Baaghi TV

Category: شوبز

  • اداکارہ میرا نے قرنطینہ کے دوران انتہائی فکر انگیز سبق سیکھ لیا

    اداکارہ میرا نے قرنطینہ کے دوران انتہائی فکر انگیز سبق سیکھ لیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ میرا جی نے ایک ویڈیو شیئرکی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم بچوں سے بھی بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینئیر اداکارہ میرا جی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ ٹریمپولین پر بچوں کے ساتھ اچھل کود رہی ہیں ویڈیو کے کیپشن میں انہوں سوالیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ کون کہتا ہے کہ ہم بچوں سے کچھ نہیں سیکھ سکتے؟
    https://www.instagram.com/p/B-m38UQj9tm/?igshid=im9yjh1kdory
    اداکارہ نے لکھا کہ ایک انتہائی فکر انگیز سبق جو مجھے کورونا نے سکھایا وہ یہ ہے کہ بچے مستقبل کے معمار ہیں ہم ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں جیسا کہ میں نے 6 سالہ عالیہ سے شکست کھانے کے بعد بہت کچھ سیکھا

    اداکارہ نے نئی دنیا کا خیر مقدم کرتے ہوئے لکھا کہ وہ خود ساختہ تنہائی میں معیاری کام کرکے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک بہترین وقت گزار رہی ہیں

    میرا جی نے لکھا کہ ہم نے اپنے گھر کے پچھلے حصے کو جم بنایا ہوا ہے جس کی ہم خود صفائی کرتے ہیں

    سنئیر اداکارہ نے لکھا کہ مثبت اہداف صحت مند رویوں کے ساتھ میں بچوں کے ساتھ کھیلنا سیکھ رہی ہوں اور میں زندہ رہنے کا طریقہ سیکھ رہی ہوں

  • دعا ملک کی پینٹنگ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    دعا ملک کی پینٹنگ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دینے والے پاکستانی اداکار فیروز خان کی بہن پاکستانی گلوکارہ دُعا ملک نے کُن فیکون پر مشتمل اپنی پینٹنگ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ دُعا ملک نےسوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی دُعا ملک کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں اُنہوں نے اپنے ہاتھ میں ایک پینٹنگ پکڑی ہوئی ہے جس پر قرآنی لفظ ’کُن فیکون‘ لکھا ہے اور یہ خطاطی دعا ملک نے خود بنائی ہے
    https://www.instagram.com/p/B-p2DjdDecX/?utm_source=ig_embed
    انہوں نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اس کے صرف الفاظ ہیں جو ہم بغیر کسی خوف کے جج کئے پینٹ کر سکتے ہیں وہ کُن کہتا ہے اور کائنات تخلیق ہوجاتی ہے ہمارے ان چھوٹے چھوٹے مسائل کی کیا حیثیت ہے؟

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ دُعا ملک نے اپنےایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اپنی آنے والی زندگی کو اسلام کی راہ میں وقف کرنا چاہتی ہیں اور انہیں امید ہے کہ بھائی فیروز خان اور ان کے اعلان کے بعد بہت جلد ان کی بہن اداکارہ حمائمہ ملک بھی ایسا ہی اعلان کریں گی

  • بھارت میں بیوقوفی کی بیماری کنٹرول سے باہر ہو گئی ہے  بھارتی اداکارارشد وارثی

    بھارت میں بیوقوفی کی بیماری کنٹرول سے باہر ہو گئی ہے بھارتی اداکارارشد وارثی

    بالی ووڈ کے مشہور اداکار ارشد وارثی کا کورونا کے حوالے سے جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلانے پر برہمی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بھارت میں بیوقوفی کی بیماری خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے جسے روکنا مشکل ہو گیا ہے بے وقوفوں کے علاج سے متعلق بھی کچھ ڈھونڈنے کی ضرورت ہے

    باغی ٹی وی : گذشتی روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی اداکار ارشد وارثی نے موجودہ حالات سے متعلق لکھا کہ یقین ہے ماضی میں پھیلنے والی وبا اور بیماریوں کے علاج کی طرح کورونا وائرس کا علاج بھی ڈھونڈ لیا جائے گا تاہم بھارت میں اس وقت بیوقوفی علاج بھی ڈھونڈنے کی ضرورت ہے یہ بیماری ہمارے ملک میں کنٹرول سے باہر ہو گئی ہے


    اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے بھارت میں شہریوں سے غلط اور جھوٹی خبروں کو نہ پھیلانے کی بھی درخواست کی اور کہا کہ ہمارے سائبر ڈیپارٹمنٹ کی اس حوالے سے مدد کریں


    اداکار نے مزید کہا کہ اپنے لئے اپنی فیملی کے لئے اور اپنے اردگرد لوگوں کی حفاظت کے لئے باہر نہ نکلیں گھروں میں رہیں

  • بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور نے کورونا کو شکست دے دی

    بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور نے کورونا کو شکست دے دی

    بھارتی معورف گلوکارہ کنیکا کپور نے کورونا کو شکست دے دی

    باغی ٹی وی : بھارتی معروف گلوکارہ کنیکا کپور میں گزشتہ ماہ کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے لکھنؤ کے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا علاج کے بعد دوبارہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتائج منفی آگئے جس کے بعد گلوکارہ کو ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹدز کا کہنا تھا کہ گلوکارہ اس وقت گھر جا سکتی ہیں جب ان کے ٹیسٹ منفی آ جائیں

    رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ہسپتال میں گلوکارہ کے دو بار کورونا ٹیسٹ کیے گئے پہلے ٹیسٹ کے منفی نتائج ہفتے کو سامنے آئے جس کے بعد ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا اور خوش قسمتی سے اس کے تنائج بھی منفی آئے کنیکا کپور اب تک 6 بار کورونا کا ٹیسٹ کروا چکی ہیں جن میں سے چار کے نتائج مثبت آئے تھے جبکہ اب دو کے تنائج منفی آئے ہیں

    خیال رہے کہ کنیکا کپور میں کورونا کی تشخیص گزشتہ ماہ اس وقت ہوئی جب وہ برطانیہ سے ممبئی واپس آئیں انہوں نے خود انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے بھارتی گلوکارہ پر سفری تاریخ خفیہ رکھنے کا الزام بھی لگایا گیا تھا جبکہ کورونا کی تشخیص سے قبل کئی تقریبات کا حصہ بننے کے باعث بھی انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اس لاپرواہی پر گلوکارہ کنیکا کپور کے خلاف 3 ایف آئی آر بھی درج کروائی گئیں تھیں

  • مایا علی کا سوشل میڈیا سے عارضی دوری اختیا ر کرنے کا اعلان

    مایا علی کا سوشل میڈیا سے عارضی دوری اختیا ر کرنے کا اعلان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے کچھ عرصے کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی ہے

    باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے کچھ عرصے کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی ہے جس کااعلان اداکارہ نے سوشل میڈیا پر کیا گز شتہ روز معروف اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئرجس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ سب کو میرا سلام اُمید کرتی ہوں کہ آپ سب بالکل ٹھیک ہوں گے اور قرنطینہ میں بہترین وقت گُزاررہے ہوں گے
    https://www.instagram.com/p/B-o1XMonUhe/?utm_source=ig_embed
    مایا علی نے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ ہر ایک شخص کورونا کے اس مشکل معاملات سے اپنے طریقے سے نمٹ رہا ہے لیکن جیسا کہ میں پہلے بھی یہ بات کہہ چکی ہوں کہ ہمیں ہمیشہ ایک امید رہتی ہے اور ابھی بھی یہ ہی امید ہے کہ انشااللہ تعالی یہ وقت بھی گزر ہی جائے گا

    اداکارہ نے لکھا کہ میں کچھ دن کے لیے سوشل میڈیا سے ایک چھوٹا سا وقفہ لینے جارہی ہوں اس مشکل گھڑی سے ہر ایک شخص اپنے طریقے سے نمٹنے کی کوشش کررہا ہے سب کو دیکھتے ہوئے میں نے بھی سوچا کہ اندرونی امن تلاش کرنے اور میرا اپنے پورے نظام کو دوبارہ بہتر طریقے سے ترتیب دینے کا یہ بہترین وقت ہے

    انہوں نے لکھا کہ میں اللہ تعالی کے تمام احسانات کی شکر گزار ہوں مایا علی نے کہا کہ بعض اوقات ایسا ہوتا ہےکہ ہم اللہ تعالی کی دی ہوئی نعمتوں کے بارے میں سوچتے اور گنتے ہیں

    مایا علی نے لکھا کہ میری ٹیم اسی طرح راشن کی تقسیم کرتے رہے گی اور میں ہر اُس شخص کی مشکور ہوں جس نے اس نیک کام میں ہمارے ساتھ تعاون کیا

    اُنہوں نے لکھاکہ یہ کام اُس وقت تک ختم نہیں ہونا چاہیے جب تک کہ سب کچھ پہلے جیسا نہ ہوجائے مایا علی نے اپنے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے لیے اور اپنے پیاروں کے لیے محفوظ رہیں اور آپ سے جلد ہی بات ہوگی

    اگر وقت پہلے جیسا نہیں رہا تو انشاءاللہ ایسا بھی نہیں رہے گا مایا علی

  • عاطف اسلم کی آواز میں دی جانے والی اذان نےغیر مسلم مداحوں پر بھی سحر طاری کر دیا

    عاطف اسلم کی آواز میں دی جانے والی اذان نےغیر مسلم مداحوں پر بھی سحر طاری کر دیا

    پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں دی جانے والی اذان نے نہ صرف پاکستان اور دنیا بھر میں موجود مسلمان مداحوں پر بلکہ ان کے سرحد پار غیر مسلم پرستاروں پر بھی سحر طاری کردیا

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس سے نجات پانے اور اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کے لئے کے لیے گذ شتہ کئی دنوں سے پاکستان میں مقررہ اوقات کے علاوہ بھی اذانیں دینے کا سلسلہ جاری ہے جس کے پیش نظر گلوکار عاطف اسلم نے بھی سوشل میڈیا پراپنی آواز میں دی گئی اذان کی ویڈیو شیئر کی عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں دی جانے والی اذان نے سننے والوں پرسحر کر دیا

    عاطف اسلم کو سراہنے والوں میں صرف ان کے مسلمان مداح ہی شامل نہیں تھے بلکہ سرحد پار سے غیر مسلم مداحوں نے بھی عاطف اسلم کی آواز میں دی جانے والی اذان کو سنا اور اس کی بے حد تعریف کی یوٹیوب پر عاطف اسلم نے اذان کی ویڈیو کے ساتھ پیغام لکھا ’’اللہ سب سے بڑا ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے پیغمبر ہیں‘‘ یوٹیوب پر عاطف اسلم کی آواز میں اذان کو اب تک دنیا بھر سے لاکھوں لوگ سن چکے ہیں

    تنوجا پروین نامی ایک غیر مسلم مداح نے لکھا ایک ہی خوبصورت لفظ ہے میرے پاس اس کے لئے ’’ماشا اللہ‘‘

    پرا تیک ولاگز نامی مداح نے لکھا میرا تعلق بھارت سے ہے اور میں مسلم نہیں ہوں لیکن جس طرح عاطف اسلم نے اذان دی مجھے بہت اچھا لگا اگرچہ مجھے اذان کے الفاظ سمجھ نہیں آئے لیکن واقعتاً اس روحانی آواز نے دل کو چھو لیا پرا تیک نے لکھا کہ میں عاطف اسلم کا بہت بڑا مداح ہوں میں ہندو ہوں میرے گھر سے کچھ فاصلے پر مسجد ہے اور میں نے کئی بار اذان کی آواز سنی ہے لیکن اتنی روحانی آواز کبھی نہیں سنی

    پراتیک نے مزید لکھا کہ بھگوان ہو یا اللہ کیا فرق پڑتا ہے انہین یاد کرنے کا طریقہ الگ ہے قرآن ہو یا گیتا بہت سے ایسے پارس ہیں جو ملتے ہیں بس مذہب کے نام پر فرق پڑ چکا ہے پراتیک نے عاطف اسلم کو مخطب کرتے ہوئے لکھا کہ برا نہیں ماننا…. بھگوان …اللہ آپکو لمبی عمر دے

    ارجیت کا فین نامی صارف نے لکھا عاطف کی زندگی کا کام ایک طرف اور یہ اذان کی تلاوت ایک طرف، ماشااللہ

    بنگلا دیش سے ایک صارف نے لکھا عاطف اسلم دنیا بھر میں سب سے زیادہ باصلاحیت مسلم گلوکار ہیں آپ کے لئے بہت سا پیار

    ناز بٹ نامی صارف نے لکھا کہ یہ آواز بنی ہی اذان دینے کے لیے ہے ماشااللہ

    دپیکا صندل نامی صارف نے لکھا میرا تعلق بھارت سے ہے اور مجھے اردو سمجھ نہیں آتی لیکن میں کہنا چاہتی ہوں جب کوئی گہرے دل سے خدا سے دعا کرتا ہے تو ایک سحر طاری ہوجاتا ہے بہت سا پیار

    انکیت پراجاپتی نامی ایک غیر مسلم مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا میں ہندو ہوں لیکن مجھے اسلام بہت پسند ہے اور میں اس مذہب میں داخل ہونا چاہتا ہوں انکیت کے اس تبصرے کو لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے سراہا اور انہیں کھلے دماغ سے ترجمے کے ساتھ قرآن پڑھنے کے مشورے دئیے اور ایک صارف نے کہا کہ آپ مجھے اپنا واٹس ایپ نبمر دیں اسلام کو سیکھنے میں ہم آپ کی مدد کریں گے

    ایک صارف نے لکھا کہ میں انڈین ہوں اور ہندو ہوں لیکن اس اذان نے میرے دل پر بہت گہرا اثر کیا ہے جس کی میں وضاحت نہیں کر سکتا بہت خاموشی جنت کی طرح کا احساس

    ایک شوبھم کوشک نامی صارف نے عاطف اسلم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ جتنے سُندر اذان کے لفظ ہیں آج پہلی بار اتنی ہی سُندر آواز میں اذان سننے کا موقع ملا ماشاءاللہ

    شینا ٹمبا نامی خاتون نے لکھا میں ہندو ہوں اور میرا تعلق بھارت سے ہے مجھے اذان کے لفظوں کا مطلب سمجھ نہیں آیا لیکن اذان سنتے ہوئے میرے رونگھٹے کھڑے ہوگئے سر آپ کی روحانی آواز جذبات سے بھرپور تھی جس نے میرے دل کو چھو لیا میری دعا ہے آپ کی دعائیں سنی جائیں اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے

    عاطف اسلم کی آواز میں دی گئ اذان کی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

    میرے ٹویٹ پر انڈیا پاکستان اس طرح جمع ہوا ہے جیسے یہ کبھی الگ تھے ہی نہیں

  • مائیں سب سے اچھی ہوتی ہیں ،اداکارہ ثنا جاوید نے یہ محبت بھرے الفاظ کس خوش نصیب کے لیے کہے ؟

    مائیں سب سے اچھی ہوتی ہیں ،اداکارہ ثنا جاوید نے یہ محبت بھرے الفاظ کس خوش نصیب کے لیے کہے ؟

    کراچی : مائیں سب سے اچھی ہوتی ہیں ،اداکارہ ثنا جاوید نے یہ محبت بھرے الفاظ کس خوش نصیب کے لیے کہے ؟اطلاعات کےمطابق پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام لکھاہے۔

    ثنا جاوید نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ مائیں سب سے اچھی ہوتی ہیں وہ اپنی پوری محبت اور خلوص کے ساتھ اپنے بچوں کو تیار کرتی ہیں اُن کو خوبصورت لباس پہناتی ہیں اور پھر اُن کی تصویریں کھینچتی ہیں۔

     

    https://www.instagram.com/p/B-j7O78ndFG/

    اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنےبچپن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے خوبصورت حیدرآبادی کرتا زیب تن کیا ہوا ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ میں نے اس تصویر میں میرا پسندیدہ روایتی حیدرآبادی (دکن) کُرتا پہنا ہوا ہے جو میری والدہ نے میرے لیے سلائی کیا تھا۔

    ثنا جاوید نے لکھا کہ میں اپنی والدہ سے بہت محبت کرتی ہوں کیونکہ اپنی والدہ کی وجہ سے ہی میں اپنے بچپن کی سب سے اسٹائلسش بچی تھی۔انہوں نے لکھا کہ میں اس تصویر میں تھوڑی غمزدہ ہوں کیونکہ مجھے اپنی والدہ کی گود میں رہنے کی عادت تھی اور یہ تصویر لینے کی وجہ سے میری والدہ نے مجھے اپنی گود سے اُتار کر نیچے کھڑا کر دیا تھا جس کی وجہ سے میں اُداس ہوگئی تھی۔

    اداکارہ نے لکھا کہ آج بھی جب میں اپنے کام کی وجہ سے والدہ سے دور ہوتی ہوں تو اُن کی گود کو یاد کرکے اُداس ہوجاتی ہوں۔ثنا جاوید نے لکھا کہ آئیے ہم بھی اپنی ماؤں کا اُسی طرح خیال رکھیں جیسے ہماری ماؤں نے بچپن میں ہمارا خیال رکھا تھا۔

    ثنا جاوید نے مزید لکھا کہ ہماری مائیں لاکھوں کروڑوں سال صحت و تندرستی اور خوشی کے ساتھ زندگی گُزاریں۔ثنا جاوید کی اس پوسٹ پر منیبہ مزاری نے ‘گڑیا’ کہتے ہوئے تعریف کی جبکہ ثنا جاوید نے جوابی کمنٹس میں منیبہ مزاری کو ‘میری پیاری’ کہا۔

    جبکہ اس پوسٹ پر عائزہ خان نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بہت پیاری لگ رہی ہو یہ تصویر مجھے میرے بچپن کی اُس تصویر کی یاد دلارہی ہے جس میں میں نے حیدرآبادی کُرتا پہنا تھا۔ثنا جاوید نے عائزہ خان کے کمنٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ میری حیدرآبادی بہن ہیں۔

    ذرائع کےمطابق اداکارہ ثنا جاوید کے بارے میں‌ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کھڑا دوپٹہ نظامی نوابی خاندان کا روایتی دلہن لباس ہے۔اس پر ثنا جاوید نے لکھا جی ہاں میں جانتی ہوں میرے ابو کا تعلق نواب خاندان سے ہے اور ہم حیدرآبادی ہیں۔

  • جو ڈر گیا  سمجھو وہ بچ گیا  سلمان خان

    جو ڈر گیا سمجھو وہ بچ گیا سلمان خان

    دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس نے ہر طرف خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے اس وبائی مرض کے خطرے کے پیش نظر دنیا بھر میں عام شہری سیاستدان کھلاڑی اور شوبز شخصیات گھروں پر رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں ساتھ ہی مشہور شخصیات عوام سے بھی گھروں میں رہنے کی درخواست کر رہے ہیں

    باغی ٹی وی : دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر عام شہری سیاستدان کھلاڑی اور شوبز شخصیات گھروں میں قرنطینہ اختیار کئے ہوئے ہیں اور معروف شخصیات سوشل میڈیا پر عوام کو بھی گھروں میں رہنے اور اس خطرناک وبا سے بچاؤ کی خفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے پیغا مات دے رہے ہیں


    بالی وڈ کے سلطان سلمان خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کے ساتھ ان کے بھائی سہیل خان کے بیٹے نروان خان بھی ان کے ہمراہ ہیں اپنے ویڈیو پیغام میں سلمان خان نے کہا ہے کہ ہم تو ڈر گئے بھئی

    انہوں نے کہا کہ میں نے اور سہیل خان کے بیٹے نروان خان نے اپنے اپنے والد کو تین ہفتے سے نہیں دیکھا وہ گھر پر اکیلے ہیں انہوں نے کہا کہ گھر میں رہیں محفوظ رہیں موجودہ صورتحال میں گھر میں رہنا ہی سب کے لئے بہتر ہے زیادہ بہادر نہ بنو ڈر کر رہو اداکار نے کہا کہ بڑی بہادری سے کہہ رہا ہوں کہ میں ڈر گیا ہوں

    سلمان خان نے مزید کہا کہ جو ڈر گیا وہ مر گیا یہ ایک کہاوت ہے لیکن موجودہ صورتحال میں جو ڈر گیا سمجھو بچ گیا اور اس نے بہت سارے لوگوں کو بچایا بھی انہوں نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل بھی کی

  • کرونا وائرس نے دنیا ہی بدل کررکھ دی ،اقراء عزیزاوریاسرحسین نے گھرمیں درزیوں کا کام شروع کردیا

    کرونا وائرس نے دنیا ہی بدل کررکھ دی ،اقراء عزیزاوریاسرحسین نے گھرمیں درزیوں کا کام شروع کردیا

    لاہور:کرونا وائرس نے دنیا ہی بدل کررکھ دی ،اقراء عزیزاوریاسرحسین نے گھرمیں درزیوں کا کام شروع کردیا،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے معروف اداکاراورادکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس اسٹاف کے لیے خود سلائی کرکے حفاظتی لباس تیار کرلیا ہے۔

    پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیشِ نظر متعدد معروف شخصیات اپنی اپنی استطاعت کے مطابق مدد کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اداکار جوڑے اقرا اور یاسر حسین نے بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ڈاکٹرز و پیرامیڈکس اسٹاف کے لیے خود سلائی کرکے حفاظتی لباس کیا ہے۔بے شمار اداکاراؤں سمیت قومی کھلاڑیوں کی جانب سے مزدوروں اور غریب طبقہ افراد کی مدد کرنے کے لیے انہیں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    https://www.instagram.com/tv/B-oVan6DIGH/

    چند روز قبل کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس افراد کو سفید جھنڈے لہرا کر خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا تھا۔بعد ازاں پاکستان کے مقبول ترین ڈیزائنر عاصم جوفا کی جانب سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس اسٹاف کے لیے حفاظتی لباس تیار کر کے انہیں مفت میں دینے کا اعلان سامنے آیا۔

    اب عاصم جوفا کے اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالنے کے اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین نے بھی اپنے گھر میں خود سلائی کر کے ڈاکٹرز و پیرا میڈکس اسٹاف کے لیے حفاظتی لباس تیار کیا ہے۔
    اس حوالے سے یاسر حسین کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ حفاظی لباس خود تیار کر رہے ہیں۔

    یاسر حسین نے اپنے ویڈیو پیغام میں عوام کو کہا کہ ‘مجھے سلائی کرنا بالکل نہیں آتی لیکن اقراء نے مجھے یہ کرنا بتایا اور یہ بے حد آسان ہے، یہ سوٹ عاصم جوفا اور ہم ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کے لیے بنا رہے ہیں’۔اداکار نے کہا کہ آپ سب بھی صرف خراج تحسین اور سلام پیش کرنے کی بجائے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کے لیے عملی طور پر کچھ کر سکتے ہیں۔

    یاسر حسین نے اپنے پیغام میں لوگوں کو کہا کہ اگر آپ کے گھر میں کسی کو بھی سلائی آتی ہے تو کوئی بھی واٹر پروف کپڑا لے کر آپ بھی ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کے لیے یہ سوٹ تیار کرسکتے ہیں۔
    اداکارہ اقرا اور یاسر حسین نے عاصم جوفا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور لوگوں کو بھی ا س کارِ خیر میں حصہ لینےکو کہا۔

  • نیک عمل کی تشہیر کرنے کوسستی شہرت قرار دینا صحیح نہیں،  سلمان ثاقب شیخ عرف مانی

    نیک عمل کی تشہیر کرنے کوسستی شہرت قرار دینا صحیح نہیں، سلمان ثاقب شیخ عرف مانی

    معروف اداکار و میزبان سلمان شیخ عرف مانی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے ان تمام لوگوں کو جواب دے دیا جو راشن تقسیم کی تیاری کے دوران تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر مانی اور انک اہلیہ معروف اداکارہ حرا پر تنقید کر رہے ہیں اداکار نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے اس بات پر زور دیا ہے کہ دوسروں کی مدد کرنا ایک اچھا کام ہے اور اچھے کام کو دکھا کر کرنا چاہئے تاکہ مزید لوگوں کو ترغیب ملے اور وہ بھی دوسروں کی مدد کے لیے آگے آئیں

    باغی ٹی وی : گذ شتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان سلمان ثآقب عرف مانی نے سوشل میڈٰا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکار راشن تقسیم کرنے کی تیاری کرتے ہوئے اُن تمام لوگوں کو جواب دے رہے ہیں جنہوں نے اُن پر راشن تقسیم کرنے کی تیاری کے دوران تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر تنقید کی تھی
    https://www.instagram.com/tv/B-pBCBDpmGY/?igshid=6x8h2oaet5yt
    مانی نے اپنے ویڈیو پیغام میں راشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میرا نام مانی ہے اور یہاں اس وقت ہمارے پاس آٹے کی 500 بوریاں موجود ہیں جو کہ 1000 خاندانوں میں تقسیم کی جائیں گی

    اداکار نے کہا کہ میں یہ سن کیوں بتا رہا ہوں مانی نے کہا میرے اس نیک کام کی تشہیر کرنے کی ایک وجہ ہے اُنہوں نے کہا کہ جب ہم بچوں کی کوئی سالگرہ کی تقریب کرتے کسی ڈیزائنر کا لباس پہنتے ہیں ہیں یا پھر بزنس کلاس میں سفر کرتے ہیں اور جب ہم ان سب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں تو سب تعریف کرتے ہیں اور آپ ہم سے پوچھتے ہیں کونسے ڈیزائنر کا ڈریس ہے ہم نے بھی بنوانا یا کہ کاش ہم بھی بزنس کلاس میں بیٹھ سکتے وغیرہ وغیرہ

    مانی نے کہا کہ اور پھر سونے پر سہاگہ جیسے ہم اُن تمام چیزوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں تو اسی طرح ہم اس نیک کام کی تشہیر بھی سوشل میڈیا پر کررہے ہیں تاکہ آپ لوگ بھی اس طرح کے نیک کام کر سکیں آپ ہمارے مداح ہیں اور ہمارے کاموں کو فالو کرتے ہیں

    اداکار نے کہا کہ اس وقت ہمارا راشن تقسیم کرنے کا کام بہت تیز ہوگیا ہے کیونکہ آپ میں سے کچھ لوگ ہم پر تنقید کر رہے ہیں جس سے ہمارا حوصلہ مزید بڑھتا ہی جارہا ہے

    مانی نے اپنےمداحوں کو اپنا وہ گودام دکھایا جو اُنہوں نے اپنے گھر کی چھت پر بنایا ہوا ہے اور جہاں راشن کی وہ تمام اشیاء موجود ہیں جو وہ مستحق لوگوں میں تقسیم کر رہے ہیں

    نہوں نے کہا کہ ’جب ہم نے یہ کام شروع کیا تھا تو ہم اکیلے تھے اور اب ہمارے اس نیک کام میں دیگر لوگ اور کچھ برانڈز بھی جُڑتے جا رہے ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ہم پر تنقید کر رہے ہیں انہوں نے برانڈزکا ساتھ دینے پرشکریہ ادا بھی کیا

    اداکار نے تنقید کرنے والوں کے لیے قرآن پاک کی آیت کا بھی حوالہ دیا ،وہ لوگ جو (خیرات میں) اپنے سامان رات اور دن میں ، چھپ چھپ کر اور عوامی طور پر خرچ کرتے ہیں ، ان کا اجر اپنے پروردگار کے پاس ہے … القرآن ، 2: 274 ”

    مانی نے کہا کہ جلنا نہیں ہے حسد نہیں کرنا بس کام کرنا ہے اگر حرا اور مانی کر سکتے ہیں تو پھر آپ کیوں نہیں کر سکتے

    اداکار نے کہا یہاں میں یہ کہنا چاہوں گا کہ جو لوگ راشن تقسیم کرتے وقت تصاویر اور ویڈیوز بنوارہے ہیں وہ ایسا نہ کریں کیونکہ یہ غلط ہے لیکن ان کا عمل اچھا ہے

    مانی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ نیک عمل کی تشہیر کرنے کو سستی شہرت قرار دینا بالکل بھی صحیح نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حرا اور میں نے بہت چھوٹے پیمانے پر راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا لیکن اب بہت سے لوگ ہمارے ساتھ جڑ گئے ہیں اور بہت بڑی تعداد میں چیزیں بھجوارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین تک راشن پہنچ سکے

    مانی نے راشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے راشن کی تصاویر اس لئے سوشل میڈیا پر شیئر کیں تاکہ جو ضرورت مند ہیں وہ ہم سے رابطہ کریں یا پھر کوئی شخص اگر کسی ضرورت مند خاندان کو جانتا ہے تو وہ رابطہ کرکے یہ راشن اس تک پہنچانے میں ہماری مدد کرے اپنی پوسٹ کے آخر میں مانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ لوگوں کی مدد کرنے کا اپنا مشن جاری رکھیں گے

    اُنہوں نےمزید کہا کہ کب تک آپ لوگ انسٹاگرام فیس بُک پر ہمارے خلاف لکھتے رہیں گے آپ لوگ بھی آگے بڑھیں اور یہ نیک کام کریں

    واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے کچھ نامور فنکار اور صارفین ان لوگوں پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں جو راشن تقسیم کرنے کے دوران اور راشن تقسیم کی تیاری کے دوران تصاویر اور ویڈیوز بنا رہے ہیں

    خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں دیگر کاروبار زندگی متاثر ہورہا ہے اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے پریشان ہیں لہذا اس غریب اور مستحق طبقے کی مدد کے لیے متعدد فنکار آگے آئے اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے

    تصویریں دکھاوے اور اپنا نام بنانے کے لئے نہیں بنائیں ،حرا مانی

    حرا مانی نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنا شروع کر دیا

    اس مشکل وقت میں غریبوں کی مدد کرتے ہوئے ان کی عزت نفس سے نہ کھیلیں

    مستحق لوگوں کی عزت و نفس مجروح کئے بغیر ان کی مدد کریں نیلم منیر

    کورونا وائرس، لوگوں کی مدد کرتے وقت ویڈیو اور تصویر نہ بنائیں،فیصل قریشی