Baaghi TV

Category: شوبز

  • والدہ خیریت سے ہیں،غلط افواہیں پھیلانے سے گریز کریں  صاحبزادی روبینہ اشرف

    والدہ خیریت سے ہیں،غلط افواہیں پھیلانے سے گریز کریں صاحبزادی روبینہ اشرف

    عالمی وبا کورونا کا شکار پاکستان کی معروف اداکارہ روبینہ اشرف کی صاحبزادی منا طارق نے سوشل میڈیا پیغام میں والدہ کی صحت کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدہ صحت یاب ہو رہی ہیں براہ کرم غلط ا فواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے انسٹاگرام پر روبینہ اشرف کی صاحبزادی منا طارق نے اپنی اسٹوری میں سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ براہ کرم میری والدہ کی صحت کے حوالے سے غلط افواہیں پھیلانے سے گریز کریں، وہ خیریت سے ہیں۔

    منا طارق نے صارفین سے والدہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے معروف اداکارہ روبینہ اشرف کے کورونا کا شکار ہونے کی خخبریں گردش میں تھیں جن کی بعد میں اداکار نے تصدیق کی تھی کہ وہ وبائی مرض کورونا کا شکار ہوگئی ہیں۔

    جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایسی افواہیں گردش میں تھیں کہ بیماری کی وجہ سے حالت بگڑنے پر انہیں گھر سے اسپتال منتقل کیا گیا اور اب آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں اور ان کا خاندان عوام سے دعاؤں کی درخواست کررہا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر اورمیزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے جاری اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ روبینہ اشرف صاحبہ گھر پر رو بصحت ہیں ان کی آئی سی یو میں شفٹ کیے جانے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں

    عامر لیاقت نے بتایا تھا کہ روبینہ اشرف صاحبہ کے شوہر طارق بھائی نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے جبکہ رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی بھی اہل خانہ سے رابطے میں ہیں-

    روبینہ اشرف کی صحت سے متعلق زیر گردش خبریں بے بنیاد ہیں ڈاکٹر عامر لیاقت

    ہمایوں سعید کی کورونا وائرس کا شکار سینئیر اداکارہ روبینہ اشرف کے لئے دعاؤں کی اپیل

    پاکستان کی دو سینئیر اداکارائیں کورونا وائرس کا شکار

  • عمران عباس 2020 کے 100خوبصورت چہروں کے مقابلے کی فہرست میں شامل

    عمران عباس 2020 کے 100خوبصورت چہروں کے مقابلے کی فہرست میں شامل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامورپُرکشش اور خوبرو اداکار و میزبان عمران عباس کو 2020 کے دنیا بھر کے 100 پرکشش چہروں کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوبرو اور پرکشش اداکار عمران عباس کو ٹی سی کینڈلر اورا نڈیپینڈنٹ کرٹکس کی جانب سے 2020 کے 100 پر کشش چہروں کے لیے نامزد کیاگیا ہے جس کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکرر عمران عباس نے اپنے اکاؤنٹ پر کیا ہے-عمران عباس نے مداحوں سے انہیں ووٹ کرنے کی بھی درخواست کی۔
    https://www.instagram.com/p/CBL6bQonjGl/?igshid=9m8gkle7gmob
    یاد رہے کہ اداکار عمران عباس گزشتہ تین برس سے مسلسل اس فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ 2019 میں مذکورہ فہرست میں 66ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے
    دوسری جانب ٹی سی سی کینڈلر نے بھی تمام نامزدگیوں کی فہرست اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی-

    واضح رہے کہ رواں سال کے دنیا بھر کے 100 پُرکشش چہروں کے لئے فواد خان نامزد کیا گیا ہے۔ 2017 اور 2018 کے بعد فواد خان ایک بار پھر اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔

    ہر سال دنیا کے خوبصورت ترین افراد کی فہرست جاری کرنے والے ادارے ’ٹی سی کینڈلر اور انڈیپینڈنٹ کرٹکس‘ کی جانب سے پاکستان بھارت، ترکی، ایران، افغانستان، امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے متعدد ممالک سے اداکاروں، اسپورٹس شخصیات اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کو منتخب کیا جاتا ہے-

    2020 کے خوبصورت چہروں کے اُمیدواروں میں عمران عباس کے علاوہ فواد خان کینیڈین اداکار کيانو ريفز، انگلش اداکار ڈینیل ریڈکلف(ہیری پوٹر)، امریکی اداکار جیسن موموا، بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا اورانگلش گلوکار زین ملک بھی شامل ہیں۔

    فواد خان 2020 کے 100خوبصورت چہروں کے مقابلے کی فہرست میں شامل

  • پاکستانی ورژن کے ارطغرل کی کاسٹ کے لیے وسیم اکرم بہترین ہیں  شنیرا اکرم

    پاکستانی ورژن کے ارطغرل کی کاسٹ کے لیے وسیم اکرم بہترین ہیں شنیرا اکرم

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا کا کہنا ہے کہ پاکستانی ورژن کے ارطغرل کی کاسٹ کے لیے وسیم اکرم بہترین ہیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شنیرا اکرم نے وسیم اکرم کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے ترک سیریز ارطغرل غازی کے مرکزی کردار ارطغرل کی طرح ہاتھ میں تلوار اُٹھائی ہوئی ہےاورانہوں نے ایک خاص لباس بھی زیب تن کیا ہوا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CBH4XvBjw2w/?igshid=1lor4ujv0dpva
    تصویر شیئر کرتے ہوئے شنیرا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پاکستانی ورژن کے ارطغرل کی کاسٹ کے لیے وسیم اکرم بہترین ہیں۔

    شنیرا نے ہیش ٹیگ ?ItSuitsHimNo # مداحوں سے پوچھا کہ کیا وسیم اکر م پر ار طغرل کا یہ انداز جچ رہا ہے؟

    اُنہوں نے ہیش ٹیگ ThrowBack13thCentury بھی استعمال کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سلطنت عثمانیہ کی بنیاد رکھنے والے عثمان کے والد ارطغرل غازی کے دور میں چلی گئیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے ہیش ٹیگ WasimAkram #DontAsk #WhatThe# بھی استعمال کئے-

    شنیرا کی پوسٹ پر وسیم اکرم کے مداحوں نے کمنٹ کرکے اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے کئے-

  • ارطغرل ڈرامے میں کلہاڑے والے پاکستانی ترگت کی ویڈیو وائرل

    ارطغرل ڈرامے میں کلہاڑے والے پاکستانی ترگت کی ویڈیو وائرل

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی تکش سیریز دیریلیش ارطغرل کی وزیر اعظم عمران کی خواہش پر یکم رمضان المبارک سے اردو میں ڈبنگ کر کے پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی) پر ارطغرل غازی کے نام سے نشر کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی تکش سیریز دیریلیش ارطغرل کی وزیر اعظم عمران کی خواہش پر یکم رمضان المبارک سے اردو میں ڈبنگ کر کے پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی) پر ارطغرل غازی کے نام سے نشر کیا جا رہا ہے- ویسے تو کئی تُرک ڈٍرامے پاکستان میں نشر کئے گئے لیکن ارطغرل غازی نے پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک کے بعد ایک اعزا ز اپنے نام کئے-جبکہ ارطغرل

    ارطغرل ڈرامے کی کہناے اور کرداروں نے پاکستانی عوام کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے اور عوام اس کے کرداروں میں خود کو ڈھال کر ویڈیو بنا کر اور سییز کے ٹائٹل گانے اور میوزک کوسوشل میڈیا پر شئیر کر کے ارطغرل سیریز اور اس کے کرداروں سے اپنی محبت کا اظہار کر تے نظر آرہے ہیں-
    https://twitter.com/_TheLala/status/1270020711655112704?s=08
    حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک پاکستانی بچہ ارطغرل ڈرامے کے مشہور کردار کلہاڑے والے ترگت کی نقل اتارتے ہوئے نظر آ رہا ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکساتن کا چھوٹا سا ترگت الپ کتنی خوبصورتی اور مہارت سے اپنے پسندیدہ تُرک اداکار کی طرح کلہاڑے کو لڑائی کے انداز میں چلا کر ارطغرل غازی کے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں- جبکہ ویڈیو کے پس منظر میں مذکوری سیریز کا میوزک بھی سنائی دیتا ہے-

    واضح رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

    ترک سیریز ’ارطغرل غازی ‘ کے اداکار پاکستانی چائے کے شوقین


    https://login.baaghitv.com/ertugrul-gujjer-punjabi-traile-meedan-mai/https://login.baaghitv.com/another-milestone-was-reached-in-the-increasing-popularity-of-the-ertugrul-drama/

    لاہور کی ایک رہائشی کالونی میں ارطغرل غازی کا مجسمہ نصب

    ’ارطغرل غازی‘ کے ’عبدالرحمٰن‘ نے پاکستانی بچوں کو بہادر سپاہی قرار دے دیا،اوربھی اعزازسے نوازا

  • پا کستان کا کورونا فری ہونے والے ملک نیوزی لینڈ سے موازنہ نہ کریں  ہارون شاہد

    پا کستان کا کورونا فری ہونے والے ملک نیوزی لینڈ سے موازنہ نہ کریں ہارون شاہد

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار ہارون شاہد کا عمران خان کے کورونا سے نمٹنے کے اقدامات پر تنقید کرنے والوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہنا ہے کہ کورونا فری ہونے والے ملک نیوزی لینڈ سے پاکستان کا موازنہ نہ کیا جائے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس کئےجس میں انہوں نے عمران خان کے کورونا سے نمٹنے کے اقدامات پر تنقید کرنے والوں کو نشانہ بناتے ہوا کہا ہے کہ کورونا فری ہونے والے ملک نیوزی لینڈ سے پاکستان کا موازنہ نہ کیا جائے۔


    اپنے ٹویٹ میں ہارون نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے خطاب کے کچھ الفاظ لکھے۔

    ہارون شاہد نے لکھا کہ حکومت عوام کی حفاظت کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی آپ بھی اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے حکومت کا ساتھ دیں کسی ایک کی بھی غلطی دوسروں کی جان لینے کی وجہ بن سکتی ہے۔

    اداکار و گلوکار نے لکھا کہ یہ وزیراعظم عمران خان کے نہیں بلکہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے الفاظ ہیں۔

    اپنے ایک اور ٹویٹ میں ہارون شاہد نے لکھا کہ یہی بات پہلے دن سے عمران خان بھی کرتے آرہے ہیں، لیکن لوگوں نے نفرت میں یہ سن نظر انداز کر کے صرف اس جانب توجہ مرکوز کرلی کہ انہوں نے کورونا کو عام فلو کہا ہے۔


    گلوکار نے لکھا کہ میری ذاتی رائے بھی یہی ہے کیونکہ کورونا وبا کے آغاز میں دنیا بھر میں اسے عام فلو ہی قرار دیا گیا تھا۔

    اپنے ایک اور ٹویٹ میں اداکار و گلوکار نے لکھا کہ نیز ، نیوزی لینڈ سے پاکستان کا موازنہ کرنا بند کریں درحقیقت کسی بھی ملک کا کسی دوسرے ملک سے موازنہ کرنا درست نہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ ہر ملک کی کسی مسئلے سے نمٹنے کی صلاحیت دوسرے ملک سے مختلف ہوتی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکار علی ظفر نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا بھر کو ایسے رہنماؤں کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی حکومت نے ملک کو کورونا سے پاک قرار دے کر پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، جیسنڈا آرڈرن نے گذشتہ روز ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے نافذ کی جانے والی پابندیوں کومکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

    موجودہ صورتحال میں دنیا کو جیسنڈا جیسے لیڈرز کی ضرورت ہے علی ظفر

  • موجودہ صورتحال میں دنیا کو جیسنڈا جیسے لیڈرز کی ضرورت ہے  علی ظفر

    موجودہ صورتحال میں دنیا کو جیسنڈا جیسے لیڈرز کی ضرورت ہے علی ظفر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ دنیا کو نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن جیسے لیڈرزکی ضرورت ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ دنیا کو نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن جیسے لیڈرز کی ضرورت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر علی ظفر نے اپنے ٹویٹ میں جیسنڈا آرڈرن کا ایک ویڈیوکلپ شیئر کرتے ہوئے جیسنڈا آردڑن کو ٹیگ کیا۔


    علی ظفر کی طرف سے شئیر کئے گئے ویڈیو کلپ میں جیسنڈا کہتی نظر آرہی ہیں کہ دنیا بھر میں کورونا پر قابو پانے کیلئے ہرڈ امیونٹی یا اجتماعی مدافعت کا سہارا لینے کا مشورہ دیا جارہا تھا لیکن نیوزی لینڈ نے ایسا کرنے کا سوچا بھی نہیں کیونکہ ایسا سوچنا نیوزی لینڈ کے ہزاروں باشندوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہوتا۔

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی حکومت نے ملک کو کورونا سے پاک قرار دے کر پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، جیسنڈا آرڈرن نے گذشتہ روز ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے نافذ کی جانے والی پابندیوں کو سے مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔

    جیسنڈا کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں کورونا کی روک تھام کے لیے 75 روز قبل سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا لیکن اب وبا کے درمیان ملک میں زندگی عام معمولات کی طرح محسوس ہورہی ہے۔

    وزیراعظم جیسنڈا نے اعلان کیا تھا کہ آج کابینہ کی اجازت کے بعد ملک کو لیول ون کی طرف لے جارہے ہیں جبکہ کورونا کے چیلنج سے بنردآزما ہونے کے لیے بین الاقوامی سرحدیں بند رہیں گی۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں عالمگیر وبا کورونا کے کل 1504 کیسز سامنے آئے اور 22 ہلاکتیں ہوئیں۔

    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے گلوکار علی ظفر نے وزیراعظم جیسنڈا کی تعریف کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ وہ کورونا جیسی عالمی وبا کی صورتحال میں جیسنڈا کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے دل سے معترف ہیں۔

    پاکستانی گلوکار نے جیسنڈا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا کو اس وقت آپ جیسے لیڈرز کی ضرورت ہے۔

  • اشنا شاہ کا موسیقی کے شعبے میں صرف آئمہ بیگ اور قرۃ العین بلوچ ہی بہترین گلوکارائیں کہنے پر حدیقہ کیانی کا اشنا شاہ کو کرارا جواب

    اشنا شاہ کا موسیقی کے شعبے میں صرف آئمہ بیگ اور قرۃ العین بلوچ ہی بہترین گلوکارائیں کہنے پر حدیقہ کیانی کا اشنا شاہ کو کرارا جواب

    اداکارہ اشنا شاہ نے ٹوئٹر پر ملک میں خواتین گلوکاروں اور موسیقاروں کی کمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسیقی کے شعبے میں خواتین کی کمی ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سئاٹ ٹویٹر پر اشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ موسیقی کے شعبے میں صرف آئمہ بیگ اور قرۃ العین بلوچ ہی بہترین خواتین گلوکارائیں ہیں-

    اداکارہ کی اس ٹویٹ کے بعد کئی مداحوں نے کمنٹس کئے لکھا کہ مُلک میں عابدہ پروین اور حدیقہ کیانی سمیت درجنوں خواتین گلوکارائیں موجود ہیں۔متعدد مداحوں نے کہا کہ وہ حدیقہ کیانی کو کیسے بھول گئیں جن کی آواز میں ان کے ڈراموں میں گانے بھی شامل ہیں۔

    اشنا شاہ کی ٹویٹ پر گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بھی ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام سٹوری پر ملک کی خواتین گلوکاراؤں کی40 کے قریب خواتین کے نام کی طویل فہرست شئیر کردی۔

    حدیقہ کیانی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں عابدہ پروین،فریدہ خانم، نازیہ حسن، گل پانڑا، مومنہ مستحسن، روشن آرا بیگم، مسرت نذیر، صنم ماروی، میشا شفیع، زیب بنگش، زوئی وکاجی، ریچل وکاجی، سارہ حیدر، نتاشا بیگ، کومل رضوی، فریحہ پرویز، حمیرا ارشد، مائی ڈھائی، حمیرا چنا،ریشم ،میڈم نورجہان اور شبنم مجید سمیت دیگر گلوکاراؤں کے نام شامل تھے۔

    حدیقہ کیانی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں زیادہ تر قومی سطح پر گلوکاری کرنے والی یا شہرت حاصل کرنے والی گلوکاراؤں کے نام شامل تھے، دیگر زبانوں میں گلوکاری کرنے والی گلوکاراؤں کو شامل نہیں کیا گیا۔

    حدیقہ کیانی نے فہرست جاری کرتے ہوئے ایک اور سٹوری شئیر کی گلوکاری نے لکھا کہ خواتین کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

    حدیقہ کیانی نے اپنی پسندیدہ گلوکاراؤں کی فہرست بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے ٹینا ثانی، نیرہ نور، مہناز، ریشماں، ناہید اختر، اقبال بانو، تصور خانم، شازیہ خشک، سائرہ نسیم، زاہدہ پروین اور منی بیگم کے نام شامل کیے۔


    حدیقہ کیانی کی جانب سے فہرست جاری کرنے کے بعد اشنا شاہ نے گلوکارہ سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ نہیں ا اپنے ڈراموں کے او ایس ٹی بہت پسند ہیں علاوہ ازیں اداکارہ نےاپنے ٹوئٹ کو بھی ڈیلیٹ کردیا۔ اداکارہ نے لکھا کہ میں رات گئے دیر تک ٹویٹر استعمال کرنا بند کر دوں اداکارہ نے مداحوں اور صارفین سے اس بات پر آمین بولنے کی درخواست کی-

    فواد خان 2020 کے 100خوبصورت چہروں کے مقابلے کی فہرست میں شامل

    پاکستانی فنکار بھی امریکی سیاہ فاموں کی حمایت میں بول پڑے

    ایک بچی کے والد کو اس طرح تنقید کا نشانہ بنانا سابقہ بیوی کی حمایت نہیں ہے اشنا شاہ

  • اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح اپیل پر سماعت ملتوی

    اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح اپیل پر سماعت ملتوی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح اپیل پر سماعت 20 جون 2020 تک ملتوی ہوگئی-

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے ادکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پرسماعت کرتے ہوئے ان کے شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمٰن کے وکلاء کو دلائل مکمل کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد مزید سماعت 20جون 2020 تک ملتوی کردی۔

    ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت کی ، کیس میں اداکارہ میرا کا مؤقف ہےکہ عتیق الرحمن ان کا شوہر نہیں وہ جھوٹا شخص ہے۔

    میرا کا کہنا ہے کہ اس شخص نے جھوٹوں کے ذریعے عدالت کو گمراہ کیا انہوں نےعتیق الرحمن سےکوئی نکاح نہیں کیا۔

    میرا کا عدالت میں موقف ہے کہ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا تھا اب عدالت سے استدعا ہے کہ وہ فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

    اداکارہ میرا نے اپنی زندگی پر کتاب لکھنے کا فیصلہ کر لیا

  • فواد خان  2020 کے 100خوبصورت چہروں کے مقابلے کی فہرست میں شامل

    فواد خان 2020 کے 100خوبصورت چہروں کے مقابلے کی فہرست میں شامل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے پرکشش اور معروف اداکار فواد خان کو 2020 کے خوبصورت چہروں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کے پرکشش اور معروف اداکار فواد خان کو 2020 کے خوبصورت چہروں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ٹی سی کینڈلر کی جانب سے انسٹاگرام پر2020 کے انتہائی خوبصورت چہروں کی کے لیے نامزد کئے گئے تمام اُمیدواروں کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں
    https://www.instagram.com/p/CBBSwx6H0OT/?igshid=tpxvgm7s3qcd
    ٹی سی کینڈلر کی طرف سے کی جانے والی پوسٹ میں ایک تصویر پاکستان کے خوبرو اداکار فواد خان کی بھی ہے جنہیں 2020 کےخوبصورت چہروں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

    2020 کے خوبصورت چہروں کے اُمیدواروں میں کینیڈین اداکار کيانو ريفز، انگلش اداکار ڈینیل ریڈکلف(ہیری پوٹر)، امریکی اداکار جیسن موموا، بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا اورانگلش گلوکار زین ملک بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 2015 میں فواد خان کو ایسٹرن آئی کے ذریعے کروائے گئے سروے میں ٹاپ 10 متاثر کن ایشین مردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا جبکہ اداکار کو 2017 اور 2018 میں بھی خوبصورت چہروں کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔جبکہ 2019 میں پاکستانی پُرکشش اداکار عمران عباس 2019ء کے خوبصورت چہروں میں نامزاد کئے گئے تھے، عمران عباس مذکورہ فہرست میں 66ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے

  • اداکار اظفر رحمن کی سالگرہ پر مہوش حیات کا محبت بھرا پیغام

    اداکار اظفر رحمن کی سالگرہ پر مہوش حیات کا محبت بھرا پیغام

    پاکستان شونز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے دوست نامور اداکار اظفررحمن کو سالگرہ کی مباکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ دوستی کے دس سال مکمل ہونے اور ان کی سالگرہ کا جشن منانے کے لئے بے تاب ہیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اداکارہ مہوش حیات نے اپنے اور اظفر کی ایک ساتھ لی گئی خوبصورت تصویر شئیر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی-

    اداکارہ نے تصویر شئیر کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ مجھے افسوس ہو رہا ہے کہ میں اس سال آپ کے ساتھ مل کر آپ کی سالگرہ نہیں منا سکتی-
    https://www.instagram.com/p/CBJaWgoHwdv/?igshid=wj4bqi39t2mu
    مہوش حیات نے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ ہماری دوستی کو ایک دہائی کا عرصہ بیت گیا ہے ماشاءاللہ- اورآپ کے ساتھ میرا یہ سفر انتہائی خوش کن رہا ہے-

    تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ نے لکھا کہ آپ کے وجود کی مثبت انرجی سے دنیا کی روشنیوں اور رنگینیوں میں اضافہ ہوا ہےمیں آپ کی جانب سے سال بھر دی جانی والی بھرپور حمایت، مشوروں اور تفریح کی مشکور ہوں-

    مہوش حیات نے اظفر کے آنے والے سال کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی سالگرہ کی خوشی کا جشن منانے کے لئے بے تاب ہوں جلد ہی آپ کے ساتھ آپکی سالگرہ مناؤں گی-

    مہوش حیات کی اس پوسٹ کے جواب میں رد عمل دیتے ہوئے اظفررحمن نے کہا کہ دس سال جان من یہ دوستی ہم نہیں چھوڑیں گے، توڑیں گے دم مگر تیرا ساتھ نہ چھوڑیں گے-

    اداکار نے مہوش حیات کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ پر ہمیشہ اپنا کرم رکھے اور مہوش حیات کا ساتھ دینے کے لئے شکریہ ادا بھی کیا-

    ہم سب کو زندگی میں زوار جیسے دوست کی ضرورت ہے ، زوار کی لازوال قربانی کی کہانی