پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور مداحوں کی پُر زور فرمائش پر پی ایس ایل فائیو کا گانا بنانے والے گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنا ترانہ میلہ لوٹ لیا ریلیز کردیا جبکہ اس کی ویڈیو بھی جلد ہی منظر عام پر آ جائے گی
باغی ٹی وی: گلوکار و اداکار علی ظفر نے پی ایس ایل فائیو کے لئے اپنا ترانہ میلہ لوٹ لیا ریلیز کردیا جسے صرف ایک گھنٹے یو ٹیوب پر دولاکھ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے اور کافی زیادہ پسند بھی کیا جا رہا ہے
https://www.youtube.com/watch?v=435OSjO6ISA&feature=youtu.be
اس سے پہلے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر علی ظفر نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ اتوار آ گیا ہے اور وہ چیز بھی آ جائے گی جس کا بھائی نے آ پ سے وعدہ کیا تھا یعنی ویڈیو انہوں نے ویڈیو بنا کر بھیجنے والے مداحوں سے کہا کہ صرف 6 دنوں پر محیط مختصر عرصے میں ویڈیو بنائی ہے اگر اس میں کسی کے ڈانس اسٹیپس کی ویڈیو رہ گئی ہو تو اس کے لئے مائنڈ نہیں کرنا کوشش پوری کی ہے یہ ویڈیو دل سے اور جان سے بنائی ہے اب جیسی بھی ہے آپ کے لئے میلہ لُوٹ لیا جپد ہی آ رہا ہے
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےنہ صرف مسترد کردیا گیاتھا بلکہ گانے پر شدید تنقید بھی کی گئی تھی اورلوگوں کو پی ایس ایل کے ابتدائی تین سیزن کے گانے گانے والےعلی ظفر کی یاد ستانے لگی تھی جس کے بعد علی عظمت نے ایک انٹرویو میں دعوی کیا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے گزشتہ ترانوں کے گلوکار نے بلاگرز کو خرید کر تیار ہو کے خلاف ٹوئٹس کروائیں
اس کے بعد علی ظفر کی ایک طنزیہ ویڈیو سامنے آئی تھی جبکہ مداحوں کے اصرار پر انہوں نے بھی پی ایس ایل کے لیے اپنا گانا بنانے کا اعلان کردیا تھا
اب علی ظفر کا پی ایس ایل فائیو کے لئے گانا سامنے آ چکا ہے جبکہ ریلیز ہونے سے قبل ہی علی ظفر نے اپنا یہ ترانہ مداحوں کے نام کردیا تھا
پاکستان کے معروف اینکر پرسن اور پروگرام کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ ٹک ٹاک ایپ کو پولیٹیکل ریزنز کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے
باغی ٹی وی : سنئیر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنی ایک حالیہ ویڈیو میں ٹک ٹاک کے حوالے سے ایک اہم راز افشاں کیا اور کہا کہ پہلے ٹک ٹاک کو انٹر ٹینمینٹ کے لئے استعمال کیا جا تھا لیکن اب پچھلے کچھ دنوں سے آہستہ آہستہ ٹک ٹاک کو ایک خاص پولیٹیکل ریزنز کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے
مبشر لقمان نے صندل خٹک اور حریم شاہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کئی مہینوں سے پاکستان ٹیلی ویژن کی سکرین اور
تحریک انصاف پر دو ٹک ٹاکگرلز چھائیں ہوئیں تھیں اب بس یہ دو نہیں رہیں ان کے ساتھ کئی اور لڑکیاں اور لڑکے بھی شامل ہو چکے ہیں جو پولیٹیکل ریزنز اور پولیٹیکل اینگلنگ کے لئے ٹک ٹاک ویڈیوز بنا رہے ہیں اور یہ بڑی انٹرسٹنگ بات ہے
مبشر لقمان نے بتایا کہ مذکورہ ویڈیوز کیسے استعمال ہو رہی ہیں اینکر پرسن کے مطابق جب آپ گذشتہ کئی روز سے ٹک ٹاک ویڈیوز فولو کرتے ہیں تو این ڈی گورنمنٹ پس پردہ نواز شریف ویڈیوز کا ایک طوفان ہے
مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ پاکستان کے ٹاپ ٹک ٹاک سٹار خصوصاً خواتین اور لڑکیاں جن کے لاکھوں فولورز ہیں وہ یہ ویڈیوز بنا رہی ہیں ان کو ایک دو ایڈورٹائزنگ ایجنسیز اور کری ایٹیو لوگ ڈیزائن کر رہے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور وزیر اعظم عمران خان کی تصویروں کا استعمال ہو رہا ہے عمران خان کی تصویروں کو ایڈٹ کر کے استعمال کیا جا رہا ہے اسٹیج ڈراموں کی جُگتوں کا استعمال وہ جگتیں جو صرف نواز شریف کے حق میں اور عمران خان کے خلاف ہیں یعنی پانی بجلی اور گیس کے بل اور راشن وغیرہ پر
انہوں نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک پر سینکڑوں اور ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کی تعداد پر مذکورہ ویڈیوز آرہی ہیں نہ صرف ٹک ٹاک پر بلکہ واٹس ایپ اور فیس بُک پر بھی آ رہی ہیں یہ بڑے منظم طریقے سے چلائی جا رہی ہیں اور پلیٹ فارم اس کا ٹک ٹاک ہی ہےاور بعض ویڈیوز میں تو حمزہ شہباز کو بھی ٹک ٹاک سٹارز سے ملتے دکھایا گیا ہے
مبشر لقمان کے مطابق ٹک ٹاک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو پڑھے لکھے لوگوں کے علاوہ عام طبقے میں بھی یکساں طور پر مقبول ہے اس کے لئے پڑھے لکھے ہونا ضروری نہیں ایک کے بعد ایک ویڈیو آتی ہے جن کا جواب کسی بھی زبان میں دیا جا سکتا ہے
ٹک ٹاک گرلز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سینئیر اینکر پرسن نے کہا کہ ٹک ٹاک گرلز کو خاص کر سیاسی طور پراستعمال کیا جا رہا ہے اور ایک خاص سیاسی سوچ کو پروان چڑھایا جا رہا ہے جو کہ نواز شریف کے حق میں ہے اور عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف ہے اور ایسی ویڈیوز بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہیں
انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے لئے ایک سائینٹیفک اور مکینیکل طریقے سے ایس او ہی بنائی گئی ہے اور اسے فولو کیا جا رہا ہے ٹک ٹاک ٹرینڈز بن رہے ہیں جو بھی عمران خان کے خلاف اور نواز شریف کے حق میں ہوتی ہے فوراً وائرل ہونا شروع ہو جاتی ہے
مبشر لقمان نے اس حوالے سے پی ٹی آئی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی بہت سے معاملات کی طرح کافی پیچھے ہے ان کی ٹیم صرف ٹویٹر پر ٹرینڈ بنانے میں مصروف ہے تاہم وہاں پر بھی ان کی ٹیم بدل گئی ہے اور مختلف لوگ آئے جنہوں نے کہا کہ انہیں یہ کام آتا ہے اور وہ مختلف ٹرینڈز بنا لیں گے
مبشر لقمان نے کہا دنیا بدل چکی ہے جسکا ادارک شاید پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو نہیں ہوا یا شاید ان کی نظر ہی نہیں اس پّڑی کہ کس طرح عمران خان کے خلاف ایک منظم طریقے سے ایک مہم چل رہی ہے اور نواز شریف کے حق میں رائےعامہ کو ہموار کیا جا رہا ہے
انہوں نے کہا پی ٹی آئی سوئی ہے
مبشر لقمان نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو چاہیئے کہ وہ اپنی سوشل میڈیا ٹیم کی کلاس لیں بلکہ اس سے بڑھ ان کو سرنزش کریں اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے اور پانی سر سے گزر جائے جبکہ مبشر لقمان کے مطابق کافی حد تک تو پانی سر سے گزر بھی چکا ہے
انہوں نے کہا پہلے یہ سلسلہ دو ٹک ٹاک لڑکیوں سے شروع ہواتھا سب اسے مذاق سمجھے تھے لیکن یہ مذاق نہیں تھا بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی اس کے بعد یہ چار لڑکیاں ہوئیں پھر آہستہ آہستہ درجنوں کے حساب سے ان کی تعداد بڑھ گئی ان میں نہ صرف خواتین بلکہ مرد بھی شامل ہوگئے
مبشر لقمان نے الیکشن کے حوالے سے ٹک ٹاک پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایپ پاکستان میں آنے والے لوکل باڈی الیکشن میں بھی پولیٹیکل لیولپر اثر انداز بھی ہوگی کیونکہ ٹک ٹاک ویڈیوز بہت کلئیر اور لاؤڈ ہیں اس میں کوئی جھول نہیں اس کی کوسٹ بھی زیرو ہے اس کو وائرل کرنا پبلک کرنا بہت آسان ہے انہوں نے پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سوچنے اور سمجھنے کی بات ہے اس پر غور کریں
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور معروف اداکار اور گلوکار محسن عباس حیدر نے کہا زندگی اب پہلے سے بہتر گزر رہی ہے مجھ پر جو الزام تھے وہ تمام کیسز ختم ہوچکے ہیں
باغی ٹی وی : پاکستان کے نامور اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر گزشتہ چند سالوں سے اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں
محسن عباس حیدر اور ان کی سابق اہلیہ فاطمہ ثنا سہیل کے درمیان جاری تنازع کسی سے چھپا ہوا نہیں محسن عباس وسیم بادامی کے شو کا حصہ بنے ااوراس حوالے سے کھل کر بات بھی کی انہوں نے انٹر ویو میں یہ انکشاف بھی کیا کہ اب ان کی زندگی پہلے سے بہت بہتر گزر رہی ہے
وسیم بادمی کے سوالات کا جوان دیتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ زندگی اب پہلے سے بہتر گزر رہی ہے مجھ پر جو الزام تھے وہ تمام کیسز پولیس کی انویسٹیگیشن کے بعد ختم ہوچکے ہیں اب عدالت میں صرف ایک شق 506 پر بحث جاری ہے
اپنے بیٹے کو ماہانہ خرچ دینے کے سوال ہر انہوں نے کہا کہ ماہانہ خرچ دیتا تھا پھر بعد میں دو ایک ماہ نہیں دیا خرچ دینے کے لیے میں پہلے سے تیار تھا اور فاطمہ سے اس حوالے سے پہلے ہی بات کرچکا تھا اور ان سے ان کا اکاؤنٹ نمبر پوچھا تھا کہ پہلے والا ہی تاکہ میں اس میں پیسے جمع کروا دوں لیکن ان سے بات کرنے کے اگلے ہی روز عدالت کا نوٹس آگیا کہ مجھے ہر ماہ 50 ہزار روپے اپنے بیٹے کے لیے دینے ہوں گے
گلوکار نے اپنی سابق اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر کہا کہ میرا غصہ بہت تیز تھا لیکن میں نے کبھی فاطمہ پر ہاتھ نہیں اٹھایا
اپنے انٹرویو میں انہوں نے گوہر رشید اور دعا ملک کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میری نظر میں وہ دونوں کوئی بڑے نام نہیں انہوں نے اس صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کی اور محسن عباس نے حیران کن انکشاف کیا کہ میرے خلاف بولنے کے لئے بعض لوگوں نے ولگرز کو بھی ہائر کیا تھا بعض بلاگرز کی کالز بھی آئیں تھیں مجھے کہ آپ کے خلاف بولنے کے لئے ہمیں ہائر کیا گیا ہے اور ٹرینڈنگ کے لئے ہمیں پیسے مل رہے ہیں
محسن عباس حیدر نے ماضی میں یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ وہ ڈپریشن میں بھی مبتلا ہوچکے ہیں میزبان کے ان سوالات کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے بہت جدوجہد کی ہے کراچی میں14سال اکیلے رہا میں نے اپنی والدہ کو کھو دیا میری ماں نے مجھے بہت لاڈ سے پالا تھا اگر وہ ہوتی تو یہ سب دیکھ کر دوبارہ مر جاتی یہ چیزیں ان کو ڈیزرو نہیں کرتیں اس لیے شاید جو ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے
انہوں نے کہا کہ یہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں میری والدہ فوت ہو گئیں سب کی والدہ فوت ہوتی ہیں جن کی حیات ہیں اللہ انھیں لمبی زندگی دے اداکار نے کہا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ کی اپنی ماں سے بونڈنگ کیا کے والدہ کے ساتھ رشتہ کس نوعیت کا ہے انہوں نے کہا میری ماں میری نام می تسبیحاں کرتے گئیں ہیں بڑی فخر سے گئیں ہیں انہیں میرے علاوہ زندگی میں کوئی کام نہیں تھا ایسی ماں کے بعدرشتے چاہے جتنے بھی ہوں انسان خود کو لاوارث سمجھتا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ میری ماں مجھ سے بہت مطمئن ہوکر اس دنیا سے گئی ہیں ان کے جانے کے بعد میں لاوارث ہوچکا ہوں انشااللہ میں اپنی والدہ سے جلد ملوں گا
اپنی بیٹی کے انتقال پر اداکار و گلوکار نے کہا کہ میری پروفیشنل زندگی ہمیشہ بہت کامیاب رہی لیکن ذاتی زندگی میں بہت تکلیف اٹھائی میری بیٹی نے میرے ہاتھوں میں جان دی تھی
محسن عباس حیدر نے کہا انہیں اپنی زندگی سے کوئی پچھتاوا نہیں
اپنی سابق اہلیہ فاطمہ ثنا سہیل کے لیے پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بس یہی کہنا چاہتا ہوں کہ وہ خوش رہیں اور اب وہ کریں جو وہ ہمیشہ سے کرنا چاہتی تھی
خیال رہے کہ گذشتہ سال 20 جولائی کو فاطمہ سہیل نے فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے محسن عباس حیدر پر جنسی تشدد کرنے اور شادی شدہ ہونے کے باوجود نازش جہانگیر نامی ماڈل سے تعلقات رکھنے کا الزام لگایا تھا
فاطمہ کے محسن پر الزام کے بعد اداکار دعا ملک اور گوہر رشید نے سوشل میڈیا پر دعوی کیا کہ وہ اس سب سے آگاہ تھے تاہم فاطمہ کے منع کرنے کے باعث اب تک خاموش رہے جبکہ کئی اور نامور شخصیات بھی فاطمہ سہیل کے سپورٹ میں سامنے آئیں
بعدازاں محسن عباس حیدر نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کی اہلیہ نے ان پر جھوٹا الزام لگایا ہے اور طلاق ہی واحد راستہ رہ گیا ہےاس کے بعد محسن عباس اور فاطمہ سہیل نے ایس پی کینٹ لاہور کے دفتر میں اپنy اپنے بیانات ریکارڈ کرائے
بعدازاں فاطمہ کی جانب سے الزامات کے بعد محسن عباس حیدر کو دنیا ٹی وی کے شو مذاق رات سے نکالتے ہوئے چینل نے اداکار سے لاتعلقی کا اعلان کیا
بعدازاں فاطمہ سہیل نے محسن عباس سے خلع لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور کے فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی
2019 ستمبر میں لاہور کے فیملی کورٹ نے محسن عباس حیدر اور فاطمہ سہیل کو خلع کی ڈگری جاری کردی تھی
پاکستان کے سینئر معروف ادکار محمود اسلم نے کہا کہ اداکار بادشاہ ہوتا ہے دنیا میں ہر کسی کی جگہ کوئی لے سکتا ہے لیکن اداکار کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا لکھاری ہدایت کار سب کی جگہ کوئی دوسرا آجاتا ہے
باغی ٹی وی : محمود اسلم حال ہی میں اینکر پرسن وسیم بادامی کے شو میں جلوہ گر ہوئے جہاں انہوں نے خلیل الرحمن قمر کی فلم کاف کنگنا کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی کئی رازوں سے پردہ اٹھایا
انٹرویو کے آغازمیں وسیم بادامی نے محمود اسلم سے سوال کیا کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی ہمیشہ اتنے پرجوش اور ہنستے ہوئے نظر آتے ہیں جتنے بلبلے ڈرامے میں کیا وہ کبھی روئے ہیں؟
اس پر اداکار کا کہنا تھا کہ میں اپنی پوری زندگی میں صرف تین مرتبہ رویا ہوں انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میری زندگی کو اس وقت دھچکا لگا جب میرے والد کا انتقال ہوا اس وقت میں کچھ بھی نہیں تھا صرف ایک طالبعلم تھا میری نئی نئی شادی ہوئی تھی مجھے ایک ہفتہ سمجھ نہیں آیا کہ میں کیسے گھر چلاؤں کیوں کہ میں نے آج تک پانی بجلی یا گیس کا بل تک جمع نہیں کروایا میرے تین بڑے بھائی اور والد سب کام کرتے تھےمیں کوئی کام نہیں کرتا تھا میں تو صرف ڈرامے کرتا تھا اور بس گھر چلا جاتا تھا
دوسری مرتبہ میری دو بیٹیاں پیدا ہوئیں جن کا انتقال ہوگیا تھا جب میری بیٹی پیدا ہوئی اس وقت میں اکیلا سڑک پر کھڑا تھا اور ڈاکٹر نے مجھے بچی کی لاش دی اور کہا کہ آپ لے جائیں اس وقت مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا میں بہت ڈپریسڈ تھا اور خود کو تنہا محسوس کر رہا تھا
آخری بار میں اس وقت پریشان ہوا جب میری والدہ کا انتقال ہوا ہم سب بہن بھائی تھے سب کچھ تھا ہمارے پاس لیکن سب کچھ ہوتے ہوئے بھی آپ اپنی ماں کے لیے کچھ نہیں کرسکتے بس وہ احساس بہت پریشان کن تھا
انہوں نے کہا کہ ان واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ جو کرنا ہے اللہ نے کرنا ہے اور آپ کے اختتار میں کچھ نہیں
وسیم بادامی نے انٹرویو کے دوران محمود اسلم سے ان کی دو شادیوں کے حوالے سے بھی بات کی
اس کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ میں ساری باتیں تو نہیں بتاؤں گا لیکن میرا خیال ہے کہ سب کچھ مرد پر انحصار کرتا ہے میری پہلی شادی 1984 میں ہوئی پھر کچھ ایسے موڑ آئے کہ چیزیں تبدیل ہوگئیں اور میں چھپایا کچھ نہیں سب چیزون کو قبول کیا
نوجوان نسل کے اداکاروں کے سوال پر محمود اسلم نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ کل اور آج کے اداکاروں میں بہت فرق ہے،آج کا اداکار پڑھا لکھا زیادہ ہے لیکن محنتی کم ہے توجہ کم دیتے ہیں وہ بس اپنے انٹیرئیر پر ڈیزائننگ پر اور سیلفی پر اور سوشل میڈیا پر فین فولونگ پر زیادہ توجہ دیتے ہیں جبکہ ہم لوگوں نے محنت کی اور اداکاری پر توجہ زیادہ دی اور سب سے بڑی بات یہ کہ آج احترام بھی کم ہوگیا ہے نوجوان اداکار اپنے ٹیلنٹ اور دوسرے کے ٹیلنٹ کا احترام نہیں کرتے
کاف کنگنا کے حوالے سے میزبان کی طرف سے پوچھے گئے سوالات پر محمود اسلم نے کہا کہ خلیل الرحمن قمر نے مجھے بلایا اور ایک کردار بتای میرا 90 فیصد کام ہوچکا تھا لیکن پھر کسی بات پر لڑائی ہوگئی ہم نے 18 دن میں کام مکمل کیا جبکہ خلیل الرحمن قمر نے 8 سے 10 دن میں کام مانگا تھا پھر ان کی صبا حمید سے لڑائی ہوگئی وہ ان کی جگہ کسی اور کو کاسٹ کرنا چاہتے تھےانہوں نے مجھ سے مزید تاریخیں مانگیں پر اس وقت میں رونگ نمبر کی شوٹنگ میں بھی مصروف تھا
انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت خلیل الرحمن نے مجھ سے سوال کیا کہ میں صبا حمید کی جگہ کسی اور کو کاسٹ کررہا ہوں مجھے تم سے کوئی گلہ نہیں تم نے میرا بہت ساتھ دیا ہے لیکن اگر تم اجازت دو تو میں تمہاری جگہ بھی کسی اور کو کاسٹ کرلوں؟ اب میں اس پر کیا جواب دیتا؟ میں نے کہا آپ کی مرضی آپ ہدایت کار و پروڈیوسر ہیں
محمود اسلم نے کہا اداکار بادشاہ ہوتا ہے اس کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا دنیا میں ہر کسی کی جگہ کوئی لے سکتا ہے صدر، وزیراعظم کسی بھی آفیسر یا ایک دوکاندور کی جگی دوسرا دوکاندار کی جگہ کوئی دوسرا لے سکتا ہے لیکن اداکار کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، لکھاری، ہدایت کار سب کی جگہ کوئی دوسرا آجاتا ہے، مثال کے طور پر سلطان راہی کا انتقال ہوا، کوئی دوسرا سلطان راہی نہیں تھا، ان کی فلمیں بند ہوگئیں کوئی دوسرا ان کی جگہ نہیں لے سکا
انہوں نے کاف کنگنا کی ناکامی پربات کرتے ہوئے کہا کہ دوسری بات یہ ہے کہ لکھاری ہدایت کار،ڈائریکٹر اور اداکار کا محتاج ہوتا ہے لکھاری کے مردہ الفاظ میں ایک اداکار زندگی ڈالتا ہے اگر سب برابر ہوتے تو کاف کنگنا سپر ہٹ نہ ہوجاتی؟
یاد رہے کہ خلیل الرحمن قمر نے محمود اسلم اور صبا حمید کو اپنی فلم کاف کنگنا میں کاسٹ کیا تھا جس کے بعد کچھ تنازع کی وجہ سے انہوں نے دونوں ہی اداکاروں کو اس فلم سے باہر کردیا تھا اس حوالے سے گزشتہ سال ایک انٹرویو میں خلیل الرحمٰن قمر نے ان اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ مجھے محمود اسلم اور صبا حمید جیسے بے ایمان لوگوں سے بچائے
واضح رہے کہ محمود اسلم اپنے 44 سالہ کیرئیر میں کئی سپر ہٹ فلموں اور کامیاب ترین ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں
معروف گلوکاراوراقوام متحدہ کے پولیو کے حوالے سے پاکستان میں سفیر سلمان احمد کا کہنا ہے کہ بھارت خطے کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک بن گیا ہے کشمیر میں لگائی جانیو الی آگ اب پورے بھارت میں پھیل گئی ہے بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام مودی کی مسلمان دشمن پالسیوں کی عکاسی ہے
باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل سے انتر ویو کے دوران گلوکار سلمان احمد نے کہا کہ بھارت میں مقیم مسلمان آج بھی قائد اعظم محمدعلی جناح کے دو قومی نظریہ کی حمایت کرتے ہیں
بھارتی مسلمانوں پر ہندوؤں نے ظلم کرکے بھارت کو برباد کردیا ہے بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام مودی کی مسلمان دشمن پالسیوں کی عکاسی ہے تاہم اس کے برعکس ہم نے ہمیشہ امن کی بات کی اور امن سے رہنا پسند کرتے ہیں ہندوؤں نے مساجد اور نہتے مسلمانوں کے گھروں کا آگ لگا دی اور وہاں عورتیں بچے محفوظ نہیں بھارتی حکومت کو اس کا جواب دینا ہوگا
سلمان احمد نے کہا ایک ہفتے سے زیادہ دن گزرنے کے باوجود ابھی تک بھارت کی سرکار نے مسلمانوں کے نقصان کا ازالہ نہیں کیا جب ہندو انتہا پسندوں نے معصوم بچوں اور خواتین پر تشدد کیا تو میرا دل خون کے آنسو روتا ہے بھارت خطے کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک بن گیا ہے کشمیر میں لگائی جانیو الی آگ اب پورے بھارت میں پھیل گئی ہے
انہوں نے کہا کہ بھارت کے مقبول و معروف مسلمان اداکاروں کو بھارتی مسلمانوں کے لئے حق کی آواز بلند کرنا ہوگی سلمان خان، شاہ رخ خان،عامر خان اور نصیر الدین شاہ مسلمانوں کے ہیروز ہیں سارے ہندوستان کے مسلمانوں کو اس ظلم اور بربریت کے خلاف ایک ہونا پڑے گا بھارت میں نہ صرف مسلمان بلکہ دیگر اقلیتیں بھی محفوظ نہیں ہیں
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) فائیو میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید بھی ایک مرتبہ پھر پشاور زلمی ٹیم کا حصہ بن گئی ہیں
باغی ٹی وی :پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) فائیو میں اداکارہ ثنا جاوید بھی پشاور زلمی ٹیم کا حصہ بن گئی ہیں اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کیا کہ وہ ایک مرتبہ پھر پشاور زلمی کی خیر سگالی سفیر بن چکی ہیں اور وہ اپنی ٹیم کے لیے بےحد پرجوش ہیں
https://www.instagram.com/p/B9HQHyhHEhY/?igshid=koxk5rp0np31
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انستا گرام پر اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ پشاور زلمی کی شرٹ میں موجود ہیں انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ وہ ایک بار پھر اپنی اعلی ٹیم پشاور زلمی کی ایمبیسٰڈر بننے پر بہت پُرجوش ہیں انہوں نے کہا میری ساری حوصلہ افزائی ان کے ساتھ ہے
ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ ییلو سٹرام اور ہیش ٹیگ زلمی لکھا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوین وقار نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا
باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوین وقار نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر نوین نے ایک پوسٹ ان تمام صارفین کے نام کی ہے جو نوین سے آئے روز فٹنس کا راز معلوم کرنے کے لئے ڈائریکٹ میسج کرتے تھے
نوین نے اپنی تفصیلی پوسٹ میں لکھا کہ مجھ سے میری فٹنس کا راز پوچھنے والوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے اور آپ سب کے سوالوں نے ہی مجھے اپنا شیڈول شیئر کرنے پر مجبور کیا ہے
https://www.instagram.com/p/B8_HSMlhU4p/?igshid=128hqg1h6tpt8
انہوں نے لکھا کہ ورک آؤٹ یعنی ورزش کے لیے سب کی اپنی اپنی ضرورت ہوتی ہے میں اپنے جسم میں چربی کی سطح کو کم کرنے کے لیے ورک آؤٹ کا سہارا لیتی ہوں
انہوں نے لکھا کہ میں بہت زیادہ کھاتی ہوں اور سب انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر بھی کرتی ہوں
نوین نے بتایا کہ وہ زیادہ کھاتی ہیں مگر توازن سے کھاتی ہیں کیلوریز کا حساب بھی رکھتی ہیں جنک فوڈ اور میٹھا ان کی کمزوری ہے جو وہ اپنے جم کی وجہ سے کھا نہیں سکتیں۔چاول، مرغی، مچھلی اور انڈہ ان کی خوراک میں شامل ہے انہوں نے کہا وہ شوگر فری اشیاء استعمال کرتی ہیں اور رات کے بعد سب سے اچھا ناشتہ جو ہیں
نوین کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی لڑکی انہیں یہ کہتی ہے کہ انہیں میرا جم یا میرا لائف اسٹائل متاثر کرتا ہے تو یہ میرے لیے ایک ستائشی جملہ ہوتا ہے انہوں نے اپنے ٹرینرز کا بھی شکریہ ادا کیا
نوین پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں، جن میں بے وفا ، ہمسفر ، الوداع، بے انتہا، کچھ نہ کہو، تجدید وفا، عینی کی آئے گی بارات، مول، ماہ تمام، میرا یقین اور دیگر شامل ہیں
علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فائیو کے نئے ترانے کی مداحوں کے لیے تصویری جھلک جاری کردی
باغی ٹی وی : علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فائیو کے نئے ترانے کی مداحوں کے لیے تصویری جھلک جاری کردی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے اپنے ترانے کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لو فرسٹ لک پھینکا
علی ظفر کی جانب سے شیئر کردہ پہلی جھلک کے مطابق ترانے کا عنوان میلہ لُوٹ لیا ہے علی ظفر نے کہا ان کا یہ ترانہ مداحوں کے نام ہے
اس سے قبل علی ظفر نے اپنے بتایا تھا کہ انہوں نے اس ترانے کو بنانے میں بہت محنت کی ہے علی ظفر کا کہنا تھا کہ وہ یہ گانا اتوار کی شام کو ریلیز کریں گے
یاد رہے علیپاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےنہ صرف مسترد کردیا گیاتھا بلکہ گانے پر شدید تنقید بھی کی گئی تھی اورلوگوں کو پی ایس ایل کے ابتدائی تین سیزن کے گانے گانے والےعلی ظفر کی یاد ستانے لگی تھی جس کے بعد علی عظمت نے ایک انٹرویو میں دعوی کیا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے گزشتہ ترانوں کے گلوکار نے بلاگرز کو خرید کر تیار ہو کے خلاف ٹوئٹس کروائیں
جس کے بعد علی ظفر کی ایک طنزیہ ویڈیو سامنے آئی تھی جبکہ مداحوں کے اصرار پر انہوں نے بھی پی ایس ایل کے لیے اپنا گانا بنانے کا اعلان کردیا تھا
پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سعدیہ غفار اور گلوکار و اداکارحسن حیات خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے
باغی ٹی وی : سعدیہ غفار اور گلوکار و اداکارحسن حیات خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حسن حیات خان سعدیہ غفار نے اپنی رسم حنا کی تصاویر شیئر کی جس میں دونوں ایک ساتھ بیٹھے ہیں اور سعدیہ غفار حسن کو ابٹن لگارہی ہے
اداکارہ سفید رنگ جبکہ حسن حیات خان پیلے رنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں
https://www.instagram.com/p/B9FNFqfAGV7/?igshid=s0jlmtsbqm41
حسن حیات خان نے تصویر شئیر کی اور لکھا کہ یقیناً یہ میرا اچھا وقت ہے
شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ستاروں نے حسن حیات اور سعدیہ غفار کی رسم حنا میں شرکت کی، تقریب میں مشہور اداکارہ، سجل علی، صبور علی، کنزہ ہاشمی اور اداکارہ اقراء عزیز نے یاسر حسین کے ہمراہ شریک تھیں جن کی تصاویر سعدیہ اور حسن حیات نے انسٹا گرام سٹوری پر شئیر کیں
یاد رہے کہ رواں ماں کے آغاز پر دونوں کی منگنی ہوئی تھی اور اسی ماہ کے آخر میں دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تھا حسن حیات ڈرامہ بھول میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ اداکار و ماڈل سعدیہ غفار پاکستانی ڈراموں ایسی ہے تنہائی کس دن میرا ویاہ ہووے گا میں اداکاری کرچکی ہیں
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی احد رضا میر اور سجل علی نے پاکستان میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نیتھا درناکس کو اپنی شادی کی دعوت دے دی
باغی ٹی وی: علی اور احد رضا میر کی شادی کے کارڈز تقسیم ہونے کا عمل بھی شروع ہوچکا ہے انہوں نے پاکستان میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نیتھا درناکس کو بھی اپنی شادی کی دعوت دی
Wonderful meeting @lamsajalali and @ahadrazamir to receive an invitation to their wedding. They've been 'married' on screen several times. Now for the real deal. Best wishes to them both. pic.twitter.com/Ed968j09Ys
سوشل میڈیا ویب سائٹ سائٹ ٹوئٹر پر برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نیتھا درناکس کی جانب سے سجل اور احد سے ملاقات کی تصویریں شیئر کی گئیں
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ انہیں جوڑے سے مل کر بہت خوشی ہوئی
مائیک نیتھا درناکس کے مطابق سجل علی اور احد رضا میر نے انہیں اپنی شادی کا دعوت نامہ بھی دیا
انہوں نے لکھا کہ یہ دونوں اسکرینز پر تو کئی بار شادی کرچکے ہیں لیکن اب حقیقت میں شادی کرنے جارہے ہیں انہوں نے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا
خیال رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر نے گذشتہ برس جون میں منگنی کی تھی گذشتہ دنوں ان کی ڈھولکی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی