Baaghi TV

Category: شوبز

  • اداکارہ میرا کےکورونا ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے

    اداکارہ میرا کےکورونا ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معورف اداکارہ میرا کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معورف اداکارہ میرا کورونا وائرس کی وبا کے باعث کی گئی فضائی بند ش کی وجہ سے امریکا میں پھنس گئیں تھیں۔ تاہم وہ منگل کی رات واشنگٹن سے لاہور پہنچیں تھیں جس کے بعد انہوں نے ایک نجی ہوٹل میں خود کو قرنطینہ کر لیا تھا اداکارہ میرا کا گزشتہ روز نجی ہوٹل میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کے نتائج منفی آئے ہیں

    اداکارہ میرا کی جانب سے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے

    واضح رہے کہ پاکستان پہنچنے سے قبل اداکارہ امریکہ میں سوشل میڈیا پر کافی فعال تھیں ان کی پاکستان واپسی سے متعلق ویڈیو اپیل اور فرنٹ لائن پر کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ دیگر پیغامات سوشل میڈیا پر گردش کرتے رہے تھے

    اداکارہ میرا نے ویڈیو پیغام میں ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کی تھی اداکارہ میرا نے کہا تھا کہ میں بیرون ملک میں اس طرح کے حالات میں نہیں بلکہ پاکستان آ کر اپنے ملک میں مرنا چاہتی ہوں-

    کورونا وائرس : امریکا میں پھنسی اداکارہ میرا لاہور پہنچ گئیں

    میرا کا ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو خراج تحسین

    نیویارک میں پھنسی اداکارہ میرا نے واپسی کے لیے ہاتھ جوڑ لیے

    میرا کی وزیر اعظم سے مدد کی درخواست ڈرامہ نکلی

    یہ وقت کسی کا مذاق اڑانے کا نہیں؛ اداکارہ میرا

  • میں نے اپنا کام کرلیا ہے اب آپ کو اپنا حق ادا کرنا ہے  سونیا حسین

    میں نے اپنا کام کرلیا ہے اب آپ کو اپنا حق ادا کرنا ہے سونیا حسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے یہ وقت صاحب استطاعت لوگوں کے لیے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں حقدار لوگوں کی مدد کریں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے مستحق لوگوں کی مدد کرنے کے لئے راشن بیگز تیار کرلئے انسٹاگرام پر اداکارہ نے راشن بیگز کی ویڈیو شیئر کی ہے، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’ہر سال رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہر ایک شخص اپنی حیثیت کے مطابق بڑھ چڑھ کر اپنے مستحق بھائیوں کی مدد کرتا ہے لیکن اس بار لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سے لوگ جو دوسروں کی بڑھ چڑھ کر مدد کرتے تھے وہ خود مالی مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔
    https://www.instagram.com/tv/CADRBJajFUV/?igshid=4phm1ejvs2yk
    اداکارہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے یہ وقت صاحب استطاعت لوگوں کے لیے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں حقدار لوگوں کی مدد کریں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے ایک چھوٹی سی نیکی کرنے کا سوچا ہے کہ جسمیں ہم اپنی اسطاعت کے مطابق اشیائے ضرورت لے کر راشن بیگ تیار کریں گے،یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ راشن کے کتنے بیگز بناتے ہیں ضروری نہیں کہ آپ ایک ہزار یا پانچ سو بیگ بنائیں آپ ایک بیگ بھی بنا کر یا اپنی حیثیت کے مطابق کسی ضرورت مند کی مدد کر سکتے ہیں۔

    سونیا حسین نے کہا کہ راشن تقسیم کرتے وقت اس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ کسی کی عزت نفس آپ کی وجہ سے مجروح نہ ہو، آپ یہ کام چُپ چاپ بھی کرسکتے ہیں ہمارے یہاں غربت کے شکار افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے اس لیے ہم سب کو مل کر اُن مستحق لوگوں کی مدد کرنی ہوگی اور اپنا حق ادا کرنا ہوگا کیونکہ اس طرح ہم ان کے مسائل میں کمی لاسکتے ہیں

    اداکارہ نے راشن بیگ کے ساتھ ایک کاغذ پرآئیے مل کر مُسکراہٹیں بکھیریں لکھا اور ساتھ ہی ہنسنے والی شکل بھی بنائی۔

    اِ ویڈیو کے کیپشن میں سونیا حسین نے لکھا کہ ’یہ مایوسی ختم کرنے کا بہترین طریقہ ہے، کہ اٹھو اور کچھ کرو انہوں نے لکھا کہ میں نے اپنا کام کرلیا ہے ابیہ وقت ہے جب آپ کو اپنا حق ادا کرنا ہے-

    سونیا حسین نےمداحوں کو دھوپ کے فائدے بتا دیئے

  • ارطغرل غازی کے بعد ، نیٹ فلکس پر پانچ ترک شو اور فلمیں جو آپ کو پسند آئیں گی

    ارطغرل غازی کے بعد ، نیٹ فلکس پر پانچ ترک شو اور فلمیں جو آپ کو پسند آئیں گی

    پاکستان میں کئی سالوں سے مختلف ڈراموں کو اردو ڈبنگ کے ساتھ چینلز پر نشر کیا جارہا ہے مگر جو مقبولیت ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ جسے ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے ملی اس کی مثال نہیں ملتی

    باغی ٹی وی: پاکستان میں کئی سالوں سے مختلف ڈراموں کو اردو ڈبنگ کے ساتھ چینلز پر نشر کیا جارہا ہے فلموں سے لے کر دل گرفتہ سیریل تک ، ترکی کے تفریحی مشمولات یہاں کے لوگوں کو کافی حد تک متاثر کرتے ہیں، اور اس میں ہر ایک کے لئے کچھ نہ کچھ ہوتا ہے۔ اگرچہ پاکستان میں پچھلے کچھ سالوں میں کئی تُرک نشر کیے گئے ہیں ، جن میں عجیب و غریب ،مقبول عشق-میمن ، فریحہ اور کوسم سلطان شامل ہیں ، اور کچھ ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں ابھی تک آپ نہیں جانتے۔

    یہاں ترکی کی پانچ فلموں اور شو ز کی ایک فہرست ہے جو آپ لاک ڈاؤن کے دوران ضرور دیکھیں-

    1) محافظ
    یہ سیریز ان میں سے ایک ہے جو ترکی کو ابھی نیٹ فلکس پرشائقین کے لئے دستیاب ہے۔ بنیادی طور پریہ ڈرامہ فنتاسی ، پروٹیکٹر ایک لڑکے ، ہاکان (الوسائے) پر مبنی ہے جو ہیرو بننے کے خواب دیکھتا ہے اور ایک دن زبردست ہیرو بن جاتا ہے۔

    ہاکان کو اتفاقی طور پر ایک سخت جگہ پر بھیج دیا جاتا ہے جسمیں اسنے محافظ کاکردار ادا کرنا ہو تا ہے ، جس کا فریضہ کسی غیر قانونی اور لافانی کام کو روکنا ہے۔

    بہت زیادہ انکشاف کیے بغیر ، ہم صرف اتنا کہیں گے ، اگر آپ ایک سنسنی خیز انٹرٹینمنٹ کی تلاش میں ہیں تو تو ، یہ آپ کے لئے بہترین ہے!

    اس ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں ایناٹیائے اولسوئی ، ہزار ارگیلی ، اوکان یالبِک اور توران شامل ہیں

    2) میریکل ان سیل نمبر 7:
    ایک کوریائی کلاسک کا ترکی کی موافقت ، یہ فلم حقیق طور پر دیکھنے والوں کو رُلا دیتی ہے- ہم مذاق نہیں کر رہے ہیں ، یہ فلم دیکھنے جے دوران آپ کو اپنے ساتھ تشو کا ڈبہ رکھنے کی ضرورت پڑے گی

    اس فلم کی کہانی میں ایک چھوٹی سی لڑکی اووا (نیسہ صوفیہ آکسانگور) اور اس کا ذہنی مریض والد مہمت (ارس بلٹ آئینیملی) کے ساتھ گھومتے ہوئے انہوں نے محبت سے میمو کو فون کیا۔ میمو پر غلطی سے ایک چھوٹی بچی کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے ، اور اس فلم نے اس کہانی میں رہتے ہوئے باپ اور بیٹی کے تکلیف دہ سفر کو آگے بڑھایا ہے۔

    3) سدیس سین:
    یہ فلم دیکھنے والوں کو بہت زیادہ متاثر کرتی ہے ، سدیس سین ترکش فلم ہے جس کی کہانی کوریائی فلم ،ہمیشہ. سے لی گئی ہے ۔ اس فلم میں علی (ابراہیم سیلیککول) کی کہانی دکھائی گئی ہے ، جو ایک تاریک ماضی کے تھکے ہوئے باکسر اور حزال (بیل بلگین) ، ایک اندھی عورت کی کہانی ہے۔

    "جرم ، پچھتاوا ، معافی ، چھٹکارا اور محبت ، تمام سدیس سین میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں ، ایک جدید رومانوی سٹوری جو ہر موڑ پر دلکش ہے۔ سسپنس اور پلاٹ ٹوسٹس سے بھر پور فلم ہے جو دیکھنے ولوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے ، یہ ایک ایسے شخص کے یہ نیٹ فلکس پر بھی دستیاب ہے اس کا دورانیہ 1 گھنٹہ اور 45 منٹ ہے

    4)20 منٹس:
    2013 کے اس ڈرامہ سیریل میں علی (ایلکر اکسم) اور ان کی اہلیہ میلک (ٹوبا بائیکسٹن) کی کہانی سنائی گئی ہے جو ان واقعات کے چکر میں پھنسے ہوئے ہیں جو ان کی معمول کی زندگی کے لئے اجنبی ہیں۔

    اس میں بیکری کے ایک کامیاب مالک ، میک پر ایک نوجوان کے قتل کا الزام ہے اور اسے 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ایک تاریخی استاد علی ، اپنی پیاری بیوی کی بے گناہی کو ثابت کرنے اور اس کی طرف سے سوالیہ نشانات رکھنے والے حلیفوں کے ساتھ اپنی ٹوٹی ہوئی خاندانی زندگی کو بچانے کے لیے اکیلا رہ جاتا ہے

    اس کہانی کے تھرلرکو یقینی طور پر آپ کو کچھ دن تک بھلا نہیں پائیں گے-

    5) تتلی کا خواب:
    2014 میں ہونے والے 86 ویں اکیڈمی ایوارڈ میں ترکی کی بہترین غیر ملکی زبان کی فلم ، بٹرفلائز ڈریم 1940 کی دہائی پر مبنی ایک ڈرامہ فلم ہے۔

    دو دوست ، ریٹا اونور (میرٹ فرات) اور مظفر طیب اسلو (کاوانا تتلویٹ) ، جو دوسری جنگ عظیم کے دوران کی زندگی گذار رہے ہیں ، جب ان دونوں کو ایک ہی لڑکی سے پیار ہو جاتا ہے تو ان کی دنیائیں الٹ جاتی ہیں۔ اگر دنیا جنگ اور قحط سے دوچار ہو جاتی ہے تو یہ دونوں بھی تپ دق سے بچنے کے لئے جدوجہد کرتے ہیں۔

    خلیل الرحمن قمر کا ’ارطغرل غازی‘ جیسا ڈرامہ پاکستان میں بنانے کا اعلان

    وزیراعظم عمران خان نے ارطغرل غازی کے علاوہ ایک اور ترک ڈرامے کو پاکستان میں نشر کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

  • لیجنڈری اداکارمعین اختر کے پہلے سٹینڈاپ کامیڈی شو کی ویڈیو وائرل

    لیجنڈری اداکارمعین اختر کے پہلے سٹینڈاپ کامیڈی شو کی ویڈیو وائرل

    پاکستان کے لیجنڈری اداکار و گلوکار معین اختر کے پہلے اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ نے مداحوں کے دلوں میں ان کی یاد تازہ کر دی-

    باغی ٹی وی:کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے اور ’فن کی اکیڈمی‘ کے لقب سے جانے والے لیجنڈری اداکار و گلوکار معین اختر کی ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چئیرمین سینٹرل فلم سینسر بورڈ دانیال گیلانی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی جو دیکھتے ہی وائرل ہوگئی یہ ویڈیو کلپ نامور اداکار، میزبان، پروڈیوسر اور ہدایتکار ضياء محی الدين کے شو کی ہے جو ’ضياء محی الدين شو‘ کے نام سے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر نشر کیاجاتا تھا۔


    مذکورہ ویڈیو معین اختر کے کیریئر کے پہلے ’اسٹینڈ اپ کامیڈی‘ شو کی ہے جس میں معین اختر وہاں موجود سا معین کو اپنے منفرد اور مزاحیہ انداز میں بتا رہے ہیں کہ پُرانے دور کی خواتین اپنے بال کس طرح بنایا کرتی تھیں لیجنڈری اداکار کے منفرد انداز کو سامعین کی جانب سے قہقہوں اور تا لیوں کی گُونج میں خوب سراہا جارہا ہے۔


    معین اختر کی اس ویڈیو کلپ پر معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے معین اختر کو ’سب سے بہترین‘ قرار دے دیا

    اس ویڈیو کلپ نے لیجنڈری اداکار و گلوکار اور کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے معین اختر کی یاد کو مداحوں کے دلوں میں زندہ کر دیا اور مداح اپنے پسندیدہ فنکار کا ویڈیو کلپ دیکھ کر خوش ہو گئے اورخوبصورت اور تعریف بھرے تبصرے کئے-

    مہوش حیات کا ایک اور ٹیلنٹ سامنے آ گیا

  • کیا یہ ہو سکتا ہے کہ ہم اس سال عید مختلف اندازمیں منانے کی کو شش کریں؟  صنم سعید

    کیا یہ ہو سکتا ہے کہ ہم اس سال عید مختلف اندازمیں منانے کی کو شش کریں؟ صنم سعید

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی مروف اداکارہ صنم سعید کا عوام کو کورونا کی احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ کیا ہم اس سال کورونا وبا کے باعث عید مختلف اندازمیں نہیں منا سکتے ہیں؟

    باغی ٹی وی :اداکارہ صنم سعید نے سماجی وابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک ٹویٹ میں عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کیا ہمیں اب بھی عید کی شاپنگ کے لیے بازاروں میں جانے کی ضرورت ہے؟ کیا ہم اب بھی بغیرکسی تبدیلی کے اپنے پرانے طریقوں کی طرف واپس جائیں گے؟


    اداکارہ نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم احتیاط سے باہرجائیں کیونکہ یہ وقت ہمارے لیے خطرناک ہے جہاں سب ایک ساتھ ہجوم لگارہے ہیں۔

    صنم سعید نے کہا کہ کیا یہ ہو سکتا ہے کہ ہم اس سال کورونا وبا کے باعث عید مختلف اندازمیں منانے کی کو شش کریں؟


    صنم سعید کے اس ٹویٹ کے جواب میں ایک ٹویٹر صارف نے فنکاروں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ سب سے پہلے تو شوبز شخصیات کے انسٹا اکاؤنٹس بند کروائے جائیں ۔ ہزاروں اقسام کے کھانے ۔ کپڑے ۔ گھروں کی نمائش ۔ پھر آخر میں سادگی کے لیکچر ۔ عوام انکو ہی فالو کرتی ہے ۔ کاپی کرتی ہے ۔ ابھی عید پر ہی دیکھ لیجئے گا ۔ کیسے ہمارے لوگ اپنے اپنے اسٹائل شئیر کر رہے ہوں گے

    https://twitter.com/Syedmunaf1/status/1260492199101370369?s=20
    ایک اور ٹویٹر صارف نے صنم سعید کو جواب دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ اس بار عید پر آپ لوگ سادہ تیار ہونا کیونکہ لڑکیاں آپ کو دیکھ کر خود کا آپ شوبز فنکاروں سے موازنہ کریں گی-صارف نے مزید لکھا کہ یاد رکھنا انسان ہی انسان کو دیکھ کر متاثر ہوتا ہے اور انسان ہی انسان کو دیکھ کر جلتا ہے

  • مہوش حیات کا ایک اور ٹیلنٹ سامنے آ گیا

    مہوش حیات کا ایک اور ٹیلنٹ سامنے آ گیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا ایک اور ٹیلنٹ سامنے آگیا اداکارہ نے پہلی مرتبہ اپنی خوبصورت آواز میں نعت شریف پڑھتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کر دی

    باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا ایک اور ٹیلنٹ سامنے آگیا اداکارہ نے پہلی مرتبہ اپنی خوبصورت آواز میں نعت پڑھتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کر دی جو دیکھتے ہی وائرل ہو گئی


    اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ اپنی خوبصورت آواز میں نعت شریف پڑھ رہی ہیں-

    مہوش حیات نے ’کرم میرے آقاصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘ کے عنوان سے نعت شریف شیئر کی۔

    اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کہ یہ رمضان میں آپ کے ساتھ اپنے دل کا ایک ٹکڑا بانٹنے کے قابل ہوں –

    مہوش حیات نے لکھا کہ یہ نعت لوگوں کے دلوں کو بالکل اسی طرح چھوئے گی جس طرح اس نے میرے دل کو چھوا ہے۔

    دوسری جانب اداکارہ نے اپنی انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بھی ویڈیو شئیر کی-
    https://www.instagram.com/tv/CAIUkVtA5Ol/?igshid=ka1v8fa94j2m
    مہوش حیات نے بتایا کہ اس نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو محمد علی ظہوری نے لکھا ہے اور میاں یوسف صلاح الدین نے اسے کمپوز کیا ہے جبکہ عماد رحمن نے اسے ترتیب دیا ہے جبکہ افشین حیات اور شاہ فہام نے اس کی ہدایتکاری کی ہے

    نیلم منیر کا مداحوں کے لئے خوبصورت پیغام

    رمضان المبارک :علی ظفر کی آواز میں حمد سوشل میڈیا پر وائرل

  • افغانستان کے دارالحکومت میں ہونے والے حملوں پر پاکستانی فنکاروں کی مذمت

    افغانستان کے دارالحکومت میں ہونے والے حملوں پر پاکستانی فنکاروں کی مذمت

    پاکستان کے معورف اداکار حمزہ علی عباسی اور ناموراداکارہ مہوش حیات نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حملوں میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ان واقعات کی شدید مذمت کی۔

    باغی ٹی وی : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منگل 12 مئی کو ہونے والے حملوں میں شدید جانی نقصان ہوا تھا جس پر پاکستان کے معورف اداکار حمزہ علی عباسی اور ناموراداکارہ مہوش حیات نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ان حملوں کی شدید مذمت کی۔


    اداکار حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ﷲ دیکھ رہا ہے ایسے سانحے کو بیان کرنے کے لئے ان کے پاس الفاظ نہیں۔


    اس سے قبل اپنی ایک ٹویٹ میں حمزہ علی عباسی نے پاک ایران بارڈر پر حملے میں شہید ہونے والے ایف سی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے میجر ندیم سمیت چھ جوانوں کی تصاویر شئیر کیں اور ان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اداکار نے لکگا کہ اللہ ہمارے بھائیوں کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائیں-


    دوسری جانب اداکار مہوش حیات نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں افغابستان دارالحکومت میں ہونے والے حملوں میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ کوئی عقل اور سمجھ رکھنے والا شخص کیسے خواتین اور نومولود بچوں کو قتل کر سکتا ہے۔ یہ لوگ معصوم جانیں لے کر کیسے زندہ رہ سکتے ہیں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ یہ معصوم جانیں لینے کے بعد یہ افسردہ بیمار اپنے ساتھ کیسے رہ سکتے ہیں؟! یہ مذہب سے بالاتر ہے ہم خود انسانیت کی نظر کھو چکے ہیں!

    واضح رہے کہ دو روز قبل منگل 12 مئی کو افغانستان میں زچہ بچہ اسپتال اور نماز جنازہ کے دوران ہونے وا لے ہولناک حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت 40 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے

    بی ایل اے نے پاک فوج کی گاڑی بارودی سرنگ سے اڑانے کی ویڈیو جاری کردی

    سانحہ 12 مئی، 13 برس گزرنے کے باوجود انصاف نہ مل سکا

  • عامر خان کی فلم ’پی کے‘ کے اداکار انتقال کر گئے

    عامر خان کی فلم ’پی کے‘ کے اداکار انتقال کر گئے

    ایک اور بالی وڈ اداکار سائی گندیور 42 سال کی عمر میں امریکہ میں انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : ایک اور بالی وڈ اداکار سائی گندیور 42 سال کی عمر میں امریکہ میں انتقال کر گئے۔ بھارتی نشریاتی ادارے ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سائی گندیور برین کینسر کا شکار تھے اور طویل عرصے سے امریکی شہر لاس اینجلس میں اپنا علاج کروا رہے تھے۔


    بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں سائی گندیور کے اچانک انتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔

    اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پی کے جیسی فلم میں کام کرکے لوگوں کا دل جیتنے والے اداکار سائی گندیور کینسر سے بازی ہار گئے ان کے انتقال کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری نے اپنا ایک اور باصلاحیت اداکار کھو دیا-

    خیال رہے کہ سائی گندیور نے اپنے کیریئر کا آغاز 2010 میں ایم ٹی وی چینل کے شو اسپلٹس ولا کے ساتھ کیا اور اس ہی شو سے انہیں مقبولیت ملی۔

    سائی گندیور نے سلمان خان کی فلم ’یوراج‘ میں بھی کام کیا انہوں نے عامر خان کی کامیاب فلم ’پی کے‘ میں بھی کام کیا تھا جبکہ فلم راک آن میں فرحان اختر کے ساتھ بھی کام کیا تھا اور آخری مرتبہ 2018 میں ریلیز ہونے والی سیف علی خان کی فلم ’بازار‘ میں کام کیا تھا

    واضح رہے کہ سائی گندیور سے قبل با لی وڈ میں تین اور نامور شخصیات 29 اپریل 2020 کو اداکار عرفان خان، 30 اپریل 2020 ک2 اداکار رشی کپور، اور یکم مئی 2020 کو بھارتی فلم اینڈ ٹیلی ویژن پروڈیوسر گلڈ آف انڈیا کے سی ای او کلمیت مکر کے انتقال کی خبر نے ان کے مداحوں کو اداس کردیا تھا۔

    ایک اور بھارتی اداکار رشی کپور چل بسے

    عرفان خان کے انتقال پر پاکستانی فنکاروں کا افسوس کا اظہار

  • ارطغرل غازی ڈرامہ عالمی ریکارڈکیجانب،پاکستان اورپی ٹی وی کی فضا تبدیل،پی ٹی وی پاکستان کانمبرون چینل بن گیا،ترک میڈیا

    ارطغرل غازی ڈرامہ عالمی ریکارڈکیجانب،پاکستان اورپی ٹی وی کی فضا تبدیل،پی ٹی وی پاکستان کانمبرون چینل بن گیا،ترک میڈیا

    انقرہ :ارطغرل غازی ڈرامہ عالمی ریکارڈکیجانب،پاکستان اورپی ٹی وی کی فضا تبدیل،پی ٹی وی پاکستان کانمبرون چینل،ترک میڈیا کی طرف سے خراج تحسین ، ،اطلاعات کے مطابق ار طغرل غازی”ڈرامہ   جسے پاکستان کے سرکاری  ٹی وی  پر پیش کیا جا رہا ہے نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے نہ صرف پی ٹی وی  کو اپنے پاوں پر کھڑا کردیا ہے بلکہ پی ٹی وی  اور ٹی آر ٹی  کے درمیان مستقبل میں مشترکہ پروڈکشن کی بھی راہ ہموار کردی ہے

    ارطغرل غازی ڈرامہ عالمی ریکارڈکیجانب،پاکستان اورپی ٹی وی کی فضا تبدیل،پی ٹی وی پاکستان کانمبرون چینل

    ترکی ریڈیو اور ٹیلی ویژن   TRT کی جانب سے تیار کردہ  ڈرامہ سیریل ” ار طغرل غازی”ڈرامہ   جسے پاکستان کے سرکاری  ٹی وی  پر پیش کیا جا رہا ہے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے   نہ صرف پی ٹی وی  کو اپنے پاوں پر کھڑا کردیا ہے بلکہ پی ٹی وی  اور ٹی آر ٹی  کے درمیان مستقبل میں مشترکہ پروڈکشن کی بھی راہ ہموار کردی ہے۔

    اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں ٹی آر ٹی نے پی ٹی وی پراس ڈرامے کی مقبولیت کے حوالے سے ایک ٹویٹ کیا ہے  جس میں بہت زیادہ خوشی کا اظہار کیا گیا ہے

     

    پاکستان کے سرکاری ٹی وی   چینل  کی انتظامیہ  کے مطابق  پہلے 16 گھنٹوں میں ڈرامے کی پہلی قسط کو دو لاکھ 34 ہزار افراد نے دیکھا جب کہ ‘پی ٹی وی ہوم’ کے ‘یو ٹیوب’ چینل پر دیکھنے والوں کی تعداد میں ایک ہی دن میں 40 ہزار کا اضافہ ہوا اور اس روز ٹوئٹر پر مسلسل پانچ گھنٹوں تک یہ ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا تھا۔

    "ارطغرل غازی” کے یوٹیوب چینل پر صرف 15 روز میں 10 لاکھ سسکرائبرز ہو گئے جب کہ ڈرامے نے پاکستان میں تمام تر ریکارڈز توڑ دیے اور اس کی پہلی قسط کو یوٹیوب پر ایک کروڑ 50  لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ یوٹیوب پر 11 لاکھ سسکرائبرز کے علاوہ ارطغرل غازی  ڈرامے نے ٹوئٹر پر ابھی بھی  اپنی  ٹرینڈنگ قائم کی ہوئی ہے جو اس ڈرامے کو ایک ایسے ریکارڈ کی جانب لے جا رہی ہے جسے  شاید ہی توڑ نا ممکن ہوسکے گا۔

    پاکستان میں گزشتہ سات، آٹھ سالوں کے دوران ترکی کے ڈرامے اردو ترجمے اور ڈبنگ کے ساتھ پیش کیے جاتے رہے ہیں  لیکن ” ار طغرل غازی ” نے جو شہرت حاصل کی ہے  اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔

    ترک ڈراموں کی بدولت  پاکستانی شہریوں کے ترکی دیکھنے اور ترکی زبان سیکھنے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستان میں  ترکی زبان سکھانے والے ادارے  نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) میں ترک زبان سیکھنے  کے لیے بڑی تعداد میں طلبا نے رجوع کیا ہے۔

    ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے ” انادولو”  کے مطابق ایک ٹریول ایجنسی کے اہلکار کا کہنا ہے کہ 2013 میں 34 ہزار پاکستانی سیاحوں نے ترکی کا دورہ کیا تھا جب کہ 2018 میں یہ تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار تک پہنچ گئی تھی۔ 2019 کے آخر تک توقع ظاہر کی جا رہی ہے  اور جیسے ہی  کورونا  وائرس پر قابو پالیا جائے گا  تو اس کے بعد نارمل حالات میں  بڑی تیزی سے پاکستانی سیاحوں کی ترکی آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

    ترک حکام کے مطابق ان ڈراموں میں دکھائے جانے والے مناظر اور ترکی کی خوبصورتی نے بہت سے پاکستانیوں کو متاثر کیا ہے۔

    ادھرترکی کے صوبے بیلے جیک  کے علاقے  سووت  کی مقامی  انتظامیہ کے مطابقپاکستان سے سیاح گزشتہ دو سالوں سے تواتر کے ساتھ اس قصبے کا رخ کر رہے ہیں۔

    یہاں آنے والے سیاحوں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ ان کے سووت سے تعارف کی وجہ ڈرامہ سیریل ارطغرل کے علاوہ کچھ نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ارطغرل کے عکس بندی اور خصوصاﹰ اس میں دکھائے گئے قائی قبیلے کی بودوباش اور رہن سہن کے طریقوں سے اتنے محصور ہوئے کہ انہوں نے سوووت آنے کی ٹھان لی۔

    مقامی منتظمین کا کہنا ہے کہ دو سال قبل یہاں آنے والے سیاحوں کی ماہانہ تعداد چار سے پانچ سو کے درمیان تھی تاہم کورونا وائرس کی وبا پھیلنے سے قبل یہ تعداد بڑھ کر چار ہزار ماہانہ تک جا پہنچی تھی۔ تاہم اب جہاں کورونا وائرس نے دنیا بھر میں سیاحت کی صنعت کو متاثر کیا ہے وہیں ترکی میں بھی اس صنعت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں تاہم  کورونا وائرس کے بعد  حالات کے بہتر ہونے پر  سب سے زیادہ  سیاحوں کے پاکستان سے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

  • ارطغرل کی مرکزی کردار حلیمہ حاتون نے جنگ کی حمایت کرنے پر پریانیکا چوپڑا کو کھری کھری سنا دیں

    ارطغرل کی مرکزی کردار حلیمہ حاتون نے جنگ کی حمایت کرنے پر پریانیکا چوپڑا کو کھری کھری سنا دیں

    تُرک ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ حلیمہ سلطان(اسرابلجیک) کی ایک ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ پریانیکا چوپڑاکو جنگ کی حمایت کرنے پر کھری کھری سُنا دیں کہا اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر ہونے کی حیثیت سےپریانیکا کو جنگ جیسے موضوع پر بات ہی نہیں کرنی چاہیئے تھی

    باغی ٹی وی : گزشتہ برس بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں جھوٹے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو سراہتے ہوئے جنگ کی حمایت کی تھی جس پر پاکستانیوں کی جانب سے پریانیکا کے خلاف شدید ردعمل دیکھنے میں آیاتھا جبکہ پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے پریانیکا چوپڑا کو اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

    بعدازاں گزشتہ برس اگست میں امریکی شہر لاس اینجلس میں جب ایک پاکستانی خاتون عائشہ ملک نے پریانیکا کو ان کی جنگ کی حمایت والے ٹوئٹ پر آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں منافق قرار دیا توان کی بات مکمل ہونے سے قبل ہی ان کے ہاتھ سے مائیک چھین لیاگیا تھااور پریانیکا نے ان کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ چیخنا بند کریں۔

    اداکارہ کی اس حرکت پر جہاں پاکستانیوں نے تنقید کی تھی وہیں ان کی اس حرکت پر تنقید کرنے والوں میں ’’ارطغرل غازی‘‘ کی حلیمہ سلطان (اسرا بلجیک) بھی شامل تھیں جنہوں نے پریانیکا کو جنگ کی حمایت کرنے اور عائشہ ملک کے ساتھ اپنائے جانے والے رویے پر کھری کھری سنائیں تھیں
    https://www.instagram.com/p/CAFbuDoJPBe/?igshid=1p1aa6yaudird
    پاکستان میں ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کی مقبولیت کے بعد اسرا بلجیک کا یہ ٹوئٹ بھی سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہورہا ہے۔جس میں اسرا بلجیک نے پریانیکا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’محب وطن ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ جنگ کو بڑھاوا دیں اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر ہونے کی حیثیت سے آپ کو جنگ جیسے موضوع پر بات ہی نہیں کرنی چاہیئے تھی۔

    اسرا نے لکھا تھا کہ آپ بطور رول ماڈل بہت سے بچوں اور لوگوں پر اثرانداز ہوتی ہیں اور آپ کا رویہ اس خاتون کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز تھا جس نے آپ سے صرف آپ کے اس بیان سے متعلق سوال پوچھا تھا جسے آپ پہلے ہی ٹوئٹر پر لاکھوں لوگوں کے ساتھ شیئر کرچکی تھیں۔

    واضح رہے کہ تُرک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں اس ڈرامے کو نہ صرف یوٹیوب پر لوگ بے تحاشہ پسند کررہے ہیں بلکہ یہ ٹوئٹر اوریوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے اورپاکستانی سوشل میڈیا تو اس ڈرامے کے کردار و مکالموں سے بھرا پڑا ہے

    آپ کو ارطغرل غازی کیوں دیکھنا چاہئے؟

    خلیل الرحمن قمر کا ’ارطغرل غازی‘ جیسا ڈرامہ پاکستان میں بنانے کا اعلان

    ’’ارطغرل غازی‘‘ میں ارطغرل کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کون ہیں؟