Baaghi TV

Category: شوبز

  • پاکستانی فلم باجی ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب

    پاکستانی فلم باجی ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب

    اداکارہ میرا کی فلم باجی برطانوی ایشین فلم فیسٹیول 2020 میں دکھائی جائے گی

    باغی ٹی وی : اداکارہ میرا کی فلم باجی رواں سال لندن میں برطانوی ایشین فلم فیسٹیول 2020 میں دکھائی جائے گی یہ فیسٹیول 25 مارچ سے5 اپریل تک منعقد کیا جائے گا اور فلم باجی اس فیسٹیول کے دوران تین بار دکھائی جائے گی
    https://www.instagram.com/p/B9mSpbbp9TI/?igshid=t871govgw06v
    باجی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیجانے والی اطلاع کے مطابق فلم کی پہلی بار27 مارچ کو اے آر سی آرٹس سینٹر اسٹاکٹن میں نمائش کی جائے گی، دوسری بار فلم 29 مارچ کو اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاس گو کی اسٹریتھکلائیڈ یونیورسٹی میں دکھائی جائے گی اور تیسری بار یکم اپریل کو ریجنٹ اسٹریٹ سینما لندن میں دکھائی جائے گی

    دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث متعدد فیسٹیولز اور کانفرنسز کنسٹرز اور تمام شوبز سرگرمیاں منسوخ کردی گئیں ہیں تاہم برطانوی ایشین فلم فیسٹیول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کا یہ فیسٹیول منسوخ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں

    واضح رہے کہ برطانوی ایشین فلم فیسٹیول سے قبل فلم وینکور انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول اور موزیک فلم فیسٹیول میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہے موزیک فلم فیسٹیول میں بھی فلم باجی نے دو ایوارڈز اپنے نام کئے تھے

  • کورونا وائرس کے باعث عہد وفا کی آخری قسط کی سینما گھروں میں نمائش منسوخ

    کورونا وائرس کے باعث عہد وفا کی آخری قسط کی سینما گھروں میں نمائش منسوخ

    پاکستان کے مقبول ڈرامے عہد وفا کی آخری قسط آج 14 مارچ کو پاکستان بھر میں سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش ہونی تھی تاہم اب پروڈیوسرز نے اسے دنیا بھر میں بڑھتے کورونا وائرس کے خوف کے باعث منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

    باغی ٹی وی : ڈرامہ سیریل عید وفا کی آخری قسط آج 14مارچ کو سینما میں نمائش کے لئے پیش کی جانی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے پروڈیوسرز نے ڈرامے کو سینما میں دکھانے کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے

    ڈرامے کے پروڈیوسر نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سینما میں ڈرامے کی نمائش کی منسوخی کورونا وائرس کے پیش نظر کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ڈرامے کی آخری قسط پندرہ مارچ اتوار کو ٹی وی پر پیش کی جائے گی

    ڈرامے کی کہانی 4 دوستوں پر مبنی ہے جو اسکول میں ہوئے ایک جھگڑے کے بعد ایکدوسرے سے دور تو ہوجاتے ہیں لیکن ہمشیہ ساتھ گزارے لمحات کو یاد کرکے بقیہ زندگی گزارتے ہیں

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بنایا گیا ہے اس ڈرامے کی ہدایات سیفی حسن نے دی ہیں اور کہانی مصطفی آفریدی نے لکھی ہے جبکہ اسمیں احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر، وہاج علی، علیزے شاہ اور زارا نور عباس نے مرکزی کردار نبھائے ہیں

  • فیروز اور دعا کے بعد حمائمہ ملک کا بھی شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ

    فیروز اور دعا کے بعد حمائمہ ملک کا بھی شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ

    چند روز قبل اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری ہمیشہ کے لئے چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ان کی بہن دعا ملک نے بھی انڈسٹری چھوڑنے کا عندیہ دیا تھا لیکن اب فیروز خان اور دعا ملک کی بہن اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی مستقبل میں شوبز انڈسٹری سے ہمیشہ کے لئے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے

    باغی ٹی وی :چند روز قبل اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری ہمیشہ کے لئے چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ان کی بہن دعا ملک نے بھی انڈسٹری چھوڑنے کا عندیہ دیا تھا لیکن اب فیروز خان اور دعا ملک کی بہن اداکارہ حمائمہ ملک نے شوبز انڈسٹری سے ہمیشہ کے لئے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے ایک انٹرویو میں حمائمہ ملک نے بتایا کہ مستقبل میں میرا انڈسٹری مکمل طور پر چھوڑ دینے کا ارادہ ہے

    تاہم انہوں نے کہا کہ وہ فوری طور پر یہ فیصلہ نہیں کرسکتیں کیون کہ وہ اپنی فیملی میں بڑی ہیں اور سب کی ذمہ داری ان پر ہے جس کے ساتھ ساتھ ان کے دی لیجنڈ آف مولا جٹ سمیت کچھ پروجیکٹ بھی زیر تکمیل ہیں انہوں نے بتایا لیجنڈ آف مولا جٹ عید الفطر کو ریلیز ہو نی ہے تاہم اس کی پروموشن بھی شروع ہونے والی ہے

    انہوں نے کہا کہ انڈسٹری چھوڑنے کے بعد وہ اپنی این جی او ڈور ٹو لائف کو ہی فل ٹائم دیں گی این جی کے متعلق بات کرتے ہوئے حمائمہ ملک نے بتایا ہماری این جی او بچوں کی تعلیم سے لے کر خواتین کو روزگار فراہم کرنے سمیت مختلف سکیٹرز میں کام کررہی ہے اس این جی او کے ذریعے ہمارا مقصد لوگوں کی زندگی میں خوشیاں لانا ہے

  • سعودی آئل کمپنی کی کورونا وائرس سے بچنے کے لئے انوکھی تدبیر

    سعودی آئل کمپنی کی کورونا وائرس سے بچنے کے لئے انوکھی تدبیر

    یوں تو پوری دنیا میں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے مختلف حفاظتی تدابیر کی جا رہی ہیں لیکن سعودی عورب کی تیل کی ایک کمپنی نے انسانیت کی ساری حدیں پھلانگتے ہوئے ایک ایشیائی شخص کو چلتا پھرتا ہینڈ سینیٹائزر بنا ڈالا

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ گردش کر رہی ہے جس میں سعودی عرب کی مشہور تیل کی کمپنی آرامکومیں کام کرنے والے ایک شخص کی تصویر شئیر کی گئی ہے اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ہینڈ سینیٹائزر مشین پکڑے اور چہرے پر ماسک چڑھائے ہوئے ہے
    https://www.instagram.com/p/B9tQ_XCl01g/?igshid=ucndr702v2uz
    تصویر کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی مشہور تیل کی کمپنی آرامکو نے انسانیت کی تذلیل کی حدیں پھلانگتے ہوئے اپنے یہاں کام کرنے والے ایشیائی شخص کو چلتا پھرتا ہینڈ سینیٹائزر بنا دیا ہے جوہر ڈیپارٹمنٹ میں جا کر لوگوں کے سامنے کھڑا ہوتا ہے اوعر لوگ اس کے اوپر بنے لباس سے سینیٹائزر لے کر ہاتھ صاف کرتے ہیں

    کمپنی کی اس حرکت پر لوگوں کی جانب ست شدید ردعمل سامنے آیا تاہم لوگوں کی تنقید پر مذکورہ کمپنی نے اپنی اس حرکت پر معاف مانگ لی ہے

  • پاکستان فیشن ویک کورونا وائرس کے باعث تاخیر کا شکار

    پاکستان فیشن ویک کورونا وائرس کے باعث تاخیر کا شکار

    فیشن پاکستان کونسل کی جانب سے ہر سال منعقد ہونے والے پاکستان فیشن ویک کو کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کرد یا گیا ہے

    باغی ٹی وی :فیشن پاکستان کونسل نے ہر سال منعقد ہونے والے پاکستان فیشن ویک کو کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کرد یا ہے پاکستان فیشن ویک کا آغاز آئندہ ماہ 9 اپریل سے ہونا تھا جو کراچی کے نجی ہوٹل میں 11 اپریل تک جاری رہتا مگر ملک میں کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر دیگر سرگرمیوں کی طرح منتظمین نے فیشن ویک بھی منسوخ کر دیا ہے
    https://www.instagram.com/p/B9rFF2alpat/?igshid=ugrbtxa9wh7r
    پاکستان فیشن ویک کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس بات کی تصدیق کی گئی کہ آئندہ ماہ 9 اپریل سے 11 اپریل تک کراچی کے نجی پوٹل میں ہونے والے فیشن ویک کو غیر معینہ مدت تک مؤخر کردیا گیا ہے

    پوسٹ میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے عالمی وبا بن جانے اور دنیا کے دیگر ممالک کی طرح اس کے پاکستان میں بھی تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے فیشن ویک کو مؤخر کیا جا رہا ہے

    پوسٹ میں فیشن ویک پاکستان کی چئیرپرسن ماہین خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے عالمی وبا بن جانے کی وجہ سے کہ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر یہ لازمی تھا کہ فیشن ویک مؤخر کردیا جائے انہوں نے کہا کہ اسپانسرز اور فیشن ویک میں اپنی مصنوعات پیش کرنے والے ڈیزائنرز کی باہمی رضامندی سے فیشن ویک کو غیر معینہ مدت تک مؤخر کیا ہے تاہم جلد ہی فیشن ویک کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا جائے گا

    واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر فیشن ویک کے علاوہ باقی تمام ثقافتی سرگرمیاں بھی منسوخ کر دی گئیں ہیں

  • رابی پیر زادہ کا شاعری کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار

    رابی پیر زادہ کا شاعری کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار

    گذشتہ سال اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیر زادہ کا کہنا ہے سمجھ میں نہیں آتی اللہ کو کیسے راضی کرنا ہے ہم اتنے گنہگار لوگ کیسے اللہ کی رحمت کے لائق بنیں?

    باغی ٹی وی : رابی پیر زادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ اللہ کی تعریف بیان کر رہیں ہیں اور اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہوئے اللہ سے ان گناہوں پر معافی کی طلبگار ہیں جس کے اشعار یوں ہیں:


    مجھے اپنا بندہ بنا لے اے مولا

    گناہوں کو میرے چھپا دے اے مولا

    دنیا میں گُم تھی خطا پر خطا کی

    نہ میں کچھ بھی سمجھی نہ تونے سزا دی

    انا کی دیواریں محل خواہشوں کے

    جو تو نے گرائے کوئی تو وجہ تھی

    مجھے اپنے در پہ بُلالے اے مولا…!

    گناہوں کو میرے چُھپا دے اے مولا

    گنہگار ہوں میں ،خطا کار ہوں میں

    کیا تجھ سے چُھپا ہے، ریاکار ہوں میں

    چکا چوند دنیا میں گُم ہو گئی تھی

    مگر یہ بتادوں شرمسار ہوں میں

    لا علمی کے بادل ہٹا دے اے مولا

    مجھے اپنے در پر بُلالے اے مولا

    گُناہوں کو میرے چُھپا دے اے مولا

    ویڈیو کے کیپشن میں رابی نے لکھا کہ کچھ الفاظ جو انہوں نے لکھے ہیں وہ ان کے جذبات کی عکاسی کرتے ہیں انہوں نے لکھا کہ سمجھ نہیں آتی کہ اللہ کو کیسے راضی کرنا ہے ہم اتنے گنہگار ہیں کیسے اللہ کی رحمت کت طلبگار بنیں ?

    اس سے پہلے بھی رابی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جسمیں پینٹنگ کرتے ہوئے وہ اپنی خوبصورت آواز میں حمد پڑھتی سنائی دیتی ہیں

  • کورونا مجھے نہ ہونا،  پاکستانی فنکاروں کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    کورونا مجھے نہ ہونا، پاکستانی فنکاروں کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    دنیا بھر میں جہاں لوگ کورونا وائرس کے خوف و ہراس میں مبتلا ہیں وہیں پاکستانی فنکاروں کی کورونا پر مزاحیہ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں

    باغی ٹی وی : جان لیوا کورونا وائرس نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے اور اس وائرس سےبچنے کے لئے لوگ ماسک اور سینیٹائزر استعمال کر رہے ہیں جبکہ کچھ ممالک میں ہاتھ ملانے سے بھی منع کر دیا گیا ہےاس صورتحال میں جہاں پوری دنیا پریشان ہے اور خوف میں مبتلا ہے وہیں پاکستانی فنکاروں کی کورونا کے حوالے سے مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں
    https://www.instagram.com/p/B9s-GDineAb/?igshid=11yzzxjvpcqlr
    سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکار عدنان صدیقی ہینڈ سینٹائزر ایک بوتل سے دوسری بوتل میں ڈالتے نظر آ رہے ہیں جبکہ اس ویڈیو میں حرا مانی مذاق میں کہتی سنائی دے رہیں کہ دیکھو عدنان صدیقی میرا ہینڈ سینیٹائزر چوری کر رہے ہیں اپنی چھوٹی بوتل میں اداکارہ نے کہا کہ وہیسے وہ لائیں اسی لئے تھیں کیونکہ شئیرنگ کئیرنگ ہے
    https://www.instagram.com/p/B9s_NfeHf9e/?igshid=7pu34t88e5o0
    دوسری جانب اداکارہ حرا مانی ایک ویڈیو میں پیانو بجاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں گارہی ہیں کورونا مجھے نہ ہونا
    https://www.instagram.com/p/B9s-yR_HKiH/?igshid=1ugb4gdp1v2yx
    حرامانی علاوہ ہمایوں سعید کی بھی ایک ویڈیو انسٹا گرام پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ مزاحیہ انداز میں کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کورونا مجھے نہیں ہونا

    واضح رہے کہ کورونا وائرس سے 125 ممالک میں 4 ہزار 969 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ دنیا بھر میں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد ہو گئی ہے پاکستان بھر سمیت متعدد ممالک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تمام سرگرمیاں تعلیمی ادارے کھیل شوبز سرگرمیاں ٹرانسپورٹس اور ائیر لائینز وغیرہ بند کر دیئے گئے ہیں

  • کورونا وائرس کے حوالے سے بالی وڈ اداکاراؤں کے پیغام

    کورونا وائرس کے حوالے سے بالی وڈ اداکاراؤں کے پیغام

    بھارتی اداکاراؤں نے بھی پوری دنیا کو اپنے لپیٹ میں لئے کورونا وائرس کے حوالے سے مداحوں کے لئے اپنے پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردئیے

    باغی ٹی وی: پوری دنیا میں خوف و ہراس پھیلانے والے کورونا وائرس کے حوالے سے بالی وڈ اداکاراؤں نے بجئی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام شئیر کئے اور مداحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ اس بیماری کے حوالے سے غلط اور غیر تصدیق خبریں پھیلنے سے روکنے کی درخواست کی
    https://twitter.com/sonakshisinha/status/1238367413655097344?s=19
    بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جسمیں انہوں نے کورونا سے بچنے کے لیے ماسک پہنا ہوا ہے اس تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا پوری دُنیا کورونا وائرس سے جنگ لڑ رہی ہےانہوں نے مداحوں سے کہا آئیے ہم غیر تصدیق شدہ زیر گردش خبروں کو پھیلنے سے روکیں تاکہ اس وبائی مرض کی وجہ سے لوگوں میں زیادہ خوف پیدا نہ ہو

    سوناکشی نے لکھا کہ ہمیں اس وائرس سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے اور کم سے کم گھبرانا چاہیے آخر ہے لیکن کم سے کم نہیں

    بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر کورونا وائرس کے حوالے سے اسٹوری لگائی جس میں انہوں نے لکھا کہ ہر ایک منٹ کے بعد ہمارے پاس کورونا کو لےکر نئی نئی معلومات آرہی ہے جو ہر ایک کے لیے خوفناک ہے ہمیں صحیح ذرائع سے معلومات لینے کی ضرورت ہے اور گھبرائیں نہیں اور نہ گھبرائے جانے کی وجہ بنیں کیونکہ اس سے ہمارے آس پاس کے لوگ بھی متاثر ہوسکتے ہیں

    ادکارہ نے لکھا پوری دُنیا اس وائرس سے چھٹکارا پانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے اور ہمیں بھی اس میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے انہوں نے لکھا دُعا ہے کہ آپ سب محفوظ رہیں


    بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے ٹوئٹر پر مداحوں کو کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ کورونا وائرس سے بچنے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ بار بار اچھی طرح اپنے ہاتھ دھوئیں، اپنے چہرے کو بار بار ہاتھ لگانے سے گریز کریں اور زیادہ رش والی جگہوں پر نہ جائیں

    انہوں نے لکھا کہ اچھی صحت کیلیے ضروری ہے کہ آپ اچھا کھائیں، اپنی نیند پوری کریں اور زیادہ پانی کا استعمال کریں، اس کے علاوہ وٹامن سی اور ڈی والی غذاؤں کا استعمال کریں


    اداکارہ دیا مرزا نے کورونا وائرس کے حوالے سے ایک سائنسی رپورٹ شئیر کی اور لکھا کہ ہم سب جو اس ناقابل قبول سچائی کو تسلیم کرنے کی کوشش کرتے ہیں یہ ہماری طرز زندگی اور طرز عمل ، فطرت کیساتھ غیر صحت بخش تعلقات کا نتیجہ ہے اس سائنسی رپورٹ کو پڑھیں بہت زیادہ انتشار ہے ہم سب سے

    واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے اس وقت دنیا بھر میں 125 ممالک میں 4 ہزار 969 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ دنیا بھر میں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور پوری دنیا اس وائرس سے خوف و ہراس میں مبتلا ہے متعدد ممالک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تمام سرگرمیاں تعلیمی ادارے کھیل شوبز سرگرمیاں ٹرانسپورٹس ائیر لائینز وغیرہ بند کر دیئے گئے ہیں

    امیتابھ بچن کا مداحوں کو کورونا وائرس پر شاعری کے ذریعے پیغام

  • ہالی وڈ فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کی ریلیز بھی مؤخر

    ہالی وڈ فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کی ریلیز بھی مؤخر

    دنیا بھر میں پھیلے جان لیوا کورونا وائرس کے خوف کے باعث جہاں عوامی اجتماعات تعلیمی اداروں کھیلوں اور ٹرانسپورٹس کو عارضی طور پربند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہیں ہالی وڈ نے بھی اپنی فلموں کی ریلیز مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    باغی ٹی وی : دنیا بھر میں پھیلے جان لیوا کورونا وائرس کے خوف کے باعث جہاں عوامی اجتماعات تعلیمی اداروں کھیلوں اور ٹرانسپورٹس کو عارضی طور پربند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہیں ہالی وڈ نے بھی اپنی فلموں کی ریلیز مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے رواں ماہ کے آغاز میں یونیورسل اسٹوڈیوز نے اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ہالی وڈ فلم سیریز جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم نو ٹائم ٹو ڈائے کی ریلیز مؤخر کردی گئی ہے جبکہ اب اس فلم کو رواں سال اپریل میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن اب نومبر میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا

    اس کے بعد اب فاسٹ اینڈ فیوریس 9 فلم کی ریلیز بھی روکنے کا اعلان کردیا گیا رواں سال ریلیز ہونے والی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کو اب کورونا وائرس کی وجہ سےاگلے سال 2 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا جبکہ اس سے پہلے بھی فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کو 19 اپریل 2019 میں ریلیز کرنے کا ارادہ کیا گیا تھا تاہم بعدازاں اس کی ریلیز تاریخ بڑھادی گئی تھی

    دوسری جانب ہالی وڈ اسٹوڈیو پیراماؤنٹ پکچرز نے بھی اپنی تھرلر ہارر فلم اے کوائٹ پلیس 2 کی ریلیز کورونا وائرس کے باعث منسوخ کرنے کا اعلان کردیا فلم اے کوائٹ پلیس 2 رواں سال 18 مارچ کو ریلیز ہونی تھی علاوہ ازیں کئی موسیقاروں نے بھی اپنے میوزیکل شوز منسوخ کر دیئے ہیں

    خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو عالمگیر وبا قرار دے دیا ہے کیونکہ 125 ممالک میں 4 ہزار 969 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ دنیا بھر میں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد ہو گئی ہے

  • کورونا وائرس کی وجہ سےچھٹیوں کی خوشی میں طلباء کے نعرے

    کورونا وائرس کی وجہ سےچھٹیوں کی خوشی میں طلباء کے نعرے

    پاکستان بھر کے سکولز یونیورسٹیز اور کالجز سمیت تمام تعلیمی اداروں میں جان لیوا کورونا کی وجہ سے حکومت نے پانچ اپریل تک عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے کورونا کے باعث چھٹیوں پر طلبا نے خوشی سے کورونا کے حق میں نعرے بلند کر دیئے

    باغی ٹی وی: پاکستان بھر کے سکولز یونیورسٹیز اور کالجز سمیت تمام تعلیمی اداروں میں جان لیوا کورونا کی وجہ سے حکومت نے پانچ اپریل تک عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے جہاں پوری دنیا اس وائرس کے خوف کی وجہ سے ڈری سہمی ہوئی ہیں وہیں کورونا کے باعث چھٹیوں پر پاکستانی طلبا نے خوشی سے کورونا کے حق میں نعرے بلند کر دیئے
    https://twitter.com/HinaRKharal/status/1238497573847150594?s=08
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں یونیورسٹیز کے طلبا کورونا کے باعث ہونے والی چھٹیوں پر اس جان لیوا وائرس کے حق میں نعرے کورونا وائرس زندہ باد کے نعرے بلند کرتے نظر آ رہے ہیں جبکہ دوسری جانب پوری دنیا کورونا وائرس کے خوف و ہراس میں مبتلا ہے

    واضح رہے کہ واضح رہے کہ کورونا وائرس سے 125 ممالک میں 4 ہزار 969 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ دنیا بھر میں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اس صورتحال کے پیش نظر پاکستانی حکومت نے بھی پانچ اپریل تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے