Baaghi TV

Category: شوبز

  • واہیات ڈرامے ٹویٹر پر ٹرینڈنگ میں کیوں؟

    واہیات ڈرامے ٹویٹر پر ٹرینڈنگ میں کیوں؟

    تُرک ڈرامہ ارطغرل غازی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے منہ پر طمانچہ ہے :ٹویٹر صارفین

    باغی ٹی وی:مسلمانوں کی تیرھویں صدی کی اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک ڈرامے ارطغرل غازی کو اردو میں ڈب کر کے پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشر یکم رمضان المبارک سے نشر کیا جا رہا ہے اس ڈرامے کو پاکستانیوں کے کونٹینٹ میوزک ڈائیلاگز اور کاسٹ نے اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کچھ پاکستانی فنکاروں نے اس کو پی ٹی وی پر نشر کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی وی کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پرارطغرل ڈرامے کے پاکستانی مداحوں نے شدید رد عمل دیااور ان تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور پاکستانی ڈراموں اور ان کے کونٹینٹ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور یہاں تک کہ پاکستان ٹویٹر پینل پر واہیات ڈرامے کے نام کا ٹرینڈ چلایا گیا-
    https://twitter.com/junaidsalim_/status/1270779229106511874?s=20
    پاکستان میں چلائے جانے والے ڈراموں کی کہانیوں پر نہ صرف عوام بلکہ معروف شخصیات بھی تنقید کر رہی ہیں -چند روز قبل نجی ٹی وی چینل کے مقبول ٹاک شو حسب حال کے معروف میزبان جنید سلیم نے ان اعتراضات کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی ایک ڈرامے کا ٹیزر دیکھا جس میں بہنوئی سے محبت جیسے قابلِ اعتراض موضوع پر ڈرامہ بنایا گیا اور انکو اعتراض ارطغرل ڈرامے پر ہے کہ ہم اپنا کلچر دکھائیں گے کیا یہ ہمارا کلچر ہے کہ سالی اپنے بہنوئی کے ساتھ عشق لڑائے؟

    https://twitter.com/tehreemmejaz/status/1271852649407811585?s=20
    تحریم خواجہ نامی صارف نے ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ہانیہ عامر کے ڈرامے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ آج کل یہ ڈرامہ ہم ٹی وی پر چل رہا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک عورت اپنی شادی سے پہلے چار مردوں کے ساتھ تعلقات رکھتی ہے – جیسے سنجیدگی سے آپ اپنے چینلز پر کیا دکھا رہے ہیں؟ وہ سب اپنے سستے مواد سے خواتین کو بدنام کررہے ہیں !!


    سی عمار حسین نے مہوش حیات کی شو میں پرفارم کرنے کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان (اسلام کے نام پر بنایا گیا) ڈرامے اور ایوارڈ شو میں کیا دکھا یا جا رہاہے -عصمت دری ، ایذا رسانی ، ذلت ، طلاق ، شادی کے دوران دوسرے مرد / عورت سے پیار کرنا ، مکانات برباد کرنا ، غداری کرنا۔ اور کیا؟


    سرتاج وزیر نامی صارف نے نئے آنے والے ڈرامے جلن کی تصویر شئیر کی جس میں بہن بہنوئی پر فدا ہے صارف نے لکھا کہ عشقیہ ڈرامے میں بہنوئی سالی پر فدا ہے اور دیوانگی ڈرامے میں باس اپنے آفس میں کام کرنے والے کی بیوی پر فدا ہے جبکہ ہیار کے صدقے ڈرامے میں سُسر بہو پر فدا ہے صارف نے ارطغرل پر تنقید کرنے والوں کو طنزیہ لکھا کہ واقعی ارطغرل پاکستان کا کلچر خراب نہیں کر رہا بلکہ تباہ برباد کررہا ہے

    سرتاج نامی‌ صارف نے ان ڈراموں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ شریعت سے بالاتر ہوکر بات کریں کہ یہ بھی سب ڈرامے ہماری اخلاقیات ، ہمارے کلچر اور ہمارے اصولوں کو تباہ کررہے ہیں ….! پھر یہ سب پاکستان میں کیوں ہورہا ہے اور میڈیا ، پڑھے لکھے لوگوں اور حتی حکومت کے ذریعہ بھی ان کی حمایت کی جارہی ہے؟ان سب پر فوری پابندی لگائیں ….!#حرام


    ایک صارف نے پاکستانی ڈرامہ سیریل عہد وفا اور ارطغرل ڈرامے کا ایک کلپ شئیر کیا جس میں عہد وفا کے مرکزی کردار علماء پر مزاحیہ فقرے بنا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف ارطغرل میں علماء کے خلاف بولنے کو مرکزی کردار ارطغرل سزا دے رہا ہے اور علامء کے لئے عزت و احترام کے الفاظ کہہ رہا ہے یہ ویڈیو کلپ شئیر کرتے ہوئے صارف نے لکھا کہ ہم ترک ڈرامہ کی حمایت کیوں کرتے ہیں۔
    بہت زیادہ فرق ہے ان کے اور ہمارے ڈراموں میں وہ فرق جاننے کے لئے یہ ویڈیو دیکھیں-
    https://twitter.com/shahfai69369961/status/1271851399190581248?s=20
    شاہ فیصل نامی صارف نے تُرک ڈرامے کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ ترک ڈراموں ارطغرل غازی نے نوجوان نسل کے دل جیت لئے ہیں ، انہوں نے ثابت کردیا کہ ہمیں فحش ڈرامے نہیں بلکہ اسلامی ڈرامے پسند ہیں۔
    https://twitter.com/JKhaqsar/status/1271839296912269313?s=20
    جلال خان نامی صارف نے لکھا کہ کیونکہ پاکستان میں بکواس ڈرامہ بن رہا ہے اپنی بہن کے شوہر سے محبت کرتی ہے شادی شدہ عورت کا معاملہ ڈراموں میں بکواس تخلیق کی جارہی ہے جو معمولی لوگ دیکھنا پسند نہیں کرتے ہیں اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہم مسلمانوں اور غیر مسلموں میں کوئی فرق نہیں ہوگا


    ایم دلشاد آریا نامی صارف نے ارطغرل پر تنقید کرنے والے اداکاروں کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان اداکار اور دیسی لبرل کیوں ارطغرل غازی ڈرامے کے خلاف ہیں لیکن بالی ووڈ فلموں کی حمایت کرتے ہیں جاننے کے لئے ویڈیو دیکھئیے.


    عمیر گوندل نامی صارف نے لکھا کہ میں پاکستانی ڈراموں کے خلاف نہیں ہوں لیکن مسئلہ اس میں دکھائے جانے والے مواد کا ہے ، جسے روکنا ہوگا۔ ترکی سیریز دیریلیش ارطغرل نے ہمارے دل جیت لئے کہ اسلام کا ایک بہت بڑا پیغام ہے۔
    https://twitter.com/FatimaZahra1472/status/1272028986063892481?s=20
    فاطمہ زاہرہ نامی صارف نے پاکستان انڈسٹری کے موجودہ حالات کی منظر کشی کرتی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ حقیقت ..سچی لیکن تکلیف دہ حقیقت-
    https://twitter.com/mqa_ds/status/1271830824040660995?s=20
    مقدس نامی صارف نے میرے پاس تم ہو ڈرامے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ اس ڈرامے نے اتنی شہرت کیوں حاصل کی؟ یہ کہانی مکمل طور پر ایک دھونس ہے اور میں نے اس سے مثبت کا ایک لفظ بھی نہیں سیکھا کیا آپ اس سے کچھ سیکھتے ہیں جو حقیقت کی بنیاد ہے-
    https://twitter.com/Muneebyousaf/status/1271966104110411780?s=20
    منیب یوسف نامی صارف نے لکھا کہ ارطغرل ہمارے میڈیا انڈسٹری کے چہرے پر ایک طمانچہ ہے!
    https://twitter.com/JKhaqsar/status/1271838513529606145?s=20
    جلال خان نامی صارف نے پاکستانی ڈراموں کی فہرست کیایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میڈیا ایک طاقتور ٹول ہے جس سے نوجوانوں کے ذہنوں پر مثبت اور منفی دونوں ہی اثرات پڑتے ہیں۔ یہ وہ دور ہے جب نوجوان ہر چیز سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں ، وہ فورا ہی اس کی طرف راغب ہوجاتے ہیں جو ان کے ذہن میں ہوتا ہے ، اور وہ ہر چیز کو بہت جلد قبول کرتے ہیں۔


    عمیر نامی صارف نے جلن ڈرامے کی تصویر شئیر کرتے ہوئے پیمرا سے مطالبہ کیا کہ پیمرا کو اس قسم کے ڈراموں پر پابندی عائد کرنی چاہیئے-
    https://twitter.com/SaqibMuhammadH1/status/1271852190198575104?s=20
    ثاقب محمد حنیف نامی صارف نے ارطغرل اور حمزہ علی عباسی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں بہت سے ہیرو ہیں جو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں لیکن ہمارے لیڈر رشوت خور ہیں-

    ابھی ایک ڈرامے کا ٹیزر دیکھا ، بہنوئی سے محبت جیسے قابلِ اعتراض موضوع پر بنایا گیا اور انکو اعتراض ارطغرل پر ہے، جنید سلیم

    ابھی ایک ڈرامے کا ٹیزر دیکھا ، بہنوئی سے محبت جیسے قابلِ اعتراض موضوع پر بنایا گیا اور انکو اعتراض ارطغرل پر ہے، جنید سلیم

    ہمیں اپنی تاریخ اور ہیروز کو تلاش کرنا چاہیئے ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے پر شان شاہد کی تنقید

    حمزہ علی عباسی بھی ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مداحوں میں شامل

    ارطغرل لوگوں کی سوچ میں تبدیلی لانے کا سبب بنے گا ؛ شاہیر سیالوی

  • معروف اداکارہ عائشہ ثنا گرفتار ہو سکتی ہیں؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

    معروف اداکارہ عائشہ ثنا گرفتار ہو سکتی ہیں؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ہماری جاننے والی ہیں جس جس کا شوبز سے تعلق ہے، ٹی وی سے یا ماڈلنگ سے، سب کی واقف ہیں، عائشہ ثنا، آج انکے اوپر لاہور کے ایک تھانے میں علی معین کی جانب سے ایک ریئل اسٹیٹ ڈیولپر بتاتے ہیں درخواست دی ہے کہ کچھ عرصہ قبل عائشہ ثنا نے دو کروڑ روپے لئے اور چیک دیئے تھے جو باؤنس ہو گئے، اس کے بعد اب ان سے رابطہ نہیں ہے اور وہ غائب ہیں

    سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ سٹوری کافی نہیں ہے، اس پر کھرا سچ کی ٹیم نے کافی انویسٹی گیشن کی ہے، ابھی تک پتہ چلا ہے کہ 11 افراد ایسے ہیں جن سے ایک مخصوص پیریڈ میں پیسے لئے گئے، کچھ کو چیکس دیئے گئے اور کچھ کو نہیں، ان سب کا تعلق شوبز سے ہے،یہ وہ ہیں جن کا ہمیں پتہ چلا اگر اس کے علاوہ کوئی ہے تو باقی کا پتہ نہیں،

    ان سب کو مسائل ہو رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ گھر جاتے ہیں تو گھر والے کہتے ہیں کہ ہم نےعاق کر دیا ،یہ پیسے آپ جانیں ، آپ کا ذمہ،یہ ساری ملی بھگت لگتی ہے کیونکہ مالی پرابلم تو اسوقت سب کو ہے، گھر والوں‌ نے اپنی زمین وغیرہ بیچ دی، اپنا گھر بیچ دیا، چھوٹے اپارٹمنٹ بنا لئے یعنی اس طرح شوبز کے لوگوں سے پیسے اٹھائے گئے، کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو کہہ رہے ہیں کہ ہم سے ایڈوانسز بھی لئے گئے کوئی سیریلز وغیرہ کے لئے، عائشہ ثنا راحت فتح علی خان کے ساتھ بہت سالوں سے منسلک ہیں، راحت جہان‌بھی شو کرتے ہیں وہ انکے شو کی کمپیرنگ کرتی ہیں

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے پرابلم ہو رہی ہے ذاتی طور پر بات کرتے ہوئے میں اس سٹوری کے اندر کافی لوگوں کو ذاتی طور پر جانتا ہوں بالخصوص عائشہ کو ، سب جانتے ہیں شوبز کے اندر کہ بڑی اچھی فیملی ہے،تو پھر ایسا کیوں ہو رہا ہے، کیوں وہ فون وغیرہ بند کر کے لوگوں‌سے لاتعلق کیوں بیٹھی ہیں،ایک صاحب نے تو مجھے کہا کہ انہوں نے سارا پیسہ لندن ٹرانسفر کیا ہوا ہے،ایک اپارٹمنٹ وہاں لے لیا ہے، کرونا کی وجہ سے شائد آمدورفت مشکل ہے اسلئے شاید وہ نہیں جا سکیں ،ابھی وہ اسلام آباد میں ہیں، جن کا نام لیا جا رہا ہے کہ جن کے پاس وہ اسلام آباد میں ہیں وہ بھی ایک بڑا نام ہے چھوٹا نام نہیں ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس میں رپورٹس ہونا شروع ہو گئی ہیں یہ تمام شوبز کے حلقوں کے لئے لمحہ فکر ہے کیونکہ جب بھی کسی پر میڈیا میں یا شوبز میں مشکل آتی ہے تو سارے اس میں پریشان ہو سکتے ہیں، اب ان سے رابطہ کرنے کی بڑی کوشش کی جارہی ہے ، کافی لوگ رابطہ کر رہے ہیں لیکن رابطہ نہیں ہو ریا،ڈر اس بات کا ہے کہ اب یہ رپورٹس اگر زیادہ ہو گئیں تعداد میں ، کئی لوگ ایسے ہیں جو ابھی تک پولیس میں نہیں گئے، جب رپورٹ زیادہ ہونا شروع ہو جائیں گی،تو خبر اخباروں میں بھی آئے گی ،ہر جگہ آئے گی اسکے بعد ای سی ایل میں نام ڈالنے کی ڈیمانڈ ہو گی، تلاش کرنے کی ڈیمانڈ ہو گی،یہ سب کچھ ہو گا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اب اللہ کرے کہ وہ خیریت سے ہوں اور اللہ کرے کہ اتنا بڑا ایشو نہ ہو جتنا بتایا جا رہا ہے، فی الحال پتہ چلا ہے کہ 11 افراد تقریبا سامنے آنے کو تیار ہیں، پرچہ ہو چکا ہے،روزنامچے کا اندراج ہو چکا ہے،متعدد بار جس کا نام دیا جاتا ہے اور وہ شامل تفتیش نہ ہو تو پھر پولیس اسکے اوپر ایف آئی آر کاٹنے کی مجاز ہوتی ہے، چیک باؤنسز یہ سیریس ایشو ہے، اب اس میں گنجائش نہیں ، اگر میں نے کسی سے رقم لی اور نہیں دے رہا تو یہ میرے اور اسکے مابین جھگڑا ہے لیکن جب چیک باؤنس ہو جاتا ہے تو پھر وہ ایک لیگل سارا کام چلنا شروع ہو جاتا ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی مزید تفصیل آئے گی اسکو شیئر کروں گا ، جو بھی اس میں لوگ ہیں وہ ہمارے جاننے والے ہیں اور کافی دوست ہیں، سب کے سب پریشان بھی ہیں، اور جب کوئی کسی کو کچھ دیتا ہے تو یہ سوچ کر دیتا ہے کہ یہ میرا دوست ہے یا اس سے میرا تعلق ہے وہ اسلئے دیتا ہے، جو نہیں دےسکتا اسکے لئے بھی کوئی مشکل ہو گی،وہ بھی کوئی اتنا آسان نہیں ہوتا، فیملی والے لوگ ہوتے ہیں، اب وہ کیا ایسی چیز پڑی کہ پولیس تک بات پہنچی، مزید چند دن تک پتہ چلے گا،

  • راحت فتح علی خان کا دعائیہ  کلام’اے خدا ہمیں بخش دے‘ ریلیز

    راحت فتح علی خان کا دعائیہ کلام’اے خدا ہمیں بخش دے‘ ریلیز

    پاکستانی عالمی شہرت یافتہ معروف گلوکار و موسیقار راحت فتح علی خان نے دعائیہ کلام’اے خدا ہمیں بخش دے‘ ریلیز کردیا۔

    باغی ٹی وی : راحت فتح علی خان نے ’اے خدا ہمیں بخش دے‘ کلام کے عنوان سے جاری کیے گئے دعائیہ کلام میں کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کے بعد دنیا بھر میں ہونے والی اموات اور پریشانیوں کو تصاویر کی صورت میں دکھایا ہے۔

    دعائیہ کلام میں جہاں راحت فتح علی خان کو کلام پڑھتے دکھایا گیا ہے، وہیں خانہ کعبہ سمیت دیگر مذہبی مقامات کی تصاویر بھی دکھائی گئی ہیں، ساتھ ہی کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر والی لوگوں کی تصاویر کو بھی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔

    ’اے خدا ہمیں بخش دے‘ کی شاعری قمر ناشاد نے لکھی ہے جب کہ نوید ناشاد نے کمپوز کیا ہے کلام کو سلمان احمد نے پروڈیوس کیا ہے اور ویڈیو کی ہدایات سلیم احمد خان نے دی ہیں، گانے کو گزشتہ روز راحت فتح علی خان کے یوٹیوب چینل سمیت دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر ریلیز کیا گیا۔
    https://www.youtube.com/watch?v=l9P3FcWtgJc&feature=youtu.be
    راحت فتح علی خان کا دعائیہ کلام سوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگیا اور لوگوں نے کلام کی تعریفیں کیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ ماہ مئی میں پاکستان سمیت دنیا کے 7 ممالک کے 40 فنکاروں و گلوکاروں نے’وی آر ون‘ اے خدا کے عنوان سے جاری کئے گئے گانے کو اپنی آواز کا جادو جگا کر لوگوں میں امید پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔ اسے پاکستان کےمعروف موسیقار و گلوکار کاشان آدمانی نے کمپوز کیا تھا اور اسے پاکستان میں ڈریم اسٹیشن پروڈکشنز کے بینر تلے یوٹیوب پر جاری کیا گیا تھا۔’اے خدا‘ کی اردو شاعری صابر ظفر نے جبکہ انگریزی شاعری بابر شیخ نے لکھی تھی-

    اسکے علاوہ عالمی وبا میں عوام کا حوصلہ بلند رکھنے کیلئے پاکستان کی میوزک انڈٹسری کے متعددفنکاروں نے حکومت پاکستان کے تعاون سے گانا ریلیز کیا تھا-

    پاکستانی گلوکاروں نے کورونا وائرس پر خصوصی گانا جاری کر دیا

    کورونا وائرس: پاکستان سمیت 7 ممالک کے فنکاروں کا مشترکہ گانا ریلیز

  • فریال محمود اور گوہر رشید جلد کورونا وائرس کے پس منظر پر بننے والی فلم  ’لاک ڈاؤن ‘ میں نظر آئیں گے

    فریال محمود اور گوہر رشید جلد کورونا وائرس کے پس منظر پر بننے والی فلم ’لاک ڈاؤن ‘ میں نظر آئیں گے

    چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی وبا کے باعث گزشتہ 4 ماہ سے دنیا بھر کے تفریحی مقامات اور مذہبی تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیوں سمیت فلموں کی ریلیز اور شوٹنگنز رُکنے کے ساتھ سینما ہاؤسز بھی بند ہیں –

    باغی ٹی وی: دنیا بھر کورونا سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا اور تمام قسم کی سرگرمیاں بند کر دیں گئیں جبکہ اب تک دنیا بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

    تاہم اسی عالمگیر وبا اور لاک ڈاؤن میں بہت ساری فلم سازوں، لکھاریوں، اداکاروں اور پروڈیوسرز اس وبا پر کام کرنے کا سوچا اور اب ہا لی وڈ اور بالی وڈ پروڈیوسرز کورونا پر فلمیں بنانے کے لئے تیار ہیں-

    دیگر فلم انڈسٹریز کی طرح پاکستانی فلم انڈسٹری بھی کورونا کی وبا کے پس منظر کی کہانی پر مشتمل فلم بنانے میں مصروف ہے۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گوہر رشید اور نامور اداکارہ فریال محمود اپنی نئی فلم ’لاک ڈاؤن ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ فریال محمود اور اداکار گوہر کی آنے والی فلم ’لاک ڈاؤن ‘ کی کہانی کوویڈ 19 پر مبنی ہے۔

    گوہر رشید اور فریال محمود کی فلم ’لاک ڈاؤن ‘ کی کہانی ایک رومانوی جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی صورتحال کی وجہ سے متاثر ہوتا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق فلم ’لاک ڈاؤن‘ کی شوٹنگ کا آغاز کیا جا چکا ہے اور اس میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے جوڑے کی زندگی پر پڑنے والے اثرات کو دکھایا گیا ہے-

    فلم ’لاک ڈاؤن‘ کی کہانی عابدہ احمد اور ابو علیحہ نے تحریر کی ہے جبکہ فلم کے ہدایت کار ابو علیحہ ہیں۔

    اداکارہ فریال محمود نے بتایا کہ فلم ’لاک ڈاؤن‘ انٹرنیٹ پر تفریحی مواد اسٹریم کرنے والی بڑی کمپنی نیٹ فلکس یا ایمازون پرائم پر ریلیز کی جائے گی۔

    کوویڈ 19:مہوش حیات اپنی صحت کے حوالے سے افواہوں پر برہم

    حنا الطاف اور علی انصاری جلد ہی جیو کے نئے ڈرامے میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے

  • کیا پاکستانی ڈرامہ ’محبت تجھے الوداع‘ بالی وڈ فلم کی کاپی ہے؟

    کیا پاکستانی ڈرامہ ’محبت تجھے الوداع‘ بالی وڈ فلم کی کاپی ہے؟

    جلد ہی ہم ٹی وی پر نشر کئے جانے والے ڈرامے ’محبت تجھے الوداع‘ کے ٹیزر نے ہی مداحوں کے دل جیت لئے ہیں-

    باغی ٹی وی : ’محبت تجھے الوداع‘ سونیا حسین، منشا پاشا اور زاہد احمد کا جلد ریلیز ہونے والا ڈرامہ ہے اور اب تک ڈرامے کے ٹیزر نے ہی مداحوں کا دل جیت لیا ہے۔

    جہاں ڈرامے کے ٹیزرز نے مداحوں کے دل جیتے ہیں، وہیں کئی مداح ڈرامے کی کہانی سے ناخوش بھی دکھائی دیے اور ڈرامے پر الزام لگانا شروع کیا کہ اس کی کہانی دو دہائیاں قبل ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم جدائی کی کاپی ہے۔

    کئی مداحوں نے ’محبت تجھے الوداع‘ کی کہانی سے متعلق دعوی کیا کہ اس کی کہانی 1997 میں ریلیز ہونے والی با لی وڈ فلم ’جدائی‘ کی کاپی ہے-

    جدائی فلم انیل کپور، ارمیلا مٹونڈکر اور سری دیوی کی مرکزی کاسٹ پر مبنی تھی اور فلم کی مرکزی کہانی ایک غریب میاں بیوی سری دیوی اورانیل کپور کے گھرد گھومتی ہے اور بعد ازاں غریب بیوی پیسوں کی لالچ میں آکر اپنے شوہر کی امیر خاتون ارمیلا مٹونڈکر سے شادی کروادیتی ہیں۔

    اگرچہ ’محبت تجھے الوداع‘ کی پوری کہانی کو ٹریلرز اور ٹیزرز سے سمجھنا مشکل ہے، تاہم ان سے یہی اشارہ ملتا ہے کہ مذکورہ ڈرامے کی کہانی بھی بالی وڈ فلم سے ملتی جلتی ہے۔


    ڈرامے کے جاری کیے گئے ٹیزرز سے اندازہ ہوتا ہے کہ سونیا حسن اور زاہد احمد میاں اور بیوی کا کردار نبھاتے دکھائی دیں گے جب کہ منشا پاشا بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گی۔

    ٹیزرز میں منشا پاشا اور زاہد احمد کی شادی بھی ہوتے ہوئے دکھائی گئی ہے اور ساتھ ہی دکھایا گیاہے کہ سونیا حسن اس فیصلے پر بہت خوش ہوتی ہیں۔

    ’محبت تجھے الوداع‘ کی کہانی عبدالخالق خان نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات برکت صدیقی نے دی ہیں۔

    اس کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ ،ساجد سعید،انجلین ملک،مزنہ وقاص، مزائنہ ملک،سیدہ انوشہ،حماد صدیق، حسام خان ، سعدآفریدی، فلک شہزاد اور دیگر شامل ہیں-



  • لعنت بھیجتا ہوں ایسی ترجمانی پر، واسع چوہدری نے ترجمان حکومت پنجاب عثمان سعید بسرا کو کھری کھری سُنا دیں

    لعنت بھیجتا ہوں ایسی ترجمانی پر، واسع چوہدری نے ترجمان حکومت پنجاب عثمان سعید بسرا کو کھری کھری سُنا دیں

    کورونا وائرس کا شکار پاکستان کے معروف اداکار میزبان اور مصنف واسع چوہدری نے ترجمان حکومت پنجاب عثمان سعید بسرا کا معروف کامیڈین شفاعت علی کو طنزیہ ٹویٹ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا-

    باغی ٹی وی :11 جون کو مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے کورونا نتائج مثبت آنے کی خبریں وائرل ہونے کےبعد کامیڈین اداکار نے شہباز شریف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعائیہ پیغام جاری کیا تھا-جس کے جواب میں ترجمان حکومت پنجاب عثمان سعید بسرا نے طنزکرتے ہوئے لکھا تھا کہ میراثی ہمیشہ میراثی رہے گا-

    عثمان سعید بسرا کی اس ٹویٹ کے بعد معروف شخصیات نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور اس ٹویٹ کی وضاحت کرنے کے ساتھ معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کی-

    عثمان سعید بسرا کی اس طنزیہ ٹویٹ کے جواب میں شفاعت علی نے کہا تھا کہ اس طرح کی باتیں کرکے بھی آپ حکومت کی تائید حاصل نہیں کر سکتے اورنہ ہی آپ اس طرح سے چوہدری بن سکتے ہیں –

    جس پر ترجمان پنجاب حکومت نے لکھا تھا کہ اگر میراثی تمہارے جیسا "اللہ بچائے ایسی چودھراہٹ سے”


    ترجمان پنجاب حکومت کے اس ٹویٹ کے جواب میں معروف اداکار میزبان اور مصنف واسع چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اور اگر ترجمان آپ کے جیسا تو لعنت ایسی ترجمانی پر-

    یہ اس حکومت کے ریلو کٹے ترجمان ہیں ان کی واحد خاصیت بد تمیزی ہے منیب فاروق کا ترجمان پنجاب حکومت پر تنقید

    میراثی ہمیشہ میراثی ہی رہے گا ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا کا معروف کامیڈین اداکار پر طنز

    ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا کے طنزیہ ٹویٹ پر علی ظفر کا کرارا جواب

    ترجمان حکومت پنجاب کا کامیڈین اداکارکو میراثی کہنے پر جرنلسٹ مدیحہ عابد اور عمر قریشی کا شدید ردعمل

  • یہ اس حکومت کے ریلو کٹے ترجمان ہیں ان کی واحد خاصیت بد تمیزی ہے   منیب فاروق کا ترجمان پنجاب حکومت پر تنقید

    یہ اس حکومت کے ریلو کٹے ترجمان ہیں ان کی واحد خاصیت بد تمیزی ہے منیب فاروق کا ترجمان پنجاب حکومت پر تنقید

    نامور نیوز اینکر منیب فاروق نے ترجمان حکومت پنجاب عثمان سعید بسرا کے معروف کامیڈین شفاعت علی کو طنزیہ ٹویٹ کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بے شک۔ یہ اس حکومت کے ریلو کٹے ترجمان ہیں ان کی واحد خاصیت بد تمیذی ہے۔

    باغی ٹی وی :11 جون کو مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے کورونا نتائج مثبت آنے کی خبریں وائرل ہونے کےبعد کامیڈین اداکار نے شہباز شریف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعائیہ پیغام جاری کیا تھا-جس کے جواب میں ترجمان حکومت پنجاب عثمان سعید بسرا نے طنزکرتے ہوئے لکھا تھا کہ میراثی ہمیشہ میراثی رہے گا-

    عثمان سعید بسرا کی اس ٹویٹ کے بعد معروف شخصیات نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور اس ٹویٹ کی وضاحت کرنے کے ساتھ معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کی-

    عثمان سعید بسرا کی اس ٹویٹ کے جواب میں شفاعت علی نے کہا تھا کہ اس طرح کی باتیں کرکے بھی آپ حکومت کی تائید حاصل نہیں کر سکتے اورنہ ہی آپ اس طرح سے چوہدری بن سکتے ہیں –


    شفاعت علی کی اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے منیب فاروق نے بھی اداکار کی تائید کی اور ترجمان پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ بے شک۔ یہ اس حکومت کے ریلو کٹے ترجمان ہیں جو انہیں لنگر میں تقسیم کی گئی ترجمانی دینے کے بعد منہ بھی نہیں لگاتی۔ انکی واحد خاصیت بد تمیذی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جرنلسٹ مدیحہ عابد علی اور عمیر قریشی نے بھی ترجمان پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا-

    ترجمان حکومت پنجاب کا کامیڈین اداکارکو میراثی کہنے پر جرنلسٹ مدیحہ عابد اور عمر قریشی کا شدید ردعمل

    ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا کے طنزیہ ٹویٹ پر علی ظفر کا کرارا جواب

    میراثی ہمیشہ میراثی ہی رہے گا ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا کا معروف کامیڈین اداکار پر طنز

  • ترجمان حکومت پنجاب کا  کامیڈین اداکارکو میراثی کہنے پر جرنلسٹ مدیحہ عابد اور عمر قریشی کا شدید ردعمل

    ترجمان حکومت پنجاب کا کامیڈین اداکارکو میراثی کہنے پر جرنلسٹ مدیحہ عابد اور عمر قریشی کا شدید ردعمل

    ٔپاکستانی معروف جرنلسٹ مدیحہ عابد اور عمر قریشی نے ترجمان حکومت پنجاب عثمان سعید بسرا کے معروف کامیڈین شفاعت علی کو طنزیہ ٹویٹ کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ترجمان حکومت پنجاب ہونے کی حیثیت سے عثمان سعید بسرا کو یہ گھٹیا تبصرہ زیب نہیں دیتا-

    باغی ٹی وی :11 جون کو مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے کورونا نتائج مثبت آنے کی خبریں وائرل ہونے کےبعد کامیڈین اداکار نے شہباز شریف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعائیہ پیغام جاری کیا تھا-جس کے جواب میں ترجمان حکومت پنجاب عثمان سعید بسرا نے طنزکرتے ہوئے لکھا تھا کہ میراثی ہمیشہ میراثی رہے گا-

    عثمان سعید بسرا کی اس ٹویٹ کے بعد معروف شخصیات نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور اس ٹویٹ کی وضاحت کرنے کے ساتھ معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کی-


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معروف جرنلسٹ اور پی ایم سی کے سی ای او عمر قریشی نے بھی عثمان سعید بسرا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ملاحظہ کیجیئے ترجمان حکومت پنجاب کا گھٹیا تبصرہ

    انہوں نے لکھا کہ کسی کو اس سے پوچھنا چاہئے کہ وہ COVID-19 کا مقابلہ کرنے میں پنجاب حکومت کی قابل رحم کارکردگی پر بھی تبصرہ کرے-


    دوسری جانب نامور جرنلسٹ مدیحہ عابد نے بھی ترجمان پنجاب حکومت کے طنزیہ ٹویٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ عثمان سعید بسری ہم اسے آپ سے نہیں لیں گے۔

    انہوں نے لکھا کہ شفاعت علی ہمارا ساتھی ہے اور کامیڈی / اداکاری ایک قابل احترام پیشہ ہے۔ آپ کا تبصرہ پوری فنکار برادری کے لئے بدنامی کا مظاہرہ کررہا ہے۔

    مدیحہ عابد نے لکھا کہ اگر یہ جماعت اگلی بار پی ٹی آئی کو ووٹ دینے سے انکار کرے گی تو کیا ہوگا؟

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار علی ظفر نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ترجمان حکومت پنجاب ہونے کی حیثیت سے عثمان سعید بسرا کو اس طرح کی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا علی ظفر نے کہا تھا کہ میراثی لفظ میراث سے نکلا ہے اور اس کا مطلب ہے کہ کسی بھی شخص کو اپنی وراثت میں فنی صلاحیتیں ملی ہوں اگرچہ یہ اصطلاح اکثر کسی کو جہالت کی وجہ سے تجاوز کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے-

    علاوہ ازیں اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عمیر رانا نے بھی عثمان سعید بسرا کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ پر وضاحت دینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا-

    ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا کے طنزیہ ٹویٹ پر علی ظفر کا کرارا جواب

    میراثی ہمیشہ میراثی ہی رہے گا ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا کا معروف کامیڈین اداکار پر طنز

  • اداکارہ عائشہ ثناء پر بوگس چیک دینے پر مقدمہ درج

    اداکارہ عائشہ ثناء پر بوگس چیک دینے پر مقدمہ درج

    پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹی وی کی میزبان عائشہ ثناء کے خلاف بوگس چیک دینے کا مقدمہ درج کیا-

    باغی ٹی وی :پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹی وی کی میزبان عائشہ ثناء کے خلاف بوگس چیک دینے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن 15 دن گزرنے کے بعد بھی انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ میاں محمد علی معین نے 27 مئی کو پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان عائشہ ثناء کے خلاف لاہور ڈیفنس بی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا تھا جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ اداکارہ نے ان سے 20 لاکھ روپے قرض لیا ہے۔

    قانونی چارہ جوئی کے مطابق اداکارہ عائشہ نے انہیں 20 لاکھ روپے کا چیک دیا جو بوگس تھا انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق یہ مقدمہ 15 دن پہلے درج کیا گیا تھا۔ ملزمہ اس دن سے روپوش ہے ان سے تفتیش نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی اسے ضمانت دی گئی ہے۔

  • ماہرہ خان نے اپنی محبت سے پردہ اٹھا دیا

    ماہرہ خان نے اپنی محبت سے پردہ اٹھا دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی زندگی کے خاص شخص سلیم کریم کے بارے میں اپنے چاہنے والوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے وہ مجھے میری کسی نیکی کے بدلے ملے ہیں۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکارہ کےمعروف ڈایزائنر ایس وائے کو دیئے گئے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وئرل ہو رہی ہے جس میں ماہرہ نے سلیم کریم کو اپنی زندگی کی محبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے انہوں نے زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسا نیک کام ضرور کیا ہے کہ جس کے بدلے اللہ نے مجھے سلیم کریم کی محبت میں مبتلا کیا ہے۔


    انٹرویو کے دوران اُنہوں نے پہلی مرتبہ پر اپنی محبت ’سلیم ‘ کے بارے میں کچھ باتیں کہیں میزبان نے ماہرہ خان سے اُن کی محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو ہم سب کو ہی معلوم ہے کہ آپ کو محبت ہوگئی ہے اور اُس شخص کا نام ’سلیم‘ ہے۔ میزبان کی طرف سے اُس شخص کا نام لینے پر ماہرہ خان شرمانے لگیں۔

    میزبان نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ جب آپ اُن کی آنکھوں میں دیکھتی ہیں آپ کے ذہن میں سب سے پہلی بات کیا آتی ہے جس پر ماہرہ خان نے اپنے ڈرامہ ہمسفرکا ایک ڈائیلاگ دہراتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں مجھے تم کسی نیکی کے بدلے میں ملے ہو

    ماہرہ خان نے کہا کہ میں جب بھی اُن کی طرف دیکھتی ہوں تو میرے ذہن میں آتا ہے کہ میں نے زندگی میں کوئی نہ کوئی تو ایسا نیک کام ضرور کیا ہے کہ جس کے بدلے اللہ نے مجھے اس شخص سے نوازا ہے۔


    واضح رہے کہ گزشتہ سال ماہرہ خان کی کچھ تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوئی تھیں جن میں وہ ترکی میں کسی شادی کی تقریب میں موجود تھیں اور اُن کے ساتھ اُن کے دوست سلیم کریم بھی تھے سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد کچھ افواہیں زیر گردش تھیں کہ اداکارہ نے ترکی میں اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم سے منگنی کرلی ہے لیکن بعد میں ماہرہ خان کی جانب سے ان تمام جھوٹی خبروں کی تردید کردی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ ماہرہ خان کی پہلی شادی 2007 میں علی عسکری سے ہوئی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے تاہم اُن کی شادی کامیاب نہ ہوسکی اور 2015 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔

    ماہرہ خان کے مطابق انہیں سب سے زیادہ پیار کون کرتا ہے؟

    ماہرہ خان نے زندگی کا ساتھی چُن لیا