Baaghi TV

Category: شوبز

  • عاصم اظہر احمد گوڈیل پر تنقید کرنے والوں پر پھٹ پڑے

    عاصم اظہر احمد گوڈیل پر تنقید کرنے والوں پر پھٹ پڑے

    پی ایس ایل فائیو تیار ہیں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے پاکستانی معروف گلوکار عاصم اظہر بھی احمد گوڈیل پر تنقید کرنے والوں پر پھٹ پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلوکار عاصم اظہر بھی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے میزبان احمد گوڈیل پر تنقید کرنے والوں پر پھٹ پڑے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عاصم اظہر نے احمد گوڈیل پر تنقید کرنے والوں کو برہمی سے کرارا جواب دینے والوں کو لکھا کہ خدا کا واسطہ ہے پاکستانیو خدا کا واسطہ تنقید صرف وہاں تک رکھو جہاں تک جائز ہے


    انہوں نے لکھا کہ کسی کی ظاہری شخصیت خاندان اور اہنی ذاتی فرسٹریشن بیچ میں نہ لایا کرو آج احمد گوڈیل پر تنقید کی جا رہی ہے کل کو کوئی اور ہو گا کب ہم صرف اپنے خیال کا اظہار کرنا اور آگے بڑھنا سیکھیں گے

    انہوں نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ایسے چلتا رہا ہو تو ہم سب ختم کر دیں گے کسی کو بہتر ہونے کا موقع ہی نہیں دیں گے کیونکہ صبر ہی نہیں ہے


    انہوں نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کب ہم سیکھیں گے ? انہوں نے اس کے خوفناک نتائج کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جب خدانخواستہ کوئی ڈپریش میں آ کر خودکُشی کرے گا کیونکہ یہ ایک قومی لطیفہ بن گیا ہے لیکن آپ کو آر ٹی ایس اور لائیک مل جائے گا

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پر میزبان احمد گوڈیل کو لوگوں نے کافی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھی احمد گوڈیل پر تنقید پر ان کی حمایت کی تھی

  • شعیب اختر احمد گوڈیل کی حمایت میں سامنے آ گئے

    شعیب اختر احمد گوڈیل کی حمایت میں سامنے آ گئے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے آغاز پر میزبانی کرنے والے احمد گوڈیل کی حمایت میں میدان میں آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احمد گوڈیل نےشعیب اختر کا ایک ویڈیو بیان شیئر کیا ہے جس میں وہ ان کی میزبانی کی حمایت کرتےدکھائی دے رہے ہیں
    https://twitter.com/VJGodil/status/1230940827339427846?s=19
    شعیب اختر کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ احمد کے لیے عام طور پر لوگوں میں غلط فہمی پائی جا رہی ہے کہ یہ عمران خان کی نقل کرتے ہیں جبکہ اصل میں ایسا کچھ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ایک تنازع کھڑا کردیا جبکہ احمد نے ایسا کچھ کیا بھی نہیں

    ویڈیو کے آخر میں شعیب اختر نے ساتھ کھڑے احمد کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھے انسان ہیں اور مستقبل کے اسٹار بھی ہیں احمد گوڈیل نے ویڈیو کے کیپشن میں شعیب اختر کا شاکریہ ادا کیا

    واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کے فرائض سر انجام دینے والے احمد گوڈیل کو ان کے انداز بیان پر شدید تنقید کی گئی تھی اور کہا جارہا تھا کہ وہ عمران خان کی تقاریر سے متاثر ہوکر ان کی ہی نقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں

  • فواد خان کا کرکٹ پر نیا گانا کھیل جا دل سے ریلیز

    فواد خان کا کرکٹ پر نیا گانا کھیل جا دل سے ریلیز

    پی ایس ایل 4 کا ترانہ گانے والے پاکستان کے اداکار و گلوکار فواد خان کا پی ایس ایل فائیو نیا گانا کھیل جا دل سے سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اداکار و گلوکار فواد خان کا کرکٹ پر نیا گانا کھیل جا دل سے سامنے آ گیا یہ گانا پیپسی پاکستان نے اسپانسر کیا ہے کھیل جا دل سے گانے کی ویڈیو میں وسیم اکرم کو 1992 کے ورلڈ کپ کے لمحات یاد کرتے دکھایا گیا جبکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں عماد وسیم اور شاداب خان بھی ویڈیو میں نظر آئے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیپسی پاکستان نے اس گانے کی ویڈیو شئیر کی اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ یہ ہمارا کرکٹ کے لئے پیار اور جنون ہے اگر آپ اسے جیتتے ہیں تو بس ایک شرط ہے کھیل جا دل سے

    پیپسی برانڈ نے اس گانے کو اسپانسر کیا ہے جبکہ زلفی نے اس کی کمپوزیشن کی اس میں فواد خان سمیت معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اداکار اور گلوکار ہارون شاہد بلال علی اور اسفر حسین نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا ہے


    جبکہ اس گانے کو تحریر عدنان ڈھول اور زلفی نے کیا ہے

    یہ ویڈیو دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس گانے کو مداحوں نے بھی خوب پسند کیا ہے

    ٹویٹر صارفین نے گانے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ تھینک یو پیپسی پاکستان یہ بہت ہی اچھا گانا ہے ایک صارف نے لکھا کہ فواد خان کو کرکٹ گانے میں واپس دیکھ کر بہت ااچھا لگا ہم انہیں بہت مس کر رہے تھے اور پیپسی یہ گانا میوزک کی زبان میں کرکٹ اور کھیل کے لئے ایک نئے لیول کا جنون لایا ہے ایک صارف نے لکھا کہ جہاں پیپسی ہو وہاں ایسا اچھا میوزک نہ ہو ایسا ہو ہی نہیں سکتا


    پیسپی پاکستان نے بھی ان تمام ٹویٹس کا اس گانے کے گلوکاروں کی میم بنا کر شکریہ اد اکیا

    واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کا ترانہ تیار ہیں بھی زلفی نے پروڈیوس کیا تھا جس میں عارف لوہار علی عظمت ہارون شاہد اور عاصم اظہر نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا تھا لیکن یہ مداحوں کو متاثر کرنے نے ناکام رہا تھا

    یاد رہے پی ایس ایل سیزن 4 کا ترانہ اٹھ جا گ بھی فواد خان نے گایا تھا جسے مداحوں نے کافی پسند کیا تھا امید ہے کہ پی ایس ایل میچز کے دوران فواد خان کا یہ گانا بھی میدانوں میں چلایا جائے

  • ماہرہ خان کے لئے ان کی کون سی فلم اسپیشل ہے?

    ماہرہ خان کے لئے ان کی کون سی فلم اسپیشل ہے?

    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں پیسا ایوارڈ میں بہترین لیڈنگ رول کا ایوارڈ جیتنے والی فلم سپر اسٹار کو اپنی سب سے اسپیشل فلم قرار دے دیا

    باغی ٹی وی می رپورٹ کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں بہترین لیڈنگ رول کا ایوارڈ جیتنے والی فلم سپر اسٹار کو اپنی سب سے اسپیشل فلم قرار دے دیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایوارڈ کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشب میں لکھا کہ فلم سُپر اسٹار ان کی زندگی کی ایک بہت اسپیشل فلم ہے نہ صرف اس لیے کہ اس نے بہت کچھ دیا ہے بلکہ اس کے پیچھے وجہ یہ ہے کہ اس فلم نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے انہوں نے ایوارڈ کے لئے پیسا کا شکری ادا کیا اور جنہوں نے ان کو لیڈینگ رول پر ووٹ دیئے ان کو بجھی شکریہ ادا کیا
    https://www.instagram.com/p/B8x5Xx5hKSy/?igshid=vd9a08ibi81q
    انہوں نے اپنا یہ ایوارڈ فلم سپر اسٹار کی ٹیم کے نام کیا

    یاد رہے کہ پہلے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ (پیسا) میں گذشتہ سال کی بہترین فلم کا ایوارڈ پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کی فلم سپر اسٹار نے حاصل کیا تھا جبکہ لیڈنگ اداکارہ کا رول بھی مذکورہ فلم کی ماہرہ خان نے اپنے نام کیا تھا

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی آسکر ایوارڈ پر کڑی تنقید

    ڈونلڈ ٹرمپ کی آسکر ایوارڈ پر کڑی تنقید

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کی فلم کو آسکر ایوارڈ دینے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اکیڈمی ایوارڈز کو برا قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں بہترین فلمیں بنتی ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے کولوراڈو میں انتخابی ریلی سے خطاب میں جنوبی کوریا کی فلم کو آسکر ایوارڈ دینے پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا میں بہترین فلمیں بنتی ہیں دوسرے ملک کی فلم کو ایوارڈ دینا یہ بات سمجھ میں نہیں آتی

    کولوراڈومیں خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ امریکا کو بہت سے مسائل ہیں اس کے باوجود بہترین فلم کا آسکر جنوبی کوریا کی فلم پیراسائٹ کو دیدیا گیا

    علاوہ ازیں انہوں نے فلم Once Upon a Time in Hollywood میں بہترین معاون اداکار کا آسکر حاصل کرنے والے اداکار بریڈپٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ وہ کبھی بریڈپٹ کے فین نہیں رہے وہ تھوڑے کم عقل انسان ہیں خود کو عقل مند سمجھتے ہیں

    واضح رہے ہالی وڈ کے معتبر ترین ایوراڈ آسکر ایوارڈ 2020 میں جنوبی کوریا کی فلم پیراسائیٹ نے 4 ایوارڈ اپنے نام کئے تھے

  • معروف کامیڈین ندیم برال وفات پا گئے

    معروف کامیڈین ندیم برال وفات پا گئے

    پاکستان کے نامور اور جیو ٹی وی کے معروف پروگرام خبرناک کے مشہور کامیڈین ندیم برال گذشتہ روز لاہور میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشہور کامیڈین ندیم برال گذشتہ روز لاہور میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ندیم برال کو طبیعت خراب ہونے کے باعث فوری طور پر لاہور کے ایک مقامی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے

    ندیم برال کو لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں ان کے رشتے داروں اہل علاقہ کے علاوہ فنکاروں نے بھی شرکت کی ندیم برال کی نماز جنازہ عسکری نائن میں ان کی رہائش گاہ کے نزدیک ادا کی گئی

    ندیم برال گذ شتہ 30 سالوں سے تھیڑ سے وابستہ رہے دو سال وہ جیو کے مزاحیہ پروگرام خبرناک کا بھی حصہ رہے ندیم برال نامور کامیڈین بابو برال کے شاگرد تھے

    انہوں نے سوگوران میں ایک بیوہ اور پانچ بچے چھوڑے ہیں

  • پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اوراعزاز، وسیم اکرم کی زندگی پرفلم بنائے جانے کا اعلان کردیا گیا ، ہدایت کاری کے فرائض نیازی صاحب انجام دیں‌ گے

    پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اوراعزاز، وسیم اکرم کی زندگی پرفلم بنائے جانے کا اعلان کردیا گیا ، ہدایت کاری کے فرائض نیازی صاحب انجام دیں‌ گے

    لاہور:پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اوراعزاز، وسیم اکرم کی زندگی پرفلم بنائے جانے کا اعلان کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ کھلاڑی وسیم اکرم کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کردیا جس کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

     

    https://twitter.com/wasimakramlive/status/1230498484035506181?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1230498484035506181&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fwasim-akram-cricket-legend%2F

    پاکستان سپرلیگ فائیو ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے روز ہی وسیم اکرم کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’این ایرا‘ کا ٹیزر جاری کیا گیا جو وسیم اکرم نے خود ہی اپنی آئی ڈی سے شیئر کیا۔ٹیزر میں وسیم اکرم کی کرکٹ سے محبت، کیریئر کے دوران انتھک محنت اور جدوجہد کو مختصر دکھایا گیا جبکہ آخر میں یہ بھی بتایا گیا ہے پی ایس ایل کے بعد فلم کے لیے آڈیشنز کا آغاز ہوگا۔

    https://web.facebook.com/watch/?v=190478798893222

    فلم میں ہدایت کاری کے فرائض عدیل نیازی انجام دیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھی کہ کہ وسیم اکرم اور فواد خان جلد ہی ایک کامیڈی فلم میں ایکشن دکھاتے نظر آئیں گے۔
    یاد رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن میں وسیم کرام لیگ کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز کے صدر ہیں۔

  • کورونا وائرس پر فلمیں بناو، اور خوب کماو: جان لیوا وباؤں پر بنی فلمیں مقبول ہو گئیں

    کورونا وائرس پر فلمیں بناو، اور خوب کماو: جان لیوا وباؤں پر بنی فلمیں مقبول ہو گئیں

    لاہور:کورونا وائرس پر فلمیں بناو، اور خوب کماو: جان لیوا وباؤں پر بنی فلمیں مقبول ہو گئیں،اطلاعات کےمطابق چین میں کورونا وائرس سے ہزاروں افراد کی ہلاکت کے بعد اس طرح کی وباؤں پر اور ان سے لوگوں کی ہلاکت کے موضوعات پر بننے والی فلموں میں لوگوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

    آئی ٹیونز پر جہاں ہر ہفتے نئی ریلیز ہونے والی فلموں کی سرچ ٹاپ پر ہوتی ہے، چین میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد اب لوگ ماضی میں وباؤں اور قدرتی آفات پر بننے والی فلمیں سرچ کر رہے ہیں جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ لوگ ان وباؤں سے بچنے کے حل بھی انہی فلموں میں تلاش کر رہے ہیں۔گزشتہ کچھ ہفتوں سے 2011 میں امریکی فلم ساز اسٹیون سودربرگ کی بنائی گئی فلم ’کانٹیجیئن‘ آئی ٹیونز کے چارٹ پر پہلے نمبر پر ہے۔

    اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ایک کاروباری خاتون ہانگ کانگ میں ایک شیف سے ہاتھ ملانے کے بعد ایک مہلک مرض میں مبتلا ہوجاتی ہیں اور یہ مہلک مرض ان کے ساتھ امریکا میں آجاتا ہے۔اس فلم کی کہانی کافی حد تک چین میں پھیلنے والے حالیہ پُراسرار کورونا وائرس سے ملتی ہے جس سے اب تک دو ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 75 ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کی طرح فلم میں دکھایا گیا جان لیوا وائرس بھی جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے اور پہلے ہی مہینے میں دنیا بھر میں 2 کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد فلم "کانٹیجیئن” ایک مرتبہ پھر سے مقبول ہو گئی ہے اور مختلف ممالک کے ٹاپ چارٹس میں یہ اولین نمبروں پر ہیں۔

    اسی طرح موبائل فون گیم ’پلاگ انک‘ بھی مقبولیت کی بلندیوں پر ہے جس میں کھلاڑی ایک قاتل مرض کو انسانوں میں پھیلنے سے روکتے ہیں۔اس گیم کو بنانے والی کمپنی نڈیمک کریئیشن کا کہنا ہے کہ دنیا میں پھیلنے والے وائرس ایبولا اور کورونا دونوں کے دوران اس گیم کو سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔

    گزشتہ سال یوٹیوب کے تعلیم سے متعلق ایک چینل ’ایکسٹرا کریڈٹس‘ نے 1918 میں دنیا میں زکام کے وباء سے لاکھوں افراد کی ہلاکت کے 100 سال مکمل ہونے پر7 حصّوں پر مشتمل ایک اینیمیشن سیریز ریلیز کی۔سیریز کے مصنف رابرٹ راتھ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد سے ان کی سیریز کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

    اس کے علاوہ امریکا کی پروڈکشن کمپنی نیٹ فلکس نے بھی اس دوران جنوری میں "پینڈامک” نام کی دستاویزی فلم بنائی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح دنیا نئے وائرسز کے لیے بالکل بھی تیار نہیں ہے۔امریکا کے صحافی شیری فرنک اور اس فلم کے پرڈیوسر کا کہنا تھا کہ لوگوں کا فلم ’پینڈیمک‘ سے متعلق کہنا ہے کہ یہ فلم بلکل درست وقت پر ریلیز ہوئی ہے۔

  • بھارتی فلم انڈسٹری "بالی ووڈ”کو بہت بڑاصدمہ ، تین اہم شخصیات حادثے میں ماریں گئیں‌، 10 سے زائد زخمی

    بھارتی فلم انڈسٹری "بالی ووڈ”کو بہت بڑاصدمہ ، تین اہم شخصیات حادثے میں ماریں گئیں‌، 10 سے زائد زخمی

    چنائی: بھارتی فلم انڈسٹری کو بہت بڑاصدمہ ، تین اہم شخصیات حادثے میں ماریں گئیں‌، 10 سے زائد زخمی ،اطلاعات کےمطابق بالی ووڈ کے مقبول اداکار کمل ہاسن کی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران کرین حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    افسوس ناک واقعہ عین اس وقت پیش آیا جب کمل ہاسن کی فلم ’انڈین ٹو‘ کی شوٹنگ بھارتی شہر چنائی کے ایک اسٹوڈیو میں جاری تھی۔ سیٹ پر کرین کا سین فلمایا جا رہا تھا کہ اس دوران کرین توازن برقرار نہ رکھ سکی اور نیچے گرگئی۔ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور 10 سے زائد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس اچانک حادثے کے نتیجے میں ہمارے تین محنتی ساتھی دنیا سے چلے گئے جن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرشنا، آرٹ اسسٹنٹ چندرن اور پروڈکشن اسسٹنٹ مدھو شامل ہیں۔

    اس حوالے سے فلم کی اداکارہ راکل پریت سنگھ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ فلم ’انڈین ٹو‘ کے سیٹ پر ہونے والے حادثے کا سن کر مجھے صدمہ پہنچا، سمجھ نہیں آرہا کہ جان گنوانے والوں پر کس طرح سے ردعمل ظاہر کروں، میری ہمدردی اس حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔

  • بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو ریاست سنجیدگی سے نہیں لے رہی ایوب کھوسہ

    بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو ریاست سنجیدگی سے نہیں لے رہی ایوب کھوسہ

    معروف اداکار ایوب کھوسہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پیش آنے والے سانحات پر سرد مہری شرم کی بات ہے کوئٹہ میں بم دھماکوں کا سلسلہ ایک سرکس میں تبدیل ہوچکا ہے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو ریاست سنجیدگی سے نہیں لے رہی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکار ایوب کھوسہ نے کہا کہ میرے صوبے کا لہو ہمیشہ فروخت کے لئے تیار رہتا ہے کیوںکہ کوئٹہ ایک ایسا لطیفہ ہے جو اب مضحکہ خیز نہیں ہے

    انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اعلی حکام کوبھی سمجھنے کی ضرورت ہے یہ شرم کی بات ہے کہ کوئٹہ میں بم دھماکوں کا سلسلہ ایک سرکس میں تبدیل ہوچکا ہے اور اب کوئی بھی بلوچستان میں ہونے والے سانحات کی پرواہ نہیں کرتا ہے

    انہوں نے کہا کہ ان جیسے مسائل ہی ہیں جو مقامی لوگوں میں ناراضگی کا احساس پیدا کرتے ہیں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو ریاست سنجیدگی سے نہیں لے رہی

    تعلیم اور صحت سمیت بہت سے شعبے اس وقت تباہی کا شکار ہیں میرے خیال میں یہ انتہائی اہم وقت ہے کہ ہم اس طرح کے واقعات کا سدباب کریں یا پھر ہار مان لیں