Baaghi TV

Category: شوبز

  • صبور علی نے مداحوں کو ڈپریشن کے مثبت حقائق بتا دیئے

    صبور علی نے مداحوں کو ڈپریشن کے مثبت حقائق بتا دیئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی نے ڈپریشن سے متعلق سیکھے گئے مثبت حقائق سے مداحوں کو آگاہ کر دیا

    باغی ٹی وی : معروف اداکارہ صبور علی نے انسٹاگرام پراپنے ہاتھوں سے بنائی گئی ایک پینٹنگ کی تصویر اور ویڈیو شیئر کی صبور علی نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ڈپریشن ایک حقیقت ہے لیکن میں نے اس سے کچھ مثبت حقائق سیکھے ہیں جو میں آپ کو بتانا چاہوں گی
    https://www.instagram.com/p/B-jLMnXjlsZ/?igshid=lcykanxe4l67
    اداکارہ نے اپنے مداحوں کو مثبت حقائق بتاتے ہوئے لکھا : ڈپریشن کے شکار افراد عام لوگوں سے زیادہ ہوشیار ہوتے ہیں

    وہ دُنیا کو ایک بہتر نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں

    حالات کو حقیقت پسندانہ کے طور پر دیکھتے ہیں

    دوسروں کے دُکھ، درد، خوشی اور ہمدردی کو بہت اچھی طرح سے سمجھتے ہیں

    ہر چیز کو گہرائی کا مشاہدہ کرنے اور سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

    اداکارہ نے لکھا کہ یہ سب حقائق جاننے کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ کبھی کبھی ہماری بدترین حقیقت بھی ہماری بہترین حقیقت بن سکتی ہے ہوسکتا ہے کہ یہ شیطان نہ ہو ، شاید یہ کسی سپر پاور کی طرح ہو

    انہوں نے لکھا کہ افسردگی کمزوری کی علامت نہیں ہے اس کا مطلب ہے کہ آپ بہت لمبے عرصے تک مضبوط رہے ہیں

  • رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی پر حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنا ویڈیو بیان جاری کر دیا

    رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی پر حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنا ویڈیو بیان جاری کر دیا

    ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کا کہنا ہے کہ رمضان میں عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں ملی تورمضان ٹرانسمیشن ضرورکروں گی اور عوام کو صحیح اسلام سکھاؤں گی

    باغی ٹی وی : سماجی رابطئ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حریم شاہ کے اکاؤنٹ پرایک ویڈیوشئیر کی گئی ہے ویڈیو کا آغاز ٹک ٹاک سٹار نے بسم اللہ اور سورۃ الم نشرح پڑھ کر کیا اور کہا کہ ہم کسی کے کریکٹر پر بات کر ہی نہیں سکتے ہمیں کیا پتہ کسی کا کریکٹر کیسا ہے

    انہوں نے کہا نبی پاک نے بھی فرمایا ہے کہ اگر آپ نے کسی کو پرکھنا ہے تو ظاہری صورت دیکھیں آپ کسی کے اندر جھانک کر نہیں دیکھ سکتے کہ اندر سے کوئی کیسے ہے
    https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1246370273475153920?s=19
    حریم شاہ نے کہا کہ اس سے پہلے مجھے مارننگ شوکی بھی آفرآئی تھی تومیں نے منع کردیا تھا کیونکہ میں باؤنڈ ہو کر نہیں رہ سکتی یہ کام میرے بس کا نہیں میں وہ کام ہی کیوں کروں جومیرے بس کا ہے ہی نہیں

    انہوں نے کہا کہ میں نے رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا کیونکہ میرا رمضان میں عمرہ کرنے کا اورارادہ ہے اگراس سال رمضان میں عمرہ کی اجازت نہیں ملی تومیں ضروررمضان ٹرانسمیشن کی ہوسٹنگ کروں گی

    حریم شاہ سے جب چینل کا نام پوچھا گیا کہ انہیں کس چینل سے آفرآئی ہے توانہوں نے کہا اسکے متعلق وہ ابھی کچھ نہیں بتائیں گی

  • ماہرہ خان کی  سوشل میڈیا پر وائرل بغیر میک اپ تصویر پر صارفین کا رد عمل

    ماہرہ خان کی سوشل میڈیا پر وائرل بغیر میک اپ تصویر پر صارفین کا رد عمل

    اگر ماہرہ خان خوبصورت ہیں تو میں مس یونیورس ہوں سوشل میڈیا صارفین

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان پاکستان کی خوبصورتی ہیں انک کے مداح نہ صرف پاکستان میں ہیں بلکہ سرحد کے دوسری طرف بھی ان کے مداحوں پزاروں کی تعداد میں ہیں جو ان کی خوبصورتی اور کام کے معترف ہیں

    ماہرہ خان بلاشبہ آل راؤنڈر ہیں وہ ایک وی جے ، میزبان ، ماڈل ، اداکارہ اور سب سے بڑھ کر ایک خوبصورت بیٹے کی ماں ہیں انہوں نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز وی جے کی حیثیت سے کیا اور لوگ ان کے انداز کو پسند کرتے تھے ، بعدازاںانہوں نے اپنے ایک شو میں میزبانی کے فرائض نبھائے جہاں وہ بہت سی مشہور شخصیات کی میزبانی کرتی تھیں

    ماہرہ نے پھر اداکاری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا جس کی وجہ سے انہیں بہت شہرت ملی تب ان کے بہترین کام کے انداز کو بالی وڈ نے پہچانا تھا شاہ رخ خان کے ساتھ ماہرہ کی فلم بالی ووڈ میں ان کی پہلی فلم رئیس تھی تھی اور اس کا آغاز ہی ان کے شوبز دور کا نیا آغاز تھا

    ملک بھر می‌ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام شعبہ ہائے زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں فنکار گھروں میں قرنطینہ میں ہیں اور اپنے مداحوں کو اپنی سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں سے باخبر رکھے ہوئے ہیں جن میں ادکارہ ماہر خان بھی شامل ہیں حال ہی میں ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر بغیر میک اپ تصویر شئیر کی جو دیکھتے ہی وئارل ہو گئی ہے

    اداکاری کی بغیر میک اپ تصویر دیکھ کر حیران ہیں اور ملے جلے خیالات کا اظہار کررہے ہیں سوشل میڈیا پر صارفین نے ماہرہ خان کی بغیر اپ تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ بغیر میک اپ بھی بے حد خوبصورت نظر آتی ہیں تاہم کچھ لوگوں نے مختلف خیالات کا اظہار کیا ایک خاتون نے کہا کہ اگر ماہرہ خان خوبصورت ہیں تو میں مس یونیورس ہوں

    وزیراعظم ریلیف فنڈ میں عطیہ دوں گی ،ماہرہ خان

  • معروف قوال غلام فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس بیت گئے

    معروف قوال غلام فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس بیت گئے

    معروف قوال غلام فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس بیت گئے

    باغی ٹی وی : غلام فرید صابری 1930 میں ہندوستان کے صوبے مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے انہیں بچپن سے ہی قوالیوں کا شوق تھا اور 1946 میں غلام فرید صابری نے پہلی مرتبہ مبارک شاہ کے عرس پر ہزاروں لوگوں کے سامنے قوالی گائی جہاں ان کے انداز قوالی کو بہت پسند کیا گیا

    قیام پاکستان کے بعد لاکھوں مسلمانوں کی طرح غلام فرید صابری کا خاندان بھی ہجرت کرکے کراچی میں آباد ہوگیا تھا ان کا پہلا البم 1958 میں ریلیز ہوا جس کی قوالی میرا کوئی نہیں تیرے سوا نے مقبولیت کے جھنڈے گاڑھ دئیے

    غلام فرید صابری نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد استاد عنایت حسین صابری سے حاصل کی اور پہلی پرفارمنس 11 برس کی عمر میں دی غلام فرید صابری کو صوفیانہ کلام پڑھنے پر مکمل دسترس حاصل تھی الگ اور اچھوتے انداز میں قوالی گانے میں بعد ازاں ان کے چھوٹے بھائی مقبول صابری بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئے

    70 اور 80 کی دہائی ان کے عروج کا دور تھا اسی زمانے میں انہوں نے بھر دو جھولی میری یا محمد قوالی گا کر دنیا بھر سے دادو تحسین
    حاصل کی 1975ء میں گائی گئی قوالی تاج دار حرم نے ان کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا

    اس کے علاوہ معروف نعت بلغ العلی بکمالہ بھی صابری برادران نے ہی سب سے پہلے پڑھی تھی اردو کے علاوہ پنجابی سرائیکی اور سندھی زبان میں بھی انہوں نے قوالیاں گائیں غلام فرید صابری اور مقبول صابری نے فلموں کے لیے بھی قوالیاں ریکارڈ کروائیں نجن میں ، بن بادل برسات ،عشق حبیب، چاند سورج، الزام اور سچائی شامل ہیں

    5 اپریل 1994 کو کراچی میں غلام فرید صابری کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا اور وہ انتقال کر گئے

  • اقرا ہر فن مولا ہیں یاسر حسین

    اقرا ہر فن مولا ہیں یاسر حسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ اقراء عزیز حسین ہر فن مولا ہیں

    خطرناک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے حکومت نے عوام پر گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ایسے میں فنکاروں نے بھی خود کو گھروں تک محدود کر لیا ہے اور وہ قرنطینہ کے دوران سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بھی اپنی دلچسپ سرگرمیوں سے لطف اندوز کر رہے ہیں

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر معروف اداکار یاسر حسین نے اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ اقراء یاسر کے ہاتھ کا سلائی کیا ہوا کالے رنگ کا کُرت زیب تن کیا ہوا ہے تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ اقرا حیسن کی تعریف کی
    https://www.instagram.com/p/B-fCcsijkSN/?igshid=16l6qctj3ex0a
    یاسر حسین نے اقرا عزیز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ واہ واہ آپ ہر فن مولا ہیں

    اداکار نے لکھا کہ یہ کُرتا اقرا نے دو دن میں بنایا ہے اور یہ پہلا کپڑا ہے جو اقرا نے سیا ہے

    یاسر حسین نے اقرا سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ اقرا نے یہ انتخاب کیا

    اس سے قبل یاسر حسین نے ایک مزاحیہ ویڈیو شئیر کی تھی جس میں انہوں نے مستحقین کو امداد دیتے وقت سیلفی لینے والے فنکاروں اور افراد پر انوکھے انداز میں تنقید کی تھی

    اداکار یاسر حسین نے ان تمام افراد جو مستحقین کی امداد کرتے وقت سیلفی لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور ایک نہایت مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں ایک شخص خدا سے اپنے گناہوں کی معافی بھی مانگ رہاہے لیکن ان گناہوں پر پچھتا بھی رہاہے جو وہ نہیں کرسکا جس میں ہینڈ سینیٹا ئزر اور ماسک مہنگا بیچنے والوں اور مستحق لوگوں کی مدد کے دوران سیلفی لینے والے تمام معاملات شامل ہیں
    https://www.instagram.com/p/B-cjerGDLTI/?igshid=174fr07p91olk
    اس ویڈیو کے ساتھ یاسرحسین نے لکھا یہ حال ہے آج کل کے فنکاروں اور باقی لوگوں کا یا اللہ ہم سب کو ہدایت دے عقل دے جذبہ عطا فرما اور لوگوں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرما آمین

    یاسر حسین کی اس پوسٹ پر حسن حیات خان نے کہا کہ اللہ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے آمین

    حسن حیات خان اور یاسر حسین کے جواب میں فوزیہ ا مان نے بھی آمین کہا

    واضح رہے کہ اس قبل بھی گلوکار امانت علی نیلم منیر صنم جنگ اور فیصل قریشی سمیت کئی نامور فنکار اس مسئلے پر سوشل میڈیا پر اپنی آواز بلند کر چکے ہیں

    کورونا وائرس، لوگوں کی مدد کرتے وقت ویڈیو اور تصویر نہ بنائیں،فیصل قریشی

    معروف شخصیات ضرورت مندوں کی مدد کیمرے کے سامنے ہی کیوں کرتی ہیں؟ امانت علی

    مستحق لوگوں کی عزت و نفس مجروح کئے بغیر ان کی مدد کریں نیلم منیر

    اس مشکل وقت میں غریبوں کی مدد کرتے ہوئے ان کی عزت نفس سے نہ کھیلیں

  • ہمایوں سعید14 دن  قرنطینہ کے بعد گھر واپس چلے گئے

    ہمایوں سعید14 دن قرنطینہ کے بعد گھر واپس چلے گئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید 14 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد گھر واپس چلے گئے

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اداکار کی جانب سے شیئر کی جانےوالی تصویر میں وہ اپنے گھر میں موجود ہیں ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کار 14دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد آج میں گھر واپس آگیا ہوں


    اُنہوں نے لکھا کہ اس دوران میں نے زیاد ہ تر ٹائم زندگی پر غور و فکر کرنے میں صرف کیا اور مجھے یہ احساس ہوا کہ اللہ تعالی نے مجھے اتنی بے شمار نعمتیں عطا کی ہیں کہ میں ان نعمتوں کا شکر بھی ادا نہیں کرسکتا ہوں

    اداکار نے مزید لکھا کہ انشا اللہ اس مشکل وقت میں ہم ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے ہر ممکن حسب استطاعت اور طریقے سے کام کریں گے

    واضح رہے کہ ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی گذ شتہ ماہ امریکا سے پاکستان آئے تھے جس کے بعد گھر جانے کی بجائے ہوٹل میں خود کو انہوں نے احتیاط کے طور پر خو کو آئسولیٹ کر لیا تھا

  • گلوکارسلمان احمد میں بھی کورونا وائرس کی علامت ظاہر

    گلوکارسلمان احمد میں بھی کورونا وائرس کی علامت ظاہر

    پاکستان کے معروف گلوکار سلمان احمد کا کہنا ہے کہ اُن میں جان لیوا کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں

    باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف گلوکار سلمان احمد کا کہنا ہے کہ اُن میں جان لیوا کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سلمان احمد نے لکھا کہ دوستو بری خبر یہ ہے کہ میرے ڈاکٹر ایبیلی کے مطابق میں کووڈ 19 کا شکار ہوں جس کی تشخیص کا ٹیسٹ میں جلد ہی کرواؤں گا

    انہوں نے لکھا کہ خوشخبری یہ ہے کہ مجھے معمولی زکام ہے کورونا کی علامات کے بعد سے وہ امریکی ریاست نیویارک میں آئیسولیشن میں ہیں

    سلمان احمد نے بتایا کہ وہ باقاعدگی سے ہاتھ دھو رہے ہیں بھاپ بھی لے رہے ہیں گرم پانی کا استعمال بھی کررہے ہیں


    گلوکار سلمان احمد مداحوں کو لکھا کہ وہ سب کی دعاؤں کے بے حد شکر گزار ہیں

    اپنے ایک اور ٹویٹ میں سلمان احمد نے مداحوں کو خود کو محفوظ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے لکھا دوستو میں اپنی فیملی کے ساتھ امریکی ریاست نیویارک میں آئیسولیشن میں ہوں مہربانی کر کے خود کو اس خطرناک وبا سے محفوظ رکھیں


    گلوکار نے لکھا کہ وہ بھی نزلہ و زکام جیسی علامات محسوس کرتے ہی فوراً کورونا ٹیسٹ کروائیں گے


    گلوکار نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ہر مشکل کے ساتھ ہی آسانی ہے اور غم سے جُڑی خوشی یہ اتار چڑھاؤ عرش اور فرش ہی یہ کھیل کی زندگی

  • عاطف اسلم کی آواز میں دی گئ اذان کی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

    عاطف اسلم کی آواز میں دی گئ اذان کی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

    تاجدارحرم اور وہی خدا ہے پاکستان کے معروف اور نامور گلوکارعاطف اسلم کی آوازمیں دی گئی اذان کی وڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی

    باغی ٹی وی :معروف گلوکارعاطف اسلم کی آواز میں پڑھے گئے مشہور ومعروف کلام تاجدارحرم اورحمد وہی خدا ہے کو دنیا بھر میں پسند کیا گیا تاہم اب عاطف اسلم نے اپنی آوازمیں اذان دی عاطف اسلم کی آوازمیں اذان نے سننے والوں پررقت طاری کردی اور دلوں کو مسحور کرد یا ویڈیو میں اذان کے ساتھ دکھائے جانے والے مناظرمیں خانہ کعبہ گنبد خضری قران کریم اورخدا کی قدرت کے مناظر شامل ہے

    واضح رہے کہ اس سے پہلے کوک سٹوڈیو میں عاطف اسلم کی آواز میں پڑھی گئی تاجدار حرم اور مرحوم نصرت فتح علی خان کی پڑھی گئی حمد باری تعالی وہی خدا ہے کو دنیا بھر میں بھر پور پذیرائی ملی

  • مایا علی کی قرنطینہ میں بیکنگ کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    مایا علی کی قرنطینہ میں بیکنگ کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    خطرناک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے حکومت نے عوام پر گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ایسے میں فنکاروں نے بھی خود کو گھروں تک محدود کر لیا ہے اور وہ قرنطینہ کے دوران سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بھی اپنی دلچسپ سرگرمیوں سے لطف اندوز کر رہے ہیں تاہم اب قرنطینہ کے دوران اداکارہ مایا علی کی بیکنگ کی ویڈیووائرل ہوگئی ہے

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ مایا علی کی بسکٹ بیکنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی اداکارہ نے انسٹاگرام پرایک ویڈیو شیئرکی جس میں وہ بیکنگ کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں انہوں نے لکھا کہ میری قرنطینہ میںبیکنگ جاری ہے
    https://www.instagram.com/p/B-fbrOuHn8z/?igshid=jtc6jrejdizv
    اداکارہ نے لکھا کہ میں نے پہلی بار پہلی بارچاکلیٹ چپ کوکیزبنائے جو ان کی والدہ کی جانب سے بھی پسند کیے گئے

    مایا علی نے لکھا کہ یہ بنانے میں بہت مزہ تھا لیکن کھانے میں اور بھی زیادہ مزہ ..

    اداکارہ نے انسٹا گرام پرایک اور تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے اپنے بیک کی گئیں چاکلیٹ چپ کوکیز کی پلیٹ ہاتھ میں اٹھا رکھی ہے اور ایک بسکٹ ہاتھ میں پکڑے ہوئے انہوں نے مداحوں سے پوچھا کوئی کھانا چاہتا ہے … ؟؟
    https://www.instagram.com/p/B-fcflJHSgc/?igshid=19c354185mpqj
    واضح رہے کہ اس قبل اداکارہ مایا علی کی کورونا وائرس سے متعلق اپنے مداحوں کے لیے گھرکی صفائی کرتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گھرکے سوئچ بورڈ، سیڑھیوں کی ریلنگ اوردروازے کے لاک سمیت گھرکی ان چھوٹی چھوٹی چیزوں کو بھی صاف کرتی دکھائی دیں تھیں

  • شیہد سراج رئیسانی کی 57 ویں سالگرہ پران کے بیٹے جمال خان رئیسانی کا پیغام

    شیہد سراج رئیسانی کی 57 ویں سالگرہ پران کے بیٹے جمال خان رئیسانی کا پیغام

    شہید سراج رئیسانی کی 57 ویں سالگرہ کے موقع پر شہید کے بیٹے نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا کہنا ہے کہ ان کے باپ اور بھائی کی شہادت کا درد مجھے مضبوط اور اپنے ملک کے لئے کچھ نیا کرنے کا عزم دیتے ہیں

    باغی ٹی وی : شہید سراج رئیسانی کی آج 57ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے بیٹے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے والد کے ساتھ لی گئی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ آج میرے بابا شہید سراج رئیسانی کی 57ویں سالگرہ کا دن ہے جب چھوٹا تھا تو بڑے بھائی کو دشمنوں نے شہید کیا جب بڑا ہوا تو میرے والد کو میرے ساے جُدا کر دیا


    جمال رئیسانی نے لکھا کہ یہ تمام درد مجھے مضبوط اور اپنے ملک کے لئے کچھ نیا کرنے کے لئے پُرعزم کرتے ہیں

    جمال رئیسانی کے اس ٹویٹ پر ٹویٹر صارفین نے کمنٹس کئے اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعاؤں سے نوازا

    ایک صارف امین اللہ نے لکھا کہ اللہ تعالی شہید وطن شہید امن میر سراج رئیسانی نوراللہ مرقدہ کے درجات بلن فرمائے اور اللہ آپکو اپنے بابا کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آپکے اکیلے نہیں کروروں محبت وطن پاکستانی آپکے روحانی بھائی ہیں اور ہر غم و خوشی میں برابر کے شریک ہیں

    کچھ صارفین نے لکھا کہ اللہ پاک پاکستان کے دونوں بیٹوں کو جنت میں جگہ دیں اور آپ کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے

    واضح رہے کہ میر سراج خان رئیسانی (4 اپریل 1963 – 13 جولائی 2018) ایک پاکستانی سیاست دان تھے جن کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے تھا۔انہیں 2018 کے عام انتخابات سے قبل اپنی نشست کے لئے انتخابی مہم چلاتے ہوئے خودکش بم دھماکے میں قتل کر دیا گیا تھا