Baaghi TV

Category: شوبز

  • ہالی وڈ اداکارآرنلڈ شوارزنیگر نے بھی قرنطینہ اختیار کر لیا

    ہالی وڈ اداکارآرنلڈ شوارزنیگر نے بھی قرنطینہ اختیار کر لیا

    چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس تیزی سے پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اس نے دنیا بھر کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے

    باغی ٹی وی : چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس تیزی سے پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اس نے دنیا بھر کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہےتیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے باعث درجنوں ممالک جہاں لاک ڈاؤن کردیئے گئے ہیں وہیں عوام کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی جا رہی ہے

    کورونا وائرس کے باعث مشہور شخصیات سمیت ہالی وڈ اداکاروں نے بھی قرنطینہ اختیار کرلیا ہے ہالی وڈ کے نامور اداکار آرنلڈ شوارزنیگر نے اپنے گھر کو قرنطینہ بنا لیا جہاں وہ یہ چھٹیاں اپنے پالتوجانوروں کے ساتھ گزار رہے ہیں ننھے گھوڑے، گدھے اور ڈوگیمیاں کو کھانے کھلاتے، ہاتھ دھونے کا طریقہ بتاتے اداکار کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے


    72 سالہ ہالی وڈ اداکار نے خود بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ تصویر شئیر کی اور ایک ویڈیو بھی شئیر کی جس میں ننھے گھوڑے، گدھے اور ڈوگیمیاں کو کھانے کھلاتے ہوئے ہاتھ دھونے کا طریقہ بتا رہے ہیں

    ویڈیو کے کیپشن میں نے لکھا جتنا زیادہ ممکن ہو سکے گھروں میں رہیں ڈاکٹروں کے مشوروں پر عمل کریں چہرے پر بار بار ہاتھ نہ لگائیں

    واضح رہے کرونا وائرس سے 162ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں7100افراد ہلاک اور 1لاکھ82ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں

  • کورونا وائرس کے حوالے سے ماہرہ خان کا پیغام

    کورونا وائرس کے حوالے سے ماہرہ خان کا پیغام

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر معروف شخصیات سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا پیغام دے رہی ہیں

    باغی ٹی وی:پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر معروف شخصیات سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا پیغام دے رہی ہیں اداکارہ ماہرہ خان نے بھی کرونا کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر مشورہ دیا ہے کہ دوسروں سے ملنے جلنے سے گریز کریں


    ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرماہرہ خان نے لوگوں کو احتیاط کا مشورہ دیا ماہرہ خان نے لکھا یاددہانی: جس حد تک ممکن ہوسکے معاشی سرگرمیوں سے علیحدگی اختیار کرلیں یہ بہت اہم ہے آپ وائرس کو پھیلنے سے بچاتے ہوئے زندگیاں بچا سکتے ہیں

    انہوں نے ہاتھ دھونے کا بھی مشورہ دیا اور لکھا امید ہے اورد عا ہے کہ دنیا جلد ہی اس خطرناک وائرس پر قابو پالے گی انشاء اللہ

  • ڈزنی فلم ٹینگلڈ میں بھی کورونا وائرس کی پیش گوئی کی گئی تھی؟

    ڈزنی فلم ٹینگلڈ میں بھی کورونا وائرس کی پیش گوئی کی گئی تھی؟

    دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس سے متعلق ڈزنی کی مشہور زمانہ فلم ٹینگلڈ کو بھی کورونا وائرس سے جوڑا جارہا ہے

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس سے متعلق ڈزنی کی مشہور زمانہ فلم ٹینگلڈ کو بھی کورونا وائرس سے جوڑا جارہا ہے اس سے قبل بھی ایک دہائی قبل ریلیز ہونے والی ایک فلم کچھ ماہ قبل توجہ کا مرکز بنی جس میں بھی کورونا جیسے مرض کی پیش گوئی کی گئی تھی جس کے بعد ایسی ہی ایک بیماری کی پیش گوئی کرنے والی کتاب بھی سامنے آگئی تھی

    ڈزنی کی فلم ٹینگلڈ ریپنزل کی کہانی پر مبنی تھی جس میں ایک شہزادی کو اس کے جادوئی لمبے بالوں کی وجہ سے ایک عورت اونچی عمارت میں قید کرلیتی ہے اور اسے پوری زندگی یہ کہہ کر ڈراتی رہتی ہے کہ نیچے شہر میں موجود لوگ اس کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں

    ڈزنی فلم میں دکھایا گیا کہ ریپنزل کا تعلق کورونا کنگڈم سے تھا اس کے والد کورونا کے بادشاہ تھے جو کافی سالوں تک ریپنزل کی واپسی کے لیے اس کی سالگرہ کے موقع پر لالٹین جلاتے تھے

    واضح رہے کہ 12 سال قبل شائع ہونے والی ایک کتاب بھی حال ہی میں سامنے آئی تھی جس میں حیران کن طور پر پیش گوئی کی گئی تھی کہ 2020 میں اچانک دنیا میں ایک وبا پھوٹ پڑے گی جبکہ ہالی وڈ کی دو فلمیں آؤٹ بریک اور کونٹینجن بھی اس بیماری کی وجہ سے توجہ کا مرکزبنی رہیں تھیں

  • ہالی وڈ سائنس فکشن فلم بلڈ شوٹ کی آمدنی کورونا کے باعث متاثر

    ہالی وڈ سائنس فکشن فلم بلڈ شوٹ کی آمدنی کورونا کے باعث متاثر

    لاس اینجلس فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کے ہیرو ون ڈیزل کی فلم بلڈ شوٹکورونا سے متاثر ہونے کے سبب دنیا میں اچھا بزنس نہیں کرسکی

    باغی ٹی وی : چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی وجہ سےامریکا سمیت متعدد ممالک میں سینما بند ہیں اور جہاں سینما کھلے ہیں وہاں بھی فلم دیکھنے کا رجحان کافی حد تک کم ہوچکا ہے علاوہ ازیں حکومتوں نے بھی تمام اجتماعات اور ہر طرح کی ثقافتی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی ہے

    بلڈ شوٹ ون ڈیزل کی سائنس فکش ایکشن فلم ہے جس پر 8 ارب روپے کی لاگت آئی ی فلم کو کورونا کی وجہ سے ملتوی نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے اب فلم بنانے والوں کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا ون ڈیزل کی فلم بلڈشوٹ 13 مارچ کو ریلیز ہوئی تھی

    بلڈ شوٹ کی کہانی ایسے امریکی میرین کے گرد گھومتی ہے جس کا مرنے کے بعد ایک خونخوار قاتل کے طور پر دوسرا جنم ہوتا ہے اور وہ قتل وغارت گری کا بازار گرم کر دیتا ہے

    وین ڈیزل کا فلم کی ریلیز سے قبل کہا تھا کہ وہ کرونا وائرس سے خوفزدہ نہیں ہیں اور انکی سائنس فکشن ایکشن فلم کورونا وائرس کے باوجود مقررہ تاریخ پر ریلیز کی جائے گی اور اچھا بزنس کرے گی

  • بھارتی فلم ساز کورونا وائرس پر فلمیں بنائیں گے؟

    بھارتی فلم ساز کورونا وائرس پر فلمیں بنائیں گے؟

    چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس سے ایک طرف جہاں متعدد سرگرمیوں سمیت فلموں کی نمائش اور شوٹنگ ملتوی کی جا رہی ہے وہیں بھارتی فلم سازوں نے اس بیماری پر فلمیں بنانے کے لئے تیاری کر رہے ہیں

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھرکے سینما گھروں کو بند کرکے فلموں اور ڈراموں کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی ہے جان لیوا وائرس نے جہاں دنیا بھر میں خوف کے سائے پھیلا رکھے ہیں وہیں اس وبا پر بھارتی فلم سازوں نے فلمیں بنانے کی تیاریاں بھی کرلیں

    نجی ٹی وی چینل ڈان کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی دو بڑی فلم پروڈکشن کمپنیوں نے کورونا وائرس پر فلمیں بنانے کے لیے 2 ٹائیٹل کو رجسٹرڈ کرواکر کاپی رائٹس حقوق حاصل کرلیے ہیں

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایراس انٹرنیشنل نے کورونا پیار ہے کے ٹائیٹل کی رجسٹریشن کرالی ہے اور جلد ہی پروڈکشن کمپنی اس موضوع پر فلم بنائے گی، تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہے کب تک اس نام سے فلم سامنے آ سکے گی

    کورونا پیار ہے کے ٹائیٹل کی رجسٹریشن کرانے والی پروڈکشن کمپنی اس وقت فلم کی تھیم اور اس کی کہانی لکھنے کے حوالے سے غور و فکر میں مصروف ہے اور کہانی کی تھیم سوچنے کے بعد جلد ہی اس کی کہانی لکھ کر ممکنہ طور پر شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا

    کورونا پیار ہے فلم میں کون اداکار ہوں گے اور اس کی ہدایات کون دے گا اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، تاہم خبریں ہیں کہ فلم میں ایک اچھا سماجی پیغام دیا جائے گا اور لوگوں میں کورونا جیسی کسی بھی بیماری یا وبا سے متعلق شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے گی

    کورونا کے باعث پابندیوں کی وجہ سے شوبز سے وابستہ افراد پریشان


    دوسری جانب رپورٹ کے مطابق موشن پکچر پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے ڈیڈلی کورونا کے نام کو رجسٹرڈ کرواکر اس کے کاپی رائٹس حاصل کرلیے ہیں اور ممکنہ طور پر اسی نام سے جلد ہی فلم بنانے کے کام پر آغاز کردیا جائے گا، تاہم اس فلم پر کب تک کام شروع ہو سکے گا اس حوالے سے کوئی بات منظر عام پر تا حال نہیں آئی ہے

    دوسری جانب کورونا پیار ہے اور ڈیڈلی کورونا جیسے ٹائٹل کو رجسٹرڈ کرواکر کورونا کے موضوع پر فلمیں بنانے کے خیال کو کئی نامور فلم سازوں اور پروڈیوسرز نے مضحکہ خیز قرار دیا ہے

    واضح رہے چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں پھیل چکا ہے دنیا بھر کے لوگ اس کے خف و ہراس میں مبتلا ہیں

  • ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم آرٹیمس فاؤل کا ٹریلر جاری

    ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم آرٹیمس فاؤل کا ٹریلر جاری

    ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم آرٹیمس فاؤل کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

    باغی ٹی وی :گذشتہ چند روز قبل ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم آرٹیمس فاؤل کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا اس فلم کی کہانی ایک ایسے بچے کی ہے جو اپنے والد کی تلاش میں ہوتا ہے جبکہ والد کو ڈھونڈنے میں اس بچے کی رہنمائی کرنے والا بخوبی سائنسی کمالات کی مہارت رکھتا ہے
    https://www.youtube.com/watch?v=MQj64sYpoqA&feature=youtu.be
    سائنس فکشن فلم میں کولن فیرل، جوڈی ڈینچ اور جوش گیڈ سمیت ہالی وڈ کے کئی اداکاروں نے اپنی بے مثال اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے

    Kenneth Branaghکی ہدایتکاری میں بننے والی فلم امید ہے کہ 29 مئی کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

  • کچھ نہ کر توسب کچھ اللہ پر چھوڑ دے، کورونا پر شہزاد رائے کے گانے کی ویڈیو وائرل

    کچھ نہ کر توسب کچھ اللہ پر چھوڑ دے، کورونا پر شہزاد رائے کے گانے کی ویڈیو وائرل

    پاکستان سمیت پوری دنیا میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے حوالے سے پہلے گلوکار اور اداکار علی ظفر نے کو کو رینا گانے سے کورونا وائرس پر کوکورونا پر گانا گا کر لوگوں کو اس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر بتائیں تھیں اب گلوکار نے بھی کورونا کے حوالے سے ان لوگوں کے لئے جو ان حالات میں کہتے ہیں اللہ مالک ہے کے لئے گانا بنایا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر گلوکار شہزاد رائے نے کورونا کے حؤالے سےایک ویڈیو شئیر کی ہے

    اس ویڈیو میں وہ کہتے نظر آ رہے ہیں کہ میں آرہا تھا راستے میں تو میرے ایک دوست سے ملاقات ہوئی انہوں نے مجھے گلے ملنا چاہا میں نے انہیں کہا کہ کورونا کی وجہ سے کہا کہ دور دور سے سلام لیں اس پرمیرے دوست نے کہا کیسی باتیں کر رہے ہیں آپ اللہ مالک ہے
    https://www.instagram.com/p/B91aVg_JJ3Y/?igshid=1aei6rg44l0v
    اداکار نے اپنے ان دوستوں کے لئے جو کہتے ہیں اللہ مالک ہے کے لئے ایک گانے کی ایک ویڈیو بنائی جسمیں گلوکار کورونا کے حوالے سے کہہ رہے ہیں یار ملک میں بڑی ٹینشن ہو رہی ہے تو اس کے جواب میں انہیں کہا جاتا ہے کوئی نہیں پریشان نہ ہوں اللہ مالک ہے سب کچھ اُسی پر چھوڑ دو جس کے بعد گلوکار نے کچھ شعر گائے جو یوں ہیں :

    کچھ نہ کر کچھ نہ کر تُو

    سب کُچھ اللہ پر چھوڑ دے

    بس اللہ ہی تیرا حافظ ہے

    شہزاد رائے کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے

    واضح رہے اس سے قبل گلوکار علی ظفر نے بھی کورونا کے حوالے سے گانے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی تھی جس پرجہاں انہیں لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا وہاں ان کے اس عمل کو سراہا بھی گیا

    واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 244 ہو گئی ہے

    کورونا وائرس کے حوالے سے عوام کے لئےشہزاد رائے کا پیغام

  • کورونا وائرس کے حوالے سے شنیرا اکرم کا پیغام

    کورونا وائرس کے حوالے سے شنیرا اکرم کا پیغام

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر معروف شخصیات سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا پیغام دے رہی ہیں

    اسی حوالے سے سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی ملک کے حالیہ حالات کے پیش نظر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمام لوگ حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار کی بندش کے پیش نظر گھروں کے مالکان کو چاہیے کہ اپنے کرایہ داروں سے نرمی کا رویہ اختیار کریں

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شنیرا اکرم نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان بھر میں کیفے، ریسٹوران، دکانیں ، جیمز، اسکول اور پارکس بند ہوگئے ہیں اِس مشکل وقت میں بلڈنگ اور فلیٹس کے مالکان کو چاہیے کہ وہ اپنے کرایہ داروں سے کرایہ لینے میں نرم رویہ اپنائیں تاکہ چھوٹے کاروبار والے لوگوں کو مشکلات درپیش نہ آئیں


    شنیرا اکرم میں اپنی ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ایک دوسرے سے فاصلہ محدود کر کے سماجی سرگرمیوں کو کم کر کے اور ہاتھوں اور خود کو صاف رکھ کر ہی خود کو اور دوسروں کو اس جان لیوا وائرس سے محفوظ رکھ سکتے ہیں


    ایک ٹویٹ میں سابق پاکستانی کرکٹر کی اہلیہ نے ایک استعما ل شُدہ ٹشو پیپر کی تصویر شئیر کی جس سے انہوں نے اپنا موبائل فون صاف کیا اورلکھا کہ اگر ہمیں چراثیم سے پاک رہنا ہے تو اس میں صرف ہاتھوں کو صاف رکھنا ضروری نہیں ہے


    شنیرا اکرم نےاپنے ٹوئٹ میں صارفین سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہم کتنی بار اپنے موبائل کو ہاتھ لگاتے ہیں اور پھر وہ ہی ہاتھ اپنے چہرے پر بھی لگاتے ہیں؟

    انہوں نے لکھا کہ میں نے ابھی اپنے موبائل فون اور چارجر کو صاف کیا ہے ساتھ ہی لکھا جب تک آپ یہ خود نہ کرلیں تب تک مجھ پر کوئی تبصرہ نہیں کریں

    واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر خطرناک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 244 ہوگئی

    شنیرا اکرم کا پاکستانیوں کی بھابھی بننے پر خوشی کا اظہار

  • بالی وڈ اداکار امتیا ز خان انتقال کر گئے

    بالی وڈ اداکار امتیا ز خان انتقال کر گئے

    معروف بالی وڈ اداکار اور امجد خان کے بھائی امتیاز خان ممبئی میں انتقال کر گئے

    باغی ٹی وی : معروف بالی وڈ اداکار اور امجد خان کے بھائی امتیاز خان ممبئی میں انتقال کر گئے گذشتہ روز بالی ووڈ اداکار جاوید جعفری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک باصلاحیت اداکار اور ایک بہترین انتقال کر گئے ہیں


    جاوید جعفری نے بتایا کہ انہوں نے فلم ’گینگ‘ میں امتیاز خان کے ساتھ کام کیا بہت ہی اچھےاور نرم دل انسان تھے

    امتیاز خان نے یادوں کی بارات، دھرمتما ، دیوان اور نور جہاں جیسی فلموں میں کام کیا

  • کورونا کے باعث فلم فیٹ مین کی شوٹنگ ملتوی

    کورونا کے باعث فلم فیٹ مین کی شوٹنگ ملتوی

    جہاں پاکستان میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت نے تمام ثقافتی سرگرمیوں سمیت متعدد اداروں کو بند کر دیا ہے وہیں جان لیوا وائرس کی وجہ سے نبی قریشی نے بھی فلم فیٹ مین کی شوٹنگ ملتوی کر دی گئی

    باغی ٹی وی :گذشتہ سال نومبر میں پاکستان کے نامور ہدایت کار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی میرزا نے اعلان کیا تھا کہ یہ دونوں سال 2020 میں دو فلموں پر قائداعظم زندہ باد اور فیٹ مین پر کام کریں گے قائد اعظم زندہ باد میں فہد مصطفی اور ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں اور یہ فلم مکمل ہو چکی ہے جبکہ فیٹ میں اداکار احمد بٹ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں


    فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے بڑھتے خوف کے باعث فلم فیٹ مین کی شوٹںگ جاری نہیں رکھ سکیں گے

    انہوں نے لکھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے خوف پھیلا ہوا ہے اسے مدنظر رکھتے ہوئے فلم والا پکچرز نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی فلم فیٹ مین کی شوٹنگ ملتوی کررہے ہیں ہم اپنی کاسٹ اور باقی ٹیم کی صحت کے حوالے سے سنجیدہ ہیں اس وقت ہم سب کو ایک محفوظ دنیا کی دعا کرنی چاہیے

    واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 237 ہوگئی ہے