لولی وڈ کی معروف اداکارہ سنگیتا اداکارہ فریحہ جبین اور ان کی چھوٹی بہن حنا رضوی گذشتہ دنوں نجی ٹی وی چینل بول انٹرٹینمنٹ کے پروگرام بول نائٹس ود احسن خان میں بھی جلوہ گر ہوئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ سنگیتا اداکارہ فریحہ جبین اور ان کی چھوٹی بہن حنا رضوی گذشتہ دنوں نجی ٹی وی چینل بول انٹرٹینمنٹ کے پروگرام بول نائٹس ود احسن خان میں بھی جلوہ گر ہوئیں اداکارہ سنگیتا نے اپنے انٹرویو میں پاکستانی اداکارؤں کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اداکارائیں اپنی ثقافت چھوڑ کر ہالی ووڈ کی ثقافت اپنا رہی ہیں
گفتگو کے دوران احسن خان نے سنگیتا سے سوال کیا کہ کیا اداکاراؤں کے لیے ضروری ہے کہ اچھی اداکارہ بننے کے لیے وہ نامناسب ملبوسات پہنیں؟
اس پر سنگیتا نے بتایا کہ کسی بھی کردار کو حاصل کرنے کے لیے واحد چیز اداکاری ہونی چاہیے آپ کو صرف اپنی اداکاری پر توجہ دینی چاہیے
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں جب ہم فلموں میں کام کرتے تھے تو ہمارے لیے ایک خاتون ہوتی تھی جو کردار کے حساب سے ہمارے لباس ڈیزائن کرتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہوتا ہے آج کے دور میں کردار کے حساب سے کپڑے نہیں ہوتے
اداکارہ نے کہا کہ آج کل ہر کسی کے ملبوسات ایک ہی انداز سے بن جاتے ہیں اور مجھے سب سے زیادہ غصہ ایوارڈ شوز میں اداکاراؤں کے ملبوسات دیکھ کر آتا ہے اور مجھے سمجھ نہیں آتا کہ یہ ہا لی وڈ کی نقل کیوں کررہی ہیں
اداکارہ کے مطابق اداکارائیں ایوارڈ شوز میں ایسا لباس پہنتی ہیں جس میں ان کی ایک ٹانگ نظر آئے جبکہ کمر کی نمائش بھی کی جارہی ہوتی ہے پاکستانی طرز کے لباس پہننے کے بجائے چھوٹی چھوٹی اور نامناسب میکسیاں پہن کر آتی ہیں جو مجھے بلکل اچھا نہیں لگتا
انہوں نے مزید کہا کہ اپنا کلچر چھوڑ کر دوسروں کا کلچر اپنا رہی ہی مجھے یہ سب نا مناسب لگتا ہے میں ایسی خواتین کی تعریف نہیں کرسکتی اور جو مختصر ملبوسات میں ایونٹ کا حصہ بنیں آپ اپنی ثقافت کو خود چھوڑ رہی ہیں اس طرح آگے نہیں بڑھا جاتا
سنگیتا نے کہا اگراداکارئیں چوڑی دار پجامہ شلوار قمیض لمبی فراک اور بڑے دوپٹے پہنیں تو وہ بہت حسین لگیں گی اور ایسے شوز میں ان کو اپنی ثقافت کی نمائندگی کرنی چاہیے
واضح رہے کہ فلم انڈسٹری میں 12 سال کی عمر سے کام کررہی ہیں انہوں نے فلم کنگن کے ساتھ سینما انڈسٹری میں ڈیبیو کیا اداکارہ اداکاری پروڈکشن اور ہدایت کاری بھی کرچکی ہیں
پاکستان کے مایہ ناز اور معروف گلوکار سجاد علی کا نیا گانا بارش ‘ریلیز ہوتے ہیں وائرل ہو گیا اس گانے میں ریما بھی ان کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز اور معروف گلوکار سجاد علی کا نیا گانا بارش ‘ریلیز ہوتے ہیں وائرل ہو گیا اس گانے میں ریما بھی ان کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجاد علی کے اکاؤنٹ سے یہ گانا منظر عام پر آیاجس نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی
گانے بارش میں سجاد علی کی دھیمی مدھر اور دلوں کو چھو جانے والی موسیقی کے ساتھ ساتھ خاص بات یہ ہے کہ معروف فلم اسٹار ریما بھی سجاد علی کے ساتھ پہلی بار دکھائی دے رہی ہیں علاوہ ازیں اس ویڈیو میں سجاد علی نے اپنے بیٹے خوبی کو بھی متعارف کروایا ہے
گانے کی موسیقی خود سجاد علی نے ہی ترتیب دی ہے جبکہ گانا انہوں نے لکھا بھی خود ہی ہے گانے کا میوزک شابی علی نے دیا ہے
نوے کی دہائی میں گلوکاری کے شعبے میں مقبولیت حاصل کرنے والے سجاد علی پاکستان میوزک انڈسٹری کو کئی کامیاب گانے دے چکے ہیں پاپ اور کلاسیکل موسیقی پر یکساں عبور رکھنے والے سجاد علی کا پہلا البم 1979 میں ریلیز ہوا تھا
پاکستانی معروف اداکار یاسرحسین کو اپنے دوستوں کے ساتھ کراچی کے ساحل پر پکنک مناتےہوئے اپنی اہلیہ اقرا عزیز حسین کی یاد آگئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکار یاسرحسین کو اپنے دوستوں کے ساتھ کراچی کے ساحل پر پکنک مناتےہوئے اپنی اہلیہ اقرا عزیز حسین کی یاد آگئی اداکار یاسر حسین نے اپنے دوستوں کے ساتھ کراچی کے ساحل پر پکنک منائی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے دوستوں کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یاسر حسین اپنے دوستوں کے ہمراہ کراچی کی ایکوا بیچ پر موجود ہیں اور وہ خوب انجوائے کرتے نظر آرہے ہیں
https://www.instagram.com/p/B8WLhKNjktu/?igshid=rjo28igtlp6w
اداکار نےتصویروں کے کیپشن میں لکھا کہ اقرا آپ کو بھی آنا چاہیے تھا آپ کو بہت مـس کیا
اس کے علاوہ یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کچھ کھانے کی ویڈیوز بھی شیئر کیں جن میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کھانا بنا رہے ہیں
معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات نے پاکستانی سینما پر تنقید کرنے والے ٹوئٹر صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کتنی بار پاکستانی فلموں اور اداکاراؤں کو ا ن جرائم کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہےاور جب ملزمان سے اُن کا بیان ریکارڈ کروایا جا تا ہے تو وہ اپنے بیان میں فحش ویب سائٹس کا نام لیتے ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مہوش حیات نے پاکستانی سینما پر تنقید کرنے والے ٹوئٹر صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کتنی بار پاکستانی فلموں اور اداکاراؤں کو ا ن جرائم کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہےاور جب ملزمان سے ان کا بیان ریکارڈ کروایا جا تا ہے تو وہ اپنے بیان میں فحش ویب سائٹس کا نام لیتے ہیں جبکہ پاکستانی سینما ہمیشہ سے ہمارے پاک معاشرے کا آئینہ رہا ہے
گزشتہ دنوں قومی اسمبلی اجلاس میں بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سر عام پھانسی دینے سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور کی گئی تھی جس کے بعد پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا
اداکارہ نے لکھا تھا کہ عجیب بات ہے کہ بچوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات ہوتے ہیں تو ہم حکومت سے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں اور جب حکومت سر عام پھانسی دینے پر قرارداد منظور کردیتی ہے تو ہم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیچھے پڑ جاتے ہیں
اس پر ایک ٹویٹر صارف نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ آپ جیسے لوگ ہی جنسی زیادتی کرنے والوں کو ان کے مقصد میں اکسانے کے لیے کام کرتے ہیں ہمیں سنجیدگی سے یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہمارا میڈیا، انٹرنیٹ، موبائل اور سینما گھروں کے ذریعے نوجوانوں تک کیا مواد پہنچ رہا ہے؟
اس ٹویٹ پر مہوش حیات نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کتنی بار پاکستانی فلموں اور اداکاراؤں کو ان جرائم کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہےاور جب ملزمان سے اُن کا بیان ریکارڈ کروایا جا تا ہے تو وہ اپنے بیان میں فحش ویب سائٹس کا نام لیتے ہیں یہ ملزمان کبھی بھی پاکستانی فلموں کا نام نہیں لیتے اور پاکستانی سینما ہمیشہ سے ہمارے پاک معاشرے کا آئینہ رہا ہے
واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کی جانب سے اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جانی چاہئے جسے قومی اسمبلی میں منظور کر لیا گیا
پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ اپنی بیوی کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آنے والا لڑکا جنٹلمین ہوتا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق معروف اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ اچھا لڑکا وہ ہی ہوتا ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آئے
سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر حرا مانی نے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ کی تقریب کے دوران لی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر مانی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کہ بڑی کار، بڑے بنگلے سے لڑکا جنٹلمین نہیں بن جاتا بلکہ اپنی بیوی کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آنے والا لڑکا جنٹلمین ہوتا ہے اداکارہ نے اپنے شوہر کو سراہتے ہوئے مزید لکھا کہ مجھے تم پر فخر ہے اور تم میرے لئے ہیرا ہو
https://www.instagram.com/p/B8WSw4vH_N9/?igshid=1advwobosvm7y
جبکہ ایک اور تصویر کے کیپشن میں حرا نے مانی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ فلک تک چل ساتھ میرے
اس پر راحیم پردیسی نے کمنٹس میں ان کی تعریف کرتے ہوکہا کہ ہمیشہ ایسے ہی ساتھ رہو
https://www.instagram.com/p/B8V8d6-HXXf/?igshid=q3ukdtc3cmcr
دوسری جانب مانی نے بھی اپنی اہلیہ کو سراہتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے کبھی بھی حرا کے انتخاب پر سوال نہیں اٹھایا کیونکہ وہ خود بھی حرا کا ہی انتخاب ہیں
https://www.instagram.com/p/B8V32coBq_W/?igshid=1mpm9gzo4hbsl
واضح رہے کہ مزاحیہ کرداروں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے سلمان شیخ المعروف مانی نے 2008 میں حرا سے شادی کی تھی شادی کے وقت حرا کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں تھا جبکہ مانی اُس وقت شوبز انڈسٹری کے جانے مانے فنکاروں میں شمار ہوتے تھے
پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ مایا علی نے اپنے دوست اداکارعثمان خالد بٹ کو سالگرہ کی مبارک باد دی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ مایا علی نے اپنے دوست عثمان خالد بٹ کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارک باد دی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر عثمان خا لد بٹ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مبارکباد دی اور لکھا کہ سالگرہ بہت مبارک میرے پیارے دوست اوبی اور لکھا کہ میں جب بھی آپ کو دیکھتی ہوں تو آپ جیسا اچھا دوست ملنے پر خوشی اور فخر محسوس ہوتا ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے اور دعا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کے اچھے مستقبل کے لئے ڈھیروں خوشیوں اور کامیابیوب کے لئے دعا گو ہیں
https://www.instagram.com/p/B8WkgrmnAnl/?igshid=k7p84nqbaewk
ان دونوں کی شادی کے حوالے سے بہت سے لوگوں میں غلط فہمی پائی جاتی ہے لیکن دونوں صرف شوبز انڈسٹری کے ساتھی اور اچھے دوست ہیں اور اکثر ساتھ دکھائی دیتے ہیں
واضح رہے کہ جیو ٹی وی کے ڈرامے اک نئی سنڈریلا سے عثمان اور مایا کی جوڑی مقبول ہوئی اس کے بعد اس جوڑی نے ڈرامے عون زارا سے مقبولیت حاصل کی علاوہ ازیں انہوں نے ڈرامے ’دیار دل‘ میں بھی ساتھ کام کیا جبکہ 2016 میں آن ائیر ہونے والے ڈرامے صنم میں دونوں نے آخری بار ساتھ کام کیا تھا
پاکستان فلم و ٹی وی کے معروف اداکار فیروز خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کردیا ان کی اہلیہ نے اداکارکے انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کرنے کی وجہ بتادی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان فلم و ٹی وی کے معروف اداکار فیروز خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کردیا ان کی اہلیہ نے اداکارکے انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کرنے کی وجہ بتادی اداکار کی اہلیہ کے مطابق انہوں نے روحانیت کا سفر اختیار کر لیا ہے جس کی وجہ سے انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کیا ہے تاہم اداکار کا اس متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا
فیروز خان کی اہلیہ علیزے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام سٹوری پر فیروز کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ روحانی سفر آپ کی زندگی میں مزید اعتماد لائے اور آپ کے مقصد کی تکمیل ہو
پاکستان کے ناموراداکاراورڈرامہ خانی سے مشہورہونے والے فیروزخان نے اپنی اداکاری کے باعث مداحوں کی ایک بڑی تعداد کواپنی طرف راغب کیا تھا اداکارکے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پربھی بہت سے مداح انہیں فالوکرتے تھے تاہم اچانک ہی اداکارکی جانب سے ان کا اکاؤنٹ بند کردیا گیا اور جس سے ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
واضح رہے کہ اداکار جلد ہی نئی آنے والی ایکشن اوررومانس سے بھرپورفلم ٹچ بٹن میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے
92 ویں آسکرز ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں ہالی وڈ کے ستاروں کی کہکشاں امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں اتر آئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق92 ویں آسکرز ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں ہالی وڈ کے ستاروں کی کہکشاں امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں اتر آئی آسکر ایوارڈ کی پروقار تقریب دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں براہ راست دکھائی جائے گی
آسکر ایوارڈز میں بلاک بسٹر فلم جوکر 11 نامزدگیوں کے ساتھ فیورٹ قرار دی جارہی ہے جبکہ دی آئرش مین ، 1917ء اور ونس اپان آ ٹائم ان ہالی ووڈ 10 نامزدگیوں کے ساتھ دوسری پسندیدہ فلموں کی نامزدگیوں میں شامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ جوجو ریبٹ ، لٹل ویمن، میرج سٹوری اور پیراسائٹ 6 کیٹگریز میں نامزد کی گئی ہیں
بہترین لیڈنگ اداکار کے ایوارڈ کیلیے لیونارڈو ڈی کیپریو، اینٹونیو بینڈرس، ایڈم ڈرائیور، جوکوئن فیونکس اور جوناتھن پرائس شامل ہیں جبکہ بہترین لیڈنگ اداکارہ کی فہرست میں شارلیز تھرون، سنتھیا اریوو، سکارلٹ جانسن، سوریس رونان اور رینی ذیلویگر کے نام شامل ہیں
اس کے علاوہ سپورٹنگ کرداروں، اینی میٹڈ فلم، سینماٹو گرافی، کاسٹیوم ڈیزائن، بہترین ڈاکیومنٹری، بہترین ڈاکومنٹری شارٹ سٹوری، فلم ایڈیٹنگ، انٹرنیشنل فیچر فلم کیلئے فرانس، ساؤتھ کوریا، سپین، نارتھ میکڈونیا اور پولینڈ کی فلمیں بھی نامزد ہوئی ہیں
تاہم اس بار پاکستان اور بھارت سے کسی بھی فلم کو آسکرز کیلئے نامزد نہیں کیا گیا
واضح رہے کہ شوبز کی دنیا میں آسکرز کو سب سے معتبر سمجھا جاتا ہے جس کو فنکار اور فلم میکر اس ایوارڈ کو جیتنے کے بعد فخر محسوس کرتے ہیں اور انھیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے علاوہ ازیں آسکرز کیلئے نامزد ہونا بھی کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہوتا
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارحمزہ علی عباسی نے فلم زندگی تماشا کی حمایت میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کت مطابق معروف اداکارحمزہ علی عباسی نے فلم زندگی تماشا کی حمایت میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے حمزہ علی عباسی نے اپنے یوٹیوب چینل پرنہ صرف فلم کی حمایت کی ہے بلکہ فلم پر تنقید کرنے والوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعتراض کرنے سے پہلے دیکھ تو لیں کہ فلم کا موضوع کیا ہے فلم میں نہ تو نعت خوانی کے خلاف مہم ہے نہ فلم میں نعت خواہوں کے خلاف کوئی تنقید ہے نہ ہی اسلام پر تنقید کی گئی ہے
https://www.youtube.com/watch?v=iaGUfvpSmjM&feature=youtu.be
حمزہ علی عباسی نے کہا کہ یہ بہت اچھی فلم ہے جس کی کہانی ہی یہ ہے کہ اگر آپ نعت خواں ہیں اللہ کی حمد پڑھتے ہیں تو اس لحاظ سے آپ پر بہت سی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ آپ کو ان سرگرمیوں سے دور رہنا پڑتا ہے جس سے آپ کی شخصیت پر منفی اثرات مرتب ہوں کیونکہ ایک عام انسان اگر کوئی غلطی کرتا ہت تو اس پر اتنا ردعمل نہیں ہوتا یا اس کی ایک علیحدہ سزا ہےجتنا شدید رد عمل اگر کوئی عالم دین یا مولوی اگر وہی غلطی کرے تو ملتا ہے اور اسے اس کی دوگنا زیادہ سزا ملتی ہے اس فلم کی کہانی میں یہی پیغام دکھایا گیا ہے اس کے ٹریلر سے لے کر سٹوری لائن تک ایسی کوئی بھی غیر اخلاقی بات یا نیگیٹیو پیغام نہیں جس پر اتنا واویلا مچایا جائے اور عدم برداشت کا رویہ اپنایا جائے
انہوں نے کہا کہ ایسا رویہ جو عدم برداشت کا رویہ ہے یہ مذہب کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے جو لوگ جو یہ رویہ دکھا رہے ہیں چونکہ وہ عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہونے کا دعوی کرتے ہیں ان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا دعوی کرتے ہیں بلکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اور عشق یقیناً کرتے بھی ہیں
حمزہ علی نے ان سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان سے بس گذارش یہ ہے کہ وہ جس شخصیت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کا دعوی کرتے ہیں حمزہ علی عباسی نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی محبت کا اقرار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اپنے ماں باپ سے زیادہ ان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرتے ہیں اپنے گھر والوں سے زیادہ محبت ہے ان کی جان قربان آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرتو جو ان کی زندگی کی سیرت ہے انہوں نے احتجاج کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کو بھی فولو کریں
حمزہ علی عباسی نے بد اخلاقی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تو میسج یہ ہے کہ اونٹ سوئی کے سوراخ سے گزر سکتا ہے لیکن ایک متکبر انسان بد اخلاق انسان جنت کے قریب نہیں جا سکتا ان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تو یہ قول ہے کہ انسان اچھے اخلاق سے وہ مرتبہ حاصل کر سکتا ہے جو کوئی اور مسلمان نوافل اور نماز روزہ اور نیکی کی کاموں سے حاصل کرتا ہے
حمزہ علی نے احتجاج کرنے والوں کو کہا گذارش صرف اتنی ہے کہ آپ اگر پھر بھی یہ کہتے ہیں کہ آپ کو فلم کے کونٹینٹ سے اعتراض ہے تو آپ کہیں اس کے اوپر بولیں اور لوگوں کو آگاہ کریں اس بات سے لیکن اگر آپ یہ کہتے ہیں کہ سنسر بورڈ سے پاس ہو چکی تھی وہ بھی غلط جن لوگوں نے بنائی وہ ٹیم بھی غلط وہ بھی مسلمان ہیں آپ کہتے ہیں وہ بھی غلط وہ سب غلط اب آپ ان کو بتائیں گے کہ گستاخی کیا ہوتی ہے آپ ان کو بتائیں گے عشق رسول کیا ہوتا ہے جو آپ گستاخی اور عشق رسول کہیں گے وہ ہی معیار ہوگا باقی سب غلط اگر وہ آپکے معیار یا آپکی کی گئی تعریف کو نہیں مانیں گے تو آپ سڑکوں پر احتجاج کریں گے
حمزہ علی عباسی نے ایک سیاسی شخصیت کی جانب سے دئیے جانے والے بیان کہ زندگی تماشا میری لاش کے اوپر سے گزر کر ہی ریلیز ہوگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اس عدم برداشت کے رویے کو اپنی بات کا جواز بنارہے ہیں تو پھر آپ میں اور اُس آر ایس ایس کے کارکن میں کوئی فرق نہیں کیونکہ وہ بھی اپنی عدم برداشت اور گائے کو ذبح کرنے پر انسانوں تک کو ماردیتے ہیں اور اس کا جواز یہ پیش کرتے ہیں کہ ہم نے یہ اپنے دیوتا کی محبت میں کیا ہے
حمزہ علی عباسی نے کہا یہ حقیقت ہے کہ جہاں ہر شعبے میں برے لوگ موجود ہیں وہیں مدارس میں بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں یہ بھی حقیقت ہے کہ زینب کے ساتھ زیادتی کرنے اور اسے قتل کرنے والا مجرم عمران بطور نعت خواں مختلف مجالس میں جاتا تھا اور میں اس بحث سے بھی انکار نہیں کررہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ مختلف شعبوں میں بھی اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں لیکن آپ صرف مدرسوں والوں کو پکڑ لیتے ہیں لہذا میں کہنا چاہتاہوں کہ ہر شعبے میں اس طرح کے لوگوں کی نشاندہی کریں
حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ اگر ایک ایسی فلم بن رہی ہے جو اس طرح کے مسئلے کی نشاندہی کررہی ہے تو اس پر اتنا واویلا مچانا صحیح نہیں ہے میری تمام لوگوں سے گذارش ہے کہ عدم برداشت کا رویہ ختم کردیں کیونکہ یہ نہ ہو کہ اس عدم برداشت اورنفرت انگیز رویے کی وجہ سے ہم بھارت کی طرح نفرت اورعدم برداشت کی دلدل میں اتنی گہرائی میں دھنس جائیں کہ ہمارا اس سے باہر نکلنا مشکل ہوجائے
واضح رہے کہ زندگی تماشا کے ہدایت کار سرمد کھوسٹ فلم اور خود کو ملنے والی دھمکیوں پر وزیراعظم چیف آف آڑمی سٹاف اور صدر پاکستان سے اپیل کر چکے ہیں کہ ان کے مسئلے کی جانب توجہ دی جائے اس کے علاوہ وہ فلم کی ریلیز روکنے کے خلاف عدالت میں درخواست بھی دائر کرچکے ہیں اور فلم کے خلاف ہونے والے احتجاج پر بھی حکومت سے مدد مانگ چکے ہیں جب کہ چیئرمین سنسر بورڈ نے فلم کا جائزہ لینے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کو خط بھی لکھاتھا جس پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ فلموں کے بارے میں رائے دینا ہمارا کام نہیں
خیال رہے ضحمزہ علی عباسی کے علاوہ شوبز کے دیگر لوگ بھی زندگی تماشا کی حمایت میں سوشل میڈیا پر آواز آتھا چکے ہیں جبکہ عثمان خالد نے تو تمام فنکاروں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پایستان انٹر نیشنل ایورارڈ شومیں زندگی تماشا کے خلاف ہونے والے مظاہروں اور ریلیز کو روکنے پر آواز اٹھائیں
پاکستانی معروف اینکر مبشر لقمان اور ان کی ٹیم کھرا سچ کی طرف سے بالی وڈ دبنگ خان سلمان خان کو چوڑیوں کے بعد ساڑھی گجرے تحفے میں بھیجنے کا اعلان
بالی وڈ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے بالی وڈ خان سلمان خان کو پاکستانی ایونٹ آرگنائزر ریحان صدیقی کے امریکی ریاست ٹیکساس کے سب سے بڑے شہر ہیوسٹن میں شرکت سے انکار کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے اس اقدام پر اب انہیں وہ گجرے اور ساڑھی کا تحائف بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس خبر کا اعلان سلمان نے خود نہیں کیا بلکہ بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا نے اپنی نیوز میں انکشاف کی تھا کہ سلمان خان ریحان صدیقی کے شو میں شرکت نہیں کریں گے
مبشر صاحب نے سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب بتائیں آپ کو بھیجیں ایک کورئیر ساڑھیوں گجروں کا اور کہا کہ جب انہیں پاکستان کی طرف سے جب اتنے تحائف جائیں گے تو انہیں خود ہی جواب دینا پڑے گا ہندوستانی ایجنسی را کو کہ کون آپ کو پاکستان سے اتنے پیار والے گجرے اور چوڑیاں اور ساڑھیاں بھیج رہا ہے
مبشر لقمان نے بالی وڈ خانز سلمان خان عامر خان شاہ رخ خان اور سیف علی خان کو بھارت میں ہونے والے مسلمانوں پر مظالم اور بھارتی متنازع شہریت قانون سی اے اے پر خاموشی اختیار کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا مبشر لقمان نے کہا کہ چاروں خانز اپنے اپنے گھروں میں آر ایس ایس اور نریندر مودی کے ڈر سے دبک کر بیٹھے ہیں
مبشر لقمان نے دیپیکا پڈوکون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک لڑکی ہے لیکن اس نے زیادہ ہمت دکھائی کہ وہ جے این یو طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے گئیں اور احتجاج کا حصہ بنیں جبکہ سلمان خان کے بارے میں معروف اینکر نے کہا کہ ادکار کو دبنگ کہلانے کا شوق ہے اور بجرنگی بھائی جان میں ان کے کردار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ویسے تو اس فلم میں وہ اتنا بہادر بنیں گے کہ ایک بچی کو جو بکری کی وجہ سے انڈیا چلی گئی تھی اسے پاکستان لے کر آنا ہے
مبشر لقمان نے سلمان خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب انہیں لگتا ہے کہ اداکار خود بکری بن گئے ہیں آر ایس ایس اور نریندر مودی کے ڈر سے کہ کہیں مودی سرکار اس بات پر مائنڈ نہ کر جائے کہ یورپ میں اس ایونٹ آرگنائزر کے شوز کئے جس کا تعلق پاکستان سے ہے جو ایک پاکستانی ہے
مبشر لقمان نے انڈیا کی عام عوام عام مسلمان کے لئے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انڈیا میں ایک سپر سٹارز چاہے کوئی بھی خان ہو اتنا خوفزدہ اور ہراساں ہیں تو باقی عام مسلمان اور مسجد کے مولوی کا کیا حال ہو گا ایک باپردہ جاب کرنے والی شریف مسلمان بچیوں اور بیٹیوں کا کیا حال ہوگا وہاں مسلمانوں کا قتل و عام کیا جارہا ہے درجنوں مسلمان ہلاک ہو چکے ہیں اور کشمیر کے حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب اتنے بڑے بڑے سپر سٹارز کا یہ حال ہے تو عام مسلمان ارو کشمیرویں کا کیا حال ہوگا جہاں اتنے مہینوں سے کرفیو لگا ہے
مبشر لقمان نے نصیرالدین شاہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مودی سرکار کے خلاف کھل کر ایکشن لیا تو اداکار کو بھارتی میڈیا نے آڑے ہاتھوں لیا اور ان پر کھل کر تنقید کی اور یہ تک کہا کہ نصیرالدین مسلمان ہیں اسی لئے وہ ایسے کہہ رہے ہیں یہاں پر بھی مبشر لقمان نے دیپیکا پڈوکون کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ تو مسلمان نہیں وہ تو ہندو ہیں لیکن پھر بھی انہوں نے ہمت اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا اور سٹینڈ لیا
ان کے علاوہ بھی بالی وڈ کے ہندو اداکار مسلمانوں کی سپورٹ کے لئے میدان میں آرہے ہیں لیکن یہ خانز جو مسلمان ہیں یہ مسلمانوں کی سپورٹ کے لئے نہیں آ رہے معروف اینکر نے مزید کہا کہ جب ان کے گھر میں ایک دن آر ایس ایس پہنچے گی تو پھر ان کی مدد کے لئے بھی کوئی نہیں آئے گا
سونم کپور کے کے بارے میں بات کرتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ انہوں نے بھی نئی دہلی شاہین باغ میں ہونے والی فائرنگ پر احتجاج کیا تو اس پر ان کے اوپر ٹرولنگ کی گئی ان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ وہ مسلمان نہیں ہیں پھر کیوں وہ ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہی ہیں اور کہا کہ خانز تو چپ کر کے دبک کر بیٹھے ہیں تو تم کیوں طرm خان بن رہی ہو
سونم کپور نےانسٹا گرام اکاؤنٹ پر مختلف مسلمان شعرا کے اردو کے اشعار پوسٹ کئے اور اس طرح انہوں نے نریندر مودی کے منہ پر طمانچہ مار کر اسے بتایا کہ تمکتنی دیر مسلمانوں سے بھاگ سکتے ہو مسلمان ہمارے ادب کلچر اور لٹریچر میں شامل ہیں ہماری روایات ہماری رہن سہن ہمارے اوڑھنے بچھونے تک میں ہیں
مبشر لقمان نے سلمان کے چھوٹے قد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا قد بہت چھوٹا ہے کھرا سسچ کی ٹیم انہیں ساڑھی گجروں کے علاوہ ہائی ہیل کا جوتا بھی بھیجیں گے جن کو پہن کر وہ اپنے مداحوں کو اچھے لگیں گے
واضح رہے کہ سپر سٹارسلمان خان کو پاکستانی ایونٹ آرگنائزر ریحان صدیقی کی طرف سے امریکی ریاست ٹیکساس کے سب سے بڑے شہر ہیوسٹن میں ایک شو میں پرفارمنس کرنے کی دعوت دی گئی تھی پہلے سلمان خان نے پاکستانی ایونٹ آرگنائزر ریحان صدیقی کی جانب سے ہیوسٹن میں منعقد کئے جانے والے شو میں پرفارمنس کرنے کا حامی بھری تھی تاہم بعد میں انہوں نے شو میں جانے سے انکار کردیا
امریکا میں موجود پاکستانی یونٹ آرگنائزر پاکستانی و بھارتی فنکاروں کے مشترکہ شو اور کنسرٹ کرواتے رہتے ہیں جن میں دونوں ممالک کے فنکار مشترکہ طور پر پرفارمنس کرتے دکھائی دیتے ہیں سلمان خان اور کئی بالی وڈ سٹارز پاکستانی یونٹ آرگنائزر ریحان صدیقی کے شو میں پرفارم کر چکے ہیں