Baaghi TV

Category: شوبز

  • سٹار وارز اداکار اینڈریو جیک کورونا کے باعث ہلاک ہو گئے

    سٹار وارز اداکار اینڈریو جیک کورونا کے باعث ہلاک ہو گئے

    مشہورہالی وڈ فلم سیریز اسٹاروارز کے اداکار اینڈریو جیک کورونا کے سبب76 سال کی میں ہلاک ہو گئے

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹاروارز کے اداکار اینڈریو جیک کورونا کے سبب76 سال کی میں ہلاک ہو گئے اینڈریو جیک نےاسٹار وارز کی حالیہ فلم میں کردار ادا کیا تھا اور ان کی عمر 76 برس تھی

    جیک اینڈریو برطانیہ کے ایک ہسپتال میں جان لیوا کورونا وائرس کے باعث ہالک ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ گیبریل روجرز نے آسٹریلیا میں قرنطینہ اختیار کر رکھا یے

    ان کی آخری رسومات پر بات کرتے ہوئے جیک کے قریبی ساتھیوں نے کہا کہ سماجی دوری کے وقت میں جیک کی آخری رسومات کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا

  • وزیر اعظم کو اپنے حالیہ خطاب پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ، مومنہ مستحسن

    وزیر اعظم کو اپنے حالیہ خطاب پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ، مومنہ مستحسن

    معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کا کہنا ہے کہ نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے حالیہ خطاب پر غالباً نظر ثانی کی ضرورت ہے

    باغی ٹی وی: گلوکارہ مومنہ مستحسن نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ انہوں نے اپنے حالیہ قوم سے خطاب کے دوران جو کہا ہے اس پر غالباً نظر ثانی کی ضرورت ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گلوکارہ مومنہ مستحسن نے عمران خان کے حالیہ خطاب پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ قابل احترام جناب وزیر اعظم صاحب آپ نے قوم سے اپنے حالیہ خطاب کے دوران جو کہا ہے اس پر غالباً نظر ثانی کی ضرورت ہے


    گلوکارہ نے لکھا کہ اس خطرناک کورونا وائرس سے نوجوان بھی محفوظ نہیں ہیں اور دنیا بھر میں نوجوان بھی اسکا تیزی شکار ہورہے ہیں اس موقع پر غلط اطلاعات کافی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں

    انہوں نے ہیش ٹیگ کووڈ 19 بھی استعمال کیا

  • وزیراعظم ریلیف فنڈ میں عطیہ دوں گی ،ماہرہ خان

    وزیراعظم ریلیف فنڈ میں عطیہ دوں گی ،ماہرہ خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام اور لوگوں کی امداد کے لیے قائم کیے گئے ریلیف فنڈ میں عطیہ دینے کا عہد کر لیا

    باغی ٹی وی :معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرلکھا کہ میں یہ عہد کرتی ہوں کہ میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام اور لوگوں کی امداد کے لیے قائم کیے گئے ریلیف فنڈ میں عطیہ دونگی


    اداکارہ نے لکھا کہ جسکی جتنی بھی حیثیت اسکے دینے سے فرق پڑیگا اس میں واقعی سب کے لئے سکون ہو سکتا ہے انشااللہ

    وزیراعظم پاکستان کی اپیل کے حوالے سے شوبز اور کھیل کی معروف شخصیات ریلیف فنڈ کے حوالے سے ٹوئٹر پر پیغام دے رہی ہیں کہ جسکی جتنی بھی حیثیت اس کے دینے سے فرق پڑے گا اور اس جنگ میں ہم سب خلوص نیت کے ساتھ عطیہ کرینگے

    واضح رہے کہ اس سے پہلے سابق قومی کرکٹر مشتاق احمد نے بھی اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام اور لوگوں کی امداد کے لیے قائم کیے گئے ریلیف فنڈ اور ٹائیگر فورس میں اپنا کردار ادا کرنے اور حکومت کی مدد کرنے کی درخواست کی تھی

  • دعا ہے کراچی کی رونقیں جلدی بحال ہوں ، ہاجرہ یامین

    دعا ہے کراچی کی رونقیں جلدی بحال ہوں ، ہاجرہ یامین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ہاجرہ یامین کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ہمیں شہر قائد کراچی کی گلیوں کی ہلچل اور مصروفیت بھری زندگی ایک بار پھر دیکھنےکو ملے

    باغی ٹی وی : ہاجرہ یامین کا کہنا ہے دعا کرتی ہوں کہ کراچی کی رونقیں جلدی بحال ہوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے کہ ہمیں اپنے پیارے شہر قائد کراچی کی گلیوں کی ہلچل اور مصروفیت بھری زندگی ایک بار پھر دیکھنےکو ملے
    https://www.instagram.com/p/B-T7yknJ3JO/?igshid=19dgvi6nzsquu
    اداکارہ نے لکھا کہ وہ دعا کرتی ہیں کہ یہ سب جلدی سے گزر جائے تاکہ ہم کراچی کی سڑکوں پر دوبارہ پوز بنا کر تصویریں لے سکیں

    واضح رہے کہ خطرناک کورونا وائرس پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل رہا ہے دنیا بھر کی طرح حکومت پاکستان نے اس کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے تمام مارکیٹس ٹرانسپورٹس سکولز کالجز تمام ثقافتی سرگرمیاں وغیرہ بند ہیں اور لوگوں پر غیر ضروری باہر نکلنے پر پابندی عائد ہے پاکستان میں اس وقت کورونا کے 2074 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ چھبیس اموات ہو چکی ہیں

  • میں کورونا سے متاثر ہوں اور اچھا مسلمان ہونے کے ناطے آپ سے شئیر کرنا چاہتا ہوں

    میں کورونا سے متاثر ہوں اور اچھا مسلمان ہونے کے ناطے آپ سے شئیر کرنا چاہتا ہوں

    پاکستان کی نامور اداکارہ ارمینہ خان کو ایک انجان شخص نے نامناسب پیغام بھیجنے والے کو ان کے شوہر فیصل خان نے انہیں کرارا جواب دےدیا

    باغی ٹی وی :اداکارہ ارمینہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس شخص کی جانب سے بھیجے گئے نا مناسب پیغام اور اپنے شوہر کے جواب کا اسکرین شاٹ شیئر کیا انہوں نے سکرین شات شئیر کرتے ہوئے نامناسب پیغام بھیجنے والے شخص کا نام مٹا دیا تھا
    https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1244977843622248449?s=19
    اس شخص نے اپنے نامناسب پیغام میں اداکارہ کو لکھا تھا کہ میں دبئی سے تعلق رکھنے والا ایک بزنس مین ہوں آپ کی پروفائل دیکھی آپ بہت خوبصورت ہیں اس کورونا مسئلے کے ختم ہونے کے بعد میں آپ سے دبئی میں ملنا چاہتا ہوں میں آپ کو خوش کروں گا اور اس کے لیے آپ کو پیسے بھی دوں گا

    اس پراداکارہ کے شوہر فیصل خان نے جوا ب میں لکھا کہ میرا نام فیصل ہے میں ارمینہ کا شوہر ہوں میں نے آپ کے پیغامات دیکھے اور آپ کی پروفائل بھی مجھے پسند آئی میں بھی آپ سے ملنا چاہتا ہوں اور اس کے لیے کورونا کے ختم ہونے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے میں کورونا سے متاثر ہوں اور ایک اچھا مسلمان ہوتے ہوئے میں چاہتا ہوں کہ اسے آپ کے ساتھ شیئر کروں شیخ آپ کیا کہتے ہیں؟

    واضح رہے کہ رہے کہ ارمینہ خان نے رواں سال فروری میں اپنے بچپن کے دوست فیصل خان کے ساتھ برطانیہ میں سادگی سے نکاح کرکے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا تھا

  • حرا مانی نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنا شروع کر دیا

    حرا مانی نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنا شروع کر دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کے بعد پاکستان ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ حرا مانی نے بھی غریب اور مستحق لوگوں میں راشن بانٹنا شروع کر دیا

    باغی ٹی وی: نامور اداکارہ حرا مانی نے بھی غریب اور نستحق لوگوں میں راشن بانٹنا شروع کر دیا اور انہوں نے مداحوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اگر چاہیں تو ان کی ٹیم میں شامل ہو کر اس کارخیر میں اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ڈ ال سکتے ہیں
    https://www.instagram.com/p/B-W_B0Xl1vh/?igshid=1re46h1a2t7a8
    سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پرایک پوسٹ پر چند تصویریں شئیر کی گئیں جس میں حرا اور ان کے شوہر مانی ماسک پہنے راشن بیگز کے پاس کھڑے ہیں

    اداکارہ حرا نے کہا کہ یہ سارا راشن میری اکیلی کی کوشش ہے اور یہ میں چوتھی بار بانٹ رہی ہیں اداکارہ نے مداحوں سے کہا کہ دوستو مجھے آپ سب کی مدد کی ضرورت ہے اور میری ٹیم کا حصہ آپ بھی بن سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج انہیں کسی نے راشن کے چھ بیگز بنا کر بھیجے ہیں

    حرا مانی نے کہا کہ آپ جو بھی دے سکتے ہیں دیں پانی کی بوتل سے لے کر آٹا چینی دال جو بھی دینا چاہیں آپ لوگ حصہ ڈال سکتے ہیں شکریہ

    انہوں اپنی اس پوسٹ کی وضا حت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب میں نے دکھاوے کے لئے نہیں کر رہی میری کیا اوقات میں بس یہ تصویریں لگا کر آپ لوگوں کو بتا رہی ہوں کہ آپ سب بھی میرے ساتھ مل کر اس کا حصہ بنیں یا پھر اپنی استطاعت کے مطابق آپ خود سے جو بھی کر سکتے ہیں کریں براہ مہربانی اس مشکل کی گھڑی میں مدتحق لوگوں کی مدد کریں

  • شوبز والوں کو اگلی بار کنجر اور میراثی کہنے سے پہلے سوچ لیجیئے گا، ثمینہ پیرزادہ

    شوبز والوں کو اگلی بار کنجر اور میراثی کہنے سے پہلے سوچ لیجیئے گا، ثمینہ پیرزادہ

    پاکستان ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے فنکاروں پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس مشکل کی گھڑی میں صرف شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات ہی ہیں جو لوگوں کو مثبت رہنے کا پیغام دے رہی ہیں

    باغی ٹی وی :اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ اس مشکل کی گھڑی میں صرف شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات ہی ہیں جو لوگوں کو مثبت رہنے کا پیغام دے رہی ہیں انہوں نے لکھا کہ اب وقت ہے کہ وہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے انٹرٹینرز کی عزت کریں صرف شوبز شخصیات ہی ہیں جو اس مشکل وقت میں لوگوں کو مثبت رہنے کا پیغام دے رہی ہیں اگلی بار انہیں کنجر اور میراثی کہنے سے پہلے ایک بار سوچ لیجیئے گا


    ثمینہ پیراز ادہ کی اس ٹویٹ پر مداحوں نے ان سے اتفاق کرتے ہوئے مثبت کمنٹس کئے صارفین نے کہا کہ لوگوں کو ایسے نہیں کہنا چاہیئے
    فنکار لوگ ہی ہماری سوسائٹی مین مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں فنکار ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں

    اس کے علاوہ بھی اداکارہ نے متعدد ٹویٹس کیں جس میں انہوں نے عوام کو محدوظ رہنے اور ڈکٹراز کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی درخواست کی


    ثمینہ پیر زادہ نے ٹویٹ میں دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ دنیا بھرکے ڈاکٹروں پر اللہ اپنی رحمتیں کریں اور ان کی بہادری کی تعریف کی


    ایک ٹویٹ میں اداکارہ نے گھروں میں مصروف رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ چلو اپنے آپ سے ملاقات کرتے ہیں برسوں بھیٹ میں رہے اب حال پوچھتے ہیں


    اداکارہ نے عوام کو مشورہ دیا کہ ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کریں اور محفوظ رہیں ، گھر میں رہیں اور محفوظ رہیں


    ثمینہ پیرزادہ نے لکھا کہ مثبت رہیں محفوظ رہیں اپنا امیون سسٹم بڑھائیں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں


    اداکارہ نے کہا کہ اس ملک کی حفاظت کے لئے اپنی زندگیوں کی حفاظت کے لئے وزیر اعظم عمران کا سا تھ دیں محفوظ رہیں پر سکون رہیں اور ہنستے مسکراتے رہیں یہ ہمارے پھیپھڑوں کے لئے بہترین ورزش ہے کیوں کہ کورونا ہمارے پھپھڑوں پر حملہ کرتا ہے اس لئے اپھپڑوں کو مضبوط بنائیں اور امیون سسٹم کو بھی مضبوط بنائیں

    ماہرہ خان کا قوم کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہ کرنے کا انوکھا انداز

  • سابق کرکٹرز مشتاق احمد کا عوام اور کرکٹرز سے اس مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دینے کی درخواست

    سابق کرکٹرز مشتاق احمد کا عوام اور کرکٹرز سے اس مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دینے کی درخواست

    سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے وزیراعظم ٹائیگر فورس کی حمایت اور وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں خود بھی حصہ ڈالنے کا اعلان کیا اور اپٔنے ساتھی کرکٹرز اور عوام سے بھی بڑھ چڑھ حصہ لینے کی درخواست کی

    باغی ٹی وی : ٹویٹ پر وائرل ویڈیو پیغام میں سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے وزیراعظم ٹائیگر فورس کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے کسی ڈگری یا ٹریننگ کی ضرورت نہیں بلکہ جذبے کی ضرورت ہوتی ہے انہوں نے اپنے تمام ساتھی کرکٹرز اورعوام کو اسمیں بڑھ چڑھ کر حصلہ حصہ لینے کی درخواست کی اور کہا کہ وہ خود بھی اس میں حصہ لیں گے
    https://twitter.com/jkhanbadar/status/1245236355153657856?s=12
    انہوں نے عمران خان کے ریلیف فنڈمیں بھی عوام سے حصہ ڈالنے کی درخواست کی اور کہا کہ وہ خود بھی اپنی استطاعت کی مچابق اس میں حصہ ڈالیں گے اور آپ لوگ بھی اس میں حصہ ڈال کر قوم کی مدد کریں

    سابق کرکٹر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری قوم کو ایک دوسرے کی مدد کی ضرورت ہے کیونکہ جب قومیں مل جُل کر اور اکٹھی ہو کر کام کرتی ہیں تو اللہ تعالی ضرور مدد کرتے ہیں

    انہوں نے کہا یہ کورونا اللہ تعالی کی طرف سے آیا ہے اس وقت ایک دوسرے کی مدد کریں کیونکہ اللہ ان قوموں کو پسند کرتے ہیں جو دوسروں کی خدمت کرتی ہیں اور ساتھ دیتی ہیں

    سابق کرکٹر نے کہا کہ عمران خان کی نیت پر انہیں اللہ کے فضل و کرم سے کوئی شک نہیں وہ ان کے ساتھ کھیلے ہیں انہوں نے 1989 میں ون سیریز کی کرکٹ میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب ان ون سیریز میں عمران خان مین آف دی میچ ہوئے تھے انہیں کار دی گئی تھی انہوں نے ساری ٹیم کو بلا کر کہا تھا اگر آپ سب اپنا حصہ لینا چاہتے ہیں تو لے لیں وہ تو اپنا حصہ کینسر ہسپتال کو دیں گے انہوں نے کہا 1992 ورلڈ کپ جیتنے پر ملنے والی رقم بھی کینسر ہسپتال کو ہی دی تھی عمران خان کی نیت پاکستان کو سرو کرنے کی ہے ان کا ساتھ دیں

    سابق کرکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ یہ وقت نمبرز کی گیم نہیں ہے سب طریقے سے اپناکردار ادا کریں ایک دوسرے کو سپورٹ کریں مہربانی کر کے تمام سیاستدان اس پر سیاست نہ کریں اس وقت حالات کے مطابق تما سیاستدان اینکرز اور عوام مل کر اپنا اپنا کردار ادا کریں ہم سب اکٹھے ہو کر پاکستان کی خدمت کریں گے عوام کی مدد کریں گے اللہ انشااللہ اس وبا کو ضرور دور کر دیں گے

    مہوش حیات کا حکومت اور عوام کے لئے اہم پیغام

  • کیا حریم شاہ کا رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کا دعوی سچ ہے؟

    کیا حریم شاہ کا رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کا دعوی سچ ہے؟

    معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ ان کو ایک ٹی وی چینل کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش ہوئی ہے

    باغی ٹی وی : معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ ان کو ایک ٹی وی چینل کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش ہوئی ہے حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں دعوی کیا ہے کہ مجھے ایک معروف ٹی وی چینل نے رواں برس رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کی ہے
    https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1244573877264699392?s=19
    اپنی ٹویٹ میں ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے یہ اطلاع دیتے ہو ئے لوگوں سے سوال پوچھا کہ کیا آپ مجھے رمضان کے پروگرام کی میزبانی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں؟

    حریم شاہ کی اس ٹویٹ پر ٹویٹر صارفین نے ڈھیروں جوابی کمنٹس کئے


    ایک فرح نامی صارف نے لکھا کہ چلیں ٹھیک ہے اگر اللہ آپ کو اپنی طرف لانا چاہتا ہے تو یقین جانئے آپ اس ٹرانسمیشن سے ہی اپنے آپ کو اللہ کی طرف رجوع کرسکتی ہیں ہم سب گناہگار ہیں پر بخشنے والی ذات رب کی بہت اعلیٰ ہے۔ رمضان کے صدقے اللہ پاک آپ کو اور ہم سب کو ہدایت دے آمین


    ایک عدنان نامی صارف نے لکھا کہ خدا کے لئے ! اس وقت کو بھی آنا تھا اللہ ہماری اور ہمارے دین کی حفاظت کرے


    ایک صارف نے اللہ سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ قرب قیامت کے آثار ہیں

    جبکہ ایک اور صارف نے بھی حریم شاہ کی اس ٹویٹ کو قیامت کی نشانی قرار دیا


    ایک صارف نے لکھا کہ حریم شاہ کو وینا ملک کی بدلے رمضان ٹرانسمیشن کی پیشکش کی جارہی ہے


    ایک صارف نے لکھا کہ اتنا بُرا وقت بھی آنا تھا ہم پر کہ اب ہم حریم شاہ سے دین سیکھیں گے

  • کورونا وائرس، لوگوں کی مدد کرتے وقت ویڈیو اور تصویر نہ بنائیں،فیصل قریشی

    کورونا وائرس، لوگوں کی مدد کرتے وقت ویڈیو اور تصویر نہ بنائیں،فیصل قریشی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے مستحق اور غریب عوام کی مدد کرنے والوں سے درخواست کی ہے کہ مدد کرتے وقت تصویریں اور ویڈیوز نہ بنائیں غریبوں کی عزت نفس کا خیال رکھیں

    باغی ٹی وی : کورونا وبا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر حکاومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کر کر رکھا ہے جومزدوروں اور یومیہ اجرت پر زندگی بسر کرنے والوں کے لیے ایک مشکل وقت ہے حکومت سمیت مخیر حضرات کی بڑی تعداد ایسے لوگوں کی مدد کررہی ہے لیکن ان میں سے بعض تشہیر کی غرض سے سیلفی، تصویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کررہے ہیں


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایسے تمام لوگوں سے فیصل قریشی نے درخواست کرتے ہوئےلکھا کہ خدارا امداد کرتے وقت تصویر یا ویڈیو نہ بنائیں

    فیصل قریشی نے لکھا کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو محض مجبوری کی وجہ سے یہ امداد حاصل کر رہے ہیں

    اداکار نے مزید لکھا کہ لوگوں کی مجبوری کو عوام میں مقبول ہونے کے لئے استعمال نہ کریں اور یہ وقت بڑی ظالم چیز ہے


    فیصل قریشی کے اس پیغام کو قومی کرکٹر محمد عامر نے بھی سراہا اور جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا بالکل سچ بات ہے اور لکھا اللہ کرے کہ اب لوگوں کو سمجھ بھی آجائے اس پیغام کی فیصل بھائی

    واضح رہے کہ اس ے پہلے اداکارہ و میزبان صنم جنگ اور نیلم منیر نے بھی اسی مسئلے پر عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ مدد کرتے وقت غریبوں کی عزت نفس کا خیال رکھیں اور تصویریں اور ویڈیوز سیلفیاں بنا کر مستحق لوگوں کا مذاق نہ بنائیں

    مستحق لوگوں کی عزت و نفس مجروح کئے بغیر ان کی مدد کریں نیلم منیر

    اس مشکل وقت میں غریبوں کی مدد کرتے ہوئے ان کی عزت نفس سے نہ کھیلیں