Baaghi TV

Category: شوبز

  • کورونا وائرس،حکومت کے ساتھ تعاون کر کے ہمیں اچھے پاکستانی اور بہترین مسلمان ہونے کا ثبوت دینا چاہیئے حمیرا ارشد

    کورونا وائرس،حکومت کے ساتھ تعاون کر کے ہمیں اچھے پاکستانی اور بہترین مسلمان ہونے کا ثبوت دینا چاہیئے حمیرا ارشد

    معروف گلوکارہ حمیراارشد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ایک ایسی وباء بن چکی ہے جس نے چین اورایران نہیں بلکہ دنیا کے قریباً200 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ایسی صورتحال میں احتیاط ہی سب سے اہم ہے کیونکہ یہ مرض ایک دوسرے کے قریب آنے سے منتقل ہوتا ہے اس لیے حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے دی گئی احتیاطی تدابیر کو اپنا کراپنی اوراپنے پیاروں کی زندگی کومحفوظ بنائیں

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل ایکسپریس کو دیئے جانے والے انٹر ویو میں اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے حمیراارشد نے کہا کہ پاکستان اوردنیا کے بیشترممالک میں 23 مارچ کے حوالے سے میوزک پروگرامز منعقد کئے جاتے تھے اوراس میں پرفارم کرنے کیلئے مجھ سمیت بہت سے فنکارامریکا، یورپ، مڈل ایسٹ، آسٹریلیا، کینیڈا اوردیگرممالک میں جایا کرتے تھے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے تمام تقریبات منسوخ ہوچکی ہیں یہی نہیں ان‌حالات میں فلموں کی ریلیز، فیشن شو سمیت دیگرتقریبات کو ملتوی کرنے میں ہی سب کا بھلا تھا جس سے اندازہ لگایاجاسکتا ہے کورونا وائرس کس قدر خطرناک ہے

    گلوکارہ نے کہا دنیا بھرمیں لاک ڈاؤن اورکرفیو لگایا گیا ہے جسکا مقصد لوگوں کوگھروں تک محدود رکھنا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے ملک میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کچھ زیادہ ہی دکھائی دے رہی ہے ہرطرف پکنک کا ساسماں ہے ناجانے کب ہمارے لوگ اس کوسنجیدگی سے لیں گے

    حمیرا ارشد نے کہا میں سمجھتی ہوں کہ روزمرہ کی ضروریات کوپورا کرنا اشد ضروری ہے لیکن احتیاط سب سے ضروری ہے انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پید اہونے والی صورتحال سے پاکستانی شوبز انڈسٹری بھی شدید متاثر ہوئی ہے لیکن اس پرپریشان ہونے کے بجائے ہمیں ایک دوسرے کی سپورٹ کرنی چاہیے

    ہمیں ارد گرد بسنے والے ایسے افراد کی مدد کرنی چاہیے جو واقعی ہی اس سے متاثر ہورہے ہیں کیونکہ ایک طرف توکورونا وائرس کا خطر ہ اوردوسری جانب مالی مشکلات بھی شدید متاثر کررہی ہیں

    گلوکارہ نے کہا میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں اچھے پاکستانی اوربہترین مسلمان ہونے کا ثبوت دینا چاہیے

    ہم سب مل کر ہی کورونا جیسے وبائی مرض کا خاتمہ کر سکتے ہیں سجل علی

  • حرامانی کا کورونا سے بچاؤ کی کوشش کرنے والے قوم کے مسیحاؤں کو سلیوٹ

    حرامانی کا کورونا سے بچاؤ کی کوشش کرنے والے قوم کے مسیحاؤں کو سلیوٹ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے کا کورونا وائرس سے بچاؤ کی کوشش کرنے والے ڈاکٹرز،نرسز ،ہیلتھ ورکرز ، پیرا میڈکس سمیت پولیس ورینجرزکوسیلیوٹ کیا ہے

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے کا کورونا وائرس سے بچاؤ کی کوشش کرنے والے ڈاکٹرز،نرسز ،ہیلتھ ورکرز ، پیرا میڈکس سمیت پولیس ورینجرزکوسیلیوٹ کیا ہے حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ پرایک پوسٹ شیئرکی جس میں انہوں نےلکھا کہ میں تہہ دل سے سلام کرتی ہوں تمام ڈاکٹرز، پیرا میڈکس کو اپنی پولیس کو اپنی رینجرزاور اپنی عوام کو جواس مشکل وقت میں ہمارے لیے ایک پاؤں پر کھڑے ہیں ان سب کو سلیوٹ
    https://www.instagram.com/p/B-SVSXDHLb8/?igshid=1szl70swimv6e
    واضح رہے اس سے قبل اداکارہ نے انسٹا گرام پوسٹ میں دنیا کی موجودہ صورتحا ل پر ایک طویل نوٹ لکھا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا اب والدین اپنے بچوں کو اور اپنی فیملی کو وقت دے رہے ہیں اب اُنہوں نے کام کو بچوں اور گھر پر ترجیح دینا چھوڑ دیا ہے اب و ہ سب کچھ ہورہا ہے جو ہمیں بہت پہلے کرلینا چاہیے تھا

    حرا مانی نے لکھا تھا کہ اب ہم لفظ یکجہتی کو سمجھتے ہیں اب ہم سمجھ گئے ہیں کہ ہم سب ایک ہی کشتی کے مسافر ہیں اب ہمارے درمیان کوئی امیر ہو یا غریب ہو سب ہی کو اس کورونا وائرس سے خطر ہ ہے باہر جانے سے ہم سب خوفزدہ ہیں اب جانور بھی اُن جگہوں پرواپس لوٹ رہے ہیں جہاں سے وہ فضائی آلودگی اور انسان کی موجودگی کی وجہ سے چلے گئے تھے

    انہوں نے لکھا تھا کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ ہم خود ہی اپنے سیارے کو تباہ کر رہے ہیں لیکن پھر بھی ہم اس سیارے کے اچھے کیلئے کوئی اقدام نہیں کرتے ہیں ابھی ان حالات کو چند دن ہی گزرے ہیں اور دنیا نے سانس لینا شروع کردیا ہے ہماری فضا صاف اور شفاف ہوگئی ہے

    اداکارہ نے لکھا تھا کہ مجھے امید ہے کہ جب یہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا تو یہ ہم سب کے لیے ایک بہترین سبق ہوگا کورونا وائرس سب کچھ بہتر ہوجائے گا

  • یوں ہی بے سبب نہ پھرا کرو کوئی شام گھر پر بھی رہا کرو ، نعمان اعجاز کا شاعری کے ذریعے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا پیغام

    یوں ہی بے سبب نہ پھرا کرو کوئی شام گھر پر بھی رہا کرو ، نعمان اعجاز کا شاعری کے ذریعے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا پیغام

    پاکستانی معروف اداکار نعمان اعجاز کا کورونا وائرس کے زمانے میں گھروں سے بلا ضرورت باہر گھومنے والوں کو شاعرانہ انداز میں پیغام

    باغی ٹی وی : پاکستانی معروف اداکار نعمان اعجاز کا کورونا وائرس کے زمانے میں گھروں سے بلا ضرورت باہر گھومنے والوں کو شاعرانہ انداز میں پیغام اداکار نعمان اعجاز نے تصویر اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹام گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن پر گھروں پر رہنے کی ہدایت پر عمل نہ کرنے والوں کو اپنی شاعری میں پیغام دیا انہوں نے کہا کہ:
    https://www.instagram.com/p/B-Njz9JJ-80/?igshid=1bydp8seo1az5
    یوں ہی بے سبب نہ پھرا کرو، کوئی شام گھر پر بھی رہا کرو

    وہ غزل کی سچی کتاب ہے اسے چپکے چپکے پڑھا کرو

    کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملو گے تپاک سے

    یہ نئے مزاج کا شہر ہے ، ذرا فاصلے سے ملا کرو

    نعمان اعجاز نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے آج سڑکوں پر ہماری پولیس اور فوج کھڑی نہ ہوتی گرآج ہم اپنا دماغ استعمال کرتے ہوئے یہ سمجھتے کہ موقع کی نزاکت کیا ہے لیکن دکھ اس بات کا ہے کہ فوج اور پولیس کے کھڑے ہونے کے باوجود بھی ہم سمجھنے کی کوشش نہیں کر رہے

    نعمان اعجاز نے کہا کہ عجیب قوم ہیں ہم عجیب لوگ ہیں جب ہمیں حکومت کہتی ہے گھر سے باہر نکلئے ووٹ ڈالئے تو ہم باہر نہیں نکلتے لیکن جب حکومت کہتی ہے گھر بیٹھئے یہ آپ کی زندگی کا سوال ہے تو پتہ نہیں ہمیں گھر ٹکنے میں کیا تکلیف ہوتی ہے انہوں نے درخواست کرتے ہوئتے کہا خدا کا واسطہ ہے گھر بیٹھئے

    اپنی ایک اور انسٹا گرام پوسٹ میں نعمان اعجاز نے کورونا کی وجہ سےتمام مذاہب کی عبادت گاہوں اور کعبہ اور مسجد نبوی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے اللہ سے دعائیہ شاعری کی ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے اللہ سے دعا کی کہ وہ کن فیکون کہہ کر حالات کو پہلے جیسا کر دیں اور اس وبائی مرض کو ختم کر دیں انہوں نے شاعری کچھ یوں بیان کی:
    https://www.instagram.com/p/B-SRbDFJD-k/?igshid=1ak92cs40vm50
    مندر بند مسجد بند کلیسا بند

    مہ کدہ بازار بند

    ساگرو میناؤ قربت یار بند

    لمحہ فصل بند

    بوسہ محبوب بند

    لمس دست وفا بند

    دراوزہ یار بند

    دیدار دلدار بند

    در طبیب اور در حبیب بند

    شفا امید بند

    درد دل کی دوا بند

    بس اب پھر سے کن کہہ دے

    پھر سے فیکون کر

    واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی نعمان اعجاز نے کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی طرف سے لوگوں کو گھر میں رہنے کی ہدائت کے باوجود باہر نکلنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گھر وں میں رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا پیغام دیا تھا

    ’سمجھتا تھا جہالت صرف پاکستان میں ہے لیکن انگریزسے بڑھ کرکوئی جاہل نہیں‌‘میرے وطن کے لوگ تو بہت اچھے ہیں دنیا سے،نعمان اعجاز

  • پریانکا چوپڑا نے ڈبلیو ایچ او کا ہینڈ واش چیلنج قبول کر لیا

    پریانکا چوپڑا نے ڈبلیو ایچ او کا ہینڈ واش چیلنج قبول کر لیا

    بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ملنے والا واش ہینڈ چیلنج قبول کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی

    باغی ٹی وی : بالی وڈ ف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ملنے والا واش ہینڈ چیلنج قبول کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پریانکا چوپڑا کورونا وائرس سے بچاؤ کی وجہ سے اپنے ہاتھوں کو دھوتی نظر آرہی ہیں
    https://www.instagram.com/p/B-K1Y55D33h/?igshid=1pfxkk0gnbyq9
    پریانکا چوپڑا نے اپنی ویڈیو میں لوگوں کو بتایا کہ اُن کو ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ملنے والے 20 سیکنڈ کے ہاتھ دھونے کے چیلنج میں چُنا گیا ہےبھارتی فلم اسٹار کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ گانا گاتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو دھو رہی ہیں

    اُنہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے سیف ہینڈ چیلنج قبول کرکے مکمل کرلیا ہے اور اس ویڈیو میں آپ کو صحیح طریقے سے دھونا سکھاؤں گی

    اداکارہ نے لکھا کہ اپنے ہاتھوں کو صاف رکھنا زندگی بچانے کا ایک سادہ اور آسان طریقہ ہے

    پریانکا چوپڑا نے کہا کہ جو گانا میں گا رہی ہوں آپ یہ گانا گاتے ہوئے 20 سیکنڈز تک ہاتھ دھوئیں

  • ہم سب ایک ہی کشتی کے مسافر ہیں کوئی امیر یا غریب سب کو ہی کورونا وائرس سے خطرہ ہے حرا مانی

    ہم سب ایک ہی کشتی کے مسافر ہیں کوئی امیر یا غریب سب کو ہی کورونا وائرس سے خطرہ ہے حرا مانی

    معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ اب ہمارے درمیان کوئی امیر ہو یا غریب ہو سب ہی کو اس کورونا وائرس سے خطر ہ ہے باہر جانے سے ہم سب خوفزدہ ہیں

    باغی ٹی وی : معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ ’اب ہمارے درمیان کوئی امیر ہو یا غریب ہو سب ہی کو اِس کورونا وائرس سے خطر ہ ہے باہر جانے سے ہم سب خوفزدہ ہیں گذ شتہ روز اداکارہ حرا مانی نے انسٹاگرا م پر ایک پوسٹ شیئر کی جسمیں دُنیا کی موجودہ صورتحال پر ایک نوٹ لکھا ہوا ہے حرا مانی نے نوٹ میں لکھا کہاچانک سب کچھ ٹھیک ہورہا ہے فضا میں آلودگی ختم ہو رہی ہے لوگوں کے پاس اتنا وقت ہے کہ اُن کو سمجھ نہیں آرہا ہے کہ آخر اس وقت کے ساتھ کیا کریں
    https://www.instagram.com/p/B-NGN7InmuW/?igshid=t39hpnm7x715
    اداکارہ نے لکھا کہ اب والدین اپنے بچوں کو اور اپنی فیملی کو وقت دے رہے ہیں اب اُنہوں نے کام کو بچوں اور گھر پر ترجیح دینا چھوڑ دیا ہے اب و ہ سب کچھ ہورہا ہے جو ہمیں بہت پہلے کرلینا چاہیے تھا

    حرا مانی نے لکھا کہ اب ہم لفظ یکجہتی کو سمجھتے ہیں اب ہم سمجھ گئے ہیں کہ ہم سب ایک ہی کشتی کے مسافر ہیں اب ہمارے درمیان کوئی امیر ہو یا غریب ہو سب ہی کو اس کورونا وائرس سے خطر ہ ہے باہر جانے سے ہم سب خوفزدہ ہیں اب جانور بھی اُن جگہوں پرواپس لوٹ رہے ہیں جہاں سے وہ فضائی آلودگی اور انسان کی موجودگی کی وجہ سے چلے گئے تھے

    اداکارہ نے لکھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں کوئی پریشانی ہے بلکہ پریشانی کی وجہ وہ ہے جو ہم سوچتے ہیں اور جو عمل کرتے ہیں

    انہوں نے لکھا کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ ہم خود ہی اپنے سیارے کو تباہ کر رہے ہیں لیکن پھر بھی ہم اس سیارے کے اچھے کے لیے کوئی اقدام نہیں کرتے ہیں ابھی ان حالات کو چند دن ہی گزرے ہیں اور دنیا نے سانس لینا شروع کردیا ہے ہماری فضا صاف اور شفاف ہوگئی ہے

    اداکارہ نے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ جب یہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا تو یہ ہم سب کے لیے ایک بہترین سبق ہوگا کورونا وائرس سب کچھ بہتر ہوجائے گا

    اللہ نے تمہیں وقت دیا ہے اپنے گھروں میں کھُل کر عبادت کرو اللہ تعالی کو مناؤ ،نیلم منیر

  • ہمایوں سعید اور عدنا ن صدیقی کا میڈیکل سٹاف سے  والہانہ اظہارمحبت

    ہمایوں سعید اور عدنا ن صدیقی کا میڈیکل سٹاف سے والہانہ اظہارمحبت

    اداکارہمایوں سعید اورعدنان صدیقی نے کورونا وائرس سے لڑنے والے قوم کے مسیحاؤں سے محبت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام ڈاکٹرز، نرسس، پیرا میڈکس اسٹاف اورہیلتھ کیئرکے تمام ورکرزکومیری اورپورے پاکستان کی جانب سے سیلیوٹ

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پو ایک ویڈیو میں اداکارہمایوں سعید نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے تمام ڈاکٹرز، نرسس، پیرا میڈکس اسٹاف اورہیلتھ کیئرکے تمام ورکرزکومیری اورپورے پاکستان کی جانب سے سیلیوٹ


    عدنان صدیقی نے کہا کہ آج شام 27 مارچ کو 6 بجے سب اپنے گھروں کے ٹیرس اور چھتوں پرجائیں اور ان لوگوں کے لیے سفید جھنڈے کو خوب لہرائیں انہوں نے ڈاکٹرز اور تمام پیرا میڈیکس سٹاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم اس قوم کے مسیحا ہواور ہمیں تم سے پیارہے پاکستان زندہ باد!

  • میگھن مارکل کی ڈزنی کی ڈاکیومینٹری فلم ایلیفینٹس سے شوبز میں واپسی

    میگھن مارکل کی ڈزنی کی ڈاکیومینٹری فلم ایلیفینٹس سے شوبز میں واپسی

    رواں سال 9 جنوری کو برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھی کہ میگھن ڈزنی کی ایک فلم کے ساتھ شوبز میں واپسی کریں گی

    باغی ٹی وی : رواں سال 9 جنوری کو برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ میگھن ڈزنی کی ایک فلم کے ساتھ شوبز میں واپسی کریں گی اب اس فلم کا نام بھی سامنے آ گیا ہے

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل ڈزنی کی ڈاکیومنٹری ایلیفینٹس کے ساتھ شوبز میں واپسی کرنے جارہی ہیں تاہم میگھن اس ڈاکیومنٹری میں کوئی کردار ادا نہیں کریں گی بلکہ جانوروں پر مبنی اس ڈا کیومنٹری کو وہ صرف اپنی آواز ہی دیں گی

    اس ڈاکیومنٹری کی کہانی ہاتھیوں کے ایک خاندان کے سفر پر مبنی ہے یہ فلم ڈزنی کی اسٹریمنگ سروس پر ریلیز ہوگی

    واضح ر ہے کہ شہزادہ ہیری سے شادی کرنے سے قبل میگھن مارکل شوبز سے وابستہ تھیں اور انہوں نے چند ڈراموں میں اداکاری کرنے سمیت چند فلموں میں بھی جلوے دکھائے جب کہ وہ ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں

  • کورونا وائرس ، صنم جنگ کا پوری امت سے اجتماعی دعا کرنے کی درخواست

    کورونا وائرس ، صنم جنگ کا پوری امت سے اجتماعی دعا کرنے کی درخواست

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے مداحوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ﷲ سے دعا کریں کہ اُس کا گھر جلد کُھل جائے تاکہ ہم عمرہ و حج ادا کر سکیں

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے مداحوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ﷲ سے دعا کریں کہ اُس کا گھر جلد کُھل جائے تاکہ ہم عمرہ و حج ادا کر سکیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنے والدین کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے سفر عمرہ کی یادیں تازہ کیں اور لکھا کہ 2018کا سال میرے لیے باعث رحمت رہا کہ جب ہم نے عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کی
    https://www.instagram.com/p/B-LmdFHDrLW/?igshid=11o4rojy8edhj
    انہوں نے لکھا کہ میں اس وقت کے جذبات کو لفظ دینے سے قاصر ہوں میں ﷲ کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے کہ اس نے والدین کے ساتھ عمرے کرنے کا موقع دیا

    صنم جنگ نے لکھا کہ وہ ہر رمضان ﷲ تعالی سے بلاوے کی دعا مانگتی تھیں اور آخر کار 2018 میں ﷲ نے انہیں اپنے گھر بلایا

    اداکارہ نے افسوس اکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی بہت سے لوگوں کا حج و عمرہ کرنے کا ارادہ ہوگا لیکن دنیا کے حالات کے پیش نظر عارضی طور پر سب بند کردیا گیا ہے پوری امت اللہ تعالی غفو رو رحیم سے اجتماعی دعا کریں کہ یہ وبا جلد سے جلد ٹل جائے اور اللہ کا گھر ہم سب کے لیے دوبارہ کھل جائے

    آخر میں انہوں نے بخشش کی دعا بھی لکھی اور لکھا کہ اے اللہ! میرے والدین کے اوپر رحم کریں جسطرح انہوں نے میرے بچپن پر میرے ساتھ صلہ رحمی کا رویہ اختیا ر کیا آمین

  • امریکی تھیٹر کے اداکار مارک بلم کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    امریکی تھیٹر کے اداکار مارک بلم کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    لاس اینجلس امریکی تھیٹر کے اداکار مارک بلم 69سال کی عمر میں کورونا وائرس سےہلاک ہوگئے

    باغی ٹی وی : لاس اینجلس امریکی تھیٹر کے اداکار مارک بلم 69سال کی عمر میں کورونا وائرس سےہلاک ہوگئے مارک بلم اپنے کیریئر میں تھیٹر کے ساتھ ساتھ کئی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں جبکہ انہوں نے نیٹ فلکس سیریز ’یو‘ میں بھی کام کیا

    واضح رہے اس سے پہلے نامور شیف فلویئڈ کارڈوز امریکی ریاست نیو جرسی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق 59 سالہ فلویئڈ کارڈوز میں 18 مارچ کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی

    خیال رہے اس سے پہلے ہالی وڈ اداکار ادریس الباء میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا جبکہ جیمز بانڈ کی فلم سیریز کوانٹم آف سولس کی ہیروئن اولگا کریلنکو میں بھی کووڈ 19 مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا تاہم گذشتہ روز انہوں نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ انہوں نے نے کورونا وائرس کو شکست دے دی اور اب وہ ٹھیک ہیں

  • منی ہائسٹ حصہ 4: کیا نیا سیزن آخری ہوگا؟

    منی ہائسٹ حصہ 4: کیا نیا سیزن آخری ہوگا؟

    منی ہائسٹ پارٹ 4 بہت جلد نیٹ فلکس پر جاری کیا جائے گا لیکن کیا یہ سلسلہ آخری ہوگا؟

    باغی ٹی وی : نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہسپانوی کرائم سیریز منی ہائسٹ پوری دنیا سمیت پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہوئی جرائم پر مبنی اس شو کے اب تک 3 سیزنز رہلیز ہوچکے ہیں اور مداح اس کے اگلے سیزن کا بےصبری سے انتظار کررہے ہیں

    منی ہائسٹ پارٹ 4 بہت جلد نیٹ فلکس پر جاری کیا جائے گا لیکن کیا یہ سلسلہ آخری ہوگا؟ گذشتہ سال جولائی میں سیزن تھری جاری ہونے کے بعد سے شائقین لا کاسا ڈی پاپل کی واپسی کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں اب یہ سلسلہ آخر کار 3 اپریل کو شروع ہون والا ہے کچھ ناظرین تشویش میں مبتلا ہیں کہ یہ ہسپانوی ہٹ کا یہ سیزن حتمی ہوسکتا ہے منی ہا ئسٹ کی نئی سیریز 3 اپریل کو شروع ہو نے جا رہی ہے جس میں سیزن تھری کی اسٹوری لائن کا اختتام دکھایا جائے گا

    ناظرین کو یاد ہوگا کہ کس طرح تیسرے سیزن میں گینگ نے ریو کو بچانے کے لئے بینک آف سپین میں ایک حتمی ڈکیتی کرنے کا سوچا تاہم چیزیں پلان کے مطابق نہیں ہوسکیں کیوں کہ انہوں نے جلد ہی خود کو کسی خطرے سے دوچار کرد یا جس میں فرار ہونے کا کوئی راستہ نہیں تھا

    یہیں سے چوتھی سیریز بنائی گئی اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا مداحوں کے پسندیدہ کرداروں کے لئے پیدا کردہ مصیبتوں سے نکلنے کی کوئی امید ہو گی یا نہیں

    واضح رہے کہ منی ہائسٹ سیزن تین نے متعدد نئے کردار متعارف کروائے تھے جن میں برلن کی سابقہ ​​گرل فرینڈ تاتیانا بھی شامل ہے جس سے اس نے ڈکیتی کی کاموں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا

    خیال رہے کہ منی ہائسٹ سیریز کی اس سیزن کی پہلی قسط 2017 میں سامنے آئی تھی یہ کہانی ایک ایسے شخص پر مبنی ہے جسے پروفیسر کہا جاتا ہے اور یہ تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرتا ہے

    کیا ہمایوں سعید منی ہائسٹ کا حصہ بننے جا رہے ہیں?