Baaghi TV

Category: شوبز

  • طیارہ حادثہ ہم سب کے لیے ایک بڑا نقصان ہے عدنان صدیقی

    طیارہ حادثہ ہم سب کے لیے ایک بڑا نقصان ہے عدنان صدیقی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے مداحوں کو ٹوٹے دل کے ساتھ عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ عید ماضی کی عیدوں سے کافی مختلف ہو گی

    باغی ٹی وی : پاکستان۔شوبز انڈسٹری کے نامور ادکار عدنان۔صدیقی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ عید ماضی کی عیدوں سے کافی مختلف ہوگی۔
    https://www.instagram.com/tv/CAiycZGH5xa/?igshid=ilqe1nx7h2n8
    عدنان صدیقی نے کہا کہ پوری دُنیا سمیت ہم بھی کورونا وائرس سے لڑ رہے تھے کہ اچانک جمعۃ الوداع کے دن کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو ایک المناک حادثہ پیش آیا جس میں بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔

    اداکار نے کہا کہ لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لیے آرہےتھے اور وہ اپنے پیاروں سے ملنے کے بجائے اِس دُنیا سے رخصت ہوگئے۔

    اداکار نے کہا کہ صرف طیارے میں سوار مسافر ہی نہیں بلکہ جن گھروں پر طیارہ گرا اُن میں سے بھی کئی لوگ زخمی ہوئے اور کئی لوگ جاں بحق ہوئے۔

    عدنان صدیقی نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دُعائے مغفرت کی اوراس افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دُعا کی

    اداکار نے کہا کہ طیارہ حادثے سے متاثر ہونے والے تمام خاندانوں سے میری دلی ہمدردی ہے اور دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو صبر عطا فرمائے۔

    اُنہوں نے کہا کہ طیارہ حادثہ ہم سب کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔

    آخر میں اُنہوں نے کہا کہ ’میں اپنے ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ آپ سب کو عید مبارک کہتا ہوں، خوش رہیں اور سلامت رہیں۔

  • اپنی قوم اور متاثرین کے اہل خانہ کی سلامتی کے لیے دعا گو ہوں

    اپنی قوم اور متاثرین کے اہل خانہ کی سلامتی کے لیے دعا گو ہوں

    عوام اور معروف شخصیات کے ساتھ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاربھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات کے ذریعے حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے پر افسوس کا ا ظہار کر رہے ہیں

    باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ عید الفطر کے موقع پر قوم اور متاثرین کی سلامتی کے لیے دُعاگو ہیں

    عید الفطر کے موقع پر معروف گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیاویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اس عید کے موقع پر میرا دل اُن تمام خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے عالمی وبا اور طیارہ حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے اور جن کے پیارے ابھی بھی اپنی زندگی بچانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔


    اداکار و گلوکار نے لکھا کہ میرے پاس اُن تمام خاندانوں کو تسلی دینے کے لیے الفاظ نہیں ہیں لیکن میں اپنی قوم اور تمام متاثرین کے اہل خانہ کی سلامتی کے لیے دُعاگو ہوں۔

    علی ظفر نے لکھا کہ اُمید کرتا ہوں کہ مستقبل میں آنے والی عیدیں ہمارے لیے خوشیاں لائے گی

    اداکار نے اپنے پیغام کے آخر میں عوام کو گھروں میں محفوظ رہنے کی بھی تلقین کی

    واضح رہے کہ جمعۃ الوداع کے دن دوپہر کو لاہور سے کراچی آنے والے قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں97 افراد جاں بحق ہوئے

    عید لازمی منائیں چاہے سادگی سے ہی منائیں

    بہت دکھ کی بات ہے کہ قوم آج 100 جنازوں کے ساتھ عید منائے گی

  • عید لازمی منائیں چاہے سادگی سے ہی منائیں

    عید لازمی منائیں چاہے سادگی سے ہی منائیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ عید لازمی منائیں چاہے سادگی سے ہی منائیں

    باغی ٹی وی : عید الفطر کے موقع پر فیصل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم سب ہی وبائی بیماری اور حالیہ المناک واقعے کی وجہ سے پریشان ہیں لیکن ہمیں پھر بھی اللہ تعالیٰ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے عید لازمی منانی چاہیے۔


    فیصل قریشی نے لکھا کہ عید تمام امت مسلمہ کے لیے االلّہ تعالیٰ کی طرف سے تحفہ ہےہمیں عید کے موقع پر اپنی دُعاؤں میں اُن تمام لوگوں کو یاد رکھنا ہے جو عالمی وبا اور طیارہ حادثے سے متاثر ہوئے۔

    اداکار نے مزید۔لکھا کہ س لیے ہمیں عید سادگی سے اور لازمی منانی چاہیے

    واضح رہے کہ جمعۃ الوداع کے دن دوپہر کو لاہور سے کراچی آنے والے قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں97 افراد جاں بحق ہوئے

  • بہت دکھ کی بات ہے کہ قوم آج 100 جنازوں کے ساتھ عید منائے گی

    بہت دکھ کی بات ہے کہ قوم آج 100 جنازوں کے ساتھ عید منائے گی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے عیدالفطر کے موقع پر کراچی طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ۔آج بہت دکھ کی بات ہے کہ قوم۔سو جنازوں کے ساتھ عید منائے گی

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ادکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ہم عید سے قبل اپنے باپ اور بیٹوں کو کھو چکے ہیں۔


    عائزہ خان نے کہا کہ طیارہ حادثے میں ہم اپنی ماؤں اور بیٹیوں کو کھوچکے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت ہی دُکھ کی بات ہے کہ آج ہماری قوم 100 جنازوں کے ساتھ عید منائے گی۔


    عائزہ خان نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں پی آئی اے ایئر بیس 320 کو یاد کرتے ہوئے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔


    اُنہوں نے چاند رات کے موقع پر بھی طیارہ حادثے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جہاں دیکھوں اُداسی ہی اُدسی ہے، ایسے میں کیا چاند رات اور کیا عید۔

    اداکارہ نے کہا کہ بس اللّہ ہم سب پر اپنا کرم کرے

    اس سے قبل اپنے ایک ٹویٹ میں عائزہ خان نے گزشتہ روز کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے بد قسمت طیارے میں اپنی اور شوہر دانش تیمور کی موجودگی کی خبروں کی تردید کی تھی

    گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر کچھ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ کراچی میں گر کر تباہ ہونے والے پی آئی اے طیارے میں عائزہ خان اور اُن کے شوہر دانش تیمور بھی موجود تھے۔


    عائزہ خان نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ براہ مہربانی جھوٹی خبریں پھیلانا بند کریں۔

    عائزہ خان نے کہا تھا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے کے بجائے اُن لوگوں کے لیے دُعا کریں جو اِس افسوسناک حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔


    اداکارہ نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے لیے ہدایت کی دعا کرتے ہوئےکہا تھا کہ اللہ اُن کو ہدایت دے جو بنا کسی تصدیق کے جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلا دیتے ہیں اور اللّہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔


    علاوہ اپنے ایک ٹویٹ میں اداکارہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں جنید جمشید کو یاد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حادثے نے ایک بار پھر جنید جمشید کی شہادت کے غم۔کو تازہ کر دیا ہے

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے کراچی آنے والی قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کو ایک المناک حادثہ پیش آیا جس میں 97 افرادجاں بحق ہوگئے۔

  • کس قدر اذیت میں آٹھ سال گزارے ، صبا قمر کے چونکا دینے والے انکشافات

    کس قدر اذیت میں آٹھ سال گزارے ، صبا قمر کے چونکا دینے والے انکشافات

    کس قدر اذیت میں آٹھ سال گزارے ، صبا قمر کے چونکا دینے والے انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں یوٹیوب چینل کا آغاز کرنے والی اداکار صبا قمر نے پہلی ویڈیو کے بعد انفرادیت کو برقرار رکھتے ہوئے نئی ویڈیو جاری کی ہے .

    صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل پر دوسری ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا کہ شو میں مجھے حقیقی طور پرجاننے کا موقع ضائع نہ کیجیے۔ اپنی نئی ویڈیو میں اداکارہ نے انٹرویو میں میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے پرمزاح اور بھرپور اندز میں جوابات دیے۔ انکی ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کے تحفظات بھی بیان کرنا چاہتی تھیں۔

    صبا قمر کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جو یقینا اس سوال کا جواب جاننا چاہتے ہوں گے کہ صبا قمر نے اب تک شادی کیوں نہیں کی.اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں اپنی یوٹیوب ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کےآٹھ سال ایک شخص کی وجہ سے برباد کر دیئے.ورسٹائل اداکارہ صباقمر نے اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کردہ 12 منٹ اور 13 سیکنڈ پر مبنی ویڈیو میں پُرمزاح انداز میں اپنی زندگی میں پیش آنے والے واقعات اور نجی زندگی کی تلخ حقیقتوں سے دلچسپ اندازمیں پردہ اٹھایا..

    گزشتہ روز اداکارہ نے اپنے چینل پر شو کی دوسری قسط شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ایک ایسا مزاحیہ شو پیش کیا جہاں نامور شخصیات سے عجیب و غریب سوالات پوچھے جاتے ہیں.اپنے شو کے دوران اداکارہ نے اس بات کا انکشاف کیا کہ اُن کا 8 سال کسی کے ساتھ تعلق رہا لیکن پھر اس تعلق کا بہت برا انجام ہوا.انہوں نے کہا کہ ’بہت چھوٹی عمر سے ہی لڑکیوں کو سکھایا جاتا ہے کہ چاہے وہ مر جائیں لیکن اپنی زندگی میں آنے والے پہلے مرد کو کبھی نہیں چھوڑیں، اسی ایک جملے نے میری زندگی کے 8 سال تباہ کردیے.

    صبا قمر نے اپنے یو ٹیوب چینل پر پہلی قسط ریلیز کر دی

    صبا قمر نے بتایا کہ اُس شخص نے ان کے ساتھ بہت برا سلوک رکھا اور پھر ایک دوسری عورت کے لیے انہیں چھوڑ دیا.اداکارہ نے اُس شخص کا نام لیے بغیر مزید بتایا کہ وہ مجھ سے جھوٹ بولتا تھا، برا سلوک کرتا تھا، میری تذلیل کرتا تھا اور پھر مجھ سے معافی مانگ لیتا تھا. میرے لیے یہ تعلق اہم تھا کیوں کہ میں شادی کے حوالے سے سوچتی تھی اسی لیے 8 سال اسے قائم رکھا یہ سوچ کر کہ وہ بہتر ہوجائے گا، لیکن وہ بہتر نہیں ہوا بلکہ اس نے میرے ذہن کو تباہ کردیا.

    صبا قمر نے اپنے یو ٹیوب چینل پر پہلی قسط ریلیز کر دی

  • کیا آپ جانتے ہیں حلیمہ سلطان نے حقیقی زندگی میں صرف دس منٹ میں شادی ختم کر دی

    کیا آپ جانتے ہیں حلیمہ سلطان نے حقیقی زندگی میں صرف دس منٹ میں شادی ختم کر دی

    کیا آپ جانتے ہیں حلیمہ سلطان نے حقیقی زندگی میں صرف دس منٹ میں شادی ختم کر دی
    باغی ٹی وی ترک ڈرامہ سیریز ڈیریلس ارطغرل پاکستان کے اندر شہرت کی بلندیوں پر ہے .۔ اس سیریز کاخاص حصہ جو لیڈنگ اور ہیروئن کا رول ہے اسے حلیمہ سلطان نے ادار کیا ہے ، حلیمہ کا حقیقی نام اسرا بلجک ہے

    اسرا بلجک نے ارطغرل ڈرامے کے اندر جتنا مضبوط اور روایات پر قائم رہنے والا کردار ادا کیا حقیقی زندگی میں اس قدر ہی ناپائدار ثابت ہوئی . اور زندگی کے سب سے بڑے بندھن شادی کو ختم کرتے وقت چند لمحے ہی لگائے . اداکارہ نے اپنی 2 سال کی شادی صرف 10 منٹ میں ختم کردی۔ اسرا نے 2017 میں ترک فٹ بالر گوخان ٹائر سے شادی کی تھی۔ اس شادی میں ترک صدر اردگان نے بذات خود شرکت کی ۔ لیکن حقیقی زندگی میں دنوں نے دو سال بعد ہی جدائی کا رستہ اپناتے ہوئے راہیں جدا کرلیں اور طلاق لے لی .

    اطغرل غازی کی ہیروئن حلیمہ سلطان کا جلد پاکستان آنے کا اعلان

    عدالت میں اداکارہ نے اپنے ساتھی کے خلاف تمام جائیداد کے دعوے ترک کردیئے۔ بدلے میں فٹ بالر نے شریک حیات کے خلاف کوئی شکایت نہیں کی ۔ اس کے نتیجے میں عدالت کا اجلاس 10 منٹ میں مکمل ہوا۔

    ارطغرل کی مرکزی کردار حلیمہ حاتون نے جنگ کی حمایت کرنے پر پریانیکا چوپڑا کو کھری کھری سنا دیں

    واضح‌رہے کہ ارطغرل غازی‘ کو پی ٹی وی پر نشر کیے جانے کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے بھی خصوصی پیغام جاری کیا اور انہوں نے ترک ڈرامے کو نہ صرف اسلامی بلکہ پاکستانی ثقافت و تاریخ کے بھی قریب قرار دیا تھا. وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی ویڈیو میں ’ ارطغرل غازی‘ کو نشر کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لازم ہوگیا تھا کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کیا جائے تاکہ پاکستان کی نئی نسل اپنی تاریخ سے وابستہ ہو۔

    ارطغرل ڈرامہ سیریل میں حلیمہ کون ہے ؟

  • حالات ٹھیک ہوتے ہی پاکستان آوں گا یہ میرا دوسرا گھر ہے، ارطغرل غازی کے دوآن الپ کا پیغام

    حالات ٹھیک ہوتے ہی پاکستان آوں گا یہ میرا دوسرا گھر ہے، ارطغرل غازی کے دوآن الپ کا پیغام

    لاہور: ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان کے بعد ‘دوآن ایلپ’ کا پاکستانیوں کے نام پیار بھرا پیغام ،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مشہورہونے والے ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے دوسرے مرکزی کردار’دوآن ایلپ’ نے پاکستانیوں کی طرف سے محبت بھرے جزبات کا محبت بھرا پیغام دے کر ناظرین کو خوش کردیا ہے ،

    اطلاعات کے مطابق ان دنوں پاکستان ٹیلی وژن نیٹ ورک پر اردو زبان میں نشر ہونے والے انتہائی مقبول ترک ڈرامہ ‘ارطغرل غازی’ کے کردار بھی پاکستان میں کافی پسند کیے جا رہے ہیں۔

    پاکستانیوں کے اسی پیار اور محبت کا جواب دینے کے لیے ڈرامے ارطغرل غازی کا کردار دوآن ایلپ نبھانے والے جاوید جیتن گُنیرکا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی ناظرین سے ملنے والے پیار اور محبت کے بہت مشکور ہیں۔ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ پاکستان میں اس ڈرامے پر اتنا مثبت رسپانس مل رہا

    جب ہم نے جاوید سے پوچھا کہ وہ پاکستان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں اور انہیں پاکستان کیسا لگتا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ پاکستان ان کے دوسرا گھر ہے، یہ ترکی میں ان کے پاکستانی دوستوں کا گھر ہے لہٰذا وہ بھی اسے اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

    ڈرامے میں دوآن مرکزی کرداروں میں سے ایک ہے۔ وہ ڈارمے کے ہیرو ارطغرل کے تین جانباز ایلپز اور قریبی دوستوں میں سے ایک ہیں۔

    ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ ان ایپلز کی مدد سے ارطغرل نے کئی جنگیں جیتیں۔ ڈرامے میں جنگوں کے مناظر عمدگی سے فلمائے گئے ہیں، بالخصوص تلوار بازی کا بہترین مظاہرہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

    جاوید نے بتایا کہ انہوں نے پہلے سیزن کی شوٹنگ سے قبل چھ ماہ تک تلوار بازی سیکھی تھی۔

    انہوں نے انتہائی مشکل سے اردو میں اپنے پاکستانی مداحوں کو پیغام دیا کہ وہ جلد ہی پاکستان آئیں گے، تب تک سب لوگ اپنا خیال رکھیں، گھروں میں رہیں اور ارطغرل غازی دیکھتے رہیں۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے پاکستان میں اپنی مقبولیت کا سکؑہ جمانے والے ترک ڈرامے "ارتغل غازی” کی مرکزی کردارجسے حلیمہ سلطان کے نام سے اب ہرکوئی جانتا ہے، نے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا تھا اوراس بات کی خواہش کا اظہارکیا تھا کہ وہ بہت جلد پاکستان آئیں گی

  • اطغرل غازی کی ہیروئن حلیمہ سلطان کا جلد پاکستان آنے کا اعلان

    اطغرل غازی کی ہیروئن حلیمہ سلطان کا جلد پاکستان آنے کا اعلان

    استنبول :اطغرل غازی کی ہیروئن حلیمہ سلطان کا جلد پاکستان آنے کا اعلان،باغی ٹی وی کے مطابق اطغرل غازی کی ہیروئن حلیمہ سلطان کا جلد پاکستان آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستانیوں کی محبت کوکبھی بھی نہیں بھول سکتیں‌

    باغی ٹی وی کے مطابق اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پرحلیمہ سلطان نے پاکستانیوں‌کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنی مجھے عزت پاکستانیوں نے دی ہے میرا دل چاہتا ہے کہ میں پاکستان جاوں اوروہاں کے عوام کا شکریہ اداکروں ،

    https://www.instagram.com/p/CAQEy7bjYiU/?utm_source=ig_web_copy_link

    ذرائع کے مطابق حلیمہ سلطان نے پاکستانیوں‌ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ میری نیک تمنائیں اوردعائیں آپ کےلیے ہیں‌، اللہ سے دعا ہے کہ آپ ہمیشہ خوش وخرم رہیں ،

     

    ڈرامہ ’ ارطغرل غازی‘ کی ہیروئن حلیمہ سلطان کون ہیں …؟

    پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر ترکی کا مشہور رامہ ارطغرل غازی نشر کیا جا رہا ہے، اس ڈرامے کو ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے۔

    اس ڈرامے میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی حلیمہ سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ان کے کردار کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

     

    https://www.instagram.com/p/CAQEy7bjYiU/

    تفصیلات کے مطابق ’ارطغرل غازی‘ کو پی ٹی وی پر نشر کیے جانے کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے بھی خصوصی پیغام جاری کیا اور انہوں نے ترک ڈرامے کو نہ صرف اسلامی بلکہ پاکستانی ثقافت و تاریخ کے بھی قریب قرار دیا۔

    https://www.instagram.com/p/CAF1TC0DbO5/

    وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی ویڈیو میں ’ ارطغرل غازی‘ کو نشر کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لازم ہوگیا تھا کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کیا جائے تاکہ پاکستان کی نئی نسل اپنی تاریخ سے وابستہ ہو۔

    https://www.instagram.com/p/B_U1fS6DwPZ/

    خیال رہے کہ مذکورہ ڈرامے کو ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے اور اس ڈرامے کو 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے۔

    https://www.instagram.com/p/B-2haJ3jDrU/

    پاکستان میں جہاں ترکش ڈرامہ سیریل رطغل غازی کی مقبولیت کے ڈنکے بج رہے ہیں تو وہیں سیریل میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایسرا بلجیک نے بھی سب کو اپنے حسن کو دیوانہ بنایا ہوا ہے

    https://www.instagram.com/p/B-cTJR2Dilh/

    حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترکش اداکارہ ایسرا بلجیک کی خوبصورتی اور شاندار پرفارمنس کو بے حد سراہا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی کہانیاں بھی منسوب کی جارہی ہے۔

    https://www.instagram.com/p/B8bfJuCHzZc/

    سیریل میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ایسرا کی پاکستان میں مقبولیت میں بھی روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔ 14 اکتوبر 1992 کو انقرہ میں ہونے والی ایسرا کو شمار ترکی کی مقبول اداکارائوں میں ہوتا ہے اور انہیں “ارطغرل غازی” سے بے پناہ شہرت ملی۔

  • لاک ڈاؤن میں کس نے کی پولیس سے اجازت لے کر گرل فرینڈ سے ملنے کی خواہش

    لاک ڈاؤن میں کس نے کی پولیس سے اجازت لے کر گرل فرینڈ سے ملنے کی خواہش

    لاک ڈاؤن میں کس نے کی پولیس سے اجازت لے کر گرل فرینڈ سے ملنے کی خواہش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، کرونا کے مریضوں اور ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    کرونا کی وجہ سے بھارت میں لاک ڈاؤن ہے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر کوئی گھر پر ہے ایسے میں بھارتی بالی ووڈ اداکار علی فضل کا کہنا ہے کہ وہ اپنی گرل فریند رچا چڈھا سے ملنے کے لئے بے تاب ہیں وہ انہیں بہت یاد کر رہے ہیں اور میرا دل کر رہا ہے کہ پولیس سے اجازت لے کر گرل فرینڈ سے ملنے چلا جاؤں

    علی فضل کا مزید کہنا تھا کہ وہ چڈھا سے فون پر تو بات کرتے ہین لیکن ملنے کے حوالہ سے کافی پریشان ہیں کیونکہ لاک ڈاؤن میں ایک بار بھی نہین مل سکا،کبھی سوچتا ہوں کہ لاک ڈاؤن کے دوران پولیس سے اجازت نامہ لے کر گرل فرینڈ سے ملنے چلا جاؤں

    علی فضل نے بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو میں مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران وہ فارغ وقت میں گھر کے کاموں کے ساتھ ساتھ سکرپٹ رائٹنگ بھی کر رہے ہیں،میں کوئی شاعر تو نہیں ہوں ، لیکن کبھی کبھی خود کیلئے لکھتا ہوں اور کسی دن پروفیشنلی بھی اس پر کام کروں گا ۔

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں علی فضل اور رچا چڈھا کی شادی کی خبریں گردش کررہی تھیں ۔ اپنے انٹرویو میں علی فضل کا کہنا تھا کہ فی الحال ہماری شادی ملتوی ہوگئی ہے اور مجھے اس بات کا کافی افسوس ہے ۔

  • حمزہ ملک کی خوبصورت ،دلوں کوسکون ، فرحت بخشنے  اور خوش کردینے والی آواز میں درود شریف کا تحفہ،جس نے دل معطّرکردیئے

    حمزہ ملک کی خوبصورت ،دلوں کوسکون ، فرحت بخشنے اور خوش کردینے والی آواز میں درود شریف کا تحفہ،جس نے دل معطّرکردیئے

    لاہور:حمزہ ملک کی خوبصورت ،دلوں کوسکون ، فرحت بخشنے اور خوش کردینے والی آواز میں درود شریف کا تحفہ ،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کے معروف نوجوان نعت خواں سنگر حمزہ ملک نے رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں درود شریف کو اپنے مخصوص انداز میں پیش کرکے سننے والوں کےدل منور کردیئے

    باغی ٹی وی کے مطابق نوجوان سنگرحمزہ ملک نے اپنے اس نئے والیم میں درود شریف کو اپنی خوبصورت آواز میں پیش کیا ہے ،جو دیکھتے ہی دیکھتے بڑا مقبول ہوگیا ہے، اس میں حمزہ ملک جس طرح درود شریف کے ورد کے ساتھ ساتھ بڑی عمر کے بزرگوں کو جو مقام دیتا ہے وہ بھی بہت قابل تعریف اور قابل تقلید ہے،

    باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے حمزہ ملک نے کہا کہ درود شریف کو جس انداز سے انہوں نے پیش کیا ہے ، وہ ان کے لیے بہت بڑی سعادت ہے ، حمزہ ملک نے مزید کہا کہ وہ اس بات پربہت خوش ہیں کہ میرے پاکستانیوں نے ان کی اس کوشش کو پسند کیا ہے

     

     

    حمزہ ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان سے یہ دعا کی درخواست بھی کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی نبی رحمت کی خدمت میں یہ درودوسلام قبول فرما کر گناہ بخش دے، ان کا کہنا تھا کہ وہ اللہ سے یہ بھی دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر وقت اپنے نبی کی ذات پردرود وسلام پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائے

     

    یاد رہے کہ میوزک انڈسٹری میں حمزہ ملک کا نام نیا نہیں وہ اس سے قبل تیرے بنا ، محرمہ، ڈھولنا، عادت اور داستان میں اپنی آواز کا جادوجگا چکے ہیں جسے شائقین کی جانب سے بیحد پذیرائی حاصل ہوچکی ہے

     

     

    روحانی زبان کے ماہر اور سرسنگیت کا جادوجگانے والے حمزہ ملک اور معروف سنگر راحت فتح علی خان کا مشترکہ گانا ’’اوجاناں ‘‘پیش کرکے اپنا مقام پیدا کیا ،

     

     

    اسی حوالے سے  حمزہ ملک کا کہنا تھا کہ یہ گانا "اوجاناں”واقعی میں میرے دل کے قریب ہے ، میں نے اس گانے کو بہترین بنانے کے لیے بے انتہا محنت کی ہے ، حمزہ ملک کا کہنا تھا کہ لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ کام کرنا کوئی عام بات نہیں ہے ، مجھے امید ہے کہ شائقین کو میری یہ کاوش ضرور پسند آئے گی۔