Baaghi TV

Category: شوبز

  • نئی دہلی مسلم فسادات پر بالی وڈ شخصیات کی شدید مذمت

    نئی دہلی مسلم فسادات پر بالی وڈ شخصیات کی شدید مذمت

    نئی دہلی میں مسلم فسادات کے نتیجے میں اب تک کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں بالی وڈ کی شوبز او رمیڈیا انڈسٹری کی شخصیات نے نئی دہلی میں ہونے والے فسادات کی آڑ میں مسلمانوں کے قتل عام پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت سے جلد سے جلد امن بحال کرنے کا مطالبہ کیا

    باغی ٹی وی: بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے بھارتی متنازع شہریت قانون کی وجہ سے پورا بھارت فسادات کی لپیٹ میں آ گیا ہے اور تقریباً ہر شہرمیں اس قانون کے خلاف مظاہرے اور احتجاج جارہی ہیں تاہم تین روز قبل دہلی کی صورتحال اس وقت شدید شدت اختیار کر گئی جب مسلم مخالف شہریت کے قانون کے خلاف پرامن دھرنے پر بیٹھے مظاہرین پر مسلح ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کردی

    دہلی کے حالات اس حد تک خراب ہوچکے ہیں وہاں کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے صورتحال کنٹرول کے لیے شہر میں کرفیو نافذ کردیا ہے جس میں دفع 144 کے تحت ایک ماہ تک مسلمان اپنے گھروں سے باہر نہیں نکلیں گے ساتھ ہی انہوں فوج طلب کرنے کی درخواست کردی ہے

    نئی دہلی فسادات پر بھارتی فنکاروں کا شدید ردعمل


    بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے متنازع شہریت کے قانون کے خلاف ابتدا ہی سے بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں جن میں بھارت کی شوبز و میڈیا انڈسٹری کی شخصیات کی جانب سے بھی نئی دہلی میں ہونے والے فسادات کی آڑ میں مسلمانوں کے قتل عام پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت سے جلد سے جلد امن بحال کرنے کا مطالبہ کیا


    فلم ساز مہیش بھٹ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ انہیں لگتا ہے کہ ہم اندھے نہیں ہونے جا رہے بلکہ ہم اندھے ہیں اندھے ہیں لیکن سب کچھ دیکھ سکتے ہیں ہم ایسے اندھے لوگ ہیں جو دیکھ تو سکتے ہیں مگر انہیں کچھ دکھائی نہیں دیتا


    معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی دہلی فسادات پر ٹوئٹ میں تشدد کو کچھ شرپسند عناصر کی مرضی قرار دیتے ہوئےلکھا کہ اگر ہم میں تھوڑی سی بھی ہمدردی ہے تو ہم فسادات میں مرنے والے افراد کے لیے تعزیت کا اظہار کر سکتے ہیں کیوں کہ وہ لوگ کافی عرصے سے انتہائی دباؤ میں ہیں


    جاوید اختر نے بھی نئی دہلی میں فسادات پر لکھا کہ منصوبہ بندی کے تحت دہلی میں فسادات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے اور سب لوگ تنگ نظر سیاستدان کپل مشرا جیسے بن رہے ہیں یہ فضا تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ دہلی میں سی اےاے قانون کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے ہوا اور پولیس جلد اس پر قابو پا لے گی
    https://twitter.com/RichaChadha/status/1232515617099567104?s=19
    اداکارہ ریچا چڈا نے نئی دہلی میں فسادات پر لکھا کہ ایک سچے ہندو ہونے کے ناطے انہیں دوسرے جنم پر یقین ہے اور انہیں یہ بھی یقین ہے کہ جلد ہی مظالم ڈھانے والوں پر عذاب اور بیماریوں کی صورت میں قہر نازل ہوگا اور ان کے ہاتھوں میں اپنا ہی خون ہے
    https://twitter.com/mehtahansal/status/1231958419554414593?s=19
    فلم ساز ہنسل مہتا نے ٹوئٹ کی کہ کوئی بھی احتجاج کرنے والا شخص فساد نہیں چاہتا اور کوئی بھی فسادی احتجاج نہیں کرتا

    دوسری جانب متنازع شہریت کے قانون اور مسلم مخالف فسادات پر بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کی جانب سے مکمل خاموشی طاری ان کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان میں شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان سیف علی خان جیسے بڑے اداکار شامل ہیں ان کی خاموشی پر خود ان کےمداح بھی حیران ہیں اور ان کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں

  • اداکاری میں سونیا حسین کا کوئی مقابلہ نہیں یاسر حسین

    اداکاری میں سونیا حسین کا کوئی مقابلہ نہیں یاسر حسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے اداکارہ سونیا حسین کی جاندار اداکاری پر ان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے کہا اداکاری میں سونیا حسین کا کوئی مقابلہ نہیں

    باغی ٹی وی : اداکار یاسر حسین نے اداکارہ سونیا حسین کی جاندار اداکاری پر ان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے سونیا کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور ان کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بحیثیت ایک دوست میں آپ کی اہلیت کا اندازہ لگا سکتا ہوں اور اب تک میں نے آپ کو ہر جگہ عمدہ پایا ہے
    https://www.instagram.com/p/B9AReSxjIfN/?igshid=9bqe1kogx6xk
    یاسر حسین نے لکھا کہ اداکار ی میں تو آپ استاد ہیں چاہے مزاحیہ کردار ہوں یا انتہائی سنجیدہ آپ کی اداکاری کا کوئی مقابلہ نہیں اور آپ ملک کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اسی طرح ترقی کرتی رہیں

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے اداکارہ سونیا حسین کے متعلق کہا تھا کہ وہ اتنی قابل نہیں کہ ان کے لکھے ہوئے کردار ادا کرسکیں اس سے پہلے اداکارہ سونیا حسین نے ایک شو میں انکشاف کیا تھا کہ میرے پاس تم ہو میں مہوش کے کردار کی پیشکش پہلے انہیں ہوئی تھی جس کے لئے انہوں نے انکار کر دیا تھا

  • علی ظفر کے پی ایس ایل فائیو کے ترانے پر علی عظمت کا بیان سامنے آ گیا

    علی ظفر کے پی ایس ایل فائیو کے ترانے پر علی عظمت کا بیان سامنے آ گیا

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فائیو کا آفیشل ترانہ تیار کرنے والے گلوکار علی عظمت کا پہلا علی ظفر کے نئے پی ایس ایل ترانے کے بارے میں بیان سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی: پی ایس ایل کے سیزن فائیو کا آفیشل ترانہ تیار کرنے والے گلوکار علی عظمت نے آخر کار سوشل میڈیا پرعلی ظفر کے نئے پی ایس ایل ترانے کے بارے میں اپنی چُپ توڑ دی

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر علی عظمت نے تیار ہیں ترانے کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہر سال پی ایس ایل کے آغاز سے قبل ایک ترانہ جاری کیا جاتا ہے جس کا ہرگز مقصد پچھلی بار آنے والے گانے کا مقابلہ نہیں ہوتا
    https://www.instagram.com/p/B9ATyetBEwH/?igshid=d02galyatyjm
    انہوں نے لکھا کہ پی ایس ایل کے موقع پر ریلیز کئے جانے والے ترانے کا مقصد اس خاص ایونٹ کی خوشیوں میں اضافہ کرنا ہوتا ہے ہمیں بحیثیت قوم اسے سراہنا اور اپنانا چاہیئے

    گلوکار نے مزید لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہم ترانے میں ایک ہونے کے پیغام پر فوکس کرنے کی بجائے اس بات پر فوکس کرتے ہیں کہ یہ گانا گایا کس نے ہے

    علی عظمت نے علی ظفر کی جانب سے جلد ہی جاری کئے جانے والے متوقع تراننے پر کہا کہ ہم ساتھی فنکاروں کی جانب سے کرکٹ اور وطن عزیز سے محبت میں ریلیز کئے جانے والے ترانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں

    آخر میں علی عظمت نے لکھا کہ پاکستان ہے ہمارا، پاکستان ہے تمھارا پاکستان زندہ باد

    واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ تیار ہیں علی عظمت عارف لوہار ہارون اور عاصم اظہر نے گایا تھا جو کہ مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہا اور یہ معاملہ اس وقت تنازع کی صورت اختیار کرگیا تھا جب گلوکارعلی عظمت نے ایک پروگرام میں الزام لگایا کہ علی ظفر نے پیسے دے کر بلاگرز خریدے اور جان بوجھ کر گانے پر تنقید کروائی

    علی عظمت کے الزامات کے جواب میں علی ظفر نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا اور طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر آپ کا گانا لوگ پسند نہیں کررہے تو اس کا ذمہ دار میں ہوں بعد ازاں مداحوں کی پُر زور فرمائش پرعلی ظفر نے خود پی ایس ایل کا گانا بنانے کا اعلان کیا جس کے وہ اب تک دو ٹیزر سامنے چکے ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوئے ہیں اب کرکٹ شائقین اور مداح علی ظفر کے مکمل ترانے کا بے صبری سے نتظار کر رہے ہیں

    علی ظفرمداحوں کی خواہش پر پی ایس ایل فائیو کا ترانہ بنانے کے لئے تیار

  • نئی دہلی فسادات پر بھارتی فنکاروں کا شدید ردعمل

    نئی دہلی فسادات پر بھارتی فنکاروں کا شدید ردعمل

    نئی دہلی میں مسلم فسادات کے نتیجے میں اب تک کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں بے گناہوں کی موت پر بالی ووڈ فنکاروں نے شدید افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ آج واضح ہوگیا کہ سی اے اے کا مطلب مسلم مخالف کے سوا کچھ نہیں

    باغی ٹی وی: بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے بھارتی متنازع شہریت قانون کی وجہ سے پورا بھارت فسادات کی لپیٹ میں آ گیا ہے اور تقریباً ہر شہرمیں اس قانون کے خلاف مظاہرے اور احتجاج جارہی ہیں تاہم تین روز قبل دہلی کی صورتحال اس وقت شدید شدت اختیار کر گئی جب مسلم مخالف شہریت کے قانون کے خلاف پرامن دھرنے پر بیٹھے مظاہرین پر مسلح ہندو انتہا ہسندوں نے حملہ کردیا

    دہلی کے حالات اس حد تک خراب ہوچکے ہیں وہاں کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے صورتحال کنٹرول کے لیے شہر میں کرفیو نافذ کردیا ہے جس میں دفع 144 کے تحت ایک ماہ تک مسلمان اپنے گھروں سے باہر نہیں نکلیں گے ساتھ ہی انہوں فوج طلب کرنے کی درخواست کردی ہے

    بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے متنازع شہریت کے قانون کے خلاف ابتدا ہی سے بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں جن میں بالی ووڈ کے ان اداکاروں کی آوازیں بھی شامل ہیں جو اس قانون کے خلاف ہیں ان اداکاروں میں جاوید جعفری فلمساز انوراگ کیشیپ سوارا بھاسکر جاوید اختر اور شروتی سیٹھ سمیت کئی اداکار پیش پیش ہیں اور اس قانون کے خلاف شروع سے ہی احتجاج میں شامل ہیں تاہم اب دہلی فسادات میں بھی انہوں نے اپنی آواز بلند کی ہے


    کامیڈی اداکار جاوید جعفر شروع سے ہی سی اےاے قانون کے خالف اپنی آواز بلند ک رہے ہیں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ دہلی میں اس قسم کے فسادات دیکھ کر بہت پریشانی ہوئی ہے انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لئے افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ ان واقعات کو دیکھ کر صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں گندی سیاست شامل ہے


    بھارتی موسیقار ویشال ڈاڈلانی نے لکھا کہ مظاہرین سی اے اے کے خلاف گزشتہ دو ماہ سے احتجاج کررہے ہیں اس وقت توکوئی تشدد دیکھنے میں نہیں آیا جب تک کہ سی اے اے کے حامی میدان میں نہیں آگئے سوچنے والی بات ہے


    بھارتی ٹی وی کی اداکارہ شروتی سیٹھ نے ٹویٹر پرلکھا کہ میرے ملک کو جلانا بند کریں
    https://twitter.com/eshagupta2811/status/1231948505624858624?s=19
    اداکارہ ایشا گپتا نے دہلی کی صورتحال کا سیریا (شام) سے موازنہ کرتے ہوئے لکھا کہ شدت پسند لوگ صرف شر انگیزی پھیلاتے ہیں اس بات کو جانے بغیر کہ وہ کس چیز کے لیے کھڑے ہیں ایسے لوگ میرے ملک اور میرے شہر کو غیر محفوظ بنارہے ہیں


    اداکارہ سوارا بھاسکر ان چند لوگوں میں سے ہیں جو شروع سے متنازع شہریت کے قانون مودی اوربی جے پی کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں اور اس قانون کے خلاف کئے جانے والے احتجاج کا حصہ بھی بن رہی ہیں انہوں نے لکھا دارالحکومت دہلی کی حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی سے درخواست کرتے ہوئے کہا میری آپ سے فوری درخواست ہے ٹوئٹ کرنے سے آگے بڑھیں


    بھارتی ٹی وی کی ایک اور اداکارہ کریتیکا کامرا نےلکھا مہربانی کرکے انہیں سی اے اے کا حامی کہنا چھوڑدو بلکہ آئیں انہیں اس نام سے پکاریں جو وہ ہیں مسلم مخالف وہ یہ سب سی اے اے کے لیے نہیں کررہے بلکہ وہ اس حقیقت سے نفرت کرتے ہیں کہ مسلمانوں کو بھی وہی حقوق حاصل ہوں جو ان کو حاصل ہیں


    انوراگ کیشیپ کی شمار بھی ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے جو شروع سے ہی مودی اور بی جے پی اور متنازع شہریت قانون کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا آج یہ بات بالکل واضح ہوگئی ہے کہ سی اے اے کے حامیوں کا مطلب اینٹی مسلم کے سوا اور کچھ نہیں


    جاوید اختر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ دہلی میں فسادات کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے یہ اب کپل مشرا کا کیا ہے دہلی میں صرف فسادات پھیلاکر ایک شدت ہسندی کی صورتحال پیدا کی جا رہی ہیے جبکہ دہلی پوکلیس بھی کچھ دنوں بعد ہی اس کا حلب تلاش کرے گی

    سوارا بھاسکر نے مودی سرکار کومسلم دشمن پالیسیوں پر آڑے ہاتھوں لیا


    دوسری جانب متنازع شہریت کے قانون اور مسلم مخالف فسادات پر بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کی جانب سے مکمل خاموشی طاری ان کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان میں شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان سیف علی خان جیسے بڑے اداکار شامل ہیں ان کی خاموشی پر خود ان کےمداح بھی حیران ہیں اور ان کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں

    مہیش بھٹ اور جاوید اختر نے مودی کو مسلمانوں سے نفرت کی بنا پر فاشسٹ قراردیا

  • کبری خان کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

    کبری خان کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

    پاکستان ٹی وی و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبری خان کی بہن کے ولیمے میں لی گئیں خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں

    باغی ٹی وی: پاکستان ٹی وی و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبری خان کی بہن کے ولیمے میں لی گئیں تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کبری خان نے اپنی خوبصورت تصاویر شئیر کیں جس میں انہوں نے گولڈن رنگ کا لہنا زیب تن کیا ہواہے اور ساتھ ہلکے گرے درنگ کا دوپٹہ لے رکھا ہے تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا بہن کا ولیمہ
    https://www.instagram.com/p/B8_G5B9n3-D/?igshid=3biahhno43pq
    نہ صرف پاکستان میں بلکہ سرحد پارمداحوں کی جانب سے ان کی تصویروں کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اورگولڈن رنگ کے لہنگے کبری خان کو ان کے الف ڈرامے کے کردار حسن جہاں سے منسوب کر رہے ہیں

    اسد صدیقی نے بھی کبری خان کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے حسن جہاں لکھا

    لیجنڈ آف مولا جٹ کی ڈائریکٹر عمارہ حکمت نے بھی کبری خان کی تصاویر کی تعریف کی


    سمیع خان نے بھی اداکارہ اور خاندان کو بہن کی شادی کی مبارکباد دی

    واضح رہے کہ کبریٰ خان آج کل جیو ٹی وی کے مقبول ڈرامے الف میں حسن جہاں کا کردار نبھا رہی ہیں

  • حرامانی کا اپنا یو ٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان

    حرامانی کا اپنا یو ٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان

    پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے

    باغی ٹی وی :اداکارہ حرا مانی نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ وہ اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے جارہی ہیں

    اداکارہ نے بتایا کہ ابھی وہ اور ان کی ٹیم انکا یوٹیوب چینل بنانے کے لیے کام کرہے ہیں تاہم ابھی تک ان کا کوئی یو ٹیوب چینل نہیں ہے

    دوسری جانب اداکارہ حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر مانی کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں مانی سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ جب میں تمہارے ساتھ ہوتی ہوں تو مجھے سب کچھ گولڈن کیوں لگتا ہے؟
    https://www.instagram.com/p/B86xxSDHn6p/?igshid=f08mgrlqypui
    ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ دنیا سنہری ہے اور ہم اس میں اڑ رہے ہیں انہوں نے لکھا کہ جیسے سب جادوسا ہے چمکدار اور روشن

  • پی ایس ایل فائیو آفیشل ترانہ تیار ہیں بنانے والے تمام فنکاروں کا مداح ہوں علی ظفر

    پی ایس ایل فائیو آفیشل ترانہ تیار ہیں بنانے والے تمام فنکاروں کا مداح ہوں علی ظفر

    پاکستانی معروف گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ پاکستان سُپر لیگ فائیو کا آفیشل ترانہ تیار ہیں بنانے والے تمام فنکاروں کا مداح ہوں

    باغی ٹی وی:جیونیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ علی عظمت میرے دوست ہیں اور اس ملک کے اسٹار ہیں جو انداز وبیان منفرد رکھتے ہیں

    پروگرام کے میزبان نے علی ظفر سے سوال پوچھا کہ تیار ہیں انہیں کیسا لگا?

    اس سوال کا علی ظفر نے بڑا محتاط جواب دیتے ہوئے کہا کہ ترانہ اچھا تھا کسی کو اچھا لگتا ہے کسی کو بُرا لگتا ہے انہوں نے کہا اس ترانے کی تنقید پر اس کی حمایت کرتے ہوئے میں نے ٹویٹر پر بھی پیغام دیا تھا کہ جس طرح آپ لوگ مجھے پیار دے رہے ہیں اسی طرح دیگر فنکاروں کے کام اور کوششوں کو بھی سراہیں ہم سب ایک خاندان ہیں

    گلوکار عظمت علی کے بارے میں بات کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ علی عظمت میرے دوست ہیں اور اس ملک کے اسٹار ہیں جو انداز وبیان منفرد رکھتے ہیں بلکہ وہ پاکستان سُپر لیگ فائیو کا آفیشل ترانہ تیار ہیں بنانے والے تمام فنکاروں کا فین ہوں

    میزبان نے سوال گلوکار سے سوال کیا کہ اتنے کم وقت چند گھنٹوں میں ترانہ کیسے تیار کیا?

    اس سوال کا جواب دیتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ وہ کسی بھی موضوع پر پندرہ سے بیس منٹ پر کچھ نہ کچھ لکھ سکتے ہیں بات ساری آمد کی ہوتی ہے کبھی آمد جلدی ہوجاتی ہے کبھی ہفتوں لگ جاتے ہیں

    پروگرام میں انہوں نے پی ایس ایل کے پچھلے سیزنز میں گائے گئے ترانوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے تین سیزن کے ترانے اور تقاریب میں پرفارمنس کا انہیں انتہائی کم معاوضہ دیا گیا لیکن انہوں نے یہ صرف پاکستان میں کرکٹ کی بحالی اور وطن کی محبت میں کیا

    واضح رہے کہ آفیشل ترانہ تیار ہیں پاکستان کے 4 نامور گلوکار عارف لوہار، عاصم اظہر، علی عظمت اور ہارون رشید نے گایا ہے جو شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہا ہے جس پر علی عظمت نے گلوکار علی ظفر کو اس کی وجہ قرار دیا تھا اس کے جواب میں علی ظفر نے ایک مزاحیہ اور طنز سے بھر پور ویڈیو ٹویٹر پر شئیر کی تھی جس کے بعد مداحوں کی پُرزور فرمائش پر گلوکار نے پی ایس ایل فائیو کے لئے ترانہ بنانیکا بھی اعلان کیا تھا

    علی ظفرمداحوں کی خواہش پر پی ایس ایل فائیو کا ترانہ بنانے کے لئے تیار

  • دنیا نئی دہلی فسادات پر نوٹس لے حمزہ علی عباسی کا مطالبہ

    دنیا نئی دہلی فسادات پر نوٹس لے حمزہ علی عباسی کا مطالبہ

    نئی دہلی میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والی دہشت گردی پر اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ دنیا ان فسادات کا نوٹس لے

    باغی ٹی وی :نئی دہلی میں مسلمانوں کیخلاف ہونے والی دہشتگردی پر اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ دنیا ان فسادات کا نوٹس لے ورنہ فسادات کی یہ لہر غیر معمولی صورتحال اختیار کر جائے گی پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر انتہا پسند ہندوؤں کی مسلمانوں کے خلاف دہشتگردی پر لکھا کہ نئی دہلی میں متعدد مسلمانوں کو سڑک پر قتل کر دیا گیا مسجد کو نقصان پہنچایا گیا مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو بھی جلا دیا گیا


    حمزہ علی عباسی نے مزید لکھا کہ دہلی میں ہندو انتہاپسندوں کی دہشت جاری ہے انہوں نے کہا دنیا نئی دہلی کی صورتحال دہشتگردی فسادات اور انتہا پسندی اور مسلمانوں کے بے رحمانہ قتل و غارت پر نوٹس لے

    واضح رہے کہ واضح رہے کہ گزشتہ روز نئی دہلی میں اُس وقت فسادات پھوٹ پڑے جب شمال مشرقی علاقوں میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر ہندو انتہا پسندوں نے حملے کیے تھے ان حملوں کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت کئی افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوئے تھے

  • بھارتی اداکار ہریتک روشن کی ہکلاہٹ کے شکار پاکستانی طالبعلم کی حوصلہ افزائی

    بھارتی اداکار ہریتک روشن کی ہکلاہٹ کے شکار پاکستانی طالبعلم کی حوصلہ افزائی

    بھارتی معروف اداکار ہریتک روشن نے ہکلاہٹ کے شکار پاکستانی طالب علم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اپنے مقصد سے پیچھے نہ ہٹنے کی تلقین کی ہے

    باغی ٹی وی :بالی وڈ سُپر اسٹارہریتک روشن نے ہکلاہٹ کے شکار پاکستانی طالب علم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اپنے مقصد سے پیچھے نہ ہٹنے کی تلقین کی ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی لڑکی مریم ذوالفقارنے لکھا کہ ان کے کزن اٹک اٹک کر بولتے ہیں اور یونیورسٹی میں ایک پریزینٹیشن کے دوران لیکچرار نے کہا کہ اگر تم ٹھیک سے نہیں بول سکتے تو تمہیں پڑھائی چھوڑ دینی چاہیے
    https://twitter.com/MariumAwazar_/status/1231073085878566913?s=19
    لڑکی نے لکھا کہ لیکچرار کے اس رویہ کے بعد سے ان کا کزن ڈپریشن میں مبتلا ہے اور اپنے آپ کو کمرے میں بند کیا ہوا ہے

    پاکستانی لڑکی کی ٹوئٹ پر بھارتی اداکار ہریتک روشن نے لکھا کہ پلیز اپنے کزن سے کہو کہ لیکچرار اور ان کے مشورے کا ان کی ہکلاہٹ سے کوئی تعلق نہیں اٹک اٹک کر بولنا کچھ بڑا کرنے سے آپ کے کزن کو نہیں روک سکتا


    ہریتک روشن نے پاکستانی لڑکی کو کہا کہ وہ اپنے کزن کو بتائیں کہ اس میں ان کا کوئی قصور نہیں اور نہ ہی ان کو اس میں شرم محسوس کرنی چاییے تاہم جو لوگ انہیں شرم دلاتے ہیں وہ خود دماغ سے خالی ہیں

  • پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو خودکشی نہ کرنے کا مشورہ

    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو خودکشی نہ کرنے کا مشورہ

    کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو خودکشی نہ کرنے کا مشورہ ، اطلاعات کےمطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سفیر برائے مہاجرین ماہرہ خان کے مداح حالیہ ٹویٹ پر تذبذب کا شکار ہوگئے۔

    ماہرہ خان نے رات گئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے شاعری کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے ’زندگی‘ کے موضوع پر آزاد نظم کے کچھ اشعار ٹویٹ کیے۔

    زندگی کے نشیب و فراز کے حوالے سے ماہرہ خان نے لکھا کہ

    زندگی ۔۔۔

    رکتی ہوئی۔۔۔

    سمٹی ہوئی۔۔۔۔

    الجھی ہوئی۔۔۔

    تھکتی ہوئی ۔۔۔

    زندگی۔۔۔

    ماہرہ خان کی شاعری مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی اور دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں اسے 4 ہزار سے زائد صارفین نے پسند جبکہ چار سو سے زائد نے اسے ری ٹویٹ کیا۔

     

    ماہرہ خان کے شاعرانہ ٹویٹ پر مداحوں نے بھی زندگی سے متعلق اشعار لکھ کر بھیجے۔ اداکارہ کو مداحوں نے حوصلہ دینے کی کوشش کی جبکہ ایک صارف نے شہزاد نے انہیں خودکشی نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔