھہرانے کو انتہائی فضول حرکت قرار دے دیا

    اداکار عرفان خان کے بیٹے بابیل خان نے عوام کی جانب سے بالی وڈ کو سوشانت سنگھ کی موت کی وجہ ٹھہرانے کو انتہائی فضول حرکت قرار دے دیا

    رواں ماہ 14 جون کو خود کشی کرنے والے 34 سالہ بھارتی اداکار کی موت کے بعد سے سوشل میڈیا پر بالی وڈ اقرباپروری پر ایک طوفان برپا ہے جو کہ کم ہونے کی بجائے مسلسل بڑھ رہا ہے بھارتی عوام اور متعدد معروف شخصیات سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ داربالی وڈ کی کچھ نامور شخصیات کو ٹھہرا رہے ہیں تاہم ان حالات کو دیکھتے ہوئے آنجہانی بھارتی لیجنڈری اداکار عرفان خان کے بیٹے بابیل خان نے عوام کی جانب سے بالی وڈ کو سوشانت سنگھ کی موت کی وجہ ٹھہرانے کو انتہائی فضول حرکت قرار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : رواں ماہ 14 جون کو خودکشی کرنے والے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے بعد سے بھارتی عوام میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے اور وہ اس موت کی وجہ بالی وڈ کی کچھ نامور شخصیات کو ٹھہراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    ایسے میں بھارتی لیجنڈری اداکار عرفان خان کے بڑے بیٹے بابیل خان نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CBxyY3-gEAR/
    سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر بابیل خان نے اپنے والد عرفان خان اور اداکار سوشانت سنگھ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے اس سال انتہائی دو مخلص انسانوں کو کھو دیا ہے اور اور ہمارے روحانی سفر میں اخلاص کلیدی حیثیت رکھتا ہے جس طرح سے سوشانت اس دُنیا سے رخصت ہوا ہے تو ہمارے لیے ایک بہت بڑا صدمہ ہے۔

    بابیل خان نے لکھا کہ ہم فطری طور پر سوشانت سنگھ کی موت کے بعد الزام تراشی پر اُتر آئے ہیں جوکہ ایک انتہائی فضول کام ہے کیونکہ اس سے صرف امن ہی خراب ہوگا اور اس واقعے کی آڑ میں ایک کھیل کھیلا جارہا ہے جو جھوٹ کا لمحہ فکریہ عکاس ہے۔

    اُنہوں نے بھارتی عوام سے گزارش کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہ مہربانی بدقسمتی سے ہونے والے اس واقعےکے لیے کسی کو بھی قصور وار مت ٹھہرائیں زندگی ایک گھومتے ہوئے اسپین کی طرح ہے جسے کوئی نہیں سمجھ سکتا ہے۔

    بابیل نے لکھا کہ میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ اس ناقابل یقین حد تک بدقسمتی سے ہونے والے واقعے کے لئے کسی کو قصوروار نہ ٹھہرائیں براہ مہربانی اس واقعے کی چھان بین کرنا بند کریں کیونکہ اس سے سوشانت کے پیاروں کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہ تکلیف میں ہیں اُنہوں نے اپنے پیارے کو کھویا ہے۔

    اُنہوں نے لکھا کہ
    ہمیں تو ان لیجنڈز کو یاد کرنا چاہیے کہ کیسے ا نہوں نے اپنی زندگی گزاری اور کیسے کامیابیاں اپنے نام کیں

    بابیل نے مزید لکھا کہ سوشانت کی موت کو بہانے کے طور پر استعمال کرنے کے بجائے سچائی کے ساتھ کھڑے ہوں اگر آپ واقع بالی وڈ اقربا پروری کے خلاف اپنی آواز بلند کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں لیکن سوشانت کی موت کا استعمال نہ کریں۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ 14 جون اتوار کے روز سوشانت سنگھ راجپوت نے گلے میں پھانسی کا پھندہ ڈال کر خودکشی کی تھی اور اس واقعے کی تحقیقات کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ اداکار ڈپریشن کے مریض تھے۔

    بالی وڈ انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیتوں کو وہ لوگ کنٹرول کررہے ہیں جنہیں تخلیق کا مطلب بھی نہیں پتہ یا پھر وہ خدا بننے کی کوشش کرررہے ہیں عدنان سمیع خان

     

    کیا سوشانت سنگھ سچا پیار نہ مل پانے کی وجہ سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھے؟

     

    خود کُشی یا قتل؟ بھارتی فلمسازوں کا سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

  • انیل کپور کے فنی کیرئیر کے 37 سال کیسے گُزرے؟

    انیل کپور کے فنی کیرئیر کے 37 سال کیسے گُزرے؟

    بھارتی فلم اسٹار انیل کپور کا کہنا ہے کہ میری فلم ’وہ سات دن‘ کے 37 سال مکمل ہوگئے ہیں اور اس دوران میں نے بہت سے چیلنجز کا سامنا بھی کیا کچھ اچھے تھے اور کچھ برے لیکن میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور ہمیشہ ڈٹ کر کھڑا رہا۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر انیل کپور نے 1983 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’وہ سات دن‘ کی کچھ یادگار تصاویر شئیر کیں جس کے ساتھ اُنہوں نے ایک طویل کیپشن بھی لکھا۔
    https://www.instagram.com/p/CBx_CdNhlGB/
    انیل کپور نے لکھا کہ میں ہمیشہ کی طرح اپنے کام میں مشغول آج بھی ماضی کے بارے میں سوچنے کے بجائے مستقبل کے بارے میں سوچتا ہوں ماضی میں جو بھی ہوا ہو چاہے اچھا ہوا یا برا میں کبھی پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھتا ہوں۔

    اداکار نے لکھا کہ ’میری فلم ’وہ سات دن‘ کو 37 سال مکمل ہوگئے ہیں اور اس دوران میں نے بہت سے چیلنجز کا سامنا بھی کیا، کچھ اچھے تھے اور کچھ برے لیکن میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور ہمیشہ ڈٹ کر کھڑا رہا۔

    اُنہوں نے لکھا کہ میں نے بطور اداکار اپنے کیریئر کا آغاز کیا، پھر میں ایک اسٹار بنا، اس کے بعد سُپر اسٹار پھر بین القوامی سٹار بھی بنا لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب میں فلاپ اداکار کی فہرست میں شامل ہوا۔

    انیل کپور نے لکھا کہ اس کے بعد دوبارہ اپنے کام اور محنت سے اسٹار بنا لوگوں نے پسند کیا اور پھر سدا بہار اداکار کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

    انیل کپور نے لکھا کہ مجھ پر لیبل بھی لگائے گئے، تنقید بھی کی گئی لیکن میری زندگی میں ان کی کوئی اہمیت نہیں اور نہ ہی میں ان کو سنجیدگی سے لیتا ہوں کیونکہ میں اپنی صلاحیتوں سے بخوبی آگاہ ہوں۔

    اداکار نے کہا کہ اس طرح میری زندگی کے یہ 37 سال گزرے اور مجھے امید ہے کہ میں اپنی زندگی کے آنے والے سالوں میں بھی ایسے ہی رہوں گا۔

    آخر میں اُنہوں نے لکھا کہ میں اپنےاپنے تمام مداحوں، ساتھی اداکاروں، اہل خانہ اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس سفر میں میرا حوصلہ بلند کیا۔

  • شادی کو ایک ماہ مکمل ہونے پر حناالطاف کا آغا علی کے لئے  خوبصورت پیغام

    شادی کو ایک ماہ مکمل ہونے پر حناالطاف کا آغا علی کے لئے خوبصورت پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا الطاف نے شادی کو ایک ماہ مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر اُن کے شوہر آغا علی کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ حنا الطاف نے معروف گلوکار و اداکار آغا علی سے شادی کو ایک ماہ مکمل ہونے پر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے محبت بھرا پیغام جاری کیا-
    https://www.instagram.com/p/CBvD8QZFCXS/
    حنا الطاف کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں آغا علی اپنی اہلیہ کے بال بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    ویڈیو شئیرکرتے ہوئے کیپشن میں حنا الطاف نے آغا علی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ 22 جون کو ہماری شادی کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے اور اس دوران آپ کے ساتھ میں نے ایک یادگار وقت گزارا ہے۔

    حنا الطاف نے لکھا کہ آپ میرے لیے میری زندگی کا سب بہترین فیصلہ ہیں میں آپ کا ساتھ، آپ کا اعتماد اور آپ کی محبت پاکر بےحد خوش ہوں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ جب کسی وجہ سے آ پ کا موڈ خراب ہوتا ہے اور آپ کا دن اچھا نہیں گُزرتا ہے تو آپ میری بات سُنتے ہیں اور مجھ سے مشورہ لیتے ہیں۔

    حنا نے لکھا کہ جب مجھے بھوک لگتی ہے اور میں تھکی ہوئی ہوتی ہوں تو آپ میرے لیے کھانا پکاتے ہیں میں اس سب کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

    اُنہوں نے لکھا کہ جب آپ مجھ سے ناراض بھی ہوتے ہیں تو میں پھر بھی آپ سے سب کے سامنے آپ کو پیار سے بُلاتی ہوں-

    پوسٹ کے آخر میں حنا نے اپنے شوہر سے اپنی محبت کا اظہار کیا-

    شوبز انڈسٹری کی ایک اور جوڑی قرنطینہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی

     

    لاک ڈاؤن کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے فنکار

  • احسن خان کی داتا دربار پر حاضری ملک و قوم کے لئے دعا مانگی

    احسن خان کی داتا دربار پر حاضری ملک و قوم کے لئے دعا مانگی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان احسن خان نے داتا دربارؒ پر حاضری دی اور ملک و قوم کیلئے دعا مانگی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان احسن خان نے داتا دربارؒ پر حاضری دی اور ملک و قوم کیلئے دعا مانگی معروف اداکاراحسن خان گزشتہ روز داتا دربار گئے اور چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی۔
    https://www.instagram.com/p/CByZBQYBHpm/?igshid=s9qznwswheqt
    اس حوالےسے اداکار کا کہنا تھا کہ میری بچپن سے داتا دربار آ کر فاتحہ خوانی کی خواہش تھی میں نے سب سے پہلے اپنے ملک کیلئے دعا مانگی اور پھر دعاکی کہ اللہ تعالی ہرپاکستانی کو مشکلوں اور وبا سے محفوظ رکھے۔

    احسن خان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوفیا اکرام کی وجہ سے خطے میں اسلام پھیلا اگر ہم بھی ان کے نقش قدم پر چلیں تو دنیا وآخرت دونوں میں کامیابی ہمارا مقدربن جائے گی۔

  • عائشہ عمر بھی ارطغرل غازی کے مداحوں میں شامل

    عائشہ عمر بھی ارطغرل غازی کے مداحوں میں شامل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے بھی مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ دیکھنا شروع کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم مران خان کی ہدایت پر اسلامی فتوحات پر مبنی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو اُردو زبان میں ڈب کرکے پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا جا رہا ہے اس حوالے سے جہاں کچھ فنکار غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں تو وہیں کچھ ستارے ایسے بھی ہیں جو ’ارطغرل غازی‘ کے مداح ہیں اور اس کی تعریف میں رطب اللسان ہیں-

    ان ہی فنکاروں میں معروف اداکارہ عائشہ عمر بھی شامل ہیں جن کی جانب سے ارطغرل غازی کی تعریف میں ایک پوسٹ سامنے آئی ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CBxtl0EjzRu/
    سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر عائشہ عمر نے ماضی کی یادگار تصویر پوسٹ کی جب وہ ترکی گئی تھیں اور اس تصویر میں اداکارہ ترکی کے شہر استنبول کی تاریخی مسجد بلیو مسجد (سلطان احمد مسجد) کے باہر موجود ہیں۔

    تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عائشہ عمر نے اپنے مداحوں کوبتایا کہ اُنہوں نے بھی ’ارطغرل غازی‘ دیکھنا شروع کردیا ہے۔

    عائشہ عمر نے لکھا کہ میں نے ارطغرل غازی دیکھنا شروع کیا تو مجھے ایک مرتبہ پھر سے ترکی کی خوبصورتی یاد آگئی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل عائشہ عمر نے ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسرا بلجک کے لیے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں محبت بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ لکھا ’ہیلو حلیمہ ہم سب آپ سے بہت پیار کرتے ہیں ہم آپ کے پاکستان آنے کا انتظار نہیں کرسکتے ہیں۔

    ترک چینل نے پاکستانیوں کے لئے یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

    اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان میں بھی ارطغرل غازی جیسے ڈرامے بنیں اُشنا شاہ

    حمزہ علی عباسی بھی ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مداحوں میں شامل

  • میرے سامنے شادی کی کوئی اہمیت ہے نہ کرنے کا ارادہ،ہالی وڈ اداکارہ کے بیان نے سب کوشرما دیا

    میرے سامنے شادی کی کوئی اہمیت ہے نہ کرنے کا ارادہ،ہالی وڈ اداکارہ کے بیان نے سب کوشرما دیا

    واشنگٹن :میرے سامنے شادی کی کوئی اہمیت ہے نہ کرنے کا ارادہ،ہالی وڈ اداکارہ کے بیان نے سب کوشرما دیا،اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقی نژاد ہولی وڈ امریکی اداکارہ 44 سالہ شارلیز تھیرن نے کہا ہے کہ ان کے آگے نہ تو شادی کی کوئی اہمیت ہے اور نہ ہی ان کا شادی کرنے کا ارادہ ہے۔

    ماضی میں متعدد مرد حضرات کے ساتھ رومانوی تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اور 2 بچوں کو گود لینے والی اداکارہ نے ایک ریڈیو شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جس پیار کی ضرورت ہے وہ انہیں گود لیے بچے دے رہے ہیں۔

    انٹرویو کے دوران اداکارہ نے ماضی میں اپنے تعلقات اور اداکار سین پین سے منگنی کیے جانے کی خبروں پر بھی وضاحٹ کی۔

    شارلیر تھیرن نے دعویٰ کیا کہ 2014 میں ان کی اور سین پین کی منگنی کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں تھی، وہ جھوٹی تھیں، انہوں نے کبھی منگنی کی ہی نہیں اور نہ ہی انہیں ایسا کرنے کی کوئی ضرورت ہے۔

    اداکارہ نے سین پین سے تعلقات کا اعتراف کیا اور کہا کہ جب انہیں تعلقات کی ضرورت ہوئی تو انہوں نے مرد اداکار سے تعلقات استوار کرلیے جو چند سال تک جاری رہے اور پھر اپنے اختتام کو پہنچے۔

    اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ لازمی نہیں ہے کہ ہر عورت کو زندگی میں پیار چاہیے اور اگر پیار لازمی ہی ہے تو اس کا مطلب شادی نہیں ہے۔

    شارلیز تھیرن کے مطابق ان کے آگے شادی کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور نہ ہی انہیں اپنے گھر کا کوئی کمرہ شادی شدہ خاتون کی طرح مختص کرنے کا شوق ہے۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کا کبھی بھی شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    یہ پہلا موقع ہے کہ شارلین تھیرن نے شادی سے متعلق اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرانی روایات کو برقرار رکھنے کے حق میں نہیں ہیں۔

    شارلیز تھیرن کے ماضی میں اداکار سین پین کے علاوہ بھی دیگر 2 مرد حضرات سے تعلقات رہے ہیں،تاہم انہوں نے کبھی بھی منگنی اور شادی کی باتیں نہیں کی تھیں۔

    شارلیز تھیرن کی پیدائش جنوبی افریقہ میں نچلے طبقے کے گھر میں ہوئی تھیں اور ابتدائی طور پر انہوں نے بطور ڈانسر کیریئر کا آغاز کیا اور بعد ازاں انہوں نے ماڈلنگ کا آغاز کیا۔

    شارلیز تھیرن 1995 کے بعد امریکا منتقل ہوگئیں اور وہ والدہ کے ساتھ نیویارک میں رہنے لگیں اور بعد ازاں وہ تنہا لاس اینجلس فلمی کیریئر بنانے کے لیے منتقل ہوئیں۔

    اداکارہ نے فلمی کیریئر کا آغاز 1995 میں کیا، تاہم وہ فلم سازوں کی توجہ کا مرکز 1997 کی فلم (دی ڈیولز ایڈوکیٹ) کی شہرت کے بعد بنیں۔

    اگرچہ انہوں نے شادی کو غیر اہم قرار دیا ہے، تاہم انہوں نے 2 بچوں کو گود لے رکھا ہے، جن کی عمریں 7 اور 8 سال تک ہیں۔

  • نوازالدین صدیقی نے اپنے آبائی گاؤں میں کھیتی باڑی شروع کر دی

    نوازالدین صدیقی نے اپنے آبائی گاؤں میں کھیتی باڑی شروع کر دی

    بھارتی معروف اداکار نوازالدین صدیقی کی اپنے آبائی گاؤں میں کھیتی باڑی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 46 سالہ اداکار نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کھیتوں میں کام کرنے کے بعد ہاتھ منہ دھوتے دکھائی دے رہے ہیں ویڈیو دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-


    شئیر کی جانے والی ویڈیو کے کیپشن سے اندازہ ہوتا ہے کہ اداکار نے دن بھر کھیتوں میں مشقت کی ہے کیونکہ اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ آجکے دن کی مشقت کا اختتام ہوا –

    ویڈیو میں دیکھ جا سکتا ہے کہ نوازالدین نہر کے پاس بیٹھ کر غروب آفتاب کے وقت منہ دھو نے کے بعد گھر کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکاراپنے کئی انٹرویوز میں اس بات کا انکشاف کرچکے ہیں کہ انہیں اپنے آبائی گاؤں میں کھیتی باڑی کر کے دلی سکون حاصل ہوتا ہے۔

    انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے بہت چھوٹی عمر سے کاشت کاری شروع کر دی تھی اور چوکہ وہ خود بھی کسان رہ چکے ہیں اس لیے ان کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔

    اداکار نواز الدین صدیقی کے والد نواب الدین صدیقی خود بھی ایک کسان تھے، انہوں نے اپنے صاحبزادے پر کو تعلیم دلوائی اور کھیتی باڑی کے کام سے دور رکھا۔

  • بالی وڈ انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیتوں کو وہ لوگ کنٹرول کررہے ہیں جنہیں تخلیق کا مطلب بھی نہیں پتہ یا پھر وہ خدا بننے کی کوشش کرررہے ہیں  عدنان سمیع خان

    بالی وڈ انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیتوں کو وہ لوگ کنٹرول کررہے ہیں جنہیں تخلیق کا مطلب بھی نہیں پتہ یا پھر وہ خدا بننے کی کوشش کرررہے ہیں عدنان سمیع خان

    گلوکارعدنان سمیع خان سوشانت سنگھ کی موت کے بعد بھارتی انڈسٹری میں مافیا پر برستے ہوئے وہاں نئے فنکاروں کے ساتھ ہونے والے سلوک کا پردہ فاش کر دیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کی شہریت چھوڑ کر بھارتی شہریت اختیار کرنے والے گلوکار عدنان سمیع خان اکثر سوشل میڈیا پر بھارت کی تعریفیں کرتےنظر آتے ہیں جس پر انہیں پاکستان میں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے تاہم اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے بعد عدنان سمیع خان بالی وڈ پر برس پڑے اور بالی وڈ انڈسٹری کا پردہ فاش کرتے ہوئے بتایا کہ بالی بری طرح مافیا کے قبضے میں جکڑی ہوئی ہے اور یہاں نئے فنکاروں کے ساتھ کتنا برا سلوک کیا جاتا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CBvMlvHl_Yr/
    عدنان سمیع خان نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں لکھا بھارتی فلم اور میوزک انڈسٹری کو سنجیدگی سے ایک ’ہرکولین‘ شیک اپ کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر نئے اور تجربہ کار گلوکاروں، میوزک کمپوزرز اور میوزک پروڈیوسرز کے معاملے میں جن کا بہت برے طریقے سے استحصال کیا جاتا ہے۔ یا تو ان مافیاز کے اشاروں پر چلو یا آپ انڈسٹری سے باہر۔

    عدنان سمیع نے بالی وڈ انڈسٹری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کیوں تخلیقی صلاحیتوں کو وہ لوگ کنٹرول کررہے ہیں جنہیں تخلیق کا مطلب بھی نہیں پتہ یا پھر وہ خدا بننے کی کوشش کرررہے ہیں؟

    گلوکار نے بھارت میں پرانے اور کلاسیکل گانوں اور فلموں کے ری میکس کرنے پر بھی شدید تنقید کی اور کہا بھارت میں 1.3 بلین (تقریباً ایک ارب 30 کروڑ ) افراد رہتے ہیں اور ہم ان اربوں لوگوں کو کیا پیش کررہے ہیں ری میک اور ری مکس؟ خدا کے لیے بند کرو یہ سب اور ٹیلنٹ سے بھرپور لوگوں کو آگے آنے کی اجازت دو۔

    عدنان سمیع خان نے لکھا کہ آپ کے پاس ایسی فلم اور میوزک مافیا ہے جنہوں نے بڑے ہی گھمنڈ سے خود کو خدا سمجھ لیا ہے یہ لوگ تاریخ سے کوئی سبق حاصل نہیں کرتے آپ کسی بھی فیلڈ میں تخلیق اور ٹیلنٹ کو روک نہیں سکتے بس بہت ہوگیا اب تبدیلی کی ضرورت ہے۔

    گلوکار نے لکھا کہ کافی!! آگے بڑھو!! "تبدیلی” یہاں ہے اور یہ آپ کے دروازے پر دستک دے رہی ہے !! تیار ہے یا نہیں ، یہ آرہی ہے! تیار ہو جائیں!

    اپنی پوسٹ کے آخر میں عدنان سمیع خان نےلکھا کہ جیسا کہ ابراہم لنکن نے کہا تھاکہ آپ کچھ وقت کے لیے کچھ لوگوں کو بیوقوف بناسکتے ہیں لیکن آپ ہر وقت تمام لوگوں کو بوقوف نہیں بناسکتے۔

    لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے سونو نگم

    بھارتی اداکار ابھے دیول نے بھی بالی وڈ میں اقربا پروری کے خلاف آواز بلند کر دی

    ویویک اوبرائے نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ کو قرار دیا

  • اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان میں بھی ارطغرل غازی جیسے ڈرامے بنیں   اُشنا شاہ

    اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان میں بھی ارطغرل غازی جیسے ڈرامے بنیں اُشنا شاہ

    پاکستان کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ کا کہنا ہے کہ کیا شہرہ آفاق ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت باقی دنیا میں بھی اتنی ہی ہے کہ جتنی پاکستان میں ہے؟

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ اُشنا شاہ نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت باقی دنیا میں بھی اتنی ہی ہے کہ جتنی پاکستان میں ہے؟
    https://twitter.com/ushnashah/status/1274064545422757888?s=20
    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کے اس ٹویٹ کو منفی لیا گیا اور تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا –
    https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1274069389353107459?s=20
    اُشنا شاہ کے اس ٹویٹ کو اداکارہ ارمینا خان نے بھی ری ٹویٹ کیا اور لکھا کہ ایک مختلف نوٹ پر ، مجھے خوشی ہے کہ یہ اتنی بڑی کامیابی ہے۔ میں بہتر مواد کے لئے چیخ رہی ہوں۔ ہوسکتا ہے کہ یہ اس طرف آرہا ہو جس کی ہماری صنعت کو ضرورت ہے۔
    https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1274069934226669569?s=20
    ارمینہ نے ایک اور کمنٹ میں لکھا کہ لوگ اس ڈرامے سے حسد بھی کر رہے ہیں۔


    بیرسٹر حسن نیازی نے بھی رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ اس سے پہلے ہی پاکستانیوں کو ارطغرل کا نام معلوم ہونے سے پہلے اس کا نشانہ بنایا گیا تھا


    ایک صارف نے لکھا کہ وہ انہیں اداکارہ کے روپ میں مستقبل کی کنگنا رناوٹ نظر آ رہی ہے۔
    https://twitter.com/ushnashah/status/1274066904290856961?s=20
    جس پر اُشنا شاہ نے لکھا کہ کہ کاش وہ ان جیسی بن سکتیں۔
    https://twitter.com/Sai_Tab/status/1274089013029359623?s=20
    اُشنا شاہ کی اس ٹوئٹ پر ایک مداح نے کہا کہ وہ ایک کٹر ہندو ہے اور مسلمانوں سے نفرت کرتی ہے-


    ایک صارف نے کہا حلیمہ بنو کنگنا نہیں-
    تاہم اُشنا شاہ نے ٹویٹر صارفین کی تنقید کے بعد ایک اور ٹویٹ جاری کیا جس میں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ ’ارطغرل غازی‘ سے نفرت کر کے انہیں کیا ملے گا۔


    ایک صارف نے کہا کہ وہ پڑھنے کے لئے کسی بھی چیز کو ہائپ کریں گے۔تاہم ، یہ ایک افسوسناک حقیقت ہے کہ ہمارے ملک کی کچھ انتہائی بہتر صلاحیتوں نے اس شو کے لئے تقریبا "نفرت” پیدا کر لی ہے! صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ جیسے پی ٹی وی نے کبھی بھی غیر ملکی سائٹ کامس ، بچوں کے پروگرام ، شیکسپیئر کے قوانین ، دستاویزی فلموں اور بالی وڈ فلموں ڈراموں کو نشر نہیں کیا تھا …
    https://twitter.com/ushnashah/status/1274961169598513157?s=20
    صارف کی تنقید کے جواب میں اُشنا نے لکھا کہ ’ارطغرل غازی‘ سے نفرت کر کے انہیں کیا ملے گا اگرچہ انہوں نے ابھی تک ارطغرل ڈرامہ نہیں دیکھا لیکن وہ سمجھتی ہیں کہ یہ بہت عمدہ سیریز ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں ارطغرل غازی جیسے ڈرامے بنیں۔

     

    پاکستانی فنکار بھی’ ارطغرل غازی‘ کے سحر میں مبتلا ہو گئ

    حمزہ علی عباسی بھی ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مداحوں میں شامل

  • ترک چینل نے پاکستانیوں کے لئے یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

    ترک چینل نے پاکستانیوں کے لئے یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

    پاکستان میں اپنے شہرہ آفاق ڈرامے ارطغرل غازی کی بے حد مقبولیت کو دیکھتے ہوئے تُرک سرکاری نشریاتی ادارے ترکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) نے خصوصی طور پر پاکستانی مداحوں کے لیے یوٹیوب چینل متعارف کرادیا۔

    باغی ٹی وی : ارطغرل غازی کو ٹی آر ٹی اور پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے درمیان خصوصی معاہدے کے تحت وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر اُردو میں ڈب کر کے یکم رمضان المبارک سے سرکاری ٹی وی(پی ٹی وی) پر نشر کیا جا رہا ہے اس ڈرامے نے پاکستان میں کئی ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں جن میں سے یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والے ڈرامہ بھی بن چکا ہے

    ارطغرل غازی کی کہانی 13 ویں صدی سے قبل کے ترک جنگجو بہادر ارطغرل غازی کی صلیبی قبیلوں سے جنگوں پر مبنی ہے، جنہیں اسلامی فتوحات اور ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے اس کہانی اور کرداروں نے نہ صرف پاکستانی عوام کو بلکہ سیاسی و شوبز معروف شخصیات کو بھی اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے جو مقبولیت اس ڈرامے کو پاکستان میں حاصل ہوئی اس سے پہلے کسی تُرک ڈرامے کے حصے میں نہیں آئی-

    ارطغرل غازی کی شاندار مقبولیت کے بعد ٹی آر ٹی نے پاکستانی مداحوں میں ترکی کے ڈراموں کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یوٹیوب پر خصوصی چینل متعارف کرادیا، جس میں مقبول ڈراموں کو اردو سب ٹائیٹلز کے ساتھ اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔

    ٹی آر ٹی کی جانب سے جون کے وسط میں متعارف کرائے گئے ٹی آر ٹی ڈرامہ نامی یوٹیوب چینل کو ایک ہفتے میں 24 ہزار سے زائد افراد نے سبسکرائب کرلیا اور اس پر اب تک ترکی کے 2 ڈراموں کی 10 اقساط کو ریلیز کیا جا چکا ہے۔چینل پر جاری کی گئی پہلی ویڈیو کو اب تک 79 ہزاربار دیکھا جا چکا ہے۔

    اب تک ٹی آر ٹی ڈراما پر مقبول ڈرامے (پایہ تحت عبدالحمید) کی 8 قسطیں اور (الیمی براکما) کی 2 قسطوں کو اردو سب ٹائیٹلز کے ساتھ جاری کیا جا چکا ہے۔

    پاکستان میں ارطغرل غازی کو اتنا اچھا ردعمل ملا کہ بیان نہیں کر سکتا ، ترکش ریڈیو اور ٹی وی ڈائریکٹر ریاض منٹی