Baaghi TV

Category: شوبز

  • کینسر مجھ سے میری مسکراہٹ نہیں چھین سکتا ، نادیہ جمیل کی خوبصورت مسکراہٹ

    کینسر مجھ سے میری مسکراہٹ نہیں چھین سکتا ، نادیہ جمیل کی خوبصورت مسکراہٹ

    بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض سے جنگ لڑنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ کینسر مجھ سے میری مسکراہٹ نہیں چھین سکتا-

    باغی ٹی وی :بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض سے جنگ لڑنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ کینسر مجھ سے میری مسکراہٹ نہیں چھین سکتا- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ کینسر مجھ سے میری مسکراہٹ نہیں چھین سکتا-


    اداکارہ نے لکھا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میری سب سے پیاری ٹویٹر فیملی میرے پاس ہے-

    نادیہ جمیل نے لکھا کہ معاف کیجئے گا میں ابھی تک انفرادی پیغامات تک نہیں پہنچا سکتی۔ لیکن جلد ہی میں صحت مند ہوں گی اور مجھے دوبارہ توانائی ملے گی۔ تب تک مسکراتے رہیں اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ آپ سب میرے اپنے ہیں۔

    اداکارہ و سماجی کارکن نے آخر میں اپنے پیغام میں مداحوں کو شکریہ کہتے ہوئے جزاک اللہ خیر لکھا-

    خیال رہے کہ نادیہ جمیل نے رواں سال 3 اپریل کو اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا اِس بات سے آگاہ کیا تھا کہ اُن کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔اور ان کا علاج جاری ہے انہوں نے مداحوں سے دعا کے لئے بھی درخواست کی تھی-

    نادیہ جمیل کا بریسٹ کینسر کی کیمو تھراپی کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل

    نادیہ کی دوست نے پچیس سالہ دوستی کی لاج رکھ کر اپنے سر کے بال منڈوا دئیے

  • ’ارطغرل غازی‘ کے ’عبدالرحمٰن‘ نے پاکستانی بچوں کو بہادر سپاہی قرار دے دیا،اوربھی اعزازسے نوازا

    ’ارطغرل غازی‘ کے ’عبدالرحمٰن‘ نے پاکستانی بچوں کو بہادر سپاہی قرار دے دیا،اوربھی اعزازسے نوازا

    انقرہ:’ارطغرل غازی‘ کے ’عبدالرحمٰن‘ نے پاکستانی بچوں کو بہادر سپاہی قرار دے دیا،اوربھی اعزازسے نوازا،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں دکھائے جانے والے ترکی کے ڈرامے ارطغرل غازی” کے مرکزی کردار عبدالرحمن  پاکستانی بچوں سے بہت متاثرہیں اوران کا کہنا ہے کہ پاکستانی بچے بہت بہادرسپاہی ہیں جو کسی بھی چیلنج سے نمٹنا جانتے ہیں 

     

    پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اپریل کے آخر سے نشر کیے جانے والے ترک کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلش ارطغرل‘ کی جہاں ہر گزرتے دن پاکستان میں مقبولیت بڑھ رہی ہے۔

    وہیں ڈرامے کے اداکاروں کی جانب سے بھی آئے دن پاکستانی مداحوں کے لیے محبت کے پیغامات جاری کرنے سمیت پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا جاتا ہے۔

    https://www.instagram.com/p/CBBGvTsjRmG/

    مذکورہ ڈرامے کو وزیر اعظم کی خواہش پر اردو میں ترجمہ کرکے ’ارطغرل غازی‘ کے نام سے چلایا جا رہا ہے اور اس ڈرامے نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنائے۔

    ڈرامے کی مقبولیت اتنی بڑھ گئی ہے کہ پاکستانی ڈراما شائقین ’ارطغرل غازی‘ کے سین پر ویڈیوز میں اداکاری کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

    خاص طور پر ’ارطغرل غازی‘ کی موسیقی پر پاکستان میں مرد و خواتین سمیت بچوں کی جانب سے ویڈیوز بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اداکار نے ڈرامے میں عبدالرحمٰن الپ کا کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ
     

    اور ڈرامے کی موسیقی پر بنائی گئی پاکستانی بچوں کی ویڈیو کو دیکھ کر ’ارطغرل غازی‘ کے اہم کردار ’عبدالرحمٰن الپ‘ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں پاکستانی بچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    ’عبدالرحمٰن الپ‘ کا کردار معروف اداکارہ سیلال ال نے ادا کیا ہے اور انہوں نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام پر پاکستانی بچوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اردو میں پیغام بھی جاری کیا۔

    سیلال ال نے ارطغرل غازی کے تمام سیزن میں کام کیا، تاہم آخری قسطوں میں ان کا کردار ڈرامے کا حصہ نہیں، انہوں نے مجموعی طور پر 150 کے قریب قسطوں میں کام کیا۔

    انہوں نے ڈرامے میں ارطغرل غازی کے والد کے قابل بھروسہ گارڈ کا کردار ادا کیا ہے اور ان کی وفاداریوں کے باعث انہیں چیف گارڈ کی ذمہ داری بھی دی جاتی ہے۔

    سیلال ال نے انسٹاگرام پر پاکستانی بچوں کی ڈرامے کی موسیقی پر بنائی گئی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اردو میں لکھا کہ ماشاءاللہ، پاکستان کے ننھے منے بہادر سپاہیو، میں آپ کے دلوں کو حسرت کے ساتھ بوسہ دیتا ہوں۔

    https://www.instagram.com/p/CA9o_VKJfji/

    اداکار نے بچوں کے حوالے سے مزید لکھا کہ آپ ہمارے ماشاءللہ بہادر سپاہی ہیں، انشاءللہ ایک دن آپ کے شانہ بشانہ جنگ میں حصہ لیں گے۔

    سیلال ال نے پاکستانی بچوں کے لیے محبت کا اظہار بھی کیا۔

     

  • سنتھیا کی پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش،جنرل حمید گل امریکہ میں کیا آفر ہوئی؟ عبداللہ گل کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

    سنتھیا کی پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش،جنرل حمید گل امریکہ میں کیا آفر ہوئی؟ عبداللہ گل کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

    سنتھیا رچی نے 10سال بعد خاموشی کیوں توڑی، بھارت کی دنیا میں جگ ہنسائی کے بعد پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش، جنرل حمید گل رح کو امریکہ میں کیا آفر ہوا ؟محمد عبداللہ حمید گل کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

    محمد عبداللہ حمید گل کا کہنا ہے کہ سنتھیا کے پی پی پی کے رہنماؤں پر لگائے گئے تمام الزامات تحقیقات ہونی چاہیئں جو اس سب میں ملوث ہیں جن کے خلاف ثبوت ہیں اور ان کی سخت سے سخت کاروائی ہونی چاہیئے اور اگر اس کے اندر کوئی اور بات نکلی تو یہ ہے سوال ہےکہ کیا پھر سنتھیا کو سزا ملے گی؟

    باغی ٹی وی : سنتھیا کو ضرور انصاف ملنا چا ہئے اس میں کوئی دوراہے نہیں کہ اس کے اوپر ظلم ہوا ہے اور کسی بھی خاتون کی عزت بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے وہ پاکستان میں مہمان بھی ہیں اور ان کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا اس کا بہت افسوس ہے انہوں جو شواہد لوگوں تک پہنچائے ہیں اپنی عدلیہ اور حکومت پاکستان کے اوپر پورا بھروسہ ہے کہ ان کو وہ انصاف ضرور دلائیں گے لیکن ساتھ ہی ساتھ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ خاموشی دس سال کے بعد کیسے ٹوٹی ؟
    https://www.youtube.com/watch?v=u6J1y7hkQ0U
    محمد عبداللہ حمید گل نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں وہ پاکستان میں سیاح بن کے آئیں جس وقت بم اور دھماکے ہو رہے تھے اور حالات دگر گوں تھے تو پھر کیا وہ ایک ایسے ملک میں سیاحت کرنے آئیں تھیں تیسرا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ دس سال سے پاکستان میں مقیم ہیں ان کا ذریعہ آمدن کیا ہے؟ وہ اپنا ذریعہ آمدن بتائیں چوتھا کہ انہوں نے بہت سینئیر لوگوں کے ساتھ ملاقاتوں کی تصویر سوشل میڈیا پر ڈالی ہوئی ہیں تو وہ کس حیثیت میں ملاقاتیں کر رہیں ہیں ایک ایسے ملک میں وہں آئیں سیاحت کرتی رہیں پھر اچانک ایوان بالا تک پہنچ گئیں ہم اور آپ بھی بیرون ملک جاتے ہیں تو کیا وہاں کے صدور اور وزرائے اعظم سے ملاقاتیں کی جاتی ہیں اور یہ خواہش بیدارتو ہم خود کرتے ہیں نا

    محمد عبداللہ نے بتایا کہ میرے والد جنرل حمید نے مجھے بتایا کہ وہ جب 1980ء کی دہائی میں کوبرا ہیلی کاپٹر کی خریداری کے لئے فورناکس امریکہ گئے تو انہوں نے باقاعدہ وہاں بیک مین کے طور پرانتہائی خوبرو خاتون کوملازمہ کے طور پر بھیجا انہوں نے کہا کہ وہ مجھے کہیں سے بھی فوجی عورت نہیں لگ رہی تھی انہوں نے اس عورت کو یہ کہتے ہوئے واپس بھیج دیا کہ ہماری اسلامی روایات کے مطابق اور خاندانی اقدار کے مطابق میں اس خا تون سے کوئی مدد نہیں لینا چاہتا انہوں نے بتایا کہ دنیا کی تمام مغربی انٹیلی جینس ایجنسیاں عورتوں کا سہارا لے کر کام کرتی ہیں اور بڑی بڑی جگہوں تک رسائی کرتی ہیں

    ای مارکر بھی ایک صحافی تھیں جب نواز شریف صاحب وزیراعظم تھے تو انہوں نے ان کے حوالے سے کچھ معیوب باتیں کہی تھیں اس طرح رشینا العین تھیں-

    انہوں نے بتایا کہ 40 فائن کرسٹین فئیر نے کتاب لکھی جن کی پہلے بہت آؤ بھگت کی گئی اور وہ افواج پاکستان کے سب سے بڑے آفیشل سے ملیں اور اس کے بعد پاکستان کے لئے اخبارات کی حد تک اچھے بیانات دیئے لیکن جب کتاب لکھی تو بالکل الٹ اور پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور پاکستان پر انتہائی غلط قسم کے الزامات لگائے اسی طریقے سے کری شیفل نے بھی بڑی گھناؤنی کتاب پاکستان کے خلاف لکھی جبکہ پاکستان نے ہمیشہ سب کو عزت دی اور تعظیم کی لیکن لوگوں نے اس کا غلط مطلب نکالا

    انہوں نے امریکی جاسوس کے بارے میں بتایا کہ ریمن ڈیوس نے یہاں آکر قتل کئے وہ جاسوس تھا پوری دنیا کو یہ معلوم ہے اور اس کے بعد وہ نکل گیا اور اس نے کتاب لکھی جو پاکستان کے خلاف اور ٹوٹل جھوٹ کی بنیاد ہے اس کتاب کے اندر ایک روپے کی بھی حقیقت نہیں –

    عبداللہ حمید گل نے کہا کہ اب ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ پوری دنیا پر ہندوستان کی بے عزتی ہو رہی ہے اور پوری دنیا پر ان کا ایک مکروہ اور ایک دہشت گردانہ چہرہ ہے وہ ان کا سامنے آگیا ہے بی جے پی کا سب کو معلوم ہے اس کے کیا عزائم ہیں بی جے پی دنیا جہان کے اندر بے نقاب ہوئے اس کے بعد وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کے اوپر اور پاکستان کی کرسی کو بدنام کرنے کی کوشش تو نہیں ہو رہی کہیں ایسا تو نہیں کہ پاکستان کو ایک ریپسٹ ریاست کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے یہ وہ تمام سوالات دلوں میں اٹھتے ہیں اور وقت آنے پر بہت ساری جوابات ہمیں ملیں گے –

    انہوں نے کہا میں امید کرتا ہوں کہ ان سوالات کے جوابات نہ صرف ہماری انٹیلی جنس ایجنسی کو حکومت وقت کو بلکہ اعلی عدلیہ کمیشن مقرر کیا جائے –

    محمد عبداللہ کے مطابق ایک سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ اگر سنتھیا کی عزت اس ملک میں محفوظ نہیں تھی تو پھر اس ملک سے ان کو بھاگ جانا چاہیئے تھا وہ وہاں رہتیں کیوں رہیں جہاں ان کی جان کو خطرہ تھا عزت کا خطرہ تھا ایک بات بہت ضروری ہے کہ اس کی تحقیقات ہونی چاہیئں جو اس سب میں ملوث ہیں جن کے خلاف ثبوت ہیں اور ان کی سخت سے سخت کاروائی ہونی چاہیئے اور اگر اس کے اندر کوئی اور بات نکلی تو کیا پھر سنتھیا کو سزا ملے گی یہ ہے سوال ہے؟

    انہوں نے کہا دشمن کے پراپیگنڈہ کا شکار ہو کر صرف تماش بینیوں کی طرح گردن نہیں ہلانی چاہیئے بلکہ خود اس کے اندر خاص طور پر ملک کے نوجوان صحافی حقائق تلاش کرنے کی کوشش کریں

    بغیر نکاح کے چار ماہ میں بچہ پیدا کرنے والی عورت بڑی ڈرامے باز ہے یا جس کو ریپ کیا گیا؟ وینا ملک کا سوال

    امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

    رحمٰن ملک نے سنتھیا رچی کے الزامات جھوٹے قرار دے دیئے

  • علامہ اقبال ٹویٹر پر ٹرینڈنگ میں کیوں؟

    علامہ اقبال ٹویٹر پر ٹرینڈنگ میں کیوں؟

    پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر شاعر اسد معروف کی ایک نظم کو علامہ اقبال سے منسوب کرتے ہوئے شیئر کیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ اور تنقید بھرے تبصرے کئے جا رہےہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر شاعر اسد معروف کی ایک نظم کو علامہ اقبال سے منسوب کرتے ہوئے شیئر کیا ہے جس کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ اور تنقید بھرے تبصرے کئے جا رہےہیں وہیں معروف شخصیات بھی وزیراعظم کی اس غلطی پر تنقید کر رہی ہیں-

    چند ماہ قبل وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قناعت پسندانہ زندگی بسر کرنے کا ایک نسخہ شیئر کیا تھا۔

    انھوں نے لکھا تھا کہ جس کو مشہور شاعر اور فلسفی ’خلیل جبران‘ کا یہ زریں قول سمجھ آ گیا سمجھئے اس کے ہاتھ قناعت پسند زندگی بسر کرنے کا گُر آ گیا۔

    یہ عبارت ٹوئٹر پر لکھ کر عمران خان نے مشہور بنگالی شاعر اور ادیب رابندر ناتھ ٹیگور کا ایک قول اپنی ٹویٹ کے ساتھ چسپاں کر دیا۔

    وزیر اعظم کی اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صار فین نے ٹیگور کا قول خلیل جبران سے منسوب کرنے پر عمران خان کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا-

    تاہم وزیر اعظم نے اس معاملے میں اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو شاید سنجیدہ نہیں لیا اور اپنے اس ٹویٹ کے بعد کبھی یہ وضاحت نہیں کی کہ ٹیگور کا قول خلیل جبران سے منسوب کرنا ان کی غلطی تھی۔

    لہذا اب حال ہی میں وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر صارفین کو اپنے اوپر تنقید کرنے کا ایک اور موقع اُس وقت فراہم کیا جب انہوں نے ایک شاعر اسد معورف کی نظم علامہ اقبال سے منسوب کرتے ہوئے اسے ٹوئٹر پر شیئر کر دیا۔


    یہ نظم شئیر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے لکھا کہ ’اس نظم سے وہ انداز جھلکتا ہے جسے میں سلیقہ حیات بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔ نوجوانوں کو میری تلقین ہے کہ وہ اس نظم کو سمجھیں، اپنائیں اور یقین کر لیں کہ اس سے ان خداداد صلاحیتوں میں خوب نکھار آئے گا جو بطور اشرف المخلوقات اللہ تعالی نے ہم سب کو عطا کر رکھی ہیں۔

    اس کو شئیر کرنے کے بعد صارفین نے وزیراعظم صاحب کو خون تنقید کا نشانہ بنایا اور مزاحیہ اور دلچسپ تبصرے کئے جس کے بعد وزیر اعظم نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے ایک اور ٹویٹ کیا انہوں نے لکھا کہ میری درستگی کر دی گئی ہے یہ علامہ اقبال کی نظم نہیں ہے مگر اس میں جو پیغام دیا گیا ہے میں اس پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کرتا ہوں۔۔۔

    وزیر اعظم کی ٹویٹ کے بعد کہ پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’اقبال‘ ٹرینڈ کرنے لگا۔


    صحافی اشعر رحمان نے تبصرہ کیا کہ ’آئی کے بالیات‘ یعنی یہ اقبالیات نہیں بلکہ عمران خان کی کہی ہوئی بات ہے۔


    خواتین کی حقوق کی علمبردار ماروی سرمد نے لکھا کہ ماروی سرمد نے ٹویٹ کی ’وزیر اعظم نے کسی بہروپیے کی نظم کو ڈاکٹر محمد اقبال سے منسوب کیا ہے ہو سکتا ہے کہ وازیراعظم کو یہ نظم واٹس ایپ کے ذریعے ان کے کسی ساتھی نے بھیجی ہو گی۔ ایسا ساتھی جو وزیر اعظم کی نظر میں نوٹس ہونے کے لیے بہت زیادہ بےقرار ہو گا وزیر اعظم کے آفس کو تضحیک کا مرکز نہ بنائیں۔


    ماروی سرمد نے عمران خان کی کچھ عرصہ پہلے کی ٹویٹ پر ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پی ایم خان مسلط اشعار کا سیریل پوسٹر ہیں۔ انہوں نے چار سال پہلے یہ ٹویٹ کیا تھا جو یقینا اقبال کی شاعری نہیں ہے۔ اندازہ لگائیں کہ انہوں نے اقبال کو جعل سازوں کے ذریعے سمجھا ہے-


    مراوی سرمد نے ایک اور ٹویٹ میں ٹرک کے پیچھے لکھے ہوئے اشعار کی تصویر شئیر کرتے ہوئے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا-


    صحافی سیدہ عائشہ ناز نے لکھا کہ یہ نظم اسد معروف نامی شاعر کی ہے نہ کہ علامہ اقبال کی۔
    https://twitter.com/SyedaAyeshaNaaz/status/1269313871015182336
    عائشہ ناز نے اپنی سلسلہ وار ٹویٹس میں لکھا کہ میرا کپتان اقبال کو قبر میں کروٹ بدلنے پر مجبور کرتے ہوئے۔یقین کریں۔ یقین نہ آیا کہ یہ سکرین شاٹ ایک وزیر اعظم کی ٹویٹ ہے۔ جلدی کپتان کو وزٹ کیا۔ دلِ بےتاب میں ایک امید کی کرن جگمگا رہی تھی کہ یہ فیک آئی ڈی ہوگی۔ مگر ایسا نہ تھا۔۔کپتان پورے ہوش و حواس میں اقبال کا بھی وہی 1/2

    2/2 حال کرنے پر تٔلا ہوا تھا جو پورے ملک کا کیا ہے۔ عمران خان اپنی تقریروں میں اکثر نوجوانوں کو وعظ کرتا کہ وہ اقبال کو پڑھیں۔ غالباً ان کا مطلب اسی طرح کی اقبال سے منسوب شاعری ہے۔ کیونکہ وہ اصل والی کافی مشکل ہے۔ نہ کپتان کے پلے پڑنے والی ہے اور نہ یوتھیان کرام کے.


    صحافی طلعت اسلم نے لکھا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ اقبال نہ ہوں لیکن ہم کون ہوتے ہیں کسی ایسے شخص سے سوال کرنے والے جو ٹرکوں کے پیچھے لکھی شاعری کے مطابق اپنی زندگی گزارنا چاہتا ہو؟


    میر محمد علی خآن نے لکھا کہ سننے کے لیے "میں کھڑا ہوں” پاکستان میں بیٹھے وزیر اعظم کانوں تک موسیقی خاص طور پر پاکستان میں ہے۔
    https://twitter.com/Umar_Arshed/status/1269347634512384000?s=19
    عمر اسد نامی صارف نے لکھا کہ غلطی انسان سے ہی ہوتی ہے اور ماننے والا بڑا ہوتا ہے.چلو اس بہانے، کئی خواتین و حضرات نے اقبال کی شاعری کو گوگل، مختلف کتب سے کھنگالا تو سہی…

    اقبال کا ترانہ بانگِ درا ہے گویا
    ہوتا ہے جادہ پیما پھر کارواں ہمارا


    جرنلسٹ جویریہ صدیقی نے لکھا کہ ہم وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں انکی وجہ سے آج قوم کو علامہ اقبال کی شاعری یاد ہو گئ-


    نیوز اینکر رمیشا علی نے جرنلسٹ جویریہ صدیقی کی ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے لکھاکہ ضروری نہیں کہ وہ اقبال کی شاعری ہو یا نہیں لیکن قوم کو شاعر مشرق کی یاد تو آگئی-


    تجزیہ نگار عمار مسعود نے علامہ اقبال کا ایک شعر ٹویٹ کیا کہ اس کی آنکھوں کو کبھی غور سے دیکھا ہے فراز، ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز


    سلیم صافی نے تجزیہ نگار عمار مسعود کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ایک شعر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ
    لگاکے رکھا ہے مشق غلط بیانی پر
    وہ ہو مراد کہ گل ہو یا کہ ہو شبلی فراز
    کہیں خسرو، کہیں زلفی، کہیں علی محمد
    ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود و آیاز
    اور تو اور ہے اقبال کا پوتا خاموش
    کہ دبائی گئی ہے اٹھنے والی ہر آواز
    ( اقبال اور عمار بھائی سے معذرت کے ساتھ)


    سیلم صافی نے ٹویٹ کیا کہ ذرا سوچئے کہ زاغ کو شاہین بنا کر قوم کے سامنے پیش کیا گیا تھا یا پھر شاہین بچہ زاغوں کی صبت میں خراب ہو گیا۔۔۔۔


    معروف اینکر حامد میر نے بھی تصحیح کرتے ہوئے لکھا کہ پی ایم صاحب یہ نظم اسد معروف کی ہے نہ کہ علامہ اقبال کی-


    جرنلسٹ طارق متین نے لکھا کہ خان صاحب ، اللہ کا واسطہ چیک کر والیا کریں۔ اقبال کا کلام نہیں ہے یہ


    دی نیوز کے تحقیقاتی جرنیو عمر چیمہ نے لکھا کہ انٹرنیٹ پر بہت سے لوگ اسی طرح کی زندگی گزار رہے ہیں

  • وینا ملک کی سنتھیا کو تھپکی، "کم چک کے رکھو ہم تمہارے ساتھ ہیں” کی یقین دہانی

    وینا ملک کی سنتھیا کو تھپکی، "کم چک کے رکھو ہم تمہارے ساتھ ہیں” کی یقین دہانی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وینا ملک نے سنتھیا رچی کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کم چک کے رکھو ہم تمہارے ساتھ ہیں –

    باغی ٹی وی : اداکارہ و میزبان وینا ملک پی پی پی رہنماؤں نے ساتھ جھگڑے میں سوشل میڈیا پر سینتھیا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی دکھائی دے رہی ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں ویان ملک کا سینتھیا کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ پی پی پی کے خلاف اپنا مش ن جاری رکھیں وہ ان کا ساتھ دیں گی-
    https://twitter.com/iVeenaKhan/status/1269229378015281153?s=19
    وینا ملک نے سنتھیا کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ زیادہ طاقت کے ساتھ لڑکی مضبوط رہو ہم تمہارے ساتھ ان لوگوں کو بخشنا نہیں
    https://twitter.com/CynthiaDRitchie/status/1269249952271785984?s=19
    وینا ملک کی اس ٹویٹ کے جواب میں ردعمل دیتے ہوئے سنتھیا نے وینا ملک کا شکریہ ادا کیا-

    واضح رہے کہ اس سے قبل اپنی ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے سنتھیا کو تنقیا کا نشانہ بنانے والوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا تھاکہ بغیر نکاح کے چار ماہ میں بچہ پیدا کرنے والی عورت بڑی ڈرامے باز ھے یا جس کو ریپ کیا گیا؟

    بغیر نکاح کے چار ماہ میں بچہ پیدا کرنے والی عورت بڑی ڈرامے باز ہے یا جس کو ریپ کیا گیا؟ وینا ملک کا سوال

  • ‏سنتھیا رچی نے کچھ لوگوں پر الزام پاکستان میں رہتے ہوئے لگایا ہے باقیوں پر واپس امریکہ جا کر لگائے گی، عمر چیمہ

    ‏سنتھیا رچی نے کچھ لوگوں پر الزام پاکستان میں رہتے ہوئے لگایا ہے باقیوں پر واپس امریکہ جا کر لگائے گی، عمر چیمہ

    دی نیوز کے تحقیقاتے جرنیو عُمر چیمہ کا کہنا ہے کہ سنتھیا رچی نے کچھ لوگوں پر الزام پاکستان میں رہتے ہوئے لگایا ہے باقیوں پر واپس امریکہ جا کر لگائے گی-

    باغی ٹی وی : سنتھیا رچی نے پاکستان پیپیلز پارٹی کے سنئیر رہنما سینیٹر رحمن ملک پر سنتھیا کا اپنے گھر بلا کر نشہ آور ڈرگز کھلا کر ریپ کرنے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ سنتھیا کے مطابق وہ اور بھی پی پی پی کی رہنماؤں کو بے نقاب کریں گی سنتھیا کے ان بیانات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمر چیمہ اپنے ایک ٹویٹ میں سنتھیا کی طرف سے الزامات لگانے پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سنتھیا رچی نے کچھ لوگوں پر الزام پاکستان میں رہتے ہوئے لگایا ہے باقیوں پر واپس امریکہ جا کر لگائے گی-


    عمر چیمہ کی ٹویٹ سے قبل سینئیر صحافی سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا تھا کہ حکومت کو بتانا چاہیے کہ یہ خاتون کس مشن پرپاکستان میں ہے ، کس پارٹی اورادارے کے ساتھ کام کیا اور اب کس کی شہہ پر یہ خاتون سیاسی لوگوں کی عزت اچھال رہی ہے ،سلیم صافی نے کہا تھا کہ قبل اس کے کہ وہ کتاب لکھ کر سب کو ننگا کردے اس خاتون کو روکنے کے لیے عملی اقدامات ہونے چاہیں

    سلیم صافی نے کہا تھا کہ امریکی خاتون صحافی کے الزامات کی عدالتی تحقیق ہونی چاہییے تاکہ اس خاتون کے مزید تند وتیز حملوں سے آنے والے وقت میں بچا جاسکے

    قبل اس کےکہ سینتھیا کتاب لکھ کرپوری پاکستانی قیادت کورسواکرے، ریپ کےالزام کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئے،سلیم صافی

    بغیر نکاح کے چار ماہ میں بچہ پیدا کرنے والی عورت بڑی ڈرامے باز ہے یا جس کو ریپ کیا گیا؟ وینا ملک کا سوال

  • بغیر نکاح کے چار ماہ میں بچہ پیدا کرنے والی عورت بڑی ڈرامے باز ہے یا جس کو ریپ کیا گیا؟ وینا ملک کا سوال

    بغیر نکاح کے چار ماہ میں بچہ پیدا کرنے والی عورت بڑی ڈرامے باز ہے یا جس کو ریپ کیا گیا؟ وینا ملک کا سوال

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے سنتھیا پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا-

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے سنتھیا پر پی پی پی کے رہنماؤں پر الزامات لگانے پر اسےتنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا- سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان کی معروف اداکارہ وینا ملک نے لکھا کہ وہ پوچھنا تھا بغیر نکاح کے چار ماہ میں بچہ پیدا کرنے والی عورت بڑی ڈرامے باز ہے یا جس کو ریپ کیا گیا۔۔۔؟؟؟


    وینا ملک نے مزید لکھا کہ جواب پوری دیانت داری سے دیں!!!

    واضح رہے کہ سنتھیا اور پی پئی پی کے رہنماؤں کے درمیان اس مسئلہ کی ابتدا اس وقت ہوئی جب سنتھیا نے گذشتہ 48 گھنٹوں سے پاکستان میں اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کی وائرل ویڈیوز پر اپنا تبصرہ ٹوئٹر پر پوسٹ کیا۔ انھوں نے لکھا کہ اس سے انھیں وہ کہانیاں یاد آ رہی ہیں کہ بی بی (بینظیر) اس وقت کیا کرتی تھیں جب ان کے شوہر انھیں دھوکہ دیتے تھے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ بینظیر اپنے گارڈز کے ذریعے ایسی خواتین "جن کے زرداری صاحب سے مبینہ تعلقات ہوتے” کی عصمت دری کرواتی تھیں۔

    اپنی ٹویٹ میں سنتھیا کا مزید کہنا تھا کہ خواتین عصمت دری کے ایسے کلچر کی مخالفت کیوں نہیں کرتیں؟ کیوں کبھی مردوں کو جوابدہ نہیں کیا جاتا؟ انصاف کا نظام کہاں ہے

    سنتھیا کی ٹویٹ کے بعد پیپلز پارٹی رہنماؤں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور ایف آئی اے میں درخواست بھی جمع کروا دی ہے

    اپنے خلاف ایف آئی اے کو دی گئی درخواست پر ردِعمل دیتے ہوئے سنتھیا نے ٹویٹر پر کہا کہ برائے مہربانی پی پی پی کے نام نہاد جمہوریت پسند لوگوں کی طرف سے مجھے دی جانی والی موت کی دھمکیوں پر بھی کارروائی کی جائے

    پی پی پی کارکنان و قیادت کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی  ہیں علاوہ ازیں سنتھیا نے پی پی پی کے سنئیر رہنما رحمن ملک پر ریپ کے الزامات کے بھی الزامات لگائے جن کی سینیٹر رحمن ملک کے ترجمان نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کے خلاف پراپیگنڈہ ہے سنتھیا کسی کے کہنے پر سب کر رہی ہے

    رحمٰن ملک نے سنتھیا رچی کے الزامات جھوٹے قرار دے دیئے

    قبل اس کےکہ سینتھیا کتاب لکھ کرپوری پاکستانی قیادت کورسواکرے، ریپ کےالزام کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئے،سلیم صافی

    امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

    ماروی سرمد اگر آپ کا ریپ کیا جاتا تو میں آپ کا ساتھ دیتی،سینتھیا

  • صنم سعید کی عوام سے کورونا سے بچاؤ کے لئے بنائی گئی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل

    صنم سعید کی عوام سے کورونا سے بچاؤ کے لئے بنائی گئی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں جگہ کی کمی کی شکایت نہ کریں احتیاط کریں اور کورونا سے بچاؤ کے لیے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آغا خان اور انڈس ہسپتالوں میں انتظامیہ کی جانب سے کورونا کے مزید مریض داخل کرنے سے معذرت کے نوٹس کی تصویریں شیئر کیں۔


    تصویریں شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ انڈس ہسپتال اور آغا خان ہسپتال نے کورونا کے مزید مریض داخل کرنے سے معذرت کرلی ہے دونوں ہسپتالوں میں کوویڈ 19 کے مریضوں کے علاج کے لئے جگہ اور سہولیات ختم ہوچکی ہیں عوام ہسپتال میں جگہ کی کمی کی شکایت کرنے کی بجائے کورونا سے بچاؤ کے لئے بنائی گئی ایس او پیز پر عمل کریں-

    واضح رہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے مقرر کئے گئے بستر ،آئی سی یو اور ایچ ڈی یو میں بستر ختم ہو گئے ہیں۔انڈس ہسپتال نے کورونا کے مزید مریض لینے سے معذرت کرلی ہے اور اس سلسلے میں اسپتال کے باہر نتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ طور پر بینر بھی آویزاں کردیا گیا ہےہسپتال کا کووڈ وارڈ مکمل طور پر بھر چکا ہے۔

    گلوکار سلمان احمد سارک مالک کے لئےعالمی وبا کوویڈ 19 کےخیر سگالی سفیر مقرر

    کرونا سے نمٹنے کیلئے گورنر ہاؤس پنجاب میں ٹک ٹاک سٹارز کا اجلاس

    کورونا وائرس : معلوم نہیں مستقبل قریب میں سینما کا کیا ہو گا صنم سعید

  • کمسن زہرہ شاہ کے اصل قاتل اُس کےوالدین ہیں  احسن خان

    کمسن زہرہ شاہ کے اصل قاتل اُس کےوالدین ہیں احسن خان

    پاکستان شوبز انڈسٹڑی کے نامور اداکار احسن خان نے راولپنڈی بحریہ ٹاؤن میں طوطے آزاد کرنے کی غلطی پر مالکان کے تشدد سے جان سے جانے والی کم سن گھریلو ملازمہ زہرہ شاہ کے قتل کا ذمہ دار والدین کو ٹھہرا دیا۔
    https://free.facebook.com/story.php?story_fbid=554971002048773&id=100026076339163&_rdc=1&_rdr
    اداکار کا کہنا ہے کہ آٹھ سال کی معصوم بچی جو گھر والوں کے پیٹ بھرتے ہوئے درندگی کا شکار ہوئی، اس کے اصل قاتل گھر والے ہیں۔

    سوشل میڈیا سائٹ فیس بُک پر جاری اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ قاتل ماں باپ بھی ہیں۔ ماں باپ کا کام ہے بچوں کو روٹی دینا۔ ان کا تحفظ ۔ بچوں کا کام ماں باپ کے پیٹ بھرنا نہیں ہے۔۔ غربت بھی اس بات کا جواز نہیں کہ وہ ناتواں بچوں کو اپنی روٹی کا ذریعہ بنائیں۔

    اداکار نے لکھا کہ اگر غربت مسئلہ ہے تو شادی سے پہلے سوچیں۔۔ شادی ہو گئی ہے تو بچے پیدا کرنے سے پہلے سوچیں۔۔ آٹھ سال کی معصوم جو گھر والوں کے پیٹ بھرتے ہوئے درندگی کا شکار ہو گئی،اصل قاتل گھر والے ہیں۔ ان گھر کے درندوں کا پہلے سوچیں۔

    احسن خان نے کہا کہ ماں باپ آٹھ سال کی بچیوں کو دو ٹکوں کے عوض غیروں کے رحم و کرم پر چھوڑنا تو دور گھر میں اکیلا نہیں چھوڑ سکتے بلکہ اکیلا مارکیٹ بھی نہیں بھیج سکتے۔

    واضح رہے کہ احسن خان چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے خیر سگالی سفیر بھی ہیں۔

    ہم سب کو اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے یاسر حسین

    آٹھ سالہ ملازمہ کے قتل پر پاکستانی فنکاروں کا برہمی کا اظہار

  • گلوکار سلمان احمد سارک مالک کے لئےعالمی وبا کوویڈ 19 کےخیر سگالی سفیر مقرر

    گلوکار سلمان احمد سارک مالک کے لئےعالمی وبا کوویڈ 19 کےخیر سگالی سفیر مقرر

    پاکستانی نامور بینڈ جنون کے معروف گلوکار سلمان احمد کو جنوبی ایشیائی تنظیم برائے علاقائی تعاون (سارک) نے صحت کے شعبے میں عالمی وبا کوویڈ 19 کا خیر سگالی سفیر مقررکر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی نامور بینڈ جنون کے معروف گلوکار سلمان احمد کو جنوبی ایشیائی تنظیم برائے علاقائی تعاون (سارک) نے صحت کے شعبے میں عالمی وبا کوویڈ 19 کا خیر سگالی سفیرمقرر کر دیا ہے۔ کورونا کو شکست دینے والے معروف گلوکارسلمان احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پیارا وطن پاکستان میری جان اور شان ہے۔

    سلمان احمد نے نے کہا کورونا وائرس نے دنیا بھر میں نظام زندگی کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا ہے اس وبا کو شکست کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔

    گلوکار کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے کوویڈ 19 سے ایک زندگی بچالی تو سمجھیں آپ نے پوری انسانیت بچا لی-

    واضح رہے کہ سلمان احمد اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر ثمینہ احمد ایک خیراتی ادارہ بھی چلا رہے ہیں اس سے قبل سلمان احمد انسداد پولیو کی مہم میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے بھی خیر سگالی سفیر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

    پاکستان کی دو سینئیر اداکارائیں کورونا وائرس کا شکار

    کورونا وائرس جنگ میں ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا، اخبارات اور سیاستدان اپنی طاقت کا صحیح استعمال کریں اور ہمیں اعداد و شمار کے بجائے حقیقت سے آگاہ کیا جائے شنیرا اکرام