Baaghi TV

Category: شوبز

  • بھارتی اداکاراؤں کی جانب سے مسلمان مداحوں کو عید مبارک

    بھارتی اداکاراؤں کی جانب سے مسلمان مداحوں کو عید مبارک

    بھارت اور بنگلہ دیش میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہےبالی وڈ اداکاراؤں نے سوشل میڈیا پر اپنے مسلمان مداحوں اور دوستوں کے لیے عید مبارک کے پیغامات جاری کئے ہیں۔

    باغی ٹی وی :بھارت اور بنگلہ دیش میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے عید کی خوشی کے موقع پربالی وڈ اداکارؤں نے سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کئے بھارتی فلم اسٹار سونم کپور نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ نے عید الفطر کی مناسبت سے خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CAl_jBTlP6Z/?igshid=23t1gl50o9vi
    اس تصویر کے کیپشن میں سونم کپور نے عید مبارک کا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے تمام بھائی اور بہنوں کو عید مبارک انہوں نے لکھا کہ اُمید کرتی ہوں کہ اس آزمائشی سال میں عید کی خوشیوں کے ساتھ اچھے دن بھی آئیں گے۔

    سونم کپور نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اُن کے لیے دُعا کرنے پر اپنے تمام مسلمان مداحوں اور دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا
    https://www.instagram.com/p/CAk–C7gPIo/?igshid=hd01d6c165jx
    بالی وڈ کی نئی اُبھرتی اداکارہ عننیا پانڈے نے بھی انسٹاگرام پر اپنی ایک بوم رینگ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عید مبارک کا پیغام جاری کیا۔
    https://www.instagram.com/p/CAk432rJdCM/?igshid=10v9snz0zhty0
    بھارتی اداکارہ سارہ خان نے انسٹاگرام پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا جس میں ایک تصویر اُن کے بچپن کی ہے جبکہ ایک تصویر حال ہی کی ہے دونوں تصاویر میں انہوں نے حجاب کیا ہوا ہے ا نہوں نے مداحوں کو گھروں میں محفوظ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے عید کی مبارک باد دی-
    https://www.instagram.com/p/CAlO2aqpUXX/?igshid=19n0tv21j7mti
    بھارتی اداکارہ شردھا کپور نےبھی انسٹاگرام پر اپنی ایک بوم رینگ ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ نے دُعا کے لیے ہاتھ اُٹھائے ہوئے ہیں اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے عید کی مبارک دی-

    امیتابھ بچن کی جانب سے مسلمان مداحوں کو عید کی مبارکباد

  • اینیمیٹڈ فلم ڈونکی کنگ کا ورلڈ ٹی وی پریمئیر جیو انٹرٹینمنٹ پر ایک بار پھر

    اینیمیٹڈ فلم ڈونکی کنگ کا ورلڈ ٹی وی پریمئیر جیو انٹرٹینمنٹ پر ایک بار پھر

    عید کے پہلے روز شام 7 بجے جیو پر ’ڈونکی کنگ‘ کا ورلڈ ٹی وی پریمیئر دکھایا گیا تھا ، تاہم فلم کے شائقین کے لئے آج عید کے دوسرے دن پیر کو شام پانچ بجے جیو انٹرٹینمنٹ دوبارہ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول اینیمیٹڈ فلم کا پریمئیر پیش کرے گا

    باغی ٹی وی : باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے اور دلوں کو جیتنے والی بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول فلم کا ورلڈ ٹی وی پریمیئر آج عید کے دوسرے دن پیر کو شام پانچ بجے ہوگا۔

    پاکستانی اینیمیٹڈ فلم ڈونکی کنگ نے باکس آفس پر25 کروڑ روپے کا بزنس کیا، ڈونکی کنگ کی وڈیو، ٹریلر اور پروموشنل وڈیوز 12 کروڑ سے زیادہ بار دیکھی گئیں

    فلم نےکوریا، اسپین اور ترکی سمیت گیارہ ملکوں میں دھوم مچائی فلم میں افضل خان عرف جان ریمبو نے فلم کے مرکزی کردار منگو جب کہ حنا دلپذیر نے لومڑی کی صداکاری کی ہے۔

    دیگر صداکاروں میں جاوید شیخ، عدیل ہاشمی، شفاعت علی، غلام محی الدین، فیصل قریشی، شبیر جان، مانی، اسماعیل تارا اور عرفان کھوسٹ شامل ہیں۔

    کورونا بچاؤ کی مہم کے سلسلے میں ڈونکی کنگ نئی ویڈیو کے ساتھ میدان میں آگیا

    کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے آپس میں فاصلہ تو رکھنا ہے مگر دلوں کو جوڑ کر رکھنا ہے ، ڈونکی کنگ

  • جیسی زندگی چاہتی تھی وہ لاک ڈاؤن میں ملی  حرا مانی

    جیسی زندگی چاہتی تھی وہ لاک ڈاؤن میں ملی حرا مانی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ پاکستانی بہادر قوم ہیں،جنہوں نے زلزلوں کو سہا ہے اور 1965 کی جنگ چھت پر کھڑے ہو کر دیکھی، سونامی الرٹ آئے تو ہم لوگ سی ویو کا رخ کرتے ہیں

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کی معروف اداکارہ حرامانی نے کورونا کے باعث لاک ڈاؤن اور ملک کے حالات پر اظہار خیال کیااور لاک ڈاؤن کے باعث مستحق لوگوں میں راشن کی تقسیم میں نمود و نمائش سے متعلق چھبتے ہوئے سوالوں کا بڑے تحمل سے جواب دیا۔

    انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے پر یقین رکھنے اور ٹرولنگ پر مسکرانے کا فن اور منفی پیغامات کو نظر انداز کرنا اپنے شوہر اداکار اور میزبان مانی سے سیکھا ہمیں یہ بات قبول کرنی چاہیے کہ جب آپ مشہور ہوں تو آپ پر کوئی بھی کسی بھی قسم کی تنقید کر سکتا ہے

    انٹرویو کے دوران مارچ میں لاک ڈاؤن کے آغاز کے وقت حرا مانی امریکا میں مقیم تھیں جہاں سے انہوں نے ایک پیغام میں امریکیوں کو بزدل قرار دیا اور پاکستانیوں کی بہادری کی تعریف کی تھی امریکیوں سے متعلق اپنے تبصرے پر غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے ایسا جملہ نہیں بولنا چاہیئے تھا ساتھ ہی حرا مانی نے اس پیغام میں پاکستان کی تعریف سے متعلق جملوں کو نظر انداز کئے جانے کا شکوہ بھی کیا۔

    اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی بہادر قوم ہیں جنہوں نے 1965 کی جنگ چھت پر کھڑے ہو کر دیکھی، سونامی الرٹ آئے تو ہم لوگ سی ویو کا رخ کرتے ہیں اور مجھے یاد ہے کہ جب زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے تو فلیٹ سے نیچے اتر آتے اور خوب ہنسی مذاق کرتے کراچی میں ہڑتالیں اور فائرنگ دیکھی لیکن کبھی خوف زدہ نہیں ہوئی تو ہم ایک بہادر قوم ہیں جس کی داد دنیا بھر سے ملنی چاہیئے۔

    امریکا سے واپسی پر لاک ڈاؤن متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کے لیے نام اور تصویر کے استعمال پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب تمام تقریبات اور مصروفیات کی تصاویر شیئر کرتی ہوں تو جب اچھا کام کر رہی ہوں تو اس کی تصویر کیوں نہ لگاؤ۔ اس کا مقصد شہرت نہیں بلکہ لوگوں کو ترغیب دینا ہے تاہم میں اب تنقید کو سنجیدگی سے نہیں لیتیں کیوں کہ مانی نے سمجھایا کہ ہر مشہور شخص کو بے جا تنقید کا سامنا بھی کرنا ہوتا ہے۔

    انٹرویو میں حرمانی نے بتایا کہ میں ہمیشہ یہی سوچتی تھی کہ میری ایک سادہ سی گھریلو بیوی کی زندگی ہوگی۔ اسی سوچ کے ساتھ میں نے شادی کی تھی لیکن شوبز کی مصروفیات کے باعث ایسا نہ ہواجو زندگی وہ چاہتی تھیں وہ انہیں لاک ڈاؤن میں ملی۔ لاک ڈاؤن میں مجھے اپنے بچوں کے لیے ٹائم مل گیا ہے۔ اس سے پہلے کی جو زندگی تھی وہ بہت ٹی وی، فلمی اور ڈرامائی تھی تاہم سادہ سی گھریلو بیوی کی زندگی مجھے شادی کے 12 سال بعد لاک ڈاؤن میں ملی۔
    https://www.youtube.com/watch?v=7SKRm1Zk1kk&feature=youtu.be

    بے آواز مخلوق کی آوز بنیں ثنا فخر کی مداحوں سے درخواست

  • بول نیوز: سچ بولنے پرشاپنگ مال انتظامیہ اوردوکانداروں کا حملہ

    بول نیوز: سچ بولنے پرشاپنگ مال انتظامیہ اوردوکانداروں کا حملہ

    کراچی :بول نیوز کو سچ بولنے کی سزا ، شاپنگ مال انتظامیہ اوردوکانداروں کا حملہ،اطلاعات کے مطابق ملک کے دیگرحصوں کی طرح کراچی میں بھی عید کی وجہ سے لاک ڈاون میں نرمی کا شہریوں نے بھرپورفائدہ اٹھایا،کرونا وائرس سے بچاوکی حفاظتی تدابیرکا جائزہ لینے کےلیے کوریج کے لیے جانے والی بول نیوز کی ٹیم پر امان ٹاور شاپنگ مال انتظامیہ اور دکانداروں کا حملہ کردیا گیا

    ذرائع کے مطابق کل رات تین بجے کورنگی کراسنگ پر واقع شاپنگ مال میں کرونا وائرس سے بچاو کی تدابیر کے بغیر کاروبار جاری تھا ،اس دوران کوریج کرنے والے کیمرہ مین امجد شاہ کا کیمرہ بند کرکے دکان کے اندر بند کردیا گیا

    کراچی سے ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور دکانداروں کی مذہبی منافرت کے حوالے سے بول نیوز ٹیم کو دھمکیاں دی گئیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور دکانداروں کی کوریج سے روکنے کی کوشش رپورٹر اور ڈی ایس این جی انجینیِر کو بھی برا بھلا کہا کوریج کے بعد واپس جانے والی بول نیوز ٹیم کو انتظامیہ اور دکاندار دھمکیاں دیتے رہے

  • امیتابھ بچن کی جانب سے مسلمان مداحوں کو عید کی مبارکباد

    امیتابھ بچن کی جانب سے مسلمان مداحوں کو عید کی مبارکباد

    بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے دنیا بھر میں موجود مسلمان مداحوں کو سوشل میڈیا ویب سائٹس پرعیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی سینیر اداکار امیتابھ بچن نے دنیا بھر میں موجود مسلمان مداحوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر امیتابھ بچن نے اپنی ایک تصویر کے ساتھ ایک پیغام بھی شیئر کیا جس پر انگریزی اور اُردو زبان میں ’عید مبارک‘ لکھا ہوا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CAjyWQvBD0m/?igshid=f12d77qne8og
    امیتابھ بچن نے عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میری دُعا ہے کہ آج کا دن ہم سب کے لیے امن اور سلامتی لے کر آئے۔

    بھارتی اداکار نے کہا کہ آج کا دن ہر طرف خوشیاں اور محبت و دوستی کا پیغام ساتھ لائے۔

    انسٹاگرام کے علاوہ امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر بھی عید مبارک کا پیغام جاری کیا۔ اپنے پیغام کے ساتھ امیتابھ بچن نے عید الفطر کی مناسبت کے لحاظ سے خصوصی طور پر اپنی دو تصاویر بھی شیئر کیں۔


    ٹویٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ سب کو عید مبارک اور سلامتی کے لئے اس اچھے دن پر دعائیں .. ہم آہنگی کے لئے .. اچھی صحت کے لئے .. دوستی اور محبت کے لئے .. ہمیشہ کے لئے

    .. امن اور محبت کے ساتھ اور اخوت بھائی چارہ اور خاندان کے تسلسل میں ایک ساتھ رکھیں .. ایک بنیں .. ایک رہیں ..

    شوبز شخصیات کا عید انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ

    ارطغرل غازی ٹیم کی طرف سے مداحوں کو عیدالفطر کی مبارکباد

  • فنکاروں کا مداحوں کو عیدا لفطر کی مبارکباد

    فنکاروں کا مداحوں کو عیدا لفطر کی مبارکباد

    پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے طیارہ حادثے کے باعث عید انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے طیارہ حادثے کے باعث عید انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہرسال عید الفطر مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منائی جاتی ہے لیکن رواں سال عید کی خوشیاں کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی بے رنگ تھیں تاہم عید سے صرف 2 دن قبل کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے نے پاکستانی قوم کو مزید افسردہ کردیا اور یہی وجہ ہے کہ شوبز ستاروں اور معروف شخصیات سمیت عوام نے بھی عید انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CAjNn7HBRsU/?igshid=1xfcsk7glykm
    اداکارہ ریما خان نے مداحوں کو سادگی سے عید الفطر کی مبارک باد دی اور چاند رات کے موقع پر اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی۔

    اداکارہ میرا نے بھی مداحوں کو عید مبارک دیتے ہوئے انہیں کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔
    https://www.instagram.com/p/CAi47LtHCz4/?igshid=1ald4blnjg7gx
    میرا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس بار عید الفطر ہمیشہ کی طرح نہیں منائی جائے گی، وہ خوشی کے اس موقع پر جہاز حادثے میں اپنے پیارے کھو دینے والے خاندانوں سے افسوس کا اظہار کرتی ہیں۔

    اور ساتھ ہی انہوں نے لوگوں کو عید کے موقع پر سماجی دوری اختیار کرنے کا بھی کہا۔
    https://www.instagram.com/p/CAjjgbqAuDP/?igshid=ar8n5aerzscb
    گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے بھی عید الفطر کے موقع پر ا پنی نئی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کیساتھ شاعری، صوفی ازم اور دلی سکون حاصل کرنے سے متعلق باتیں بھی کیں۔

    انہوں نے لکھا کہ نئے ارادے اس وقت پوری توجہ دینے کا سب سے اہم سبق یہ ہے کہ ہماری دنیا میں توازن ، بحالی اور ہم آہنگی کو تبدیل کرنا ہے۔ پائیدار ، ذمہ دار انتخاب موجودہ میں سب سے آگے ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ا تحاد ، ہمدردی اور شفقت کا مظاہرہ کریں ، نہ صرف اپنے اور دوسروں کے لئے ، بلکہ مادر فطرت اور دیگر ساری زندگی جس کے ساتھ ہم اپنی دنیا کا ساتھ دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ جمعۃ الوداع کے دن دوپہر کو لاہور سے کراچی آنے والے قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں97 افراد جاں بحق ہوئے

    اپنی قوم اور متاثرین کے اہل خانہ کی سلامتی کے لیے دعا گو ہوں

    شوبز شخصیات کا عید انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ

  • ارطغرل غازی ٹیم کی طرف سے مداحوں کو عیدالفطر کی مبارکباد

    ارطغرل غازی ٹیم کی طرف سے مداحوں کو عیدالفطر کی مبارکباد

    ملک بھر میں عید پورے جوش و خروش اور مذہبی احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے شوبز فنکاروں کے ساتھ ساتھ معروف شخصیات بھی سوشل میڈیا پر مداحوں کو عید کی مبارکباد دے رہی ہیں

    باغی ٹی وی : ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک بھر میں عید پورے جوش و خروش اور مذہبی احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے شوبز فنکاروں کے ساتھ ساتھ معروف شخصیات بھی سوشل میڈیا پر مداحوں کو عید کی مبارکباد دے رہی ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی وی پر نشر کئے جانے والے ترک ڈرامےارطغرل کے ہینڈلر سے بھی ڈرامے کی کاسٹ کی طرف سے قوم اور مداحوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی گئی

    ٹویٹر پر عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ یہ دن سب کو خوشیاں اور سکون دلائے اور لکھا کہ سب کو ارطغرل فیملی کی طرف سے عید مبارک

    واضح رہے کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے اس وقت دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے اس ڈرامے کو 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے۔ جبکہ پاکستان میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) پر یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے

    دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے۔

    ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

    شوبز شخصیات کا عید انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ

    عید لازمی منائیں چاہے سادگی سے ہی منائیں

    اپنی قوم اور متاثرین کے اہل خانہ کی سلامتی کے لیے دعا گو ہوں

    بہت دکھ کی بات ہے کہ قوم آج 100 جنازوں کے ساتھ عید منائے گی

  • شوبز شخصیات کا عید انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ

    شوبز شخصیات کا عید انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ

    پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے طیارہ حادثے کے باعث عید انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے طیارہ حادثے کے باعث عید انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہرسال عید الفطر مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منائی جاتی ہے لیکن رواں سال عید کی خوشیاں کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی بے رنگ تھیں تاہم عید سے صرف 2 دن قبل کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے نے پاکستانی قوم کو مزید افسردہ کردیا اور یہی وجہ ہے کہ شوبز ستاروں اور معروف شخصیات سمیت عوام نے بھی عید انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔


    معروف ادکار ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آئیں سب ملکر اللہ کی رحمت طلب کرتے ہیں اور اپنی خوشی اور زندگی کے لیے دعا کرتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ اللہ سے اپنے گناہوں اور اچھے وقت کہ دعا کریں
    https://www.instagram.com/p/CAjrjAbH5bw/?igshid=aexjppejf583
    ادکار عمران عباس نے لکھا کہ آنکھ تم کو ہی نہ پائے گی تو عید کیسے منائی جائے گی انہوں نے لکھا کہ وہ ان کو بہت یاد کر رہے ہیں جو ان کےساتھ نہیں ہیں لاص طور پر اپنے والد کو اور ان کو جو ایک دن پہلے طیارے حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں


    قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ میری خواہش ہے کاش میں اس سال لوگوں کو تنبیع کرنے، تعزیت کرنے اور لوگوں کو حفاظتی تدابیر کا کہنے کے بجائے سب کو عید مبارک کہہ سکتا۔ میں صرف اس لمحے میں امید کرتا ہوں ، ابھی سبھی سکون میں ہیں ، اپنے پیاروں سے رابطے کریں گے اور بہتر کل کی دعا کر رہے ہیں


    وسیم اکرم کی اہلیہ شنیزہ اکرم کا کہنا تھا کہ سب کو عید مبارک، عید ضرور منائیں جشن منائیں اور عید کا لطف اٹھائیں لیکن ایس او پیز کو فالو کریں۔ یاد رکھنا کہ آپ اپنے کنبے سے پیار کرسکتے ہیں ، لیکن کوویڈ نہیں کرتا! انہوں نے ہیش ٹیگ#CelebrateWisely #BeResponsible #EidWithSOPs بھی استعمال کیے

  • طیارہ حادثہ ہم سب کے لیے ایک بڑا نقصان ہے عدنان صدیقی

    طیارہ حادثہ ہم سب کے لیے ایک بڑا نقصان ہے عدنان صدیقی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے مداحوں کو ٹوٹے دل کے ساتھ عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ عید ماضی کی عیدوں سے کافی مختلف ہو گی

    باغی ٹی وی : پاکستان۔شوبز انڈسٹری کے نامور ادکار عدنان۔صدیقی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ عید ماضی کی عیدوں سے کافی مختلف ہوگی۔
    https://www.instagram.com/tv/CAiycZGH5xa/?igshid=ilqe1nx7h2n8
    عدنان صدیقی نے کہا کہ پوری دُنیا سمیت ہم بھی کورونا وائرس سے لڑ رہے تھے کہ اچانک جمعۃ الوداع کے دن کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو ایک المناک حادثہ پیش آیا جس میں بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔

    اداکار نے کہا کہ لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لیے آرہےتھے اور وہ اپنے پیاروں سے ملنے کے بجائے اِس دُنیا سے رخصت ہوگئے۔

    اداکار نے کہا کہ صرف طیارے میں سوار مسافر ہی نہیں بلکہ جن گھروں پر طیارہ گرا اُن میں سے بھی کئی لوگ زخمی ہوئے اور کئی لوگ جاں بحق ہوئے۔

    عدنان صدیقی نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دُعائے مغفرت کی اوراس افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دُعا کی

    اداکار نے کہا کہ طیارہ حادثے سے متاثر ہونے والے تمام خاندانوں سے میری دلی ہمدردی ہے اور دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو صبر عطا فرمائے۔

    اُنہوں نے کہا کہ طیارہ حادثہ ہم سب کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔

    آخر میں اُنہوں نے کہا کہ ’میں اپنے ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ آپ سب کو عید مبارک کہتا ہوں، خوش رہیں اور سلامت رہیں۔

  • اپنی قوم اور متاثرین کے اہل خانہ کی سلامتی کے لیے دعا گو ہوں

    اپنی قوم اور متاثرین کے اہل خانہ کی سلامتی کے لیے دعا گو ہوں

    عوام اور معروف شخصیات کے ساتھ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاربھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات کے ذریعے حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے پر افسوس کا ا ظہار کر رہے ہیں

    باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ عید الفطر کے موقع پر قوم اور متاثرین کی سلامتی کے لیے دُعاگو ہیں

    عید الفطر کے موقع پر معروف گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیاویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اس عید کے موقع پر میرا دل اُن تمام خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے عالمی وبا اور طیارہ حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے اور جن کے پیارے ابھی بھی اپنی زندگی بچانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔


    اداکار و گلوکار نے لکھا کہ میرے پاس اُن تمام خاندانوں کو تسلی دینے کے لیے الفاظ نہیں ہیں لیکن میں اپنی قوم اور تمام متاثرین کے اہل خانہ کی سلامتی کے لیے دُعاگو ہوں۔

    علی ظفر نے لکھا کہ اُمید کرتا ہوں کہ مستقبل میں آنے والی عیدیں ہمارے لیے خوشیاں لائے گی

    اداکار نے اپنے پیغام کے آخر میں عوام کو گھروں میں محفوظ رہنے کی بھی تلقین کی

    واضح رہے کہ جمعۃ الوداع کے دن دوپہر کو لاہور سے کراچی آنے والے قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں97 افراد جاں بحق ہوئے

    عید لازمی منائیں چاہے سادگی سے ہی منائیں

    بہت دکھ کی بات ہے کہ قوم آج 100 جنازوں کے ساتھ عید منائے گی