Baaghi TV

Category: شوبز

  • معروف اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑے تین برس بیت گئے

    معروف اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑے تین برس بیت گئے

    سینئراور معروف ٹی وی اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑے 3 سال بیت گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئراور معروف ٹی وی اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑے 3 سال بیت گئے فاروق ضمیر 1941 کو پیدا ہوئے انہوں نے گورنمنٹ کالج سے آرکیالوجی میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی دوران تعلیم ہی ان کا رجحان اداکاری کی طرف ہوگیا تھا

    فاروق ضمیر نے فنی کیرئیر کا آغاز 90 کی دہائی سے کیا اور کئی معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں گڑیا سراغ زندگی کاغذ کی ناؤ اور رانی سمیت کئی ڈرامے شامل ہیں

    اداکاری کے شعبے میں وہ ایک خاص حیثیت رکھتے تھے کرداروں سے ان کی مطابقت اور مکالمہ نگاری ناظرین کو اپنی جانب کھینچ لیتی تھی وہ ایک رجحان ساز شخصیت کے مالک تھے

    فاروق ضمیر کی بے پناہ فنی صلاحیتوں کےبنا پر حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا فاروق ضمیر 23 فروری 2017 کو خالق حقیقی سے جاملے

  • میری بیٹی کو اپنی مرضی کا لباس پہننے کی مکمل آزادی ہے،برقع اور حجاب اس کا اپنا انتخاب ہے اے آر رحمن

    میری بیٹی کو اپنی مرضی کا لباس پہننے کی مکمل آزادی ہے،برقع اور حجاب اس کا اپنا انتخاب ہے اے آر رحمن

    بھارتی گلوکار اے آر رحمن کا کہنا ہے کہ برقع پہننا میری بیٹی خدیجہ کا اپنا انتخاب ہے

    گذشتہ دنوں بنگلا دیشی خاتون رائٹر تسلیمہ نسرین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی گلوکار اے آر رحمن کی بیٹی خدیجہ رحمٰن کو حجاب اور برقع پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا

    تسلیمہ نسرین کی تنقید کے بعد اب بھارتی گلوکار اے آر رحمن نے بھی اس بارے میں بیان دے دیا

    بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اے آر رحمن نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی نے ماضی میں ایک گانا گایا ہے جس پر لوگوں کی جانب سے ان کو بےحد پیار اور محبت ملی

    انہوں نے کہا کہ میرے بچے جانتے ہیں کہ ان کے لیے کیا اچھاہے اور کیا برا ہے اسی لیے میرے بچے اپنی مرضی کے مطابق آزادانہ زندگی گزار رہے ہیں

    اے آر رحمن نے کہا کہ برقع اور حجاب پہننے کا انتخاب خدیجہ کا اپنا ہے اور میری بیٹی کو اپنی مرضی کا لباس پہننے کی مکمل آزادی ہے

    انہوں نے بنگلادیشی رائٹر تسلیمہ نسرین کی جانب سے خدیجہ کے حجاب اور برقعے پر تنقید کرنے کے حوالے سے کہا کہ میں اس طرح کی تنقید کرنے والوں کو کوئی جواب نہیں دوں گا

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں تسلیمہ نسرین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خدیجہ رحمن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مجھے اے آر رحمن کی گلوکاری پسند ہے لیکن میں جب بھی ان کی بیٹی کو دیکھتی ہوں تو میرا دم گھٹنے لگتا ہے

    تسلیمہ نسرین نے خدیجہ کے برقع اور حجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ ایک ثقافتی گھرانے میں پرورش پانے والی لڑکی کا بھی آسانی سے برین واش ہوسکتا ہے

    برقعے پر تنقید کرنے والی بنگلا دیشی خاتون کو اے آر رحمن کی بیٹی کا کرارا جواب


    تسلیمہ نسرین کے اس تنقید بھرے ٹوئٹ پر خدیجہ رحمن بھی خاموش نہ رہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی حجاب میں تصویر شیئر کی تھی جس کا انہوں نے ایک طویل کیپشن لکھا تھا انہوں نے لکھا تھا کہ صرف ایک سال رہا ہے اور یہ موضوع دوبارہ گردش کرنے لگ گیا ہے بھارت میں اس وقت بہت کچھ ہورہا ہے لیکن پھر بھی سب لوگ اس بات کے لیے فکر مند ہیں کہ عورت کو کیا لباس پہننا چاہیے اور یہ دیکھ کر میں بہت حیران ہوتی ہوں میں جب بار بار یہ موضوع سنتی ہوں تو میرے اندر ایک آگ بھڑک اٹھتی ہے

    محترمہ تسلیمہ نسرین! مجھے افسوس ہو رہا ہے کہ آپ اپنے ہی لباس کی وجہ سے گھٹن محسوس کر رہی ہیں آپ کو کچھ تازہ ہوا لینے کی ضرورت ہے

    انہوں نے لکھا تھا کہ مجھے برقع پہننے سے کوئی گھٹن محسوس نہیں ہوتی ہے بلکہ مجھے فخر محسوس ہوتا ہے اور میں اپنے اس فیصلے میں بااختیار ہوں

    انہوں نے لکھا تھا کہ تسلیمہ نسرین میرا آپ کو مشورہ ہے کہ آپ کو ایک بار گوگل کرکے فیمینزم کا مطلب معلوم کرنا چاہیے

    واضح رہے کہ گذشتہ برس بھی خدیجہ رحمان کے پردہ کرنے پر اعتراضات اٹھانے والوں کو موسیقار اے آر رحمن نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنے بچوں کے فیصلوں کا احترام کرتا ہوں اور کسی پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرتا

  • ٹرمپ کے بیان پر پیراسائٹ کے ہدایتکار کا سخت رد عمل

    ٹرمپ کے بیان پر پیراسائٹ کے ہدایتکار کا سخت رد عمل

    فلم پیراسائٹ پرامریکی صدر ٹرمپ کی تنقید پر جنوبی کوریا کے ہدایت کار یون سنگ ہیون نےسخت ردعمل کا اظہار کیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہدایت کار نے کہا کہ انہیں ٹرمپ کے تبصرے پرشدیدغصہ آیا وہ ٹرمپ ہیں نہ کہ پیرا سائٹ کے ہدایتکار لیکن فلم سے متعلق امریکی صدر کا بیان تنگ نظری ہے

    واضح رہے کہ جنوبی کوریا کی فلم کو بہترین فلم کا ایوارڈ دینے پر امریکی صدر نے دو دن قبل آسکرز کا خوب مذاق بنایا تھا کہا تھا جنوبی کوریا کے ساتھ امریکا کو بہت سے مسائل ہیں اس کے باوجود بہترین فلم کا آسکر جنوبی کوریا کی فلم پیراسائٹ کو دیدیا گیا انہوں نے آسکرز میں بہترین فلم کے اعلان کی نقل بھی اتاری تھی

    انہوں نے کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ 1939 میں بنی فلم gone with the Wind جیسی ہالی ووڈ کلاسک کو ایوارڈ ملتا

  • دی لیجنڈ آف مولا جٹ عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی

    دی لیجنڈ آف مولا جٹ عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی

    پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیو فلمز کے تحت بننے والی فلم مولا جٹ عید الفطر کے موقع پر ملک بھر کے تمام سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

    فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری ہیں جب کہ اداکاروں میں فواد خان، حمزہ عباسی، ماہرہ خان، حمیمہ ملک اور گوہر رشید جیسے بڑے فنکارشامل ہیں

    ان کے علاوہ فارس شفیع، شفقت چیمہ اور نیر اعجاز نے بھی فلم میں اہم کردار ادا کیے ہیں

    دی لیجنڈ آف مولا جٹ بجٹ کے لحاظ سے پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی فلم ہے جو کہ انسائیکلومیڈیا اور لاشاری فلمز کے بینر تلے تیار کی گئی ہے

    اس فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت ہیں فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری ہیں اور اسکرپٹ ناصر ادیب نے تحریر کیا ہے

    یاد رہے کہ یہ فلم مداحوں میں اس وقت ہی مقبول ہوگئی تھی جب یہ بتایا گیا کہ اس میں ماضی کے معروف کرداروں مولا جٹ اور نوری نتھ کے دور کی عکاسی کی گئی ہے

    بالی وڈ کے معروف ہدایت کار اور بھارتی متنازع شہریت قانون پر مودی سرکار کے خلاف آواز اٹھانے والے انوراگ کشیپ بھی فلم کے ٹریلر کو سراہتے ہوئے ٹوئٹر پر کہہ چکے ہیں کہ مولا جٹ واپس آچکا ہے اور اس بار یہ فواد خان ہیں

  • بچھڑے فرینڈز سولہ سال بعد دوبارہ مل گئے

    بچھڑے فرینڈز سولہ سال بعد دوبارہ مل گئے

    معروف ٹی وی سیریز فرینڈز کی کاسٹ ایک شو میں شرکت کے لیے اکھٹی ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف ٹی وی سیریز فرینڈز کی کاسٹ ایک شو میں شرکت کے لیے اکھٹی ہوئی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ جینیفر آئنسٹن نے ڈرامے کی دیگر مرکزی کاسٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کی
    https://www.instagram.com/p/B82FMKcBKHL/?igshid=19m6w6vux7h60
    تصویر کے کیشن میں انہوں نے لکھا کہ جلد آنے والا ہے

    جوئی کا معروف کردار ادا کرنے والے میٹ لی بلانک کی جانب سے بھی ڈرامے کی پچیس سال مکمل ہونے پر اس ری یونین پر مختلف پوسٹس شئیر کیں انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ پچیس سال پہلے کی جمعرات کی رات منائی ایسے لگتا جیسے کل ہی کی بات ہو انہوں نے تمام چاہنے والوں کا فرینڈز سیریز دیکھنے پر شکریہ ادا کیا
    https://www.instagram.com/p/B2mW0KLgTBP/?igshid=yy4fydccuyr
    واضح رہے کہ فرینڈز سیریز 1994 میں شروع ہوئی تھی جو آج تک ٹیلی ویژن کی کامیاب سیریز مانی جاتی ہے

    1994 میں ریلیز ہونے والی سیریز کا آخری اور دسواں سیزن 2004 میں نشر کیا گیا تھا جس کی کل 136 اقساط پر مشتمل تھا

    یہ سیریز چھ دوستوں مونیکا، روس، چینڈلر، ریچل، فیبی اور جوئی کے گرد گھومتی ہے مونیکا اور روس بہن بھائی ہیں ریچل مونیکا کی کالج کی سہیلی ہے

    چینڈلر اور روس روم میٹ ہیں اور فیبی مونیکا کی روم میٹ رہ چکی ہے اس سیریز میں عام زندگی کے موضوعات یعنی ہراسانی ورک پلیس کے طور طریقے خودمختاری جیسے موضوعات کو بیان کیا گیا ہے

  • فیمنزم صرف برابری ہے میں میرا جسم میری مرضی نعرے پر متفق نہیں سونیا حسین

    فیمنزم صرف برابری ہے میں میرا جسم میری مرضی نعرے پر متفق نہیں سونیا حسین

    پاکستان کی نامور اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ میں ہر سال 8 مارچ کو منعقد ہونے والے ایونٹ عورت مارچ اور اس میں لگائے نعروں کے حق میں نہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سونیا حسین نے گزشتہ روز اے آر وائے کے میزبان وسیم بادامی کے ایک شو معصومانہ کھیل میں شرکت کی جس میں انٹر ویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ یں ہر سال 8 مارچ کو منعقد ہونے والے ایونٹ عورت مارچ اور اس میں لگائے نعروں کے حق میں نہیں

    پروگرام کے میزبان نے اداکارہ سے پوچھا کہ آپ نے کہا تھا میرے پاس تم ہو میں عائزہ خان کا کردار پہلے آپ کوآفر کیا گیا تھا کیا یہ سچ ہے؟

    اس پر اداکارہ نے کہا کہ کہ ویسے جو پروجیکٹ میں نے نہیں کیا تو اس پر بات کرنا اچھا نہیں لگتا اور ہمایوں سعید اور ندیم بیگ نے ایسے کسی کے پوچھنے پررینڈملی میرا نام لیا تھا انہوں نے کہا عائزہ نے مہوش کا کردار بخوبی نبھایا ہے

    وسیم بادامی کے آئٹم سانگ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے سونیا نے کہا کہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ آئٹم سانگز فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں اور اس میں کوئی مسئلہ نہیں لیکن اگر ان سے پوچھا جائے تو وہ خود شاید کبھی کسی آئٹم سانگ نہیں کریں گی انہوں نے کہا کہ عورت کو زیادہ سیکشولائز نہیں کرنا چاہیئے اد کے علاوہ بھی خواتین بہت کچھ کر سکتی ہیں

    وسیم بادامی نے ایواراڈ سسٹم کے بارے میں سوال پوچھا کہ وہ جینوئن ہے یا فراڈ ہی ہے بڑا زبردست ہے میرٹ پر ملتے ہیں ؟

    اس کا جواب انہوں نے دینے سے معذرت کی لیکن انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں ایوارڈ سسٹم ایک جیسا ہی ہے

    انٹرویو کے دوران اداکارہ سے وسیم بادامی نے یہ سوال کیا کہ انہوں نے کہا تھا کہ وہ فیمنسٹ ہیں تو اس کا مطلب بھی بتائیں؟

    اس پر سونیا حسین کا کہنا تھا کہ فیمنزم کو لوگ عموماً غلط سمجھتے ہیں لوگ سمجھتے ہیں کہ میں فیمنسٹ ہیں تو مردوں سے نفرت کرتی ہوں گی لیکن ایسا نہیں ہے فیمنزم صرف برابری ہےعورت اور مرد دونوں کے حقوق پر بات کرنی ہے

    علی ظفر کے خلاف ٹویٹس کرنے پر خاتون بلاگر و سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ نے معذرت کر لی


    8 مارچ کو عورت مارچ کے دوران کئی فیمنسٹ خواتین اپنی روٹی خود بناؤ اور اپنا کھانا خود گرم کرو جیسے سلوگن لےکر سامنے آئی تھیں اس حوالے سے سونیا حسین نے کہا کہ اگر عورت گھر میں کھانا بنا سکتی ہے تو مرد بھی بنا سکتا ہے لیکن یہ روٹی والا جو نعرہ بنایا گیا تھا میں اس کے حق میں بالکل نہیں

    اداکارہ نے بتایا کہ میں عورت مارچ میں لگائے نعروں سے میں بالکل اتفاق نہیں کرتی میرا خیال ہے کہ جب آپ کسی چیز کو لےکر حد سے بڑھ جائیں تو پھر ایسا ہی کرتے ہیں

    اس موقع پر وسیم بادامی نے عورت مارچ میں لگائے ایک نعرے میرا جسم میری مرضی کے بارے میں بھی سوال کیا جو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوا تھا

    اس پر سونیا حسین نے کہا کہ میں اس بات سے بھی اتفاق نہیں کرتی زندگی میں کچھ باتیں اہم ہوتی ہیں اور وہ صرف خواتین کے لیے نہیں مردوں کے لیے بھی یقیناً اہم ہوں گی

    بھارتی گلوکار سونو نگم بھی میرے پاس تم ہوکے سحر سے بچ نہیں پائے


    انٹرویو کے دوران وسیم بادامی نے سوال کیا کہ ہراسانی شوبز انڈسٹری کی تلخ حقیقت ہے یا اس کو کچھ زیادہ بڑھا چڑھا کر بتایا جارہا ہے؟

    اس پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی جنسی ہراسانی کا سامنا نہیں کیا لیکن ہوسکتا ہے کہ کچھ لڑکیوں کو اس کا سامنا کرنا پڑا ہو

    سونیا حسین اس وقت ٹچ بٹن نامی فلم میں کام کررہی ہیں اس فلم میں ان کے ہمراہ فرحان سعید، فیروز خان اور ایمان علی نے اہم کردار نبھائے فلم عیدا لفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی

  • کرینہ کپور نے شاہد کپور کے ساتھ تعلق ختم کرنے کی وجہ بتا دی

    کرینہ کپور نے شاہد کپور کے ساتھ تعلق ختم کرنے کی وجہ بتا دی

    معروف بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے سابق قریبی دوست شاہد کپور سے تعلق ختم کرنے کی وجہ بتا دی

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیف علی خان سے شادی کے بعد پہلی مرتبہ کرینہ نے اپنے اور شاہد کپور کے تعلق سے متعلق بات کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان دونوں کا تعلق کی وجہ قسمت ہے

    کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ شاہد کپور کے ساتھ ہٹ ہونے والی فلم ’جب وی میٹ‘ نے ان کا کیرئیر بدلا جبکہ سیف علی خان کے ساتھ کی جانے والی فلم ’ٹشن‘ نے ان کی زندگی ہی بدل دی

    تین سال سے زائد عرصے تک قریبی دوستی سپر ہٹ فلم ’جب وی میٹ‘ کے بعد دونوں نے راہیں جدا کرلیں جبکہ کرینہ کپور نے ’جب وی میٹ ‘ کی ریلیز کے فوراً بعد ہی سیف علی خان سے دوستی کرلی اور ان کے ساتھ فلم ’ٹشن ‘ بھی سائن کی

    یاد رہے کہ 2004 میں کرینہ اور شاہد کی پہلی فلم فدا ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی جبکہ کرینہ اور شاہد بھی ایک دوسرے کے دوست بھی بن گئے تھے

    2012 میں کرینہ کپور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان سےشادی کر لی اور2016 میں ان کے ہاں تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی

    دوسری جانب شاہد کپور نے 2015 میں میرا راجپوت سے شادی کی ان کے دو بچے ہیں بیٹی کا نام میشاء جبکہ بیٹے کا نام زین ہے

  • فہد مصطفی کی حرم پاک میں تصویر لینے کی انداز پر سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید

    فہد مصطفی کی حرم پاک میں تصویر لینے کی انداز پر سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید

    پاکستانی معووف اداکار و میزبان فہد مصطفی کو عمرے کے دوران لی گئی تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور لوگ انہیں مقدس مقام کا احترام کرنے کی تلقین کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ پر احسن خان نے عمرے کے دوران حرم شریف کے سامنے کھڑے ہو کر لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ان کی تصویر لینے اور کحرے ہونے کا انداز لوگوں کو پسند نہیں آیا لہذا جہاں انہیں عمرے کی مبارکباد دی جا رہی ہے وہیں صارفین کی جانب سے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے


    بہت سے صارفین نے کمنٹس کئے کہ سعودی حکومت کو مکہ، مدینہ اور دیگر مقدس مقامات پر تصاویر کھینچنے پر پابندی لگانی چاہیئےبعض نے لکھا خدا کا خوف کرو یہ ماڈلنگ کرنے کی جگہ نہیں ہے جہاں یہ اس طرح کھڑے ہیں بعض نے لکھا کہ یہ لوگ مقدس جگہ پر سیلفی لے کر سوشل میڈیا پر شئیر کرنا بھی کوئی مقدس فریضہ ہی سمجھتے ہیں

    ایک صارف نے لکھا کہ معذرت کے ساتھ فہد مصطفی صاحب جس استائل میں آپ مکہ میں کھڑے ہو کر تصویر کھنچوائی ہے یہ چھچھورا پن اور شودے بازی ہے ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے گھر عاجزی سے کھڑے ہوتے ہیں اکڑ کر نہیں ایک صارف نے لکھا کہ اب کعبہ ہی رہ گیا تھا ماڈلنگ کے لئے اگر کچھ کہیں تو پھر یہ لوگ کہتے ہیں ہم جج کرتے ہیں

    بہت سے صارفین نے فہد مصطفی کو عمرے کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ آپ کا عمرہ قبول فرمائے جب کہ کچھ لوگوں نے کہا ہم کون ہوتے ہیں کسی کو جج کرنے والے
    عمرے کی ادائیگی کے دوران فنکاروں کی جانب سے تصویر شیئر کرنا ایک ٹرینڈ بن چکا ہے اور ہر فنکار عمرے کی ادائیگی کے دوران اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتا ہے اور لوگ فنکاروں کو مبارکباد دیتے ہیں

  • پاکستان آ کر ہمیشہ اچھا لگتا ہے شترو گن سنہا

    پاکستان آ کر ہمیشہ اچھا لگتا ہے شترو گن سنہا

    بالی وڈ لیجنڈری اداکار شتروگن سنہا کا کہنا ہے کہ پاکستان آکر ہمیشہ اچھا لگتا ہے لوگوں کا پیار ہمیشہ یاد رہے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ ک مطابق گذشتہ دنوں بھارتی اداکار شتروگن سنہا نے لاہور کے اچانک دورے میں معروف بزنس مین میاں اسد احسان کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی تقریب میں موجود مہمانوں نے بھارتی اداکار کے ساتھ تصویریں اورسیلفیاں بنائیں جبکہ شتروگن سنہا نے دلہا اور دلہن کے ہمراہ بھی اسٹیج پر تصاویر بنوائیں

    پاکستان کے دورے کے حوالے سے شتروگن سنہا کا کہنا ہے کہ میاں اسد احسان سے میری گہری دوستی ہے اُن کے بیٹے کی شادی میں شرکت کرکے دلی خوشی محسوس کررہا ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان آکر ہمیشہ اچھا لگتا ہے لوگوں کی خوش اخلاقی اور ان کا پیار ہمیشہ یاد رہے گا

    واضح رہے کہ گذشتہ اداکار شتروگن سنہا کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں پاکستانی اداکارہ ریما خان بھی ان کے ہمراہ نظر آرہی تھیں

  • کراچی کو آسان نہیں لینا عاصم اظہر نے ہانیہ کو خبردار کر دیا

    کراچی کو آسان نہیں لینا عاصم اظہر نے ہانیہ کو خبردار کر دیا

    پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے دوسرے دن کے پہلے میچ میں پشاور زلمی کی کراچی کنگز سے شکست کے بعد عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کو وارننگ دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوسرے دن کے پہلے میچ میں پشاور زلمی کی کراچی کنگز سے شکست کے بعد عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کو وارننگ دے دی

    پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے میلے پی ایس ایل کا جادو کرکٹ شائقین میں سر چڑھ کربول رہا ہے اس جادو میں کرکٹ سے شغف رکھنے والے شوبز ستارے بھی مبتلا ہوگئے ہیں


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کی ٹیم پشاور زلمی کی شکست پر ان کا خوب مذاق اڑایا اور لکھا کہ مانا کہ آپ کی زلمی کی ٹیم اچھی ہے لیکن کراچی کو بھی آسان نہیں لینا

    عاصم اظہر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کراچی کنگز کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کو پہلی جیت کی مبارکباد دی لکھا کہ پہلی جیت مبارک ہو


    یاد رہے کہ ہانیہ عامر پشاور زلمی کی ٹیم کے آفیشل ترانے کی ویڈیو کا بھی حصہ بنی تھیں

    واضح رہے کہ گذشتہ روز پی ایس ایل کے مقابلوں میں کراچی کنگز کے 202 رنز کے ہدف میں پشاور زلمی کی ٹیم191رنز بناسکی

    میچ میں کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو10 رنز سے شکست دے دی