Baaghi TV

Category: شوبز

  • علی ظفر کے پی ایس ایل ترانے کے لئے ویڈیو بنا کر بھیجوں گا علی عظمت

    علی ظفر کے پی ایس ایل ترانے کے لئے ویڈیو بنا کر بھیجوں گا علی عظمت

    پی ایس ایل کا آفیشل فائیو کا ترانہ پیش کرنے والے معروف گلوکار علی عظمت نے کہا ہے کہ وہ علی ظفر کے نئے گانے کے لیے ویڈیو بناکر بھیجیں گے

    باغی ٹی وی: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےنہ صرف مسترد کردیا گیاتھا بلکہ گانے پر شدید تنقید بھی کی گئی تھی اورلوگوں کو پی ایس ایل کے ابتدائی تین سیزن کے گانے گانے والےعلی ظفر کی یاد ستانے لگی تھی جس کے بعد علی عظمت نے ایک انٹرویو میں دعوی کیا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے گزشتہ ترانوں کے گلوکار نے بلاگرز کو خرید کر تیار ہو کے خلاف ٹوئٹس کروائیں

    جس کے بعد علی ظفر کی ایک طنزیہ ویڈیو سامنے آئی تھی جبکہ مداحوں کے اصرار پر انہوں نے بھی پی ایس ایل کے لیے اپنا گانا بنانے کا اعلان کردیا تھا اور جکلد ہی گانے کی دو تیزر سامنے آ گئے تھے

    اس کے ساتھ ہی انہوں نے شائقین سے کہا کہ گانا میں بناؤں گا اور ڈانس کی ویڈیو آپ بناکر بھیجیں بس پھرلوگوں نے علی ظفر کے نئے گانے کے لیے ڈانس ویڈیو بنابناکر اپ لوڈ کرنی شروع کردیں یہاں تک کہ پورے سوشل میڈیا پر صرف علی ظفر اور ان کا پی ایس ایل کا گانا چھایا ہوا ہے

    اور اب علی عظمت نے بھی اعلان کردیا ہے کہ وہ علی ظفر کے پی ایس ایل کے گانے کے لیے ڈانس اسٹیپس پرفارم کرکے ویڈیو بھیجیں گے

    علی عظمت نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں دیے ایک انٹرویو میں پی ایس ایل کے لیے گائے اپنے ترانے اور علی ظفر کے گانے کے حوالے سے بات کی جس کی ویڈیو علی ظفر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی


    ویڈیو میں علی عظمت نے کہا لوگ پی ایس ایل کے لیے اتنے پرجوش ہیں کہ ہر کوئی اپنا گانا بنانا چاہتا ہے اور علی ظفر کیوں نہ بنائے گانا میں اس کے بالکل حق میں ہوں کہ علی ظفر بھی پی ایس ایل کے لیے اپنا گانا بنائے

    انہوں نے کہا اس نے چند روز قبل لوگوں سے ڈانس کی ویڈیو بناکر بھیجنے کے لیے بھی کہا تھا تو میں بھی اس کے گانے کے لیے اپنی ڈانس کی ویڈیو بناکر بھیجوں گا تاکہ وہ اپنی ویڈیو میں میرا ڈانس بھی ڈالے اور انشااللہ اس کا گانا بھی ہٹ ہوگا

    علی عظمت نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹوٹل چار پانچ تو آرٹسٹ ہیں انہیں بھی اگر لڑادیں گے تو یہ اچھی بات نہیں

    علی ظفر نے ویڈیو کے کیپشن میں علی عظمت کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بات ! بھائی ویڈیو کا انتظار کر رہا ہے سر ،اتوار کو ترانہ ریلیز کرنے کی کوشش ہے آپکا شوٹ رہ گیا ہے

    علی ظفر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں پیار ،مثبت پیغام پھیلانے اور نفرت جیسے وائرس سے گریز کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے

    علی ظفر کے پی ایس ایل فائیو کے ترانے پر علی عظمت کا بیان سامنے آ گیا

  • بھارتی مسلمانوں اور ہندوؤں کے لئے دعا گو ہوں حمزہ علی عباسی

    بھارتی مسلمانوں اور ہندوؤں کے لئے دعا گو ہوں حمزہ علی عباسی

    حمزہ علی عباسی بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے فسادات پر مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندوؤں کیلئے بھی دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی بھارت کے مسلمانوں اور ہندوؤں پر رحم کرے

    باغی ٹی وی : حمزہ علی عباسی بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے فسادات پر مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندوؤں کیلئے بھی دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی بھارت کے مسلمانوں اور ہندوؤں پر رحم کرے حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ہندو شخص کے حوالے سے ٹویٹ کیا جس نے اپنے چھ مسلم پڑوسیوں کو انتہا پسند پندوؤں سے بچاتے ہوئے اپنی جان کی پرواہ نہ کی اورخود کو آگ کی نظر کر دیا


    حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اللہ تعالی بھارت کے مسلمانوں اور ہندوؤں پر اپنا رحم کرے اور ان تمام انسانوں پر بھی اللہ تعالی رحم کرے جو ہمارے پڑوس میں مقیم ہیں

    انہوں نے لکھا کہ اس امید کے ساتھ میری دعا ہے کہ بھارت متحد ہوکر اس ہندوتوا دہشتگردی کے خلاف اٹھ کھڑا ہو

    کچھ صارفین کی جانب سے حمزہ علی کو ہندوؤں کیلئے دعا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ہندو توا! ہندوؤں کے لیے دعا

    صارف کے اس طنز پر حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ کیا سارے مسلمان داعش اور القاعدہ ہیں؟ اسی طرح سارے ہندو بھی آر ایس ایس کے غنڈے اور ہندو انتہا پسند نہیں ہیں


    حمزہ علی عباسی نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ پورے بھارت اور دہلی کو مقبوضہ کشمیر بنتا دیکھنا انتہائی افسوسناک ہے اللہ تعالی سب پر رحم کریں

    واضح رہے کہ پریمکنت نامی ہندو شخص کے پڑوسی مسلمانوں کے گھر کو کچھ ہندو انتہا پسندوں نے آگ لگا دی تھی جب اس ہندو شخص نے دیکھا کہ اس کے مسلمان پڑوسی دوست کا گھر جل رہا ہے اور وہ سب مشکل میں ہیں تو اس شخص نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر اپنے 6 مسلمان دوستوں کی جان بچائی ہندو شخص بری طرح سے جھلس گیا ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے

    دنیا نئی دہلی فسادات پر نوٹس لے حمزہ علی عباسی کا مطالبہ

  • حریم فاروق ملک میں کونسا وائرس پھیلانا چاہتی ہیں?

    حریم فاروق ملک میں کونسا وائرس پھیلانا چاہتی ہیں?

    پاکستانی معروف اداکارہ حریم فارق نے کہا ہے کہ وہ ملک میں خوشیوں کا وائرس پھیلانا چاہتی ہیں

    باغی ٹی وی : دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے خوف کی فضا قائم ہے پاکستان میں بھی ہر شخص جان لیوا کورونا وائرس کی وجہ سے پریشانی کا مبتلا ہے اس صورتحال میں اداکارہ حریم فاروق نے کہا وہ بھی ملک میں خوشیوں کا وائرس پھیلانا چاہتی ہیں
    https://www.instagram.com/p/B9EmuZDFkpk/?igshid=nhq219mb0pfb
    اداکارہ حریم فاروق نے گذ شتہ روز سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ میں صرف ایک ہی طرح کا وائرس پھیلانا چاہتی ہوں اور وہ ہے خوش رہو نا وائرس اس کی علامات خوش رہنا، ہنسنا، محبت، شکرگزاری اور مثبت طرز عمل ہیں اور اس بیماری کے لیے کسی احتیاطی تدابیر کی بھی ضرورت نہیں ہے

    حریم فاروق نے تمام لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا اس وائرس کو پھیلانے میں جتنا ممکن ہوسکے میری مدد کریں انہوں نے دو ہیش ٹیگ خوش رہو نہ وائرس اور بی ہیپی اینڈ سمائل بھی استعمال کئے

  • دی لیجنڈ آف مولا جٹ کم عمر بچوں اور کمزور دل افراد کے لئے نہیں بلال لاشاری

    دی لیجنڈ آف مولا جٹ کم عمر بچوں اور کمزور دل افراد کے لئے نہیں بلال لاشاری

    دی لیجنڈ آف مولو جٹ کے ہدایتکاربلال لاشاری نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا رخ کریں گے تو وہ بچوں کو ساتھ نہ لے جائیں

    باغی ٹی وی : دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ہدایتکار بلال لاشاری نے مذکورہ فلم کی ریلیز سے قبل ہی فلم کے بعض ایکشن اور فائٹ کے مناظر سے خبردار کرتے ہوئے لوگوں کو یہ کہہ کر حیرت میں ڈال دیا ہے کہ ان کی فلم دراصل کم عمر بچوں اور کمزور دل والے افراد کے لیے نہیں ہے لہذا فلم دیکھتے وقت بچوں کو ساتھ لے کر نہ جائیں

    انہوں نے بچوں کو ساتھ نہ لے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فلم ایکشن تھرلر فلم ہے اس لیے بعض مناظر میں خوفناک گرافکس بھی دیکھنے کو ملے گی لہذا میں والدین کو سختی سے کہنا چاہوں گا کہ اپنے بچوں کو سینما لے کر نہ جائیں جب کہ فلم میں دکھایا جانے والا تشدد کمزور دل افراد اور بچوں کے لیے مناسب نہیں ہے

    بلال لاشاری نے مزید کہا دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں کچھ سخت ایکشن مناظر ہیں جو اس سے قبل کسی پاکستانی فلم میں نہیں دکھائے گئے تاہم فلم ثقافتی اور لسانی تقسیم سے بالکل ہٹ کر ہے سندھی ثقافت سے تعلق رکھنے والے افراد اس فلم کا بالکل اسی طرح لطف لیں گے جس طرح پنجابی لوگ

    بلال لاشاری نے فلم کے مرکزی کرداروں مولا اور نوری کے بارے میں کہا کہ مذکورہ فلم دیکھ کر پرانی فلم مولا جٹ کے کرداروں مولا اور نوری سے مزید دلچسپی پیدا ہوگی اور نئی نسل کے لیے مولا اور نوری کے کردار لافانی ہوجائیں گے

    بلال لاشاری دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے لکھاری اور ہدایت کار ہیں جب کہ عمارہ حکمت اس فلم کی پروڈیوسر ہیں فلم میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اورحمائمہ ملک مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے

    واضح رہے کہ 1979 میں ریلیز ہوئی پاکستانی فلم مولا جٹ کے پروڈیوسر سرور بھٹی کی جانب سے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ہدایت کار بلال لاشاری اور پروڈیوسر عمارہ حکمت پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا دعوی دائر کیا گیا تھا تاہم اب اوریجنل مولو جٹ فلم کے پروڈیوسر سرور بھٹی نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے خلاف تمام قانونی کیسز واپس لے کر ان کیسز سے دستبردار ہوتے ہوئے کہا تھا کہ عمارہ اور بلال انے کے بچوں کی طرح ہیں غلطیاں بچوں سے پو جاتی ہیں اور وہ ان کو سپورٹ کریں گے اور یہ لوگ جب چاہیں اپنی فلم کو ریلیز کر سکتے ہیں

    قانونی کیسز واپس لیے جانے کے بعد فلم کے ہدایت کار کی جانب سے ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا دی لیجنڈ آف مولا جٹ عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی

    دی لیجنڈ آف مولا جٹ عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی

  • ماسک کی  ذخیرہ  اندوزی کرنے والے اپنی آخرت کا سوچیں  فخر عالم

    ماسک کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے اپنی آخرت کا سوچیں فخر عالم

    باغی ٹی وی : پاکستان میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں نے ماسک مہنگ کردیے ہیں تاجروں کی اس حرکت پر فخر عالم نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی آخرت کے بارے میں بھی سوچیں جب اللہ کے سامنے کھڑے ہو کر جواب دہ ہونا ہے

    فخرعالم نے ماسک ذخیرہ کرنے والوں کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تنقیدی ویڈیوپیغام جاری کیا ہےجس میں انہوں نے کہا ہے پوری دنیا کی طرح پاکستان کو بھی کورونا وائرس کا چیلنج درپیش ہے لہذا اس صورتحال میں ہمیں بھی احتیاطی تدابیراختیارکرنی ہوگی تاہم وہ تمام لوگ جو ماسک کے بزنس میں ہیں جو ماسک کی ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں اور جنہوں نے قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے مجھے بہت دکھ ہورہا ہے یہ سب دیکھ کر کیا کرتے ہیں آپ لوگ کیا سوچ کر یہ سب کیا ہے آپ نے؟


    فخرعالم نے کہا جب آپ قیمتیں بڑھارہے ہیں یا ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں توآپ لوگوں کواس چیز سے محروم کررہے ہیں جس چیزسے اس بیماری کو روکا جاسکتا ہے یا اس سے پرہیز کیا جاسکتا ہے آپ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ تھوڑا سا منافع کماکر اپنے گھر والوں کو اپنے بچوں کوکوئی نئی چیزخرید کردے دیں گے لیکن آپ کی اس حرکت سے پورے شہرمیں بیماری پھیل جائے اس سے آپ کا کوئی لینا دینا نہیں ہے؟

    انہوں نے کہا یہ بیماری آپ کے گھرپرآکر دستک دینا شروع کردے گی خدانخواستہ آپ کے بچوں تک پہنچ جائے گی ملک میں جو صورتحال ہے اس وقت تو آپ لوگوں کو رول ماڈل بننا چاہیئے اور اپنے آس پاس کمیونٹی میں معاشرے میں لوگوں کو ماسک مفت میں بانٹنا چاہیئے بجائے اس کے کہ آپ ذخیرہ اندوزی کرنا شروع کردیں اور ماسک کی قیمتیں بڑھادیں آپ کو ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیئے

    فخرعالم نے کہا اپنی آخرت کا سوچیں یہ سوچیں کہ بعد میں اپنے پروردگار کو کیا بولیں گے آخرت میں جب آپ اپنے پروردگار کے سامنے جاکر کھڑے ہوں گے توآپ کا کیا موقف ہوگا کہ میں نے اسلیے قیمتیں بڑھائیں یا ذخیرہ اندوزی کی تاکہ میں اپنے گھر والوں کا خیال رکھ سکوں منافع میں نے زیادہ کمالیا اورپورے شہرمیں بیماری کو پھیلنے دیا انہوں نے کہا خدا کا خوف کریں ہمیں بحیثیت ایک قوم ایک معاشرہ مل کر اس چیلنج کا سامنا کرنا ہے آخر میں فخر عالم نے ذخیرہ اندوزوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میری آپ لوگوں سے التجا ہے یہ فضول حرکتیں کرنے سے گریز کریں

    شنیرا اکرم نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بتا دیں


    واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ملک میں حفاظتی اقدامات کے طورپراستعمال ہونے والے فیس ماسک مارکیٹ اوردکانوں سے غائب ہوگئے ہیں اور میڈیسن کی ہول سیل مارکیٹ میں بھی فیس ماسک دستیاب نہیں ہیں شہریوں کے ساتھ ساتھ میڈیکل اسٹورز پر دکاندار بھی صورتحال پر پریشان ہیں

  • دہلی فسادات کے اصل ذمہ داران کی بجائے سوارا بھاسکر کی گرفتاری کا مطالبہ

    دہلی فسادات کے اصل ذمہ داران کی بجائے سوارا بھاسکر کی گرفتاری کا مطالبہ

    دہلی میں حالیہ فسادات کے اصل ذمہ داران کو گرفتار کرنے کے بجائے بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے

    باغی ٹی وی : دہلی میں حالیہ فسادات کے اصل ذمہ داران کو گرفتار کرنے کے بجائے بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے جس کےلیے ہیش ٹیگ #ArrestSwaraBhaskar گذشتہ روز سے بھارت میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنا رہا بھارت کے دارالحکومت دہلی میں گزشتہ کچھ دِنوں سے ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف دہشتگردی جاری ہے اور اس دوران کئی افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہیں

    اسی حوالے سے بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مسلمانوں کے حق میں بول رہی ہیں سوارا بھاسکر کو بھارتیوں نے دہلی میں ہونے والے فسادات کا ذمہ دار ٹھہرا دیا

    سورا بھاسکر اپنی ویڈیو میں بابری مسجد اور رام مندر پر بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے دیے جانے والے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں کی سپریم کورٹ ایک ہی فیصلے میں یہ کہتی ہے کہ بابری مسجد کو شہید کرنا قانون کی خلاف ورزی تھی اور پھر اُسی فیصلے میں اُن ہی لوگوں کو اعزاز بھی دیتی ہے جنہوں نے بابری مسجد کو شہید کیا تھا

    انہوں نے کہا ہمارے دلوں میں ایک ڈر تھا کہ اگر یہ ہوگیا تو کیا ہوگا؟ وہ ہوگیا تو کیا ہوگا؟ اور اب وہ ڈر ہمارے سامنے آگیا ہے کیونکہ ہمارے وردی میں ملبوس قانون کے رکھوالے ہی ہمارے اِس ڈر کو مزید بڑھا رہے ہیں

    نئی دہلی فسادات پر بھارتی فنکاروں کا شدید ردعمل


    سورا نے کہا کہ یہ قانون کے رکھوالے ہی مسلمانوں پر تشدد کرتے ہیں ان کی جائیداد اور گھروں کو نقصان پہنچاتے ہیں ان کو گالیاں دیتے ہیں اور ان کے گھروں میں گھس جاتے ہیں بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کی صرف ایک وجہ ہے اور وہ یہ ہے کہ مسلمان گوشت کھاتے ہیں

    سورا نے مزید برہم ہوتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم پر وہ حکومت اور قانون دان حکمرانی کر رہے ہیں جو خود نہ تو کسی قانون کو مانتے ہیں اور نہ ہی کسی آئین کو مانتے ہیں

    نئی دہلی مسلم فسادات پر بالی وڈ شخصیات کی شدید مذمت


    اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوارا بھاسکر پر الزام لگانے والوں نے کہا کہ انہوں نے یکم فروری 2020 کے روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےبھارتی پولیس بھارتی سپریم کورٹ اور مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مسلمانوں کو مزاحمت کا نام لے کر فساد کرنے پر اکسایا تھا جس کی وجہ سے مسلمانوں نے ہنگامے شروع کیے اور ہندوؤں کی املاک بھی جلائیں جس کے بعد ہندوؤں نے جوابی کارروائی کے طور پر دہلی کی مسلمان آبادیوں پر حملے کیے


    دہلی ہائی کورٹ میں بھی سوارا بھاسکر سمیت کئی دوسرے سیاسی و سماجی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کےلیے ایک مقدمہ دائر کیا گیا ہے جس میں درخواست گزار نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ آر ایس ایس، عام آدمی پارٹی اور جعلی لبرل دانشوروں نے باقاعدہ سازش کے تحت اس موقع پر دہلی میں فسادات کو ہوا دی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے دورے پر تھے اس سے بھارت کی شہرت خراب ہوئی اور بھارت کے بارے میں منفی تاثر دنیا کے سامنے گیا

    اس مقدمے میں عام آدمی پارٹی کے وزیر امانت اللہ خان کے علاوہ سوارا بھاسکر بی جے پی وزراء کپل مشرا انوراگ ٹھاکر اور پرویش شرما کے علاوہ دیگر رہنماؤں کے نام بھی شامل ہیں

    واضح رہے کہ سوارا بھاسکر بعض مقامات پر بھارتی مسلمانوں کے حق میں بولتی نظر آتی ہیں اور وہ ان احتجاج کا حصہ بھی رہتی ہیں جس کی وجہ سے بھارت میں ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے

  • بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن میجر ہمایوں کے ہاتھوں ایک بارپھرگرفتارہوگیا ،بھارت میں صف  ماتم

    بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن میجر ہمایوں کے ہاتھوں ایک بارپھرگرفتارہوگیا ،بھارت میں صف ماتم

    کراچی:بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن "عہد وفا ” کے ہمایوں سعید کے ہاتھوں ایک بارپھرگرفتارہوگیا ،اطلاعات کےمطابق ڈراماسیریل ’’عہدوفا‘‘ کی آخری قسط کے ٹریلر میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری اور میجر ہمایوں کی انٹری کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔

     

    https://www.youtube.com/watch?v=OXYfv3EVct4

    آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنائے جانے والے ڈرامے’’عہد وفا‘‘ کی آخری قسط کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے جس میں میجر ہمایوں کی انٹری اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری کو سب سے زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔دوسری طرف سوشل میڈیا پربھارتی بڑے غصے میں دکھائی دے رہے ہیں اورابھی نندن کی گرفتاری پرجوزبان پرآئے وہ کہے جارہے ہیں‌

    میجر ہمایوں کا کردار اداکار ہمایوں سعید اداکررہے ہیں جو ٹریلر میں گرفتار بھارتی پائلٹ سے سوالات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جب کہ ہمایوں سعید کا لہجہ دیکھ کر بھارتی پائلٹ کی حالت نہایت خراب ہورہی ہے اور وہ سوالوں کے جواب دینے کے بجائے کہہ رہا ہے’’مجھے باتھ روم جانا ہے‘‘۔

    ڈرامے میں ہمایوں سعید کی دبنگ انٹری سے ان کے مداح بے حد خوش اور پرجوش ہیں اور بے چینی سے ڈرامے کی آخری قسط کا انتظار کررہے ہیں۔ ڈرامے کی آخری قسط 14 مارچ کو سینما گھروں میں بھی دکھائی جائے گی۔واضح رہے کہ ڈراماسیریل ’’عہدِ وفا‘‘ چار دوستوں کی کہانی پر مبنی ہے یہ کردار احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، وہاج علی اور علی اکبر نے نبھائے ہیں۔

  • ٹک ٹاک چلتا پھرتا ’کینسر‘ ہے، اداکارفیروزخان پھٹ پڑے

    ٹک ٹاک چلتا پھرتا ’کینسر‘ ہے، اداکارفیروزخان پھٹ پڑے

    کراچی: ٹک ٹاک چلتا پھرتا ’کینسر‘ ہے، اداکارفیروزخان پھٹ پڑے ،اطلاعات کے مطابق شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو کینسر قرار دے دیا۔اداکارفیروزخان نے کہا ہےکہ یہ ایسا کینسر ہے جو استعمال کرنے والا خود اپنے اوپرمسلط کربیٹھتا ہے

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکارہ فیروز خان کا کہنا ہے کہ میں دوبارہ کہہ رہا ہوں ٹک ٹاک معاشرے اور نوجوانوں کے لیے کینسر ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکار فیروز خان نے مزار قائد پر رقص کرنے والی نوجوان لڑکی اور قبرستان میں قبر پر لیٹ کر ویڈیو بنانے والی لڑکیوں کی تصویر بھی شیئر کی۔

    واضح رہے کہ مزار قائد پر رقص کرتی لڑخی کی ویڈیو کے بعد ایک اور خاتون کی ویڈیو سامنے آئئی تھی جس میں خاتون کو قبرستان میں ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ اداکار فیروز خان نے بھی ٹک ٹاک ویڈیوز پر شدید تنقید کی ہے۔

    یاد رہے کہ مزار قائد پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مزار کی انتظامیہ نے ایف آئی اے سے رجوع کیا تھا جس کے بعد سیکیورٹی عملے نے کارروائی کرتے ہوئے 6 نوجوانوں کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

  • احسن خان پاکستان اورمتحدہ عرب امارات میں  بیت الخلا کی حفظان صحت کو فروغ دینے کے سفیر مقرر

    احسن خان پاکستان اورمتحدہ عرب امارات میں بیت الخلا کی حفظان صحت کو فروغ دینے کے سفیر مقرر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکاراحسن خان نہ صرف پاکستان بلکہ متحدہ عرب امارات میں بھی بیت الخلا کی حفظان صحت کو فروغ دینے کے سفیر کی حیثیت سے شامل ہو گئے

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکاراحسن خان نہ صرف پاکستان بلکہ متحدہ عرب امارات میں بھی بیت الخلا کی حفظان صحت کو فروغ دینے کے سفیر مقرر ہو گئے تاہم یہ پہلا موقع ہے جب صاف ستھری بیت الخلا حفظان صحت کے بارے میں عوام کو تعلیم دینے کے لیے کسی پاکستانی شوبز شخصیت کا انتخاب کیا گیا ہے
    https://www.instagram.com/p/B89D9wjntJ1/?igshid=qpf4hxpihgty
    اس بارے میں احسن خان کا کہنا ہے کہ حفظان صحت کے اصول ہماری زندگی کا ہر پہلو ہماری ترجیح ہونی چاہیے آج کے دور میں ہمیں پہلے ہی آلودگی سمیت دیگر خطرناک بیماریوں کا سامنا ہے اور آلودگی ایک بڑا مسئلہ اختیار کر چکی ہے

    انہوں نےکہا کہ حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صفائی خواہ ذاتی ہو یا گھریلو یا پھر عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنا ہو ایک کلیدی حیثیت اِختیار کر چکا ہے صفائی نصف ایمان ہے

    احسن خان نے مزید کہا کہ اس قدم سے ایک بار پھرصاف جگہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بیت الخلا کی صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے اصولوں پر روشنی ڈالی جائے گے اور ساتھ ہی ایسے علاقوں میں بیت الخلا کی بنیاد رکھی جائے گی جہاں یہ سہولت نہیں ہے

  • زہاب خان نے سارہ خان کے لئے گانا تیار کر لیا

    زہاب خان نے سارہ خان کے لئے گانا تیار کر لیا

    معروف چائلڈ اسٹار زہاب خان نے معروف اداکارہ سارہ خان کے لیے ریپ گانا تیار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

    باغی ٹی وی : چائلڈ اسٹار زہاب خان نے معروف اداکارہ سارہ خان کے لیے ریپ سانگ تیار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی گذشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ سارہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں چائلڈ اسٹار زہاب خان ان کے لیے گانا گا رہے ہیں
    https://www.instagram.com/p/B9BxPLSljNV/?igshid=gb2f0arhtlpr
    سارہ خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں زہاب خان نے اداکارہ کو ڈرامہ انڈسٹری کی ملکہ کہا اور انہوں نے اپنے گانے میں سارہ خان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کی

    زہاب خان نے اپنے گانے میں کہا وہ سارہ خان کے بہت بڑے مداح ہیں

    سارہ خان نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں زہاب خان کے ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اس نوجوان لڑکے کے پاس لاجواب ٹیلنٹ ہے

    اداکارہ نے اپنے کیپشن میں زہاب خان کا ریپ کے لیے شکریہ ادا کیا اور پسندیدگی کا اظہار بھی کیا

    واضح رہے کہ زہاب خان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کےمعروف چائلڈ اسٹار ز میں ہوتا ہے انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز چھوٹی عمر سے ہی کر دیا تھا