Baaghi TV

Category: شوبز

  • بھارتی اداکار امیتابھ بچن پاکستان کے شہر فیصل آباد آنے کے خواہشمند

    بھارتی اداکار امیتابھ بچن پاکستان کے شہر فیصل آباد آنے کے خواہشمند

    پاکستانی معروف داکار عدیل چودھری نےکہا کہ با لی وڈ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن پاکستان آنے کے شدید خواہش مند ہیں۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ایک انٹر ویو کے دوران عدیل چوہدری نے انکشاف کیا کہ بھارتی لیجنڈری اداکار نے ایک ملاقات کے دوران ان سے فیصل آباد آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا –

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عدیل چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم میں کام کرنے کے دوران ان کی ملاقات اداکار امیتابھ بچن سے ہوئی تو انہوں نےپاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کی والدہ کا تعلق لائیلپور(فیصل آباد)سے تھا اور ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی والدہ کے شہر کو دیکھیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کا ایک وقت گزارا ہے۔

    عدیل چودھری نے بتایا کہ بالی وڈ کے بہت سے اداکار ایسے ہیں جن کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ پاکستان آنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

  • عاصم اظہر اور ٹک ٹاک اسٹار ارکا حق کے گانے کا ٹیزر جاری

    عاصم اظہر اور ٹک ٹاک اسٹار ارکا حق کے گانے کا ٹیزر جاری

    گلوکار عاصم اظہر اور ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کے نئے گانے’تُم تُم‘ کا ٹیزر جاری ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عاصم اظہرنے اپنے نئے گانے کا ٹیزر جاری کیا ہے۔

    ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاصم اظہر کے اس نئے گانے میں اداکارہ ہانیہ عامر، اداکار اسد صدیقی، ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق، اُردو ریپ سانگ کے گلوکار رامس، طلحہ یونس، طلحہ انجم اور گلوکار و اداکار تیمور صلاح الدین عرف مورو جلوہ گر ہوں گے۔
    https://twitter.com/AsimAzharr/status/1277259278047481856?s=20
    عاصم اظہر کے اس نئے گانے کا نام ’تُم تُم ‘ ہے اور یہ گانا رواں سال 2 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا-
    https://www.instagram.com/p/CB_GPjSDd39/
    دوسری جانب ہانیہ عامر نے بھی انسٹاگرام پر گانے’تُم تُم‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اپنے ساتھی فنکاروں کے لیے نیک خواہشات کیا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جب گلوکار عاصم اظہر نے پاکستان کی مقبول ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کے ساتھ اپنے نئے آنے والے گانے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی تصویر وائرل ہونے کے بعد جب عاصم اظہر کے مداحوں کو معلوم ہوا کہ اُن کے نئے پروجیکٹ میں اریکا حق اُن کے ساتھ ہیں تو اُس کے بعد سے اُن کے مداح سوشل میڈیا پر عاصم اظہر اور اریکا حق کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اُن کا کہنا تھا کہ آپ نے ایک ٹک ٹاک اسٹار کو اپنے گانے میں لیکر اپنے مداحوں کو مایوس کردیا ہے-

    جس پر مداحوں کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے عاصم اظہر نے کہا تھا کہ کمال ہے ویسے لوگ پہلے ڈپریشن اور مینٹل ہیلتھ پر لیکچر دیتے ہیں اور کچھ دن بعد خود کسی کو اپنی غنڈہ گردی اور نفرت سے ڈپریشن کا شکار بنا دیتے ہیں –

    جبکہ اداکارہ صبا قمر بھی اریکا حق کی حمایت میں سامنے آئیں اور کہا کہ اریکا جیسے نوجوانوں کو اپنی نفرت ، طنزیہ تبصروں اور ٹرول سے ذہنی اذیت میں مبتلا نہ کریں آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ یہ کتنا سخت اور وحشتناک ہے ایسا کرنے کی بجائے سب کے لیے پیار و محبت کا اظہار کریں۔

    صبا قمر نے مزید کہا تھا کہ میری تمام سپورٹ اُن تمام نوجوانوں کے ساتھ ہے جو اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے

    تاہم اب گانے کے ٹیزر میں ہانیہ عامر ،عاصم اظہر ، طلحہ انجم اور طلحہ یونس کو دیکھنے کے بعد مداح خوش ہوگئے ہیں اور اُن کا کہنا ہے کہ وہ صرف ان سب کی وجہ سے گانا ’تُم تُم‘ سُنیں گے۔


    https://twitter.com/NamalKh04001620/status/1277266859692363777?s=20

    صبا قمر ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کی حمایت میں بول پڑیں

    لوگ پہلے ڈپریشن اور مینٹل ہیلتھ پر لیکچر دیتے ہیں اور کچھ دن بعد خود کسی کو اپنی نفرت سے ڈپریشن کا شکار بنا دیتے ہیں عاصم اظہر

  • ‏علی ظفر کے حکومت سے متعلق کرائے گئے آن لائن پول کے نتائج جاری۔۔ کتنے فیصد عوام حکومت سے مطمئن ہیں اور کتنے فیصد عوام مایوس ہیں؟ دیکھئے پول کے نتائج

    ‏علی ظفر کے حکومت سے متعلق کرائے گئے آن لائن پول کے نتائج جاری۔۔ کتنے فیصد عوام حکومت سے مطمئن ہیں اور کتنے فیصد عوام مایوس ہیں؟ دیکھئے پول کے نتائج

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر جہاں حکومت اپوزیشن کی تنقید کی زد میں ہے وہیں پی ٹی آئی سپورٹرز بھی اپنی ہی حکومت پر برہم ہیں دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی 25 روپے فی لیٹر قیمتیں بڑھنے پر شوبز ستارے اورعوام بھی حکومت پرغصے میں ہیں۔

    باغی تی وی : پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں 25 روپے فی لیٹر اضافے نے فنکار برادری کو بھی سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو ووٹ دے کر صحیح فیصلہ کیا یا ان سے چوک ہوگئی۔ اس پر فہد مصطفیٰ، ویناملک، اعجازاسلم، خلیل الرحمن قمر نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں۔

    گلوکار علی ظفر نے بھی گزشتہ روز ایک پول شروع کیا جس میں سوال یہ کیا گیا کہ کیا آپ حکومت کی گزشتہ دو سال کی کارکردگی سے مطمئن ہیں یا مایوس ہیں؟ اس پر سوشل میڈیا صارفین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔


    اس پول میں ایک لاکھ 30 ہزار کے قریب افراد نے حصہ لیا سروے نتائج کے مطابق 34.2فیصد عوام تحریک انصاف کی کارکردگی سے مایوس ہے جبکہ 65.8 فیصد عوام حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہے۔


    سروے کے شروع میں زیادہ تر عوام کی رائے تحریک انصاف کے خلاف تھی لیکن اس میں ڈرامائی تبدیلی اس وقت آئی جب لوگوں نے ایک دم تحریک انصاف کے حق میں ووٹ کرنا شروع کیا۔ اس پر علی ظفر نے دلچسپ تبصرہ کیا۔


    علی ظفر نے لکھا کہ زبردست. آخری ایک گھنٹے میں اچانک بڑھتی ہوئی تبدیلی یہ دلچسپ بات ہے 🙂 پول کو بند ہونے میں ایک گھنٹہ باقی ہے۔

    دوسری جانب ٹویٹر پر اس پول کے بعد سے علی ظفر ٹویٹر پر ٹرینڈ بن گیا-
    https://twitter.com/ShahOfPakistan/status/1277196142946779137?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ علی ظفر نے پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے موقع کو بروئے کار لانے کی کوشش کی۔ پول برا نہیں تھا لیکن ٹائمنگ تھا۔ الحمد اللہ انسافین فاتح رہے
    https://twitter.com/NaikRooh/status/1277178401456099328?s=20
    اس رائے شماری کے قریب 130،000 ووٹ ہیں ، ہوں گے منصور علی اور یہ ان کے پروگرام پر دکھائیں؟ اس کے بارے میں اس کے شو میں اس پر گفتگو کریں علی ظفر کوئی انصافی نہیں ہے۔


    ایک صارف نے لکھا کہ علی ظفر کو وزیر اعظم کے بارے میں رائے شماری کرنی تھی اور اس کی حکومت کو دوبارہ سوشل میڈیا پر متعلقہ بنانا ہے۔ ایس ایم کی مصروفیات میں اضافے سے لطف اندوز ہونا ضروری ہے۔کہ تعجب کی بات ہے کہ کتنے لوگ PMIK پر گفتگو کرکے اپنی روزی کماتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کی شہرت کے دعوے PMIK پر بھونک رہے ہیں۔
    https://twitter.com/Qasim6tweets/status/1277218856445116426?s=20
    ملک قاسم افتخار نامی صارف نے لکھا کہ علی ظفر کی رائے شماری میں انصاف پسند فتح کا جشن منا رہے ہیں جیسے عام انتخابات کی جیت ہیں۔ پول جیتنا کوئی مشکل کام نہیں ہے کیوں کہ فرحان ورک نے الجزیرہ کی اس دستاویزی فلم میں اس حوالے سے نقل کیا ہے کہ غیر ملکی کمپنیوں کی شمولیت سے ٹویٹر پر پول جیتنا آسان ہے۔ GE-2018


    منطور احمد نامی صارف نے لکھا کہ علی ظفر نے کیا وجہ بنائی کہ آپ ppl خیالات تلاش کرنے کے تنازعہ میں پڑ گئے عمران خان کی مقبولیت / کارکردگیکے متعلق۔ پھر بھی آپ کو ہراساں کرنے کے بارے میں میشا شفیع کی طرف سے مقدمے سے پوری طرح بازیافت نہیں ہوئی ہے-

    خان صاحب پٹرول مہنگا کرکے آپ خود سستے ہوگئے ہیں خلیل الرحمن قمر

  • ‏پی ٹی آئی کو جب اپنی خامیاں چھپانے کے لئے کچھ نہیں ملتا تو ٹویٹر  پر میڈیا کے خلاف ٹرینڈ کروانا شروع کردیتے ہیں، جویریہ صدیق

    ‏پی ٹی آئی کو جب اپنی خامیاں چھپانے کے لئے کچھ نہیں ملتا تو ٹویٹر پر میڈیا کے خلاف ٹرینڈ کروانا شروع کردیتے ہیں، جویریہ صدیق

    پاکستان کی معروف ملٹی میڈیا جرنلسٹ ، کالم نگار اور سوشل ایکٹویسٹ جویریہ صدیقی بھی پی ٹی آئی حکومت پر برس پڑیں –

    باغی ٹی وی : گذشتہ دو روز سے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں ایک دم 25 روپے فی لیٹر اضافے نے جہاں عوام کی چیخیں نکال دی ہیں وہیں سیاسی شخصیات اور شوبز ستاروں سمیت معروف شخصیات میں بھی بے حد غصہ پایا جاتا ہے۔

    ملک میں عالمگیر وبا کورونا وائرس کےی وجی ست کئی ماہ سے جاری لاک ڈاؤن کے باعث ملک میں بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے اس صورتحال میں حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات اور مہنگائی میں اضافہ کرنا ایسا ہی ہے جیسے حکومت کو غریب عوام کا کوئی احساس ہی نہیں۔ جہاں عوام اس بے جا اضافے پرسوشل میڈیا پر شدید احتجاج کررہے ہیں وہیں معروف شخصیات بھی میدان میں آ گئیں ہیں اور اپنے اپنے طریقے سے حکومت پر غصہ نکال رہی ہیں میڈیا کی بھی چند ایک معروف شخصیات نے حکومت پر تنقید کی جس پر پی ٹی آئی حکومت نے ان کے خلاف ٹویٹر پر ٹرینڈ شروع کر دیا-


    کالم نگار اور جرنلسٹ جویریہ صدیقی نے ان ٹرینڈ کا جواب دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ٹی آئی کو جب اپنی خامیاں چھپانے کے لئے کچھ نہیں ملتا تو ٹویٹر پر میڈیا کے خلاف ٹرینڈ کروانا شروع کردیتے ہیں-

    جویریہ صدیقی کی اس ٹویٹ پر صارفین نے شدید ردعمل دیا-
    https://twitter.com/NabTheDentist/status/1277188799857123330?s=20
    ڈاکٹر نبیل حسن نامی صارف نے لکھا کہ اگر آپ سلیم صافی طلعت حسین عمر چیمہ جیسے لوگوں کیخلاف ٹرینڈز کو صحافیوں کیخلاف ٹرینڈ کہتے ھیں تو پھر اس میں پی ٹی آئی کا کیا قصور ؟
    https://twitter.com/Lrb_PTI/status/1277178857532071937?s=20
    لاریب اطہر نامی صارف نے جویریہ صدیقی کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا لکھا کہ جویریہ کا اکائونٹ جب ڈیڈ ہو جاتا ہے تو پی ٹی آئی کے خلاف ٹوئیٹس کرنا شروع کر دیتی ہے اور بے شک آگے سے گالیاں پڑ رہی ہوں لیکن یہ کمنٹس دیکھ کر خوش ہوتی رہتی کے اکائونٹ تھوڑا چل پڑا ہےاور کیا کریں ہمیں خان سے محبت اتنی ہم چپ رہ نہیں سکتے بیچاری جویریہ کے چھوٹے چھوٹے دکھ-


    زاہد پرویز نامی صارف نے لکھا کہ جب جھوٹی خبروں کو چیزے لے کر ٹویٹ کیا جائے جب صحافیوں کی زبان صحافت کی بجائے باقائدہ پارٹی بن جائے تب کسی کو خیال نہیں آتا جھوٹوں کو منع کیا جائے-
    https://twitter.com/wasifkhan514/status/1277175549815918596?s=20
    واصف نامی صارف نے لکھا کہ یہ ہی میڈیا جب خان کو سپوڑٹ کرتا تھا تب سہی تھا اپوزیشن کی بات کرے ٹھیک خان کی حکومت کے کارنامے بتاۓ غلط کون لوگ او تسی-

    یادماضی عذاب ہے یارب، اسد عمر کے 2018 کے پیٹرول اعداد و شمار پر حامد میر کا تبصرہ

     

    خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

  • خان صاحب پٹرول مہنگا کرکے آپ خود سستے ہوگئے ہیں   خلیل الرحمن قمر

    خان صاحب پٹرول مہنگا کرکے آپ خود سستے ہوگئے ہیں خلیل الرحمن قمر

    حالیہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں ایک دم 25 روپے فی لیٹر اضافے نے جہاں عوام پر بم گرایا ہے وہیں اپوزیشن اور سیاسی شخصیات سمیت شوبز ستاروں میں بھی بے حد غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی : حالیہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں ایک دم 25 روپے فی لیٹر اضافے نے جہاں عوام کی چیخیں نکال دی ہیں وہیں فنکار برادری میں بھی بے حد غصہ پایا جاتا ہے فنکار سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ کہا انہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر صحیح فیصلہ کیا ہے یا غلطی کر بیٹھے ہیں-

    فہد مصطفی ، وینا ملک، اعجاز اسلم کے بعد اب ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو اور پیارے افضل سمیت متعدد ہٹ ڈراموں اور فلموں کے مصنف خلیل الرحمن قمر نے وزیراعظم عمران خان کو پٹرول کی قیمتوں میں اس قدراضافہ کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا-

    مصنف خلیل الرحمن قمر نے اس ضمن میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کئی سلسلہ وار ٹوئٹس کیں جن میں انہوں نے موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا-


    خلیل الرحمن قمر نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ سیاستدانوں میں وہ مائی کا لال پیدا ہی نہیں ہوتا جو حکومت بچانے کی بجائے غریب کیساتھ کھڑا ہو جائے-

    انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے ثابت کیا ہے عمران خان تم ایک بزدل حکمران اور ہم ایک بدقسمت قوم ہیں-


    خلیل الرحمن قمر نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا پٹرول مہنگا کرکے آپ خود سستے ہوگئے عمران خان صاحب۔


    ایک اور ٹوئٹ میں خلیل الرحمن قمر نے صارفین کو اپنے الفاظوں کی سختی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میری اپنے فینز سے درخواست ہے کہ کوئی ناسمجھ اگر مجھے برا بھلا بھی کہے تو ماں بہن کی گالی مت دیجیے عمران خان میری بھی امید ہے میں ڈر رہا ہوں کہ امید ٹوٹ رہی ہے

    اس سے قبل اداکار اعجاز اسلم نے پاکستان کی گزشتہ دو سالوں سے لیکر اب تک کی موجود ہ صورتحال پر شدید برہمی کا اظہا ر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ پیٹرول مافیا، پانی مافیا، بجلی مافیا، بے روزگاری ،کرنسی میں کمی، کورونا بحران، شوگر مافیا، آٹا مافیا اور اس کے علاوہ بھی بہت سے مسائل۔

    اعجاز اسلم نے لکھا کہ تباہ کن دو سالوں نے یہ سب کچھ تو دکھا دیا ہے، آئیے ہم دیکھتے کہ آنے والے سال ہمارے لیے مزید کیا کیا لیکر آئیں گے۔

    اس سے قبل اداکار فہد مصطفی نے کہا تھا کہ جناب عمران خان میں جانتا ہوں کہ ملک چلانا آسان کام نہیں ہے لیکن کیا ہوا (یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں) آپ ہمیں بتاتے رہے جب آپ حزب اختلاف میں تھے۔

    فہد مصطفیٰ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بتائیں کہ کیا میں نے آپ کو ووٹ دے کر صحیح فیصلہ کیا ہے؟

    اس سے قبل پی ٹی آئی کی سپورٹر اداکارہ و میزبان وینا ملک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گھبرا لیں؟

    اینکر پرسن جنید سلیم کا کہنا تھا کہ خان صاحب آپ کے لئے ایک آفر ہے استعفی دو ار گھر جاؤ-

    خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم
    اعجاز اسلم ملک کے موجودہ حالات پر برہم
    آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ
    خا ن صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا سا گھبرا لیں؟ وینا ملک

  • کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پھیلانے مسٹر بین بھی میدان میں آگئے

    کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پھیلانے مسٹر بین بھی میدان میں آگئے

    دنیا کو اپنی منفرد اداکاری سے ہنسانے والے مسٹر بین بچوب بڑوں کے پسندیدہ اداکار ہیں ان کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں لوگوں کے چہروں پر ہنسنی بکھیرنے والے مسٹر بین اب کورونا سے متعلق آگاہی دیں گے۔

    باغی ٹی وی : عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے یوٹیوب پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے مشہور امریکی اداکار مسٹر بین کا کارٹون احتیاطی تدابیر بتا رہے ہیں۔

    ڈبلیو ایچ او نے لوگوں میں کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پھیلانے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے لیے معروف مزاحیہ کامیڈین مسٹر بین کے کارٹون کا سہارا لیا ہے جو لوگوں کی کورونا کے لئے حفاظتی تدابیر کی طرف توجہ مبذول کر رہا ہے۔

    ویڈیو میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتاطی تدابیر برتنے اور حفظان صحت کے اُصولوں پر عمل کرنے کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کی اس ویڈیو کو یوٹیوب پر 53 ہزار 7 سو 77 سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ ویڈیو پر لوگوں کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کی کاوشوں کو بھی سراہا جا رہا ہے

  • صبا قمر  ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کی حمایت میں بول پڑیں

    صبا قمر ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کی حمایت میں بول پڑیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر گلوکار عاصم اظہر اور ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کے حق میں بول پڑیں-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر نے پاکستان کی مقبول ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کے ساتھ اپنے نئے آنے والے گانے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی تصویر وائرل ہونے کے بعد جب عاصم اظہر کے مداحوں کو معلوم ہوا کہ اُن کے نئے پروجیکٹ میں اریکا حق اُن کے ساتھ ہیں تو اُس کے بعد سے اُن کے مداح سوشل میڈیا پر عاصم اظہر اور اریکا حق کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    مداحوں کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے عاصم اظہر نے کہا تھا کہ کمال ہے ویسے لوگ پہلے ڈپریشن اور مینٹل ہیلتھ پر لیکچر دیتے ہیں اور کچھ دن بعد خود کسی کو اپنی غنڈہ گردی اور نفرت سے ڈپریشن کا شکار بنا دیتے ہیں –

    تاہم اب صبا قمر بھی اریکا حق اور عاصم اظہر کے حمایت میں سامنے آگئیں صبا قمر نے انسٹا گرام کی اسٹوری میں عاصم اظہر اور اریکا حق کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میری زندگی کے مشکل دنوں نے مجھے مضبوط بنایاتھا اور شاید میں پہلے سے ہی مضبوط تھی لیکن لوگوں کی تنقید اور نفرت نے مجھے خود کو ثابت کرنے کا موقع دیا۔

    صبا قمر نے کہا کہ یہ ہم سب کو سمجھنے کی ضرورت ہے کیونکہ صرف سفر ہی اندر کا سفر ہے اس سفر میں جہاں ہمارے حمایتی ہوں گے تو وہیں مخالفین بھی ہوں گے لیکن ہمیں ہمت نہیں ہارنی۔

    اداکارہ نے لکھا کہ میں گزشتہ دنوں سے دیکھ رہی ہوں کہ سوشل میڈیا پر باصلاحیت نوجوان ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے مہربانی کرکے ایسا نہ کریں بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ مہربان رہیں اور ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا سیکھیں۔

    انہوں نے لکھا کہ اریکا جیسے نوجوانوں کو اپنی نفرت ، طنزیہ تبصروبں اور ٹرول سے ذہنی اذیت میں مبتلا نہ کریں آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ یہ کتنا سخت اور وحشتناک ہے ایسا کرنے کی بجائے سب کے لیے پیار و محبت کا اظہار کریں۔

    صبا قمر نے لکھا کہ میری تمام سپورٹ اُن تمام نوجوانوں کے ساتھ ہے جو اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے

    ہیں۔

    اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے اریکا حق اور عاصم اظہر کے نئے پروجیکٹ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا کہا کہ میں واقعتاً اس پروجیکٹ کی منتظر ہوں میں پہلے ہی جان چکی ہوں کہ یہ پروجیکٹ ایک شاہکار ثابت ہونے والا ہے

    لوگ پہلے ڈپریشن اور مینٹل ہیلتھ پر لیکچر دیتے ہیں اور کچھ دن بعد خود کسی کو اپنی نفرت سے ڈپریشن کا شکار بنا دیتے ہیں عاصم اظہر

     

    کتنی جانیں لو گے کب سمجھو گے،ذہنی مسائل کو سنجیدہ کیوں نہیں لیتے؟ صبا قمر

  • کورونا وائرس کے باعث گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب موخر

    کورونا وائرس کے باعث گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب موخر

    دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث آسکر اور کانز فیسٹیول کے بعد شوبز دنیا کی ایک اورعالمی تقریب گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب بھی موخر ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث آسکر اور کانز فیسٹیول کے بعد شوبز دنیا کی ایک اورعالمی تقریب گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب بھی دو ماہ تاخیر کا شکار ہو گئی-

    میڈیا رپورٹ کے مطابق گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب جنوری 2021 کے ابتدائی دنوں میں منعقد ہونا تھی تاہم اب جنوری کے بجائے فروری 2021 کے اختتام پر ہوگی۔

    ہالی وڈ فورین پریس ایسوسی ایشن (ایچ ایف پی اے) کے مطابق گولڈن گلوب ایوارڈز تقریب ک انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب جنوری 2021 کی بجائے 28 فروری 2021 کو منعقد ہوگی۔

    خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گولڈن گلوب ایوارڈز سے قبل رواں ماہ 16 جون کو آسکر اکیڈمی نے بھی ایوارڈز تقریب کو 2 ماہ تک مؤخر کیا تھا آسکر ایوارڈز کی تقریب 28 فروری کو ہونی تھی مگر اب 2 ماہ مؤخر ہونے کے بعد یہ 25 اپریل 2021 کو ہوگی۔

    واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث کانز فلم فیسٹیول سمیت دیگر فلمی میلوں اور تقریباب کو بھی منسوخ کیا جا چکا ہے جب کہ گزشتہ 4 ماہ سے دنیا بھر میں دیگر ثقافتی سرگرمیوں کے علاوی فلموں کی شوٹنگ اور ان کی ریلیز سمیت سینماؤں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

    کورونا وائرس: فلمی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ کی تقریب 2 ماہ کے لئے موخر

     

  • خوش قسمت ہوں کہ اہل خانہ کے ساتھ ہوں    ماہرہ خان

    خوش قسمت ہوں کہ اہل خانہ کے ساتھ ہوں ماہرہ خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ اس وقت میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ماہرہ خان نے اپنے بیٹے کے ہمرای اپنی تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا کہ جہاں اس دوران خاموشی ، لاپرواہی ، تنہائی ، احساسات اور خالص خوشی کے لمحات آئے ہیں، ایسے میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہ رہی ہوں۔
    https://www.instagram.com/p/CB8GZHABWfc/
    اداکارہ کا کہنا تھا کہ جہاں کچھ معنی رکھتا تو تب میرے اہل خانہ نے مجھے ایک بہادر خاتون بنایا ہے، اور مجھے امید ہے کہ وہ میری وجہ سے بہادر ہیں۔

    ماہرہ نے پیغام دیا کہ بہادر ہونے پر اپنے آپ کو تسلیم کرو، جو بھی طاقت آپ کو ملتی ہے، اس اپنے پاس رکھیں اور اس کی حفاظت کریں۔

    سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ہمشکل کی دھوم

     

  • فلم ’ بلیک وڈو‘ رواں سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی

    فلم ’ بلیک وڈو‘ رواں سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی

    بنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کی وجہ سے تمام ثقافتی سرگرمیوں سمیت شوبز سرگرمیاں بھی معطل کر دی گئیں تھیں سینماؤں سمیت تما فلموں کی شوٹنگ اور ریلیز بھی موخر کر دی گئی تھی-جن میں فلم ’ بلیک وڈو‘ بھی شامل ہے-

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس کے باعث تاخیر کا شکار ہونے والی مارول اسٹوڈیو کی فلم ’ بلیک وڈو‘ نومبر میں ریلیز کردی جائے گی۔فلم میں ‘بلیک وڈو’ کا کردار معروف ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلٹ جانسن ادا کریں گی، جو اس سے قبل اسی کردار کو مارول سیریز کی متعدد فلموں میں ادا کر چکی ہیں۔

    ‘بلیک وڈو’ ایک روسی جاسوس خاتون پر بنایا گیا ایک کامک فکشن کردار ہے، جسے سب سے پہلی بار 1964 میں ایک کتاب میں متعارف کرایا گیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر فلم کی ریلیز ہونے سے متعلق خبر سامنے آنے پر فلم کا بے چینی سے انتظار کرنے والے مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔