Baaghi TV

Category: شوبز

  • سجاد علی نے اپنا پرانا گانا نئے انداز میں گا کر مداحوں کے دل جیت لئے

    سجاد علی نے اپنا پرانا گانا نئے انداز میں گا کر مداحوں کے دل جیت لئے

    پاکستان کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے اپنا پرانا گانا ’تیری یاد‘ نئے انداز میں گا کر مداحوں کے دل جیت لئے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجاد علی نے پچاس سیکنڈ کے دورانیے پر مبنی ایک مختصر ویڈیو شئیر کی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھے اپنا 2002 مین ریلیز ہوا پرانا گانا نئے سُر سے گارہے ہیں جبکہ گاڑی میں ان کے ساتھ ان کا بیٹا بھی موجود ہے-


    ویڈیو میں دیکھ جاسکتا ہے کہ گاڑی میں سجاد علی اپنی سحر انگیز آواز کا جادو جگا رہے ہیں جبکہ اُن کا بیٹا خوبی علی گٹار پر اپنے فن کا مظاہرہ کررہا ہے۔

    سجاد علی کی اس ویڈیو کو مداحوں کی طرف سے خوب سراہا جا رہا ہے-


    https://twitter.com/rubiaabrar/status/1277486436250464262?s=20

    واضح رہے کہ سجاد علی کا نئے انداز میں گایا گیا اپنا گانا ’تیری یاد‘ 2002 میں ریلیز ہونے والے البم ’تیری یاد ‘ میں شامل تھا

  • ارطغرل غازی کے شائقین کے لئے پی ٹی وی کا بڑا اعلان

    ارطغرل غازی کے شائقین کے لئے پی ٹی وی کا بڑا اعلان

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سیریز کے مداحوں کے لئے سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) نے ایک بڑی خوشخبری سُنا دی-

    باغی ٹی وی:مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز دیریلس ارطغرل کو جسے تُرکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو میں ڈب کر کے یکم رمضان سے ارطغرل غازی کے نام سے پاکستان کے سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) پر نشر کیا جارہا ہے اس کہانی اور کرداروں نے نہ صرف پاکستانی عوام کو بلکہ سیاسی و شوبز معروف شخصیات کو بھی اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے جو مقبولیت اس ڈرامے کو پاکستان میں حاصل ہوئی اس سے پہلے کسی تُرک ڈرامے کے حصے میں نہیں آئی-

    مذکورہ ڈرامے نے پاکستان میں کئی ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں جن میں سے یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والے ڈرامہ بھی بن چکا ہے-جبکہ اس ڈرامے کی وجہ سے پی ٹی وی بھی پاکستای عوام کی طرف سے اپنی کھوئی توجہ بحال کرنے میں کامیاب رہا ہے-

    جبکہ مذکورکورہ تُرک ڈرامے پاکستان میں بڑتھی ہوئی شاندار مقبولیت کو دیکھتے ہوئے تُرک سرکاری نشریاتی ادارے ترکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن ( ٹی آر ٹی) نے پاکستانی مداحوں وٹیوب پر خصوصی چینل متعارف کرادیا، جس میں مقبول ڈراموں کو اردو سب ٹائیٹلز کے ساتھ اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب پی ٹی وی نے بھی ارطغرل غازی کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبرہ سُنادی ہے-


    پی ٹی وی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں کا خوشخبری سُناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ‘ارطغرل غازی’ کے شائقین اب دیکھیں نئی قسط ہفتے میں پانچ دن۔۔۔یعنی ہر بدھ، جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی شب 7:55 پر صرف پی ٹی وی ہوم پر-

    پی ٹی وی کے اس اعلان کے بعد ارطغرل کے مداحوں نے بھر پور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی وی کا شکریہ ادا کیا اور پی ٹی وی کو اس کاوش پر خراج تحسین پیش کیا ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ پورے ساتھ دن یہ ڈارامہ نشر ہونا چاہیئے-

     

    پاکستان میں ارطغرل غازی کو اتنا اچھا ردعمل ملا کہ بیان نہیں کر سکتا ، ترکش ریڈیو اور ٹی وی ڈائریکٹر ریاض منٹی

     

    ترک چینل نے پاکستانیوں کے لئے یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

  • سارہ علی خان نے فلموں کا حصہ نہ بننے کی وجہ بتادی

    سارہ علی خان نے فلموں کا حصہ نہ بننے کی وجہ بتادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معورف اور خوبرو اداکارہ سارہ علی خان نے فلموں کا حصہ نہ بننے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کچھ اصول ہیں جو وہ کبھی بھی نہیں توڑنا چاہتی ہیں۔

    باغی ٹی وی :پاکستان کی خوبصورت اداکارہ سارہ علی خان شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں اپنی اداکاری اور خوبصورتی کے باعث مداح ان کے دیوانے ہیں اورانڈسٹری میں تنازعات سے دور رہتی ہیں –

    سارہ علی خان سے ایک ٹی وی شوکے دوران ان سے ڈراموں میں کامیابی کے بعد اب تک فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ پوچھی گئی جس پرانہوں نے کہا کہ کام کرنے سے متعلق ان کے کچھ اصول ہیں جو وہ کبھی بھی نہیں توڑنا چاہتی ہیں۔

    اداکارہ نے کہا انہیں فلموں کی آفربھی ہوئی تھی لیکن آفرانہوں نے ٹھکرادی کیونکہ وہ غیراخلاقی مناظرعکس بند نہیں کراسکتی ہیں اورنہ ہی مختصرکپڑے پہن سکتی ہیں جوان کے واضح اصول ہیں جو وہ کبھی نہیں توڑیں گی۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نے ’دیوار شب، میرے بے وفا، تمہارے ہیں، تم میرے ہو، استانی جی، میرے ہمدم‘ سمیت متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے۔

    یاد رہے کہ ان سے قبل ایک انٹر ویو کے دوران پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہر خان نے بھی آئٹم نمبر کرنے اور مختصر کپڑے پہننے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا-

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک واحد ملک ہے جہاں آپ جتنے زیادہ کپڑے پہنیں گے وہاں آپ کو اتنی زیادہ عزت ملے گی پاکستان میں آپ کو عزت حاصل کرنے کے لیے آئٹم نمبر کرنے کی ضرورت نہیں ہے- آپ کو اس وقت عزت ملتی ہے جب آپ مکمل لباس میں ہوں اور اتنی ہی آپ کی واہ واہ ہوتی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ یہ ڈبل اسٹینڈرڈ ہو لیکن یہی حقیقت ہے۔

    پاکستان میں آپ کو عزت حاصل کرنے کے لیے آئٹم نمبر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ہ ایک واحد ملک ہے جہاں آپ جتنے زیادہ کپڑے پہنیں گے وہاں آپ کو اتنی زیادہ عزت ملے گی ماہرہ خان

  • اگر آپ کی زبان پوزیٹو ہے تو پوری دنیا آپ سے محبت کرے گی  امیتابھ بچن

    اگر آپ کی زبان پوزیٹو ہے تو پوری دنیا آپ سے محبت کرے گی امیتابھ بچن

    بالی وڈ کے بگ بی لیجنڈری اداکارامیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لئے ایک معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ کی زبان پوزیٹیو ہے تو پوری دنیا آپ سے محبت کرے گی۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر امیتابھ بچن نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’گر آپ کی آنکھیں پوزیٹو ہیں تو آپ دنیا سے محبت کریں گے اور اگر آپ کی زبان پوزیٹو ہے تو پوری دنیا آپ سے محبت کرے گی۔
    https://www.instagram.com/p/CB_aNcShLUP/
    بھارتی اداکار نے اس سے قبل انسٹاگرام پر ایک اور تصویر شیئر کی تھی جس میں خود امیتابھ، اُن کی اہلیہ جیا بچن، اُن کا نواسہ، نواسی اور پوتی موجود ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CB-Fuflh9-l/
    تصویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ نواسا، نواسی ، پوتی اور دادا دادی-

    بگ بی کے نام سے مشہور اداکار نے لکھا کہ اُن کی اس تصویر کے پیچھے رکھے دھات سے بنے بتوں کی ترتیب سامنے بیٹھے لوگوں کے مطابق نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹر ویو کے دوران عدیل چوہدری نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی فلم میں کام کرنے کے دوران ان کی ملاقات امیتابھ بچن سے ہوئی تو انہوں نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کا تعلق فیصل آباد سے تھاان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی والدہ کے شہر کو دیکھیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کا ایک وقت گزارا ہے

    بھارتی اداکار امیتابھ بچن پاکستان کے شہر فیصل آباد آنے کے خواہشمند

  • کورونا وائرس:ایکشن فلم ’مولان‘ کی ریلیز مسلسل تاخیر کا شکار

    کورونا وائرس:ایکشن فلم ’مولان‘ کی ریلیز مسلسل تاخیر کا شکار

    دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے تمام ثقافتی سرگرمیوں سمیت شوبز سرگرمیاں بھی معطل کر دی گئیں تھیں سینماؤں سمیت تما فلموں کی شوٹنگ اور ریلیز بھی موخر کر دی گئی تھی جن میں دنیا کی سب سے بڑی انٹرٹینمنٹ کمپنی والٹ ڈزنی بھی شامل ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث نہ صرف ایوارڈز بلکہ فلمز کی ریلیز اور شوٹنگ بھی متاثر ہورہی ہیں ان متاثرہ فلمز میں دنیا کی سب سے بڑی انٹرٹینمنٹ کمپنی والٹ ڈزنی ایکشن فلم ’مولان‘ بھی شامل ہوگئی ہے۔

    مذکورہ فلم کی ریلیز کی تاریخ مارچ کے مہینے میں رکھی گئی تھی لیکن اب اس کی ریلیز میں مسلسل تاخیر ہورہی ہے۔

    مولان کو آئندہ ماہ 24 جولائی کو بڑے پردے پر ریلیز کیا جانا تھا۔ تاہم اب اس کی ریلیز کی تاریخ کو بڑھا کر 21 اگست کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل مارول اسٹوڈیو کی فلم ’ بلیک وڈو‘ کی ریلیز بھی تاخیر کا شکار ہو چکی ہے یہ فلم اب رواں ماہ نومبر میں ریلیز کردی جائے گی۔

    جبکہ فلمی دنیا کی بڑی تقاریب آسکر، کانز فیسٹیول اور گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقاریب بھی تاخیر کا شکار ہو گئیں ہیں آسکر ایوارڈز کی تقریب 28 فروری کو ہونی تھی مگر اب 2 ماہ مؤخر ہونے کے بعد یہ 25 اپریل 2021 کو ہوگی جبکہ گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب جنوری 2021 کی بجائے 28 فروری 2021 کو منعقد ہوگی۔

    فلم ’ بلیک وڈو‘ رواں سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی-
    کورونا وائرس کے باعث گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب موخر

    کورونا وائرس: فلمی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ کی تقریب 2 ماہ کے لئے موخر

  • سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والےسندھ پولیس کے نوجوانوں کو مبشر لقمان کا خراج تحیسن

    سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والےسندھ پولیس کے نوجوانوں کو مبشر لقمان کا خراج تحیسن

    آج صبح کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ‌ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا گیا سیکیورٹی فورسز کی بہادری سے کاروائی کرنے پر معروف شخصیات نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کر رہی ہیں-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئراینکر پرسن اور کھری ٹیم اپنے ٹویٹ میں کراچی بلاسٹ میں شہید ہونے والے اور بلاسٹ کو ناکام بنانے والے سیکیورٹی فورسز کے بُہادر نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا-


    مبشر لقمان نے لکھا کہ سندھ پولیس کے بہادر بیٹوں کو سلام کہ جنہوں نے اتنی جلدی اور تیزی سے دہشت گردوں سے نجات حاصل کی۔ اس سب کے لیے آپ کا شکریہ-

    واضح رہے کہ ہ آج صبح مطابق 4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا تھا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ شہید ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی جبکہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے تھےجبکہ دوسری جانب کراچی میں اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کر لی ہے-

    بی ایل اے نے کراچی حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

     

    زمین پر پھیلی دہشت گرد لاشوں نےبھارت کو پیغام دیا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت چکا اب بھارتی ایجنٹ ایسے جہنم رسید ہوں گے ، کامران خان

     

    کراچی سٹاک ایکسچینج حملہ، دہشت گردوں کا اصل ہدف کیا تھا ؟

    بی ایل اے نے

    کراچی حملے میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی تصاویر جاری کر دیں

     

    دھرتی کے بیٹوں کو سلام، جنہوں انتہائی کامیابی سے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا ، مریم نواز

  • پٹرول کی قیمت میں اضافہ،یاسر حسین وزیراعظم عمران خان پر برس پڑے

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ،یاسر حسین وزیراعظم عمران خان پر برس پڑے

    حالیہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں ایک دم 25 روپے فی لیٹر اضافے نے جہاں عوام پر بم گرایا ہے وہیں اپوزیشن اور سیاسی شخصیات سمیت شوبز ستاروں میں بھی بے حد غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی : حالیہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں ایک دم 25 روپے فی لیٹر اضافے نے جہاں عوام کی چیخیں نکال دی ہیں وہیں شوبز ستاروں اور اپوزیشن جماعتوں میں بھی بے حد غصہ پایا جاتا ہے فنکار سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ کیا انہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر صحیح فیصلہ کیا ہے یا غلطی کر بیٹھے ہیں-

    فہد مصطفی ، وینا ملک، اعجاز اسلم ، ڈرامہ نگار اور مصنف خلیل الرحمن قمر کے اب اپنے متضاد بیانات کے باعث سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر تنقید کا نشانہ نببے والے اداکار یاسر حسین نے بھی وزیراعظم عمران خان کو پٹرول کی قیمتوں میں اس قدراضافہ کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CB-Poz0hGUs/
    یاسر حسین نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری شئیر کی جس میں انہوں نے عمران خان کو کُرسی سے اُتر جانے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ کُرسی ہے تمہاری یہ جنازہ تو نہیں ہے کچھ کر نہیں سکتے تو اُتر کیوں نہیں جاتے-

    اس سے قبل اداکار فہد مصطفی نے کہا تھا کہ جناب عمران خان میں جانتا ہوں کہ ملک چلانا آسان کام نہیں ہے لیکن کیا ہوا (یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں) آپ ہمیں بتاتے رہے جب آپ حزب اختلاف میں تھے۔

    فہد مصطفیٰ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بتائیں کہ کیا میں نے آپ کو ووٹ دے کر صحیح فیصلہ کیا ہے؟

    جبکہ پی ٹی آئی کی سپورٹر اداکارہ و میزبان وینا ملک نے اپنے ٹوئٹ طنز یہ انداز میں میں کہا تھا کہ خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گھبرا لیں؟

    جبکہ خلیل الرحمن قمر کا کہنا تھا کہ کہا کہ تم نے ثابت کیا ہے عمران خان تم ایک بزدل حکمران اور ہم ایک بدقسمت قوم ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول مہنگا کرکے آپ خود سستے ہوگئے عمران خان صاحب-

    خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم
    اعجاز اسلم ملک کے موجودہ حالات پر برہم
    آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ
    خا ن صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا سا گھبرا لیں؟ وینا ملک

  • پاکستان میں آپ کو عزت حاصل کرنے کے لیے آئٹم نمبر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ہ ایک واحد ملک ہے جہاں آپ جتنے زیادہ کپڑے پہنیں گے وہاں آپ کو اتنی زیادہ عزت ملے گی  ماہرہ خان

    پاکستان میں آپ کو عزت حاصل کرنے کے لیے آئٹم نمبر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ہ ایک واحد ملک ہے جہاں آپ جتنے زیادہ کپڑے پہنیں گے وہاں آپ کو اتنی زیادہ عزت ملے گی ماہرہ خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ معروف داکارہ ماہرہ خان کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوہا ہے جس میں وہ آئٹم نمبر کرنے اور مختصر کپڑے پہننے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کررہی ہیں۔

    باغی تی وی : ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے ان کے مداح لاکھوں کی تعداد میں دنیا بھر میں موجود ہیں اداکارہ ماہرہ خان کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ آئٹم نمبر کرنے اور مختصر کپڑے پہننے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کررہی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CB53CVehWnJ/
    ماہرہ خان نے نجی ٹی وی چینل کے شو ریحام خان شو میں ریحام خان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی اداکارہ ہونے کی حیثیت سے میں خود کوبے حد خوش قسمت سمجھتی ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک واحد ملک ہے جہاں آپ جتنے زیادہ کپڑے پہنیں گے وہاں آپ کو اتنی زیادہ عزت ملے گی پاکستان میں آپ کو عزت حاصل کرنے کے لیے آئٹم نمبر کرنے کی ضرورت نہیں ہے-

    ماہرہ خان کی اس بات پر ریحام خان ماہرہ خان کی اس بات پر ہنستی ہیں اور کہتی ہیں یہ آپ نے اچھا پوائنٹ بتایا ہے لیکن ماہرہ خان اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہتی ہیں آپ کو پاکستان میں عزت حاصل کرنے کے لیے آئٹم نمبر کرنے کی ضرورت نہیں ہے آپ کو اس وقت عزت ملتی ہے جب آپ مکمل لباس میں ہوں اور اتنی ہی آپ کی واہ واہ ہوتی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ یہ ڈبل اسٹینڈرڈ ہو لیکن یہی حقیقت ہے۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان کو شوبز انڈسٹری میں تقریباً 8 سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور انہوں نے اس عرصے میں کسی آئٹم سونگ پر ڈانس نہیں کیا اور نہ ہی بھارت میں کوئی آئٹم نمبر کیا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CB-EPwYh3oJ/

     

    خوش قسمت ہوں کہ اہل خانہ کے ساتھ ہوں ماہرہ خان

    سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ہمشکل کی دھوم

  • موسیقی میں اپنا منفرد مقام بنانے والے گلوکارعاطف اسلم انسٹا گرام پر بھی چھا گئے

    موسیقی میں اپنا منفرد مقام بنانے والے گلوکارعاطف اسلم انسٹا گرام پر بھی چھا گئے

    پاکستان کے معرف عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم موسیقی کی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنانے کے بعد اب انسٹاگرام پر بھی چھا گئے ہیں-

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا پر زیادہ فعال نہ رہنے کے باوجود معروف گلوکار عاطف اسلم کے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر 5 ملین یعنی 50 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔

    انسٹاگرام پر 5 ملین فالوورز ہونے کے بعد اب عاطف اسلم بھی پاکستان کی اُن شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جن کو انسٹاگرام پر لاکھوں کی تعداد میں فالو کیاجاتا ہے۔

    واضح رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کے ساتھ اداکارہ ایمن خان سر فہرست ہیں جن کے اس وقت 6 اعشاریہ 5 ملین یعنی 65 لاکھ فالوورز ہیں۔

    جبکہ دوسرے نمبر پر اداکارہ ماہرہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر 6 اعشاریہ 2 ملین یعنی 62 لاکھ فالوورز ہیں اور تیسرے نمبر پر خبرو اور پُرکشش اداکارہ عائزہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر 6 اعشاریہ ایک ملین یعنی 61 لاکھ فالوورز ہیں اور چوتھے نمبر پر متعدد ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے اپنی الگ پہچان اور نام بنانے والی اداکارہ حرا مانی جن کے انسٹاگرام پر 4 ملین یعنی 40 لاکھ فالوورز ہیں –

    یاد رہے کہ عاطف اسلم نے رواں سال اپنی خوبصورت آواز میں اذان دی تھی اور اُس کے بعد اُنہوں نے رمضان المبارک میں کوک اسٹوڈیو کے اشتراک سے اپنی سحر انگیز آواز میں اللہ تعالیٰ کے 99 نام ’اسماءالحسنیٰ‘ پڑھ کر تمام مسلمانوں کے دل جیتے تھے۔

     

    حرا مانی نے سوشل میڈیا پر بڑی کامیابی اپنے نام کر لی

  • یاسر نواز کے بعد نوید رضا نے بھی پلازما عطیہ کر دیا

    یاسر نواز کے بعد نوید رضا نے بھی پلازما عطیہ کر دیا

    یاسر نواز کے بعد عالمی وبا کورونا سے صحتیاب ہونے والےاداکار نوید رضا نے بھی بلڈ پلازما عطیہ کر دیا ہے

    باغی ٹی وی : نوید رضا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں اداکار ہسپاتل میں موجد بستر پر لیٹے پلازمہ عطیہ کر رہے ہیںاس کے کیپشن میں نوید رضا نے بتایا کہ اس مہلک وائرس کوویڈ 19 کے ساتھ لڑنے والی انسانی جانوں کو بچانے میں مدد کے لئے الحمد اللہ میں نے آج کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنس کو پلازما عطیہ کیا –
    https://www.instagram.com/p/CB3ILClA9Lx/
    اداکار نے بتایا کہ ڈاکٹروں اور لیب ٹیکنیشنز کی انتہائی پیشہ ور ٹیم نے آج میری مدد کی

    انہوں نے کوویڈ 19 سے صحتیاب ہونے والوں سے گذارش کی کہ جو صحت یاب ہوچکے ہیںوہ کوویڈ 19 سے لڑنے والے لوگوں کے لئے پلازما کا عطیہ کریں ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گوہوں۔

    علاوہ ازیں نوید رضا نے پلازما عطیہ کرنے کے طریقہ کار کی ویڈیو شئیر اور ڈاکٹر کا پیغام شئیر کیا-
    https://www.instagram.com/p/CB5Kevwg0J2/
    اداکار نے لکھا کہ پلازما عطیہ کرنے کا طریقہ کار۔ ڈاکٹر شوکت – ڈاؤ کا اہم پیغام ہمارے پاس صحت اور سائنس کے ڈو میڈیکل میں پلازما عطیہ کرنے کا مکمل تجربہ ہے۔ اس سے دیکھیں اور سیکھیں ، کوویڈ مرض کے مریض کے لئے پلازما کتنا آسان اور فائدہ مند ہے۔

    اس سے قبل نوید اور ان کی اہلیہ کنول نے کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر عوام کو آگہی دینے کیلئے اپنا تجربہ شیئر کیا تھا۔ جوڑے نے بتایا تھا کہ کورونا میں مبتلا ہونے کےبعد سے صحتیابی تک ان میں کیسی علامات پائی گئیں۔ دونوں تقریباً10دن تک سونگھنے اور چکھنے کی حس سے محروم رہے۔ تشخیص کے بعد انہوں نے وٹامن سی، کلونجی اور قہوے کااستعمال کیا جبکہ ضرورت سے زیادہ دواؤں، اینٹی الرجک اور اینٹی بائیوٹکس سے پرہیز کیا۔

    اداکار نوید رضا کا کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے خصوصی پیغام جاری

    ابرارالحق کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے

    روبینہ اشرف کورونا سے صحتیاب

    کورونا سے صحت یاب ہونے والے یاسر نواز اور ندا یاسر کے کورونا کو شکست دینے کے حوالے سے چند مفید مشورے

    اداکار شفاعت علی بھی کورونا صحتیاب

    کورونا وائرس کو شکست دینے والے یاسر نواز نے پلازمہ عطیہ کر دیا

    واسع چوہدری کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے