Baaghi TV

Category: شوبز

  • امیتابھ بچن کا مداحوں کو کورونا وائرس پر شاعری کے ذریعے پیغام

    امیتابھ بچن کا مداحوں کو کورونا وائرس پر شاعری کے ذریعے پیغام

    بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے کورونا وائرس پرشعر کہہ دیئے اداکار کی شعر کہتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے

    باغی ٹی وی :بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے مداحوں کو کورونا وائرس کے حوالے سے شاعرانہ انداز میں پیغام دیتے نظر آرہے ہیں

    امیتابھ بچن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہیلو نمسکارہم ہیں امیتابھ بچن اور یہاں بہت دنوں سے کورونا وائرس کو لے کر چرچا ہو رہی ہیں اس وائرس سے سب لوگوں کا گھر گھر بہت نقصان بھی ہو رہا ہے سب لوگ گھبرائے ہوئے ہیں چنتا میں ہیں

    انہوں نے کہا آج صبح صبح ہمیں بھی لگا کہ ہمیں بھی کچھ بول دینا چاہیئے اس پر اور اسی لیے میں نے بیٹھے بیٹھے اس پر 4 پنکھتیاں (مصرے) لکھ دئیے ہیں اور سوچا کہ آپ کو بھینٹ (تحفے) میں دے دوں اور ساتھ ہی کہا کہ کہا سنا معاف کیجیئے گا


    امیتابھ بچن نے شاعرانہ انداز میں یوں کہا:

    بہتیرے علاج بتاویں جنے جنمانس سب

    کون سے علاج سُنیں اور کون سے علاج نہ سُنیں؟

    کوئی کہس کہ کلونجی پیسو

    کوئی کہے کہ آملہ کا رس

    کوئی کہس کہ گھر میں بیٹھو

    ہلو نہ ٹس سے مس

    ایر کہن اور بیر کہن کہ ایسا کچھ بھی کرونا

    بن صابن کے ہاتھ دھو ئے کے کسی کو بھیا چھوو نہ

    ہم کہا چلو ہم وہ کر دیتے ہیں جیسن بولیں سب

    آوے دے کورونا، فررونا

    ٹھینگوا دکھائیں گے تب

    واضح رہے کہ کورونا وائرس سے 125 ممالک میں 4 ہزار 969 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ دنیا بھر میں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد ہو گئی ہے

  • عظیم شاعر حبیب جالب کو اس جہان فانی سے رخصت ہوئے 27 برس بیت گئے

    عظیم شاعر حبیب جالب کو اس جہان فانی سے رخصت ہوئے 27 برس بیت گئے

    اردو کے معروف اور عظیم شاعر حبیب جالب کو اس جہان فانی سے رخصت ہوئے 27 برس بیت گئے

    باغی ٹی وی :حبیب جالب کا اصل نام حبیب احمد تھا آپ 1928 کو بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے اور دہلی کے اینگلو عریبک ہائی اسکول سے میٹرک کیا حبیب جالب ابتدا میں جگر مراد آبادی سے متاثر تھے اور روایتی غزلیں کہا کرتے تھے

    برصغیر ہند کی تقسیم کے بعد وہ فیملی کے ساتھ پاکستان آگئے انہوں نے کراچی میں کچھ عرصہ معروف کسان رہنما حیدر بخش جتوئی کی سندھ ہاری تحریک میں کام کیا یہاں پر انہوں نے معاشرتی نا انصافیوں کو انتہائی قریب سے دیکھا اور پھر ان کا یہی مشاہدہ اور محسوسات ان کی نظموں کا موضوع بن گئے

    عظیم شاعرآخر دم تک پاکستان کے محنت کش طبقے کی زندگی میں تبدیلی کے آرزو مند رہے انہوں نے معاشرے کے ہر اس پہلو کے خلاف آواز اٹھائی جس میں آمریت کا رنگ جھلکتا تھا اس پرانہوں نے ایوب خان یحیی خان اور ضیاالحق کے دور آمریت میں قید وبند کی صعوبتیں بھی کاٹیں حبیب جالب نے معاشرے میں ہونے والے ظلم، زیادتی، نا انصافی اور عدم مساوات کے حوالے سے جو بھی لکھا وہ زبان زد عام ہوا

    عظیم شاعر اور محنت کش طبقوں کا مسیحا 12 مارچ 1993 کو اس جہان فانی سے رخصت ہوگیا حکومت پاکستان نے ان کی وفات کے 16 برس بعد انہیں نشان امتیاز سے نوازا

  • آشا بھوسلے کے سامنے پہلی بار گلوکاری کی تو نروس ہو گئی تھی شروتی ہاسن

    آشا بھوسلے کے سامنے پہلی بار گلوکاری کی تو نروس ہو گئی تھی شروتی ہاسن

    بھارتی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کے سامنے پہلی بار گلوکاری کی تو میں نروس ہو گئی تھی بالی وڈ اداکارہ شروتی ہاسن

    باغی ٹی وی : بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن کا کہنا ہے کہ بھارتی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کے سامنے پہلی بار گلوکاری کی تو میں نروس ہوگئی تھی اداکارہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی یہ تصویر ان کے بچپن میں طالبعلمی کے زمانے کی ہے اور اداکارہ سکول یونیفارم میں ملبوس ہیں اور بھارتی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کے سامنے گلوکاری کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں
    https://www.instagram.com/p/B9kVpuSBImK/?igshid=kzg7e4zx0g12
    تصویر کے کیپشن میں شروتی ہاسن نے لکھا کہ مجھے اس تصویر سے بہت پیار ہے مجھے یہ دن یاد ہے جب میں لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کے سامنے گانا گا رہی تھی اور میں اس وقت بہت زیادہ گھبرائی ہوئی تھی یہ بہت خوبصورت یاد ہے

  • کورونا کے خلاف قومی محاذ بنائے بغیراس وائرس پر قابو پانا ممکن نہیں  احسن خان

    کورونا کے خلاف قومی محاذ بنائے بغیراس وائرس پر قابو پانا ممکن نہیں احسن خان

    پاکستان کے معروف اداکار احسن خان کا دنیا بھر میں تباہی مچانے والے جان لیوا کورونا وائرس کے حفاظتی تدابیر کے پیش نظر کہنا ہے کہ سوائے ہمارے دنیا کے تمام ممالک کورونا وائرس ایمرجنسی کا اعلان کر چکے ہیں ہمیں بھی کچھ اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے

    باغی ٹی وی: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خوف اورکورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے پیش نظرکی وجہ سے ہالی وڈ کی فلموں کی ریلیز اور شوٹنگ منسوخ کرنے کا ساتھ ساتھ سینما گھروں میں بھی فلموں کی نمائش میں بھی کمی کی گئی ہے

    جان لیوا کورونا وائرس کی وجہ سے نہ صرف فلموں کی نمائش کو منسوخ کیا گیا ہے بلکہ کئی ممالک میں اسکولز و یونیورسٹیز کو بھی بند کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی چند ممالک میں عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے اور بھارت میں بھی بالی وڈ کے آسکر ایوارڈ کا درجہ رکھنے والے آئیفا ایوارڈ کی تقریب منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سیاحوں کے ویزے بھی معطل کر دیئے ہیں

    تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب نے بھی اس جان لیوا بیماری کی وجہ سے عمرے پر عارضی پابندی عائد کی ہے جب کہ متحدہ عرب امارات میں نماز جمعہ کے اجتماعات کو 10 منٹ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں کئی ممالک میں عام تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے اور چند ایک ممالک نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ائیر لایئنز بھی بند کر دی ہیں

    تاہم پاکستان میں کورونا کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامات جاری ہیں لیکن باقی ساری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں جس پر اداکار احسن خان نے کہا کہ سوائے ہمارے دنیا کے تمام ممالک کورونا وائرس ایمرجنسی کا اعلان کر چکے ہیں ہمیں بھی کچھ اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے
    https://www.instagram.com/p/B9oJWVAnxUC/?igshid=qpbtpt4g4yth
    اداکار نے پاکستان عوامی اجتماعات اور تعلیمی اداروں کو فی الحال بند کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کورونا کے خلاف قومی محاذ بنائے بغیر اس وائرس پر قابو پانا ممکن نہیں ہے

    واضح رہے کہ جان لیوا کرونا وائرس 123 سے زائد ملکوں تک پھیل گیا ہے کورونا وائرس سےدنیا بھرمیں ہونے والی اموات 4 ہزار635 ہوگئیں ہیں جبکہ دنیا بھرمیں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد ہوگئی ہے

    کرونا 123 ممالک میں پھیل گیا،دنیا بھرمیں ابتک کتنی اموات ہو چکیں؟

  • ونگ کمانڈر شہید  پائلٹ نعمان اکرم کو شوبز شخصیات کا خراج عقیدت

    ونگ کمانڈر شہید پائلٹ نعمان اکرم کو شوبز شخصیات کا خراج عقیدت

    متعدد شوبز شخصیات نے پائلٹ نعمان اکرم کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے بلند درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے

    باغی ٹی وی : شکرپڑیاں کے قریب جنگل میں 23 مارچ پریڈ کی ریہرسل کے دوران F-16 طیارہ گرنے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو شوبز شخصیات نے خراج عقیدت پیش کیا اور شہید کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے بلند درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے


    شوبز سے اسلام کی خاطر کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار فیروز خان نے شہید پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی تصویر شئیر کرتے ہوئے شہید کی مغفرت اور ان کی فیملی کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی


    گلوکار و اداکار علی ظفر نے شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قوم کا اصل ہیرو قرار دیا


    حمزہ علی عباسی نے بھی ٹویٹر اکاؤنٹ پر شہید پائلٹ کی تصویر شئیر کی اور ان کی روح کے سکون کے لئے دعا کی


    اداکار و میزبان فیصل قریشی نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شہید پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی تصویر شئیر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا


    اداکارہ ینا ملک نے شہید کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ سال 2019 میں پاک فضائیہ کے مقابلوں میں شیرافگن ٹرافی جیتنے والے قابل ترین ونگ کمانڈر سکوارڈن نعمان اکرم شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے ہیں

    اداکارہ نے شہداء کا ماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا میرے بیٹے کو کانٹا بھجی چبھ جائے تو میری جان نکل جاتی ہے یہ کیسی مائیں ہیں جو اپنے جگر گوشوں کو ہماری حافظت کے لئے قربان کر دیتی ہیں


    وینا نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم(شہید) چاہتے تو طیارے سے نکل کر اپنی جان بچا سکتے تھے لیکن انہوں نے پاکستانی شہریوں کو بچاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اگروہ پیراشوٹ کے ذریعے نکل جاتے تو طیارہ آبپارہ مارکیٹ، سیرینا ہوٹل پاک چائینہ فرینڈ شپ سینٹر پر گرتا تو کافی جانی نقصان ہوتا


    فخر عالم نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شہید کی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ ونگ کمانڈر نعامان اکرم کی شہادت کی دل دہلا دینے والی خبر سننے کو ملی انہوں نے شہید کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو خراج تحسین اور سلیوٹ پیش کیا اور لکھا کہ وہ شہریوں کو بچانے کے لئے جہاز میں ہی رہے نکلے نہیں


    اداکار ہمایوں سعید نے بھی شہید کی تصویر شئیر کی اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعاکی اور لکھا کہ اللہ ان کی فیملی کو اس غم کو سہنے کا حوصلہ اور صبر و جمیل عطا فرمائے

    واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے قابل ترین ونگ کمانڈر سکوارڈن نعمان اکرم نے سال 2019 میں پاک فضائیہ کے نشانے بازی کے مقابلوں میں شیرافگن ٹرافی جیتی تھی

    پاک فضائیہ کا طیارہ کریش ، ونگ کمانڈر نعمان اکرم رتبہ شہادت پر فائز

  • ہولی کے موقع پر میرا راجپوت کی لی گئی تصویر مداحوں کے لئے سوالیہ نشان بن گئی

    ہولی کے موقع پر میرا راجپوت کی لی گئی تصویر مداحوں کے لئے سوالیہ نشان بن گئی

    بالی وڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے ہولی کے موقع پر اپنی گردن پر سرخ رنگ سے شاہد کپور لکھا شائقین نے پوچھا کہ اس کا مطلب شاہ رخ خان ہے یا سلمان خان!

    باغی ٹی وی: بالی وڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے ہولی کے موقع پر اپنی گردن پر سرخ رنگ سے شاہد کپور لکھا شائقین نے پوچھا کہ اس کا مطلب شاہ رخ خان ہے یا سلمان خان میرا راجپوت نے ہولی کے موقع پر لی گئی ایک تصویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شئیر کی تصویر میں ان کی گردن پر سرخ رنگ کے ساتھ ایس کے یعنی ان کے شوہر شاہد کپور کا نام اور ساتھ دل بنا ہوا نظر آ رہا ہے
    https://www.instagram.com/p/B9jGxepFpS6/?igshid=1hg885hbssjmf
    انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ زندگی سے پیار تکنیکی رنگ میں

    میرا راجپوت کی اس پوسٹ پر صارفین نے مختلف مزاح سے بھر پور کمنٹس کئے

    بعض صارفین نے پوچھا اس کا مطلب سلمان خان ہے?

    کچھ صارفین نے کہا اس کا مطلب شاہ رخ خان ہے?

    جبکہ ایک صارف نے لکھا اس کا مطلب کبیر سنگھ ہے

    ایک صارف نے تو کمنٹ میں لکھا اس کا مطلب شاہد اور کرینہ ہے ?

    واضح رہے کہ میرا راجپوت اور شاہد کپور نے 2015 میں شادی کی جوڑے کے دو بچے ہیں بیٹی میشا اور بیٹا زین ہیں

  • گلوکار عاطف اسلم نے زندگی کی 37 بہاریں دیکھ لیں

    گلوکار عاطف اسلم نے زندگی کی 37 بہاریں دیکھ لیں

    سحر انگیز اور دلکش آواز کے مالک پاکستانی گلوکارعاطف اسلم 37 برس کے ہوگئے

    باغی ٹی وی : گلوکار و اداکارعاطف اسلم 12مارچ 1983ء کو پنجاب کے شہر وزیر آبادمیں پیدا ہوئے اور گائیکی میں اپنے کیریئر کا آغاز 2004 میں کیا گلوکار کو بچپن میں کرکٹر بننے کے شوق تھا لیکن کالج میں میوزک کی طرف رحجان پیدا ہو گیا جو عادت ہی بن گیا

    سال 2004 میں عاطف اسلم کے پہلے گانے جل پری نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اوراس البم نے شاندارکامیابی حاصل کی

    گلوکاری کے میدان میں متعدد ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد عاطف اسلم نے اپنے کیرئیر میں گلوکاری کے ساتھ اداکاری بھی کی

    عاطف اسلم کے مشہور گانوں میں بھیگی یادیں،احساس،ماہی وے،آنکھوں سےاور مشہور قوالی تاج دار حرم شامل ہیں2011میں پہلی بار عاطف نے پاکستانی فلم بول میں کام کیا

    یاد رہےکہ کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کے آغاز کے لیے مرحوم نصرت فتح علی خان کی مشہور حمد وہی خدا ہے گلوکار عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں پیش کی گئی جسے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارتی مداحوں نے بھی بہت حد پسند کیا ہے

    عاطف اسلم نے بھارت اور یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا گانا اور متعدد ملکی اور غیر ملکی اعزازات اپنے نام کئے

  • اداکارہ یمنی زیدی کا ایک اور ٹیلنٹ بھی سامنے آ گیا

    اداکارہ یمنی زیدی کا ایک اور ٹیلنٹ بھی سامنے آ گیا

    معروف ادکارہ یمنی زیدی کا اداکاری کے علاوہ ایک اور ٹیلنٹ بھی سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی: یوں تو پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنی زیدی کا شماربہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے لیکن اس کے علاوہ ان کا ایک اور ٹیلنٹ بھی سامنے آیا ہے اداکارہ نے نے اپنے سوشل ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مسکراتے ہوئے شاعری کرتی نظر آرہی ہیں جوانہوں نے خود ہی تحریر کی
    https://www.instagram.com/p/B9h0E8Pnozg/?igshid=1kxk4ubcyv66i
    جس کے اشعاروہ کچھ یوں پڑھ رہی ہیں

    یہ لمحہ بتا رہا ہے وہ مجھ میں سما رہا ہے

    یہ مسکراہٹوں کا سلسلہ اۃس جہاں کو جا رہا ہے

    جہاں ہیں بہاریں دلکش جہاں آسمان کُھلا ہے

    جہاں سانس لینا آساں جہاں دل سے دل ملا ہے

    اور روح سے روح کا تعلق اس سمت جاملا ہے

    جس سمت کی ہے منزل ایک پاک سی دُھلی سی

    ایک خوشبو جاودانی کچھ اٰس میں بس گئی ہئ کُچھ مُجھ میں رہ گئی ہے

    یہ مشک کی کہانی اک باغ کی کلی سی

    جو مُجھ کو تھی سُنانی سو سنادی

    یمنی زیدی نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ ایک گھنٹہ کافی کریٹو رہا

    مدوحان کی طرف سے اداکارہ کی لکھی نظم اور پڑھنے کے انداز کو کافی سراہا گیا

    واضح رہے کہ یمنی زیدی پاکستان کے کئی کامیاب ڈراموں عشق زہ نصیب، ڈر سی جاتی ہے صلہ، انکار، تھکن اور دل کیا کرے میں کام کرچکی ہیں

    گذشتہ سال اداکارہ کو اپنے ڈرامے ڈر سی جاتی ہے صلہ کے لیے ہم ایوارڈز کے دوران بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا

  • میرا جسم میری مرضی نعرے کی  حقیقت سامنے آ گئی

    میرا جسم میری مرضی نعرے کی حقیقت سامنے آ گئی

    خواتین کے عالمی دن عورت مارچ میں بولے جانے والی ایک سلوگن میرا جسم میری مرضی کے بارے میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ یہ برازیل کے ریڈ لائٹ ایریا میں شروع ہونے والا ایک نعرہ ہے

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ کے مطابق کچھ خواتین نے ایک نعرہ اس کی اصلیت اور اس کےمنفی اطراف کو جانے بغیرمیرا جسم میری مرضی بلند کیا ہے لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ کہ برازیل کے ریڈ لائٹ ایریا میں شروع ہونے والے ایک نعرے کی وجہ سے خدا کی طرف سے شروع کی جانے والی پاکستان کی ایک نام نہاد انقلابی تحریک کی بنیاد کیسے بن گئی؟

    جس نے ایسی گمراہ کن اور نا زیبا آوازوں کو مقبول ہونے کی اجازت دی پرتگالی زبان میں نعرے کے الفاظ دیکھو Eu sou uma prostituta orgulhosa؛ meu corpo منہاس ایسکولاس کے مطابق اس کا لفظی ترجمہ میں ایک فخر طوائف ہوں؛ میرا جسم میری پسند ہے

    ان الفاظ کو 1980 کی دہائی کے آخر میں ایک جنسی کارکن حقوق کی وکیل گبریلا لائٹ نے مشہور کیا تھا تشویش ناک بات یہ ہے کہ نعرے کے الفاظ ہیں جو ان سادہ لوحوں نے اپنایا ہے یا جاہل پاکستانی خواتین ، اس کی مفہوم ، اصلیت اور موافقت پذیر ہوسکتی ہیں

    کوئی سنے گا؟ جب آپ کتابیں اور تاریخ نہیں پڑھتے ہیں یہ ہوتا ہے

    میرا جسم ، میرا انتخاب؛ سچ میں اور حقیقت میں ایک مغربی خیال اور رابن سٹیونسن کی کتاب "میرا جسم میرا انتخاب” کا نام ہے کتاب ان خواتین کے اسقاط حمل کے حقوق کے بارے میں ہے جو شادی سے پہلے زیادہ تر مفت جنسی تعلقات کی وجہ سے حاملہ ہوجاتی ہیں

    خواتین حقوق کے کارکنان جو تفصیل دے رہے ہیں اس کا مناسب عنوان "میرے حقوق ، میرا انتخاب” ہوسکتا ہے میرا جسم ، میرا انتخاب صرف آزادانہ طور پر جنسی تعلقات میں ملوث خواتین کے حقوق کے بارے میں ہے پاکستان کے اعلی طبقاتی سوشلسٹوں کی طرف سے خواتین کے حقوق کے احاطہ میں اپنے اعلی ایجنڈے کو فروغ دینے کے لئے یہ ایک مستعار خیال ہے یہ ہمارے معاشرے کے لئے خطرناک ہے
    (سوشل میڈیا پوسٹ)

  • شان کی ایکشن تھرلر فلم ضرارکا نیا ٹیزر ریلیز

    شان کی ایکشن تھرلر فلم ضرارکا نیا ٹیزر ریلیز

    پاکستان شوبز اندسٹری کے سپر اسٹار شان کی ایکشن تھرلر فلم ضرارریلیز ہونے کی خبریں گذشتہ سال سے سامنے آ رہیں تھیں تاہم پچھلے سال نہ تو فلم ریلیز ہوئی اور نہ ہی فلم کا کوئی ٹیزر یا ٹریلر سامنے آسکا تاہم رواں سال جنوری میں ضرار کی پہلی جھلک سامنے آئی اور اب اس کا دوسرا ٹیزر بھی ریلیز کر دیا گیا ہے

    باغی ٹی وی :شان شاہد اور کرن ملک کی فلم ضرارایک منٹ پانچ سیکنڈ دورانیے کا نیا ٹیزرریلیز کر دیا گیا جس میں کرن ملک اور فلم کے چند کرداروں کو انتہائی مختصر وقت کے لیے دکھایا گیا ہے فلم کی کہانی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کردار کے گرد گھومتی ہے

    ٹیزر میں ماڈل آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ کرن ملک کے کردار کو دکھایا گیا ٹریلر کا آغاز ایک خاتون کی آواز کے ساتھ ہوتا ہے جس میں وہ کہتیں سنائی دیتیں ہیں سچ ایک جرنلسٹ کا پہلا رشتہ ہوتا ہے کرن ملک اس ٹیزر میں کہتیں نظر آتیں ہیں کہ میں کروں گی اس سچ کا سفر کیونکہ یہ میری ذمہ داری ہے

    ٹیزر کے آخر میں دیکھا جا سکتا ہے خاتون پر تشدد کیا جاتا ہے اور ایک آوز سنائی دیتی ہے کہ جھوٹ تمھیں زندہ زندہ نہیں رہنے دے گا اور سچ تمھیں کبھی مرنے نہیں دے گا

    واضح رہے کہ ضرار کی کہانی خود شان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات بھی انہوں نے خود ہی دی ہیں اور فلم میں اہم کردار بھی ادا کرتے دکھائی دیں گے جب کہ ان کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ندیم، نیر اعجاز اور کرن ملک جیسے اداکار شامل ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کو رواں برس عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا