Baaghi TV

Category: شوبز

  • مہوش حیات کا حکومت اور عوام کے لئے اہم پیغام

    مہوش حیات کا حکومت اور عوام کے لئے اہم پیغام

    پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہےبراہ مہربانی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کیونکہ ہماری ذرا سی لاپرواہی لاتعداد زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے

    باغی ٹی وی : انسٹا گرام پر مہوش حیات نے لکھا کہ اہم پیغام: فرنٹ لائن کے طبی عملے کے پاس COVID-19 سے لڑنے کے لئے صحیح حفاظتی سازوسامان مہیا کرنا ہوگا ورنہ صورتحال تیزی سے خراب ہوجائے گی انہوں نے لکھا ہمیں وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ میں جتنا ہم کر سکتے ہیں دینے کی ضرورت ہے

    اداکارہ نے عوام سے کہا کہ یہ چھٹیاں نہیں ہے ہمیں جان بچانے کے لئے گھر پر ہی رہنا ہوگا! ہم مل کر یہ جنگ جیتیں گے! انشاء اللہ

    مہوش حیات نے انسٹا گرام پر ویڈیو بھی شئیر کی اوراپنے ویڈیو پیغا م میں کہا کہ پاکستان کو اس وقت کورونا وائرس کی صورت میں سب سے بڑے چیلنج کا سا منا ہے ہم جو کچھ بھی آج کریں گے اس سے ہماری آنے والی نسلوں کی قسمت کا تعین ہوگا دنیا بھر کا بہترین صحت کی دیکھ بھال کا نظام بھی اس وبا کے آگے ناکام ہوتا نظر آرہا ہے اور وہ لوگ ہزاروں کی تعداد میں اموات کے لیے خود کو تیار کررہے ہیں لہذا اس صورتحال میں ہمارے لیے کیا مواقع ہیں
    https://www.instagram.com/tv/B-Z00CzFZkr/?igshid=1tt30n2qpg7wo
    مہوش حیات نے پاکستان کے گنجان آباد شہر کراچی کو درپیش کورونا وائرس کے خطرے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی آبادی 2 کروڑ عوام پر مشتمل ہے جن کے لیے اسپتالوں میں بیڈز کی تعداد صرف 600 ہے جب کہ پاکستان کی آبادی 22 کروڑ عوام پر مشتمل ہے اور پورے ملک میں وینٹی لیٹرز کی تعداد صرف 17 سو ہے مہوش حیات نے ان تمام ڈاکٹرز اور نرسز کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ فرنٹ لائن میں کھڑے ہیں اور دن رات اس وائرس کے خلاف لڑنے میں مصروف ہیں اور لوگوں زندگیاں بچانے میں لگے ہیں

    انہوں نے کہا افسوس کی بات ہے کہ ان کے پاس وہ تمام ضروری آلات وجود نہیں جس سے وہ اپنی ڈیوٹی کے دوران اپنی حفاظت کر سکیں
    مہوش حیات نے حکومت اور میڈیکل سے منسلک اداروں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ میڈیکل کے عملے کے پاس وہ تمام ضروری آلات موجود ہوں جن کی انہیں اس وبا کے خلاف لڑتے ہوئے ضرورت ہے

    مہوش حیات نے عوام سے بھی گزارش کی کہ قوانین کی پاسداری کریں اور گھروں میں رہیں یہ چھٹیاں نہیں ہیں ملک بھر میں 1900 سے زائد کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 25 افراد اس وائرس کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار چکے ہیں اور دن بہ دن یہ تعداد بڑھتی جارہی ہے ہماری ذرا سی لاپرواہی لاتعداد زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے لہٰذا ذمہ دار شہری بنیں اپنی اور اپنی اپنے پیاروں کی زندگیوں کی حفاظت کریں محفوظ رہیں اور آئیں مل کر کورونا وائرس کووڈ 19 کو شکست دیں پاکستان زندہ باد

    زاہد احمد نے مداحوں کو قرنطینہ میں وقت گزارنے کی تجاویز بتا دیں

  • سلمان خان کے بھانجے عبداللہ خان 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    سلمان خان کے بھانجے عبداللہ خان 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان سلمان خان کے بھانجےعبداللہ خان 38 برس کی عمر میں انتقال کرگئے اداکار نے سوشل میڈیا پر ان کی موت پر سوگ منایا

    باغی ٹی وی : بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے بھانجے عبداللہ خان 38 برس کی عمر میں انتقال کرگئے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عبداللہ کو پھیپھڑوں میں انفیکشن تھا اور ذیابیطس کے مرض میں بھی مبتلا تھے دو روز قبل طبیعت میں خرابی کے باعث ممبئی کے کوکیلبین امبانی اسپتال میں داخل تھے


    سلمان خان کو جب عبداللہ کی صحت کے حوا لے سے علم ہوا تو انہوں نے فوری طور پر بندرا کے مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ گذشتہ روز انتقال کر گئے
    https://www.instagram.com/p/B-Xk-VcFX-f/?igshid=xztd3jbljbnf
    سلمان خان نے اپنے بھانجےعبداللہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عبداللہ کے ہمراہ اپنی تصویر شئیر کی اور لکھا آپ کو ہمیشہ پیار کرتے رہیں گے

    عبداللہ بالی ووڈ سے منسلک نہیں تھے تاہم وہ اکثر سوشل میڈیا پر سلمان خان کی شائع کردہ متعدد تصاویر اور ویڈیوز میں نظر آتے تھے
    یہ خبریں بھی گردش میں تھیں کہ عبداللہ کا انتقال جان لیوا کورونا وائرس سے ہوا ہے تاہم اہل خانہ نے ایسی تمام خبروں کی تردید کی ہے

  • کورونا وائرس، امریکی بیک اسٹریٹ بوائز بینڈ کا مداحوں کے لئے آن لائن کنسرٹ

    کورونا وائرس، امریکی بیک اسٹریٹ بوائز بینڈ کا مداحوں کے لئے آن لائن کنسرٹ

    معروف امریکی بیک اسٹریٹ بوائز بینڈ نے آئی ہارٹ ریڈیو شو کے ساتھ مل کر امریکی مداحوں کے لیے آن لائن کنسرٹ منعقد کیا

    باغی ٹی وی :دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلے خوف کے باعث اس وقت ہر کسی کو سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی جارہی ہے اور لوگ اپنے اپنے گھروں تک محدود ہوگئے ہیں امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کیمطابق معروف امریکی بیک اسٹریٹ بوائز بینڈ نے آئی ہارٹ ریڈیو شو کے ساتھ مل کر امریکی مداحوں کیلئے آن لائن کنسرٹ منعقد کیا اس کنسرٹ کے ذریعے جمع ہونے والے پیسوں سے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کی جائے گی
    https://www.youtube.com/watch?v=Fs-PQoxQzno&feature=youtu.be
    آن لائن کنسرٹ کی اس ویڈیو میں بیک اسٹریٹ بوائز کے پرفارمرز نک کارٹر، کیون رچرڈسن، برائن لٹرل، اے جے میکلین اور ہوی ڈورو نے اپنے کامیاب گانے آئی وانٹ اٹ دیٹ وے پر اپنے اپنے گھروں پر مداحوں کے لیے پرفارم کیا ان سب لوگوں نے اپنے اپنے گھروں میں بیٹھ کر ہی پر فارم کیا

    واضح رہے امریکہ میں آج یعنی 31 مارچ کی صبح تک ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار سے زائد ہوچکی تھی جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 65 ہزار تک جا پہنچی تھی

  • کورونا وائرس، راجہ ریپ سٹار کا منفرد انداز میں قوم کو بہترین پیغام

    کورونا وائرس، راجہ ریپ سٹار کا منفرد انداز میں قوم کو بہترین پیغام

    کرونا واٸرس سے پیدا ہونے والی مشکلات کے حوالے سےراجہ ریپ سٹار کی طرف سے گانے کی صورت میں عوام کے لیے آگاہی کا پیغام دیا گیا ہے

    باغی ٹی وی : کرونا واٸرس سے پیدا ہونے والی مشکلات کے حوالے سےراجہ ریپ سٹار کی طرف سے گانے ،کچھ تو کرونا، کی صورت میں عوام کے لیے آگاہی میسج دیا گیا ہے ان مشکلات میں ہمیں اپنے معاشرے کیلئے کیا کرنا چاہیے اس گانے میں راجہ نے Rape کی صورت میں منفرد انداز میں قوم کو بہترین پیغام دیا

    گانے میں قوم کو گلوکار نے پیغام دیا کہ اب بولنے نہیں بلکہ کچھ کرنے کا ٹائم ہے مشکل کے ان حالات میں بے روزگار مستحق اور غریب لوگوں کی راشن کے ذریعے مدد کریں جو لوگ شرم سے مانگتے نہیں ہاتھ نہیں پھیلاتے ان کو ڈھونڈ کر ان کی مدد کرو اور ماسک اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی نہ کرو
    https://www.youtube.com/watch?v=zFAilXV2-Yo&feature=youtu.be
    انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھری میں اللہ سے معافی مانگو اللہ کے سامنے جھکو وہی حاکم ہے اور شفاء دینے والا ہے اگر موقع ملا ہے تو بیوہ ماؤں اور یتیم بہنوں انہیں حق دلاؤ نا

    گلوکار نے اپنے گانے میں غریبوں کی مدد کرنے والوں کا کہا کہ کسی کو کھانا دیتے وقت سیلفی نہ لیں کیونکہ نہ تم مالک ہو نہ داتا جو دیتا ہے اس کا شکر کرونا مصیبت میں آیا ہے فرد ہے جو بھی تو سب کا یہ فرض ہے مل کے کرونا کہ مالک جہاں کا جبر کر ہی ڈالے کہ مالک جہاں کا ختم کر ہی ڈالے ابھی بھی ہے لمحہ کہ ٹل جو رہا ہے تم اسے گناہوں کی توبہ کرونا

    جو نکلے دیکھو تمہاری حفاظت کو خود کی ہی خاطر تم گھر میں رہونا یہ فوج ہے ڈاکٹر ہے نرسیں ہیں پولیس ہے تمہاری ہی خاطر ہیں پروا کرونا تو محفوظ رکھنا ہے خود کو تو جانو حکومت تمہاری تو ساتھ اسکا دونا تو ہاتھوں کو دھونا ہے محفوظ رہنا ہے جو بچنا ہے اپنے تو منہ کو ڈھکونا میں نکلا ہوں باہر یہ گانا بنانے جو کچھ کر نا پاوتو کچھ تو کرو نا

    راجہ ریپ سٹار نے کہا کورونا وائرس سے متعلق میرا گیت قوم کو ایک پیغام ہے اسے لکھتے وقت میں نے ہر وہ بات کرنے کی کوشش کی جو اس وقت ایک قوم کو سمجھانی چاہیے تھی

    انہوں نے مزید کہا کہ اللہ اس مشکل وقت سے دنیا کو نجات دے اور سب بیماروں کو صحت اور تندرستی عطا کرے اور جو صحت مند ہیں انہیں اپنے حفظ و ایمان میں رکھے

    علی ظفر نے قرنطینہ کے دوران سوشل میڈیا پر نیا گانا جاری کر دیا

    کرکٹر و گلوکار ڈی جے براوو نے بھی کورونا وائرس پر گانا ریلیز کر دیا

  • کاجول اور بیٹی کی صحت کے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں اجے دیو گن

    کاجول اور بیٹی کی صحت کے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں اجے دیو گن

    بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق گذ شتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پربھارتی اداکارہ کاجول اور اُن کی بیٹی نیسا کا کورونا وائرس کا شکار ہونے کی خبریں گردش میں ہیں

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق گذ شتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پربھارتی اداکارہ کاجول اور اُن کی بیٹی نیسا کا کورونا وائرس کا شکار ہونے کی خبریں گردش میں ہیں تاہم اب اداکار اجے دیوگن نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کاجول اور بیٹی نیسا کی صحت سےمتعلق افواہوں کا جواب دے دیا

    رپورٹس کے مطابق کچھ بھارتی ویب سائٹس نےخبر شائع کی تھی کہ اجے دیوگن کی بیٹی نیسا میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں جس کے بعد اُن کی بیٹی اور اہلیہ کاجول نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا ہے اور ان دونوں کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں


    ان افواہوں کا جواب دینے کے لئے گذشتہ روز اجے دیوگن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ کاجول اور نیسا کی صحت کے حوالے سے آپ سب کا پوچھنے کے لیے بہت بہت شکریہ

    بھارتی اداکار نے لکھا کہ اُن کی صحت سے متعلق گردش کرتی تمام افواہیں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں

  • شادی کی سالگرہ پر فیروز خان کا اہلیہ علیزے کے لئے پیغام

    شادی کی سالگرہ پر فیروز خان کا اہلیہ علیزے کے لئے پیغام

    حال ہی میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے فیروز خان نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ علیزے خان کے لیے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا ہے

    باغی ٹی وی : حال ہی میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے فیروز خان نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ علیزے خان کے لیے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فیروز خان نے اہلیہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی تصویر کے کیپشن میں اہلیہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک پیار بھر ا پیغام لکھا
    https://www.instagram.com/p/B-Wy3kWBjX2/?igshid=1kshwmg76n3mb
    فیروز خان نے اہلیہ علیزے کو لکھا کہ تم صبح کی طرح روشن ہو اور آج کی طرح مضبوط ہو سادی کی سالگرہ مبارک ہو

    واضح رہے کہ مارچ 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے فیروز اور علیزے کی شادی کو 2 سال کا عرصہ گزر گیا جبکہ برس 2019 مئی میں ان کے ہاں بیٹا سلطان فیروز خان کی پیدائش ہوئی

  • حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ کی ٹی وی کی میز تیار کرنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ کی ٹی وی کی میز تیار کرنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    پاستان کے معروف و مقبول ڈارمہ سیریل الف میں قلب موم کا مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور عباسی نے قرنطینہ میں رہتے ہوئے ٹی وی کی میز تیار کر لی

    باغی ٹی وی : حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور عباسی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ دونوں مل کر ٹی وی کی میز تیار کر رہے ہیں نیمل خاور عباسی کی جانب سے شیئر کی جانےوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حمزہ علی عباسی لکڑی کے کچھ ٹکڑوں میں کیل ٹھوکتے ہوئے اور کہیں ان لکڑی کے ٹکڑوں کو ایک جگہ جوڑتے نظر آرہے ہیں جبکہ کچھ جگہوں پر نیمل خاور عباسی بھی ان کی مدد کرنے کے لیے لکڑی میں کیل ٹھوک رہی ہیں
    https://www.instagram.com/p/B-XmGH1Dqx3/?igshid=7m7da6mxsfk4
    نیمل خاور عباسی نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آخر کار مشترکہ کوشش کے بعد ہم اپنے گھر کے لیے ٹیلیوژن میز تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں

    نیمل خاور عباسی نے لکھا اگر ہم چاہیں تو گھر میں رہ کر بھی تفریح کر سکتے ہیں

    اُنہوں نے لکھا کہ دوستوں گھر میں رہیں اور محفوظ رہیں

    نیمل کی اس ویڈیو سے مداح بھر پور لطف اندوز ہو رہے ہیں نیک تمناؤں، دعاؤں اور تعریف بھرے کمنٹس کر رہے ہیں

    ایک مداح احمد وجیہہ نے الف ڈرامے میں حمزہ علی کے نبھائے گئے قلب مومن کے مرکزی کردار کے بارے بات کرتے یوئے کمنٹ کیا اور لکھا کہ باکلل اسی طرح جیسے الف ڈرامے میں قلب مومن لیٹر باکس بناتا تھا

  • زاہد احمد  نے مداحوں کو قرنطینہ میں وقت گزارنے کی تجاویز بتا دیں

    زاہد احمد نے مداحوں کو قرنطینہ میں وقت گزارنے کی تجاویز بتا دیں

    دنیا گھر میں جنگل میں آگ کی طرح پھیلنے والے کورونا وائرس نے بہت سی جانیں لے لی ہیں پاکستان میں بھی یہ خطرناک وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اس کے پیز نظر حکومت پاکستان نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کر رکھا ہے اور لوگوں کو گھروں سے غیر ضروری باہر نکلنے کی پابندی عائد کر رکھی ہے ان حالات کے پیش نظر گھر میں قرنطینہ میں خود کو کیسے مصروف رکھنا ہے اس کا علاج پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار زاہد احمد نے مداحوں کو بتا دیا

    باغی ٹی وی : معروف اداکار زاہد احمد نے انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں کو قرنطینہ میں وقت گُزارنے کی کچھ تجاویز بتائیں انہوں نے لکھا: وقت پر پانچ وقت کی نما ز ادا کریں (ہمارے پاس نماز نہ پڑھنے کا کوئی عذر نہیں ہے)
    https://www.instagram.com/p/B-T8diuJsrl/?igshid=kibdnozfku5z
    روزانہ قرآن پاک پڑھیں لیکن ترجمہ کے ساتھ (روزانہ تھوڑا تھوڑا پڑھیں خود پر زیادہ بوجھ نہ ڈالیں)

    انہوں نے لکھا میں آپ کو تجویز کروں گا کہ آپ اپنے موبائل فون میں حدیث کی کوئی ایپ ڈاؤن لوڈ کرلیں تاکہ آپ اس ایپ سے روزانہ کی بنیاد پر حدیث پڑھ سکیں (وہ پڑھیں جو آپ کا دل کرے)

    اداکار نے لکھا کہ اگر آپ کے بچے بھی میرے بچوں کی طرح چھوٹے ہیں تو روزانہ ان کے ساتھ ایک گھنٹہ کارٹون دیکھیں (اور اس بات پر انجوائے کریں)

    گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ کوئی بھی گیم کھیلیں (جیسے اسکریبل، پکشنری)

    اپنی فیلمی کے ساتھ مل کر میز پر کھانا کھائیں (اللہ تعالی کا شُکر ادا کریں کہ اس نے ہمیں کون کون سی نعمتوں سے نوازا ہے)

    زاہد احمد نے لکھا کہ یہ سب کرنے کے بعد دن کے آخر میں آپ کا دل سکون میں ہوگا کہ آپ نے اپنے اللہ کے تمام احکامات پورے کرتے ہوئے اپنی فیملی کے ساتھ بھی ایک اچھا وقت گزارا ہے

    اداکار نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں آپ سب کے ساتھ قرنطینہ میں وقت گزارنے کی کچھ تجاویزشئیر کر رہا ہوں

    واضح رہے کہ اس ے قبل اداکارہ مایا علی نے بھی قرنطینہ میں مصروف رہنے کی تجاویز مداحوں کے ساتھ شئیر کی تھیں انہوں نے لکھا تھا چند چیزیں ہم قرنطینہ کے دوران کر سکتے ہیں : نمازیں پڑھیں ، قرآن پاک کی تلاوت کریں ، گارڈننگ کریں ، کتابیں پڑھیں، فلمیں دیکھیں ، سیکھنے والی ویڈیوز ، ڈاکومینٹریز یا ڈرامے دیکھ سکتے ہیں ، پینٹنگ ، کوکنگ ، سلائی کڑھائی ،گھر کی صفائی مختلف گیمیں کھیل سکتے ہیں شوہر اپنی بیویوں کی گھر کی صفائی اور کھانا پکانے مین مدد کر سکتے ہیں وغیرہ

    مایا علی نے قرنطینہ میں وقت گزارنے کی تجاویز بتا دیں

  • مستحق لوگوں کی عزت و نفس مجروح کئے بغیر ان کی مدد کریں نیلم منیر

    مستحق لوگوں کی عزت و نفس مجروح کئے بغیر ان کی مدد کریں نیلم منیر

    پاکستان شوبز انڈسٹری معروف اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ ہمیں ان لوگو ں کی مدد کرنی چاہیے جو دن رات ہماری مدد کرتے ہیں اور ہماری خدمت کرتے ہیں

    باغی ٹی وی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ ہمیں ان لوگو ں کی مدد کرنی چاہیے جو دن رات ہماری مدد کرتے ہیں اور ہماری خدمت کرتے ہیں نیلم منیر نے انسٹا گرام پر اپنی تصویر اور اپنے مداحوں کے لیےلکھے گئے پیغام نوٹ کی تصویر کا کولاج شئیر کیا
    https://www.instagram.com/p/B-XXQNdFGJP/?igshid=1pnc7wv90j5ef
    نیلم منیر نے اپنے اس پیغام میں لکھا کہ یہ وہ وقت ہے کہ اب ہم سب کو ان تمام لوگوں کے دکھ درد کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے جو دن رات ہماری مدد کرتے ہیں اور ہماری خدمت کرتے ہیں

    اداکارہ نے لکھا کہ جیسے ہوم ڈیلیوری بوائے ہمارا گھر کا عملہ اور ہمارے سیٹ پر موجود ہمارا عملہ اور ان جیسے بہت سے ایسے لوگ جو مستحق ہیں لیکن اپنی عزت نفس کی خاطر کسی سے خیرات نہیں مانگتے ہیں اور نہ ہی کسی کے آگے ہاتھ پھیلاتے ہیں

    انہوں نے لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب آگے بڑھیں اور ان کی عزت نفس کو مجروح کئے بغیر ان کی مدد کریں

    نیلم منیر نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ میری ذاتی اپیل ہے

  • ماہرہ خان کا مداحوں کو ڈرامہ سیریل آنگن ٹیڑھا دیکھنے کا مشورہ

    ماہرہ خان کا مداحوں کو ڈرامہ سیریل آنگن ٹیڑھا دیکھنے کا مشورہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کو پاکستانی ڈرامہ آنگن ٹیڑھا دیکھنے کا مشورہ دے دیا

    باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کو پاکستانی ڈرامہ آنگن ٹیڑھا دیکھنے کا مشورہ دے دیا
    اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئرکی جس میں انہوں نے پاکستان کے مشہورومعروف ڈرامہ آنگن ٹیڑھا کا ایک ویڈیو کلپ شئیر کیا اوراپنے کالج کے وقت کو یاد کرتے ہوئے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ جب وہ کالج میں زیرتعلیم تھیں تب وہ واپسی پر چند ہی چیزیں گھر لے کرجاتی تھیں جن میں سے ایک آنگن ٹیڑھا کی ڈی وی ڈی ہوا کرتی تھی
    https://www.instagram.com/p/B-X9HamBIxk/?igshid=18uzmftdikwxh
    اداکارہ نےلکھا کہ ہراتوار جب بھی وہ فارغ وہ فارغ ہوتی تھیں تووہ ایک گندے سے صوفے پربیٹھ کرآئس کریم کھاتے ہوئے ڈرامہ دیکھتی تھیں وہ ڈرامہ انہیں بہت خوشی دیتا تھا اور انہیں بہت ہنساتا تھا اور صرف گجھر میں ہونے کا احسا س دلاتا تھا

    ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ وہ آنگن ٹیڑھا کودیکھیں اوراگردیکھ چکے ہیں تودوبارہ دیکھیں کیونکہ یہ پاکستان کے بہترین ڈراموں میں سے ایک ڈرامہ ہے

    انہوں نے لکھا کہ ڈرامہ کے لکھاری انور مقصود اور اس ڈرامہ کے تمام کردار سلیم ناصر، بشراآپا، شکیل صاحب، واقعی ان سب کی کیا بات ہے