Baaghi TV

Category: شوبز

  • معروف ڈرامہ سیریز گیم آف تھرونز کی اہم کردار اندرا ورما بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئیں

    معروف ڈرامہ سیریز گیم آف تھرونز کی اہم کردار اندرا ورما بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئیں

    معروف ڈرامہ سیریز گیم آف تھرونز میں اہم کردار نبھانے والی 46 سالہ برطانوی اداکارہ اندرا ورما بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئیں

    باغی ٹی وی :معروف ڈرامہ سیریز گیم آف تھرونز میں اہم کردار نبھانے والی 46 سالہ برطانوی اداکارہ اندرا ورما بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئیں اداکارہ نے اس خبر کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا
    https://www.instagram.com/p/B93YWpNpELG/?igshid=1vzaafblbninh
    اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر دوستوں کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ افسوس اس وبائی بیماری کے باعث دنیا میں ہمارے اور دوسرے لوگوں کے شوز متاثر ہوئے ہیں انہوں نے لکھا وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوچکی ہیں جبکہ لکھا کہ آپ سب لوگ اپنی صحت کا خیال رکھیں

    انہوں نے لکھا کہ ہم جلد اس سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے امید ہے حکومت اور آپ سب لوگ ہماری مدد کریں گے

    برطانوی ادکارہ نے لکھا کہ میں اس بیماری کے باعث اپنے بستر پر لیٹی ہوں اور یہ کوئی اچھا احساس نہیں ہے

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ آپ سب لوگ محفوظ اور صحت مند رہیں اور اپنے ساتھ لوگوں کا بھی خیال رکھیں

    واضح رہے اس سے پہلے اداکار ادریس البا اور گیم آف تھرونز کے ایک اور اداکار کرسٹوفر ہیوج نے بھی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے تصدیق کی تھی کہ وہ کورونا کا شکار بن گئے ہیں

  • ارمینہ خان پاکستان میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے باعث برطانیہ چلی گئیں

    ارمینہ خان پاکستان میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے باعث برطانیہ چلی گئیں

    پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان پروجیکٹ ادھورے چھوڑ کر برطانیہ واپس چلی گئی ہیں

    باغی ٹی وی وطن واپسی سے پہلے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے طویل نوٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ میں ایک ڈرامے کیلئے پاکستان آئی تھی اور ہماری ٹیم نے چند دن کام بھی کیا لیکن اب کورونا کی وجہ سے میں واپس جارہی ہوں کیونکہ انسانی صحت سب سے زیادہ ضروری ہے
    https://www.instagram.com/p/B98c6JZDpKD/?igshid=1r6ztltohlilu
    اداکارہ نے نوٹ میں مزید لکھا کہ ہمیں شوٹ ملتوی کردینا چاہئیں

    ارمینہ خان نے مزید کہا کہ جو لوگ ریکارڈنگ اور شوٹنگ کررہے ہیں انہیں کام روک دینا چاہیئے تاکہ کسی کو بھی وائرس سے نقصان نہ ہو انہوں نے کہا کووڈ 19 میں کی گئی ایمرجنسی کا مطلب ہے خود کو مکمل لپیٹ لو

    ارمینہ خان نے لکھا کہ اللہ نے چاہا تو جب حالات بہتر ہو جائیں گے تو دوبارہ واپس آ کر کام ختم کر لیں گے انہوں نے لکھا میں خود کو قرنطینہ کر رہی ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ آپ سب بھی صحت مند رہیں

    انہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں آپ سے اپنے سوشل میڈیا پر آپ لوگوں سے رابطے میں رہوں گی انہوں نے لوگوں سے کہا مہربانی کر کے آپ اپنا اور اپنے خاندان کی صحت کا خیال رکھیں

  • ماہرہ خان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے عالمی ادارہ صحت کے بتائے ہوئے مختلف طریقے شئیر کر دیئے

    ماہرہ خان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے عالمی ادارہ صحت کے بتائے ہوئے مختلف طریقے شئیر کر دیئے

    پاکستان کی معروف شخصیات خطرناک کورونا وائرس کے حوالے سے لوگوں کو خبردار کرتی نظر آ رہی ہیں اور خطرناک وائرس سے بچاؤ کے لئے سوشل میڈیا پر مختلف پیغامات دے رہی ہیں جن میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے عالمی ادارہ صحت کی بتائے ہوئے 7 طریقے شیئر کردیئے

    باغی ٹی وی : معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عالمی ادارہ صحت کی بتائے ہوئے 7 طریقے شیئر کردیئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بتائی گئیں کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صورتحال یہ ہے کہ اب کسی لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مکمل آگاہی اور احتیاط کرکے ہی ہم اس وائرس سے مقابلہ کر سکتے ہیں


    اداکارہ نے لکھا اگر ہم سمجھداری سے اپنا کردار ادا کریں تو انشاءاللہ جلد ہی یہ وائرس ختم ہوجائے گا

    ماہرہ خان کی جانب سے شئیر کی گئیں احتیاطی تدابیرمندرجہ ذیل ہیں

    1: اپنے ہاتھ زیادہ سے زیادہ اور بار بار دھوئیں

    2: آنکھوں ، ناک اور چہرے کے مختلف اعضاء کو چُھونے سے گریز کریں

    3:کھانستے وقت آس پاس کا خیال کریں اور رومال یا ٹشو کے استعمال کو یقینی بنائیں

    4: لوگوں کے بڑے اجتماعات میں جانے سے گریز کریں اور نزلہ زکام کے شکار افراد سے دور رہیں

    5: طبعیت میں خرابی کی صورت میں گھر میں رہنے کو ترجیح دیں

    6:اگر آپ کو بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں

    7:باخبر ذرائع کی معلومات پر یقین کریں

  • کرونا وائرس، علی ظفر کا دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار پر برہمی کا اظہار

    کرونا وائرس، علی ظفر کا دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار پر برہمی کا اظہار

    پاکستان کے معورف گلوکار و اداکار علی ظفر کا وزیر اعلی پنجاب پر برہمی کا اظہارکیا ہے علی ظفر حکومت کے خود ہی نافذ کئے گئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر برہم ہوئے اور سوشل میڈیا پر اس کااظہار بھی کردیا

    باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر لوگوں کو ایک جگہ جمع کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عثمان بزدار سمیت گورنر پنجاب چوہدرہ محمد سرور کی عوامی اجتماع میں پیش ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب پوری دنیا میں معاشرتی تنہائی اختیار کرنے پر زور دیا جارہا ہے پنجاب میں عوامی اجتماع کو دیکھ کر حیران ہوں


    علی ظفر نے عثمان بزدار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کورونا وائرس کے حوالے سے آگے بڑھ کر عوام کی قیادت کرنی چاہیئے

    انہوں نے کہا کہ ایسے اجتماع سے اندازہ ہورہا ہے کہ جان لیوا کورونا وائرس کی سنگینی سے عوام اب تک بے خبر ہے

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کی حفاظتی تدابیر کے خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں چار روز قبل دفعہ 144 نافذ کر دی تھی جسکے تحت 4 سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی تھی

  • بے بی ڈول سنگر کنیکا کپور بھی کرونا وائرس کی شکار

    بے بی ڈول سنگر کنیکا کپور بھی کرونا وائرس کی شکار

    بے بی ڈول سنگر کنیکا کپور بھی کرونا وائرس کی شکار

    باغی ٹی وی باولی وڈ کی معروف بے بی ڈول سنگر کنیکا کپور بھی کرونا وائرس کی شکار ہو گئی ہے.بالی ووڈ گلوکارہ کنیکا کپور نے کہا میں لندن میں اپنے بچوں کے ساتھ لندن اور لکھنؤ کے درمیان رہتی تھی ۔ میں 9 مارچ کو واپس آئی تو میری پوری اسکریننگ ہوائی اڈے پر کی گئی تھی یہ سکرینگ بالکل ٹھیک آئی تھی تھی اور فارم بھی تھے جس میں مکمل وضاحت موجود تھی۔ مجھے کسی کے ذریعہ کوئی بات نہیں بتائی گئی تھی کہ مجھے قرنطین کرنے کی ضرورت ہے یا کسی قسم کی کوئی معلومات مجھے دی گئی تھی

    ٹھیک ہے ہم سب بچپن کے خاندانی دوست ہیں اور ہم سب ایک ساتھ بڑھے ہیں ، یہ ہمارے ایک دوست کی سالگرہ تھی اور یہاں ایک چھوٹا سا گھر اکٹھا ہونا تھا۔ ہمارے والدین کے ساتھ ساتھ ملک کے سرکاری لوگوں کے ساتھ بھی 13 مارچ کو جمع ہونا چھوٹا تھا۔ جب میں نے علامات کو دیکھا تو میں نے خود حکام کو فون کیا۔

    اس دوران پارٹیوں کے ایک شریک ، جہاں کانیکا کپور موجود تھے ، پارٹی میں زیادہ تر افراد اس حقیقت سے بخوبی واقف نہیں تھے کہ کنیکا نے لندن سے ریٹائرڈ ہوکر جانا تھا۔زیادہ تر مہمانوں کو نہیں معلوم تھا کہ کنیکا لندن سے واپس آئی ہیں۔ ان کا خیال تھا کہ وہ ممبئی سے آئی ہے۔ پارٹی میں یوپی کی وزیر صحت اور ان کی اہلیہ وسندھرا راجے اور ان کے بیٹے دشیانت اور سینئر آئی اے ایس افسران موجود تھے۔اسی دوران سی ایم او لکھنؤ نے پارٹی میں موجود تمام لوگوں کو بلایا اور علامات ظاہر کیں اور انھیں خود کو قرنطینہ ہونے کا کہا ہے۔
    کورونا وائرس کے خطرے کے باعث دنیا بھر میں ہونے والے تمام بڑے اجتماعات منسوخ کیے جارہے ہیں وہیں بالی وڈ کی نامور اداکارہ ریچا چڈا اور ادکار علی فضل نے بھی کورونا وائرس کی وبا کے باعث شادی لتوی کر دی ہے

    بالی وڈ کی نامور اداکارہ ریچا چڈا اور اداکار علی فضل نے رواں سال فروری میں اعلان کیا تھا کہ یہ دونوں اپریل کے آخری ہفتے میں شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا اعلان کردیں گے لیکن اب ان دونوں اداکاروں نے بھی اپنے گھروالوں اور دوستوں کی اچھی صحت کے لیے ابھی شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

  • کورونا وائرس: پاکستانی اداکاروں کا گروپ جاپان میں پھنس گیا،واپس لانے کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل

    کورونا وائرس: پاکستانی اداکاروں کا گروپ جاپان میں پھنس گیا،واپس لانے کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل

    ٹوکیو:کورونا وائرس: پاکستانی اداکاروں کا گروپ جاپان میں پھنس گیا،واپس لانے کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل ،اطلاعات کےمطابق جاپان میں ایک فلم کی شوٹنگ کے لیے جانے والی پاکستانی ٹیم ٹوکیو میں پھنس گئی۔ٔٔپاکستانی سفارتخانے سے رابطے کی کوشش بھی کی جارہی ہے

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے معروف ادکار و رائٹر تنویر جمال کا کہنا ہے کہ سر ی لنکن ائیرلائن نے اچانک پروازیں منسوخ کردی ہیں، جس کے باعث وہ دیگر فنکاروں کے ساتھ ٹوکیو میں پھنسے ہوئے ہیں اور پاکستان واپسی کے منتظر ہیں۔ گروپ میں اداکارہ مائرہ خان، تیمور خان، کئی کیمرہ مین اور گُرو شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد متعدد ائیرلائنز نے اپنی پروازیں محدود کر دی ہیں جب کہ بعض ممالک نے بھی غیرملکی پروازوں کی آمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

  • حق بادشاہ سرکار نےکورونا وائرس کا آن لائن روحانی علاج شروع کر دیا

    حق بادشاہ سرکار نےکورونا وائرس کا آن لائن روحانی علاج شروع کر دیا

    حق بادشاہ سرکار نے کورونا وائرس کا آن لائن روحانی علاج شروع کر دیا

    باغی‌ ٹی وی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی ابھی تک کوئی ویکسین نہیں دریافت ہو سکی لیکن عالمی ادارہ صحت کی طرف لوگوں کو اس سے محفوظ رہنے کی احتیاطی تدبیر سے اپنانے کے لئے کہا جا رہا ہے جس میں بار بار کسی اچھے سینیٹائزر سے ہاتھ دھونا غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلنا خود کو صاف رکھنا اور سماجی و معاشرتی سرگرمیوں سے دوری اختیار رکھنا وغیر ہ شامل ہے

    علاوہ ازیں جہاں سوشل میڈیو پر اس خطرناک بیماری سے محفوظ رہنے کے لئے دیسی علاج اور چند روحانی علاج اور قرآنی آ یات بھی بتائی جا رہی ہیں وہیں حق باسشاہ سرکار نے کورونا وائرس کا آن لائن علاج شروع کر دیا ہے


    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسمیں حق بادشاہ کہتے نظر آ رہے ہیں کہ ابھی انشا ء اللہ کورونا وائرس کا پہلا دم ہو رہا ہے آپ سب پہلے دم کے لئے تیار ہو جائیں تاکہ پہلا خصوصی دم ہو جائے اس کے لئے سب اپنے اپنے سروں پر ہاتھ رکھ لیں تا کہ خصوصی دم میں شامل ہو جائیں ویڈیو میں انہیں منہ میں کچھ بڑ بڑا کر دم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

  • ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے خود کو قرنطینہ کر لیا

    ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے خود کو قرنطینہ کر لیا

    دنیا میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر اداکارہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے خود کو قرنطینہ کرلیا

    باغی ٹی وی : اداکارہمایوں سعید اورعد نان صدیقی نے کورونا وائرس کے پیش نظر خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کرلیا سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ٹویٹر پر ہمایوں سعید نے لکھا کہ وہ کراچی پہنچ چکے ہیں لیکن وہ گھرنہیں جائیں گے کیونکہ وہ اورعدنان صدیقی خود کوایک کمرے میں بند کررہے ہیں اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے

    https://www.instagram.com/p/B96gSy4pcm5/?igshid=q3xy914olkz8
    واضح رہے کہ گذ شتہ چند روز سے ہمایوں سعید عدنان صدیقی اور حرا مانی امریکہ کے ٹو رپر تھے

  • میرے یار کی شادی ہے ،زارا نور اور سجل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    میرے یار کی شادی ہے ،زارا نور اور سجل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں

    باغی ٹی وی : پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ان کے مداح اور دوست ان کیلئے نیک تمناؤں کااظہارکررہے ہیں

    سجل علی کی بہترین دوست زارا نور نے سجل کی شادی کی کچھ خوبصورت تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پرشیئر کی ہیں
    https://www.instagram.com/p/B93vN1xBGTD/?igshid=1w7preauypj0x
    https://www.instagram.com/p/B93wIF9BalC/?igshid=1athi6jyxjgcn
    https://www.instagram.com/p/B93wQEUB5c3/?igshid=1dbhufnvngcu
    اداکار نے تمام تصاویر کے ساتھ ایک ہی کیپشن لکھا ہے کہ میرے یار کی شادی ہے

    زارا کی شیئر کردہ تصاویر جلد میں ہی وائرل ہوگئی ہیں اورہزاروں لوگوں نے پسندیدگی اور دعاوں کااظہارکیاہے

    اس سے قبل بھی زارا سجل سے اپنی محبت کااظہارکرتی رہی ہیں گذشتہ دنوں انسٹا گرام پر سجل علی کے ساتھ گزرے لمحات یاد کرتے ہوئے انہوں نے سجل کیلئے نیک تمناوں کا اظہارکیاتھا

  • کورونا وائرس ، مایا علی کی حکومت سے یومیہ اجرت کمانے والوں کے لئے خصوصی درخواست

    کورونا وائرس ، مایا علی کی حکومت سے یومیہ اجرت کمانے والوں کے لئے خصوصی درخواست

    کورونا وائرس کے پیش نظرپاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے حکومت سے یومیہ اجرت کمانے والوں کے لیے خصوصی انتظام اور خوراک کی درخواست کی ہے

    باغی ٹی وی :اداکارہ مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنی ماسک پہنے تصویرشیئر کی اور لکھا کہ وہ 5 روز قبل امریکا سے واپس لوٹیں جہاں وہ شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ کے لیے گئی تھیں اداکارہ نے کہا کہ واپسی پرجب وہ لاہور ایئرپورٹ پہنچیں تو بہت پریشان تھیں ایئرپورٹ پر ان کی اسکریننگ ہوئی اورکورونا کا ٹیسٹ ہوا
    https://www.instagram.com/p/B94WNnxiHIw/?igshid=17a6417ivjglz
    اداکارہ نے لکھا کہ ٹیسٹ کی رپورٹ کے لیے انہوں نے جو 2 دن انتظار کیا وہ بہت درد ناک تھا جہاں وہ ذہنی دباؤ کا بھی شکارہوئیں اورنہ ہی انہیں اس دوران نیند آئی تاہم ٹیسٹ کی رپورٹ 2 روزبعد آئی جو اللہ کے کرم سے نیگیٹیو تھی

    مایا علی نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ یہ بہت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری انسانیت کے لیے سخت وقت ہے کورونا وائرس کی اب تک کوئی ویکسین تیارنہیں کی جاسکی ہے اسلئے ہم خود جتنا اپنا خیال رکھ سکیں ہمیں کرنا چاہیئے

    اداکارہ نے کہا وہ ان تمام لوگوں کے لیے بھی خوفزدہ ہیں جویومیہ اجرت کماتے ہیں اوراب ان کے پاس معاش کا ذریعہ نہیں اس تناظر میں حکومت پاکستان سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ان خاندانوں کی خوارک کے لیے کچھ کریں اورساتھ ساتھ ایک ایسی ٹیم بنائی جائے جوان خاندانوں کے مفت ٹیسٹ بھی کرائے جن کے لیے ٹیسٹ کرانا بھی مشکل ہے

    مایا علی نے کہا کہ یہ وقت بھی گزرجائے گا حکومت کی جانب لگائی جانے والی پابندیاں ہماری بہتری کے لیے ہی ہیں۔خدا پر ایمان رکھتے ہوئے اپنی اپنی احتیاط اور حفاظت کریں بے شک اللہ سب سے بڑا ہے